الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. بَابُ صَدَقَةِ الْخَيْلِ وَالرَّقِيقِ وَغَيْرِ ذَلِكَ .
گھوڑوں، غلاموں اور دیگر چیزوں میں زکوۃ کا حکم
حدیث نمبر: 4374
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا صَدَقَةَ فِي الْكَسْعَةِ، وَالْجَبْهَةِ، وَالنُّخَّةِ".
وَفَسَّرَهُ أَبُو عُمَرَ قَالَ: الْكُسْعَةُ: الْحَمِيرُ. وَالْجَبْهَةُ: الْخَيْلُ. وَالنُّخَّةُ: الْعَبِيدُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ أَرْقَمَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

سیدنا عبدالرحمن بن سمرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”کسعہ“ ”جبھہ“ اور ”نخہ“ میں زکوۃ لازم نہیں ہوتی“۔ ابوعمر نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے یہ کہا: ہے: ”کسعہ“ سے مراد گدھے ہیں، جبھہ“ سے مراد گھوڑے ہیں، اور ”نخہ“ سے مراد غلام ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن ارقم ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4374]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن ارقم ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4374]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 4375
وَعَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَفِي الْحَمِيرِ زَكَاةٌ؟ قَالَ:" لَا، إِلَّا الْآيَةَ الْفَاذَّةَ الشَّاذَّةَ: (فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ) ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا ابوثعلبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا: کیا گدھوں میں زکوۃ لازم ہوتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! البتہ ایک آیت جو جامع و مانع ہے، وہ ہے: ”جو ذرے کے وزن جتنی بھلائی کرے گا، وہ اُسے دیکھ لے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن بشیر ہے، اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اور اس کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4375]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير 229/24)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4376
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَأْمُرُنَا أَنْ لَا نُخْرِجَ الصَّدَقَةَ مِنَ الرَّقِيقِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِي إِسْنَادِهِ ضَعْفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِي إِسْنَادِهِ ضَعْفٌ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں یہ حکم دیتے تھے کہ ہم غلاموں کی زکوۃ ادا نہ کریں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4376]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4376]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام البزار فى المسند (886)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 4377
وَعَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَأْمُرُنَا بِرَقِيقِ الرَّجُلِ وَالْمَرْأَةِ، الَّذِينَ هُمْ تِلَادُهُ وَهُمْ غِلْمَتُهُ لَا يُرِيدُ بَيْعَهُمْ، فَكَانَ يَأْمُرُنَا أَلَّا نُخْرِجَ عَنْهُمْ مِنَ الصَّدَقَةِ شَيْئًا، وَكَانَ يَأْمُرُنَا أَنْ نُخْرِجَ الصَّدَقَةَ عَنِ الَّذِي يُعَدُّ لِلْبَيْعِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ - وَرَوَى أَبُو دَاوُدَ مِنْهُ: كَانَ يَأْمُرُنَا أَنْ نُخْرِجَ الصَّدَقَةَ مِنَ الَّذِي نُعِدُّ لِلْبَيْعِ فَقَطْ -، وَفِي إِسْنَادِهِ ضَعْفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ - وَرَوَى أَبُو دَاوُدَ مِنْهُ: كَانَ يَأْمُرُنَا أَنْ نُخْرِجَ الصَّدَقَةَ مِنَ الَّذِي نُعِدُّ لِلْبَيْعِ فَقَطْ -، وَفِي إِسْنَادِهِ ضَعْفٌ.
ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں آدمی، یا عورت کے غلام کے بارے میں حکم دیتے تھے کہ جو ان کے ذاتی استعمال کے ہوں، اُن کا مقصد انہیں فروخت کرنا نہ ہو، اس کے بارے میں آپ ہمیں یہ حکم دیتے تھے کہ ہم ان کی زکوۃ کے طور پر کوئی چیز ادا نہں کریں گے، آپ ہمیں یہ حکم دیتے تھے کہ ہم ان غلاموں کی زکوۃ ادا کریں گے، جنہیں فروخت کرنے کے لئے رکھا جاتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، امام ابوداؤد نے اس روایت میں سے یہ حصہ نقل کیا ہے: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں یہ حکم دیتے تھے ہم صرف اُن غلاموں کی زکوۃ ادا کریں، جنہیں ہم نے فروخت کرنے کے لئے تیار رکھا ہو“۔ اس روایت کی سند میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4377]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7029)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 1562، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7029»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
10. بَابٌ فِيمَا كَانَ دُونَ النِّصَابِ وَمَا تَجِبُ فِيهِ الزَّكَاةُ .
اس چیز کا بیان، جو نصاب سے کم ہو، کس چیز میں زکوۃ لازم ہوتی ہے؟
حدیث نمبر: 4378
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسٍ مِنَ الْإِبِلِ صَدَقَةٌ، وَلَا خَمْسِ أَوَاقٍ، وَلَا خَمْسَةِ أَوْسَاقٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”پانچ سے کم اونٹوں میں، پانچ اوقیہ سے کم (چاندی میں) اور پانچ وسق سے کم (اناج میں) زکوۃ لازم نہیں ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، وہ ثقہ ہے، لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4378]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى المسند (5670)، أخرجه مسند أحمد برقم: 5637، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 697»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4379
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسِ أَوَاقٍ صَدَقَةٌ، وَلَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسِ ذَوْدٍ صَدَقَةٌ، وَلَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسَةِ أَوْسُقٍ صَدَقَةٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”پانچ اوقیہ سے کم (چاندی) میں زکوۃ لازم نہیں ہوتی، پانچ اونٹوں سے کم میں زکوۃ لازم نہیں ہوتی، اور پانچ وسق سے کم (اناج) میں زکوۃ لازم نہیں ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4379]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4379]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 8968»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4380
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: جَرَتِ السُّنَّةُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَدَاقِ النِّسَاءِ اثْنَتَا عَشْرَةَ أُوقِيَّةً، وَالْأُوقِيَّةُ أَرْبَعُونَ دِرْهَمًا، فَذَلِكَ ثَمَانُونَ وَأَرْبَعُمِائَةٍ.
وَجَرَتِ السُّنَّةُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْغُسْلِ مِنَ الْجَنَابَةِ صَاعٌ وَالْوُضُوءِ رِطْلَيْنِ، وَالصَّاعُ ثَمَانِيَةُ أَرْطَالٍ.
وَجَرَتِ السُّنَّةُ فِيمَا أَخْرَجَتِ الْأَرْضُ مِنَ الْحِنْطَةِ، وَالشَّعِيرِ، وَالزَّبِيبِ، وَالتَّمْرِ، إِذَا بَلَغَ خَمْسَةَ أَوْسُقٍ. وَالْوَسْقُ: سِتُّونَ صَاعًا فَذَلِكَ ثَلَاثُمِائَةِ صَاعٍ. بِهَذَا الصَّاعِ الَّذِي جَرَتْ بِهِ السُّنَّةُ.
وَجَرَتِ السُّنَّةُ مِنْهُ - يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ أَنَّهُ ] لَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسَةِ أَوْسُقٍ زَكَاةٌ. وَالْوَسْقُ: سِتُّونَ صَاعًا بِهَذَا الصَّاعِ، فَذَلِكَ ثَلَاثُمِائَةِ صَاعٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ مُوسَى الطَّلْحِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے خواتین کے مہر کے بارے میں یہ سنت جاری ہے کہ وہ بارہ اوقیہ ہو گا، ایک اوقیہ چالیس درہم کا ہوتا ہے، تو یہ چار سو اسی درہم ہو جائیں گے۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے غسل جنابت میں یہ سنت جاری ہوئی ہے کہ وہ ایک صاع پانی کے ذریعے کیا جائے گا، اور وضو، دو رطل پانی کے ذریعے کیا جائے گا، ایک صاع میں آٹھ رطل ہوتے ہیں۔ زمین سے جو بھی پیداوار ہوتی ہے، جیسے گندم، جو، کشمش اور کھجور، اُس کے بارے میں یہ سنت جاری ہوئی ہے کہ جب وہ پانچ وسق تک پہنچ جائے (تو زکوۃ لازم ہو گی) اور ایک وسق ساٹھ صاع کا ہوتا ہے، تو یہ تین سو صاع ہو جائیں گے، یہ اس صاع کے مطابق ہو گا، جس کے مطابق سنت جاری ہوئی ہے۔ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے یہ سنت جاری ہوئی ہے: پانچ وسق سے کم (اناج) میں زکوۃ واجب نہیں ہو گی، ایک وسق ساٹھ صاع کا ہوتا ہے، اس صاع کے حساب سے ہو گا، تو اس اعتبار سے یہ تین سو صاع ہو جائیں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صالح بن موسیٰ طلحی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4380]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صالح بن موسیٰ طلحی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4380]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (341)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 341، 5119، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 1190»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 4381
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ رَجُلًا مَنْ بُنِيَ مَخْزُومٍ عَلَى الصَّدَقَةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسَةِ أَوْسَاقٍ صَدَقَةٌ، وَلَا فِيمَا دُونَ خَمْسِ ذَوْدٍ صَدَقَةٌ، وَلَا فِيمَا دُونَ خَمْسِ أَوَاقٍ صَدَقَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو مخزوم سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو زکوۃ وصول کرنے کے لئے بھیجا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پانچ وسق سے کم (اناج میں) زکوۃ لازم نہیں ہو گی، پانچ اونٹوں سے کم میں زکوۃ لازم نہیں ہو گی، اور پانچ اوقیہ سے کم (چاندی) میں زکوۃ لازم نہیں ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4381]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4381]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (933)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 933»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ولکن حدیث صحیح
11. بَابٌ فِيمَا يَحْسَبُ فِيهِ الزَّكَاةُ .
اس چیز کا بیان، جس میں زکوۃ لازم ہوتی ہے
حدیث نمبر: 4382
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حَيْدَةَ الْقُشَيْرِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" فِي كُلِّ خَمْسِ ذَوْدٍ سَائِمَةٍ صَدَقَةٌ".
قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ غَيْرَ شَيْخِ الطَّبَرَانِيِّ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ سَامٍ فَإِنِّي لَمْ أَعْرِفْهُ.

سیدنا معاویہ بن حیدۃ قشیری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ہر پانچ چرنے والے اونٹوں میں زکوۃ لازم ہو گی“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اُن کے حوالے سے ایک حدیث منقول ہے، جسے امام ابوداؤد نے روایت کیا ہے، اور وہ اس حدیث کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، صرف امام طبرانی نے استاد محمد بن جعفر بن سام کا معاملہ مختلف ہے، کیونکہ میں ان سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4382]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7774»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4383
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: فَرَضَ مُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي أَمْوَالِ الْمُسْلِمِينَ فِي كُلِّ أَرْبَعِينَ دِرْهَمًا دِرْهَمٌ، وَفِي أَمْوَالِ أَهْلِ الذِّمَّةِ فِي كُلِّ عِشْرِينَ دِرْهَمًا دِرْهَمٌ، وَفِي أَمْوَالِ مَنْ لَا ذِمَّةَ لَهُ فِي كُلِّ عَشَرَةِ دَرَاهِمَ دِرْهَمٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، لَكِنَّهُ قَالَ: تَفَرَّدَ بِهِ زُنَيْجٌ، وَرَوَاهُ جَمَاعَةٌ ثِقَاتٌ ; فَوَقَفُوهُ عَلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، لَكِنَّهُ قَالَ: تَفَرَّدَ بِهِ زُنَيْجٌ، وَرَوَاهُ جَمَاعَةٌ ثِقَاتٌ ; فَوَقَفُوهُ عَلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں کے اموال میں ہر چالیس درہم میں، ایک درہم اور اہل ذمہ کے اموال میں سے، ہر بیس میں سے ایک درہم، اور جن کے لئے ذمہ نہ ہو، ان (غیر مسلموں) کے اموال میں سے، ہر دس درہموں میں سے ایک درہم کی ادائیگی مقرر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں، تاہم انہوں نے یہ بات بیان کی ہے: اسے نقل کرنے میں زنیج منفرد ہے، جبکہ ثقہ راویوں کی ایک جماعت نے اسے نقل کیا ہے، اور انہوں نے اسے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ پر موقوف روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4383]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7203»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح