🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. بَابٌ مِنْ أَبْوَابِ جَهَنَّمَ وَإِذَا انْتَصَفَ النَّهَارُ فُتِحَتْ لَهَا أَبْوَابُ جَهَنَّمَ قَالَ: فَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ يَنْهَى عَنِ الصَّلَاةِ فِي هَاتَيْنِ السَّاعَتَيْنِ حِينَ تَطْلُعُ حَتَّى تَرْتَفِعَ، وَنِصْفِ النَّهَارِ .
عصر کی نماز کے بعد نماز ادا کرنے کی ممانعت اور دیگر امور کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3369
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنِ الصَّلَاةِ فِي ثَلَاثِ سَاعَاتٍ: عِنْدَ طُلُوعِ الشَّمْسِ حَتَّى تَطْلُعَ، وَنِصْفِ النَّهَارِ، وَعِنْدَ غُرُوبِ الشَّمْسِ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین گھڑیوں میں نماز ادا کرنے سے منع کیا ہے، سورج طلوع ہونے کے وقت یہاں تک کہ وہ طلوع ہو جائے، اور نصف النہار کے وقت، اور سورج غروب ہونے کے وقت۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی بن لہیعہ ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3369]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
14. بَابُ جَوَازِ الصَّلَاةِ لِسَبَبٍ .
کسی سبب کی وجہ سے نماز کا جواز
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3370
عَنْ ثَابِتِ بْنِ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ قَالَ: أَتَيْتُ الْمَسْجِدَ وَالنَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الصَّلَاةِ فَلَمَّا سَلَّمَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْتَفَتَ إِلَيَّ وَأَنَا أُصَلِّي فَجَعَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْظُرُ إِلَيَّ وَأَنَا أُصَلِّي فَلَمَّا فَرَغْتُ قَالَ:" أَلَمْ تُصَلِّ مَعَنَا؟" قُلْتُ: نَعَمْ قَالَ:" فَمَا هَذِهِ الصَّلَاةُ؟" قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَكْعَتَا الْفَجْرِ لَمْ أَكُنْ صَلَّيْتُهُمَا قَالَ: فَلَمْ يَعِبْ ذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رَاوِيَانِ لَمْ يُسَمَّيَا، وَبَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ عَنِ الْجَرَّاحِ بْنِ مِنْهَالٍ بِالْعَنْعَنَةِ وَالْجَرَّاحُ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ قَالَهُ الْبُخَارِيُّ وَمُسْلِمٌ.
سیدنا ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں مسجد میں آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادا کر رہے تھے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرا، تو آپ میری طرف متوجہ ہوئے، میں نے نماز ادا کرنا شروع کر دی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میری طرف دیکھتے رہے، اور میں نماز ادا کرتا رہا، جب میں فارغ ہوا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم نے ہمارے ساتھ نماز ادا نہیں کی ہے؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر یہ کون سی نماز تھی؟ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ فجر کی دو رکعات سنتیں تھیں، جو میں ادا نہیں کر پایا تھا، راوی بیان کرتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی اعتراض نہیں کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں دو راوی ایسے ہیں، جن کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، بقیہ بن ولید نے جراح بن منہال کے حوالے سے ”عنعنہ“ کے ساتھ
یہ روایت نقل کی ہے، جراح نامی راوی منکر الحدیث ہے، یہ بات امام بخاری رحمہ اللہ اور امام مسلم نے بیان کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3370]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
15. بَابُ الصَّلَاةِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ عِنْدَ الزَّوَالِ .
جمعہ کے دن زوال کے وقت نماز ادا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3371
عَنْ وَاثِلَةَ قَالَ: سَأَلَ سَائِلٌ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَا بَالُ يَوْمِ الْجُمُعَةِ يُؤَذَّنُ فِيهَا بِالصَّلَاةِ نِصْفَ النَّهَارِ وَقَدْ نَهَيْتَ فِي سَائِرِ الْأَيَّامِ؟ فَقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يُسَعِّرُ جَهَنَّمَ كُلَّ يَوْمٍ نِصْفَ النَّهَارِ وَيُخْبِيهَا يَوْمَ الْجُمُعَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بَشِيرُ بْنُ عَوْنٍ قَالَ ابْنُ حِبَّانَ: رَوَى مِائَةَ حَدِيثٍ كُلُّهَا مَوْضُوعَةٌ.
سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا: جمعہ کا کیا معاملہ ہے؟ کہ اُس کی نماز کے لئے اذان نصف النہار کے وقت دی جاتی ہے، اور باقی دنوں میں اس چیز سے منع کیا گیا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ روزانہ نصف النہار کے وقت جہنم کو بھڑکاتا ہے، اور جمعہ کے دن اُسے نہیں بھڑکاتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بشیر بن عون ہے، ابن حبان بیان کرتے ہیں: اس نے ایک سو احادیث نقل کی ہیں، اور وہ ساری ایجاد کی ہوئی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3371]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني بقية الميم باب الواو ما اسند واثلة مكحول الشامي 18012»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
16. بَابُ الصَّلَاةِ بِمَكَّةَ فِي كُلِّ الْأَوْقَاتِ .
مکہ میں تمام اوقات میں نماز ادا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3372
عَنْ أَبِي ذَرٍّ أَنَّهُ أَخَذَ بِحَلْقَةِ بَابِ الْكَعْبَةِ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا صَلَاةَ بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ وَلَا بَعْدَ الْفَجْرِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ إِلَّا بِمَكَّةَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُؤَمَّلِ الْمَخْزُومِيُّ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ، وَابْنُ حِبَّانَ وَثَّقَهُ أَيْضًا وَقَالَ: يُخْطِئُ وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے خانہ کعبہ کے دروازے کے ایک حلقے کو پکڑا، اور یہ بات بیان کی: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”عصر کی نماز کے بعد، سورج غروب ہونے تک، اور فجر کی نماز کے بعد، سورج طلوع ہونے تک، کوئی نماز ادا نہیں کی جائے گی البتہ مکہ کا معاملہ مختلف ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن مؤمل مخزومی ہے، جسے امام أحمد اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے، ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، امام ابن حبان رحمہ اللہ نے بھی اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، وہ فرماتے ہیں: یہ غلطی کرتا ہے، امام أحمد کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3372]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 20951، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 851»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3373
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا بَنِي عَبْدِ مُنَافٍ لَا أَعْرِفَنَّكُمْ مَا مَنَعْتُمْ أَحَدًا يَطُوفُ بِالْبَيْتِ أَنْ يُصَلِّيَ أَيَّ سَاعَةٍ شَاءَ مِنْ لَيْلٍ أَوْ نَهَارٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ رِوَايَةِ عَبْدِ الْكَرِيمِ عَنْ مُجَاهِدٍ فَإِنْ كَانَ هُوَ الْجَزَرِيَّ فَهُوَ ثِقَةٌ، وَإِنْ كَانَ ابْنَ أَبِي الْمُخَارِقِ فَهُوَ ضَعِيفٌ وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے بنوعبدمناف! میں تمہیں ایسی حالت میں نہ پاؤں، کہ تم نے کسی کو، رات یا دن کے کسی بھی حصے میں، بیت اللہ کا طواف کرنے سے اور نماز ادا کرنے سے منع کیا ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں عبدالکریم کی مجاہد کے حوالے سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اگر تو یہ جزری ہے، تو پھر یہ ”ثقہ“ ہے، اور اگر یہ ابن ابومخارق ہے، تو پھر یہ ”ضعیف“ ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3373]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13511»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3374
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَا بَنِي عَبْدِ مُنَافٍ (يَا بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ) إِذَا وُلِّيتُمْ هَذَا الْأَمْرَ فَلَا تَمْنَعُوا أَحَدًا طَافَ بِهَذَا الْبَيْتِ أَنْ يُصَلِّيَ أَيَّةَ سَاعَةٍ شَاءَ مِنْ لَيْلٍ أَوْ نَهَارٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَقَالَ: يَعْنِي رَكْعَتِي الطَّوَافِ أَنْ يُصَلِّيَهُمَا بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَبَعْدَ صَلَاةِ الْعَصْرِ قَبْلَ غُرُوبِ الشَّمْسِ فِي كُلِّ النَّهَارِ.
وَفِيهِ سَلِيمُ بْنُ مُسْلِمٍ الْخَشَّابُ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے بنوعبدمناف! اے بنوعبدالمطلب! اگر تمہیں اس معاملے کا نگران بنا دیا جائے، تو تم اس گھر کا طواف کرنے والے کسی بھی شخص کو، رات یا دن کی کسی بھی گھڑی میں، نماز ادا کرنے سے نہ روکنا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں: اس سے مراد یہ ہے کہ طواف کی دو رکعات صبح کی نماز کے بعد سورج طلوع ہونے سے پہلے، اور عصر کی نماز کے بعد سورج غروب ہونے سے پہلے، کسی بھی وقت ادا کی جا سکتی ہیں۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی سلیم بن مسلم خشاب ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3374]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 53»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3375
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ طَافَ بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ قَالَ: إِنَّمَا تُكْرَهُ الصَّلَاةُ عِنْدَ طُلُوعِ الشَّمْسِ لِأَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الشَّمْسَ تَطْلُعُ بَيْنَ قَرْنَيْ شَيْطَانٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
عمرو بن دینار بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا انہوں نے صبح کی نماز کے بعد طواف کیا، پھر دو رکعات ادا کر لیں، پھر انہوں نے یہ بات بیان کی: صرف سورج طلوع ہونے کے وقت نماز ادا کرنا مکروہ ہے، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک سورج شیطان کے دو سینگوں کے درمیان طلوع ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3375]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1232»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
17. بَابُ الصَّلَاةِ قَبْلَ الْمَغْرِبِ وَبَعْدَهَا .
مغرب کی نماز سے پہلے، اور اس کے بعد نماز ادا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3376
وَعَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ أَنَّهُ لَزِمَ أُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ وَعَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ فَزَعَمَ أَنَّهُمَا كَانَا يَقُومَانِ حِينَ تَغْرُبُ الشَّمْسُ فَيَرْكَعَانِ رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْمَغْرِبِ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ فِي زِيَادَاتِهِ، وَفِيهِ حَمَّادُ بْنُ شُعَيْبٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
زر بن حبیش بیان کرتے ہیں: وہ سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے ساتھ رہے ہیں، زر کا یہ کہنا ہے: کہ دونوں حضرات جب سورج غروب ہو جاتا تھا، تو مغرب کی نماز سے پہلے کھڑے ہو کر دو رکعات (نفل) ادا کر لیتے تھے۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے اپنی ”زیادات“ میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حماد بن شعیب ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3376]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3377
وَعَنْ عُبَيْدٍ مَوْلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَسُئِلَ عَنْ صَلَاةِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَذَكَرَ صَلَاةً بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعَشَاءِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام، عبید سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے بارے میں دریافت کیا گیا: تو انہوں نے مغرب اور عشا، کے درمیان نماز کا ذکر کیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3377]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3378
وَلَهُ عِنْدَهُ فِي رِوَايَةٍ: أَنَّهُ سُئِلَ أَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْمُرُ بِصَلَاةٍ بَعْدَ الْمَكْتُوبَةِ أَوْ سِوَى الْمَكْتُوبَةِ؟ قَالَ: نَعَمْ بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعَشَاءِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَمَدَارُ هَذِهِ الطُّرُقِ كُلِّهَا عَلَى رَجُلٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
انہوں نے، ان صاحب کے حوالے سے، ایک اور روایت بھی نقل کی ہے: کہ اُن سے سوال کیا گیا: کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرض نماز کے بعد، یا فرض نماز کے علاوہ کوئی اور نماز ادا کرنے کا حکم دیتے تھے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! مغرب اور عشاء کے درمیان (نماز ادا کرنے کا حکم دیتے تھے)۔
یہ روایت امام أحمد نے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کے تمام طرق کا مدار ایک شخص پر ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، امام أحمد کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3378]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں