🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
42. بَابُ الِاقْتِصَارِ فِي الْعَمَلِ وَالدَّوَامِ عَلَيْهِ .
مختصر عمل کرنا، لیکن باقاعدگی سے کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3569
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ بَيْتِ عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ فَوَقَفَ عَلَى الْبَابِ فَقَالَ:" مَا لَكِ يَا كَحِيلَةُ مُتَبَذِّلَةٌ؟ أَلَيْسَ عُثْمَانُ شَاهِدًا؟" قَالَتْ: بَلَى وَمَا اضْطَجَعَ عَلَى فِرَاشٍ مُنْذُ كَذَا وَكَذَا وَيَصُومُ النَّهَارَ فَلَا يُفْطِرُ فَقَالَ:" مُرِيهِ أَنْ يَأْتِيَنِي" فَلَمَّا جَاءَ قَالَتْ لَهُ فَانْطَلَقَ إِلَيْهِ فَوَجَدَهُ فِي الْمَسْجِدِ فَجَلَسَ إِلَيْهِ فَأَعْرَضَ عَنْهُ، فَبَكَى ثُمَّ قَالَ: قَدْ عَلِمْتُ أَنَّهُ قَدْ بَلَغَكَ عَنِّي أَمْرٌ! قَالَ:" أَنْتَ الَّذِي تَصُومُ النَّهَارَ وَتَقُومُ اللَّيْلَ لَا يَقَعُ جَنْبُكَ عَلَى فِرَاشٍ؟" قَالَ عُثْمَانُ: قَدْ فَعَلْتُ ذَلِكَ أَلْتَمِسُ الْخَيْرَ! فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لِعَيْنِكَ حَظٌّ وَلِجَسَدِكَ حَظٌّ، فَصُمْ وَأَفْطِرْ وَنَمْ وَقُمْ وَائْتِ زَوْجَكَ فَإِنِّي أَنَا أَصُومُ وَأُفْطِرُ وَأَنَامُ وَأُصَلِّي وَآتِي النِّسَاءَ فَمَنْ أَخَذَ بِسُنَّتِي فَقَدِ اهْتَدَى، وَمَنْ تَرَكَهَا ضَلَّ، وَإِنَّ لِكُلِّ عَمَلٍ شِرَّةً وَلِكُلِّ شِرَّةٍ فَتْرَةٌ فَإِذَا كَانَتِ الْفَتْرَةُ إِلَى الْغَفْلَةِ فَهِيَ الْهَلَكَةُ وَإِذَا كَانَتِ الْفَتْرَةُ إِلَى الْفَرِيضَةِ فَلَا يَضُرُّ صَاحِبَهَا شَيْئًا، فَخُذْ مِنَ الْعَمَلِ مَا تُطِيقُ فَإِنِّي إِنَّمَا بُعِثْتُ بِالْحَنِيفِيَّةِ السَّمْحَةِ فَلَا تُثْقِلْ عَلَيْكَ عِبَادَةَ رَبِّكَ لَا تَدْرِي مَا طُولُ عُمُرِكَ؟" رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ تُشْبِهُ هَذَا فِي النِّكَاحِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کے گھر سے باہر نکلے اور دروازے پر ٹھہر گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے کہیلہ! تمہیں کیا ہوا ہے؟ تمہاری حالت اتنی خراب کیوں ہے؟ کیا عثمان گھر میں موجود نہیں ہے؟ اس خاتون نے عرض کی: جی ہاں! وہ اتنے، اتنے عرصے سے کبھی بستر پر لیٹے نہیں ہیں (یعنی رات بھر نفل پڑھتے رہتے ہیں)، وہ دن کے وقت نفلی روزہ رکھ لیتے ہیں، کوئی روزہ ترک نہیں کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس سے کہنا کہ وہ میرے پاس آئے، جب سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ (گھر) آئے، تو اس خاتون نے انہیں بتایا (کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو یاد کیا ہے) وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف روانہ ہوئے، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مسجد میں پایا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر بیٹھ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے منہ پھیر لیا، وہ رونے لگے اور پھر انہوں نے کہا: مجھے یہ بات پتہ چل گئی ہے کہ میرے بارے میں کوئی بات آپ تک پہنچی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم ہی وہ شخص ہو، جو دن کے وقت روزہ رکھ لیتے ہو اور رات بھر نفل پڑھتے رہتے ہو؟ اور رات بھر اپنا پہلو بستر پر نہیں رکھتے ہو؟ سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ نے عرض کی: میں نے بھلائی کے حصول کے لئے ایسا کیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہاری آنکھ کا بھی حصہ ہے، تمہارے جسم کا بھی حصہ ہے، تم (نفلی) روزہ رکھا بھی کرو اور ترک بھی کر دیا کرو، سو بھی جایا کرو اور نقل بھی پڑھ لیا کرو، اپنی بیوی کے پاس بھی جایا کرو، میں (نفلی) روزہ رکھتا بھی ہوں، اور ترک بھی کر دیتا ہوں، سوتا بھی ہوں، اور (نفل) نماز بھی پڑھ لیتا ہوں، اور خواتین کے ساتھ بھی رہتا ہوں، جو شخص میری سنت کو اختیار کرے گا، وہ ہدایت حاصل کر لے گا، اور جو شخص اُسے ترک کرے گا، وہ گمراہ ہو جائے گا، ہر عمل میں ایک چستی ہوتی ہے اور ہر چستی میں سستی آ جاتی ہے، تو جس شخص کی سستی غفلت کی طرف ہو گی، تو یہ ہلاکت ہو گی، اور جب سستی فرض کی طرف ہو گی، تو پھر ایسا کرنے والے کو وہ کوئی نقصان نہیں پہنچائے گی، تم اتنا عمل کرو، جتنی تم طاقت رکھتے ہو، کیونکہ مجھے بالکل سیدھے اور آسان راستے کے ہمراہ مبعوث کیا گیا ہے، تم اپنے اوپر، اپنے پروردگار کی عبادت کا بوجھ نہ لادو، کیونکہ تم یہ نہیں جانتے کہ تمہاری عمر کتنی طویل ہو گی؟“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید ہے، اور وہ ضعیف ہے، میں یہ کہتا ہوں: کچھ احادیث، جو اس روایت سے مشابہہ ہیں، وہ نکاح سے متعلق باب میں آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3569]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7883»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3570
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: لَا تُغَالَبُوا هَذَا اللَّيْلَ فَإِنَّكُمْ لَنْ تُطِيقُوهُ فَإِذَا نَعَسَ أَحَدُكُمْ فَلْيَنْصَرِفْ إِلَى فِرَاشِهِ فَإِنَّهُ أَسْلَمُ لَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: تم لوگ اس رات پر غالب آنے کی کوشش نہ کرو (یعنی رات بھر عبادت نہ کرتے رہو) کیونکہ تم لوگ اس کی طاقت نہیں رکھتے ہو، جب کسی شخص کو اونگھ آ جائے، تو وہ اپنے بستر کی طرف چلا جائے، یہ اس کے لئے زیادہ سلامتی کا باعث ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3570]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3571
وَعَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ: كُنَّا إِذَا قَامَ عَبْدُ اللَّهِ نَجْلِسُ بَعْدَهُ فَيَتَثَبَّتُ النَّاسُ فِي الْقِرَاءَةِ فَإِذَا قُمْنَا صَلَّيْنَا، فَبَلَغَهُ ذَلِكَ فَدَخَلْنَا عَلَيْهِ فَقَالَ: أَتُحَمِّلُونَ النَّاسَ مَا لَا يُحَمِّلُهُمُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -؟ تُصَلُّونَ فَيَرَوْنَ ذَلِكَ وَاجِبًا عَلَيْهِمْ إِنْ كُنْتُمْ لَا بُدَّ فَاعِلِينَ فَفِي بُيُوتِكُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
مسروق بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے اُٹھ جانے کے بعد ہم لوگ اُن کے بعد بھی بیٹھے رہتے تھے، کچھ لوگ قرأت کرنے میں مشغول رہتے تھے، پھر جب ہم اٹھتے تھے، تو نفل پڑھنے لگ پڑتے تھے، انہیں جب اس بارے میں اطلاع ملی، تو جب ہم ان کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انہوں نے فرمایا: کیا تم لوگوں پر وہ بوجھ لاد رہے ہو؟ جو اللہ تعالی نے اُن پر لاگو نہیں کیا ہے، تم لوگ یوں (نفل) نماز ادا کرتے ہو کہ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ ان پر لازم ہے اگر تم لوگوں نے ایسا ضرور ہی کرنا ہے، تو تم لوگ اپنے گھروں میں کیا کرو (یعنی تم لوگ اپنے گھروں میں نوافل پڑھا کرو)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3571]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3572
وَعَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ عَامِرِ بْنِ وَاثِلَةَ: أَنَّ رَجُلًا مَرَّ عَلَى قَوْمٍ فَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ فَرَدُّوا عَلَيْهِ السَّلَامَ فَلَمَّا جَاوَزَهُمْ قَالَ رَجُلٌ لَهُمْ مِنْهُمْ: إِنِّي لَأُبْغِضُ هَذَا فِي اللَّهِ فَقَالَ أَهْلُ الْمَجْلِسِ: بِئْسَ وَاللَّهِ مَا قُلْتَ لَتُبَيِّنَنَّهُ قُمْ يَا فُلَانُ - رَجُلٌ مِنْهُمْ - فَأَخْبِرْهُ قَالَ: فَأَدْرَكَهُ رَسُولُهُمْ فَأَخْبَرَهُ بِمَا قَالَ فَانْصَرَفَ الرَّجُلُ حَتَّى أَتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي مَرَرْتُ بِمَجْلِسٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ فِيهِمْ فُلَانٌ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِمْ فَرَدُّوا السَّلَامَ فَلَمَّا جَاوَزْتُهُمْ أَدْرَكَنِي رَجُلٌ مِنْهُمْ فَأَخْبَرَنِي أَنَّ فُلَانًا قَالَ: وَاللَّهِ إِنِّي لَأُبْغِضُ هَذَا الرَّجُلَ فِي اللَّهِ، فَادْعُهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَسَلْهُ عَلَى مَا يُبْغِضُنِي؟ فَدَعَاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَأَلَهُ عَمَّا أَخْبَرَهُ الرَّجُلُ فَاعْتَرَفَ بِذَلِكَ وَقَالَ: لَقَدْ قُلْتُ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" فَلِمَ تُبْغِضُهُ؟" قَالَ: أَنَا جَارُهُ وَأَنَا بِهِ خَابِرٌ وَاللَّهِ مَا رَأَيْتُهُ صَلَّى صَلَاةً قَطُّ إِلَّا هَذِهِ الصَّلَاةَ الْمَكْتُوبَةَ الَّتِي يُصَلِّيهَا الْبَرُّ وَالْفَاجِرُ قَالَ: سَلْهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَلْ رَآنِي أَخَّرْتُهَا عَنْ وَقْتِهَا أَوْ أَسَأْتُ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ فِيهَا؟ فَسَأَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: لَا قَالَ: وَاللَّهِ مَا رَأَيْتُهُ يَصُومُ قَطُّ إِلَّا هَذَا الشَّهْرَ الَّذِي يَصُومُهُ الْبَرُّ وَالْفَاجِرُ قَالَ: سَلْهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَلْ رَآنِي فَرَّطْتُ فِيهِ أَوِ انْتَقَصْتُ مِنْ حَقِّهِ شَيْئًا؟ فَسَأَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: لَا قَالَ: وَاللَّهِ مَا رَأَيْتُهُ يُعْطِي سَائِلًا قَطُّ وَلَا رَأَيْتُهُ يُنْفِقُ مِنْ مَالِهِ شَيْئًا فِي شَيْءٍ مِنْ سَبِيلِ اللَّهِ خَيْرٍ إِلَّا هَذِهِ الصَّدَقَةَ الَّتِي يُؤَدِّيهَا الْبَرُّ وَالْفَاجِرُ قَالَ: فَسَلْهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَلْ كَتَمْتُ مِنَ الزَّكَاةِ شَيْئًا قَطُّ أَوْ مَاكَسْتُ فِيهَا طَالِبَهَا؟ فَسَأَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: لَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قُمْ إِنْ أَدْرِي لَعَلَّهُ خَيْرٌ مِنْكَ!".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَقَدْ تَقَدَّمَ وَلَكِنْ هَاهُنَا أَحْسَنُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا مُظَفَّرَ بْنَ مُدْرِكٍ وَهُوَ ثِقَةٌ ثَبْتٌ.
سیدنا ابوطفیل عامر بن واثلہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص کچھ لوگوں کے پاس سے گزرا، اُس نے ان لوگوں کو سلام کیا ان لوگوں نے اسے سلام کا جواب دیا، جب وہ ان لوگوں سے آگے گزر گیا، تو ان میں سے ایک شخص نے کہا: میں اللہ تعالیٰ کی ذات کی خاطر اس شخص کو ناپسند کرتا ہوں، اہل محفل نے کہا: اللہ کی قسم! تم نے بری بات کہی ہے، تم نے یہ بات اُسے بیان کرنی تھی، اے فلاں! تم اٹھو، انہوں نے اپنے میں سے ایک شخص سے یہ کہا:، اور اُسے اس بارے میں بتاؤ، اُن لوگوں کا قاصد اس دوسرے شخص کے پاس گیا، اور اسے پہلے شخص کے قول کے بارے میں بتایا، تو وہ شخص وہاں سے مڑا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں لوگوں کے پاس سے گزرا، جس میں فلاں شخص بھی موجود تھا، میں نے ان لوگوں کو سلام کیا، ان لوگوں نے سلام کا جواب دیا، جب میں ان لوگوں سے آگے گزر گیا،، تو اُن میں سے ایک شخص میرے پاس آیا، اور اس نے مجھے یہ بات بتائی کہ فلاں شخص نے یہ کہا: ہے: اللہ کی قسم! میں اللہ تعالیٰ کی ذات کی خاطر اس شخص سے بغض رکھتا ہوں، یا رسول اللہ! آپ اُسے بلائیے! اور اُس سے دریافت کیجئے کہ وہ کس وجہ سے مجھ سے بغض رکھتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو بلایا اور اس سے اس چیز کے بارے میں دریافت کیا، جو دوسرے شخص نے آپ کو بتائی تھی تو اس شخص نے اس کا اعتراف کر لیا اور یہ کہا: یا رسول اللہ! میں نے یہ بات کہی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اس سے کیوں بغض رکھتے ہو؟ اُس شخص نے کہا: میں اس کا پڑوسی ہوں، اور اس کی خبر گیری کرتا رہتا ہوں، اللہ کی قسم! میں نے اسے کبھی بھی کوئی (نفل) نماز ادا کرتے ہوئے نہیں دیکھا، یہ شخص صرف وہ فرض نماز ادا کرتا ہے، جسے ہر نیک اور گنہگار ادا کر لیتا ہے، تو دوسرے شخص نے کہا: یا رسول اللہ! آپ اس سے پوچھیئے کہ اس نے کبھی مجھے دیکھا کہ میں نے نماز کو اس کے وقت سے تاخیر سے ادا کیا ہو؟ یا میں نے رکوع یا سجدہ صیح طریقے سے نہ کیا ہو؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس سے دریافت کیا، تو اس نے جواب دیا: جی نہیں! پھر اُس شخص نے کہا: اللہ کی قسم! میں نے اسے کبھی بھی (نفلی) روزہ رکھتے ہوئے نہیں دیکھا، یہ صرف اُس مہینے کے روزے رکھتا ہے، جس کے روزے ہر نیک اور گنہگار رکھتا ہے، تو دوسرے شخص نے کہا: آپ اس سے پوچھیئے کہ کیا اس نے مجھے اس روزے کے بارے میں کبھی افراط کرتے ہوئے، یا روزے کے حق میں کوئی کمی کرتے ہوئے دیکھا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص سے دریافت کیا، تو اس شخص نے جواب دیا: جی نہیں! پھر اس شخص نے کہا: اللہ کی قسم! میں نے اسے کبھی بھی مانگنے والے کو کچھ دیتے ہوئے نہیں دیکھا، اور نہ ہی کبھی اسے دیکھا ہے کہ اس نے اپنے مال میں سے کوئی چیز اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کی ہو، البتہ یہ وہ زکوۃ ادا کرتا ہے، جو ہر نیک اور گنہگار ادا کرتا ہے، تو دوسرے شخص نے کہا: یا رسول اللہ! آپ اس سے پوچھیئے کہ کیا میں نے کبھی زکوۃ میں سے کوئی چیز روکی ہے؟ یا میں نے کبھی زکوۃ وصول کرنے والے سے جھگڑا کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس شخص سے دریافت کیا: تو اس نے کہا: جی نہیں! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اُٹھ جاؤ! میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ (جسے تم ناپسند کرتے ہو) شاید تم سے بہتر ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے،
یہ روایت اس سے پہلے گزر چکی ہے، لیکن یہاں زیادہ بہتر طور پر ذکر ہوئی ہے، اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، مظفر بن مدرک کا معاملہ مختلف ہے، وہ ”ثقہ“ اور ثبت ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3572]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 23291، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 275»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3573
وَعَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ: أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلٌ أَكْسَفُ أَحْوَلُ أَوْقَصُ أَحْنَفُ أَفْحَمُ أَعْسَرُ أَرْسَحُ أَفْحَجُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَخْبِرْنِي بِمَا فَرَضَ اللَّهُ عَلَيَّ؟ فَلَمَّا أَخْبَرَهُ قَالَ: إِنِّي أُعَاهِدُ اللَّهَ أَنْ لَا أَزِيدَ عَلَى فَرِيضَةٍ قَالَ:" لِمَ؟" قَالَ: لِأَنَّهُ خَلَقَنِي أَكَسَفَ أَحْوَلَ أَفْحَمَ أَعْسَرَ أَرْسَحَ أَفْحَجَ ثُمَّ أَدْبَرَ فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ أَيْنَ الْعَاتِبُ عَلَى رَبِّهِ، عَاتَبَ رَبًّا كَرِيمًا فَاعْتِبْهُ قَالَ: قُلْ لَهُ: أَلَا تَرْضَى أَنْ تُبْعَثَ فِي صُورَةِ جِبْرِيلَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ؟ فَبَعَثَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الرَّجُلِ فَقَالَ:" إِنَّكَ عَاتَبْتَ رَبًّا كَرِيمًا فَأَعْتَبَكَ أَفَلَا تَرْضَى أَنْ يَبْعَثَكَ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى صُورَةِ جِبْرِيلَ؟" قَالَ: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ!! قَالَ: فَإِنِّي أُعَاهِدُ اللَّهَ أَنْ لَا يَقْوَى جَسَدِي عَلَى شَيْءٍ يَرْضَاهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - إِلَّا حَمَلْتُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْعَلَاءُ بْنُ كَبِيرٍ اللَّيْثِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، جو برے حال میں تھا، بھینگا تھا، اس کی گردن چھوٹی تھی، لنگڑا تھا، کالا تھا، بائیں ہاتھ سے کام کرنے والا تھا، اس کے کندھوں پر گوشت کم تھا، اس کے زانوں کے درمیان کی جگہ کشادہ تھی، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے بتائیے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھ پر کیا چیز فرض قرار دی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بتایا، تو اس نے کہا: میں اللہ تعالیٰ کی خاطر اس کو باقاعدگی سے کروں گا، اور فرض میں کوئی اضافہ نہیں کروں گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: وہ کیوں؟ اس نے کہا: کیونکہ اللہ تعالیٰ نے مجھے برے حال والا، بھینگا، کالا، بائیں ہاتھ سے کام کرنے والا، کندھوں پر تھوڑے گوشت والا، زانوں کے درمیان کشادہ جگہ والا پیدا کیا ہے، پھر وہ شخص چلا گیا، سیدنا جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور بولے: اے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! اپنے پروردگار سے ناراضگی کا اظہار کرنے والا شخص کہاں ہے، اس نے کریم پروردگار پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے، تو آپ اسے راضی کر دیجئے، سیدنا جبرائیل نے کہا: آپ اس سے کہہ دیں کیا تم اس بات سے راضی نہیں ہو کہ قیامت کے دن تمہیں سیدنا جبرائیل علیہ السلام کی صورت میں زندہ کیا جائے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو پیغام بھیجا اور فرمایا: تم نے کریم پروردگار پر ناراضگی کا اظہار کیا، تو اُس نے تمہیں راضی کر دیا ہے، کیا تم اس بات سے راضی نہیں ہو، کہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ تمہیں جبرائیل کی شکل و صورت میں زندہ کرے؟ اس نے کہا: جی ہاں! یا رسول اللہ! پھر اُس نے کہا: اب میں اللہ تعالیٰ کے نام پر یہ عہد کرتا ہوں کہ میرا جسم جو بھی ایسا عمل کرنے کی قوت رکھتا ہو، جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ راضی ہوتا ہو، تو میں وہ کام کروں گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علاء بن کثیر لیثی ہے، اور وہ انتہائی ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3573]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
43. بَابٌ فِيمَنْ نَامَ حَتَّى أَصْبَحَ .
جو شخص سوئے، یہاں تک کہ صبح تک سویا رہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3574
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ ذَكَرٍ وَلَا أُنْثَى إِلَّا وَعَلَى رَأْسِهِ جَرِيرٌ مَعْقُودٌ ثَلَاثَ عُقَدٍ حِينَ يَرْقُدُ فَإِنِ اسْتَيْقَظَ أَحَدُكُمْ فَذَكَرَ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ فَإِذَا قَامَ فَتَوَضَّأَ انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ فَإِذَا قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ انْحَلَّتْ عُقَدُهُ كُلُّهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَزَادَ:" وَأَصْبَحَ نَشِيطًا قَدْ أَصَابَ خَيْرًا فَإِنْ هُوَ نَامَ لَا يَذْكُرُ اللَّهَ أَصْبَحَ عَلَيْهِ عُقَدُهُ ثَقِيلًا وَرِجَالُهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَزَادَ:" وَإِنِ اسْتَيْقَظَ قَالَ لَهُ الشَّيْطَانُ: عَلَيْكَ لَيْلٌ طَوِيلٌ ارْقُدْ فَيَعْقِدُ الشَّيْطَانُ عَلَيْهِ الْجَرِيرَ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو بھی مذکر یا مونث جب سوتا ہے، تو اس کے سر پر ایک رسی باندھ دی جاتی ہے، جس میں تین گرہیں لگا دی جاتی ہیں، اگر کوئی شخص بیدار ہو کر اللہ تعالیٰ کا ذکر کرے، تو ایک گرہ کھل جاتی ہے، اگر وہ اُٹھ کر وضو کرے تو ایک اور گرہ کھل جاتی ہے، اور اگر وہ اُٹھ کر نماز کی طرف جائے، تو تمام گرہیں کھل جاتی ہیں“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”اور وہ چاق و چوبند حالت میں ہوتا ہے کہ اس نے بھلائی حاصل کر لی ہوتی ہے، اور اگر وہ سویا رہے، اور اللہ تعالیٰ کا ذکر نہ کرے، یہاں تک کہ صبح ہو جائے، تو اُس کی گرہیں بوجھل ہو جاتی ہیں“۔ اس روایت کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں،
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”اگر وہ بیدار ہو جائے، تو شیطان اس سے کہتا ہے: آرام کرو رات بہت لمبی ہے سوئے رہو پھر شیطان اس پر گرہ لگا دیتا ہے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3574]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 13978، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2554، 2556»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3575
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: إِذَا رَقَدَ أَحَدُكُمْ عُقِدَ عَلَى رَأْسِهِ بِجَرِيرٍ فَإِنْ قَامَ فَذَكَرَ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - أُطْلِقَتْ وَاحِدَةٌ وَإِنْ مَضَى فَتَوَضَّأَ أُطْلِقَتِ الثَّانِيَةُ فَإِنْ مَضَى فَصَلَّى أُطْلِقَتِ الثَّالِثَةُ فَإِنِ أَصْبَحَ وَلَمْ يَقُمْ شَيْئًا مِنَ اللَّيْلِ وَلَمْ يُصَلِّ الصُّبْحَ أَصْبَحَ وَهُوَ عَلَيْهِ - يَعْنِي الْجَرِيرَ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ مَرْفُوعًا بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب کوئی شخص سو جاتا ہے، تو اس کے سر پر رسی سے گرہ لگا دی جاتی ہے، اگر وہ اُٹھ کر اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتا ہے، تو ایک گرہ کھل جاتی ہے، اگر وہ جا کر وضو کرتا ہے، تو دوسری گرہ کھل جاتی ہے، اور اگر وہ جا کر نماز ادا کرتا ہے، تو تیسری گرہ کھل جاتی ہے، اور اگر وہ ایسی حالت میں صبح کرے کہ وہ رات کو بیدار ہی نہ ہوا ہو، اور اُس نے صبح کی نماز ادا نہ کی ہو، تو وہ ایسی حالت میں صبح کرتا ہے کہ وہ رسی اُس پر ہوتی ہے“۔ راوی کہتے ہیں: اس سے مراد وہ رسی تھی۔ میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں ”مرفوع“ حدیث کے طور پر اختصار کے ساتھ منقول ہے،
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3575]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3576
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: ذَكَرُوا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلًا أَوْ إِنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ فُلَانًا نَامَ الْبَارِحَةَ وَلَمْ يُصَلِّ حَتَّى أَصْبَحَ قَالَ:" بَالَ الشَّيْطَانُ فِي أُذُنِهِ قَالَ الْحَسَنُ: إِنَّ بَوْلَهُ وَاللَّهِ ثَقِيلٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک شخص کا ذکر کیا (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) عرض کی: یا رسول اللہ! فلاں شخص صبح ہونے تک سویا رہتا ہے، وہ نماز ادا نہیں کرتا، یہاں تک کہ صبح ہو جاتی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے کان میں شیطان نے پیشاب کر دیا ہے۔ حسن بصری کہتے ہیں: اللہ کی قسم! اس کا پیشاب وزنی ہوتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3576]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل مسند ابى هريرة رضى الله عنه 9333، أخرجه مسند أحمد برقم: 7484، 9232»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3577
وَعَنْ سَمُرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ لِلشَّيْطَانِ كَحُولًا وَلَعُوقًا فَإِذَا كَحَلَ الْإِنْسَانُ مِنْ كُحْلِهِ نَامَتْ عَيْنَاهُ عَنِ الذِّكْرِ، وَإِذَا لَعِقَهُ مِنْ لَعُوقِهِ ذَرَّبَ لِسَانَهُ بِالشَّرِّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الْقُرَشِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ فِي كِتَابِ الطَّهَارَةِ زَادَ فِيهِ:" إِذَا وَضَّأَ يَدَهُ انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ، وَإِذَا وَضَّأَ يَدَهُ انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ" وَغَيْرُ ذَلِكَ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”شیطان کا سرمہ لگانا اور چاٹنا ہوتا ہے، جب انسان اُس کا سرمہ لگاتا ہے، تو اُس کی آنکھیں ذکر کو چھوڑ کر سو جاتی ہیں، اور جب وہ اس کے چاٹے ہوئے میں سے چاٹتا ہے، تو اُس کی زبان برائی پھیلاتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حکم بن عبدالملک قرشی ہے، اور وہ ضعیف ہے، اس سے پہلے سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث طہارت سے متعلق کتاب میں گزر چکی ہے، جس میں یہ مذکور ہے، جب وہ اپنے ہاتھ کو دھوتا ہے، تو ایک گرہ کھل جاتی ہے، جب وہ دوسرے ہاتھ کو دھوتا ہے، تو ایک گرہ کھل جاتی ہے، اور اس طرح دیگر امور کا بیان ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3577]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6855»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3578
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -" إِذَا أَرَادَ الْعَبْدُ الصَّلَاةَ مِنَ اللَّيْلِ أَتَاهُ مَلَكٌ فَقَالَ لَهُ: قُمْ فَقَدْ أَصْبَحْتَ فَصَلِّ وَاذْكُرْ رَبَّكَ، فَيَأْتِيهِ الشَّيْطَانُ فَيَقُولُ: عَلَيْكَ لَيْلٌ طَوِيلٌ وَسَوْفَ تَقُومُ، فَإِنْ قَامَ فَصَلَّى أَصْبَحَ نَشِيطًا خَفِيفَ الْجِسْمِ قَرِيرَ الْعَيْنِ، وَإِنْ هُوَ أَطَاعَ الشَّيْطَانَ حَتَّى أَصْبَحَ بَالَ فِي أُذُنِهِ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ هُوَ ضَعِيفٌ.
وَيَأْتِي حَدِيثُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ فِي الْعِشَارِ فِي الزَّكَاةِ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب بندہ رات کے وقت نماز ادا کرنے کا ارادہ کرتا ہے، تو ایک فرشتہ اس کے پاس آتا ہے، اور کہتا ہے: تم اُٹھ جاؤ صبح ہونے والی ہے، تم نماز ادا کرو اور اپنے پروردگار کا ذکر کرو، شیطان اُس کے پاس آتا ہے، اور کہتا ہے: ابھی رات بہت لمبی ہے، آرام کرو، تم تھوڑی دیر بعد اُٹھ جانا اگر وہ اُٹھ کر نماز ادا کر لے، تو ایسی حالت میں صبح کرتا ہے کہ وہ چاک و چوبند ہوتا ہے، اور اس کا جسم ہلکا پھلکا ہوتا ہے، اور اُس کی آنکھیں ٹھنڈی ہوتی ہیں، اور اگر وہ شیطان کی اطاعت کر لے، تو صبح ہونے پر شیطان اس کے کان میں پیشاب کر دیتا ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن حصین ہے، اور وہ ضعیف ہے، سیدنا عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث ”زکوۃ میں عشر وصول کرنے“ والے سے متعلق باب میں آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3578]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8289»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں