الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
64. بَابُ فَضْلِ الْحَجَرِ الْأَسْوَدِ .
حجر اسود کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 5488
وَعَنْ أَنَسٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الْحَجَرُ الْأَسْوَدُ مِنْ حِجَارَةِ الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْعَبْدِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْعَبْدِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”حجر اسود جنت کے پتھروں میں سے ایک ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمر بن ابراہیم عبدی ہے، جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5488]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1115)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5669»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 5489
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَبْعَثُ اللَّهُ الْحَجَرَ الْأَسْوَدَ وَالرُّكْنَ الْيَمَانِيَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَلَهُمَا عَيْنَانِ وَلِسَانٌ وَشَفَتَانِ، يَشْهَدَانِ لِمَنِ اسْتَلَمَهُمَا بِالْوَفَاءِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ طَرِيقِ بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْقُرَشِيِّ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ غَسَّانَ، وَكِلَاهُمَا لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ طَرِيقِ بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْقُرَشِيِّ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ غَسَّانَ، وَكِلَاهُمَا لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن اللہ تعالیٰ حجر اسود اور رکن یمانی کو اٹھائے گا ان دونوں کی دو آنکھیں ہوں گی ایک زبان ہو گی دو ہونٹ ہوں گے یہ دونوں اس شخص کے حق میں گواہی دیں گے جس نے مکمل طور پر ان کا استلام کیا ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں بکر بن محمد قرشی کے حوالے سے حارث بن عنسان کے حوالے سے نقل کی ہے ان دونوں راویوں سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5489]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں بکر بن محمد قرشی کے حوالے سے حارث بن عنسان کے حوالے سے نقل کی ہے ان دونوں راویوں سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5489]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11432)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11432»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 5490
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الْحَجَرُ الْأَسْوَدُ مِنْ حِجَارَةِ الْجَنَّةِ، وَمَا فِي الْأَرْضِ مِنَ الْجَنَّةِ غَيْرُهُ، وَكَانَ أَبْيَضَ كَالْمَهَا، وَلَوْلَا مَا مَسَّهُ مِنْ رِجْسِ الْجَاهِلِيَّةِ مَا مَسَّهُ ذُو عَاهَةٍ إِلَّا بَرَأَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى، وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”حجر اسود جنت کا پتھر ہے اور زمین میں اس کے علاوہ اور کوئی چیز جنت کی نہیں ہے یہ بالکل سفید تھا اگر اسے جاہلیت کی گندگی نے نہ چھوا ہوتا، تو اسے جو بھی بیمار شخص چھوتا وہ تندرست ہو جاتا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5490]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5490]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (149 مجمع البحرين) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11314)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5669»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5491
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَوْلَا مَا طَبَعَ الرُّكْنَ مِنْ أَنْجَاسِ الْجَاهِلِيَّةِ وَأَرْجَاسِهَا وَأَيْدِي الظَّلَمَةِ وَالْأَثَمَةِ ; لَاسْتَشْفَى بِهِ مَنْ كَانَ بِهِ دَاءٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر زمانہ جاہلیت کی گندگی اور ناپاکیوں نے حجر اسود کو نہ چھوا ہوتا اور ظالموں کے اور گناہگاروں کے ہاتھوں نے نہ چھوا ہوتا تو اس کے ذریعے ہر وہ شخص شفاء حاصل کر لیتا جسے کوئی بیماری لاحق ہوتی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ہے میں نے ان کے حالات بیان کرتے ہوئے کسی کو نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5491]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ہے میں نے ان کے حالات بیان کرتے ہوئے کسی کو نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5491]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11028، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6259»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5492
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَوْلَا مَا طَبَعَ الرُّكْنَ مِنْ أَنْجَاسِ الْجَاهِلِيَّةِ وَأَرْجَاسِهَا، وَأَيْدِي الظَّلَمَةِ وَالْأَثَمَةِ ; لَاسْتَشْفَى بِهِ مَنْ كَانَ بِهِ عَاهَةٌ وَلَأُلْفِيَ الْيَوْمَ كَهَيْئَتِهِ يَوْمَ خَلَقَهُ اللَّهُ، وَإِنَّمَا غَيَّرَهُ بِالسَّوَادِ ; لِئَلَّا يَنْظُرَ أَهْلُ النَّارِ إِلَى زِينَةِ الْجَنَّةِ وَلَيَصِيرَنَّ إِلَيْهَا، وَإِنَّهَا لَيَاقُوتَةٌ مِنْ يَاقُوتِ الْجَنَّةِ، وَضَعَهُ اللَّهُ حِينَ أَنْزَلَ آدَمَ فِي مَوْضِعِ الْكَعْبَةِ (قَبْلَ أَنْ تَكُونَ الْكَعْبَةُ) ، وَالْأَرْضُ يَوْمَئِذٍ طَاهِرَةٌ، وَلَمْ يُعْمَلْ فِيهَا شَيْءٌ مِنَ الْمَعَاصِي، وَلَيْسَ لَهَا أَهْلٌ يُنَجِّسُونَهَا، فَوُضِعَ لَهُ صَفٌّ مِنَ الْمَلَائِكَةِ عَلَى أَطْرَافِ الْحَرَمِ يَحْرُسُونَهُ مِنْ سُكَّانِ الْأَرْضِ وَسُكَّانُهَا يَوْمَئِذٍ الْجِنُّ لَا يَنْبَغِي لَهُمْ أَنْ يَنْظُرُوا إِلَيْهِ ; لِأَنَّهُ شَيْءٌ مِنَ الْجَنَّةِ، وَمَنْ نَظَرَ إِلَى شَيْءٍ مِنَ الْجَنَّةِ دَخَلَهَا فَلَيْسَ يَنْبَغِي أَنْ يَنْظُرَ إِلَيْهَا إِلَّا مَنْ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ وَالْمَلَائِكَةُ يَذُودُونَهُمْ عَنْهُ، وَهُمْ وُقُوفٌ عَلَى أَطْرَافِ الْحَرَمِ يَقْذِفُونَ بِهِ مِنْ كُلِّ جَانِبٍ، وَلِذَلِكَ سُمِّيَ الْحَرَمَ ; لِأَنَّهُمْ يَحُلُّونَ فِيمَا بَيْنَهُمْ وَبَيْنَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَلَا لَهُ ذِكْرٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَلَا لَهُ ذِكْرٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”زمانہ جاہلیت کی نجاستوں اور گندگیوں نے اور ظالموں اور گناہگاروں کے ہاتھوں نے اگر حجر اسود کو نہ چھوا ہوتا تو جس شخص کو کوئی تکلیف ہوتی وہ اس کے ذریعے شفاء حاصل کر لیتا اور آج میں اس کو اسی حالت میں پاتا کہ جیسے یہ اس دن تھا جب اللہ تعالیٰ نے اسے پیدا کیا تھا سیاہی نے اسے متغیر کر دیا ہے تاکہ اہل جہنم جنت کی زینت کو نہ دیکھ سکیں اور اس کی طرف نہ جائیں یہ جنت کا یاقوت تھا اسے اللہ تعالیٰ نے خانہ کعبہ کی جگہ پر اس وقت رکھا جب اس نے سیدنا آدم علیہ السلام کو (زمین کی طرف) نازل کیا یہ خانہ کعبہ کی تعمیر سے پہلے کی بات ہے اس وقت زمین پاک صاف ہوتی تھی اس وقت گناہ کا ارتکاب نہیں کیا جاتا تھا اور اہل زمین نہیں تھے جو اس کو ناپاک کرتے اس کے لئے حرم کے اطراف میں فرشتوں کی ایک صف مقرر کی گئی تھی وہ زمین کے رہائشیوں سے اس کی حفاظت کیا کرتے تھے ان دنوں زمین کے رہائشی صرف جنات ہوا کرتے تھے ان کو اس بات کی اجازت نہیں تھی کہ وہ اس کی طرف دیکھ سکیں کیونکہ یہ جنت کی چیز تھی اور جو شخص جنت کی کوئی چیز دیکھے گا وہ جنت میں داخل ہو گا تو انہیں اس بات کا حق نہیں تھا کہ وہ اس کی طرف دیکھیں البتہ اس شخص کو حق تھا جس کے لئے جنت واجب ہو چکی ہو فرشتے جنات کو اس کے پاس آنے سے روکا کرتے تھے اور وہ حرم کے تمام اطراف میں کھڑے رہتے تھے ہر طرف سے آنے والے کو وہ پرے کر دیتے تھے اس وجہ سے اس کا نام حرم رکھا گیا ہے کیونکہ وہ ان لوگوں اور حجر اسود کے درمیان رکاوٹ ڈال دیتے تھے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں اور نہ ہی اس کا کوئی تذکرہ ہوا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5492]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں اور نہ ہی اس کا کوئی تذکرہ ہوا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5492]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11028)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11028، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6259»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5493
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: نَزَلَ الرُّكْنُ الْأَسْوَدُ مِنَ السَّمَاءِ، فَوُضِعَ عَلَى أَبِي قُبَيْسٍ كَأَنَّهُ مَهَاةٌ بَيْضَاءُ، فَمَكَثَ أَرْبَعِينَ سَنَةً، ثُمَّ وُضِعَ عَلَى قَوَاعِدِ إِبْرَاهِيمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حجر اسود آسمان سے نازل ہوا تھا اسے جبل ابوقبیس پر رکھا گیا تھا یہ موتی کی مانند سفید تھا یہ چالیس سال اسی طرح رہا پھر اسے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی بنیادوں رکھا گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5493]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5493]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
65. بَابُ الطَّوَافِ رَاكِبًا .
سوار ہو کر طواف کرنا
حدیث نمبر: 5494
عَنْ قُدَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى نَاقَةٍ يَسْتَلِمُ الرُّكْنَ بِمِحْجَنِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ; إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَطُوفُ الْبَيْتَ عَلَى نَاقَةٍ يَسْتَلِمُ الرُّكْنَ بِمِحْجَنِهِ. وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، وَفِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ.

سیدنا قدامہ بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ اونٹنی پر سوار تھے اور اپنی چھڑی کے ذریعے حجر اسود کا استلام کر رہے تھے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ اپنی اونٹنی پر بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے اور اپنی چھڑی کے ذریعے حجر اسود کا استلام کر رہے تھے“۔ اس روایت کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اس کے بعض رجال کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے، جو نقصان دہ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5494]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (928) اخرجه احمد . المسند (413/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14988، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11060، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9152»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 5495
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: طَافَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى رَاحِلَتِهِ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ يَسْتَلِمُ الْأَرْكَانَ بِمِحْجَنٍ كَانَ مَعَهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ فِيمَا رَوَاهُ عَنْ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، وَهَذَا مِنْهَا.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ فِيمَا رَوَاهُ عَنْ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، وَهَذَا مِنْهَا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے دن اپنی اونٹنی پر طواف کیا تھا آپ اپنے پاس موجود چھڑی کے ذریعے ارکان کا استلام کر رہے تھے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے اور وہ ضعیف ہے اسے ان روایات میں ثقہ قرار دیا گیا ہے، جو اس نے عبداللہ بن دینار کے علاوہ کسی اور سے نقل کی ہوں اور یہ روایت بھی ان میں سے ایک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5495]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5761)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 1203، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2554»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5496
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَافَ بِالْبَيْتِ عَلَى رَاحِلَتِهِ يَسْتَلِمُ الرُّكْنَ بِمِحْجَنِهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحُنَيْنِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ: يُخْطِئُ. وَضَعَّفَهُ النَّاسُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحُنَيْنِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ: يُخْطِئُ. وَضَعَّفَهُ النَّاسُ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ نے اپنی سواری پر بیت اللہ کا طواف کیا اور اپنی چھڑی کے ذریعے رکن کا استلام کیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ابراہیم حنینی ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے وہ فرماتے ہیں: غلطی کر جاتا ہے لوگوں نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5496]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 3877»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 5497
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَنْظَلَةَ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَطُوفُ الْبَيْتَ عَلَى رَاحِلَتِهِ يَسْتَلِمُ الرُّكْنَ بِمِحْجَنِهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ اثْنَانِ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُمَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ اثْنَانِ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُمَا.
سیدنا عبداللہ بن حنظلہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی سواری پر بیت اللہ کا طواف کرتے ہوئے دیکھا آپ اپنی چھڑی کے ذریعے رکن (یعنی حجر اسود) کا استلام کر رہے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں دو راوی ایسے ہیں کہ میں نے کسی کو ان کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5497]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں دو راوی ایسے ہیں کہ میں نے کسی کو ان کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5497]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1109)، أخرجه مسند البزار برقم: 3379»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف