الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
38. بَابُ تُحْفَةِ الْمُؤْمِنِ الْمَوْتُ .
مومن کے لئے تحفہ موت ہے
حدیث نمبر: 3897
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" تُحْفَةُ الْمُؤْمِنِ الْمَوْتُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مومن کے لئے تحفہ، موت ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3897]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3897]
تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7970، وأخرجه شرح السنة برقم: 1454، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1831»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
39. بَابُ لَا يَتْرُكُ الْمَوْتَ أَحَدًا لِأَحَدٍ .
موت کسی کو کسی کے لئے نہیں چھوڑتی ہے
حدیث نمبر: 3898
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كَانَ بِمَكَّةَ مُقْعَدَانِ لَهُمَا ابْنٌ شَابٌّ فَكَانَ إِذَا أَصْبَحَ نَقَلَهُمَا فَأَتَى بِهِمَا الْمَسْجِدَ فَكَانَ يَكْتَسِبُ عَلَيْهِمَا يَوْمَهُ فَإِذَا كَانَ الْمَسَاءُ احْتَمَلَهُمَا فَأَقْبَلَ بِهِمَا، فَافْتَقَدَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَأَلَ عَنْهُ فَقَالَ: مَاتَ ابْنُهُمَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ تُرِكَ أَحَدٌ تُرِكَ ابْنُ الْمُقْعَدَيْنِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنُ نَجِيحٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثٌ فِي تَفْسِيرِ سُورَةِ صَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنُ نَجِيحٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثٌ فِي تَفْسِيرِ سُورَةِ صَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: مکہ میں دو اپاہچ میاں بیوی تھے ان کا ایک نوجوان بیٹا تھا جب صبح ہوتی تھی تو وہ ان دونوں کو منتقل کرتا تھا اور انہیں مسجد میں لے آتا تھا وہ دن بھر ان دونوں کے لئے کماتا تھا جب شام ہوتی تھی تو ان دونوں کو اٹھا کر ساتھ لے جاتا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس غیر موجود پایا تو اس کے بارے میں دریافت کیا، تو آپ کو بتایا گیا کہ ان دونوں کا بیٹا فوت ہو گیا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر کسی کو چھوڑا جاتا، تو ان دو اپاہچ میاں بیوی کے بیٹے کو چھوڑ دیا جاتا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن جعفر بن نجیح ہے، اور وہ متروک ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں، اس بارے میں ایک حدیث سورت ”ص“ کی تفسیر سے متعلق باب میں آگے آئے گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3898]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن جعفر بن نجیح ہے، اور وہ متروک ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں، اس بارے میں ایک حدیث سورت ”ص“ کی تفسیر سے متعلق باب میں آگے آئے گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3898]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5964»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
40. بَابٌ فِيمَنْ أَحَبَّ لِقَاءَ اللَّهِ تَعَالَى .
جو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضری کو پسند کرے
حدیث نمبر: 3899
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَحَبَّ لِقَاءَ اللَّهِ أَحَبَّ اللَّهُ لِقَاءَهُ، وَمَنْ كَرِهَ لِقَاءَ اللَّهِ كَرِهَ اللَّهُ لِقَاءَهُ"، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ كُلُّنَا نَكْرَهُ الْمَوْتَ!؟ قَالَ:" لَيْسَ ذَلِكَ كَرَاهِيَةً لِلْمَوْتِ وَلَكِنَّ الْمُؤْمِنَ إِذَا حُضِرَ جَاءَهُ الْبَشِيرُ مِنَ اللَّهِ فَلَيْسَ شَيْءٌ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ أَنْ يَكُونَ قَدْ لَقِيَ اللَّهَ فَأَحَبَّ اللَّهُ لِقَاءَهُ، وَإِنَّ الْفَاجِرَ وَالْكَافِرَ إِذَا حُضِرَ جَاءَهُ مَا هُوَ صَائِرٌ إِلَيْهِ مِنَ الشَّرِّ أَوْ مَا يَلْقَى مِنَ الشَّرِّ فَكَرِهَ لِقَاءَ اللَّهِ فَكَرِهَ اللَّهُ لِقَاءَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضری کو پسند کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ بھی اس کی حاضری کو پسند کرتا ہے، اور جو شخص اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضری کو ناپسند کرتا ہے اللہ تعالیٰ بھی اس کی حاضری کو ناپسند کرتا ہے میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم سب موت کو ناپسند کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس سے مراد موت کو ناپسند کرنا نہیں ہے بلکہ جب مؤمن کا آخری وقت قریب آتا ہے، تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے خوشخبری سنانے والا اس کے پاس آتا ہے اس وقت مؤمن کے نزدیک کوئی بھی چیز اس سے زیادہ محبوب نہیں ہوتی کہ وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو جائے تو وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضری کو پسند کرتا ہے، اور فاجر اور کافر شخص کا جب آخری وقت قریب آتا ہے، تو اس کے پاس وہ صورت آتی ہے، جس برائی کی طرف اس نے جانا ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) جس برائی کا اس نے سامنا کرنا ہے، تو وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضری کو ناپسند کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ بھی اس کی حاضری کو ناپسند کرتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3899]
یہ روایت امام أحمد امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3899]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الدارمي برقم: 2756، وأخرجه مسند البزار برقم: 2679»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3900
وَعَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ قَالَ: كَانَ أَوَّلُ يَوْمٍ عَرَفْتُ فِيهِ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي لَيْلَى، رَأَيْتُ شَيْخًا أَبْيَضَ الرَّأْسِ عَلَى حِمَارٍ وَهُوَ يَتْبَعُ جِنَازَةً فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: حَدَّثَنِي فُلَانُ بْنُ فُلَانٍ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ أَحَبَّ لِقَاءَ اللَّهِ أَحَبَّ اللَّهُ لِقَاءَهُ، وَمَنْ كَرِهَ لِقَاءَ اللَّهِ كَرِهَ اللَّهُ لِقَاءَهُ" قَالَ: الْقَوْمُ يَبْكُونَ!! فَقَالَ:" مَا يُبْكِيكُمْ؟" قَالُوا: إِنَّا نَكْرَهُ الْمَوْتَ!! قَالَ:" لَيْسَ ذَلِكَ وَلَكِنَّهُ إِذَا حُضِرَ فَأَمَّا إِنْ كَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِينَ فَرَوْحٌ وَرَيْحَانٌ وَجَنَّةُ نَعِيمٍ فَإِذَا بُشِّرَ بِذَاكَ أَحَبَّ لِقَاءَ اللَّهِ وَاللَّهُ لِلِقَائِهِ أَحَبُّ، وَأَمَّا إِنْ كَانَ مِنَ الْمُكَذِّبِينَ الضَّالِّينَ فَنُزُلٌ مِنْ حَمِيمٍ وَتَصْلِيَةُ جَحِيمٍ فَإِذَا بُشِّرَ بِذَاكَ كَرِهَ لِقَاءَ اللَّهِ، وَاللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - لِلِقَائِهِ أَكْرَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَعَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ فِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَعَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ فِيهِ كَلَامٌ.
عطاء بن سائب بیان کرتے ہیں: جب پہلی مرتبہ مجھے عبدالرحمن بن ابولیلیٰ کی شناخت حاصل ہوئی تو اس کی یوں صورت حال ہوئی کہ میں نے ایک بزرگ کو دیکھا جن کے سر کے بال سفید تھے، اور وہ ایک گدھے پر سوار تھے، اور وہ ایک جنازے میں جا رہے تھے میں نے انہیں یہ بیان کرتے ہوئے سنا فلاں بن فلاں نے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضری کو پسند کرتا ہے اللہ تعالیٰ بھی اس کی حاضری کو پسند کرتا ہے، اور جو شخص اللہ تعالی کی بارگاہ میں حاضری کو ناپسند کرتا ہے اللہ تعالیٰ بھی اس کی حاضری کو ناپسند کرتا ہے“۔ رادی بیان کرتے ہیں: لوگ رونے لگے تو انہوں نے فرمایا: تم کیوں رو رہے ہو؟ لوگوں نے عرض کی: ہم موت کو ناپسند کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس سے مراد یہ نہیں ہے، بلکہ جب آدمی کا آخری وقت قریب آتا ہے، تو اگر وہ مقرب لوگوں میں سے ہوتا ہے، تو اس کے لئے سرور آرام اور جنت نعیم (کی خوشخبری ہوتی ہے) اور جب کسی شخص کو اس کے حوالے سے خوشخبری دی جاتی ہے، تو وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضری کو پسند کرتا ہے، اور اللہ تعالیٰ اس کی حاضری کو زیادہ پسند کرتا ہے، اور اگر وہ شخص جھٹلانے والے گمراہ لوگوں میں سے ہو، تو اس کی تواضع کھولتے ہوئے پانی سے کی جائے گی اور اس کو جہنم میں داخل کر دیا جائے گا، جب اسے اس بات کی اطلاع دی جاتی ہے، تو وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضری کو ناپسند کرتا ہے، اور اللہ تعالی اس کی حاضری کو زیادہ ناپسند کرتا ہے“۔
یہ روایت امام احد نے نقل کی ہے۔ عطاء بن سائب کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3900]
یہ روایت امام احد نے نقل کی ہے۔ عطاء بن سائب کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3900]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 17819، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3211، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1197»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3901
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ أَحَبَّ لِقَاءَ اللَّهِ أَحَبَّ اللَّهُ لِقَاءَهُ، وَمَنْ كَرِهَ لِقَاءَ اللَّهِ كَرِهَ اللَّهُ لِقَاءَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضری کو پسند کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ بھی اس کی حاضری کو پسند کرتا ہے، اور جو شخص اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضری کو ناپسند کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ بھی اس کی حاضری کو ناپسند کرتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3901]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3901]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني، باب الميم، من اسمه محمود، نمير بن أوس، 16691، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8882»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 3902
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: مَنْ أَحَبَّ لِقَاءَ اللَّهِ أَحَبَّ اللَّهُ لِقَاءَهُ، وَمَنْ كَرِهَ لِقَاءَ اللَّهِ كَرِهَ اللَّهُ لِقَاءَهُ، وَالْمَوْتُ قَبْلَ لِقَاءِ اللَّهِ" رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جو شخص اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضری کو پسند کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی حاضری کو پسند کرتا ہے، اور جو شخص اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضری کو ناپسند کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ بھی اس کی حاضری کو ناپسند کرتا ہے، اور موت اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضری سے پہلے ہو گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3902]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3902]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8882»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3903
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنْ شِئْتُمْ أَنْبَأْتُكُمْ مَا أَوَّلُ مَا يَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - لِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَمَا أَوَّلُ مَا تَقُولُونَ لَهُ؟" قُلْنَا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَقُولُ لِلْمُؤْمِنِينَ: هَلْ أَحْبَبْتُمْ لِقَائِي؟ فَيَقُولُونَ: نَعَمْ يَا رَبَّنَا فَيَقُولُ: لِمَ؟ فَيَقُولُونَ: رَجَوْنَا عَفْوَكَ وَمُغْفِرَتَكَ فَيَقُولُ: قَدْ وَجَبَتْ لَكُمْ مَغْفِرَتِي".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زَحْرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زَحْرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم چاہو تو میں تمہیں بتاتا ہوں کہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اہل ایمان سے سب سے پہلے کیا ارشاد فرمائے گا؟ اور اہل ایمان اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سب سے پہلے کیا عرض کریں گے؟ ہم نے عرض کی: ٹھیک ہے یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اہل ایمان سے فرمائے گا: کیا تم لوگ میری بارگاہ میں حاضری کو پسند کرتے تھے تو وہ عرض کریں گے: جی ہاں۔ اے ہمارے پروردگار! اللہ تعالیٰ دریافت کرے گا: وہ کیوں؟ وہ عرض کریں گے: ہمیں تیرے معاف کرنے اور مغفرت کرنے کی امید تھی تو پروردگار فرمائے گا: تمہارے لئے میری مغفرت واجب ہو گئی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن زحر ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3903]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن زحر ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3903]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21567»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3904
وَعَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" اثْنَتَانِ يَكْرَهُهُمَا ابْنُ آدَمَ: الْمَوْتُ وَالْمَوْتُ خَيْرٌ لِلْمُؤْمِنِينَ مِنَ الْفِتْنَةِ، وَيَكْرَهُ قِلَّةَ الْمَالِ وَقِلَّةُ الْمَالِ أَقَلُّ لِلْحِسَابِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا محمود بن لبید رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: دو چیزیں ہیں جنہیں انسان ناپسند کرتا ہے موت حالانکہ موت اہل ایمان کے لئے فتنے سے زیادہ بہتر ہے! اور آدمی مال کے کم ہونے کو ناپسند کرتا ہے، حالانکہ مال کم ہونے کی صورت میں حساب بھی تھوڑا دینا ہو گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3904]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3904]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 23113»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
41. بَابُ حَمْدِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - عِنْدَ النَّزْعِ .
نزع کے وقت اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرنا
حدیث نمبر: 3905
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَفَعَهُ:" إِنَّ الْمُؤْمِنَ عِنْدِي بِمَنْزِلَةِ كُلِّ خَيْرٍ يَحْمَدُنِي وَأَنَا أَنْزِعُ نَفْسَهُ مِنْ بَيْنِ جَنْبَيْهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ أَحْمَدَ بْنِ أَبَانَ الْقُرَشِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ أَحْمَدَ بْنِ أَبَانَ الْقُرَشِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (پروردگار یہ فرماتا ہے:) ”مومن میرے نزدیک ہر قسم کی بھلائی کے مرتبے میں ہے وہ میری حمد بیان کرتا ہے، جبکہ میں اس کے دونوں پہلوؤں کے درمیان سے اس کی جان الگ کر رہا ہوتا ہوں“۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد أحمد بن ابان قرشی کے حوالے سے نقل کی ہے۔ میں ان سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3905]
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد أحمد بن ابان قرشی کے حوالے سے نقل کی ہے۔ میں ان سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3905]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 8514»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
42. بَابُ مَا يُخَفِّفُ الْمَوْتُ .
کیا چیز موت کو آسان کرتی ہے؟
حدیث نمبر: 3906
عَنِ الْمَشْيَخَةِ أَنَّهُمْ حَضَرُوا غُضَيْفَ بْنَ الْحَارِثِ حِينَ اشْتَدَّ سُوقُهُ فَقَالَ: هَلْ مِنْكُمْ أَحَدٌ يَقْرَأُ يس؟ قَالَ: فَقَرَأَهَا صَالِحُ بْنُ شُرَيْحٍ السَّكُونِيُّ فَلَمَّا بَلَغَ أَرْبَعِينَ مِنْهَا قُبِضَ قَالَ: فَكَانَ الْمَشْيَخَةُ يَقُولُونَ: إِذَا قُرِئَتْ عِنْدَ الْمَوْتِ خُفِّفَ عَنْهُ بِهَا، قَالَ صَفْوَانُ: قَرَأَهَا عِيسَى بْنُ الْمُعْتَمِرِ عِنْدَ ابْنِ مَعْبَدٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ.
مشائخ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ غضیف بن حارث کے پاس موجود تھے، جب ان پر نزع کا عالم طاری ہونا شروع ہوا، تو انہوں نے فرمایا: کیا تم میں سے کوئی ایک شخص سورت یسین پڑھ سکتا ہے؟ راوی بیان کرتے ہیں: تو صالح بن شریح سکونی نے سورت یسین پڑھنا شروع کی جب وہ چالیسویں آیت تک پہنچے تو ان کی روح قبض ہو گئی۔ راوی بیان کرتے ہیں: تو مشائخ یہ فرماتے ہیں: جب مرنے والے کے قریب سورت یسین پڑھی جائے تو اسے موت میں آسانی نصیب ہوتی ہے۔ صفوان نامی راوی بیان کرتے ہیں: عیسیٰ بن معتمر نے ابن معبد کے پاس اسے (یعنی سورہ یٰسین کو) پڑھا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3906]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3906]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف