🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
83. بَابُ شِرَاءِ الْجَيِّدِ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ .
ہر قسم کی چیز میں سے، عمدہ چیز خریدنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6530
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِعَمْرِو بْنِ جُدْعَانَ:" إِذَا اشْتَرَيْتَ نَعْلًا فَاسْتَجِدَّهَا، وَإِذَا اشْتَرَيْتَ ثَوْبًا فَاسْتَجِدَّهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو أُمَيَّةَ بْنُ يَعْلَى، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمرو بن جدعان رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”جب تم جوتا خریدو تو نیا خریدو اور جب تم کپڑا خریدو تو نیا خریدو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوامیہ بن یعلی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6530]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (789)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 789، 1823»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
84. بَابُ كَرَاهِيَةِ شِرَاءِ الصَّدَقَةِ لِمَنْ تَصَدَّقَ بِهَا .
جس شخص نے کوئی چیز صدقہ کی ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6531
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ الزُّبَيْرَ حَمَلَ عَلَى فَرَسٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَوَجَدَ فَرَسًا مِنْ ضِئْضِئِهَا تُبَاعُ فَنُهِيَ أَنْ يَشْتَرِيَهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ أَيْضًا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے ایک گھوڑا اللہ کی راہ میں دیا پھر انہوں نے اس گھوڑے کی اولاد میں سے ایک گھوڑا پایا جو فروخت ہو رہا تھا تو انہیں اس کو خریدنے سے منع کر دیا گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں
یہ روایت امام بزار نے بھی نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6531]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المستد (1312) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12774)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6532
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: أُعْطِيتُ نَاقَةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ، فَأَرَدْتُ أَنْ أَشْتَرِيَ مِنْ نَسْلِهَا، أَوْ مِنْ ضِئْضِئِهَا فَسَأَلْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" دَعْهَا تَأْتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ هِيَ وَأَوْلَادُهَا جَمِيعًا فِي مِيزَانِكَ".
قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ فِي شِرَائِهِ لَا شِرَاءِ شَيْءٍ مِنْ نَسْلِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ؛ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مجھے اللہ کی راہ میں ایک اونٹنی دی گئی میں نے اس اونٹنی کی نسل میں سے ایک جانور خریدنے کا اردہ کیا (یہاں ایک لفظ مختلف ہے لیکن مفہوم یہی ہے) میں نے اس بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: اسے رہنے دو قیامت کے دن یہ اور اس کی ساری اولاد تمہارے میزان میں آئیں گی“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان کے حوالے سے ”صحیح“ میں ایک حدیث منقول ہے، جو صدقے والے جانور کو خریدنے کے بارے میں ہے اس کی نسل میں سے کسی چیز کو خریدنے کے بارے میں نہیں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مؤمل بن اسماعیل ہے، جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اور امام بخاری رحمہ اللہ نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6532]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1303)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6533
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ قَالَ: تَصَدَّقْتُ بِفَرَسٍ [ لِي ] ، فَرَأَيْتُ ابْنَتَهَا تُقَامُ فِي السُّوقِ فَأَرَدْتُ أَنْ أَشْتَرِيَهَا، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَأَلْتُهُ عَنْهَا.
قُلْتُ: هَكَذَا هُوَ فِي الْأَصْلِ مِنْ غَيْرِ زِيَادَةٍ.
سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اپنا گھوڑا صدقہ کر دیا پھر میں نے اس کی بیٹی کو بازار میں کھڑی دیکھا میں نے اسے خریدنے کا ارادہ کیا میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے آپ سے اس بارے میں دریافت کیا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت اصل میں اسی طرح مذکور ہے اس میں مزید کوئی الفاظ نہیں ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6533]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4667)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6534
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ أَيْضًا قَالَ: حَمَلْتُ عَلَى فَرَسِي فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَإِنِّي رَأَيْتُهُ بَعْدُ يُبَاعُ فِي السُّوقِ بِثَمَنٍ يَسِيرٍ مَهْزُولٍ مَضْرُوبٍ، وَقَدْ عَرَفْتُ عُرْفَهُ، قَالَ: فَذَكَرَهُ.
رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِ الْأَوَّلِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ، وَالثَّوْرِيُّ. وَإِسْنَادُ الثَّانِي مُرْسَلٌ وَكَذَلِكَ إِسْنَادُ الْأَوَّلِ مُرْسَلٌ أَيْضًا.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اللہ کی راہ میں ایک گھوڑا دیا بعد میں، میں نے اسے بازار میں تھوڑی قیمت کے عوض میں فروخت ہوتے ہوئے دیکھا وہ کمزور اور بے حال ہو چکا تھا میں نے اس کی پیشانی کو پہچان لیا تھا۔۔۔۔۔۔۔ راوی بیان کرتے ہیں: اس کے بعد انہوں نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے۔ یہ تمام روایات امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہیں پہلی روایت کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ شعبہ اور ثوری نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ دوسری روایت کی سند ”مرسل“ ہے۔ اسی طرح پہلی روایت کی سند بھی ”مرسل“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6534]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4668)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
85. بَابُ كَرَاهِيَةِ شِرَاءِ مَا لَيْسَ عِنْدَكَ ثَمَنُهُ .
جس کی قیمت آپ کے پاس نہ ہو اسے خریدنے کا مکروہ ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6535
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اشْتَرَى عِيرًا قَدِمَتْ فَرَبِحَ فِيهَا أَوَاقِيَ مِنْ ذَهَبٍ فَتَصَدَّقَ بِهَا عَلَى أَرَامِلِ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، وَقَالَ:" لَا أَشْتَرِي شَيْئًا لَيْسَ عِنْدِي ثَمَنُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک قافلہ خرید لیا جو آیا ہوا تھا، اس میں آپ کو سونے کے چند اوقیہ کا فائدہ ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ رقم بنوعبدالمطلب کی بیواؤں پر صدقہ کر دی۔ آپ نے ارشاد فرمایا: میں ایسی کوئی چیز نہیں خریدوں گا، جس کی قیمت میرے پاس نہ ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6535]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11743) اخرجه احمد فى المسند (2093)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 3343، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11743، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5085»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
86. بَابُ لَا ضَرَرَ، وَلَا ضِرَارَ .
نہ تو ضرر حاصل کیا جائے گا اور نہ ہی ضرر پہنچایا جائے گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6536
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا ضَرَرَ، وَلَا ضِرَارَ فِي الْإِسْلَامِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ [ ابْنُ ] إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسلام میں نہ تو ضرر پہنچایا جائے گا اور نہ ہی ضرر حاصل کیا جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے اور وہ ثقہ ہے لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6536]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5189»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6537
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا ضَرَرَ، وَلَا ضِرَارَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَشَيْخُهُ: أَحْمَدَ بْنِ رِشْدِينَ، وَهُوَ ابْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَجَّاجِ بْنِ رِشْدِينَ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: كَذَّبُوهُ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”نہ تو ضرر پہنچایا جائے گا اور نہ ہی ضرر حاصل کیا جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ان کے استاد أحمد بن رشدین ہیں یہ أحمد بن رشدین بن محمد بن حجاج بن رشدین ہیں ابن عدی کہتے ہیں: لوگوں نے انہیں جھوٹا قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6537]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (270)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
87. بَابٌ فِيمَنْ أَقَالَ أَخَاهُ بَيْعًا .
جو شخص اپنے بھائی کو بیع واپس کر دے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6538
عَنْ أَبِي شُرَيْحٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَقَالَ أَخَاهُ بَيْعًا أَقَالَهُ اللَّهُ عَثْرَتَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوشریح رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اپنے بھائی کو بیع واپس کر دے قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس کی لغزشوں سے درگزر فرمائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6538]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (893)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 893»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
88. بَابُ بَيْعِ الدُّورِ، وَالْأَرَاضِي، وَالنَّخِيلِ .
گھروں، زمین اور کھجور کے درخت کو فروخت کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6539
عَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ قَالَ: قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ، فَقَاسَمْتُ أَخِي، فَقَالَ سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يُبَارَكُ فِي ثَمَنِ أَرْضٍ، وَلَا دَارٍ لَا يُجْعَلُ فِي أَرْضٍ وَلَا دَارٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعَ ؛ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ، وَالثَّوْرِيُّ، وَغَيْرُهُمَا، وَقَدْ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَأَحْمَدُ، وَغَيْرُهُمَا.
عمرو بن حریث بیان کرتے ہیں: میں مدینہ منورہ آیا میں نے اپنے ایک بھائی کے ساتھ معاملہ طے کیا، تو سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ نے فرمایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”زمین کی قیمت یا گھر کی قیمت میں برکت نہیں رکھی جاتی جبکہ وہ قیمت کسی اور زمین یا گھر میں نہ خرچ کی جائے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی قیس بن ربیع ہے، جسے شعبہ، ثوری اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے جبکہ یحیی بن معین امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6539]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (1650)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں