الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
51. بَابُ الْحَثِّ عَلَى الصَّدَقَةِ بِقَوْلِهِ: " اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ " وَنَحْوِ ذَلِكَ .
(نبی اکرم ﷺ کا) اپنے اس فرمان کے ذریعے صدقہ کی ترغیب دینا ”جہنم سے بچنے کی کوشش کرو خواہ نصف کھجور کے ذریعے ہو“ اور اس کی مانند دیگر فرامین
حدیث نمبر: 4594
وَعَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ: جَاءَ أَعْرَابٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَحْرِ الظَّهِيرَةِ مُتَقَلِّدِي السُّيُوفِ، مُجْتَابِي النِّمَارِ فَحَثَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّاسَ عَلَيْهِمْ فَقَالَ:" لِيَتَصَدَّقْ ذُو الدِّينَارِ مِنْ دِينَارِهِ، وَذُو الدِّرْهَمِ مِنْ دِرْهَمِهِ، وَذُو الْبُرِّ مَنْ بُرِّهُ، وَذُو الشَّعِيرِ مِنْ شَعِيرِهِ، وَذُو التَّمْرِ مَنْ تَمْرِهِ، مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَ عَلَيْهِ يَوْمٌ فَيَنْظُرُ أَمَامَهُ فَلَا يَرَى إِلَّا النَّارَ، وَيَنْظُرُ عَنْ يَمِينِهِ فَلَا يَرَى إِلَّا النَّارَ، وَيَنْظُرُ عَنْ شِمَالِهِ فَلَا يَرَى إِلَّا النَّارَ، وَيَنْظُرُ مِنْ وَرَائِهِ فَلَا يَرَى إِلَّا النَّارَ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ الْجُفْرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ الْجُفْرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: کچھ دیہاتی دوپہر کے وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے تلواریں لٹکائی ہوئی تھیں اور ادنی کپڑے پہنے ہوئے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو ان کے حوالے سے ترغیب دی آپ نے ارشاد فرمایا: دینار والا شخص اپنے دینار میں سے صدقہ کرے درہم والا اپنے درہم میں سے صدقہ کرے گندم والا اپنی گندم میں سے کرے جو والا اپنے جو میں سے کرے کھجوروں والا اپنی کھجوروں میں سے کرے اس سے پہلے کہ وہ دن آ جائے کہ جب وہ اپنے سامنے دیکھے گا، تو اسے صرف آگ نظر آئے گی وہ دائیں طرف دیکھے گا، تو اسے صرف آگ نظر آئے گی وہ اپنے بائیں طرف دیکھے گا، تو اسے صرف آگ نظر آئے گی وہ اپنے پیچھے کی طرف دیکھے گا، تو اسے صرف آگ نظر آئے گی۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس کا کچھ حصہ منقول ہے۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حسن بن ابوجعفر جفری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4594]
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس کا کچھ حصہ منقول ہے۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حسن بن ابوجعفر جفری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4594]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9481»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
52. بَابٌ فِي حَقِّ الْمَالِ .
مال کا حق
حدیث نمبر: 4595
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا حَقُّ الْإِبِلِ؟ قَالَ:" أَنْ يَنْحَرَ سَمِينَهَا، وَيُطْرِقَ فَحْلُهَا، وَيَحْلُبَهَا يَوْمَ وِرْدِهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَيْخَ الطَّبَرَانِيِّ، وَقَدْ رَوَى عَنْهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ كِتَابَةً، وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَيْخَ الطَّبَرَانِيِّ، وَقَدْ رَوَى عَنْهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ كِتَابَةً، وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا اونٹوں کا حق کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ کہ جو اس میں سے صحت مند ہو اسے آدمی قربان کرے اور جو نر ہو اسے جفتی کے لئے دے دے اور جس دن سے پانی پر لے جائے اس دن اس کا دودھ دوہ لے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں صرف امام طبرانی کے استاد کا معاملہ مختلف ہے۔ ابن ابوحاتم نے اس کے حوالے سے تحریری طور پر روایت نقل کی ہے، اور کسی نے انہیں ”ضعیف“ قرار نہیں دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4595]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں صرف امام طبرانی کے استاد کا معاملہ مختلف ہے۔ ابن ابوحاتم نے اس کے حوالے سے تحریری طور پر روایت نقل کی ہے، اور کسی نے انہیں ”ضعیف“ قرار نہیں دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4595]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3476، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 347»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 4596
وَعَنِ الشَّرِيدِ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْأَلُهُ عَنْ شَيْءٍ مِنْ أَمْرِ الْإِبِلِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" انْحَرْ سَمِينَهَا، وَاحْمِلْ عَلَى نَجِيبِهَا، وَاحْلِبْ يَوْمَ وِرْدِهَا تَدْخُلُ الْجَنَّةَ بِسَلَامٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا شرید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے اونٹوں کے معاملے کے بارے میں دریافت کیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ان میں سے جو صحت مند ہوا سے قربان کرو جو عمدہ ہو اس کو سواری کے لئے دو اور جس دن اسے پانی پر لے جاؤ اس دن ان کا دودھ دوہ لو تم جنت میں سلامتی کے ساتھ داخل ہو جاؤ گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4596]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4596]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7251)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7251»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 4597
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ عَاصِمٍ الْمِنْقَرِيِّ قَالَ: قَدِمْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا رَآنِي سَمِعْتُهُ يَقُولُ:" هَذَا سَيِّدُ أَهْلِ الْوَبَرِ". قَالَ: فَلَمَّا نَزَلْتُ أَتَيْتُهُ فَجَعَلْتُ أُحَدِّثُهُ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الْمَالُ الَّذِي لَا يَكُونُ عَلَيَّ فِيهِ تَبِعَةٌ مِنْ ضَيْفٍ ضَافَنِي وَعِيَالٍ كَثُرَتْ عَلَيَّ؟ قَالَ:" نِعْمَ الْمَالُ الْأَرْبَعُونَ، وَالْأَكْثَرُ السِّتُّونَ، وَوَيْلٌ لِأَصْحَابِ الْمِئِينَ إِلَّا مَنْ أَعْطَى فِي رِسْلِهَا، وَنَجْدَتِهَا، وَأَفْقَرَ ظَهْرَهَا، وَنَحَرَ سَمِينَهَا، فَأَطْعَمَ الْقَانِعَ وَالْمُعْتَرَّ". قَالَ: قُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، مَا أَكْرَمَ هَذِهِ الْأَخْلَاقَ وَأَحْسَنَهَا، يَا نَبِيَّ اللَّهِ لَا يَحِلُّ بِالْوَادِي الَّذِي أَنَا فِيهِ لِكَثْرَةِ إِبِلِي، قَالَ:" وَكَيْفَ تَصْنَعُ؟" قَالَ: تَغْدُو الْإِبِلُ وَيَغْدُوا النَّاسُ، فَمَنْ شَاءَ أَخَذَ بِرَأْسِ بَعِيرٍ فَذَهَبَ بِهِ قَالَ:" مَا تَفْعَلُ بِإِفْقَارِ الظَّهْرِ؟" قُلْتُ: إِنِّي لَا أُفْقِرُ الصَّغِيرَ وَلَا النَّابَ الْمُدْبِرَةَ. قَالَ:" فَمَالُكَ أَحَبُّ إِلَيْكَ أَمْ مَالُ مَوَالِيكَ؟". قُلْتُ: مَالِي أَحَبُّ إِلَيَّ مَنْ مَالِ مَوَالِيَّ. فَقَالَ:" فَإِنَّ لَكَ مِنْ مَالِكَ مَا أَكَلْتَ فَأَفْنَيْتَ، أَوْ لَبِسْتَ فَأَبْلَيْتَ، أَوْ أَعْطَيْتَ فَأَمْضَيْتَ، وَإِلَّا فَلِمَوَالِيكَ". فَقُلْتُ: وَاللَّهِ لَأَنْ بَقِيتُ لَأُفْنِيَنَّ عَدَدَهَا. قَالَ الْحَسَنُ: يَفْعَلُ وَاللَّهِ، فَلَمَّا حَضَرَتْ قَيْسًا الْوَفَاةُ قَالَ: يَا بَنِيَّ خُذُوا عَنِّي لَا أَحَدَ أَنْصَحُ لَكُمْ مِنِّي، إِذَا أَنَا مِتُّ فَسَوِّدُوا أَكْبَرَكُمْ وَلَا تُسَوِّدُوا أَصَاغِرَكُمْ فَتُسَفِّهَكُمُ النَّاسُ وَتَهُونُوا عَلَيْهِمْ، وَعَلَيْكُمْ بِإِصْلَاحِ الْمَالِ فَإِنَّهُ مَنْبَهَةٌ لِلْكَرِيمِ، وَيُسْتَغْنَى بِهِ عَنِ اللَّئِيمِ، وَإِيَّاكُمْ وَالْمَسْأَلَةَ فَإِنَّهَا آخِرُ كَسْبِ الْمَرْءِ [ إِنَّ أَحَدًا لَمْ يَسْأَلْ إِلَّا تَرَكَ كَسْبَهُ ] ، فَإِذَا أَنَا مِتُّ فَلَا تَنُوحُوا عَلَيَّ ; فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَنْهَى عَنِ النِّيَاحَةِ، وَكَفِّنُونِي فِي ثِيَابِي الَّتِي كُنْتُ أُصَلِّي فِيهَا وَأَصُومُ، فَإِذَا دَفَنْتُمُونِي فَلَا تَدْفِنُونِي فِي مَوْضِعٍ يَطَّلِعُ عَلَيْهِ أَحَدٌ، فَإِنَّهُ قَدْ كَانَ بَيْنِي وَبَيْنَ بَكْرِ بْنِ وَائِلٍ خُمَاشَاتٌ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَأَخَافُ أَنْ يَنْبِشُونِي فَيَصْنَعُونَ فِي ذَلِكَ مَا يَذْهَبُ فِيهِ دِينُكُمْ وَدُنْيَاكُمْ. قَالَ الْحَسَنُ رَحِمَهُ اللَّهُ: نَصَحَ لَهُمْ فِي الْحَيَاةِ، وَنَصَحَ لَهُمْ فِي الْمَمَاتِ.
قُلْتُ: لَهُ عِنْدَ النَّسَائِيِّ: لَا تَنُوحُوا عَلَيَّ ; فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يُنَحْ عَلَيْهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي الْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ زِيَادٌ الْخَصَّاصُ، وَفِيهِ كَلَامٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
قُلْتُ: لَهُ عِنْدَ النَّسَائِيِّ: لَا تَنُوحُوا عَلَيَّ ; فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يُنَحْ عَلَيْهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي الْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ زِيَادٌ الْخَصَّاصُ، وَفِيهِ كَلَامٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا قیس بن عاصم منقری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا جب آپ نے مجھے ملاحظہ فرمایا تو میں نے آپ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: یہ دیہات کے رہنے والوں کا سردار ہے، جب میں سواری سے اترا اور آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کے ساتھ بات چیت کرنا شروع کی، تو میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ مال کیا ہے؟ کہ جس کے بارے میں مجھ پر کوئی بوجھ نہ ہو، جو مہمان کے حوالے سے ہو جو میرے ہاں مہمان کے طور پر ٹھہرتا ہے، یا میرے عیال کی کثرت (کی وجہ سے بھی اس مال کی موجودگی میں مجھ پر کوئی بوجھ نہ ہو) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اچھا مال چالیس ہے زیادہ مال ساٹھ ہے، اور سینکڑوں والوں کے لئے بربادی ہے، البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے، جو ان (اونٹوں) کی صحت مندی اور کمزوری (ہر حال) میں دیتا ہے، اور اس کی پشت کو سواری کے لئے دیتا ہے، صحت مند اونٹ کو قربان کرتا ہے، اور وہ مانگنے والے کو، اور نہ مانگنے والے محتاج کو کھلاتا ہے، راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! یہ اخلاق کتنے عمدہ اور کتنے خوبصورت ہیں؟ اے اللہ کے نبی! میں جس وادی میں رہتا ہوں، وہاں میرے اونٹوں کی کثرت کی وجہ جگہ نہیں ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم کیا کرتے ہو؟ اس نے کہا: اونٹ آتے ہیں، پھر لوگ آتے ہیں، جو شخص چاہتا ہے اونٹ کا سر پکڑ کر اسے لے جاتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: سواری کو عاریت کے طور پر دینے کے حوالے سے تم کیا کرتے ہو؟ میں نے جواب دیا: میں چھوٹی عمر کا جانور یا مسنہ اونٹنی عاریت کے طور پر نہیں دیتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہارا مال تمہارے نزدیک زیادہ محبوب ہے؟ یا تمہارے موالی کا مال زیادہ محبوب ہے؟ میں نے عرض کی: میرا مال میرے نزدیک میرے موالی کے مال سے زیادہ محبوب ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تو تمہارے مال میں سے تمہارا حصہ وہ ہے، جسے تم کھا کر فنا کر دو یا پہن کر پرانا کر دو اور جو تم دے دو گے وہ آگے بھیج دو گے ورنہ باقی سب تمہارے موالی (ورثاء) کا مال ہے میں نے عرض کی: اللہ کی قسم اگر میں زندہ رہا تو میں ان (اونٹوں) کی تعداد کو فنا کر دوں گا۔ حسن بصری نامی راوی کہتے ہیں: انہوں نے ایسا ہی کیا تھا، اللہ کی قسم جب سیدنا قیس رضی اللہ عنہ کی وفات کا وقت قریب آیا تو انہوں نے فرمایا: اے میرے بیٹو! تم مجھ سے نصیحت حاصل کرو کیونکہ مجھ سے زیادہ تمہارا خیرخواہ اور کوئی نہیں ہے، جب میں مر جاؤں تو تم اپنے سب سے بڑے بھائی کو سردار بنانا تم چھوٹوں کو سردار نہ بنانا ورنہ لوگ تمہیں بے وقوف بنائیں گے اور تم لوگ ان کے لئے ہلکے ہو جاؤ گے اور تم مال کی دیکھ بھال کرنا کیونکہ یہ معزز شخص کے لئے تنبیہ کا باعث ہے، اور کمینے شخص سے آدمی کو ہے نیاز کر دیتا ہے، اور تم مانگنے سے بچنا کیونکہ یہ آخری کمائی ہے، جو شخص مانگتا ہے، وہ کمائی کو ترک کر دیتا ہے، جب میں مر جاؤں، تو تم مجھ پر نوحہ نہ کرنا کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نوحہ کرنے سے منع کیا ہے، اور تم میرے ان ہی کپڑوں میں کفن دینا جن میں، میں نماز ادا کرتا تھا اور روزہ رکھا کرتا تھا جب تم مجھے دفن کرو تو تم مجھے کسی ایسی جگہ پر دفن نہ کرنا جس کے بارے میں کسی کو پتہ چل سکے کیونکہ میرے اور بکر بن وائل کے درمیان زمانہ جاہلیت سے دشمنی چلی آ رہی ہے مجھے یہ اندیشہ ہے کہ وہ میری قبر کی بے ہرمتی کریں گے اور اس کے نتیجے میں تمہارے دین اور تمہاری دنیا دونوں میں ناگوار صورت حال ہو گی۔ حسن فرماتے ہیں: انہوں نے زندگی میں بھی ان لوگوں کے لئے خیرخواہی کی اور مرنے کے بعد بھی ان لوگوں کے لئے خیرخواہی کی۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے امام نسائی رحمہ اللہ نے یہ روایت نقل کی ہے: ”تم مجھ پر نوحہ نہ کرنا کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر نوحہ نہیں کیا گیا تھا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی زیادہ خصاص ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4597]
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے امام نسائی رحمہ اللہ نے یہ روایت نقل کی ہے: ”تم مجھ پر نوحہ نہ کرنا کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر نوحہ نہیں کیا گیا تھا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی زیادہ خصاص ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4597]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (339/18)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1806/2، 3009»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
53. بَابُ لَا حَسَدَ إِلَّا فِي اثْنَتَيْنِ .
رشک صرف دو آدمیوں پر کیا جا سکتا ہے
حدیث نمبر: 4598
عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَخْنَسِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا تَنَافُسَ بَيْنِكُمْ إِلَّا فِي اثْنَتَيْنِ: رَجُلٌ أَعْطَاهُ اللَّهُ الْقُرْآنَ فَهُوَ يَقُومُ بِهِ آنَاءَ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ، وَيَتَّبِعُ مَا فِيهِ، فَيَقُولُ رَجُلٌ: لَوْ أَنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ أَعْطَانِي مِثْلَ مَا أَعْطَى فُلَانًا فَأَقُومَ بِهِ كَمَا يَقُومُ بِهِ. وَرَجُلٌ أَعْطَاهُ اللَّهُ مَالًا فَهُوَ يُنْفِقُ مِنْهُ وَيَتَصَدَّقُ فَيَقُولُ رَجُلٌ: لَوْ أَنَّ اللَّهَ أَعْطَانِي مِثْلَ مَا أَعْطَى فُلَانًا فَأَتَصَدَّقَ بِهِ". فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتُكَ النَّجْدَةَ تَكُونُ فِي الرَّجُلِ؟ قَالَ: سَقَطَ بَاقِي الْحَدِيثِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ كِتَابَةً وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى، وَفِيهِ كَلَامٌ وَقَدْ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ كِتَابَةً وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى، وَفِيهِ كَلَامٌ وَقَدْ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا یزید بن اخنس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم آپس میں صرف دو آدمیوں پر رشک کر سکتے ہو ایک وہ شخص جے اللہ تعالیٰ نے قرآن (کا علم) عطا کیا ہو، اور وہ رات دن اس کے ساتھ مصروف رہتا ہو، اور اس کے احکام کی پیروی کرتا ہو تو کوئی شخص یہ کہے کہ اگر اللہ تعالیٰ مجھے بھی وہ چیز عطا کر دے جو اس کو عطا کی ہے، تو میں بھی اسی طرح مصروف رہوں گا جس طرح وہ مصروف رہتا ہے، اور ایک وہ شخص جسے اللہ تعالیٰ نے مال عطا کیا ہو، اور وہ اس میں سے خرچ کرتا ہو، اور صدقہ کرتا ہو اگر کوئی شخص یہ کہے کہ اگر اللہ تعالیٰ مجھے اس طرح عطا کر دے جس طرح اس نے فلاں کو عطا کیا ہے، تو میں بھی اسی طرح صدقہ کروں گا ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! خوشحالی (یا جسمانی صحت) کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے، جو کسی شخص میں پائی جاتی ہے“۔۔۔۔۔۔۔۔۔ راوی بیان کرتے ہیں: روایت کا بقیہ حصہ ساقط ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے کتابت کے طور پر نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے معجم کبیر، معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن موسیٰ ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ایک جماعت نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4598]
یہ روایت امام أحمد نے کتابت کے طور پر نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے معجم کبیر، معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن موسیٰ ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ایک جماعت نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4598]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (239/22) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (122) مجمع البحرين، اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (125) اخرجه الامام احمد فى المسند (104/4 105)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16518، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2292، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 109»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 4599
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا حَسَدَ إِلَّا فِي اثْنَتَيْنِ: رَجُلٌ أَعْطَاهُ اللَّهُ الْقُرْآنَ فَهُوَ يَتْلُوهُ آنَاءَ اللَّيْلِ وَآنَاءَ النَّهَارِ، فَسَمِعَهُ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا لَيْتَنِي أُوتِيتُ بِمِثْلِ مَا أُوتِيَ هَذَا، فَعَمِلْتُ فِيهِ مِثْلَ مَا يَعْمَلُ هَذَا. وَرَجُلٌ آتَاهُ اللَّهُ مَالًا فَهُوَ يُهْلِكُهُ فِي الْحَقِّ، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا لَيْتَنِي أُوتِيتُ مِثْلَ مَا أُوتِيَ هَذَا، فَعَمِلْتُ فِيهِ مِثْلَ مَا يَعْمَلُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”رشک صرف دو طرح کے آدمیوں پر کیا جا سکتا ہے ایک وہ شخص جسے اللہ تعالیٰ نے قرآن عطا کیا ہو، اور وہ رات دن اس کی تلاوت کرتا رہتا ہو یہ شخص اس کو سنے اور بولے: اے کاش مجھے بھی اس کی مانند عطا کیا جاتا جو اسے عطا کیا گیا ہے، تو اس کے بارے میں، میں بھی اسی طرح عمل کرتا جس طرح وہ عمل کرتا ہے ایک وہ شخص جسے اللہ تعالٰی نے مال عطا کیا ہو، اور وہ اسے حق کے راستے میں خرچ کرتا ہو تو کوئی شخص یہ کہے اے کاش مجھے بھی اسی طرح عطا کیا جاتا جس طرح اسے عطا کیا گیا ہے، تو میں بھی اس کے بارے میں اسی طرح کا طرز عمل اختیار کرتا جس طرح یہ کرتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4599]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4599]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1085) اخرجه الامام احمد فى المسند (479/2)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4600
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّمَا الْحَسَدُ فِي اثْنَتَيْنِ: رَجُلٌ آتَاهُ اللَّهُ الْقُرْآنَ فَأَقَامَ بِهِ فَأَحَلَّ حَلَالَهُ وَحَرَّمَ حَرَامَهُ، وَرَجُلٌ آتَاهُ اللَّهُ مَالًا فَوَصَلَ مِنْهُ أَقَارِبَهُ وَرَحِمَهُ وَعَمِلَ بِطَاعَةِ اللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”رشک دو طرح کے آدمیوں پر کیا جا سکتا ہے ایک وہ شخص جسے اللہ تعالیٰ نے قرآن عطا کیا ہو، اور وہ اس کے ساتھ مصروف رہتا ہو وہ اس کے حلال کو حلال قرار دے اور اس کے حرام کو حرام قرار دے ایک وہ شخص جسے اللہ تعالیٰ نے مال عطا کیا ہو تو وہ اس کے ذریعے اپنے رشتہ داروں اور اپنے قرابت داروں کے ساتھ صلہ رحمی کرے اور اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری کا عمل کرے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4600]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4600]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (350/5) اخرجه البزار فى المسند (943)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 233»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
54. بَابُ إِرْغَامِ الشَّيْطَانِ بِالصَّدَقَةِ .
صدقہ کر کے شیطان کو رسوائی کا شکار کرنا
حدیث نمبر: 4601
عَنْ بُرَيْدَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا يُخْرِجُ رَجُلٌ شَيْئًا مِنَ الصَّدَقَةِ حَتَّى يَفُكَّ عَنْهُ لَحْيَيْ سَبْعِينَ شَيْطَانًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کوئی شخص صدقہ کے لئے جو بھی چیز نکالتا ہے، تو اس وقت تک نہیں نکالتا جب تک اسے 70 شیاطین کے جبڑوں میں سے کھینچ نہیں لیتا“۔
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4601]
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4601]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22453، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1561، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1038»
الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
55. بَابُ مَا تَصَدَّقْتَ فَأَبْقَيْتَ .
جو چیز تم صدقہ کرو اسے تم باقی رکھ لو گے
حدیث نمبر: 4602
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُمِرَ أَنْ يُذْبَحَ شَاةٌ فَيُقَسِّمَهَا بَيْنَ الْجِيرَانِ، قَالَ: فَذَبَحْتُهَا فَقَسَمْتُهَا بَيْنَ الْجِيرَانِ، وَرُفِعَتِ الذِّرَاعُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَكَانَ أَحَبُّ الشَّاةِ إِلَيْهِ الذِّرَاعَ، فَلَمَّا جَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ عَائِشَةُ: مَا بَقِيَ عِنْدَنَا مِنْهَا إِلَّا الذِّرَاعُ قَالَ:" كُلُّهَا بَقِيَ إِلَّا الذِّرَاعَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت بکری ذبح کی گئی اور اس کا گوشت پڑوسیوں میں تقسیم کر دیا گیا سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اسے ذبح کیا تھا اور میں نے ہی اسے پڑوسیوں میں تقسیم کیا تھا پھر دستی کا گوشت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا گیا بکری کے گوشت میں آپ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ دستی کا گوشت تھا جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو سیدہ عائشہ بھی رضی اللہ عنہا نے عرض کی: اب ہمارے پاس صرف ایک دستی بچی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: باقی سب بچ گیا ہے صرف ایک دستی نہیں بچی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4602]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4602]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (942)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
56. بَابُ فَضْلِ الصَّدَقَةِ .
صدقہ کرنے کی فضیلت
حدیث نمبر: 4603
عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا تَقُولُ فِي الصَّلَاةِ؟ قَالَ:" تَمَامُ الْعَمَلِ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَسْأَلُكَ عَنْ فَضْلِ الصَّدَقَةِ؟ قَالَ:" الصَّدَقَةُ شَيْءٌ عَجَبٌ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، تَرَكْتَ أَفْضَلَ عَمَلٍ فِي نَفْسِي أَوْ خَيْرَهُ؟ قَالَ:" مَا هُوَ؟". قُلْتُ: الصَّوْمُ؟ قَالَ:" خَيْرٌ وَلَيْسَ هُنَاكَ". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَأَيُّ الصَّدَقَةِ؟ - وَذَكَرَ كَلِمَةً - قُلْتُ: فَإِنْ لَمْ أَقْدِرْ أَفْعَلُ؟ قَالَ:" بِفَضْلِ طَعَامِكَ". قُلْتُ: فَإِنْ لَمْ أَفْعَلْ؟ قَالَ:" بِشِقِّ تَمْرَةٍ". قُلْتُ: فَإِنْ لَمْ أَفْعَلْ؟ قَالَ:" بِكَلِمَةٍ طَيِّبَةٍ". قُلْتُ: فَإِنْ لَمْ أَفْعَلْ؟ قَالَ:"دَعِ النَّاسَ مِنَ الشَّرِّ ; فَإِنَّهَا صَدَقَةٌ تَصَدَّقْ بِهَا عَلَى نَفْسِكَ". قُلْتُ: فَإِنْ لَمْ أَفْعَلْ؟ قَالَ:" تُرِيدُ أَنْ لَا تَدَعَ فِيكَ مِنَ الْخَيْرِ شَيْئًا".
قُلْتُ: عِنْدَ النَّسَائِيِّ طَرَفٌ مِنْهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْعَوَّامُ بْنُ جُوَيْرِيَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: عِنْدَ النَّسَائِيِّ طَرَفٌ مِنْهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْعَوَّامُ بْنُ جُوَيْرِيَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! نماز کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: یہ عمل کی تکمیل ہے میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں آپ سے صدقہ کی فضیلت کے بارے میں دریافت کرتا ہوں آپ نے ارشاد فرمایا: صدقہ پسندیدہ چیز ہے میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے اس عمل کو ترک کر دیا جو میرے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ اور سب سے زیادہ فضیلت والا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: وہ کون سا ہے میں نے عرض کی: روزہ، آپ نے فرمایا: وہ بہتر ہے، لیکن وہ مراد نہیں ہے۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کون سا صدقہ زیادہ فضیلت رکھتا ہے اس کے بعد راوی نے ایک کلمہ ذکر کیا تھا۔ میں نے عرض کی: اگر میں اس کی قدرت نہ رکھوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اضافی (چیز) صدقہ کر دو میں نے عرض کی: اگر میں یہ بھی نہ کر سکوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نصف کھجور کر دو میں نے عرض کی: اگر میں یہ بھی نہ کر سکوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پاکیزہ بات کہہ دو میں نے عرض کی: اگر میں یہ بھی نہ کر سکوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگوں کو شر سے بچا کے رکھو کیونکہ یہ بھی ایک صدقہ ہو گا جسے تم اپنی ذات پر کرو گے میں نے عرض کی: اگر میں یہ بھی نہ کر سکوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم یہ چاہتے ہو کہ تم اپنے اندر کوئی بھی بھلائی نہ رہنے دو۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام نسائی رحمہ اللہ نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عوام بن جویریہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4603]
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام نسائی رحمہ اللہ نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عوام بن جویریہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4603]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 4078»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف