🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
148. بَابُ فَضْلِ مَدِينَةِ سَيِّدِنَا رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
ہمارے آقا رسول اللہ ﷺ کے مدینہ کی فضیلت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5778
وَعَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ أَنَّهُ كَانَ جَالِسًا عِنْدَ مِنْبَرِ مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ بِمَكَّةَ، وَمَرْوَانُ يَخْطُبُ النَّاسَ فَذَكَرَ مَرْوَانُ مَكَّةَ وَفَضْلَهَا، وَلَمْ يَذْكُرِ الْمَدِينَةَ، فَوَجَدَ رَافِعُ فِي نَفْسِهِ مِنْ ذَلِكَ، وَكَانَ قَدْ أَسَنَّ فَقَامَ إِلَيْهِ فَقَالَ: أَيْنَ هَذَا الْمُتَكَلِّمُ؟ أَرَاكَ قَدْ أَطْنَبْتَ فِي مَكَّةَ، وَذَكَرْتَ فِيهَا فَضْلًا، وَمَا سَكَتَّ عَنْهُ مِنْ فَضْلِهَا أَكْثَرُ، وَلَمْ تَذْكُرِ الْمَدِينَةَ، [ وَإِنِّي ] أَشْهَدُ لَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الْمَدِينَةُ خَيْرٌ مِنْ مَكَّةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَدَّادٍ، وَهُوَ مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے وہ مکہ میں مروان بن حکم کے منبر کے پاس بیٹھے ہوئے تھے مروان لوگوں کو خطبہ دے رہا تھا مروان نے مکہ اور اس کی فضیلت کا ذکر کیا اور اس نے مدینہ منورہ کا ذکر نہیں کیا سیدنا رافع رضی اللہ عنہ کو اس حوالے سے الجھن ہوئی وہ عمر رسیدہ شخص تھے وہ کھڑے ہوئے اور بولے: یہ کلام کرنے والا شخص کہاں ہے تمہارے بارے میں میرا یہ خیال ہے کہ تم نے مکہ کے فضائل بہت زیادہ بیان کیے ہیں اور اس کی فضیلت کا تذکرہ کیا ہے، لیکن تم نے اس کی جو فضیلتیں بیان نہیں کی ہیں وہ اس سے بھی زیادہ ہیں اور تم نے مدینہ کا ذکر ہی نہیں کیا میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ”مدینہ، مکہ سے بہتر ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالرحمن بن رداد ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5778]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4450)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
149. بَابٌ فِيمَا اشْتُرِطَ عَلَى أَهْلِهَا .
وہاں (یعنی مدینہ منورہ) کے رہنے والوں کے لئے کیا شرط عائد کی گئی ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5779
عَنْ ذِي مِخْبَرٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ اطَّلَعَ إِلَى الْمَدِينَةِ، وَهِيَ بَطْحَاءُ قَبْلَ أَنْ تُعَمَّرَ لَيْسَ فِيهَا مَدَرَةٌ وَلَا وَبَرٌ، فَقَالَ: يَا أَهْلَ يَثْرِبَ إِنِّي مُشْتَرِطٌ عَلَيْكُمْ ثَلَاثًا، وَسَائِقٌ إِلَيْكُمْ مِنْ كُلِّ الثَّمَرَاتِ: لَا تَعْصِي، وَلَا تَغُلِّي، وَلَا تَكَبَّرِي، فَإِنْ فَعَلْتِ شَيْئًا مِنْ ذَلِكَ تَرَكْتُكِ كَالْحَرُورِ لَا يُمْنَعُ مِنْ أَكْلِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ سِنَانٍ، وَالشَّامِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ذی مخبر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ نے مدینہ (کی سرزمین) کی طرف جھانک کر دیکھا جو اس وقت میدان تھا یہ اس وقت سے پہلے کی بات ہے کہ وہاں کوئی کچا یا پکا گھر موجود نہیں تھا اللہ تعالی نے فرمایا: اے اہل یثرب میں تم پر تین چیزوں کی شرط عائد کرتا ہوں اور تمہاری طرف ہر قسم کے پھل لے کے آؤں گا، تم نے نافرمانی نہیں کرنی، اور تم نے غلو نہیں کرنا اور تم نے تکبر نہیں کرنا اگر تم نے اس میں سے کچھ بھی کیا، تو میں تمہیں ایسے اونٹ کی مانند چھوڑ دوں گا، جسے کھانے سے منع نہیں کیا جاتا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سعید بن سنان ہے اور وہ شامی ہے اور ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5779]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4234)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4234»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
150. بَابُ تَطْهِيرِهَا مِنَ الشِّرْكِ .
اس (مدینہ منورہ) کا شرک کا پاک ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5780
عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْمَدِينَةِ، فَالْتَفَتَ إِلَيْهَا فَقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ قَدْ بَرَّأَ هَذِهِ الْجَزِيرَةَ مِنَ الشِّرْكِ".
سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ مدینہ منورہ سے نکلا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ کی طرف دیکھا اور ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے اس سر زمین کو شرک سے لاتعلق کر دیا ہے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5780]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (6709) اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (580)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5781
وَفِي رِوَايَةٍ:" إِنَّ اللَّهَ قَدْ طَهَّرَ هَذِهِ الْقَرْيَةَ مِنَ الشِّرْكِ إِنْ لَمْ تُضِلُّهُمُ النُّجُومُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، وَثَّقَهُ شُعْبَةُ، وَالثَّوْرِيُّ، وَضَعَّفَهُ النَّاسُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَبِي يَعْلَى ثِقَاتٌ، وَلَهُ طَرِيقٌ فِي الْأَدَبِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے اس بستی کو شرک سے پاک کر دیا ہے اگر ستارے ان لوگوں کو گمراہ نہ کریں“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی قیس بن ربیع ہے، جسے شعبہ اور سفیان ثوری نے ثقہ قرار دیا ہے اور لوگوں نے اسے ضعیف کہا: ہے امام ابویعلیٰ کے بقیہ رجال ثقہ ہیں کتاب الادب میں
یہ روایت ایک اور سند کے ساتھ منقول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5781]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6714)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5782
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الشَّيَاطِينَ قَدْ يَئِسَتْ أَنْ تُعْبَدَ بِبَلَدِي هَذَا - يَعْنِي الْمَدِينَةَ -، وَبِجَزِيرَةِ الْعَرَبِ، وَلَكِنَّ التَّحْرِيشَ بَيْنَهُمْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ السَّكَنُ بْنُ هَارُونَ الْبَاهِلِيُّ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک شیاطین اس بات سے مایوس ہو گئے کہ میرے اس شہر میں (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد مدینہ منورہ تھا) اور جزیرہ عرب میں ان کی عبادت کی جائے البتہ وہ تمہارے درمیان اختلافات پیدا کریں گے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سکن بن ہارون باہلی ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5782]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1181)، أخرجه مسند البزار برقم: 505»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
151. بَابُ إِنَّ الْإِيمَانَ لَيَأْرِزُ إِلَى الْمَدِينَةِ .
بے شک ایمان، مدینہ منورہ کی طرف سمٹ آئے گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5783
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الْإِيمَانَ لَيَأْرِزُ إِلَى الْمَدِينَةِ كَمَا تَأْرِزُ الْحَيَّةُ إِلَى جُحْرِهَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَقَالَ: هَكَذَا رَوَاهُ يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ الطَّائِفِيُّ، وَرَوَاهُ غَيْرُهُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ حَبِيبٍ عَنْ حَفْصٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَهُوَ الصَّوَابُ، قُلْتُ: يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ مِنْ رِجَالِ الصَّحِيحَيْنِ، وَقَدْ يَكُونُ رَوَى عَنِ ابْنِ عَمْرٍو وَأَبِي هُرَيْرَةَ، فَلَا مَانِعَ فَإِنَّ رِجَالَهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک ایمان مدینہ منورہ کی طرف یوں سمٹ آئے گا جس طرح سانپ اپنی بل کی طرف چلا جاتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں: یحیی بن سلیم طائفی نے اسے اسی طرح روایت کیا ہے جبکہ دوسرے راویوں نے اسے عبداللہ بن عمر کے حوالے سے حبیب کے حوالے سے حفص نامی راوی کے حوالے سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے اور یہی درست ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یحیی بن سلیم ”صحیین“ کے رجال میں سے ایک ہے اور ہو سکتا ہے کہ اس نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ دونوں سے یہ روایت نقل کی ہو اس لئے اس میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے کیونکہ اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5783]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1182)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
152. بَابٌ فِي اسْمِهَا .
اس (یعنی مدینہ منورہ) کے نام کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5784
عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ سَمَّى الْمَدِينَةَ يَثْرِبَ فَلْيَسْتَغْفِرِ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ هِيَ طَابَةُ هِيَ طَابَةُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص مدینہ منورہ کو ”یثرب“ کہتا ہے وہ اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرے یہ ”طابہ“ ہے ”طابہ“ ہے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5784]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1186) اخرجه احمد فى المسند (285/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18048»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5785
وَعَنْ بُذَيْحٍ قَالَ: وَفَدَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ إِلَى عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَرْوَانَ فَدَخَلَ عَلَيْهِ، وَعِنْدَهُ يَحْيَى بْنُ [ عَبْدِ ] الْحَكَمِ فَسَأَلَهُ فَقَالَ: كَيْفَ تَرَكْتَ خَيْبَةَ - يَعْنِي الْمَدِينَةَ؟ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: سَمَّاهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" طَيْبَةَ"، وَتُسَمِّيهَا خَيْبَةَ؟!.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَبُذَيْحٌ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
بذیح بیان کرتے ہیں: عبداللہ بن جعفر خلیفہ عبدالملک بن مروان کے پاس وفد کی شکل میں گئے وہ اس کے پاس گئے تو اس وقت ان کے پاس یحیی بن عبدالحکم موجود تھا یحیی نے ان سے دریافت کیا: تم نے ”خیبہ“ کیسا چھوڑا ہے؟ اس کی مراد مدینہ منورہ تھی تو عبداللہ بن جعفر نے کہا: اللہ کے رسول نے تو اس کا نام ”طیبہ“ رکھا ہے اور تم اسے ”خیبہ“ کہہ رہے ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے بذیح نامی راوی کے حالات بیان کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5785]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
153. بَابُ التَّرْغِيبِ فِي سُكْنَاهَا .
اس (یعنی مدینہ منورہ) میں رہائش اختیار کرنے کی ترغیب
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5786
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيَأْتِيَنَّ عَلَى أَهْلِ الْمَدِينَةِ زَمَانٌ يَنْطَلِقُ النَّاسُ مِنْهَا إِلَى الْآفَاقِ يَلْتَمِسُونَ الرَّخَاءَ فَيَجِدُونَ رَخَاءً، ثُمَّ يَأْتُونَ فَيَتَحَمَّلُونَ بِأَهْلِيهِمْ إِلَى الرَّخَاءِ، وَالْمَدِينَةُ خَيْرٌ لَهُمْ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اہل مدینہ پر ایسا زمانہ آئے گا کہ لوگ یہاں سے مختلف علاقوں کی طرف چلے جائیں گے وہ خوشحالی تلاش کریں گے انہیں خوشحالی مل جائے گی اور وہ لوگ آئیں گے اور اپنے اہل خانہ کو ساتھ لے کر خوشحالی کی طرف چلے جائیں گے حالانکہ مدینہ منورہ ان کے لئے زیادہ بہتر تھا اگر انہیں علم ہوتا“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5786]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 14270، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8448»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5787
وَعَنْ أَفْلَحَ مَوْلَى أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّهُ مَرَّ بِزَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، وَأَبِي أَيُّوبَ، وَهُمَا قَاعِدَانِ عِنْدَ مَسْجِدِ الْجَنَائِزِ فَقَالَ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ: تَذْكُرُ حَدِيثًا حَدَّثَنَاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي هَذَا الْمَسْجِدِ الَّذِي نَحْنُ فِيهِ؟ قَالَ: نَعَمْ، عَنِ الْمَدِينَةِ سَمِعْتُهُ [ وَهُوَ ] يَزْعُمُ:" أَنَّهُ سَيَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ تُفْتَحُ فِيهِ فُتُحَاتُ الْأَرْضِ فَيَخْرُجُ إِلَيْهَا رِجَالٌ يُصِيبُونَ رَخَاءً وَعَيْشًا وَطَعَامًا، فَيَمُرُّونَ عَلَى إِخْوَانٍ لَهُمْ حُجَّاجًا أَوْ عُمَّارًا فَيَقُولُونَ: مَا يُقِيمُكُمْ فِي لَأْوَاءِ الْعَيْشِ وَشِدَّةِ الْجُوعِ؟"، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَذَاهِبٌ وَقَاعِدٌ - حَتَّى قَالَهَا مِرَارًا - وَالْمَدِينَةُ خَيْرٌ لَهُمْ، لَا يَثْبُتُ بِهَا أَحَدٌ فَيَصْبِرُ عَلَى لَأْوَائِهَا وَشِدَّتِهَا حَتَّى يَمُوتَ، إِلَّا كُنْتُ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ شَهِيدًا أَوْ شَفِيعًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے غلام افلح بیان کرتے ہیں: ان کا گزر سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا یہ دونوں صاحبان مسجد جنائز میں تشریف فرما تھے ان دونوں میں سے ایک نے دوسرے سے کہا: کیا آپ کو وہ حدیث یاد ہے، جو اللہ کے رسول نے اس مسجد میں ہمیں بیان کی تھی جس میں اب اس وقت ہم موجود ہیں تو دوسرے صاحب نے جواب دیا: جی ہاں! وہ مدینہ منورہ کے بارے میں تھی میں نے آپ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”عنقریب لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا کہ اس زمانے میں ان کے لئے زمین کے مختلف حصے فتح کر دیے جائیں گے تو لوگ نکل کر ان علاقوں کی طرف جائیں گے وہ وہاں خوشحالی آرام اور کھانا پینا پائیں گے پھر وہ حج یا عمرے کے لئے جاتے ہوئے اپنے بھائیوں کے پاس سے گزریں گے اور یہ کہیں گے: تم یہ پریشان زندگی اور شدید بھوک میں کیوں ٹھہرے ہوئے ہو؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تو کچھ لوگ چلے جائیں گے اور کچھ وہیں رہ جائیں گے یہ بات آپ نے چند مرتبہ ارشاد فرمائی (اور پھر فرمایا) مدینہ ان کے لئے زیادہ بہتر ہے، جو شخص یہاں کی تنگی اور شدت پر صبر سے کام لیتے ہوئے یہیں ٹھہرا رہے یہاں تک کہ اس کا انتقال ہو جائے تو قیامت کے دن میں اس کا گواہ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) اس کی شفاعت کرنے والا ہوؤں گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5787]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3985)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں