الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
63. بَابٌ فِي الطَّوَافِ وَالرَّمَلِ وَالِاسْتِلَامِ .
طواف کرنا رمل کرنا اور استلام کرنا
حدیث نمبر: 5478
وَعَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ قَالَ: لَمْ يَكُنْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَلِمُ مِنَ الْأَرْكَانِ إِلَّا الرُّكْنَ الْيَمَانِيَّ وَالْأَسْوَدَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ارکان میں سے صرف رکن یمانی اور حجر اسود کا استلام کرتے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عبیداللہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5478]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عبیداللہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5478]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5479
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَيْفَ فَعَلْتَ فِي اسْتِلَامِ الرُّكْنَيْنِ؟". قُلْتُ: كُلُّ ذَلِكَ قَدْ فَعَلْتُ اسْتَلَمْتُ وَتَرَكْتُ. فَقَالَ:" أَصَبْتَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ مُتَّصِلًا، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ - أَيْضًا - فِي الْكَبِيرِ مُرْسَلًا، وَرِجَالُ الْمُرْسَلِ رِجَالُ الصَّحِيحِ وَشَيْخُ الْبَزَّارِ فِي الْمَرْفُوعِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْمَاطِيُّ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دو رکنوں کا استلام کرتے ہوئے تم نے کیا کیا؟ میں نے جواب دیا میں نے دونوں طرح سے کیا ان کا استلام کیا بھی اور ترک بھی کر دیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے ٹھیک کیا“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم صغیر میں متصل سند کے ساتھ نقل کی ہے اسے امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں ”مرسل“ روایت کے طور پر بھی نقل کیا ہے ”مرسل“ کے رجال صحیح کے رجال ہیں ”مرفوع“ روایت میں امام بزار کے استاد أحمد بن محمد بن سعید انماطی ہیں میں نے کسی کو ان کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5479]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (650) اخرجه البزار فى المسند (1113) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1450) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير 257، أخرجه مسند البزار برقم: 1057»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5480
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: رَأَيْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَبَّلَ الْحَجَرَ وَسَجَدَ عَلَيْهِ، ثُمَّ عَادَ فَقَبَّلَهُ وَسَجَدَ عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَنَعَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِإِسْنَادَيْنِ، وَفِي أَحَدِهِمَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَخْزُومِيُّ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنَ الطَّرِيقِ الْجَيِّدِ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو دیکھا انہوں نے حجر اسود کا بوسہ لیا اور اس پر ماتھا لگایا پھر وہ دوبارہ آئے تو انہوں نے اسے بوسہ دیا اور اس پر ماتھا لگایا پھر یہ بات بیان کی میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے جن میں ایک راوی جعفر بن محمد مخزومی ہے وہ ثقہ ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں امام بزار نے
یہ روایت عمدہ سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5480]

تخریج الحدیث: «ابو يعلى فى المسند (219220)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 5481
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُ الرُّكْنَ (الْيَمَانِيَّ) ، وَيَضَعُ خَدَّهُ عَلَيْهِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ هُرْمُزَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ هُرْمُزَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رکن یمانی کو بوسہ دیتے تھے اور اپنا رخسار اس پر رکھ دیتے تھے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن مسلم بن ہرمز ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5481]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن مسلم بن ہرمز ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5481]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2605)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 5482
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ طَارِقٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ فَإِذَا ازْدَحَمَ النَّاسُ عَلَى الْحَجَرِ اسْتَلَمَهُ بِمِحْجَنٍ بِيَدِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ قُدَامَةَ قَالَ الْبُخَارِيُّ: فِيهِ نَظَرٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ قُدَامَةَ قَالَ الْبُخَارِيُّ: فِيهِ نَظَرٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سعد بن طارق اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بیت اللہ کا طواف کرتے ہوئے دیکھا جب حجر اسود کے پاس لوگوں کا ہجوم ہوتا تھا تو آپ اپنے دست مبارک میں موجود چھڑی کے ذریعے اس کا استلام کر لیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالرحمن بن قدامہ ہے امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس میں غور و فکر کی گنجائش ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5482]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8187)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8187»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 5483
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ جُبَيْرٍ أَنَّ رَجُلًا ذَكَرَ لِابْنِ عُمَرَ الْحَجَرَ وَمَسْحَهُ يُحَالُ بَيْنِي وَبَيْنَهُ فَلَا نَسْتَطِيعُ أَنْ نَمْسَحَهُ؟ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: كُنَّا نَقْرَعُهُ بِالْعِصِيِّ إِذَا لَمْ نَسْتَطِعْ مَسْحَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِأَسَانِيدَ، وَبَعْضُهَا رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِأَسَانِيدَ، وَبَعْضُهَا رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
زید بن جبیر بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے سامنے حجر اسود کا ذکر کرتے ہوئے یہ بات بیان کی کہ اگر اس پر ہاتھ پھیرنے کے حوالے سے میرے اور اس کے درمیان رکاوٹ آ جاتی ہے اور ہم اس پر ہاتھ نہیں پھیر پاتے ہیں (تو اس کا کیا حکم ہو گا؟) سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا اگر ہم اس پر ہاتھ پھیرنے کی استطاعت نہ رکھتے ہوں تو ہم چھڑیوں کے ذریعے اسے ٹھوکا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے اس کے بعض رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5483]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے اس کے بعض رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5483]
الحكم على الحديث:
بعض اسانید کے راوی ثقہ ہیں۔
حدیث نمبر: 5484
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: طُوفُوا بِهَذَا الْبَيْتِ، وَاسْتَلِمُوا هَذَا الْحَجَرَ، فَإِنَّهُمَا كَانَا حَجَرَيْنِ أُهْبِطَا مِنَ الْجَنَّةِ ; فَرُفِعَ أَحَدُهُمَا، وَسَيُرْفَعُ الْآخَرُ، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ كَمَا قُلْتُ فَمَنْ مَرَّ بِقَبْرِي فَلْيَقُلْ: هَذَا قَبْرُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو الْكَذَّابِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اس گھر کا طواف کرو حجر اسود کا استلام کرو کیونکہ یہ دو پتھر تھے، جنہیں جنت سے نازل کیا گیا ان میں سے ایک کو اٹھا لیا گیا اور عنقریب دوسرے کو بھی اٹھا لیا جائے گا اگر اس طرح نہ ہوا جس طرح میں نے کہا: ہے تو جو شخص میری قبر کے پاس سے گزرے گا تو وہ یہ کہے: یہ عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کذاب کی قبر ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5484]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 5485
وَفِي رِوَايَةٍ: عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَيْضًا قَالَ: نَزَلَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ بِهَذَا الْحَجَرِ مِنَ الْجَنَّةِ فَتَمَتَّعُوا بِهِ، فَإِنَّكُمْ لَا تَزَالُونَ بِخَيْرٍ مَا دَامَ بَيْنَ أَظْهُرِكُمْ، فَإِنَّهُ يُوشِكُ أَنْ يَأْتِيَ فَيَرْجِعُ بِهِ مِنْ حَيْثُ جَاءَ بِهِ.
رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: سیدنا جبرائیل علیہ السلام جنت سے اس پتھر کو لے کے نازل ہوئے تھے تم اس سے نفع حاصل کر لو کیونکہ تم لوگ اس وقت تک بھلائی پر گامزن رہو گے جب تک یہ تمہارے درمیان موجود رہے گا عنقریب ایسا وقت آئے گا یہ وہاں واپس چلا جائے گا جہاں سے یہ آیا تھا۔ یہ تمام روایات امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہیں اور ان کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5485]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
64. بَابُ فَضْلِ الْحَجَرِ الْأَسْوَدِ .
حجر اسود کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 5486
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَأْتِي الرُّكْنُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْظَمَ مِنْ أَبِي قُبَيْسٍ لَهُ لِسَانٌ وَشَفَتَانِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَزَادَ:" يَشْهَدُ لِمَنِ اسْتَلَمَهُ بِالْحَقِّ، وَهُوَ يَمِينُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ يُصَافِحُ بِهَا خَلْقَهُ".
وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُؤَمَّلِ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن حجر اسود، جبل ابوقبیس سے زیادہ بڑا ہو کر آئے گا اس کی ایک زبان اور دو ہونٹ ہوں گے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”یہ ہر اس شخص کے حق میں گواہی دے گا جس نے حق کے ہمراہ اس کا استلام کیا ہو گا یہ اللہ تعالیٰ کا دست مبارک ہے، جس کے ذریعے وہ اپنی مخلوق کے ساتھ مصافحہ کرتا ہے“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن مومل ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے وہ فرماتے ہیں: یہ غلطی کر جاتا ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5486]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (597) اخرجه احمد فى المسند (6978)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6939، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1724»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5487
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَشْهِدُوا هَذَا الْحَجَرَ خَيْرًا ; فَإِنَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ شَافِعٌ مُشَفَّعٌ لَهُ لِسَانٌ وَشَفَتَانِ، يَشْهَدُ لِمَنِ اسْتَلَمَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْوَلِيدُ بْنُ عَبَّادٍ، وَهُوَ مَجْهُولٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْوَلِيدُ بْنُ عَبَّادٍ، وَهُوَ مَجْهُولٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس پتھر کے بارے میں بھلائی کی گواہی دو کیونکہ قیامت کے دن یہ شفاعت کرنے والے کے طور پر آئے گا جس کی شفاعت قبول ہو گی اس کی ایک زبان اور دو ہونٹ ہوں گے یہ ہر اس شخص کے حق میں گواہی دے گا جس نے اس کا استلام کیا ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ولید بن عباد ہے اور وہ مجہول ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5487]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ولید بن عباد ہے اور وہ مجہول ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5487]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2995»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف