🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
79. يَأْتِي فِي كِتَابِ الْعِتْقِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى .
فروخت کرتے ہوئے مملوکوں کو الگ، الگ کرنے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6520
وَعَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ فَرَّقَ فَلَيْسَ". قَالَ: أَشَدُّ تَفَرُّقٍ الْوَلَدُ وَأَمُّهُ، وَبَيْنَ الْإِخْوَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ نَصْرُ بْنُ طَرِيفٍ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
يَأْتِي فِي كِتَابِ الْعِتْقِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى.
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص علیحدگی کرواتا ہے وہ (ہم میں سے) نہیں ہے“۔ انہوں نے کہا: سب سے زیادہ سخت علیحدگی بچے اور اس کی ماں کے درمیان اور بھائیوں کے درمیان (علیحدگی کروانا) ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی نصر بن طریف ہے اور وہ کذاب ہے۔ یہ روایت ان شاء اللہ تعالیٰ کتاب العتق میں آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6520]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (228/20)»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
80. بَابُ بَيْعِ أُمَّهَاتِ الْأَوْلَادِ .
ام ولد کو فروخت کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6521
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: لَقَدْ رَأَيْتُنَا نَتَبَايَعُ أُمَّهَاتِ الْأَوْلَادِ، وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ أَظْهُرِنَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُعَاوِيَةُ بْنُ يَحْيَى الصَّدَفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مجھے اپنے بارے میں یہ بات یاد ہے کہ ہم ام ولد کنیزوں کی خرید و فروخت کیا کرتے تھے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان موجود تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی معاویہ بن یحیی صدفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6521]
تخریج الحدیث: «آخرجه البزار فى المسند (1275)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6522
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ قَالَ: مَاتَ رَجُلٌ مِنَّا وَتَرَكَ أُمَّ وَلَدٍ [ لَهُ ] ، فَأَرَادَ الْوَلِيدُ بْنُ عُقْبَةَ أَنْ يَبِيعَهَا فِي دَيْنِهِ، فَأَتَيْنَا ابْنَ مَسْعُودٍ، فَوَجَدْنَاهُ يُصَلِّي، فَانْتَظَرْنَاهُ حَتَّى فَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ، فَذَكَرْنَا ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ: إِنْ كُنْتُمْ لَا بُدَّ فَاعِلِينَ، فَاجْعَلُوهَا فِي نَصِيبِ وَلَدِهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
زید بن وہب بیان کرتے ہیں: ہم میں سے ایک شخص فوت ہو گیا اس نے اپنی ایک ام ولد کو (پس ماندگان میں) چھوڑ اولید بن عقبہ نے یہ ارادہ کیا کہ اس شخص کے ذمہ قرض کی ادائیگی کے لئے اس اُم والد کو فروخت کر دے۔ ہم سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آئے ہم نے انہیں نماز پڑھتے ہوئے پایا ہم ان کا انتظار کرتے رہے جب وہ نماز پڑھ کر فارغ ہوئے تو ہم نے یہ صورت حال ان کے سامنے ذکر کی تو انہوں نے فرمایا: اگر تم نے ایسا ہی کرنا ہے، تو اس اُم ولد کنیز کو اس کے بچے کے حصے میں شامل کر دو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6522]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9684)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6523
وَعَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى ابْنِ مَسْعُودٍ، فَقَالَ: إِنَّ جَارِيَةً لِي قَدْ أَرْضَعَتِ ابْنًا لِي، وَأَنَا أُرِيدُ أَنْ أَبِيعَهَا فَمَقَتَهُ ابْنُ مَسْعُودٍ، وَقَالَ: لَيْتَهُ يُنَادِي: مَنْ أَبِيعُهُ أُمَّ وَلَدِي؟.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
علقمہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور بولا: میری ایک کنیز نے میرے بیٹے کو دودھ پلایا ہے اب میں اُسے فروخت کرنا چاہتا ہوں تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اس پر ناراضگی کا اظہار کیا اور فرمایا: عنقریب یہ شخص یہ اعلان کرے گا کہ میں اپنی ام ولد کس کو فروخت کروں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6523]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9720)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
81. بَابُ بَيْعِ السِّلَاحِ فِي الْفِتْنَةِ .
فتنے کے زمانے میں ہتھیار فروخت کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6524
عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ بَيْعِ السِّلَاحِ فِي الْفِتْنَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بَحْرُ بْنُ كَنِيزٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فتنے کے زمانے میں ہتھیار فروخت کرنے سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی بحر بن کنیز ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6524]
تخریج الحدیث: «أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4357، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2852/1»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
82. بَابُ بَيْعِ الْمُصَرَّاةِ وَصَبْرِ الْبَهَائِمِ .
تصریہ والے جانور کو فروخت کرنا اور جانور کو باندھ کر مارنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6525
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ نَهَى عَنْ بَيْعِ الْمُحَفَّلَاتِ وَقَالَ:" مَنِ ابْتَاعَهُنَّ فَهُوَ بِالْخِيَارِ إِذَا حَلَبَهُنَّ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے محفلہ کو فروخت کرنے سے منع کیا ہے آپ نے ارشاد فرمایا ہے، جو شخص انہیں خرید لیتا ہے تو اسے (سودا ختم کرنے) کا اختیار ہو گا جبکہ اس نے ان کا دودھ دوہ لیا ہو۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6525]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1274)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6526
وَعَنْ أَبِي لَيْلَى أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنِ اشْتَرَى نَاقَةً مُصَرَّاةً، فَإِنْ كَرِهَهَا فَلْيَرُدَّهَا، وَصَاعًا مِنْ تَمْرٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابولیلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے تصریہ والی اونٹنی خرید لی ہو، تو اگر وہ اس کو ناپسند کرے تو اسے واپس کر دے اور کھجور کا ایک صاع بھی دیدی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6526]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6417)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6417»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6527
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" وَلَا تُصَرُّوا الْإِبِلَ وَالْغَنَمَ لِلْبَيْعِ، فَمَنِ اشْتَرَى شَاةً مُصَرَّاةً، فَإِنَّهُ بِأَحَدِ النَّظَرَيْنِ: إِنْ رَدَّهَا رَدَّهَا بِصَاعٍ مِنْ تَمْرٍ".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَابْنُ مَاجَهْ إِلَّا أَنَّهُمَا قَالَا:" رَدَّ مِثْلَيْ أَوْ مِثْلَ لَبَنِهَا قَمْحًا" بَدَلَ التَّمْرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”فروخت کرنے کے لئے اونٹنیوں اور بکریوں کا تصریہ نہ کرو! جو شخص تصریہ والی بکری خرید لے، تو اسے دو میں سے ایک چیز کا اختیار ہو گا (یعنی اگر وہ چاہے، تو سودا ختم کر سکتا ہے) اگر وہ اس کو واپس کرتا ہے، تو کھجور کے ایک صاع کے ساتھ واپس کرے گا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابوداؤد اور امام ابن ماجہ نے بھی نقل کی ہے تا ہم ان دونوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”وہ اس کے دودھ جتنی یا اس کی دگنا گندم واپس کرے گا“ یہاں کھجور کی جگہ لفظ گندم منتقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ ثقہ ہے لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے اور اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6527]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن أبي داود برقم: 3443»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6528
وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تُرْسِلُوا الْإِبِلَ هَمَلًا صَرُّوهَا صَرًّا، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَرْضَعُهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ مُوسَى الْأَنْصَارِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
قُلْتُ: قَدْ مَرَّ فِي بَابِ مَا نُهِيَ عَنْهُ مِنَ الْبُيُوعِ مَا يَتَضَمَّنُ النَّهْيَ عَنْ بَيْعِ الْمُصَرَّاةِ.
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اونٹوں کو چرواہے کے بغیر کھلا نہ چھوڑو! ان کے تھن باندھ کے رکھو، کیونکہ شیطان ان کا دودھ پی لیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمر بن موسیٰ انصاری ہے اور وہ متروک ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: جن سودوں سے منع کیا گیا ہے ان سے متعلق باب میں یہ روایت گزر چکی ہے، جو تصریہ والے جانور کو فروخت کرنے کی ممانعت والا مضمون رکھتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6528]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6275)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6275، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2777»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
83. بَابُ شِرَاءِ الْجَيِّدِ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ .
ہر قسم کی چیز میں سے، عمدہ چیز خریدنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6529
عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ جُدْعَانَ:" إِذَا اشْتَرَيْتَ نَعْلًا فَاسْتَجِدَّهَا، وَإِذَا اشْتَرَيْتَ ثَوْبًا فَاسْتَجِدَّهُ، وَإِذَا اشْتَرَيْتَ دَابَّةً فَاسْتَفْرِهْهَا، وَإِذَا كَانَ عِنْدَكَ كَرِيمَةُ قَوْمٍ فَأَكْرِمْهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو أُمَيَّةَ بْنُ يَعْلَى، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبداللہ بن جدعان رضی اللہ عنہ سے کہا: جب تم جوتا خریدو تو نیا خریدو جب تم کپڑا خریدو تو نیا خریدو جب تم جانور خریدو تو عمدہ قسم کا خریدو، اور جب تمہارے پاس کسی قوم کی معزز خاتون (یعنی بیوی) ہو، تو اس کی عزت افزائی کرو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوامیہ بن یعلی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6529]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8291»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں