الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
44. بَابُ تَلْقِينِ الْمَيِّتِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهَ .
میت کو لا الہ الا اللہ کی تلقین کرنا
حدیث نمبر: 3917
وَعَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَسَّالٍ الْمُرَادِيِّ قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى غُلَامٍ مِنَ الْيَهُودِ وَهُوَ مَرِيضٌ فَقَالَ:" أَتَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ؟" قَالَ: نَعَمْ قَالَ:" أَتَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ؟" قَالَ: نَعَمْ، ثُمَّ قُبِضَ فَوَلِيَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالْمُسْلِمُونَ فَغَسَّلُوهُ وَدَفَنُوهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا صفوان بن عسال مرادی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک یہودی لڑکے پاس تشریف لائے جو بیمار تھا آپ نے ارشاد فرمایا: کیا تم اس بات کی گواہی دیتے ہو کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم اس بات کی گواہی دیتے ہو کہ سیدنا محمد، اللہ کے رسول ہیں اس نے عرض کی: جی ہاں۔ پھر اس کا انتقال ہو گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور مسلمان اس کے نگران بنے اور انہوں نے اسے غسل دیا اور اسے دفن کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3917]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3917]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7390»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 3918
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَوْدِيِّ قَالَ: شَهِدْتُ أَبَا أُمَامَةَ الْبَاهِلِيَّ وَهُوَ فِي النَّزْعِ فَقَالَ: إِذَا أَنَا مِتُّ فَاصْنَعُوا بِي كَمَا أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَقَالَ:" إِذَا مَاتَ أَحَدٌ مِنْ إِخْوَانِكُمْ فَسَوَّيْتُمُ التُّرَابَ عَلَيْهِ فَلْيَقُمْ أَحَدُكُمْ عَلَى رَأْسِ قَبْرِهِ ثُمَّ لْيَقُلْ: يَا فُلَانُ بْنَ فُلَانِ ابْنَ فُلَانَةٍ فَإِنَّهُ يَسْمَعُ وَلَا يُجِيبُ ثُمَّ يَقُولُ: يَا فُلَانُ ابْنَ فُلَانَةٍ، فَإِنَّهُ يَسْتَوِي قَاعِدًا ثُمَّ يَقُولُ: يَا فُلَانُ ابْنَ فُلَانَةٍ، فَإِنَّهُ يَقُولُ: أَرْشِدْنَا رَحِمَكَ اللَّهُ، وَلَكِنْ لَا تَشْعُرُونَ فَلْيَقُلْ: اذْكُرْ مَا خَرَجْتَ عَلَيْهِ مِنَ الدُّنْيَا شَهَادَةَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ وَأَنَّكَ رَضِيتَ بِاللَّهِ رِبًّا وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا وَبِمُحَمَّدٍ نَبِيًّا وَبِالْقُرْآنِ إِمَامًا، فَإِنَّ مُنْكِرًا وَنَكِيرًا يَأْخُذُ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا بِيَدِ صَاحِبِهِ وَيَقُولُ: انْطَلِقْ بِنَا مَا نَقْعُدُ عِنْدَ مَنْ لُقِّنَ حُجَّتَهُ فَيَكُونُ اللَّهُ حَجِيجَهُ دُونَهُمَا" قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ فَإِنْ لَمْ يَعْرِفْ أُمَّهُ؟ قَالَ:" فَيَنْسُبُهُ إِلَى حَوَّاءَ يَا فُلَانُ بْنَ حَوَّاءَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ، جَمَاعَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ، جَمَاعَةٌ.
سعید بن عبداللہ اودی بیان کرتے ہیں: میں سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا ان پر نزع کا عالم طاری تھا انہوں نے ارشاد فرمایا: جب میں مر جاؤں تو میرے ساتھ ویسا کرنا جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا تھا آپ نے ارشاد فرمایا تھا: ”جب تمہارے بھائیوں میں سے کوئی ایک انتقال کر جائے تو تم اس پر مٹی برابر کرنا اور تم میں سے کوئی ایک شخص اس کی قبر کے سرہانے کھڑا ہو کر یہ کہے اے فلاں بن فلاں اے فلانہ کے صاحبزادے! کیونکہ وہ شخص سنتا ہے، لیکن جواب نہیں دیتا پھر وہ شخص یہ کہے: اے فلاں بن فلانہ تو وہ سیدھا ہو کر بیٹھ جائے گا پھر وہ کہے اے فلاں بن فلانہ تو وہ (مرنے والا) کہتا ہے: ہماری رہنمائی کرو اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے، لیکن تم لوگوں کو اس کا شعور نہیں ہو گا اس وقت آدمی یہ کہے گا: تم اس چیز کو یاد کرو جس پر تم دنیا سے نکلتے وقت تھے، اور وہ اس بات کی گواہی دینا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں اور تم اللہ تعالیٰ کے پروردگار ہونے اور اسلام کے دین ہونے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نبی ہونے قرآن کے امام ہونے سے راضی تھے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) تو منکر نکیر میں سے ہر ایک اپنے ساتھی کے ہاتھ کو پکڑتا ہے، اور یہ کہتا ہے تم ہمارے ساتھ چلو! ہم ایسے شخص کے پاس نہیں بیٹھیں گے، جس کی حجت کی اسے تلقین کر دی گئی ہو اور منکر نکیر سے پہلے اللہ تعالی اس کی طرف سے حجت کی تلقین کرنے والا ہو، ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر آدمی اس شخص کی ماں کے نام سے واقف نہ ہو؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو پھر آدمی اس کی نسبت سیدہ حواء رضی اللہ عنہا کی طرف کر دے اور یہ کہے: اے فلاں بن حواء۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3918]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3918]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7979»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3919
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: أَسْنَدْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى صَدْرِي فَقَالَ:" مَنْ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ خُتِمَ لَهُ بِهَا دَخَلَ الْجَنَّةَ، وَمَنْ صَامَ يَوْمًا ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللَّهِ خُتِمَ لَهُ بِهَا دَخَلَ الْجَنَّةَ، وَمِنْ تَصَدَّقَ بِصَدَقَةٍ ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللَّهِ خُتِمَ لَهُ بِهَا دَخَلَ الْجَنَّةَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرَوَى الْبَزَّارُ طَرَفًا مِنْهُ فِي الصِّيَامِ فَقَطْ،، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرَوَى الْبَزَّارُ طَرَفًا مِنْهُ فِي الصِّيَامِ فَقَطْ،، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے سینے کے ساتھ ٹیک لگوائی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص «لا اله الا الله» پڑھ لے اور اس کے ذریعے اس پر مہر لگا دی جائے وہ شخص جنت میں داخل ہو گا، جو شخص اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے ایک دن کا روزہ رکھے اور اس کے حوالے سے اس کے لئے مہر لگا دی جائے وہ جنت میں داخل ہو گا، جو شخص اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے کوئی صدقہ کرے اور اس کے حوالے سے اس کے لئے مہر لگا دی جائے وہ جنت میں داخل ہو گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ امام بزار نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے، جو صرف روزے کے بارے میں ہے۔ اس روایت کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3919]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ امام بزار نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے، جو صرف روزے کے بارے میں ہے۔ اس روایت کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3919]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22813»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 3920
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ يَقُولُ لِطَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ: مَا لِي أَرَاكَ شَعِثًا أَغْبَرَ مُنْذُ تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَعَلَّهُ أَنَّ مَا بِكَ أَمَارَةُ ابْنِ عَمِّكَ؟ قَالَ: فَقَالَ: مَعَاذَ اللَّهِ إِنِّي سَمِعْتُهُ يَقُولُ:" إِنِّي لَأَعْلَمُ كَلِمَةً لَا يَقُولُهَا رَجُلٌ يَحْضُرُهُ الْمَوْتُ إِلَّا وَجَدَ رُوحَهُ لَهَا رَوْحَةٌ حَتَّى تَخْرُجَ مَنْ جَسَدِهِ، وَكَانَتْ لَهُ نُورًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ"، فَلَمْ أَسْأَلْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْهَا وَلَمْ يُخْبِرْنِي بِهَا! فَذَاكَ الَّذِي دَخَلَنِي!! قَالَ عُمَرُ: فَإِنِّي أَعْلَمُهَا قَالَ: فَلِلَّهِ الْحَمْدُ فَمَا هِيَ قَالَ: الْكَلِمَةُ الَّتِي قَالَهَا لِعَمِّهِ قَالَ: صَدَقْتَ.
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ بَعْضَهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ بَعْضَهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ سے یہ کہتے ہوئے سنا: کیا وجہ ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد میں مسلسل تمہیں بکھرے ہوئے بالوں والا اور غبار آلود دیکھ رہا ہوں شاید تمہیں اپنے چچا زاد کی امارت (یعنی حکومت) کے حوالے سے کوئی الجھن ہے، تو انہوں نے کہا: اس بات سے اللہ کی پناہ ہے میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میں ایک ایسے کلمہ کے بارے میں جانتا ہوں کہ جسے کوئی شخص موت کے قریب پڑھ لے تو اس کی روح کو اس کی راحت محسوس ہو گی یہاں تک کہ وہ روح اس کے جسم سے نکل جائے اور وہ کلمہ قیامت کے دن اس شخص کے لئے نور ہو گا“۔ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے بتایا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کلمے کے بارے میں دریافت بھی نہیں کیا، اور آپ نے مجھے اس کے بارے میں بتایا بھی نہیں تو اس چیز نے مجھے پریشان کیا ہوا ہے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں اس کلمے کے بارے میں جانتا ہوں تو سیدنا طلحہ نے کہا: ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے وہ کلمہ کون سا ہے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ وہ کلمہ ہے، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چچا کو پڑھنے کے لئے کہا: تھا، تو سیدنا طلحہ نے کہا: آپ نے ٹھیک کہا: ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3920]

تخریج الحدیث: «مسند أبى يعلى الموصلى، مسند طلحة بن عبيد الله، 615، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3795، وأخرجه مسند أحمد برقم: 188، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11163»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3921
وَعَنْ يَحْيَى بْنَ طَلْحَةَ قَالَ: رَأَى عُمَرُ طَلْحَةَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ حَزِينًا فَقَالَ: مَا لَكَ؟ قَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنِّي لَأَعْلَمُ كَلِمَاتٍ لَا يَقُولُهُنَّ عَبْدٌ عِنْدَ الْمَوْتِ إِلَّا نَفَّسَ اللَّهُ عَنْهُ وَأَشْرَقَ لَهُ لَوْنَهُ، [ وَرَأَى ] مَا يَسُرُّهُ" قَالَ: فَمَا يَمْنَعُنِي أَنْ أَسْأَلَهُ عَنْهَا إِلَّا الْقُدْرَةُ عَلَيْهَا فَقَالَ عُمَرُ: إِنِّي لَأَعْلَمُ مَا هِيَ قَالَ طَلْحَةُ: مَا هِيَ؟ قَالَ: هَلْ تَعْلَمُ كَلِمَةً هِيَ أَفْضَلُ مِنْ كَلِمَةٍ دَعَا إِلَيْهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَمَّهُ عِنْدَ الْمَوْتِ، قَالَ طَلْحَةُ: هِيَ - وَاللَّهِ - هِيَ [ قَالَ عُمَرُ ] لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
یحیی بن طلحہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کو غمگین دیکھا تو دریافت کیا: تمہیں کیا ہوا ہے؟ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے بتایا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میں کچھ کلمات کے بارے میں جانتا ہوں جنہیں کوئی شخص مرتے وقت پڑھ لے تو اللہ تعالیٰ اس کی پریشانی ختم کر دے گا، اور اس کے رنگ کو روشن کر دے گا، اور وہ شخص ایسی چیز دیکھے گا، جو اسے خوش کر دے گی“۔ پھر سیدنا طلحہ نے فرمایا: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کر سکتا تھا، لیکن میں نے پھر بھی اس بارے میں آپ سے دریافت نہیں کیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں جانتا ہوں کہ وہ کلمات کون سے ہیں؟ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: وہ کون سے ہیں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کیا آپ کسی ایسے کلے سے واقف ہیں جو اس کلمہ سے زیادہ فضیلت رکھتا ہو جس کی طرف نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چچا (جناب ابوطالب) کو ان کے انتقال کے قریب دعوت دی تھی؟ تو سیدنا طلحہ نے کہا: وہی ہے اللہ کی قسم وہی ہے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: وہ «لا اله الا الله» ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3921]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3921]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 1387، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11164، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4/4»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3922
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَادَ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ فَقَالَ:" يَا خَالِ قُلْ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ"، فَقَالَ: خَالٌ أَمْ عَمٌّ؟ قَالَ:" لَا بَلْ خَالٌ" [ وَقَالَ ] خَيْرٌ إِلَيَّ أَنْ أَقُولَهَا قَالَ:" نَعَمْ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی عیادت کے لئے تشریف لے گئے آپ نے فرمایا: اے ماموں! آپ «لا اله الا الله» پڑھ لیں تو اس شخص نے دریافت کیا: ماموں یا چچا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! بلکہ ماموں، اس شخص نے کہا: اگر میں یہ کلمہ پڑھ لوں گا، تو کیا مجھے بھلائی نصیب ہو گی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3922]
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3922]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 12134، 13414، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1829»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3923
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَقُولَنَّ أَحَدُكُمْ: اللَّهُمَّ لَقِّنِّي حُجَّتِي، فَإِنَّ الْكَافِرَ يُلَقَّنُ حُجَّتَهُ، وَلَكِنْ لِيَقُلِ: اللَّهُمَّ لَقِّنِّي حُجَّةَ الْإِيمَانِ عِنْدَ الْمَمَاتِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ وَفِيهِ السَّكَنُ بْنُ أَبِي كَرِعَةَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ وَفِيهِ السَّكَنُ بْنُ أَبِي كَرِعَةَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کوئی ایک شخص یہ ہرگز نہ کہے کہ اے اللہ! مجھے میری حجت کی تلقین کرنا کیونکہ کافر کو اس کی حجت کی تلقین کی جاتی ہے آدمی کو یہ کہنا چاہیے: اے اللہ! موت کے قریب ایمان کی حجت کی مجھے تلقین کرنا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سکن بن ابوکرعہ ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3923]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سکن بن ابوکرعہ ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3923]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
45. بَابٌ فِي مَوْتِ الْمُؤْمِنِ وَغَيْرِهِ .
مومن کی موت وغیرہ کا بیان
حدیث نمبر: 3924
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: قَالَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى لِلنَّفْسِ: اخْرُجِي قَالَتْ: لَا أَخْرُجُ إِلَّا كَارِهَةً قَالَ: اخْرُجِي وَإِنْ كَرِهْتِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ نفس (یعنی روح) سے فرماتا ہے: تم نکل جاؤ! تو وہ عرض کرتی ہے: میں صرف مجبوری کے عالم میں نکلوں گی تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: تم نکل جاؤ اگرچہ تمہیں ناپسند ہو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3924]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3924]
تخریج الحدیث: «أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9590»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3925
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَوْتُ الْمُؤْمِنِ بِعَرَقِ الْجَبِينِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ: الْقَاسِمُ بْنُ مُطَيَّبٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ: الْقَاسِمُ بْنُ مُطَيَّبٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مومن کی موت پیشانی کے پسینے کے ہمراہ ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی قاسم بن مطیب ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3925]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی قاسم بن مطیب ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3925]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 1547، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1530»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 3926
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْمُؤْمِنُ يَمُوتُ بِعَرَقِ الْجَبِينِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِي الْكَبِيرِ نَحْوَهُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَرِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِي الْكَبِيرِ نَحْوَهُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَرِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مومن پیشانی کے پسینے کے ہمراہ مرتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور معجم کبیر میں ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے۔ اس کے رجال ثقہ ہیں اور صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3926]