الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
104. بَابُ مَا جَاءَ فِي الدَّيْنِ .
ادھار کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 6630
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَحْشٍ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَوْ أَنَّ رَجُلًا قُتِلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، ثُمَّ أُحْيِيَ، ثُمَّ قُتِلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ [ ثُمَّ أُحْيِيَ ] لَمْ يَدْخُلِ الْجَنَّةَ حَتَّى يُقْضَى عَنْهُ دَيْنُهُ لَيْسَ ثَمَّةَ ذَهَبٌ وَلَا فِضَّةٌ، إِنَّمَا هِيَ الْحَسَنَاتُ وَالسَّيِّئَاتُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ رَوْحُ بْنُ صَلَاحٍ ؛ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَالْحَاكِمُ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ عَدِيٍّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ رَوْحُ بْنُ صَلَاحٍ ؛ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَالْحَاكِمُ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ عَدِيٍّ.
سیدنا محمد بن عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اگر کوئی شخص اللہ کی راہ میں قتل ہو جائے اور پھر اسے زندہ کر دیا جائے، پھر وہ اللہ کی راہ میں قتل ہو جائے، پھر اسے زندہ کر دیا جائے تو وہ جنت میں اس وقت تک داخل نہیں ہو گا، جب تک اس کی طرف سے اس کا قرض ادا نہیں کر دیا جاتا، کیونکہ وہاں سونا اور چاندی نہیں ہو گا، وہاں نیکیاں اور برائیاں ہوں گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی روح بن صلاح ہے، جسے ابن حبان نے اور امام حاکم رحمہ اللہ نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ ابن عدی نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6630]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (272) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (247/19)، أخرجه سنن النسائي برقم: 4684، وأخرجه مسند أحمد برقم: 21987، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2259، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 272»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 6631
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَخَطَبَ، فَذَكَرَ الْإِيمَانَ بِاللَّهِ، وَالْجِهَادَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ مِنْ أَفْضَلِ [ الْأَعْمَالِ ] عِنْدَ اللَّهِ، قَالَ: فَقَامَ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ إِنْ قُتِلْتُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ [ وَأَنَا صَابِرٌ مُحْتَسِبٌ ] مُقْبِلًا غَيْرَ مُدْبِرٍ كَفَّرَ اللَّهُ عَنِّي خَطَايَايَ؟ قَالَ: (نَعَمْ) ، [ قَالَ:فَكَيْفَ قُلْتَ؟ قَالَ: فَرَدَّ عَلَيْهِ الْقَوْلَ كَمَا قَالَ، قَالَ: (نَعَمْ) ، قَالَ: فَكَيْفَ قُلْتَ؟ قَالَ:فَرَدَّ عَلَيْهِ الْقَوْلَ أَيْضًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ إِنْ قُتِلْتُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ صَابِرًا مُحْتَسِبًا مُقْبِلًا غَيْرَ مُدْبِرٍ،كَفَّرَ اللَّهُ خَطَايَايَ؟ قَالَ: (نَعَمْ) ] إِلَّا الدَّيْنَ، فَإِنَّ جِبْرِيلَ سَارَّنِي بِذَلِكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے آپ نے خطبہ دیا آپ نے اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھنے اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنے کے، اللہ کی بارگاہ میں سب سے زیادہ عمل ہونے کا تذکرہ کیا، راوی بیان کرتے ہیں: تو ایک شخص کھڑا ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کہ اگر میں اللہ کی راہ میں مارا جاتا ہوں اور میں صبر کرنے والا اور ثواب کی امید رکھنے والا ہوتا ہوں، دشمن کی طرف رخ کیے ہوتا ہوں، پیٹھ نہیں پھیری ہوتی، تو کیا للہ تعالی میرے گناہ ختم کر دے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے کیا کہا: ہے؟ اس نے اپنی بات دہرا دی جس طرح پہلے کہی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم نے کیا کہا: ہے؟ اس نے دوبارہ اپنی بات دہرا دی اور عرض کی: یا رسول اللہ! اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ اگر میں صبر کرنے والے کے طور پر ثواب کی امید رکھتے ہوئے دشمن کی طرف رخ کر کے، پیٹھ نہ پھیر کر، اللہ کی راہ میں قتل ہو جاتا ہوں، تو کیا اللہ تعالیٰ میرے گناہ ختم کر دے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! البتہ قرض کا معاملہ مختلف ہے، ابھی جبرائیل نے سرگوشی میں مجھے اس بارے میں بتایا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6631]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6631]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (8061)، أخرجه سنن النسائي برقم: 3155، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8014، 8171»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 6632
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى صَلَاةَ الْغَدَاةِ، ثُمَّ قَالَ:" هَاهُنَا أَحَدٌ مِنْ هُذَيْلٍ؟ إِنَّ صَاحِبَكُمْ مَحْبُوسٌ عَلَى بَابِ الْجَنَّةِ - أَحْسَبُهُ قَالَ: بِدَيْنِهِ -".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ أَطْوَلَ مِنْهُ، وَفِيهِ حِبَّانُ بْنُ عَلِيٍّ، وَقَدْ وَثَّقَهُ قَوْمٌ، وَضَعَّفَهُ قَوْمٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ أَطْوَلَ مِنْهُ، وَفِيهِ حِبَّانُ بْنُ عَلِيٍّ، وَقَدْ وَثَّقَهُ قَوْمٌ، وَضَعَّفَهُ قَوْمٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کی نماز ادا کی پھر آپ نے ارشاد فرمایا: ”کیا یہاں ہذیل قبیلے سے تعلق رکھنے والا کوئی فرد موجود ہے؟ تمہارے ساتھی کو جنت کے دروازے پر روک لیا گیا ہے۔“ راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اس کے ذمہ قرض کی وجہ سے (روکا گیا ہے)“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس سے ذرا طویل روایت کے طور پر نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حبان بن علی ہے، جسے کچھ لوگوں نے ثقہ قرار دیا ہے اور کچھ لوگوں نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6632]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1338) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12316 مطولا)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12316، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5145»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 6633
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، رَجُلٌ قَاتَلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ مُحْتَسِبًا حَتَّى يُقْتَلَ أَفِي الْجَنَّةِ هُوَ؟ قَالَ:" نَعَمْ"، فَلَمَّا قَفَّى دَعَاهُ قَالَ:" أَتَانِي جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ، فَقَالَ: إِنْ لَمْ يَكُنْ عَلَيْهِ دَيْنٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! ایک شخص اللہ کی راہ میں ثواب کی امید رکھتے ہوئے جنگ میں حصہ لیتا ہے، یہاں تک کہ مارا جاتا ہے تو کیا وہ جنت میں جائے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! جب وہ شخص مڑ کر واپس چلا گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلوایا اور ارشاد فرمایا: جبرائیل میرے پاس آئے اور انہوں نے بتایا کہ شرط یہ ہے کہ اس کے ذمہ کوئی قرض نہ ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ ثقہ ہے لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6633]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ ثقہ ہے لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6633]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11197)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11197»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 6634
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَوَّلُ مَا يُهْرَاقُ دَمُ الشَّهِيدِ يُغْفَرُ لَهُ ذَنْبُهُ كُلُّهُ إِلَّا الدَّيْنَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شہید کے خون کے بہنے کا جیسے ہی آغاز ہوتا ہے، تو اس کے گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے البتہ قرض کا معاملہ مختلف ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6634]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6634]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5552)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 1926، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4430»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 6635
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْغَفْلَةُ فِي ثَلَاثٍ: عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ، وَحِينَ يُصَلَّى الصُّبْحُ إِلَى أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ، وَغَفْلَةُ الرَّجُلِ عَنْ نَفْسِهِ حَتَّى يَرْكَبَهُ الدَّيْنُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ حُدَيْجُ بْنُ صَوْمَى، وَهُوَ مَسْتُورٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ حُدَيْجُ بْنُ صَوْمَى، وَهُوَ مَسْتُورٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”غفلت تین صورتوں میں ہوتی ہے اللہ کے ذکر کے حوالے سے اور اس وقت جب آدمی نے صبح کی نماز ادا کر لی ہو اس وقت سے لے کر سورج طلوع ہونے تک، اور آدمی کا اپنی ذات کے حوالے سے غفلت کا شکار ہونا یہاں تک کہ اس پر قرض سوار ہو جائے (یعنی اس کے ذمہ قرض لازم ہو جائے)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حدیج بن صومی ہے اور وہ مستور ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6635]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حدیج بن صومی ہے اور وہ مستور ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6635]
تخریج الحدیث: «أخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 4284، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2918/1، 6072/1»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6636
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَاةً، ثُمَّ انْصَرَفَ، فَقَالَ:" هَاهُنَا مِنْ بَنِي فُلَانٍ أَحَدٌ؟". فَلَمْ يُجِبْهُ أَحَدٌ. فَقَالَ:" هَاهُنَا مِنْ بَنِي فُلَانٍ أَحَدٌ؟" ثُمَّ أَعَادَهَا الثَّالِثَةَ فَقَالَ رَجُلٌ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" فَمَا مَنَعَكَ أَنْ تَقُومَ؟". قَالَ: فَرِقْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنْ يَكُونَ حَدَثَ! قَالَ:" لَا، إِنَّ صَاحِبَكُمْ فُلَانًا قَدْ حُبِسَ بِبَابِ الْجَنَّةِ مِنْ أَجْلِ دَيْنِهِ". قَالَ الرَّجُلُ: عَلَيَّ دَيْنُهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَغْرَاءَ ؛ وَثَّقَهُ أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، وَابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَغْرَاءَ ؛ وَثَّقَهُ أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، وَابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کی اور نماز پڑھ کر فارغ ہوئے، تو آپ نے ارشاد فرمایا: یہاں بنوفلاں سے تعلق رکھنے والا کوئی شخص موجود ہے؟ کسی نے آپ کو جواب نہیں دیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہاں بنو فلاں سے تعلق رکھنے والا کوئی شخص موجود ہے؟ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تیسری مرتبہ اپنی بات کو دہرایا تو ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ میں ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم پہلے کیوں نہیں کھڑے ہوئے؟ اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں کوئی نیا حکم نہ سامنے آ جائے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! تمہارا ساتھی فلاں شخص اسے اس کے ذمہ لازم قرض کی وجہ سے جنت کے دروازے پر روک لیا گیا ہے، اُس شخص نے کہا: یا رسول اللہ! اس کا قرض میرے ذمہ ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن مغراء ہے، جسے ابوخالد احمر اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور دیگر لوگوں نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6636]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (139)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 6637
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ الْأَطْوَلِ أَنَّ أَبَاهُ مَاتَ وَتَرَكَ ثَلَاثَمِائَةِ دِرْهَمٍ وَعِيَالًا وَدَيْنًا فَأَرَدْتُ أَنْ أُنْفِقَ عَلَى عِيَالِهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ أَبَاكَ مَحْبُوسٌ بِدَيْنِهِ فَاقْضِ عَنْهُ". قُلْتُ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ قَضَيْتُ مَا خَلَا امْرَأَةً ادَّعَتْ دِينَارَيْنِ، وَلَيْسَ لَهَا بَيِّنَةٌ. قَالَ:" أَعْطِهَا، فَإِنَّهَا صَادِقَةٌ". فَأَعْطَيْتُهَا.
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ الْقِصَّةَ فِي أَخِيهِ وَهُنَا فِي أَبِيهِ.
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ الْقِصَّةَ فِي أَخِيهِ وَهُنَا فِي أَبِيهِ.
سعد بن اطول بیان کرتے ہیں: اُن کے والد کا انتقال ہو گیا، انہوں نے تین سو درہم اور عیال اور قرض پسماندگان میں چھوڑے، میں نے یہ ارادہ کیا کہ میں (وہ رقم) اُن کے عیال پر خرچ کروں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارے باپ کو اس کے قرض کی وجہ سے روک لیا گیا ہے تم اس کی طرف سے قرض کو ادا کر دو! میں نے عرض کی: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں یا رسول اللہ! میں نے سارا قرض ادا کر دیا ہے، البتہ ایک عورت کا معاملہ مختلف ہے، جس نے دو دیناروں کا دعویٰ کیا ہے، لیکن اس کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ اُسے ادا کر دو کیونکہ وہ سچ بول رہی ہے، راوی کہتے ہیں: تو میں نے اس خاتون کو ادائیگی کر دی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے یہ پورا واقعہ کیا ہے کہ وہ ان کے بھائی کے بارے میں ہے اور یہاں یہ ذکر ہوا ہے کہ یہ اُن کے والد کے بارے میں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6637]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1512) اخرجه احمد فى المسند (136/4)»
الحكم على الحديث:
مضطرب
حدیث نمبر: 6638
وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ بِمِثْلِهِ.
رَوَاهُ كُلَّهُ، وَالَّذِي قَبْلَهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَبْدُ الْمَلِكِ أَبُو جَعْفَرٍ، وَقَدْ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
رَوَاهُ كُلَّهُ، وَالَّذِي قَبْلَهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَبْدُ الْمَلِكِ أَبُو جَعْفَرٍ، وَقَدْ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے، ایک صاحب کے حوالے سے اس کی مانند روایت منقول ہے۔ یہ پوری روایت اور اس سے پہلے والی روایت، امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالملک ابوجعفر ہے، جس کا ذکر ابن حبان نے کتاب الثقات میں کیا ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6638]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1513) اخرجه احمد فى المسند (715)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 6639
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ:" هَاهُنَا مِنْ بَنِي فُلَانٍ أَحَدٌ؟" فَلَمْ يُجِبْهُ أَحَدٌ. ثُمَّ قَالَ:" هَاهُنَا أَحَدٌ مِنْ بَنِي فُلَانٍ؟" فَلَمْ يُجْبِهُ أَحَدٌ. ثُمَّ قَالَ:" هَاهُنَا مِنْ بَنِي فُلَانٍ أَحَدٌ؟" فَقَالَ رَجُلٌ: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَاهُنَا فُلَانٌ، فَقَالَ:" إِنَّ صَاحِبَكُمْ مُحْتَبَسٌ بِبَابِ الْجَنَّةِ بِدَيْنٍ عَلَيْهِ". فَقَالَ رَجُلٌ: عَلَيَّ دَيْنُهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَسْلَمُ بْنُ سَهْلٍ الْوَاسِطِيُّ ؛ قَالَ الذَّهَبِيُّ: لَيَّنَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ، وَهَذِهِ عِبَارَةٌ سَهْلَةٌ فِي التَّضْعِيفِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کی، جب آپ نماز پڑھ کر فارغ ہوئے، تو آپ نے دریافت کیا: کیا یہاں بنو فلاں سے تعلق رکھنے والا کوئی شخص موجود ہے؟ تو کسی نے آپ کو جواب نہیں دیا، پھر آپ نے دریافت کیا: کیا یہاں بنو فلاں سے تعلق رکھنے والا کوئی شخص موجود ہے؟ تو کسی نے آپ کو جواب نہیں دیا، پھر آپ نے دریافت کیا: کیا یہاں بنوفلاں سے تعلق رکھنے والا کوئی شخص موجود ہے؟ تو ایک صاحب بولے: جی ہاں! یا رسول اللہ! یہاں فلاں شخص موجود ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے ایک ساتھی کو جنت کے دروازے پر اس کے ذمہ لازم قرض کی وجہ سے روک لیا گیا ہے، ایک شخص نے کہا: یا رسول اللہ! اس کا قرض میرے ذمہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی اسلم بن سہل واسطی ہے، امام ذہبی کہتے ہیں: امام دارقطنی رحمہ اللہ نے اسے ”لین“ قرار دیا ہے اور کسی کو ضعیف قرار دینے کے بارے میں یہ عبارت ہلکی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6639]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6750 الى 6756)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3070»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف