🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابُ فَرْضِ الزَّكَاةِ
زکوۃ کا فرضیت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4334
وَعَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ إِنْ أَدَّى الرَّجُلُ زَكَاةَ مَالِهِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَدَّى زَكَاةَ مَالِهِ فَقَدْ ذَهَبَ عَنْهُ شَرُّهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ، وَإِنْ كَانَ فِي بَعْضِ رِجَالِهِ كَلَامٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حاضرین میں سے ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے کہ اگر کوئی شخص اپنے مال کی زکوۃ ادا کر دیتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص اپنے مال کی زکوۃ ادا کر دیتا ہے، تو اس کے مال کا شر اس شخص سے چلا جاتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند حسن ہے، اگرچہ اس کے بعض رجال کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4334]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1602)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1602، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 110»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4335
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: سَمِعْتُ مِنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ حَدِيثًا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا سَمِعْتُهُ مِنْهُ، وَكُنْتُ أَكْثَرَهُمْ لُزُومًا لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ عُمَرُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا تَلِفَ مَالٌ فِي بَرٍّ، وَلَا بَحْرٍ، إِلَّا بِحَبْسِ الزَّكَاةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ هَارُونَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی زبانی ایک حدیث سنی، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے منقول تھی، میں نے وہ حدیث نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی نہیں سنی، حالانکہ میں اکثر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہا کرتا تھا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”خشکی اور سمندر میں، جو بھی مال ضائع ہوتا ہے، وہ زکوۃ ادا نہ کرنے کی وجہ سے ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن ہارون ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4335]
تخریج الحدیث: «أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2053»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4336
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" حَصِّنُوا أَمْوَالَكُمْ بِالزَّكَاةِ، وَدَاوُوا مَرْضَاكُمْ بِالصَّدَقَةِ، وَأَعِدُّوا لِلْبَلَاءِ الدُّعَاءَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُمَيْرٍ الْكُوفِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اپنے اموال کو زکوۃ کے ذریعے محفوظ کر دو! اپنے بیماروں کا صدقہ کے ذریعے علاج کرو، اور دعا کے ذریعے آزمائش کے لئے تیاری کرو!“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عمیر کوفی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4336]
تخریج الحدیث: «خرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10196) اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (1984)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10196، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1984»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4337
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَانِعُ الزَّكَاةِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِي النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ سِنَانُ بْنُ سَعْدٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن زکوۃ ادا نہ کرنے والا شخص جہنم میں جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سنان بن سعد ہے، اور اس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے، اور اس کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4337]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (953)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 898»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4338
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" كُلُّ مَالٍ وَإِنْ كَانَ تَحْتَ سَبْعِ أَرَضِينَ تُؤَدَّى زَكَاتُهُ فَلَيْسَ بِكَنْزٍ، وَكُلُّ مَالٍ لَا تُؤَدَّى زَكَاتُهُ وَإِنْ كَانَ ظَاهِرًا فَهُوَ كَنْزٌ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِنَحْوِهِ، وَلَكِنَّهُ مَوْقُوفٌ عَلَى ابْنِ عُمَرَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر وہ مال، خواہ وہ سات زمینوں کے نیچے ہو، اگر اس کی زکوۃ ادا کر دی جائے، تو وہ ”کنز“ شمار نہیں ہو گا، اور ہر وہ مال، جس کی زکوۃ ادا نہ کی گئی ہو، وہ اگرچہ ظاہر ہو پھر بھی وہ ”کنز“ شمار ہو گا“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ”صحیح“ میں اس کی مانند منقول ہے، تاہم یہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما پر ”موقوف“ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سوید بن عبدالعزیز ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4338]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8275»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4339
وَعَنْ أَبِي شَدَّادٍ - رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ عَمَّانَ - قَالَ: جَاءَنَا كِتَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَمَّا بَعْدُ، فَأَقِرُّوا بِشَهَادَةِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ، وَأَدُّوا الزَّكَاةَ، وَخُطُّوا الْمَسَاجِدَ كَذَا وَكَذَا وَإِلَّا غَزَوْتُكُمْ". قَالَ أَبُو شَدَّادٍ: فَلَمْ نَجِدْ مَنْ يَقْرَأُ عَلَيْنَا ذَلِكَ الْكِتَابَ حَتَّى أَصَبْنَا غُلَامًا يَقْرَأُ فَقَرَأَ عَلَيْنَا. قَالَ عَبْدُ الْعَزِيزِ: فَقُلْتُ لِأَبِي شَدَّادٍ: مَنْ كَانَ عَلَى عَمَّانَ يَوْمَئِذٍ؟ قَالَ: سِوَارٌ مِنْ أَسَاوِرِ كِسْرَى.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَهُوَ مُرْسَلٌ، وَفِيهِ مَنْ لَا يُعْرَفُ.
سیدنا ابوشداد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جن کا تعلق اہل عمان سے ہے، وہ بیان کرتے ہیں: ہمارے پاس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا مکتوب آیا (جس میں یہ تحریر تھا:) ”اما بعد! تم لوگ اس بات کی گواہی کا اقرار کرو، کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور بے شک میں اللہ کا رسول ہوں، تم زکوۃ ادا کرو، تم مساجد کے نشان اِس اِس طرح بناؤ، ورنہ پھر میں تمہارے ساتھ جنگ کروں گا“۔ سیدنا ابوشداد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہمیں کوئی ایسا شخص نہیں ملا، جو ہمارے سامنے وہ مکتوب پڑھ کر سناتا، یہاں تک کہ ہمیں ایک لڑکا ملا جو پڑھ سکتا تھا، تو اس نے ہمیں وہ پڑھ کر سنایا۔ عبدالعزیز نامی راوی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوشداد رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: اُن دنوں عمان کا حکمران کون تھا؟ انہوں نے جواب دیا: کسری کی طرف سے مقرر کردہ ایک اہل کار تھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، یہ روایت ”مرسل“ ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جو معروف نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4339]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام البزار فى المسند (880)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6845»

الحكم على الحديث:
إسناده مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4340
وَعَنْ ثَوْبَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ تَرَكَ بَعْدَهُ كَنْزًا مُثِّلَ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ شُجَاعًا أَقْرَعَ لَهُ زَبِيبَتَانِ يَتْبَعُهُ يَقُولُ: وَيْلَكَ مَا أَنْتَ؟ يَقُولُ: أَنَا كَنْزُكَ الَّذِي كَنَزْتَ. فَلَا يَزَالُ حَتَّى يَلْقَمَ يَدَهُ ثُمَّ يُتْبِعُهُ سَائِرَ جَسَدِهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَقَالَ: إِسْنَادُهُ حَسَنٌ. قُلْتُ: وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص اپنے بعد خزانہ چھوڑ کر جاتا ہے، قیامت کے دن اُس خزانے کو گنجے سانپ کی شکل میں بنا دیا جائے گا، جس کے دو سیاہ نقطے ہوں گے، وہ اس شخص کے پیچھے جائے گا وہ شخص کہے گا: تمہارا ستیاناس ہو، تم کون ہو؟ وہ کہے گا: میں تمہارا وہ خزانہ ہوں، جسے تم نے اکھٹا کیا تھا، پھر وہ خزانہ مسلسل اس شخص کے پیچھے رہے گا، یہاں تک کہ وہ اس کے ہاتھ کو اپنے منہ میں ڈال لے گا، اور پھر اس کے پورے جسم کو نگل لے گا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں: اس کی سند حسن ہے۔ میں کہتا ہوں: اس کے رجال ثقہ ہیں، یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں بھی نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4340]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1408) اخرجه الامام البزار فى المسند (882)، أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3257، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4154، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2051»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4341
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا خَالَطَتِ الصَّدَقَةُ - أَوْ قَالَ: الزَّكَاةُ - مَالًا إِلَّا أَفْسَدَتْهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجُمَحِيُّ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: يُكْتَبُ حَدِيثُهُ وَلَا يُحْتَجُّ بِهِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”صدقہ (یعنی وہ صدقہ جو ادا نہ کیا گیا ہو، راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) زکوۃ جس بھی مال کے ساتھ مل جاتی ہے، اُسے خراب کر دیتی ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن عبدالرحمن جمحی ہے، ابوحاتم کہتے ہیں: اس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا، لیکن اس سے استدلال نہیں کیا جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4341]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام البزار فى المسند (881)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4342
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ظَهَرَتْ لَهُمُ الصَّلَاةُ فَصَلَّوْهَا، وَخَفِيَتْ لَهُمُ الزَّكَاةُ فَأَكَلُوهَا، أُولَئِكَ هُمُ الْمُنَافِقُونَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْغِفَارِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ان لوگوں کے سامنے نماز کا حکم ظاہر تھا، تو انہوں نے نماز ادا کی، اور زکوۃ کا حکم اُن لوگوں سے پوشیدہ رہا، تو وہ اسے کھا گئے، یہ لوگ منافق ہیں“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن ابراہیم غفاری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4342]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام البزار فى المسند (883)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4343
وَعَنِ ابْنِ الزُّبَيْرِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَا مِنْ صَاحِبِ إِبِلٍ لَا يُؤَدِّي حَقَّهَا فِي رِسْلِهَا، وَنَجْدَتِهَا إِلَّا جِيءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتَّى تُبْطَحَ لَهَا بِقَاعٍ قَرْقَرٍ تَطَؤُهُ بِأَخْفَافِهَا، كُلَّمَا نَفِدَتْ أُولَاهَا اعْتَدَتْ عَلَيْهِ أُخْرَاهَا، حَتَّى يُقْضَى بَيْنَ النَّاسِ وَيَرَى سَبِيلَهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو بھی اونٹوں کا مالک شخص، اونٹوں کے بارے میں اُن کے تنگی اور آسانی (یعنی وہ موٹے تازے ہوں یا کمزور ہوں، ہر حال میں) حق (یعنی زکوۃ) کو ادا نہیں کرے گا، تو جب وہ قیامت کے دن آئے گا، تو اسے ان اونٹوں کے سامنے ایک چٹیل میدان میں لٹا دیا جائے گا، وہ (اونٹ) اپنے پاؤں کے ذریعے اُسے روندیں گے جب ان میں سے پہلا ختم ہو جائے گا، تو آخری دوبارہ سے شروع ہو جائے گا، ایسا اس وقت تک ہوتا رہے گا، جب تک لوگوں کے درمیان فیصلہ نہیں ہو جاتا ہے، اس کے بعد وہ شخص اپنا راستہ دیکھے گا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4343]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 2199»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں