الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
51. بَابُ مَا جَاءَ فِي الرُّقَى لِلْعَيْنِ وَالْمَرَضِ وَغَيْرِ ذَلِكَ
نظر لگنے، بیماری، یا س کے علاوہ کسی چیز کے لئے دم کرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8455
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدِهِ: فَانْطَلَقَتْ بِي أُمِّي إِلَى رَجُلٍ جَالِسٍ فِي الْجَبَّانَةِ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَالَ:" يَا لَبَّيْكِ وَسَعْدَيْكِ". ثُمَّ أَدْنَتْنِي مِنْهُ فَجَعَلَ يَنْفُثُ وَيَتَكَلَّمُ بِكَلَامٍ لَا أَدْرِي مَا هُوَ، فَسَأَلْتُ أُمِّي بَعْدَ ذَلِكَ: مَا كَانَ يَقُولُ؟ قَالَتْ: كَانَ يَقُولُ:" أَذْهِبِ الْبَأْسَ رَبَّ النَّاسِ اشْفِ أَنْتَ الشَّافِي وَلَا شَافِيَ إِلَّا أَنْتَ".
وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَرِجَالُ هَذِهِ الطَّرِيقِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَرِجَالُ هَذِهِ الطَّرِيقِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
امام طبرانی کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”میری والدہ مجھے لے کر ایک صاحب کے پاس گئیں، جو ایک قبرستان کے پاس تشریف فرماتے تھے، میری والدہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں متوجہ ہوں، پھر میری والدہ نے مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دم کرنا شروع کیا اور کچھ کلام پڑھنا شروع کیا، مجھے نہیں معلوم کہ وہ کیا تھا؟ بعد میں، میں نے اپنی والدہ سے معلوم کیا کہ وہ کیا کلمات تھے، تو انہوں نے بتایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ پڑھا تھا: ”اے لوگوں کے پروردگار! تو تکلیف کو رخصت کر دے، تو شفاء عطا کر دے، تو شفاء عطا کرنے والا ہے، شفاء عطا کرنے والا صرف، تو ہی ہے“۔ امام أحمد کے رجال اور اس طریق کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8455]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (418/3)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8456
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَاطِبٍ، عَنْ أُمِّ جَمِيلٍ بِنْتِ الْمُجَلَّلِ - يَعْنِي أُمَّهُ - قَالَتْ: أَقْبَلْتُ بِكَ مِنْ أَرْضِ الْحَبَشَةِ حَتَّى إِذَا كُنْتُ مِنَ الْمَدِينَةِ عَنْ لَيْلَةٍ أَوْ لَيْلَتَيْنِ طَبَخْتُ لَكَ طَبِيخًا، فَفَنِيَ الْحَطَبُ فَخَرَجْتُ أَطْلُبُهُ، فَتَنَاوَلْتَ الْقِدْرَ فَانْكَفَأَتْ عَلَى ذِرَاعِكَ فَأَتَيْتُ بِكَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: بِأَبِي وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاطِبٍ، فَتَفَلَ فِي فِيكَ، وَمَسَحَ عَلَى رَأْسِكَ، وَدَعَا لَكَ، وَجَعَلَ يَتْفُلُ عَلَى يَدِكَ وَهُوَ يَقُولُ:" أَذْهِبِ الْبَاسَ رَبَّ النَّاسِ وَاشْفِ أَنْتَ الشَّافِي لَا شِفَاءَ إِلَّا شِفَاؤُكَ شِفَاءً لَا يُغَادِرُ سَقَمًا".
فَقَالَتْ: فَمَا قُمْتُ بِكَ مِنْ عِنْدِهِ حَتَّى بَرِأَتْ يَدُكَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاطِبٍ، وَهُوَ أَوَّلُ مَنْ سُمِّيَ بِكَ.
وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنِ عُثْمَانَ الْحَاطِبِيُّ ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ.

سیدنا محمد بن حاطب رضی اللہ عنہ، سیدہ ام جمیل بنت مجلل رضی اللہ عنہا، یعنی جو اُن کی والدہ ہیں، ان کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: وہ خاتون کہتی ہیں: میں تمہیں لے کے حبشہ کی سرزمین سے آئی، جب میں مدینہ منورہ سے ایک یا دو راتوں کے فاصلے پر موجود تھی، تو میں نے تمہارے لئے ہنڈیا پکائی لکڑیاں ختم ہو گئیں میں لکڑیوں کی تلاش میں نکلی، تم ہنڈیا کے پاس آئے، اور تم نے اسے اپنے بازوؤں پر گرا لیا، میں تمہیں لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، یہ محمد بن حاطب ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہارے منہ میں لعاب دہن ڈالا اور تمہارے سر پر ہاتھ پھیرا اور تمہارے لئے دعا کی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہارے ہاتھ پر دم کرنا شروع کیا، آپ یہ پڑھ رہے تھے: ”اے لوگوں کے پرودگار! تکلیف کو رخصت کر دے، تو شفاء عطا کر دے، تو شفاء عطا کرنے والا ہے، شفاء صرف تیری عطا کردہ شفاء ہے، ایسی شفاء عطا کر دے، جو بیماری کو نہ رہنے دے“۔ وہ خاتون بیان کرتی ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے تمہیں لے کر، میں ابھی اٹھی نہیں تھی کہ تمہارا ہاتھ ٹھیک ہو گیا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”یا رسول اللہ! یہ محمد بن حاطب ہے، یہ وہ پہلا بچہ ہے، جس کا نام آپ کے نام پر رکھا گیا ہے“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن عثمان حاطبی ہے، جسے ابوحاتم نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8456]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (363/24) اخرجه احمد فى المسند (418/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26920»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8457
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَاطِبٍ قَالَ: وَقَعَتِ الْقِدْرُ عَلَى يَدِي فَاحْتَرَقَتْ يَدِي فَانْطَلَقَ بِي أَبِي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَ يَتْفُلُ عَلَيْهَا وَيَقُولُ:" أَذْهِبِ الْبَاسَ رَبَّ النَّاسِ". أَحْسَبُهُ قَالَ:" وَاشْفِ إِنَّكَ أَنْتَ الشَّافِي".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا محمد بن حاطب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے ہاتھ پر ہنڈیا گر گئی، میرا ہاتھ جل گیا، میرے والد مجھے ساتھ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہاتھ پر دم کرنا شروع کیا اور یہ پڑھنا شروع کیا: ”اے لوگوں کے پروردگار! تو تکلیف کو رخصت کر دے۔۔۔۔۔۔۔۔“ راوی کہتے ہیں: روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: ”تو شفاء عطا کر دے! بے شک، تو ہی شفاء عطا کرنے والا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8457]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8457]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (259/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17817»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8458
وَعَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ: عَوَّذَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ تَفْلًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْبَكْرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْبَكْرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سورہ فاتحہ پڑھ کر مجھے دم کیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن یزید بکری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8458]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن یزید بکری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8458]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6693)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6692، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6757»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8459
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ السَّائِبِ الْهِلَالِيِّ، وَهُوَ ابْنُ أَخِي مَيْمُونَةَ قَالَ: قَالَتْ لِي مَيْمُونَةُ: يَا ابْنَ أَخِي تَعَالَ أَرْقِيكَ بِرُقْيَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ:" بِسْمِ اللَّهِ أَرْقِيكَ، وَاللَّهُ يَشْفِيكَ مِنْ كُلِّ دَاءٍ فِيكَ، أَذْهِبِ الْبَاسَ رَبَّ النَّاسِ، اشْفِ لَا شَافِيَ إِلَّا أَنْتَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَعَلَى كُلِّ حَالٍ إِسْنَادُهُ حَسَنٌ، وَسَنَدُ الْأَوْسَطِ أَجْوَدُ.

سیدنا عبدالرحمن بن سائب ہلالی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: یہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے بھتیجے ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے مجھ سے کہا: آؤ! میرے بھتیجے! تاکہ میں تمہیں وہ دم کروں، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دم کیا کرتے تھے، پھر سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے یہ پڑھا: اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، میں تمہیں دم کرتی ہوں، اللہ تعالیٰ تمہیں ہر بیماری سے شفاء دے جو تمہارے اندر موجود ہے، اے لوگوں کے پروردگار! تو تکلیف کو رخصت کر دے، تو شفاء عطا کر دے، شفاء عطا کرنے والا صرف، توہی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے، جو لیث کا کاتب ہے اس کی توثیق کی گئی ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے، ہر حالت میں اس کی سند حسن ہے، اور معجم اوسط کی سند زیادہ عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8459]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (438/23) اخرجه احمد فى المسند (322/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26281، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3318»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 8460
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُعَوِّذُ الْحَسْنَ وَالْحُسَيْنَ:" أُعِيذُكُمَا بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مَنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ وَمَنْ كُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ وَاقَدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ وَاقَدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حسن اور حسین کو یہ پڑھ کر دم کرتے تھے: ”میں تم دونوں کو، اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کی پناہ میں دیتا ہوں، ہر شیطان اور ہامہ (نحوست) کے شر سے، اور ہر لگنے والی نظر سے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن واقد ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8460]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن واقد ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8460]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9179»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8461
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ مَرَّ بِهِ الْحُسَيْنُ وَالْحَسَنُ وَهُمَا صَبِيَّانِ، فَقَالَ:" هَاتُوا ابْنِيَّ أُعَوِّذُهُمَا بِمَا عَوَّذَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ ابْنَيْهِ إِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ، قَالَ: أُعِيذُكُمَا بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مَنْ كُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ، وَمَنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ ذَكْوَانَ، وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ ذَكْوَانَ، وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے، اسی دوران سیدنا حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ گزرے، جو دونوں بچے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے دونوں بیٹوں کو لاؤ! تاکہ میں انہیں وہ دم کر دوں جو سیدنا ابراہیم علیہ السلام اپنے دونوں بیٹوں سیدنا اسماعیل اور سیدنا اسحاق کو کیا کرتے تھے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کلمات پڑھے: ”میں تم دونوں کو اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کی پناہ میں دیتا ہوں، ہر لگنے والی نظر، ہر شیطان اور ہامہ (منحوس چیز) سے“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ذکوان ہے، جسے شعبہ اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8461]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3202) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9984)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9984»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8462
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُعَوِّذُ الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ:" أُعِيذُكُمَا بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَذَرَأَ وَبَرَأَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ هَارُونَ، وَابْنُ رَوْحٍ فَإِنْ كَانَ هُوَ أَحْمَدَ بْنَ هَارُونَ الْبَلَدِيَّ أَوْ أَحْمَدَ بْنَ هَارُونَ الْمِصِّيصِيَّ فَهُوَ ضَعِيفٌ، وَإِنْ كَانَ غَيْرَهُمَا فَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ خَلَا مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى فَإِنَّهُ سَيِّئُ الْحِفْظِ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کو یہ پڑھ کر دم کیا کرتے تھے: ”میں تم دونوں کو اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کی پناہ میں دیتا ہوں، ہر اس چیز کے شر سے، جسے اُس نے پیدا کیا ہے، بنایا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن ہارون ہے، اور ایک راوی ابن نوح ہے اگر تو یہ راوی أحمد بن ہارون بلدی ہے یا أحمد بن ہارون مصیصی ہے، تو پھر یہ ضعیف ہے، اور اگر یہ اُن دونوں کے علاوہ کوئی اور ہے، تو پھر میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں، صرف محمد بن عبدالرحمن بن ابولیلی ہے کا معاملہ مختلف ہے، کیونکہ وہ خراب حافظے کا مالک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8462]

تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 3191، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2060، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4737، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3525، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2430، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12271، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2296»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8463
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَرَجَ، وَخَرَجَ مَعَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَهْلٍ، فَلَمَّا كَانَا بِالْحَرَّةِ نَهَشَتْ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ سَهْلٍ حَيَّةٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ادْعُوَا لِي عَمْرَو بْنَ حَزْمٍ" فَدُعِيَ فَعَرَضَ رُقْيَتَهُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" لَا بَأْسَ بِهَا ارْقِهِ" فَوَضَعَ ابْنُ حَزْمٍ يَدَهُ عَلَيْهِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ هُوَ يَمُوتُ أَوْ قَدْ مَاتَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ارْقِهِ وَإِنْ كَانَ قَدْ يَمُوتُ - أَوْ قَدْ مَاتَ -" فَرَقَاهُ، فَصَحَّ عَبْدُ الرَّحْمَنِ وَانْطَلَقَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُكَيْثٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مَا بَيْنَ ثِقَةٍ وَمَسْتُورٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُكَيْثٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مَا بَيْنَ ثِقَةٍ وَمَسْتُورٍ.
سیدنا سہل بن ابوحثمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نکلے، آپ کے ساتھ سیدنا عبدالرحمن بن سہل رضی اللہ عنہ بھی تھے، جب یہ دونوں حضرات پتھریلی زمین پر پہنچے تو عبدالرحمن بن سہل رضی اللہ عنہ کو ایک سانپ نے ڈس لیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عمرو بن حزم کو میرے پاس بلا کے لاؤ! انہوں نے اپنے دم کے کلمات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کیے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس میں کوئی حرج نہیں ہے، تم اس کو دم کرو! تو ابن حزم نے اپنا ہاتھ اُن پر رکھا اور بولے: یا رسول اللہ! یہ مرنے والا ہے، یا یہ مر چکا ہے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے دم کرو! اگرچہ یہ مر چکا ہے، یا اگرچہ یہ مرنے والا ہے۔ انہوں نے ان صاحب کو دم کیا، تو سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ ٹھیک ہو گئے، اور روانہ ہو گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بشر بن عبداللہ بن مکیث ہے، میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہونے اور مستور ہونے کے درمیان کے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8463]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9147»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8464
وَعَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى ابْنِ نُعَيْمَانَ فَقَالَ:" أَذْهِبِ الْبَاسَ رَبَّ النَّاسِ إِلَهَ النَّاسِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا رفع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابن نعیمان رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لے گئے، اور یہ دعا کی: ”اے لوگوں کے پروردگار! لوگوں کے معبود! تو تکلیف کو رخصت کر دے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8464]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8464]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4401)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4401»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح