🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. بَابٌ فِيمَنْ أَدَّى الزَّكَاةَ وَقَرَى الضَّيْفَ .
اس شخص کا بیان جو زکوۃ ادا کرے اور مہمان نوازی کرے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4364
وَعَنْ خَالِدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ جَارِيَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ وُقِيَ شُحَّ نَفْسِهِ: مَنْ أَدَّى الزَّكَاةَ، وَقَرَى الضَّيْفَ، وَأَعْطَى فِي النَّائِبَةِ".
سیدنا خالد بن زید بن جاریہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تین جس شخص میں ہوں گی، اُسے نفس کے بخل سے بچا لیا گیا، جو شخص زکوۃ ادا کرے اور مہمان نوازی کرے اور (کسی کو) مشکل کے وقت کچھ دے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4364]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4097)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4096، 4097»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4365
وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ:" بَرِئَ مِنَ الشُّحِّ مَنْ أَدَّى الزَّكَاةَ، وَقَرَى الضَّيْفَ، وَأَعْطَى فِي النَّائِبَةِ".
رَوَاهُمَا الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُجَمِّعٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ان کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”وہ شخص بخل سے بری ہو جاتا ہے، جو زکوۃ ادا کرتا ہے، مہمان نوازی کرتا ہے، اور مشکل کے وقت کچھ دیتا ہے“۔ یہ دونوں روایات امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن اسماعیل بن مجمع ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4365]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4096)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
6. بَابٌ فِيمَنْ يَتَصَدَّقُ بِثُلُثِ مَا يَخْرُجُ مِنْ زَرْعِهِ .
جو شخص اپنی زرعی پیداوار کا ایک تہائی حصۃ صدقہ کر دے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4366
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ رَجُلًا بَيْنَا هُوَ يَسْقِي زَرْعًا إِذْ رَأَى غَيَابَةً بَرَهًا فَسَمِعَ فِيهَا صَوْتًا: أَنِ اسْقِ أَرْضَ فُلَانٍ. فَاتَّبَعَ الصَّوْتَ حَتَّى انْتَهَى إِلَى الْأَرْضِ الَّتِي سُمِّيَتْ فَسَأَلَ صَاحِبَهَا: مَا عَمَلُكَ فِيهَا؟ قَالَ: إِنِّي أُعِيدُ فِيهَا ثُلُثًا، وَأَتَصَدَّقُ بِثُلُثٍ، وَأَحْبِسُ لِأَهْلِي ثُلُثًا.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ایک شخص اپنے کھیت کو پانی دے رہا تھا، اسی دوران اس نے ایک بادل دیکھا اس نے اس بادل میں ایک آواز سنی کہ تم فلاں شخص کی زمین کو سیراب کرو، وہ شخص اس آواز کے پیچھے چل پڑا، یہاں تک کہ وہ اس زمین تک پہنچ گیا، جس زمین کا نام لیا گیا تھا، اس نے اس زمین کے مالک سے دریافت کیا: تم اس زمین میں کیا طریقہ اختیار کرتے ہو؟ اس نے بتایا: ایک تہائی حصہ میں اس میں دوبارہ لگا دیتا ہوں، ایک تہائی حصہ صدقہ کر دیتا ہوں، اور ایک تہائی حصہ اپنے اہل خانہ کے لئے روک لیتا ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4366]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9464)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4367
وَعَنْ مَسْرُوقٍ: أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ كَانَ يَبْعَثُ إِلَى أَرْضِهِ أَنْ يَفْعَلَ فِيهَا ذَلِكَ.
رَوَاهُمَا الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
مسروق بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اپنی زمین کی طرف یہ پیغام بھیجتے تھے کہ اس میں بھی ایسا ہی کیا جائے۔
یہ دونوں روایات امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4367]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
7. بَابٌ: أَفْضَلُ دَرَجَاتِ الْإِسْلَامِ بَعْدَ الصَّلَاةِ الزَّكَاةُ .
اسلام کے درجات میں، نماز کے بعد سب سے زیادہ فضیلت والا (عمل) زکوۃ ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4368
عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ كَانَ عِنْدَهُ غُلَامٌ يَقْرَأُ الْمُصْحَفَ، وَعِنْدَهُ أَصْحَابُهُ، فَجَاءَ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ: حَصْرَمَةُ. فَقَالَ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَيُّ دَرَجَاتِ الْإِسْلَامِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: الصَّلَاةُ. قَالَ: ثُمَّ أَيْ؟ قَالَ: الزَّكَاةُ..
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
زر بن حبیش بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس ایک غلام تھا، جو مصحف پڑھا کرتا تھا، اُن کے پاس ان کے ساتھی موجود تھے، ایک شخص آیا جس کا نام حصرمہ تھا، اس نے کہا: اے ابوعبدالرحمن! اسلام کا کون سا درجہ زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: نماز، اس نے دریافت کیا: پھر کون سا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: زکوۃ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4368]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
8. بَابُ مَا لَا زَكَاةَ فِيهِ .
کس چیز میں زکوۃ لازم نہیں ہوتی؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4369
عَنْ طَلْحَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ فِي الْخَضْرَاوَاتِ صَدَقَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْحَارِثُ بْنُ نَبْهَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ عَدِيٍّ.
سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”سبزیوں میں زکوۃ لازم نہیں ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں، اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حارث بن نبھان ہے، اور وہ متروک ہے، ابن عدی نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4369]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام البزار فى المسند، (885)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5917»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
9. بَابُ صَدَقَةِ الْخَيْلِ وَالرَّقِيقِ وَغَيْرِ ذَلِكَ .
گھوڑوں، غلاموں اور دیگر چیزوں میں زکوۃ کا حکم
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4370
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا -، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" فِي الْخَيْلِ السَّائِمَةِ فِي كُلِّ فَرَسٍ دِينَارٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ اللَّيْثُ بْنُ حَمَّادٍ، وَغُورَكٌ ; وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”چرنے والے گھوڑوں میں، ہر ایک گھوڑے میں ایک دینار کی ادائیگی لازم ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن حماد اور ایک راوی عورک ہے، اور یہ دونوں ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4370]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4371
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" قَدْ عَفَوْتُ لَكُمْ عَنْ صَدَقَةِ الْخَيْلِ وَالرَّقِيقِ، وَلَيْسَ فِيمَا دُونَ الْمِائَتَيْنِ زَكَاةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں نے تمہیں گھوڑوں اور غلاموں کی زکوۃ معاف کر دی ہے، اور دو سو (درہم) سے کم میں زکوۃ لازم نہیں ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4371]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1136)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9460، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1090، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 512»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4372
وَعَنْ حَارِثَةَ بْنِ مُضَرِّبٍ قَالَ: جَاءَ نَاسٌ [ مِنْ أَهْلِ الشَّامِ ] إِلَى عُمَرَ فَقَالُوا: إِنَّا قَدْ أَصَبْنَا أَمْوَالًا خَيْلًا وَرَقِيقًا، نُحِبُّ أَنْ تَكُونَ لَنَا فِيهَا زَكَاةٌ وَطَهُورٌ، قَالَ: مَا فَعَلَهُ صَاحِبَايَ [ قَبْلِي ] فَأَفْعَلُهُ، وَاسْتَشَارَ أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَفِيهِمْ عَلِيٌّ، فَقَالَ عَلِيٌّ: هُوَ حَسَنٌ إِنْ لَمْ يَكُنْ جِزْيَةً رَاتِبَةً يُؤْخَذُونَ بِهَا مِنْ بَعْدِكَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
حارثہ بن مضرب بیان کرتے ہیں: اہل شام سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے کہا: ہمیں کچھ اموال ملے ہیں، گھوڑے ہیں اور غلام ہیں، ہم یہ چاہتے ہیں کہ اُن میں ہم پر زکوۃ لازم ہو، جو پاکیزگی کا باعث ہو، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھ سے پہلے میرے دونوں آقاؤں نے ایسا نہیں کیا کہ میں ایسا کرتا، پھر انہوں نے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے مشورہ لیا، اُن میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ بھی تھے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ اچھا کام ہو گا، اگر یہ ایسا جزیہ نہ ہو، جس کو باقاعدہ مقرر کر دیا جائے اور آپ کے بعد بھی اُسے وصول کیا جائے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے منجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4372]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4373
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، وَحُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَأْخُذْ مِنَ الْخَيْلِ، وَالرَّقِيقِ صَدَقَةً.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ لِاخْتِلَاطِهِ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ اور سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھوڑوں اور غلاموں کی زکوۃ وصول نہیں کرتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے، اور وہ اختلاط کا شکار ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4373]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى المسند (113)، أخرجه مسند أحمد برقم: 114»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں