🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
65. بَابُ الطَّوَافِ رَاكِبًا .
سوار ہو کر طواف کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5498
وَعَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَافَ بِالْبَيْتِ عَلَى رَاحِلَتِهِ يَسْتَلِمُ الرُّكْنَ بِمِحْجَنِهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ، وَلَمْ أَعْرِفْ مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ.
ابومالک اشجعی اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی سواری پر بیت اللہ کا طواف کیا تھا اور اپنی چھڑی کے ذریعے حجر اسود کا استلام کیا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں یہ بات مذکور ہے محمد بن عبدالرحمن نے ابومالک اشجعی سے
یہ روایت نقل کی ہے اور میں محمد بن عبدالرحمن سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5498]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1110)، أخرجه مسند البزار برقم: 2771»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5499
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: طَافَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى بَعِيرٍ يَوْمَ الْفَتْحِ مَعَهُ الْمِحْجَنُ يَسْتَلِمُ الرُّكْنَ بِهِ كَرَاهَةَ أَنْ يُضْرَبَ النَّاسُ عَنْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں فتح مکہ کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹ پر طواف کیا تھا آپ کے پاس چھڑی تھی جس کے ذریعے آپ حجر اسود کا استلام کر رہے تھے آپ اس بات کو ناپسند کرتے تھے آپ کی وجہ سے لوگوں کو پرے کیا جائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5499]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (2636)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1251، 2636»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
66. بَابُ الطَّوَافِ فِي النَّعْلِ .
جوتے پہن کر طواف کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5500
عَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ، فَانْقَطَعَ شِسْعُ نَعْلِهِ، فَأَخْرَجَ رَجُلٌ شِسْعًا مِنْ نَعْلِهِ ; فَذَهَبَ يَشُدُّهُ فِي نَعْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَانْتَزَعَهَا وَقَالَ:" هَذِهِ أَثَرَةٌ، وَلَا أُحِبُّ الْأَثَرَةَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے آپ کے جوتے کا تسمہ ٹوٹ گیا ایک شخص نے اپنے جوتے کا تسمہ اتارا اور وہ آگے بڑھا تاکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے جوتے پر اسے باندھے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پیچھے کیا اور فرمایا: یہ ترجیح ہے اور مجھے ترجیحی سلوک پسند نہیں ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عبیداللہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5500]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7204)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2861، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 235، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 50، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2557/2»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
67. بَابُ الرَّجَزِ فِي الطَّوَافِ .
طواف کے دوران رجز پڑھنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5501
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: طَافَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّتِهِ بِالْبَيْتِ عَلَى نَاقَتِهِ الْجَدْعَاءِ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ آخِذٌ بِخِطَامِهَا يَرْتَجِزُ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ ; خَلَا ذِكْرِ ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ وَرَجَزِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حجتہ الوداع کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیت اللہ کا طواف اپنی جدعاء اونٹنی پر کر رہے تھے عبداللہ بن ام مکتوم نے اس کی لگام پکڑی ہوئی تھی اور وہ رجز پڑھ رہے تھے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں منقول ہے البتہ ان میں عبداللہ بن ام مکتوم اور ان کے رجز پڑھنے کا ذکر نہیں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5501]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5502
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ قَالَ: رَأَيْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ، وَهُوَ يَحْدُو عَلَيْهِ خُفَّانِ فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: مَا أَدْرِي أَيُّهُمَا أَعْجَبُ ; حِدَاؤُكَ حَوْلَ الْبَيْتِ، أَوْ طَوَافُكَ فِي خُفَّيْكَ؟ قَالَ: قَدْ فَعَلْتُ هَذَا عَلَى عَهْدِ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنْكَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَعِبْ ذَلِكَ عَلَيَّ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
عبداللہ بن عامر بن ربیعہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کو بیت اللہ کا طواف کرتے ہوئے دیکھا انہوں نے موزے پہنے ہوئے تھے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا مجھے سمجھ نہیں آ رہی آپ کی دونوں چیزوں میں سے کون سی چیز زیادہ حیران کن ہے آپ کا بیت اللہ کے گرد حدی پڑھنا یا آپ کا موزے پہن کر طواف کرنا تو سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے یہ کام اس ہستی کے سامنے کیا تھا جو آپ سے بہتر تھے اور وہ اللہ کے رسول ہیں تو انہوں نے تو مجھ پر اعتراض نہیں کیا تھا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عبیداللہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5502]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (842، 843)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2556»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
68. بَابُ الطَّوَافِ فِي الثَّوْبِ .
کپڑا پہن کر طواف کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5503
عَنْ نُسَيْرِ بْنِ ذُعْلُوقٍ قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ الزُّبَيْرِ يَطُوفُ فِي مِرْطٍ لَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
نسیر بن ذعلوق بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ وہ طواف کر رہے تھے اور انہوں نے چادر اوڑھی ہوئی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5503]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
69. بَابٌ فِيمَنْ طَافَ وَلَمْ يَلْغُ .
جو شخص طواف کرنے کے دوران کوئی لغو حرکت نہ کرے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5504
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ طَافَ بِالْبَيْتِ أُسْبُوعًا لَا يَلْغُو فِيهِ كَانَ كَعِدْلِ رَقَبَةٍ يُعْتِقُهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
محمد بن منکدر اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص بیت اللہ کا سات مرتبہ طواف یوں کرے کہ وہ اس دوران کوئی لغو حرکت نہ کرے تو یہ غلام آزاد کرنے کے برابر ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5504]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (360/20)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
70. بَابُ أَوْقَاتِ الطَّوَافِ .
طواف کے اوقات کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5505
عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ قَالَ: سَأَلْتُ جَابِرًا عَنِ الطَّوَافِ بِالْكَعْبَةِ فَقَالَ: كُنَّا نَطُوفُ فَنَمْسَحُ الرُّكْنَ: الْفَاتِحَةَ وَالْخَاتِمَةَ، وَلَمْ نَكُنْ نَطُوفُ بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، وَلَا بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ.
وَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" تَطْلُعُ الشَّمْسُ فِي قَرْنِ الشَّيْطَانِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ حَسَّنُوا حَدِيثَهُ.
ابوزبیر بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے خانہ کعبہ کا طواف کرنے کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے بتایا ہم طواف کرتے تھے اور آغاز میں اور اختتام پر رکن پر ہاتھ پھیرتے تھے ہم صبح کی نماز کے بعد سورج کے نکلنے تک اور عصر کی نماز کے بعد سورج کے غروب ہونے تک طواف نہیں کرتے تھے۔ انہوں نے یہ بات بیان کی میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”سورج شیطان کے سینگ میں طلوع ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے لوگوں نے اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5505]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (393/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14810»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5506
وَعَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ:" يَا بَنِي عَبْدِ مَنَافٍ، لَا تَمْنَعُوا أَحَدًا يَطُوفُ بِهَذَا الْبَيْتِ أَيَّ سَاعَةٍ مِنْ لَيْلٍ أَوْ نَهَارٍ وَيُصَلِّي".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، قَالَ الْبَزَّارُ: هَكَذَا حَدَّثْنَاهُ أَبُو مُوسَى - يَعْنِي: الْزَمِنَ - سَنَةَ ثَمَانٍ وَأَرْبَعِينَ فِي دَارِ بَنِي عُمَيْرٍ ثُمَّ إِنَّهُ حَدَّثَ بِهِ مَرَّةً أُخْرَى فَقَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ ابْنِ الزُّبَيْرِ، وَلَمْ يَقُلْ: عَنْ جَابِرٍ، وَهُوَ الصَّوَابُ، مِنْ حَدِيثِ أَيُّوبَ، وَإِنَّمَا كَانَ سَبَقَهُ لِسَانُهُ عِنْدَمَا، وَإِنَّمَا يُعْرَفُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَابَاهَ عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ نے فرمایا: اے عبدمناف! تم رات یا دن کی کسی بھی گھڑی میں کسی شخص کو اس گھر کا طواف کرنے اور نماز ادا کرنے سے نہ روکنا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں امام بزار کہتے ہیں ابوموسیٰ نے
یہ روایت ہمیں اسی طرح بیان کی ہے ان کی مراد ابوموسیٰ زمن ہے۔ انہوں نے بنوعمیر کے محلے میں اڑتالیس ہجری میں یہ بات بیان کی تھی پھر انہوں نے دوبارہ یہ حدیث بیان کی، تو انہوں نے یہ کہا: عبدالوہاب نے ایوب کے حوالے سے ابن زبیر کے حوالے سے
یہ روایت نقل کی ہے۔ انہوں نے اس میں یہ بات بیان نہیں کی کہ
یہ روایت سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے منقول ہے اور یہی درست ہے، جو ایوب نے نقل کیا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ پہلی مرتبہ میں ان کی زبان سے غلطی ہو گئی تھی
یہ روایت ابوزبیر کے حوالے سے عبداللہ بن بابا کے حوالے سے سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ کے حوالے سے بھی منقول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5506]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1111)»

الحكم على الحديث:
إسناده رجالُہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5507
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا بَنِي عَبْدِ مَنَافٍ لَا أَعْرِفَنَّكُمْ مَا مَنَعْتُمْ أَحَدًا يَطُوفُ بِهَذَا الْبَيْتِ سَاعَةً مِنْ لَيْلٍ أَوْ نَهَارٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ طَرِيقِ عِمْرَانَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ عَنْ مُجَاهِدٍ ; فَإِنْ كَانَ عَبْدُ الْكَرِيمِ هُوَ الْجَزَرِيُّ فَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَإِنْ كَانَ هُوَ ابْنُ أَبِي الْمُخَارِقِ فَالْحَدِيثُ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے بنو عبدمناف! میں تمہیں ایسی حالت میں ہرگز نہ پاؤں کہ تم نے رات کی یا دن کی کسی بھی گھڑی میں کسی شخص کو اس گھر کا طواف کرنے سے روکا ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں عمران بن محمد بن ابولیلی کے حوالے سے عبدالکریم کے حوالے سے مجاہد سے نقل کی ہے اگر تو یہ عبدالکریم جزری ہے، تو پھر اس روایت کے رجال ثقہ ہیں اور اگر یہ ابن ابومخارق ہے، تو پھر یہ حدیث ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5507]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13511)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13511»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں