الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
51. بَابُ مَا جَاءَ فِي الرُّقَى لِلْعَيْنِ وَالْمَرَضِ وَغَيْرِ ذَلِكَ
نظر لگنے، بیماری، یا س کے علاوہ کسی چیز کے لئے دم کرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8465
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُوَعَكُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا أُعَلِّمُكَ رُقْيَةً رَقَانِي بِهَا جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ -" قُلْتُ: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" بِسْمِ اللَّهِ أَرْقِيكَ وَاللَّهُ يَشْفِيكَ مِنْ كُلِّ دَاءٍ يَعْنِيكَ، خُذْهَا فَلْيَهْنِيكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ الْمِقْدَامِ بْنِ دَاوُدَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِيمَا يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ وَإِذَا أَمْسَى فِي الْأَذْكَارِ وَفِي الِاسْتِعَاذَةِ أَيْضًا، إِنْ شَاءَ اللَّهُ.

سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، آپ کو تکلیف تھی، آپ نے فرمایا: کیا میں تمہیں ایسے دم کی تعلیم نہ دوں؟ جو جبرائیل نے مجھے کیا تھا؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (اس کے کلمات ہیں:) ”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، میں تمہیں دم کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ تمہیں ہر بیماری سے شفاء عطا کرے، جو تمہیں لاحق ہے (یا جس کو تم ٹھیک کروانا چاہتے ہو)“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) تم اسے حاصل کرو! تمہیں اس (کا علم ہونے) کی مبارک ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد مقدام بن داؤد سے نقل کی ہے۔ اور وہ ضعیف ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ میں یہ کہتا ہوں: اس نوعیت کی دیگر احادیث آگے چل کے آئیں گی، جو ”اذکار“ سے متعلق باب میں اور ”پناہ مانگنے“ سے متعلق باب میں آئیں گی کہ صبح شام کے وقت کیا پڑھنا چاہیے؟ اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8465]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
52. بَابُ رُقْيَةِ الْأَلَمِ .
تکلیف کا دم
حدیث نمبر: 8466
عَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا وَجَدَ أَحَدُكُمْ أَلَمًا فَلْيَضَعْ يَدَهُ تَحْتَ أَلَمِهِ ثُمَّ لِيَقُلْ سَبْعَ مَرَّاتٍ: أَعُوذُ بِعِزَّةِ اللَّهِ وَقُدْرَتِهِ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو مَعْشَرٍ نَجِيحٌ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى أَنَّ جَمَاعَةً كَثِيرَةً ضَعَّفُوهُ وَتَوْثِيقُهُ لَيِّنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو مَعْشَرٍ نَجِيحٌ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى أَنَّ جَمَاعَةً كَثِيرَةً ضَعَّفُوهُ وَتَوْثِيقُهُ لَيِّنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کسی شخص کو تکلیف محسوس ہو، تو وہ اپنا ہاتھ تکلیف کی جگہ پر رکھے اور پھر سات مرتبہ یہ کلمات پڑھے: میں اللہ تعالیٰ کی عزت اور اس کی قدرت کی پناہ مانگتا ہوں، ہر چیز کے حوالے سے، جو میں پا رہا ہوں۔ اس کے شر سے پناہ مانگتا ہوں)“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابومحشر نجیح ہے، جسے ثقہ قرار دیا گیا ہے اگرچہ ایک بڑی جماعت نے اسے ضعیف بھی کہا: ہے، اور اس کی توثیق کمزور ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8466]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (92/19) اخرجه أحمد فى المسند (390/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26638»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
53. بَابُ رُقْيَةِ الْجُنُونِ .
جنون کا دم
حدیث نمبر: 8467
عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَهُ أَعْرَابِيٌّ فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ إِنَّ لِي أَخًا وَبِهِ وَجَعٌ، قَالَ:" وَمَا وَجَعُهُ؟" قَالَ: بِهِ لَمَمٌ. قَالَ:" فَأْتِنِي بِهِ" قَالَ: فَوَضَعَهُ بَيْنَ يَدَيْهِ فَعَوَّذَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَأَرْبَعِ آيَاتٍ مِنْ أَوَّلِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ، وَهَاتَيْنِ الْآيَتَيْنِ (وَإِلَهُكُمْ إِلَهٌ وَاحِدٌ) ، وَآيَةِ الْكُرْسِيِّ، وَثَلَاثِ آيَاتٍ مِنْ آخِرِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ، وَآيَةٍ مِنْ آلِ عِمْرَانَ: (شَهِدَ اللَّهُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ) ، وَآيَةٍ مِنَ الْأَعْرَافِ: (إِنَّ رَبَّكُمُ اللَّهُ) ، وَآخَرِ آيَةِ الْمُؤْمِنِينَ: (فَتَعَالَى اللَّهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ) ، وَآيَةٍ مِنْ سُورَةِ الْجِنِّ: (وَأَنَّهُ تَعَالَى جَدُّ رَبِّنَا) ، وَعَشْرِ آيَاتٍ مَنْ أَوَّلِ سُورَةِ الصَّافَّاتِ، وَثَلَاثِ آيَاتٍ مَنْ أَوَّلِ سُورَةِ الْحَشْرِ، (وَقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ) ، وَالْمُعَوِّذَتَيْنِ. فَقَامَ الرَّجُلُ كَأَنَّهُ لَمْ يَشْتَكِ قَطُّ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَفِيهِ أَبُو جَنَابٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ ; لِكَثْرَةِ تَدْلِيسِهِ وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَفِيهِ أَبُو جَنَابٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ ; لِكَثْرَةِ تَدْلِيسِهِ وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا، ایک دیہاتی آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! میرا ایک بھائی ہے، جسے تکلیف لاحق ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اسے کیا تکلیف ہے؟ اس نے عرض کی: اسے جنون (یا مرگی) ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے میرے پاس لے آؤ! سیدنا ابی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اس نے آپ کے سامنے اس کو بٹھایا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دم کیا، آپ نے سورۂ فاتحہ پڑھی، سورہ بقرہ کی ابتدائی چار آیات پڑھیں اور یہ آیت پڑھی: ”اور تمہارا معبود ایک معبود ہے، اور آیت الکرسی اور سورہ بقرہ کی آخری تین آیات پڑھیں، اور سورہ آل عمران کی یہ آیت پڑھی: ”اللہ تعالیٰ یہ گواہی دیتا ہے اس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے“۔ سورہ اعراف کی یہ آیت پڑھی: ”بے شک تمہارا پروردگار اللہ تعالیٰ ہے“۔ سورہ مومنون کی یہ آخری آیات پڑھیں: ”تو اللہ تعالیٰ بلند و برتر ہے، جو بادشاہ ہے، اور حق ہے“۔ سورہ جن کی یہ آیت پڑھی: ”بے شک وہ بلند و برتر ہے، وہ ہمارا پروردگار بزرگی والا ہے“۔ سورہ صافات کی ابتدائی دس آیات پڑھیں، سورہ حشر کی ابتدائی تین آیات پڑھیں، سورۂ اخلاص اور معوذتین (یہ سب آیات پڑھ کر اس کو دم کیا) تو وہ شخص یوں کھڑا ہو گیا، جسے اسے کبھی کوئی شکایت نہیں تھی۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوجناب ہے، اور وہ ضعیف ہے، کیونکہ وہ بکثرت تدلیس کرتا ہے، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8467]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (128/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20670، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8319، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3938/2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8468
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنَّ أَخِي وَجِعَ، قَالَ:" مَا وَجَعُ أَخِيكَ؟" قَالَ: بِهِ لَمَمٌ، قَالَ:" فَابْعَثْ إِلَيَّ بِهِ" قَالَ: فَجَاءَهُ فَجَلَسَ بَيْنَ يَدَيْهِ قَالَ: فَقَرَأَ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاتِحَةَ الْكِتَابِ وَأَرْبَعَ آيَاتٍ مَنْ أَوَّلِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ وَآيَةً مِنْ وَسَطِهَا: (وَإِلَهُكُمْ إِلَهٌ وَاحِدٌ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الرَّحْمَنُ الرَّحِيمُ إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ) حَتَّى فَرَغَ مِنَ الْآيَةِ. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِنَحْوِهِ وَقَالَ: عَشْرَ آيَاتٍ مِنْ سُورَةِ الصَّفِّ وَلَمْ يَقِلْ: مِنْ أَوَّلِهَا. وَقَالَ: وَثَلَاثُ آيَاتٍ مِنْ آخِرِ سُورَةِ الْحَشْرِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ، وَأَبُو جَنَابٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ لِتَدْلِيسِهِ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ، وَأَبُو جَنَابٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ لِتَدْلِيسِهِ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
عبدالرحمن بن ابولیلی ایک شخص کے حوالے سے، اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور بولا: میرے بھائی کو تکلیف ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اسے کیا تکلیف ہے؟ اس نے عرض کی: اسے جنون (یا مرگی) ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے میری طرف بھیجواؤ! جب وہ شخص آپ کے پاس آیا تو وہ شخص آپ کے پاس بیٹھ گیا، راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے سورۃ فاتحہ، سورہ بقرہ کی ابتدائی چار آیات، اور اس کے درمیان میں سے ایک یہ آیت: ”اور تمہارا معبود، ایک معبود ہے اس کے علاوہ تمہارا کوئی معبود نہیں ہے، اور وہ بہت مہربان نہایت رحم والا ہے، بے شک آسان اور زمین کی تخلیق میں،۔۔۔۔۔۔۔۔۔“ یہاں تک کہ آپ نے اس آیت کو مکمل پڑھا۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے تاہم اس روایت میں انہوں نے ”سورہ صف“ کی دس آیات کا ذکر کیا ہے، یہ نہیں کہا: ”اس کی ابتدائی دس آیات“ اور یہ کہا: ہے: ”سورہ حشر کی آخری تین آیات پڑھیں“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا اور ایک راوی ابوجناب ہے جو اپنی تدلیس کی وجہ سے ضعیف ہے ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8468]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1594)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3549»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8469
وَعَنْ حَنَشٍ الصَّنْعَانِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ قَرَأَ فِي أُذُنِ مُبْتَلًى، فَأَفَاقَ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا قَرَأْتَ فِي أُذُنِهِ؟" قَالَ: قَرَأَتُ: (أَفَحَسِبْتُمْ أَنَّمَا خَلَقْنَاكُمْ عَبَثًا) ، حَتَّى فَرَغَ آخِرُ السُّورَةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ أَنَّ رَجُلًا مُوقِنًا قَرَأَ بِهَا عَلَى جَبَلٍ لَزَالَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَفِي عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ أَحَادِيثُ فِي الْعَافِيَةِ مِنَ الْجِنِّ مِنْ غَيْرِ رُقْيَةٍ بِبَرَكَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.

حنش صنعانی نے، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: انہوں نے ایک بیہوش شخص کے کان میں تلاوت کی، تو اسے ہوش آ گیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا: تم نے اس کے کان میں کیا پڑھا ہے؟ انہوں نے عرض کی: میں نے یہ پڑھا ہے: ”کیا تم یہ گمان کرتے ہو کہ ہم نے تمہیں عبث پیدا کیا ہے؟“۔ اسے سورت کے آخر تک پڑھا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر کوئی شخص یقین رکھتے ہوئے، اسے کسی پہاڑ پر پڑھ دے، تو وہ اپنی جگہ سے ہل جائے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، جس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ ”نبوت کی علامات“ سے متعلق باب میں، ایسی احادیث آئیں گی، جن میں یہ ذکر ہو گا کہ کسی دم کے بغیر، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی برکت کی وجہ سے، جنون سے عافیت نصیب ہو گئی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8469]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5045)»
الحكم على الحديث:
حدیث ثابت
54. بَابُ فِيمَنْ صَبَرَ عَلَى اللَّمَمِ .
اس شخص کا بیان، جو مرگی پر صبر کرتا ہے
حدیث نمبر: 8470
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ ادْعُ اللَّهَ لِي أَنْ يَشْفِيَنِي قَالَ:" إِنْ شِئْتِ دَعَوْتُ اللَّهَ أَنْ يَشْفِيَكَ، وَإِنْ شِئْتِ فَاصْبِرِي وَلَا حِسَابَ عَلَيْكِ؟" قَالَتْ: بَلْ أَصْبِرُ وَلَا حِسَابَ عَلَيَّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، خَلَا مُحَمَّدَ بْنَ عَمْرٍو، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، خَلَا مُحَمَّدَ بْنَ عَمْرٍو، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، اور عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئے کہ وہ مجھے شفاء عطا کر دے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم چاہو! تو میں اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کر دیتا ہوں کہ وہ تمہیں شفاء عطا کر دے اور اگر تم چاہو، تو اس پر صبر سے کام لو، تمہیں حساب نہیں دینا ہو گا، اس نے کہا: میں صبر سے کام لیتی ہوں، تاکہ مجھے حساب نہ دینا پڑے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن عمرو کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے، ویسے اُس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8470]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن عمرو کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے، ویسے اُس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8470]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (441/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 9396»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
55. بَابُ مَا يُخْشَى عَلَى الْإِنْسَانِ فِي نَوْمِهِ بَعْدَ الْعَصْرِ وَغَيْرِ ذَلِكَ .
عصر کے بعد سونے کے بارے میں انسان کے لئے کس بات کا اندیشہ پایا جاتا ہے؟ اور دیگر امور کا بیان
حدیث نمبر: 8471
عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ نَامَ بَعْدَ الْعَصْرِ فَاخْتُلِسَ عَقْلُهُ فَلَا يَلُومَنَّ إِلَّا نَفْسَهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى عَنْ شَيْخِهِ عَمْرِو بْنِ الْحُصَيْنِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى عَنْ شَيْخِهِ عَمْرِو بْنِ الْحُصَيْنِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”جو شخص عصر کے بعد سو جائے، اور اس کی عقل اُچک لی جائے، تو وہ صرف اپنے آپ کو ملامت کرے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اپنے استاد عمرو بن حصین کے حوالے سے نقل کی ہے۔ اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8471]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اپنے استاد عمرو بن حصین کے حوالے سے نقل کی ہے۔ اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8471]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4918)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2592، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5466»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 8472
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَعْتَرُّ الْمَرْءُ عِنْدَ أَرْبَعَةِ خِصَالٍ: إِذَا نَامَ وَحْدَهُ، وَإِذَا نَامَ مُسْتَلْقِيًا، وَإِذَا نَامَ فِي مِلْحَفَةٍ مُعَصْفَرَةٍ، وَإِذَا اغْتَسَلَ بِفَضَاءٍ مِنَ الْأَرْضِ، فَمَنِ اسْتَطَاعَ أَلَا يَغْتَسِلَ بِفَضَاءٍ مِنَ الْأَرْضِ، فَإِنْ كَانَ لَا بُدَّ فَاعِلًا فَلْيَخُطَّ خَطًّا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَرْوَانُ بْنُ سَالِمٍ الْغِفَارِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَرْوَانُ بْنُ سَالِمٍ الْغِفَارِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی چار خصلتوں کی وجہ سے خرابی کا شکار ہوتا ہے، جب وہ تنہا سوئے، جب وہ چت لیٹ کر سو جائے، جب وہ معصفر والے لحاف میں سوئے، اور جب وہ کھلی جگہ پر غسل کرے، جو شخص یہ استطاعت رکھتا ہو کہ وہ کھلی جگہ پر غسل نہ کرے (تو اسے ایسا ہی کرنا چاہیے) اور اگر مجبوری ہو، تو پھر اسے لکیر لگا لینی چاہیے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مروان بن سالم غفاری ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8472]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مروان بن سالم غفاری ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8472]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1909»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
56. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَطِّ .
لکیر لگانے (یعنی علم رمل) کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8473
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كَانَ نَبِيٌّ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ يَخُطُّ فَمَنْ وَافَقَ عِلْمَهُ فَهُوَ عِلْمُهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”انبیاء میں سے ایک نبی لکیر لگایا کرتے تھے (یعنی علم رمل کرتے تھے) تو جس شخص کا علم، ان کے علم کے مطابق ہو، اسے علم ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8473]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8473]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 8873»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
57. بَابُ مَا جَاءَ فِي النُّجُومِ وَالْحُرُوفِ .
علم نجوم اور علم حروف کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8474
عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا عَلِيُّ أَسْبِغِ الْوُضُوءَ وَإِنْ شَقَّ عَلَيْكَ، وَلَا تَأْكُلِ الصَّدَقَةَ، وَلَا تُنْزِ الْحُمُرَ عَلَى الْخَيْلِ، وَلَا تُجَالِسْ أَصْحَابَ النُّجُومِ".
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ مِنْهُ: إِنْزَاءُ الْحُمُرِ عَلَى الْخَيْلِ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَفِيهِ هَارُونُ بْنُ مُسْلِمٍ صَاحِبُ الْحِنَّاءِ، لَيَّنَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَوَثَّقَهُ الْحَاكِمُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے علی! اچھی طرح وضو کرو، خواہ یہ تم پر گراں گزرے اور تم صدقہ نہ کھانا، اور تم گدھے کی گھوڑی کے ذریعے جفتی نہ کروانا اور تم نجومیوں کے ساتھ نہ بیٹھنا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد اور امام نسائی رحمہ اللہ نے اس میں سے گدھے کی گھوڑی کے ساتھ جفتی والا حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بارون بن مسلم جو صاحب حناء ہے۔ ابوحاتم نے اسے کمزور قرار دیا ہے حاکم نے اسے ثقہ کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8474]

تخریج الحدیث: «أخرجه سنن أبي داود برقم: 2565، وأخرجه مسند أحمد برقم: 583»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف