🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
88. بَابُ بَيْعِ الدُّورِ، وَالْأَرَاضِي، وَالنَّخِيلِ .
گھروں، زمین اور کھجور کے درخت کو فروخت کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6540
وَعَنْ رَجُلٍ مِنَ الْحَيِّ أَنَّ يَعْلَى بْنَ سُهَيْلٍ مَرَّ بِعِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، فَقَالَ لَهُ: يَا يَعْلَى، أَلَمْ أُنَبَّأْ أَنَّكَ بِعْتَ دَارًا بِمِائَةِ أَلْفٍ؟ قَالَ: بَلَى قَدْ بِعْتُهَا بِمِائَةِ أَلْفٍ! قَالَ: فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ بَاعَ عُقْدَةَ مَالٍ سَلَّطَ اللَّهُ عَلَيْهِ تَالِفًا يُتْلِفُهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
قبیلے کے ایک فرد بیان کرتے ہیں: یعلی بن سہیل کا گزر سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا تو سیدنا عمران رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا مجھے یہ پتہ چلا ہے کہ تم نے ایک لاکھ کے عوض میں گھر فروخت کر دیا ہے۔ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! میں نے اسے ایک لاکھ کے عوض میں فروخت کیا، تو سیدنا عمران رضی اللہ عنہ نے بتایا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ”جو شخص زمین کو فروخت کر دیتا ہے اللہ تعالی اس پر ضائع کرنے والا مسلط کر دیتا ہے، جو اس رقم کو ضائع کر دیتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6540]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (445/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19500»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6541
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ عَبْدٍ يَبِيعُ تَالِدًا إِلَّا سَلَّطَ اللَّهُ عَلَيْهِ تَالِفًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بَشِيرُ بْنُ شُرَيْحٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو بھی بندہ (باپ دادا سے) وراثت میں ملنے والی چیز فروخت کرتا ہے، تو اللہ تعالی اس پر تلف (یعنی ضائع) کرنے والا مسلط کر دیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی بشیر بن شریح ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6541]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (222/18)، أخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3946»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6542
وَعَنْ حُذَيْفَةَ، وَعَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ بَاعَ دَارًا، وَلَمْ يَجْعَلْ ثَمَنَهَا فِي مِثْلِهَا لَمْ يُبَارَكْ لَهُ فِيهِ".
قُلْتُ: حَدِيثُ حُذَيْفَةَ رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الصَّبَّاحُ بْنُ يَحْيَى، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص گھر فروخت کرتا ہے اور پھر اس کی قیمت اس کی مانند (کسی اور گھر) میں خرچ نہیں کرتا تو اس رقم میں اس کے لئے برکت نہیں رکھی جاتی“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث کو امام بن ماجہ نے بھی روایت کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی صباح بن یحیی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6542]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2491»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6543
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَعْلَى اللَّيْثِيِّ قَاضِي الْبَصْرَةِ أَنَّ مَعْقِلَ بْنَ يَسَارٍ بَاعَ دَارًا بِمِائَةِ أَلْفٍ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أَيُّمَا رَجُلٍ بَاعَ عُقْرَةً مِنْ غَيْرِ حَاجَةٍ بَعَثَ اللَّهُ تَالِفًا يُتْلِفُهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ، مِنْهُمْ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَعْلَى اللَّيْثِيُّ.
عبداللہ بن یعلی لیثی، جو بصرہ کے قاضی ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ نے ایک گھر ایک لاکھ کے عوض میں فروخت کیا، پھر انہوں نے یہ بات بتائی: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص کسی ضرورت کے بغیر زمین (یا گھر) فروخت کرتا ہے، تو اللہ تعالٰی ایک ضائع کرنے والا بھیجتا ہے، جو اس کے مال کو ضائع کر دیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں جن میں عبداللہ بن یعلی لیثی بھی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6543]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8581»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6544
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ بَاعَ دَارًا لَمْ يَسْتَخْلِفْ لَمْ يُبَارَكْ لَهُ فِي ثَمَنِهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کوئی گھر فروخت کرتا ہے اور پھر اس کی جگہ دوسرا گھر نہیں لیتا، تو اس شخص کے لئے اس گھر کی قیمت میں برکت نہیں رکھی جاتی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6544]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7104»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
89. بَابُ بَيْعِ أَرْضِ الْخَرَاجِ .
خراج والی زمین کو فروخت کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6545
عَنِ الشَّعْبِيِّ أَنَّ عُتْبَةَ بْنَ فَرْقَدٍ ابْتَاعَ أَرْضًا بِشَطِّ الْفُرَاتِ فَاتَّخَذَ بِهَا قَصَبًا فَلَمَّا أَتَى عُمَرُ ذَكَرَ أَنَّهُ ابْتَاعَ أَرْضًا، فَقَالَ لَهُ: مِمَّنِ ابْتَعْتَ الْأَرْضَ؟ قَالَ: مِنْ أَرْبَابِهَا. فَلَمَّا كَانَ الْعَشِيُّ اجْتَمَعَ أَصْحَابُهُ، فَدَعَاهُ، فَقَالَ: مِمَّنِ ابْتَعْتَ الْأَرْضَ؟ قَالَ: مِنْ أَرْبَابِهَا. فَقَالَ: هَلْ بِعْتُمُوهُ شَيْئًا؟ قَالَ: لَا. قَالَ: فَإِنَّ هَؤُلَاءِ أَرْبَابُهَا. فَرُدَّ الْأَرْضَ إِلَى مَنِ اشْتَرَيْتَ، وَاقْبِضِ الثَّمَنَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بُكَيْرُ بْنُ عَامِرٍ الْبَجَلِيُّ ؛ ضَعَّفَهُ جُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ، وَنُقِلَ عَنْ أَحْمَدَ أَنَّهُ وَثَّقَهُ، وَالصَّحِيحُ عَنْ أَحْمَدَ تَضْعِيفُهُ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
امام شعبی بیان کرتے ہیں: عتبہ بن فرقد نے دریائے فرات کے کنارے زمین خریدی اور وہاں عمارت بنا لی (یا نرکل لگا دیا)، جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تشریف لائے، تو انہوں نے اس بات کا ذکر ان کے سامنے کیا کہ انہوں نے زمین خریدی ہے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے دریافت کیا: تم نے وہ زمین کس سے خریدی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: اس کے مالکان ہے، جب شام ہوئی اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھی اکھٹے ہوئے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عتبہ کو بلا لیا اور بولے: تم نے وہ زمین کس سے خریدی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: اس کے مالکان سے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے (اپنے ساتھیوں سے دریافت کیا:) کیا تم لوگوں نے کچھ فروخت کیا ہے؟ ان لوگوں نے جواب دیا: جی نہیں! تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا یہ لوگ اس زمین کے مالکان ہیں، تو تم زمین اس شخص کو واپس کرو، جس سے تم نے خریدی ہے اور قیمت قبضے میں لے لو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی بکیر بن عامر بجلی ہے، جسے جمہور ائمہ نے ضعیف قرار دیا ہے امام أحمد سے یہ بات نقل کی گئی ہے کہ انہوں نے اس کی توثیق کی گئی ہے، امام أحمد سے مستند روایت یہ منقول ہے کہ انہوں نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6545]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (132/17)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6546
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّهُ سَأَلَ رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ، عَنْ قَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي أَرْضِ الْأَعَاجِمِ، فَقَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ بَيْعِ أَرْضِ الْأَعَاجِمِ، وَشِرَائِهَا، وَكِرَائِهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَهُوَ سَاقِطٌ مِنْ أَصْلِ السَّمَاعِ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ عُمَارَةَ الْخَثْعَمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کے بارے میں دریافت کیا: جو عجمیوں کی سرزمین کے بارے میں ہے، تو انہوں نے بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عجمیوں کی زمین کو فروخت کرنے اسے خریدنے اور اسے کرائے پر دینے (یا لینے) سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اصل سماع میں
یہ روایت ساقط ہے، اس کی سند میں ایک راوی بشر بن عمارہ خثعمی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6546]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4274»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6547
وَعَنْ عَاصِمِ بْنِ عَدِيٍّ قَالَ: اشْتَرَيْتُ أَنَا، وَأَخِي مِائَةَ سَهْمٍ مِنْ سِهَامِ خَيْبَرَ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا عَاصِمُ، مَا ذِئْبَانِ عَادِيَانِ أَصَابَا غَنَمًا أَضَاعَهَا رَبُّهَا بِأَفْسَدَ لَهَا مِنْ حُبِّ الْمَرْءِ الْمَالَ وَالسَّرَفَ لِدِينِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عاصم بن عدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اور میرے بھائی نے خیبر کے حصوں میں سے ایک سو حصے خرید لیے، اس بات کی اطلاع نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ملی، تو آپ نے ارشاد فرمایا: اے عاصم! دو حملہ آور بھیٹریے، جو بکریوں پر حملہ آور ہوں، وہ بکریوں کے مالکان کا اس سے زیادہ نقصان نہیں کرتے ہیں، جتنا مال اور اسراف کی محبت، آدمی کے دین کو خراب کرتی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6547]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (173/27 و174)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
90. بَابُ التَّرْغِيبِ فِي إِجَارَةِ الْمَكَانِ الْمُبَارَكِ .
برکت والا مکان، کرائے پر دینے (یا لینے) کی ترغیب
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6548
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُوقَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: لَمَّا بَنَى عَمْرُو بْنُ حُرَيْثٍ دَارَهُ أَتَيْتُهُ لِأَسْتَأْجِرَ مِنْهُ بَيْتًا فَقَالَ: مَا تَصَنْعُ بِهِ؟ فَقُلْتُ: أُرِيدُ أَنْ أَجْلِسَ فِيهِ وَأَشْتَرِيَ، وَأَبِيعَ. قَالَ: أَقُلْتَ ذَلِكَ؟ لَأُحَدِّثُكَ فِي هَذِهِ الدَّارِ بِحَدِيثٍ: إِنَّ هَذِهِ الدَّارَ مُبَارَكَةٌ عَلَى مَنْ سَكَنَ فِيهَا، مُبَارَكَةٌ عَلَى مَنْ بَاعَ فِيهَا، وَاشْتَرَى ؛ وَذَلِكَ أَنِّي أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعِنْدَهُ مَالٌ مَوْضُوعٌ، فَتَنَاوَلَ بِكَفِّهِ مِنْهُ دَرَاهِمَ، فَدَفَعَهَا إِلَيَّ وَقَالَ:" هَاكَ يَا عَمْرُو هَذِهِ الدَّرَاهِمَ فَأَخَذْتُهَا ثُمَّ مَضَيْتُ بِهَا إِلَى أُمِّي فَقُلْتُ: يَا أُمَّهْ أَمْسِكِي هَذِهِ الدَّرَاهَمَ حَتَّى نَنْظُرَ فِي أَيِّ شَيْءٍ نَضَعُهَا، فَإِنَّهَا دَرَاهِمُ أَعْطَانِيهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. فَأَخَذْتُهَا، ثُمَّ مَكَثْنَا مَا شَاءَ اللَّهُ حَتَّى قَدِمْنَا الْكُوفَةَ، فَأَرَدْتُ شِرَاءَ دَارٍ، فَقَالَتْ لِي أُمِّي: يَا بُنَيَّ، إِذَا اشْتَرَيْتَ دَارًا، وَهَيَّأْتَ مَالَهَا، فَأَخْبِرْنِي. فَفَعَلْتُ، ثُمَّ جِئْتُ إِلَيْهَا، فَدَعَوْتُهَا، فَجَاءَتْ، وَالْمَالُ مَوْضُوعٌ فَأَخْرَجَتْ شَيْئًا مَعَهَا، فَطَرَحَتْهُ فِي الدَّرَاهِمِ، ثُمَّ خَلَطَتْهَا بِيَدِهَا، فَقُلْتُ: يَا أُمَّهْ، أَيُّ شَيْءٍ هَذِهِ؟ قَالَتْ: يَا بُنَيَّ، هَذِهِ الدَّرَاهِمُ الَّتِي جِئْتَنِي بِهَا، فَزَعَمْتَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَعْطَاكَهَا بِيَدِهِ، فَأَنَا أَعْلَمُ أَنَّ هَذِهِ الدَّارَ مُبَارَكَةٌ لِمَنْ جَلَسَ فِيهَا، مُبَارَكَةٌ لِمَنْ بَاعَ فِيهَا، وَاشْتَرَى.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَأَبُو يَعْلَى قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، وَقَدْ نَحَرَ جَزُورًا، وَقَدْ أَمَرَ بِقَسْمِهَا، فَقَالَ لِلَّذِي يُقَسِّمُهَا:" أَعْطِ عَمْرًا مِنْهَا قِسْمًا". فَلَمْ يُعْطِنِي، وَأَغْفَلَنِي. فَلَمَّا كَانَ الْغَدُ أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَبَيْنَ يَدَيْهِ دَرَاهِمُ، فَقَالَ:" أَخَذْتَ الْقِسْمَ الَّذِي أَمَرْتُ لَكَ؟". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا أَعْطَانِي شَيْئًا. قَالَ:" فَتَنَاوَلَ كَفًّا مِنْ دَرَاهِمَ"، ثُمَّ أَعْطَانِيهَا. فَذَكَرَ نَحْوَهُ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
محمد بن سوقہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: جب عمرو بن حریث نے گھر بنایا، تو میں ان کے پاس آیا تاکہ ان سے ان کا گھر کرائے پر لے لوں، انہوں نے دریافت کیا: تم اس کا کیا کرو گے؟ میں نے کہا: میں یہ چاہتا ہوں کہ میں یہاں بیٹھ کر خرید و فروخت کیا کروں گا، انہوں نے فرمایا: اگر تم یہ بات کہہ رہے ہو، تو پھر میں تمہیں اس گھر کے بارے میں ایک حدیث بیان کرتا ہوں، یہ گھر یہاں رہنے والے کے لئے برکت والا ہے اور اس شخص کے لئے برکت والا ہو گا، جو اس میں کوئی چیز فروخت کرے یا خریدے، اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کچھ مال رکھا ہوا تھا، آپ نے اس مال میں سے مٹھی بھر درہم لیے اور فرمایا: اے عمرو! یہ لے لو، میں نے وہ لے لیے، میں وہ لے کر اپنی والدہ کے پاس آیا، میں نے کہا: اے امی جان! آپ یہ درہم سنبھال کے رکھ لیں ہم بات میں اس بات کا جائزہ لیں گے کہ ہم اسے کہاں خرچ کریں؟ کیونکہ یہ وہ دراہم ہیں، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے عطا کیے ہیں اور میں نے لیے ہیں، پھر جتنا عرصہ اللہ کو منظور تھا، اتنا عرصہ گزر گیا یہاں تک کہ ہم لوگ کوفہ آ گئے میں نے ایک گھر خریدنے کا ارادہ کیا، تو میری والدہ نے مجھ سے کہا: اے میرے بیٹے! جب تم گھر خریدنے لگو اور اس کی ادائیگی کی تیاری کر لو، تو تم مجھے بتا دینا تو میں نے ایسا ہی کیا پھر میں اپنی والدہ کے پاس آیا میں نے انہیں بلایا جب وہ آئیں تو مال ان کے پاس رکھا ہوا تھا انہوں نے اپنا کچھ مال نکالا اور ان دراہم میں ڈال دیا (جو میں نے ادائیگی میں دینے میں تھے) اور پھر اپنے ہاتھ کے ذریعے انہیں ملا دیا میں نے کہا: اے امی جان! یہ کیا چیز ہے؟ انہوں نے فرمایا: اے میرے بیٹے! یہ وہ دراہم ہیں جو تم میرے پاس لے کے آئے تھے اور تم نے یہ بات بیان کی تھی کہ یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے تمہیں دیے ہیں، تو مجھے یہ پتہ ہے کہ یہ گھر برکت والا ہو گا، اس شخص کے لئے، جو اس میں بیٹھے گا اور برکت والا ہو گا، اس شخص کے جو اس میں کوئی چیز فروخت کرے گا، یا خریدے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے امام ابویعلیٰ نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: (راوی بیان کرتے ہیں:) میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا آپ نے ایک اونٹ قربان کروایا تھا آپ نے اسے تقسیم کرنے کا حکم دیا تقسیم کرنے والے صاحب سے آپ نے فرمایا: عمرو کو بھی اس میں سے ایک حصہ دے دینا، لیکن ان صاحب نے مجھے نہیں دیا وہ مجھ سے غافل رہ گئے جب میں اگلے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ کے سامنے کچھ درہم موجود تھے، آپ نے دریافت کیا: میں نے تمہیں جس کے بارے میں ہدایت کی تھی تم نے وہ حصہ لے لیا تھا راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! انہوں نے مجھے کچھ بھی نہیں دیا، راوی بیان کرتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مٹھی بھر درہم لئے اور پھر وہ مجھے عطا کر دیے۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6548]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1471)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
91. بَابُ بَيْعِ الطَّعَامِ بِالطَّعَامِ .
اناج کے عوض میں، اناج فروخت کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6549
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُنَاسٌ، فَقَالَ لِبِلَالٍ:" ائْتِنَا بِطَعَامٍ". فَذَهَبَ بِلَالٌ، فَأَبْدَلَ صَاعَيْنِ مِنْ تَمْرٍ بِصَاعٍ [ مِنْ تَمْرٍ ] جَيِّدٍ، وَكَانَ تَمْرُهُمْ دُونًا، فَأَعْجَبَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مِنْ أَيْنَ هَذَا التَّمْرُ؟" فَأَخْبَرَهُ أَنَّهُ أَبْدَلَ صَاعَيْنِ بِصَاعٍ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" رُدَّ عَلَيْنَا تَمْرَنَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: کچھ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ ہمارے پاس کچھ کھانے کے لئے کچھ لے آؤ! سیدنا بلال رضی اللہ عنہ گئے۔ انہوں نے کھجوروں کے دو صاع کے عوض میں عمدہ قسم کی کھجوروں کا ایک صاع لیا ان حضرات کی کھجوریں ہلکی قسم کی تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ کھجوریں پسند آئیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا: یہ کھجوریں کہاں سے آئی ہیں؟ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا کہ انہوں نے ایک صاع کے عوض میں دو صاع کھجوریں دی ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہماری کھجوریں ہمارے پاس واپس لے آؤ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6549]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (5710) اخرجه احمد فى المسند (21/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4714، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1028»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں