🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
72. بَابُ بَيْعِ الثَّمَرَةِ أَكْثَرَ مِنْ سَنَةٍ .
ایک سال سے زیادہ (کے بعد ادائیگی کی شرط پر) پھل فروخت کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6500
وَعَنْ سَمُرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ بَيْعِ السَّنَتَيْنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو سال (بعد کی ادائیگی کی شرط والی) بیع سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6500]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6870)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6870»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
73. بَابُ بَيْعِ الْمَلَاقِيحِ، وَالْمَضَامِينِ، وَحَبَلِ الْحَبَلَةِ .
ملاقیح، مضامین، اور حبل الحبلہ کی بیع
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6501
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ بَيْعِ الْمَضَامِينِ، وَالْمَلَاقِيحِ، وَحَبَلِ الْحَبَلَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي حَبِيبَةَ ؛ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ، وَضَعَّفَهُ جُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ملاقیح (یعنی جو بچہ ابھی نر جانور کی پشت میں ہے) مضامین (یعنی جو بچہ ابھی مادہ جانور کے پیٹ میں ہے) اور حبل الحبلہ (حمل کے حمل) کی بیع سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن اسماعیل بن ابوحبیبہ ہے۔ امام أحمد نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اور جمہور ائمہ نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6501]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1268) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11581) اخرجه احمد فى المسند (2145)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11581»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6502
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ بَيْعِ الْمَلَاقِيحِ وَالْمَضَامِينِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ أَبِي الْأَخْضَرِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ملاقیح (یعنی جو بچہ ابھی نر جانور کی پشت میں ہے) اور مضامین (یعنی جو بچہ ابھی مادہ جانور کے پیٹ میں ہے، اُس) کی بیع سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی صالح بن ابواخضر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6502]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1267)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6503
وَعَنْ عُبَيْدِ بْنِ نَضْلَةَ الْخُزَاعِيِّ قَالَ: أَصَابَ النَّاسَ جُهْدٌ شَدِيدٌ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: فَعَشَرَ رَجُلٌ بَعِيرًا لَهُ عَشْرًا، ثُمَّ قَالَ: مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَأْخُذَ عَشِيرًا مِنْ هَذَا اللَّحْمِ بِقَلُوصٍ إِلَى حَبَلِ الْحَبَلَةِ؟ قَالَ: فَأَخَذَ نَاسٌ فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَمَرَ أَنْ يُرَدَّ فَرُدَّ الْبَيْعُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَهُوَ مُرْسَلٌ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبید بن نضلہ خزاعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں لوگوں کو شدید بھوک لاحق ہو گئی راوی بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے اپنے اونٹ کے گوشت کے دس حصے کیے اور پھر اس نے کہا: جو شخص چاہے وہ اس گوشت کا دسواں حصہ اس اونٹنی کے عوض میں حاصل کر لے، جو اس کے حاملہ جانور کے ہاں پیدا ہو گی، راوی بیان کرتے ہیں: لوگوں نے اس طرح گوشت لے لیا جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع ملی تو آپ نے ارشاد فرمایا: اسے ختم کیا جائے تو وہ سودا کالعدم قرار دیا گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور
یہ روایت ”مرسل“ ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6503]

الحكم على الحديث:
إسناده مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6504
وَعَنْ عُبَيْدِ بْنِ نَضْلَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ حَبَلِ الْحَبَلَةِ قَالَ:" عَلَى الَّذِي فِي بَطْنِ النَّاقَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَهُوَ مُرْسَلٌ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبید بن نضلہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حمل کے حمل (کی بیع) سے منع کیا ہے، آپ نے ارشاد فرمایا ہے: (یا راوی کہتے ہیں:) اس پر جو اونٹنی کے پیٹ میں موجود ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور
یہ روایت ”مرسل“ ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6504]

الحكم على الحديث:
إسناده مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
74. بَابُ بَيْعِ اللَّحْمِ بِالْحَيَوَانِ .
جانور کے عوض میں گوشت فروخت کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6505
عَنْ عُبَيْدِ بْنِ نَضْلَةَ الْخُزَاعِيِّ أَنَّ رَجُلًا نَحَرَ جَزُورًا فَاشْتَرَى مِنْهُ رَجُلٌ عَشِيرًا بِحُقَّةٍ فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَدَّهُ. قَالَ أَبُو نُعَيْمٍ: قَالَ فِيهِ بَعْضُ أَصْحَابِنَا: عَنْ سُفْيَانَ قَالَ فِيهِ: إِلَى أَجَلٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَهُوَ مُرْسَلٌ.
سیدنا عبید بن نضلہ خزاعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے اونٹ قربان کیا، تو ایک شخص نے اس سے حقہ کے عوض میں گوشت کا دسواں حصہ لے لیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع ملی تو آپ نے اس سودے کو کالعدم قرار دیا ابونیم نامی راوی کہتے ہیں: اس روایت کے بارے میں ہمارے بعض اصحاب نے سفیان کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے وہ فرماتے ہیں: یہ مخصوص مدت کے بعد ادائیگی کی شرط کی صورت میں ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں اور یہ روایت ”مرسل“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6505]

الحكم على الحديث:
إسناده مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6506
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ بَيْعِ اللَّحْمِ بِالْحَيَوَانِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ ثَابِتُ بْنُ زُهَيْرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جانور کے عوض میں گوشت فروخت کرنے سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ثابت بن زہیر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6506]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1266)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5888، وأخرجه شرح السنة برقم: 2066»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
75. بَابُ بَيْعِ الْحَيَوَانِ بِالْحَيَوَانِ .
جانور کے عوض میں جانور کو فروخت کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6507
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ بَيْعِ الْحَيَوَانِ بِالْحَيَوَانِ نَسِيئَةً.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جانور کو جانور کے بدلے میں ادھار فروخت کرنے سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6507]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11996)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5027»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6508
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ بَيْعِ الْحَيَوَانِ بِالْحَيَوَانِ نَسِيئَةً.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ دِينَارٍ ؛ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جانور کے عوض میں جانور کو ادھار فروخت کرنے سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن دینار ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اور یحییٰ بن معین نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6508]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5027»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6509
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ بَيْعِ الْحَيَوَانِ بِالْحَيَوَانِ نَسِيئَةً.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَفِيهِ أَبُو عَمْرٍو الْمُقْرِئُ، فَإِنْ كَانَ هُوَ الدُّورِيَّ، فَقَدْ وُثِّقَ وَالْحَدِيثُ صَحِيحٌ، وَإِنْ كَانَ غَيْرَهُ فَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَإِسْنَادُ الطَّبَرَانِيِّ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جانور کے عوض میں جانور ادھار فروخت کرنے سے منع فرمایا ہے۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوعمرو مقری ہے اگر تو یہ دوری ہے، تو پھر اس کی توثیق کی گنی ہے اور حدیث صحیح ہے اور اگر یہ اس کے علاوہ کوئی اور ہے اور تو پھر میں اس سے واقف نہیں ہوں امام طبرانی کی سند ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6509]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2057) رواه عبد الله بناخرجه احمد فى المسند فى زوائد المسند (99/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20435»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں