🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
17. بَابُ الصَّلَاةِ قَبْلَ الْمَغْرِبِ وَبَعْدَهَا .
مغرب کی نماز سے پہلے، اور اس کے بعد نماز ادا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3379
وَعَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ أَحَدِ بَنِي عَبْدِ الْأَشْهَلِ قَالَ: أَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَسْجِدِنَا فَصَلَّى بِنَا الْمَغْرِبَ فَلَمَّا سَلَّمَ مِنْهَا قَالَ:" ارْكَعُوا هَاتَيْنِ الرَّكْعَتَيْنِ فِي بُيُوتِكُمْ لِلسُّبْحَةِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: قُلْتُ لِأَبِي: إِنَّ رَجُلًا قَالَ: مَنْ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ فِي الْمَسْجِدٍ لَمْ يُجْزِئْهُ إِلَّا أَنْ يُصَلِّيَهُمَا فِي بَيْتِهِ لِأَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" هَذِهِ مِنْ صَلَوَاتِ الْبُيُوتِ" قَالَ: مَنْ قَالَ هَذَا؟ قُلْتُ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: مَا أَحْسَنَ مَا قَالَ، أَوْ قَالَ: مَا أَحْسَنَ مَا نَقَلَ أَوْ مَا انْتَزَعَ.
سیدنا محمود بن لبید رضی اللہ عنہ، جن کا تعلق بنو عبداشہل سے ہے، وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس ہماری مسجد میں تشریف لائے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں مغرب کی نماز پڑھائی، جب آپ نے نماز کے بعد سلام پھیرا، تو ارشاد فرمایا: تم لوگ یہ دو رکعات، اپنے گھر میں ادا کر لینا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مغرب کے بعد کے نوافل (یعنی سنتوں) کے بارے میں یہ بات ارشاد فرمائی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ عبداللہ بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے والد (امام أحمد بن حنبل) سے کہا: ایک شخص نے یہ بات بیان کی ہے: جو شخص مغرب کے بعد مسجد میں دو رکعات ادا کرتا ہے، اس کی نماز درست نہیں ہوتی، وہ اپنے گھر میں ہی ان دونوں کو ادا کرے گا، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: یہ گھر کی نمازوں میں سے ہے، امام أحمد نے دریافت کیا: یہ بات کس نے کہی ہے؟ میں نے جواب دیا: محمد بن عبدالرحمن نے، انہوں نے فرمایا: انہوں نے کتنی اچھی بات کہی ہے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) انہوں نے جو نقل کیا ہے، وہ کتنا اچھا ہے، اور جو مسئلہ اخذ کیا ہے وہ کتنا اچھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3379]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 23112، 23117»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3380
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ (حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ جَدِّي) قَالَ: رَأَيْتُ عَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ يُصَلِّي بَعْدَ الْمَغْرِبِ سِتَّ رَكَعَاتٍ (فَقُلْتُ: يَا أَبَتِ مَا هَذِهِ الصَّلَاةُ؟ فَقَالَ) : رَأَيْتُ حَبِيبِي رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي بَعْدَ الْمَغْرِبِ سِتَّ رَكَعَاتٍ وَقَالَ:" مَنْ صَلَّى بَعْدَ الْمَغْرِبِ سِتَّ رَكَعَاتٍ غُفِرَتْ لَهُ ذُنُوبُهُ وَإِنْ كَانَتْ مِثْلَ زَبَدِ الْبَحْرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ وَقَالَ: تَفَرَّدَ بِهِ صَالِحُ بْنُ قَطَنٍ الْبُخَارِيُّ، قُلْتُ: وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
محمد بن عمار بن یاسر بیان کرتے ہیں: (راوی کہتے ہیں:) میرے والد نے، میرے دادا کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: وہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو مغرب کے بعد چھ رکعات ادا کرتے ہوئے دیکھا، میں نے دریافت کیا: اے ابا جان! یہ کون سی نماز ہے؟ انہوں نے جواب دیا: میں نے اپنے محبوب، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو مغرب کے بعد چھ رکعات ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص مغرب کے بعد چھ رکعات ادا کرتا ہے، اس کے گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے، اگرچہ وہ سمندر کی جھاگ کی مانند ہوں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں: صالح بن قطن بخاری اس کو نقل کرنے میں منفرد ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3380]
تخریج الحدیث: «المعجم الاوسط للطبراني باب العين باب الميم من اسمه محمد 7381 المعجم الصغير للطبراني من اسمه محمد حديث 901 معرفة الصحابة لابي نعيم الاصبهاني باب العين من اسمه عامر عمار بن ياسر 4658، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7241، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 864»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3381
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُصَلِّي بَعْدَ الْمَغْرِبِ رَكْعَتَيْنِ يُطِيلُ فِيهِمَا الْقِرَاءَةَ حَتَّى يَتَصَدَّعَ أَهْلُ الْمَسْجِدِ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مغرب کے بعد دو رکعات ادا کرتے تھے، جن میں آپ طویل قرأت کیا کرتے تھے، یہاں تک کہ اہل مسجد منتشر ہو جاتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبدالحمید حمانی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3381]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12323»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3382
وَعَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ: نِعْمَ سَاعَةُ الْغَفْلَةِ - يَعْنِي الصَّلَاةَ فِيمَا بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعَشَاءِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ.
اسود بن یزید بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: غفلت کی بہترین ساعت، مغرب اور عشاء کے درمیان کا وقت ہے (اُن کی مراد یہ تھی کہ اس وقت میں لوگ غفلت کا شکار ہوتے ہیں، اور نماز ادا کرنے کے لئے یہ بہترین وقت ہے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے، جس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3382]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3383
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ: سَاعَةٌ مَا أَتَيْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ فِيهَا إِلَّا وَجَدْتُهُ (فِيهَا) يُصَلِّي مَا بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعَشَاءِ فَسَأَلْتُ عَبْدَ اللَّهِ فَقُلْتُ: سَاعَةٌ مَا أَتَيْتُكَ فِيهَا (قَطُّ) إِلَّا وَجَدْتُكَ تُصَلِّي فِيهَا قَالَ: إِنَّهَا سَاعَةُ غَفْلَةٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَفِيهِ كَلَامٌ.
عبدالرحمن بن یزید بیان کرتے ہیں: ایک گھڑی ایسی ہے کہ اس گھڑی میں، میں جب بھی سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا، تو میں نے انہیں اُس گھڑی میں نماز ادا کرتے ہوئے ہی پایا، وہ مغرب اور عشاء کے درمیان نماز ادا کرتے رہتے تھے میں نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے سوال کیا، میں نے کہا: ایک گھڑی ایسی ہے کہ میں اُس گھڑی میں جب بھی آپ کے پاس آیا، تو میں نے آپ کو اس گھڑی میں نماز ادا کرتے ہوئے ہی پایا ہے، تو انہوں نے ارشاد فرمایا: یہ غفلت کی گھڑی ہے (اس لئے میں اس دوران نماز ادا کرتا رہتا ہوں)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3383]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3384
وَعَنْ أَبِي جَعْفَرٍ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: قُلْنَا لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ: حَدِّثْنَا بِمَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَأَيْتَ مِنْهُ وَلَا تُحَدِّثْنَا عَنْ غَيْرِكَ وَإِنْ كَانَ ثِقَةً، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ إِلَى أَنْ قَالَ: وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقْرَأُ فِي الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ وَالرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ: قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ، وَقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ يَأْتِي فِي الْمَنَاقِبِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ، وَفِيهِ أَصْرَمُ بْنُ حَوْشَبٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
امام ابوجعفر محمد بن علی (یعنی امام باقر) بیان کرتے ہیں: ہم نے سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ ہمیں وہ حدیث بیان کیجئے جو آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہو، اور آپ نے اس وقت بذات خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہو، آپ اپنے علاوہ کسی اور کے حوالے سے ہمیں حدیث بیان نہ کیجئے، خواہ وہ دوسرا شخص ”ثقہ“ ہی کیوں نہ ہو، (راوی بیان کرتے ہیں:) تو انہوں نے پوری حدیث ذکر کی، جس میں آگے چل کر یہ الفاظ ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فجر سے پہلے کی دو رکعات میں، اور مغرب کے بعد کی دو رکعات (سنتوں میں) سورت الکافرون اور سورت اخلاص کی تلاوت کیا کرتے تھے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے، جو آگے چل کر ”مناقب“ سے متعلق باب میں آئے گی، اگر اللہ نے چاہا، اس کی سند میں ایک راوی اصرم بن حوشب ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3384]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7757»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
18. بَابُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الْعِشَاءِ .
عشاء کے بعد نماز ادا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3385
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَرْبَعٌ قَبْلَ الظُّهْرِ كَعَدْلِهِنَّ بَعْدَ الْعِشَاءِ، وَأَرْبَعٌ بَعْدَ الْعِشَاءِ كَعَدْلِهِنَّ لَيْلَةَ الْقَدْرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عُقْبَةَ بْنِ أَبِي الْعَيْزَارِ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ مِثْلَهُ فِي الصَّلَاةِ بَعْدَ الظُّهْرِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”ظہر سے پہلے چار رکعات (سنتیں) عشاء کے بعد اتنی ہی رکعات ادا کرنے کی مانند ہے، اور عشاء کے بعد چار رکعات (سنتیں) شب قدر میں اتنی ہی رکعات ادا کرنے کے برابر ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عقبہ بن ابوعیزار ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے، اس سے پہلے اس کی مانند روایت جو سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول ہے، وہ ظہر کے بعد نماز ادا کرنے سے متعلق باب میں گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3385]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2754»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3386
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" مَنْ صَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ خَلْفَ الْعِشَاءِ الْأَخِيرَةِ قَرَأَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ: قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ وَقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ، وَفِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُخْرَيَيْنِ: تَنْزِيلَ السَّجْدَةِ، وَتَبَارَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمَلِكُ كُتِبْنَ لَهُ كَأَرْبَعِ رَكَعَاتٍ مِنْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ أَبُو فَرْوَةٍ الرُّهَاوِيُّ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَابْنُ الْمَدِينِيِّ وَابْنُ مَعِينٍ وَقَالَ الْبُخَارِيُّ: مُقَارِبُ الْحَدِيثِ وَثَّقَهُ مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، وَقَالَ أَبُو حَاتِمٍ: مَحِلُّهُ الصِّدْقُ وَكَانَتْ فِيهِ غَفْلَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک ”مرفوع“ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص عشاء کی نماز کے بعد، چار رکعات (سنتیں) یوں ادا کرے کہ پہلی دو رکعات میں سورت الکافرون اور سورت اخلاص کی تلاوت کرے، اور بعد والی دو رکعات میں سورت تنزیل السجدۃ اور سورت ملک کی تلاوت کرے، تو یہ نماز اس شخص کے لئے شب قدر میں نماز ادا کرنے کی مانند (اجر و ثواب کے ساتھ) نوٹ کی جائے گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یزید بن سنان ابوفروہ رہاوی ہے، جسے امام أحمد علی بن مدینی اور یحیی بن معین نے ضعیف قرار دیا ہے، امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ مقارب الحدیث ہے، مروان بن معاویہ نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، ابوحاتم کہتے ہیں: اس کا محل صدق ہے، اس میں غفلت پائی جاتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3386]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12240»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3387
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ صَلَّى الْعِشَاءَ الْآخِرَةَ فِي جَمَاعَةٍ وَصَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ قَبْلَ أَنْ يَخْرُجَ مِنَ الْمَسْجِدِ كَانَ كَعِدْلِ لَيْلَةِ الْقَدْرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مِنْ ضَعْفِ الْحَدِيثِ وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص عشاء کی نماز با جماعت ادا کرے، اور مسجد سے نکلنے سے پہلے چار رکعات ادا کر لے، تو یہ شب قدر میں (نماز ادا کرنے) کے برابر ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جسے حدیث میں ضعیف قرار دیا گیا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3387]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5235»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
19. بَابٌ جَامِعٌ فِيمَا يُصَلَّى قَبْلَ الصَّلَاةِ وَبَعْدَهَا .
نماز سے پہلے اور اس کے بعد کیا پڑھنا چاہیے؟ اس بارے میں جامع بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3388
عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ صَلَّى فِي يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ ثِنْتَيْ عَشْرَةَ رَكْعَةً سِوَى الْفَرِيضَةِ بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَالْبَزَّارُ وَقَالَ: لَمْ يُتَابَعْ هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ عَلَى هَذَا الْحَدِيثِ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: جو شخص روزانہ فرض نماز کے علاوہ بارہ رکعات (سنتیں) ادا کرے گا، اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں گھر بنا دے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم اور کبیر میں، اور امام بزار نے نقل کی ہے، وہ بیان کرتے ہیں: اس حدیث میں ہارون بن اسحاق کی متابعت نہیں کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3388]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل اول مسند الكوفيين حديث ابى موسى الاشعرى 19288 البحر الزخار مسند البزار اول حديث ابي موسيٰ حديث 2737 المعجم الأوسط للطبراني باب العين باب الهاء من اسمه الهيثم 9613، أخرجه مسند أحمد برقم: 19210، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1635/2»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں