🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
104. بَابُ مَا جَاءَ فِي الدَّيْنِ .
ادھار کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6640
وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" صَاحِبُ الدَّيْنِ مَأْسُورٌ بِدَيْنِهِ يَشْكُو إِلَى اللَّهِ الْوَحْدَةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ ؛ وَثَّقَهُ عَفَّانُ، وَابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مقروض شخص کو، اُس کے قرض کے عوض میں پابند رکھا جائے گا اور وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اکیلے ہونے کی شکایت کرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مبارک بن فضالہ ہے، جسے عفان اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6640]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط“ (897)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 897»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6641
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا هَمَّ إِلَّا هَمُّ الدَّيْنِ، وَلَا وَجَعَ إِلَّا وَجَعُ الْعَيْنِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَهْلُ بْنُ قَرِينٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پریشانی صرف قرض کی پریشانی ہوتی ہے، اور تکلیف صرف آنکھ کی ہی تکلیف ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سہل بن قرین ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6641]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (854)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6061، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 821»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
105. بَابٌ فِيمَنْ عَلَيْهِ دَيْنٌ، وَلَمْ يَحُجَّ .
اُس شخص کا بیان کہ جس کے ذمہ قرض ہو اور اس نے حج نہ کیا ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6642
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عَلَيَّ حَجَّةُ الْإِسْلَامِ، وَعَلَيَّ دَيْنٌ. قَالَ:" فَاقْضِ دَيْنَكَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ مَوْلَى بَنِي أُمَيَّةَ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ، بَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے ذمہ فرض حج لازم ہے، اور میرے ذمہ قرض بھی ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اپنا قرض ادا کرو!
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ ہے، جو بنوامیہ کا آزاد کردہ غلام ہے، میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6642]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6191)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
106. بَابُ مَنْعِ الْمَدْيُونِ مِنَ السَّفَرِ .
مقروض کو سفر سے روک دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6643
عَنْ أَبِي حَدْرَدٍ الْأَسْلَمِيِّ أَنَّهُ كَانَ لِيَهُودِيٍّ عَلَيْهِ أَرْبَعَةُ دَرَاهِمَ، فَاسْتَعْدَى عَلَيْهِ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، إِنَّ لِهَذَا عَلَيَّ أَرْبَعَةَ دَرَاهِمَ، وَقَدْ غَلَبَنِي عَلَيْهَا. قَالَ:" أَعْطِهِ حَقَّهُ" قَالَ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا أَقْدِرُ عَلَيْهَا. قَالَ:" أَعْطِهِ حَقَّهُ" قَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا أَقْدِرُ عَلَيْهَا. قَالَ: قَدْ أَخْبَرْتُهُ أَنَّكَ تَبْعَثُنَا إِلَى خَيْبَرَ، فَأَرْجُو أَنْ تَغْنِمَنَا شَيْئًا [ فَأَرْجِعُ ] فَاقْضِهِ حَقَّهُ قَالَ:" أَعْطِهِ حَقَّهُ". قَالَ: وَكَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا قَالَ ثَلَاثًا لَمْ يُرَاجَعْ. فَخَرَجَ بِهِ ابْنُ أَبِي حَدْرَدٍ إِلَى السُّوقِ، وَعَلَى رَأْسِهِ عِصَابَةٌ، وَهُوَ مُتَّزِرٌ بِبُرْدَةٍ، فَنَزَعَ الْعِمَامَةَ عَنْ رَأْسِهِ فَاتَّزَرَ بِهَا، وَنَزَعَ الْبُرْدَةَ، فَقَالَ: اشْتَرِ مِنِّي هَذِهِ الْبُرْدَةَ، فَبَاعَهَا مِنْهُ بِالدَّرَاهِمِ، فَمَرَّتْ عَجُوزٌ، فَقَالَتْ: مَا لَكَ يَا صَاحِبَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَأَخْبَرَهَا. فَقَالَتْ: هَا دُونَكَ هَذَا الْبُرْدَ ؛ لِبُرْدٍ طَرَحَتْهُ عَلَيْهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ أَبِي يَحْيَى لَمْ أَجِدْ لَهُ رِوَايَةً عَنِ الصَّحَابَةِ فَيَكُونَ مُرْسَلًا صَحِيحًا.
سیدنا ابوحدرد اسلمی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے کسی یہودی کے چار درہم دینے تھے، یہودی نے ان کے خلاف مقدمہ کرتے ہوئے یہ کہا: اے سیدنا محمد! اس شخص نے میرے چار درہم دینے ہیں اور اس نے ان کے حوالے سے مجھ پر غلبہ پا لیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے اس کا حق دے دو، انہوں نے عرض کی: اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، میں اس پر قدرت نہیں رکھتا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے اس کا حق دو! انہوں نے عرض کی: اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے میں اس کی قدرت نہیں رکھتا، انہوں نے بتایا کہ میں نے اس شخص کو یہ بتایا ہے کہ آپ ہمیں خیبر کی طرف بھیجیں گے، تو ہمیں یہ امید ہے کہ ہمیں مال غنیمت میں سے کچھ حاصل ہو گا، واپس آ کر اس کے حق کی اسے ادائیگی کر دوں گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے اس کا حق دو! راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی بات تین مرتبہ ارشاد فرما دیتے تھے، تو پھر آپ کو نظر ثانی کے لئے درخواست نہیں کی جاتی تھی، سیدنا ابن ابوحدرد رضی اللہ عنہ اس شخص کو ساتھ لے کر بازار کی طرف گئے، اُن کے سر پر پٹی بندھی ہوئی تھی اور انہوں نے چادر کو تہبند کے طور پر باندھا ہوا تھا، انہوں نے اپنا عمامہ سر سے اتارا اور اسے تہبند کے طور پر باندھ لیا اور چادر اتار لی اور اس شخص سے کہا: مجھ سے یہ چادر خرید لو، تو انہوں نے ان درہموں کے عوض میں وہ چادر اُسے فروخت کر دی، ایک بوڑھی عورت گزری اس نے کہا: اے اللہ! کے رسول کے ساتھی! تمہیں کیا ہوا ہے؟ انہوں نے اس خاتون کو سارا معاملہ بتایا، تو اس خاتون نے کہا: یہ لو، یہ چادر لے لو، اس عورت نے یہ بات اس چادر کے بارے میں کہی، جو اس نے ان پر ڈال دی تھی۔
یہ روایت امام أحمد نے امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ میں نے محمد بن ابویحیی کے بارے میں ایسی کوئی روایت نہیں پائی کہ انہوں نے کسی صحابی سے روایت نقل کی ہو، تو یہ روایت ”مرسل“ اور صحیح ہو گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6643]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (655)، اخرجه احمد فـ المسند (422/3)»

الحكم على الحديث:
إسناده مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6644
وَعَنْ مُوسَى بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: أَمَرَ الْحُسَيْنُ مُنَادِيًا، فَنَادَى: أَلَّا يُقْبِلَ مَعَنَا رَجُلٌ عَلَيْهِ دَيْنٌ، فَقَالَ رَجُلٌ: إِنَّ امْرَأَتِي ضَمِنَتْ دَيْنِي؟ فَقَالَ حُسَيْنٌ: وَمَا ضَمَانُ امْرَأَةٍ؟! رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُمَيْرٍ ؛ قَالَ الذَّهَبِيُّ: لَا يُعْرَفُ.
موسیٰ بن عمیر، اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ نے منادی کو یہ حکم دیا تو اس نے یہ اعلان کیا: ہمارے ساتھ کوئی ایسا شخص نہ آئے، جس کے ذمہ کوئی قرض ہو، ایک صاحب بولے: میری بیوی میرے قرض کی ضامن بنتی ہے، تو سیدنا حسین رضی اللہ عنہ نے فرمایا: عورت کی ضمانت کی کیا حیثیت ہے؟
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عمیر ہے امام ذہبی کہتے ہیں: وہ معروف نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6644]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
107. بَابٌ فِيمَنْ أَرَادَ أَنْ يَتَعَجَّلَ أَخْذَ دَيْنِهِ .
اس شخص کا بیان، جو اپنا قرض جلدی لینا چاہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6645
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِإِخْرَاجِ بَنِي النَّضِيرِ مِنَ الْمَدِينَةِ أَتَاهُ أُنَاسٌ مِنْهُمْ فَقَالُوا: إِنَّ لَنَا دُيُونًا؟ لَمْ تَحِلَّ، فَقَالَ:" ضَعُوا وَتَعَجَّلُوا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ الزَّنْجِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو نضیر کو مدینہ منورہ سے نکالنے کا حکم جاری کیا، تو ان میں سے کچھ افراد آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انہوں نے کہا: ہم نے لوگوں سے قرض لینے ہیں جن کا وقت ابھی نہیں آیا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم کچھ معاف کر دو اور کچھ پہلے لے لو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسلم بن خالد زنگی ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6645]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (821)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2372، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 821، 6751»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6646
عَنْ أَشْيَاءَ، فَذَكَرَهَا مِنْهَا: أَنَّهُ نَهَى عَنْ بَيْعِ آجِلٍ بِعَاجِلٍ. قَالَ: وَالْآجِلُ بِالْعَاجِلِ أَنْ يَكُونَ لَكَ عَلَى الرَّجُلِ أَلْفُ دِرْهَمٍ فَيَقُولَ رَجُلٌ: أُعَجِّلُ لَكَ خَمْسَمِائَةٍ وَدَعِ الْبَقِيَّةَ. فَذَكَرَهُ.
وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيُّ، وَهُوَ فِي الْبَزَّارِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے ایک حدیث پہلے گزر چکی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ چیزوں سے منع کیا تھا، انہوں نے اُس میں اس کا بھی ذکر کیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تاخیر والی ادائیگی کے عوض میں جلدی ادائیگی کا سودا کرنے سے منع کیا ہے، راوی نے یہ بات بیان کی ہے: تاخیر والی ادائیگی کے بدلے میں جلدی ادائیگی سے مراد یہ ہے کہ کسی شخص نے ایک ہزار درہم دینے ہوں اور پھر وہ شخص یہ کہے کہ میں آپ کو پانچ سو جلدی دے دیتا ہوں، اور آپ باقی رقم چھوڑ دیں، تو انہوں نے یہ بات ذکر کی ہے۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ربذی ہے اور
یہ روایت (یا یہ راوی) بزار میں بھی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6646]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6647
وَعَنْ أَبِي الْمُعَارِكِ أَنَّ رَجُلًا مِنْ غَافِقٍ كَانَ لَهُ عَلَى رَجُلٍ مِنْ مَهْرَةَ مِائَةُ دِينَارٍ فِي زَمَنِ عُثْمَانَ، فَغَنِمُوا غَنِيمَةً حَسَنَةً فَقَالَ الْمَهْرِيُّ: أُعَجِّلُ لَكَ سَبْعِينَ دِينَارًا عَلَى أَنْ تَمْحُوَ عَنِّيَ الْمِائَةَ، وَكَانَتِ الْمِائَةُ مُسْتَأْخَرَةً فَرَضِيَ الْغَافِقِيُّ بِذَلِكَ، فَمَرَّ بِهِمَا الْمِقْدَادُ، فَأَخَذَ بِلِجَامِ دَابَّتِهِ لِيُشَهِّدَهُ، فَلَمَّا قَصَّ عَلَيْهِ الْحَدِيثَ قَالَ: كِلَاكُمَا قَدْ أَذِنَ بِحَرْبٍ مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَأَبُو الْمُعَارِكِ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
ابومعارک بیان کرتے ہیں: غافق سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے مہرہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص سے ایک سو دینار لینے تھے، یہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے زمانے کی بات ہے ان لوگوں کو اچھی غنیمت حاصل ہوئی تو مہری نے کہا: میں تمہیں ستر دینار فوری ادا کر دیتا ہوں، اس شرط پر کہ تم ایک سو کی ادائیگی والی تحریر مٹا دو (یعنی باقی رقم چھوڑ دو) حالانکہ ایک سو کی رقم بعد میں ادا کی جانی تھی، غافقی شخص اس بات سے راضی ہو گیا، سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ ان دونوں کے پاس سے گزرے، اس شخص نے ان کے جانور کی لگام تھام لی، تاکہ انہیں گواہ بنا لے، جب اس نے انہیں پورا واقعہ سنایا، تو انہوں نے فرمایا: تم دونوں نے اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ جنگ کا اعلان کیا ہے (یعنی سود والا کام کرنے کی کوشش کی ہے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، ابومعارک سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6647]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (252/20)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
108. بَابُ مَطْلِ الْغَنِيِّ .
خوشحال شخص کا (ادائیگی میں) ٹال مٹول کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6648
عَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَطْلُ الْغَنِيِّ ظُلْمٌ، فَإِذَا أُتْبِعَ أَحَدُكُمْ عَلَى مَلِيءٍ فَلْيَتْبَعْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”خوشحال شخص کا (ادائیگی میں) ٹال مٹول کرنا ظلم ہے، اور جب کسی شخص کو (وصولی کے لئے) کسی خوشحال شخص کے سپرد کیا جائے، تو اسے چلے جانا چاہیئے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6648]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1298)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6649
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ بَيْعَتَيْنِ فِي بَيْعَةٍ وَقَالَ:" مَطْلُ الْغَنِيِّ ظُلْمٌ، وَإِذَا أُحِيلَ أَحَدُكُمْ عَلَى مَلِيءٍ فَلْيَحْتَلْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا الْحَسَنَ بْنَ عَرَفَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ہی سودے میں، دو سودے کرنے سے منع کیا ہے، اور یہ ارشاد فرمایا ہے: ”خوشحال شخص کا (ادائیگی میں) ٹال مٹول کرنا ظلم ہے، جب ایک شخص کو کسی خوشحال شخص کے حوالے کیا جائے گا، تو اُسے دوسرے کے پیچھے چلے جانا چاہیے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف حسن بن عرفہ نامی راوی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6649]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 6591، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5913»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں