الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
30. بَابٌ فِيمَنْ يَضْعُفُ عَنِ الصَّوْمِ .
جو شخص روزہ رکھنے کے حوالے سے کمزور ہو (یعنی روزہ نہ رکھ پائے)
حدیث نمبر: 4950
عَنْ قَتَادَةَ أَنَّ أَنَسًا ضَعُفَ عَنِ الصَّوْمِ قَبْلَ مَوْتِهِ عَامًا فَأَفْطَرَ وَأَطْعَمَ عَنْ كُلِّ يَوْمٍ مِسْكِينًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قتادہ بیان کرتے ہیں: سیدنا انس رضی اللہ عنہ روزہ رکھنے کے قابل نہ رہے یہ ان کی فوت ہونے سے ایک سال پہلے کی بات ہے، تو انہوں نے روزے ترک کر دیے اور وہ ہر ایک دن کے عوض میں ایک مسکین کو کھانا کھلاتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4950]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4950]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (675)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4951
وَعَنْ أَيُّوبَ بْنِ أَبِي تَمِيمَةَ قَالَ: ضَعُفَ أَنَسٌ عَنِ الصَّوْمِ فَصَنَعَ جَفْنَةً مِنْ ثَرِيدٍ فَدَعَا ثَلَاثِينَ مِسْكِينًا فَأَطْعَمَهُمْ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایوب بن ابوتمیمہ بیان کرتے ہیں: سیدنا انس رضی اللہ عنہ روزہ رکھنے کے قابل نہیں رہے، تو انہوں نے ثرید کا ایک پیالہ بنوایا اور تیس مسکینوں کو بلوا کر انہیں کھانا کھلایا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4951]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4951]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (4194)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4952
وَعَنْ مُجَاهِدٍ أَنَّ قَيْسَ بْنَ السَّائِبِ كَبُرَ حَتَّى مَرَّتْ بِهِ سِتُّونَ عَنِ الْمِائَةِ وَضَعُفَ عَنِ الصِّيَامِ فَأُطْعِمَ عَنْهُ.
مجاہد بیان کرتے ہیں: قیس بن سائب، عمر رسیدہ ہو گئے یہاں تک کہ ان کی عمر ایک سو ساٹھ سال ہو گئی وہ روزہ رکھنے کے قابل نہ رہے، تو ان کی طرف سے کھانا کھلا دیا جاتا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4952]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 4953
وَفِي رِوَايَةٍ: سَمِعْتُ قَيْسَ بْنَ السَّائِبِ يَقُولُ: إِنَّ شَهْرَ رَمَضَانَ يَفْتَدِي بِهِ الْإِنْسَانُ يُطْعِمُ فِيهِ كُلَّ يَوْمٍ مِسْكِينًا فَأَطْعِمُوا عَنِّي مِسْكِينًا لِكُلِّ يَوْمٍ صَاعًا، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَرِيكًا لِي فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَخَيْرُ شَرِيكٍ لَا يُمَارِي وَلَا يُشَارِي.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: میں نے سیدنا قیس بن سائب رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا: رمضان کے مہینے میں آدمی فدیہ ادا کر دے گا اس کے ہر ایک دن کے عوض میں ایک مسکین کو کھانا کھلائے گا، تو تم میری طرف سے روزانہ ایک مسکین کو ایک صاع کھانے کے لئے دو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم زمانہ جاہلیت میں میرے شراکت دار تھے آپ بہترین شراکت دار تھے آپ خرید و فروخت میں لڑائی جھگڑا (یا تو تکرار) نہیں کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4953]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4953]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (363/18)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
31. بَابُ السِّوَاكِ لِلصَّائِمِ .
روزہ دار شخص کا مسواک کرنا
حدیث نمبر: 4954
عَنْ عَلِيٍّ وَعَنْ خَبَّابٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِذَا صُمْتُمْ فَاسْتَاكُوا بِالْغَدَاةِ وَلَا تَسْتَاكُوا بِالْعَشِيِّ ; فَإِنَّهُ لَيْسَ مِنْ صَائِمٍ تَيْبَسُ شَفَتَاهُ بِالْعَشِيِّ إِلَّا كَانَ نُورًا بَيْنَ عَيْنَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرَفَعَهُ عَنْ خَبَّابٍ، وَلَمْ يَرْفَعْهُ عَنْ عَلِيٍّ، وَفِيهِ كَيْسَانُ أَبُو عُمَرَ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرَفَعَهُ عَنْ خَبَّابٍ، وَلَمْ يَرْفَعْهُ عَنْ عَلِيٍّ، وَفِيهِ كَيْسَانُ أَبُو عُمَرَ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا خباب رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے: ”جب تم نے روزہ رکھا ہوا ہو تو صبح کے وقت مسواک کرو شام کے وقت مسواک نہ کرو کیونکہ جس بھی روزہ دار شخص کے ہونٹ شام کے وقت خشک ہو جاتے ہیں تو یہ چیز قیامت کے دن اس کی آنکھوں کے آگے نور کا باعث ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ انہوں نے اسے سیدنا خباب رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ”مرفوع“ حدیث کے طور پر نقل کیا ہے، اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ”مرفوع“ حدیث کے طور پر نقل نہیں کیا ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی کیسان ابوعمر ہے، جسے ابن حبان نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4954]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3696)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3696»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4955
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ قَالَ: سَأَلْتُ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ: أَتَسَوَّكُ وَأَنَا صَائِمٌ؟ فَقَالَ: نَعَمْ. قُلْتُ: أَيَّ النَّهَارِ أَتَسَوَّكُ؟ قَالَ: أَيَّ النَّهَارِ شِئْتَ، إِنْ شِئْتَ غُدْوَةً وَإِنْ شِئْتَ عَشِيَّةً. قُلْتُ: فَإِنَّ النَّاسَ يَكْرَهُونَهُ عَشِيَّةً؟ قَالَ: وَلِمَ؟ قُلْتُ: يَقُولُونَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَخُلُوفِ فَمِ الصَّائِمِ أَطْيَبُ عِنْدَ اللَّهِ [ مِنْ رِيحِ الْمِسْكِ ] ". قَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ لَقَدْ أَمَرَهُمْ بِالسِّوَاكِ حِينَ أَمَرَهُمْ، وَهُوَ يَعْلَمُ أَنَّهُ لَا بُدَّ أَنْ يَكُونَ بِفَمِ الصَّائِمِ خُلُوفٌ وَإِنِ اسْتَاكَ وَمَا كَانَ بِالَّذِي يَأْمُرُهُمْ أَنْ يُنْتِنُوا أَفْوَاهَهُمْ عَمْدًا مَا كَانَ فِي ذَلِكَ مِنَ الْخَيْرِ شَيْءٌ بَلْ هُوَ شَرٌّ إِلَّا مَنِ ابْتُلِيَ بِبَلَاءٍ لَا يَجِدُ مِنْهُ بُدًّا. قُلْتُ: وَالْغُبَارُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَيْضًا كَذَلِكَ إِنَّمَا يُؤْجَرُ مَنِ اضْطُرَّ إِلَيْهِ وَلَا يَجِدُ عَنْهُ مَحِيصًا؟ قَالَ: نَعَمْ فَأَمَّا مَنْ أَلْقَى نَفْسَهُ فِي الْبَلَاءِ عَمْدًا فَمَا لَهُ فِي ذَلِكَ مِنْ أَجْرٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بَكْرُ بْنُ خُنَيْسٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بَكْرُ بْنُ خُنَيْسٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ.
عبدالرحمن بن غنم بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے سوال کیا: جب میں نے روزہ رکھا ہوا ہو تو کیا میں مسواک کر لوں؟ انہوں نے فرمایا: جی ہاں۔ میں نے دریافت کیا: دن کے کون سے حصے میں، میں مسواک کروں؟ انہوں نے فرمایا: دن کے کسی بھی حصے جب تم چاہو کر لو اگر تم چاہو تو صبح کے وقت کرو اور اگر تم چاہو تو شام کے وقت کر لو میں نے کہا: لوگ شام کے وقت اسے کرنے کو مکروہ سمجھتے ہیں انہوں نے دریافت کیا: وہ کیوں؟ میں نے جواب دیا: لوگ یہ کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”روزہ دار کے منہ کی بو اللہ تعالیٰ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے زیادہ پاکیزہ ہے“۔ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: سبحان اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو مسواک کرنے کا جب بھی حکم دیا اس وقت انہیں حکم دیا حالانکہ آپ یہ بات جانتے تھے کہ روزہ دار کے منہ میں سے ضرور بو آئے گی خواہ اس نے مسواک بھی کی ہوئی ہو، اور نہ ہی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو یہ حکم دیا ہے کہ وہ جان بوجھ کر اپنے منہ کو بودار کر لیں اس میں کوئی بھلائی نہیں ہو گی بلکہ یہ ایک برائی ہو گی البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے، جو کسی آزمائش کا شکار ہو جائے اور اس کے پاس اس سے چھٹکارے کے لئے کوئی چارہ نہ ہو میں نے کہا: اللہ کی راہ میں غبار کا بھی یہی عالم ہے کہ جو شخص اس کی طرف مجبور ہو، اور اس سے کوئی چھٹکارہ نہ پاتا ہو تو اسے اس کا اجر دیا جائے گا؟ تو انہوں نے فرمایا: جی ہاں۔ البتہ جو شخص جان بوجھ کر اپنے آپ کو آزمائش میں مبتلاء کرتا ہے، تو اسے اجر نصیب نہیں ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بکر بن خنیس ہے، اور وہ ضعیف ہے ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4955]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (70/20)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 1795، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2216، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7442، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1896، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1235، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3047»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
32. بَابُ الْمَضْمَضَةِ لِلصَّائِمِ .
روزہ دار شخص کا کلی کرنا
حدیث نمبر: 4956
عَنِ ابْنِ عَبَسَةَ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ فِي رَمَضَانَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَكَثِيرُ بْنُ زِيَادٍ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ عَبَسَةَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَكَثِيرُ بْنُ زِيَادٍ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ عَبَسَةَ.
سیدنا ابن عبسہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو رمضان میں (روزے کے دوران) کلی کرتے ہوئے اور ناک میں پانی ڈالتے ہوئے دیکھا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ کثیر بن زیاد نے سیدنا ابن عبسہ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4956]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ کثیر بن زیاد نے سیدنا ابن عبسہ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4956]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16569»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
33. بَابُ الْقُبْلَةِ وَالْمُبَاشَرَةِ لِلصَّائِمِ .
روزہ دار شخص کا بوسہ لینا اور مباشرت کرنا
حدیث نمبر: 4957
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ ثَعْلَبَةَ بْنِ صُعَيْرٍ، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ مَسَحَ عَلَى وَجْهِهِ وَأَدْرَكَ أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: كَانُوا يَنْهَوْنِي عَنِ الْقُبْلَةِ تَخَوُّفًا أَنْ أَتَقَرَّبَ لِأَكْثَرَ مِنْهَا، ثُمَّ إِنَّ الْمُسْلِمِينَ الْيَوْمَ يَنْهَوْنِي عَنْهَا، وَيَقُولَ قَائِلُهُمْ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ لَهُ مِنْ حِفْظِ اللَّهِ مَا لَيْسَ لِأَحَدٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن ثعلبہ بن صعیر رضی اللہ عنہ، جن کی پیشانی پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دست مبارک پھیرا تھا اور انہوں نے صحابہ کرام کا زمانہ پایا ہے، وہ بیان کرتے ہیں: لوگ مجھے بوسہ دینے سے منع کرتے تھے اس اندیشے کے تحت کہ میں اس سے آگے بڑھ جاؤں گا پھر آج بھی مسلمان مجھے اس سے منع کرتے ہیں اور ان میں سے کوئی شخص یہ کہتا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعال کی طرف سے جو حفاظت حاصل تھی وہ کسی اور کو حاصل نہیں ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4957]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4957]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (432/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23157»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4958
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي النَّوْمِ فَرَأَيْتُهُ لَا يَنْظُرُ إِلَيَّ. قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا شَأْنُكَ؟ قَالَ:" أَوَلَسْتَ الْمُقَبِّلَ وَأَنْتَ صَائِمٌ؟". فَقُلْتُ: وَالَّذِي نَفْسُ عُمَرَ بِيَدِهِ لَا أُقَبِّلُ وَأَنَا صَائِمٌ أَبَدًا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ: قَالَ الْبَزَّارُ: وَقَدْ رُوِيَ عَنْ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خِلَافُ هَذَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ: قَالَ الْبَزَّارُ: وَقَدْ رُوِيَ عَنْ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خِلَافُ هَذَا.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ میری طرف نہیں دیکھ رہے ہیں میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا وجہ ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: کیا تم نے روزے کی حالت میں بوسہ نہیں لیا تھا۔ میں نے عرض کی: اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں عمر کی جان ہے اب میں کبھی بھی روزے کی حالت میں بوسہ نہیں لوں گا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں امام بزار بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے برخلاف بھی روایت کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4958]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں امام بزار بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے برخلاف بھی روایت کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4958]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4959
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُقَبِّلَ الرَّجُلُ وَهُوَ صَائِمٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَارِثُ بْنُ نَبْهَانَ قَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: لَهُ أَحَادِيثُ حِسَانٌ، وَهُوَ مِمَّنْ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ، وَضَعَّفَهُ الْأَئِمَّةُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَارِثُ بْنُ نَبْهَانَ قَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: لَهُ أَحَادِيثُ حِسَانٌ، وَهُوَ مِمَّنْ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ، وَضَعَّفَهُ الْأَئِمَّةُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ آدمی روزے کی حالت میں بوسہ لے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حارث بن نبھان ہے۔ ابن عدی کہتے ہیں: اس کے حوالے سے حسن احادیث منقول ہیں اور یہ ان افراد میں سے ایک ہے، جن کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا ائمہ نے اس کو ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4959]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8333»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً