الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ فَرْضِ الزَّكَاةِ
زکوۃ کا فرضیت کا بیان
حدیث نمبر: 4324
عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ فَرَضَ عَلَى أَغْنِيَاءِ الْمُسْلِمِينَ فِي أَمْوَالِهِمْ بِقَدْرِ الَّذِي يَسَعُ فُقَرَاءَهُمْ، وَلَنْ يُجْهَدَ الْفُقَرَاءُ إِذَا جَاعُوا وَعَرَوْا إِلَّا بِمَا يُضَيِّعُ أَغْنِيَاؤُهُمْ، أَلَا وَإِنَّ اللَّهَ يُحَاسِبُهُمْ حِسَابًا شَدِيدًا، وَيُعَذِّبُهُمْ عَذَابًا أَلِيمًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَقَالَ: تَفَرَّدَ بِهِ ثَابِتُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّاهِدُ.
قُلْتُ: ثَابِتٌ مِنْ رِجَالِ الصَّحِيحِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا، وَفِيهِمْ كَلَامٌ.

سیدنا علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کے خوش حال افراد پر، اُن کے اموال میں، اس حساب سے زکوۃ فرض قرار دی ہے، جو ان کے غریبوں کے لئے گنجائش کر دے، اور جب غریب بھوکے ہوں، اور انہیں لباس کی ضرورت ہو، تو انہیں مشکل نہ ہو، البتہ اس چیز کا معاملہ مختلف ہے، جو چیز ان کے خوشحال لوگ ضائع کر دیتے ہیں، خبردار! اللہ تعالیٰ ان سے زبردست حساب لے گا، اور انہیں دردناک عذاب دے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں: ثابت بن محمد نامی زاہد، اس روایت کو نقل کرنے میں منفرد ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ثابت نامی شخص ”صحیح“ کے رجال میں سے ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4324]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير(453)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3603»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 4325
وَعَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَيْلٌ لِلْأَغْنِيَاءِ مِنَ الْفُقَرَاءِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، يَقُولُونَ: رَبَّنَا ظَلَمُونَا حُقُوقَنَا الَّتِي فَرَضْتَ لَنَا عَلَيْهِمْ، فَيَقُولُ اللَّهُ تَعَالَى: وَعِزَّتِي وَجَلَالِي لَأُدْنِيَنَّكُمْ وَلَأُبَاعِدَنَّهُمْ". ثُمَّ تَلَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَالَّذِينَ فِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَعْلُومٌ لِلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَارِثُ بْنُ النُّعْمَانِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَارِثُ بْنُ النُّعْمَانِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن خوشحال لوگوں کے لئے بربادی ہو گی، غریب کہیں گے: اے ہمارے پروردگار! انہوں نے ہمارے حقوق کے حوالے سے ہم پر ظلم کیا، وہ حق جو تو نے ہمارے لئے ان پر لازم قرار دیا تھا، تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: مجھے اپنی عزت اور جلال کی قسم ہے! میں تمہیں ضرور قریب کروں گا، اور انہیں ضرور دور کر دوں گا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”وہ لوگ کہ ان کے اموال میں مانگنے والے اور محروم شخص کے لئے متعین حق ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حارث بن نعمان ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4325]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حارث بن نعمان ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4325]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (693)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 664»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4326
وَعَنْ عَلْقَمَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّهُمْ أَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: فَقَالَ لَنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ تَمَامَ إِسْلَامِكُمْ أَنْ تُؤَدُّوا زَكَاةَ أَمْوَالِكُمْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. وَلَفْظُ الْكَبِيرِ:" إِنَّ مِنْ تَمَامِ". وَفِيهِ مَنْ لَا يُعْرَفُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. وَلَفْظُ الْكَبِيرِ:" إِنَّ مِنْ تَمَامِ". وَفِيهِ مَنْ لَا يُعْرَفُ.
سیدنا علقمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا: تمہارے اسلام کی تکمیل میں یہ بات شامل ہے کہ تم اپنے اموال کی زکوۃ ادا کرو۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ معجم کبیر کے الفاظ یہ ہیں: ”تکمیل میں سے“ اس روایت کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جو معروف نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4326]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام البزار فى المسند (876)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4327
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الزَّكَاةُ قَنْطَرَةُ الْإِسْلَامِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ ; إِلَّا أَنَّ بَقِيَّةَ مُدَلِّسٌ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ ; إِلَّا أَنَّ بَقِيَّةَ مُدَلِّسٌ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”زکوۃ، اسلام کا پل ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، البتہ بقیہ نامی راوی تدلیس کرنے والا ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4327]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط، (117،116)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8932»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 4328
وَعَنْ حُذَيْفَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الْإِسْلَامُ ثَمَانِيَةُ أَسْهُمٍ: الْإِسْلَامُ سَهْمٌ، وَالصَّلَاةُ سَهْمٌ، وَالصِّيَامُ سَهْمٌ، وَالزَّكَاةُ سَهْمٌ، وَحَجُّ الْبَيْتِ سَهْمٌ، وَالْأَمْرُ بِالْمَعْرُوفِ سَهْمٌ، وَالنَّهْيُ عَنِ الْمُنْكَرِ سَهْمٌ، وَالْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ سَهْمٌ، وَقَدْ خَابَ مَنْ لَا سَهْمَ لَهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عَطَاءٍ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْإِيمَانِ أَحَادِيثُ نَحْوُ هَذَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عَطَاءٍ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْإِيمَانِ أَحَادِيثُ نَحْوُ هَذَا.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اسلام کے آٹھ حصے ہیں، اسلام (یعنی کلمہ شہادت پڑھنا) ایک حصہ ہے، نماز ایک حصہ ہے روزہ ایک حصہ ہے زکوۃ ایک حصہ ہے، بیت اللہ کا حج کرنا ایک حصہ ہے نیکی کا حکم دینا ایک حصہ ہے برائی سے منع کرنا ایک حصہ اللہ کی راہ میں جہاد کرنا ایک حصہ ہے، اور وہ شخص رسوا ہو گیا، جس کا کوئی حصہ نہ ہو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عطاء ہے، جسے امام أحمد نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں، اس سے پہلے ایمان سے متعلق باب میں اس نوعیت کی احادیث گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4328]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 2927»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 4329
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: أُمِرْنَا بِإِقَامِ الصَّلَاةِ وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ، وَمَنْ لَمْ يُزَكِّ فَلَا صَلَاةَ لَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَلَهُ إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَلَهُ إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ہمیں نماز قائم کرنے اور زکوۃ ادا کرنے کا حکم دیا گیا، جو شخص زکوۃ ادا نہیں کرتا، اس کی نماز بھی نہیں ہوتی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند صحیح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4329]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند صحیح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4329]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10095)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10095»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4330
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" فِي الْإِبِلِ صَدَقَتُهَا، وَفِي الْغَنَمِ صَدَقَتُهَا، [ وَفِي الْبَقَرِ صَدَقَتُهَا ] ، وَفَى الْبُرِّ صَدَقَتُهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اونٹوں میں ان کی زکوۃ لازم ہو گی، بکریوں میں ان کی زکوۃ ہو گی، گائے میں ان کی زکوۃ لازم ہو گی، گندم میں ان کی زکوۃ لازم ہو گی“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4330]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4330]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى المسند (179/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21047، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1472»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4331
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ آتِيَهُ بِطَبَقٍ يَكْتُبُ فِيهِ مَا لَا تَضِلُّ أُمَّتُهُ مِنْ بَعْدِهِ، فَخَشِيتُ أَنْ تَفُوتَنِي نَفْسُهُ، قَالَ: قُلْتُ: إِنِّي أَحْفَظُ وَأَعِي. قَالَ:" أَوْصِي بِالصَّلَاةِ وَالزَّكَاةِ، وَمَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ نُعَيْمُ بْنُ يَزِيدَ، وَلَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ عُمَرَ بْنِ الْفَضْلِ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ نُعَيْمُ بْنُ يَزِيدَ، وَلَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ عُمَرَ بْنِ الْفَضْلِ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ حکم دیا کہ میں آپ کے پاس کوئی ایسی چیز لے کے آؤں جس پر آپ ایسی تحریر لکھ دیں کہ اس کے بعد آپ کی امت گمراہ نہیں ہو گی، لیکن مجھے اس بات کا اندیشہ ہوا کہ کہیں (میرے جانے کے بعد) آپ انتقال نہ کر جائیں، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کی: میں اس بات کو یاد بھی رکھوں گا، اور محفوظ بھی رکھوں گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نماز اور زکوۃ کی تلقین کرتا ہوں، اور جو تمہارے زیر ملکیت ہیں (یعنی تمہارے غلاموں اور کنیزوں کے بارے میں بھی تلقین کرتا ہوں)“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نعیم بن یزید ہے، عمر بن فضل کے علاوہ اور کسی نے اس سے روایت نقل نہیں کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4331]

حدیث نمبر: 4332
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: أَتَى رَجُلٌ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي ذُو مَالٍ كَثِيرٍ، وَذُو أَهْلٍ، وَمَالٍ، وَحَاضِرَةٍ، فَأَخْبِرْنِي كَيْفَ أَصْنَعُ، وَكَيْفَ أَنْفِقُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تُخْرِجُ الزَّكَاةَ مِنْ مَالِكَ فَإِنَّهَا طُهْرَةٌ تُطَهِّرُكَ، وَتَصِلُ أَقْرِبَاءَكَ، وَتَعْرِفُ حَقَّ الْمِسْكِينِ، وَالْجَارِ، وَالسَّائِلِ". فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَقْلِلْ لِي! فَقَالَ:" آتِ ذَا الْقُرْبَى حَقَّهُ، وَالْمِسْكِينَ، وَابْنَ السَّبِيلِ، وَلَا تُبَذِّرْ تَبْذِيرًا". فَقَالَ: [ حَسْبِي ] يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِذَا أَدَّيْتُ الزَّكَاةَ إِلَى رَسُولِكَ فَقَدْ بَرِئْتُ مِنْهَا إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" نَعَمْ إِذَا أَدَّيْتَهَا إِلَى رَسُولِي فَقَدْ بَرِئْتَ مِنْهَا، وَلَكَ أَجْرُهَا، وَإِثْمُهَا عَلَى مَنْ بَدَّلَهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: بنو تمیم سے تعلق رکھنے والا ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے پاس بہت سا مال ہے، اہل خانہ بھی ہیں، مال بھی ہے، ساز و سامان بھی ہے، آپ مجھے بتائیے کہ میں کیا کروں اور مجھے کیسے خرچ کرنا چاہیے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اپنے مال کی زکوۃ نکالو، یہ ایک ایسی پاکیزگی ہو گی، جو تمہیں پاک کر دے گی، تم اپنے رشتہ داروں کے ساتھ صلہ رحمی کرو، تم مسکین، پڑوسی اور مانگنے والے کے حق کو پہچانو، اس شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے مختصر ارشاد فرمایئے! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم رشتے داروں کو ان کا حق دو، مسکین کو مسافر کو (ان کا حق دو) اور فضول خرچی نہ کرو، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے لئے یہ کافی ہے، جب میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نمائندے کو زکوۃ ادا کر دوں تو کیا میں اس کے حوالے سے اللہ اور اس کے رسول کی بارگاہ میں بری الذمہ ہو جاؤں گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم وہ (زکوۃ) میرے نمائندے کو ادا کر دو گے تو تم بری الذمہ ہو جاؤ گے، تمہیں اس کا اجر ملے گا؟ اور جو شخص اس میں تبدیلی کرے گا، اس کا گناہ اس شخص کے ذمہ ہو گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4332]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4332]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى المسند (136/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11986، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3426، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8797»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4333
وَعَنْ بُرَيْدَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَهُمْ مَا أَسْلَمُوا عَلَيْهِ مِنْ أَرْضِهِمْ وَرَفِيقِهِمْ وَمَاشِيَتِهِمْ، وَلَيْسَ عَلَيْهِمْ فِيهِ إِلَّا الصَّدَقَةُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُمَا قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أَهْلِ الذِّمَّةِ:" لَهُمْ مَا أَسْلَمُوا عَلَيْهِ".
وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.

سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشا فرمایا: ”وہ لوگ اپنی زمینوں، اپنے غلاموں اور اپنے جانوروں کے حوالے سے جس چیز پر اسلام قبول کرتے ہیں، وہ اُن کا رہے گا، اور ان چیزوں کے حوالے سے، اُن پر صرف زکوۃ دینا لازم ہو گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے، امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم ان دونوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ذمیوں کے بارے میں یہ ارشاد فرمایا: ”وہ لوگ جس چیز پر اسلام قبول کرتے ہیں، وہ اُن کی ملکیت رہے گی“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اس کی توثیق کی گئی ہے، تا ہم وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4333]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى المسند (357/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22511، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5070»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف