🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
28. بَابُ الصِّيَامِ فِي السَّفَرِ .
سفر کے دوران روزہ رکھنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4910
وَعَنْ بِشْرِ بْنِ حَرْبٍ قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ: مَا تَقُولُ فِي الصَّوْمِ فِي السَّفَرِ؟ قَالَ: تَأْخُذُ إِنْ حَدَّثْتُكَ؟ قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا خَرَجَ مِنْ هَذِهِ الْمَدِينَةِ قَصَرَ الصَّلَاةَ، وَلَمْ يَصُمْ حَتَّى يَرْجِعَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَبِشْرٌ فِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
بشر بن حرب بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا سفر کے دوران روزہ رکھنے کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: اگر میں تمہیں حدیث بیان کروں تو کیا تم اسے اختیار کر لو گے؟ میں نے جواب جی ہاں تو انہوں نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب اس مدینہ سے نکلتے تھے تو نماز قصر کرتے تھے، اور روزہ نہیں رکھتے تھے، جب تک واپس تشریف نہیں لے آتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ بشر نامی راوی کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اور اس کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4910]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (5750)، أخرجه مسند أحمد برقم: 5716»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4911
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَمْشِي حَافِيًا وَنَاعِلًا، وَيَشْرَبُ قَائِمًا وَقَاعِدًا، وَيَنْفَتِلُ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ يَسَارِهِ، وَيَصُومُ فِي السَّفَرِ وَيُفْطِرُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جوتا پہنے بغیر اور جوتا پہن کر (دونوں طرح) چل لیتے تھے کھڑے ہو کر، اور بیٹھ کر (دونوں طرح سے) پی لیتے تھے، اور نماز سے فارغ ہونے کے بعد دائیں طرف سے بھی اٹھ جاتے تھے، اور بائیں طرف سے بھی اٹھ جاتے تھے، اور سفر کے دوران آپ روزہ رکھ بھی لیتے تھے، اور ترک بھی کر دیتے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4911]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (993)، أخرجه مسند أحمد برقم: 24046، وأخرجه مسند البزار برقم: 3512، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3587»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4912
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَّا الصَّائِمُ وَمِنَّا الْمُفْطِرُ، فَلَمْ يَعِبِ الصَّائِمُ عَلَى الْمُفْطِرِ، وَلَا الْمُفْطِرُ عَلَى الصَّائِمِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ (سفر پر) روانہ ہوئے، ہم میں سے کچھ لوگوں نے روزہ رکھا ہوا تھا، اور کچھ لوگوں نے روزہ نہیں رکھا تھا، تو روزہ رکھنے والا روزہ نہ رکھنے والے پر کوئی اعتراض نہیں کر رہا تھا اور نہ رکھنے والا روزہ رکھنے والے پر کوئی اعتراض نہیں کرتا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4912]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 2384»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4913
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمِنَّا الصَّائِمُ وَمِنَّا الْمُفْطِرُ ; فَلَمْ يَعِبِ الصَّائِمُ عَلَى الْمُفْطِرِ، وَلَا الْمُفْطِرُ عَلَى الصَّائِمِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْوَلِيدُ بْنُ مَرْوَانَ، وَهُوَ مَجْهُولٌ.
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے ہم میں سے کچھ لوگوں نے روزہ رکھا ہوا تھا اور کچھ نے روزہ نہیں رکھا ہوا تھا روزہ دار شخص روزہ نہ رکھنے والے پر اور روزہ نہ رکھنے والا روزہ دار پر کوئی اعتراض نہیں کرتا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ولید بن مروان ہے، اور وہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4913]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 3144، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7341»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4914
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَصُومُ فِي السَّفَرِ وَيُفْطِرُ، فَأَنَا أَصُومُ وَأُفْطِرُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَلَهُ طَرِيقٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ كُلُّهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سفر کے دوران روزہ رکھ بھی لیتے تھے، اور روزہ ترک بھی کر دیتے تھے، اور میں بھی (سفر کے دوران) روزہ رکھ بھی لیتا ہوں اور ترک بھی کر دیتا ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی ایک اور سند بھی ہے، جس کے تمام رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4914]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4915
وَعَنْ مُثْعِبٍ قَالَ: كَانَ غَزْوٌ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمْ يَكُنْ أَحَدٌ مِنْهُمْ إِلَّا وَلَهُ رَاحِلَتُهُ يَعْتَقِبُ عَلَيْهَا غَيْرِي، قَالَ: فَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْزِلُ ثُمَّ يَقُولُ لِي:" ارْكَبْ". فَأَقُولُ: إِنَّ بِي قُوَّةً. حَتَّى يَفْعَلَ ذَلِكَ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثَةً. فَيَقُولُ:" مَا أَنْتَ إِلَّا مِثْعِبٌ". قَالَ: فَكَانَ مِنْ أَحَبِّ أَسْمَائِي إِلَيَّ. قَالَ: فَكُنْتُ أُسَافِرُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابِهِ فَيَصُومُ بَعْضُهُمْ وَيُفْطِرُ بَعْضُهُمْ، فَلَمْ يَعِبِ الصَّائِمُ عَلَى الْمُفْطِرِ، وَلَا الْمُفْطِرُ عَلَى الصَّائِمِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ ; إِلَّا أَنَّ أَشْعَثَ بْنَ أَبِي الشَّعْثَاءِ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَحَدٍ مِنَ الصَّحَابَةِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا مشعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ ایک جنگ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک تھے ان میں سے ہر ایک شخص کے پاس سواری کا جانور موجود تھا جس پر وہ سوار تھا صرف میرے پاس نہیں تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سواری سے نیچے اترے اور آپ نے مجھ سے فرمایا: تم سوار ہو جاؤ میں نے عرض کی: میرے اندر قوت موجود ہے ایسا دو یا شاید تین مرتبہ ہوا یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم مشعب (شاید یہاں مراد مضبوط ہونا ہے) ہو، راوی کہتے ہیں: تو یہ نام میرے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ ہے راوی بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور اصحاب کے درمیان سفر کر رہا تھا، تو ان میں سے بعض لوگوں نے روزہ رکھا ہوا تھا اور بعض نے روزہ نہیں رکھا ہوا تھا، تو روزہ رکھنے والوں نے نہ رکھنے والوں پر اور روزہ نہ رکھنے والا روزہ رکھنے والے پر کوئی اعتراض نہیں کر رہا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، البتہ یہ ہے کہ اشعث بن ابوشعثاء نامی نے کسی بھی صحابی سے سماع نہیں کیا ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4915]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (361/20)»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4916
وَعَنْ أَبِي الْأَشْعَثِ الْعَطَّارِ، عَنْ حَمْزَةَ بْنِ عَمْرٍو الْأَسْلَمِيِّ قَالَ: سَأَلْتُهُ عَنِ الصِّيَامِ فِي السَّفَرِ فَقَالَ: إِنْ كُنَّا نَصُومُ وَنُفْطِرُ ; فَلَا يَعِيبُ الْمُفْطِرُ عَلَى الصَّائِمِ، وَلَا الصَّائِمُ عَلَى الْمُفْطِرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَأَبُو الْأَشْعَثِ الْعَطَّارُ لَمْ أَعْرِفْهُ.
ابواشعث عطار نے سیدنا حمزہ بن عمرو اسلمی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے: میں نے ان سے سفر کے دوران روزہ رکھنے کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے ارشاد فرمایا: ہم روزہ رکھ بھی لیتے تھے، اور ترک بھی کر دیتے تھے، روزہ نہ رکھنے والا روزہ رکھنے والے پر اور روزہ رکھنے والا روزہ نہ رکھنے والے پر کوئی اعتراض نہیں کرتا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ ابواشعث عطار نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4916]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2996)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4917
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: لَمَّا كَانَتْ غَزْوَةُ خَيْبَرَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّا مُصْبِحُوهُمْ بِغَارَةٍ ; فَأَفْطِرُوا وَتَقَوَّوْا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ نُمَيْرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ خیبر کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگلی صبح ہم نے حملہ کرنا ہے، تو تم لوگ روزہ ترک کر دو اور قوت حاصل کرو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بشر بن نمیر ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4917]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7934)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7934»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4918
وَعَنْ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدٍ السُّلَمِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ صَامَ يَوْمًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَرِيضَةً بَاعَدَ اللَّهُ مِنْهُ جَهَنَّمَ كَمَا بَيْنَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، وَمَنْ صَامَ يَوْمًا تَطَوُّعًا بَاعَدَ اللَّهُ مِنْهُ جَهَنَّمَ مَسِيرَةَ مَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْوَاقِدِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا عتبہ بن عبد سلمی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اللہ کی راہ میں ایک دن کا فرض روزہ رکھتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس شخص سے جہنم کو اتنی دور کر دیتا ہے جتنا آسمان اور زمین کے درمیان فاصلہ ہے، اور جو شخص ایک دن کا نفلی روزہ رکھتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس شخص کو جہنم سے اتنی دور کر دیتا ہے جتنی زمین اور آسمان کے درمیان مسافت ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی واقدی ہے، جس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4918]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم | الكبير (119/17)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4919
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَمَضَانَ، فَصَامَ وَصَامَ مَعَهُ أَصْحَابُهُ، ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَفْطَرَ وَأَفْطَرَ مَعَهُ أَصْحَابُهُ، وَكَانَ الصَّائِمُ أَفْضَلَ مِنَ الْمُفْطِرِ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ: وَكَانَ الصَّائِمُ أَفْضَلَ مِنَ الْمُفْطِرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ رمضان میں روانہ ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے روزہ رکھا ہوا تھا اور آپ کے ساتھ آپ کے اصحاب نے بھی روزہ رکھا ہوا تھا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے روزہ ختم کر دیا تو آپ کے ساتھ آپ کے اصحاب نے بھی روزہ ختم کر دیا تو اس وقت روزہ دار، روزہ نہ رکھنے والے سے افضل ہو گیا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں منقول ہے، تا ہم اس میں ان کے یہ الفاظ نہیں ہیں: ”روزہ رکھنے والا شخص روزہ نہ رکھنے والے سے افضل ہو گیا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4919]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط“ (1212)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں