🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
76. بَابُ الطَّوَافِ مِنْ وَرَاءِ الْحَجَرِ .
حطیم سے باہر طواف کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5518
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مَا طَافَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَيْءٍ إِلَّا وَهُوَ مِنَ الْبَيْتِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جس بھی چیز کے گرد طواف کیا ہے وہ بیت اللہ کا حصہ شمار ہو گی۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5518]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2566)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2531»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
77. بَابُ الْحِجْرِ مِنَ الْبَيْتِ .
حطیم، بیت اللہ کا حصہ ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5519
عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ: مَا أُبَالِي صَلَّيْتُ فِي الْحِجْرِ أَوْ فِي الْبَيْتِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا بَعْدُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: میں اس بات کی پرواہ نہیں کرتی ہوں کہ میں نے حطیم میں نماز ادا کی ہے یا بیت اللہ کے اندر نماز ادا کی ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد اس بارے میں کچھ احادیث آگے آئیں گی اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5519]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4364)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
78. بَابُ مَا جَاءَ فِي السَّعْيِ .
سعی کرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5520
عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَاشِفًا عَنْ ثَوْبِهِ حَتَّى بَلَغَ رُكْبَتَيْهِ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (سعی کرتے ہوئے) کپڑا ہٹایا ہوا تھا یہاں تک کہ وہ آپ کے گھٹنوں تک پہنچ رہا تھا۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5520]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5521
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَشَى عَامًا وَسَعَى عَامًا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک سال عام رفتار سے چلے تھے اور ایک سال دوڑے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سعید بن بشیر ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5521]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1118)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5522
وَعَنْ حَبِيبَةَ بِنْتِ أَبِي تَجْراةَ قَالَتْ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَطُوفُ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ وَالنَّاسُ بَيْنَ يَدَيْهِ، وَهُوَ وَرَاءَهُمْ، وَهُوَ يَسْعَى حَتَّى أَرَى رُكْبَتَيْهِ مِنْ شِدَّةِ السَّعْيِ يَدُورُ بِهِ إِزَارُهُ، وَهُوَ يَقُولُ:" اسْعَوْا فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ كَتَبَ عَلَيْكُمُ السَّعْيَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَقَالَ: وَلَقَدْ رَأَيْتُهُ مِنْ شِدَّةِ السَّعْيِ يَدُورُ الْإِزَارُ حَوْلَ بَطْنِهِ وَفَخِذَيْهِ، حَتَّى رَأَيْتُ بَيَاضَ فَخِذَيْهِ. وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُؤَمَّلِ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ: يُخْطِئُ. وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ.
سیدہ حبیبہ بنت ابوتجراۃ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو صفا اور مروہ کے درمیان طواف کرتے ہوئے دیکھا لوگ آپ سے آگے تھے اور آپ لوگوں سے پیچھے تھے اور آپ دوڑ رہے تھے یہاں تک کہ دوڑنے کی شدت کی وجہ سے میں نے آپ کے گھٹنوں کو دیکھا کہ آپ تہبند ان کے گرد پھڑ پھڑا رہا تھا اور آپ یہ فرما رہے تھے: تم لوگ دوڑو! بے شک اللہ تعالیٰ نے تم پر دوڑنا لازم قرار دیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں: میں نے آپ کو دیکھا کہ دوڑنے کی شدت کی وجہ سے آپ کا تہبند آپ کے پیٹ اور آپ کے زانوں کے گرد ہو رہا تھا یہاں تک کہ میں نے آپ کے زانوں کی سفیدی دیکھ لی اس روایت کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن مومل ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے وہ فرماتے ہیں: یہ غلطی کر جاتا ہے دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5522]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (225/24227) اخرجه احمد فى المسند (421/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26822»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5523
وَعَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ أَنَّ امْرَأَةً أَخْبَرَتْهَا أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ يَقُولُ:" كُتِبَ عَلَيْكُمُ السَّعْيُ فَاسْعَوْا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
صفیہ بنت شیبہ بیان کرتی ہیں: انہیں ایک خاتون یہ بتایا: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو صفا اور مروہ کے درمیان یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: تم پر سعی کو لازم قرار دیا گیا ہے، تو تم سعی کرو۔

یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5523]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (437/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26917»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5524
وَعَنْ تَمْلِكَ قَالَتْ: نَظَرْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا فِي غُرْفَةٍ لِي بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، وَهُوَ يَقُولُ:" إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ كَتَبَ عَلَيْكُمُ السَّعْيَ فَاسْعَوْا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْمُثَنَّى بْنُ الصَّبَّاحِ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیده تملک رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا میں اس وقت اپنے بالا خانے میں موجود تھی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صفا اور مروہ کے درمیان تھے اور ارشاد فرما رہے تھے بے شک اللہ تعالیٰ نے تم پر سعی کو لازم قرار دیا ہے، تو تم سعی کرو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مثنی بن صباح ہے، جسے ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے ثقہ قرار دیا ہے ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5524]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (206/24207)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5525
وَعَنْ أُمِّ وَلَدِ شَيْبَةَ أَنَّهَا رَأَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْعَى بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ وَيَقُولُ:" لَا يُقْطَعُ الْأَبْطَحُ إِلَّا شَدًّا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
شیبہ کی اُمّم ولد بیان کرتی ہیں اس خاتون نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو صفا اور مروہ کے درمیان سعی کرتے ہوئے اور یہ ارشاد فرماتے ہوئے دیکھا۔ نشیبی حصے کو صرف بھاگ کر پار کیا جائے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5525]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (97/2598)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5526
وَعَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اسْعَوْا فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ كَتَبَ عَلَيْكُمُ السَّعْيَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْمُثَنَّى بْنُ الصَّبَّاحِ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدہ صفیہ بنت شیبہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم سعی کرو! کیونکہ اللہ تعالیٰ نے تم پر سعی لازم قرار دی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مثنی بن صباح ہے، جسے ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5526]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (323/24)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26822، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7027، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2764»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5527
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ كَتَبَ عَلَيْكُمُ السَّعْيَ فَاسْعَوْا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْمُفَضَّلُ بْنُ صَدَقَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے تم پر سعی کو لازم قرار دیا ہے، تو تم سعی کرو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مفضل بن صدقہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5527]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5467)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11437، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5028»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں