الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ فَرْضِ الزَّكَاةِ
زکوۃ کا فرضیت کا بیان
حدیث نمبر: 4344
وَعَنِ ابْنِ الزُّبَيْرِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَا مِنْ صَاحِبِ إِبِلٍ إِلَّا يُؤْتَى بِهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِذَا لَمْ يَكُنْ يُؤَدِّي حَقَّهَا فَتَمْشِي عَلَيْهِ بِقَاعٍ تَطَؤُهُ بِأَخْفَافِهَا، وَيُؤْتَى بِصَاحِبِ الْبَقَرِ إِذَا لَمْ يَكُنْ يُؤَدِّي حَقَّهَا فَتَمْشِي عَلَيْهِ تَطَؤُهُ بِأَظْلَافِهَا لَيْسَ فِيهَا جَمَّاءُ وَلَا مَكْسُورَةُ الْقَرْنِ، وَيُؤْتَى بِصَاحِبِ الْغَنَمِ إِذَا لَمْ يَكُنْ يُؤَدِّي حَقَّهَا فَتَمْشِي عَلَيْهِ بِقَاعٍ فَتَنْطَحُهُ بِقُرُونِهَا وَتَطَؤُهُ بِأَظْلَافِهَا لَيْسَ فِيهَا جَمَّاءُ وَلَا مَكْسُورَةُ الْقَرْنِ، وَيُؤْتَى بِصَاحِبِ الْكَنْزِ فَيُمَثَّلُ لَهُ شُجَاعًا أَقْرَعَ فَلَا يَجِدُ شَيْئًا فَيُدْخِلُ يَدَهُ فِي فِيهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِطُولِهِ - وَرَوَى الْبَزَّارُ طَرَفًا مِنْهُ - وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِطُولِهِ - وَرَوَى الْبَزَّارُ طَرَفًا مِنْهُ - وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اونٹوں کا جو بھی مالک ہو گا، اسے قیامت کے دن لایا جائے گا جبکہ اس نے اونٹوں کے حق (یعنی زکوۃ) کو ادا نہیں کیا ہو گا، وہ اونٹ کھلے میدان میں اس کے پاس چلتے ہوئے آئیں گے اور اپنے پاؤں کے ذریعے اسے روندیں گے، گائیوں کے مالک کو لایا جائے گا، جب اس نے (دنیا میں) ان کے حق (یعنی زکوۃ) کو ادا نہیں کیا ہو گا، وہ چلتی ہوئی اس شخص کے پاس آئیں گی، اور اسے اپنے پاؤں کے ذریعے روندیں گی، ان میں سے کوئی ایسی نہیں ہو گی، جو بغیر سینگ کے ہو، یا کوئی سینگ ٹوٹا ہوا ہو، بکریوں کے مالک کو لایا جائے گا، جس نے ان کے حق کو ادا نہیں کیا ہو گا، تو ایک چٹیل میدان میں وہ بکریاں چلتی ہوئی اس کے پاس آئیں گی، اپنے سینگوں کے ذریعے اسے ماریں گی، اور اپنے پاؤں کے ذریعے اسے روندیں گی، ان میں کوئی ایسی بکری نہیں ہو گی، جس کا سینگ نہ ہو، یا جس کا سینگ ٹوٹا ہوا ہو، خزانے کے مالک شخص کو لایا جائے گا، اور اس خزانے کو ایک گنجے سانپ کی شکل دے دی جائے گی، اسے کوئی چیز نہیں ملے گی، تو وہ اس شخص کا ہاتھ اپنے منہ میں ڈال لے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے طویل روایت کے طور پر نقل کی ہے، جبکہ امام بزار نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے، اس روایت کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4344]
یہ روایت امام طبرانی نے طویل روایت کے طور پر نقل کی ہے، جبکہ امام بزار نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے، اس روایت کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4344]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 2199»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4345
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ فَلْيُؤَدِّ زَكَاةَ مَالِهِ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيَقُلْ حَقًّا أَوْ لِيَسْكُتْ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ فَلْيُكْرِمْ ضَيْفَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَابُلُتِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَابُلُتِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول پر ایمان رکھتا ہو، اسے اپنے مال کی زکوۃ ادا کرنی چاہیئے، اور جو شخص اللہ تعالی اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو، اسے حق بات کہنی چاہیے، یا پھر خاموش رہنا چاہیے، اور جو شخص اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول پر ایمان رکھتا ہو، اسے مہمان کی عزت افزائی کرنی چاہیے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبداللہ بابلتی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4345]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبداللہ بابلتی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4345]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13561)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 4346
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" خَمْسٌ بِخَمْسٍ". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا خَمْسٌ بِخَمْسٍ؟ قَالَ:" مَا نَقَضَ قَوْمٌ الْعَهْدَ إِلَّا سُلِّطَ عَلَيْهِمْ عَدُوُّهُمْ، وَمَا حَكَمُوا بِغَيْرِ مَا أَنْزَلَ اللَّهُ إِلَّا فَشَا فِيهِمُ [ الْفَقْرُ، وَلَا ظََهَرَتْ فِيهِمُ الْفَاحِشَةُ إِلَا فَشَا فِيهِمُ ] الْمَوْتُ. وَلَا مَنَعُوا الزَّكَاةَ إِلَّا حُبِسَ عَنْهُمُ الْقَطْرُ، وَلَا طَفَّفُوا الْمِكْيَالَ إِلَّا حُبِسَ عَنْهُمُ النَّبَاتُ وَأُخِذُوا بِالسِّنِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَيْسَانَ الْمَرْوَزِيُّ، لَيَّنَهُ الْحَاكِمُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ، وَفِيهِمْ كَلَامٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَيْسَانَ الْمَرْوَزِيُّ، لَيَّنَهُ الْحَاكِمُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ، وَفِيهِمْ كَلَامٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پانچ چیزیں، پانچ چیزوں کے ساتھ مشروط ہیں، عرض کی گئی: یا رسول اللہ! پانچ چیزیں، پانچ چیزوں کے ساتھ مشروط ہونے سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب بھی کوئی قوم عہد شکنی کرتی ہے، تو ان کے دشمن کو ان پر مسلط کر دیا جاتا ہے، اور جب بھی لوگ اس چیز کے علاوہ فیصلہ دیتے ہیں، جو اللہ تعالیٰ نے نازل کیا ہے، تو ان کے درمیان غربت پھیل جاتی ہے، اور جس قوم کے درمیان فحاشی ظاہر ہو جاتی ہے، ان کے درمیان موت پھیل جاتی ہے، اور جو لوگ زکوۃ نہیں دیتے ہیں، اُن سے بارش کو روک لیا جاتا ہے، اور جو لوگ ماپنے میں ہیرا پھیری کرتے ہیں، اُن سے پیدوار کو روک دیا جاتا ہے، اور انہیں قحط سالی لپیٹ میں لے لیتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن عبداللہ بن کیسان مروزی ہے۔ امام حاکم رحمہ اللہ نے اسے کمزور قرار دیا ہے، اس کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے، اور ان کے بارے میں کلام بھی کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4346]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10992)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10992، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4463، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 6289، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2049/1»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4347
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيَأْتِيَنَّ عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ قُلُوبُهُمْ قُلُوبُ الْعَجَمِ". قُلْتُ: وَمَا قُلُوبُ الْعَجَمِ؟ قَالَ:" حُبُّ الدُّنْيَا". قَالَ:" سُنَّتُهُمْ سُنَّةُ الْأَعْرَابِ، مَا أَتَاهُمْ مِنْ رِزْقٍ جَعَلُوهُ فِي الْحَيَوَانِ، يَرَوْنَ الْجِهَادَ ضَرَرًا، وَالزَّكَاةَ مَغْرَمًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا کہ اُن کے دل عجمیوں کے دلوں کی مانند ہوں گے، میں نے دریافت کیا: عجمیوں کے دل سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: دنیا کی محبت، آپ نے ارشاد فرمایا: اُن لوگوں کا طور طریقہ دیہاتیوں کا طور طریقہ ہو گا، اُن کے پاس جو بھی رزق آئے گا، وہ اسے جانوروں پر خرچ کریں گے، وہ لوگ جہاد کو نقصان دہ چیز سمجھیں گے اور زکوۃ کو تاوان سمجھیں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بقیہ بن ولید ہے وہ ثقہ ہے، لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے، اس کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4347]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بقیہ بن ولید ہے وہ ثقہ ہے، لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے، اس کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4347]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 4348
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: مَنْ كَسَبَ طَيِّبًا خَبَّثَتْهُ مَنَعُ الزَّكَاةِ، وَمَنْ كَسَبَ خَبِيثًا لَمْ تُطَيِّبْهُ الزَّكَاةُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جو شخص پاکیزہ (یعنی حلال مال) کماتا ہے، تو زکوۃ ادا نہ کرنا اُسے خبیث کر دیتا ہے، اور جو شخص خبیث (یعنی حرام مال) کماتا ہے، تو زکوۃ کی ادائیگی اسے پاک نہیں کرتی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4348]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4348]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9596)»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
حدیث نمبر: 4349
وَعَنْهُ قَالَ: لَا يَكُونُ رَجُلٌ يَكْنِزُ فَيَمَسُّ دِرْهَمٌ دِرْهَمًا وَلَا دِينَارٌ دِينَارًا، يُوَسَّعُ جِلْدُهُ حَتَّى يُوضَعَ كُلُّ دِينَارٍ وَدِرْهَمٍ عَلَى حِدَتِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: وہ بیان کرتے ہیں: جو بھی شخص خزانہ اکھٹا کرتا ہے، اس کا کوئی درہم کسی درہم کو اور کوئی دینار کسی دینار کو نہیں چھوئے گا، بلکہ اس کی جلد کو بڑا کر دیا جائے گا، یہاں تک کہ ہر دینار اور ہر درہم کو الگ سے اس پر رکھا جائے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4349]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4349]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8754)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4350
وَعَنْ بُرَيْدَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا مَنَعَ قَوْمٌ الزَّكَاةَ إِلَّا ابْتَلَاهُمُ اللَّهُ بِالسِّنِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو لوگ زکوۃ ادا نہیں کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں قحط سالی میں مبتلاء کر دیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4350]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4350]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6784»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4351
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْمَدِينَةِ فَمَرَّ عَلَى بِئْرٍ يُسْقَى عَلَيْهَا فَقَالَ:" إِنَّ صَاحِبَ هَذِهِ الْبِئْرِ يَحْمِلُهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِنْ لَمْ يُؤَدِّ حَقَّهَا"، وَأَتَى عَلَى غَنَمٍ فَقَالَ:" إِنَّ صَاحِبَ هَذِهِ الْغَنَمِ يُفْعَلُ بِهِ كَذَا وَكَذَا إِنْ لَمْ يُؤَدِّ حَقَّهَا"، وَأَتَى عَلَى إِبِلٍ فَقَالَ مِثْلَ ذَلِكَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ الْمَالِ خَيْرٌ؟ قَالَ:" لَيْسَ فِي الْمَالِ خَيْرٌ". قُلْتُ: فَمَا بُغْيَتُنَا؟ قَالَ:" الْخَادِمُ يَخْدِمُكَ، فَإِذَا صَلَّى فَهُوَ أَخُوكَ، أَوْ فَرَسُكَ تُجَاهِدُ عَلَيْهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ مدینہ منورہ سے نکلا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک کنویں کے پاس سے ہوا، جس سے پانی لیا جاتا تھا، آپ نے فرمایا: کنویں کا مالک شخص قیامت کے دن اسے اٹھا کے آئے گا، اگر اس نے اس کے حق کو ادا نہیں کیا ہو گا، پھر آپ کا گزر بکریوں کے پاس سے ہوا، آپ نے ارشاد فرمایا: ان بکریوں کے مالک کے ساتھ ایسا ایسا کیا جائے گا، اگر اس نے ان کے حق کو ادا نہیں کیا ہو گا، پھر آپ کا گزر اونٹوں کے پاس سے ہوا، تو آپ نے اس کی مانند بات ارشاد فرمائی، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کون سا مال زیادہ بہتر ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: مال میں کوئی بہتری نہیں ہے، میں نے عرض کی: ہماری ضروریات کی چیزیں کیا ہونی چاہییں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک خادم، جو تمہاری خدمت کرے، جب وہ نماز پڑھتا ہو، تو پھر وہ تمہارا بھائی شمار ہو گا، یا تمہارا گھوڑا جس پر تم جہاد کے لئے جا سکو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عدی بن فضل ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4351]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عدی بن فضل ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4351]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 4352
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِجَمْعِ الصَّدَقَةِ، فَجَعَلَ الرَّجُلُ يَجِيءُ بِقَدْرِ مَالِهِ وَبِصَدَقَتِهِ فَبَكَيْتُ، فَقَالَ:" يَا أَبَا ذَرٍّ، مَا يُبْكِيكَ؟". قُلْتُ: ذَهَبَ الْمُكْثِرُونَ بِالْأَجْرِ. قَالَ:" كَيْفَ؟"، قُلْتُ: يُصَلُّونَ كَمَا نُصَلِّي، وَيَصُومُونَ كَمَا نَصُومُ، وَيَجِدُونَ مَا يَتَصَدَّقُونَ، وَلَا نَجِدُ. فَقَالَ:" بَلِ الْمُكْثِرُونَ هُمُ الْأَسْفَلُونَ إِلَّا مَنْ قَالَ بِالْمَالِ هَكَذَا وَهَكَذَا، وَقَلِيلٌ مَا هُمْ". قُلْتُ: كَيْفَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" إِنَّهُ مَا مِنْ صَاحِبِ إِبِلٍ لَا يُؤَدِّي زَكَاتَهَا فِي رِسْلِهَا وَنَجْدَتِهَا إِلَّا أَتَتْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِقَاعٍ قَرْقَرٍ تَطَؤُهُ أَخْفَافُهَا، كُلَّمَا نَفِدَ أُولَاهَا عَادَ إِلَيْهِ أُخْرَاهَا حَتَّى يُقْضَى بَيْنَ النَّاسِ". قُلْتُ: فَالْخَيْلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" الْخَيْلُ لِثَلَاثَةِ رَهْطٍ: مَنِ اتَّخَذَهَا نَجْدَةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ كَانَ لَهُ عُسْرُهَا وَيُسْرُهَا، وَ [ ا ] يْمُ اللَّهِ لَوْ قَطَعَتْ رِجَامًا فَاسْتَنَّتْ شَرَفًا أَوْ شَرَفَيْنِ هَبَطَتْ عَلَى رَوْضَةٍ خَضْرَاءَ، وَمَنِ اتَّخَذَهَا أَشَرًا كَانَتْ عَلَيْهِ وَبَالًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ". قَالُوا: فَالْحُمُرُ يَا نَبِيَّ اللَّهِ؟ قَالَ:" مَا أَنْزَلَ اللَّهُ فِيهَا شَيْئًا إِلَّا آيَةَ الْفَاذَّةِ: (مَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُ) ".
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ جمع کروانے کا حکم دیا، تو کوئی شخص اپنے مال کے حساب سے اپنی زکوۃ لے آتا تھا، میں رونے لگا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے ابوذر! تم کیوں رو رہے ہو؟ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مال دار لوگ اجر لے گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: وہ کیسے؟ میں نے عرض کی: وہ اسی طرح نماز پڑھتے ہیں، جس طرح ہم پڑھتے ہیں، وہ اسی طرح روزے رکھتے ہیں، جس طرح ہم رکھتے ہیں، لیکن ان کے پاس ایسا مال ہے، جسے وہ صدقہ کر دیتے ہیں اور ہمارے پاس ایسا نہیں ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (بلکہ مال و دولت کے حوالے سے) کثرت والے لوگ، نچلے درجے کے ہوں گے، البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے، جو مال کے بارے میں اس طرح اور اس طرح کہتا ہے (یعنی اسے اللہ کی راہ میں خرچ کرتا ہے) اور ایسے لوگ تھوڑے ہیں، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ کیسے ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو بھی اونٹوں کا مالک، ان کی تنگی اور خوشحالی میں (یعنی خواہ وہ موٹے تازے ہوں یا دبلے پتلے کمزور ہوں، ہر حال میں) ان کی زکوۃ ادا نہیں کرے گا، قیامت کے دن وہ اونٹ ایک کھلے میدان میں آئیں گے، اور اسے اپنے پاؤں کے ذریعے روندیں گے، جب ان میں سے پہلے والا گزر جائے گا، تو دوسرے والا دوبارہ آ جائے گا، ایسا اس وقت تک ہوتا رہے گا جب تک لوگوں کے درمیان فیصلہ نہیں ہو جاتا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! گھوڑوں کا کیا حکم ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: گھوڑے تین قسم کے افراد کے ہوتے ہیں، ایک وہ شخص ہے، جو اسے اللہ کی راہ میں استعمال کرنے کے لئے رکھتا ہے، تو اس شخص کو تنگی، اور خوشحالی ہر حال میں اس کا اجر ملے گا، یہاں تک کہ اللہ کی قسم اگر وہ گھوڑا اپنی رسی کو تڑوا کر ایک یا دو ٹیلوں پر چڑھ جاتا ہے، یا کسی سرسبز باغ میں داخل ہوتا ہے (تو بھی اس شخص کو اس کا اجر ملے گا) اور جو شخص اسے سرکشی کے لیے اختیار کرتا ہے، تو قیامت کے دن یہ گھوڑا اس کے لئے وبال ہو گا، لوگوں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! گدھوں کا کیا حکم ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے صرف ایک آیت نازل کی ہے، جو جامع ہے: ”جو شخص ذرے کے وزن جتنی بھلائی کرے گا، وہ اُسے (یعنی اس کے بدلے کو) دیکھ لے گا، اور جو شخص ذرے کے وزن جتنی برائی کرے گا، وہ اُسے دیکھ لے گا“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابن ماجہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4352]

حدیث نمبر: 4353
وَعَنْ مَيْمُونَ بْنِ مِهْرَانَ قَالَ: قِيلَ لِابْنِ عُمَرَ: إِنَّ زَيْدَ بْنَ حَارِثَةَ قَدْ مَاتَ. فَقَالَ: رَحِمَهُ اللَّهُ. فَقِيلَ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، إِنَّهُ قَدْ تَرَكَ مِائَةَ أَلْفٍ. فَقَالَ: لَكِنَّهَا لَمْ تَتْرُكْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
میمون بن مہران بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا: گیا: زید بن حارثہ کا انتقال ہو گیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اُن پر رحم کرے، اُن سے کہا: گیا: اے ابوعبدالرحمن! اُس نے ایک لاکھ (درہم یا دینار) چھوڑے ہیں، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: لیکن اُس مال نے اُسے نہیں چھوڑا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4353]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4353]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح