الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعَمَائِمِ .
عماموں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8501
وَعَنْ أَبِي عَبْدِ السَّلَامِ قَالَ: قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ: كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعْتَمُّ؟ قَالَ: كَانَ يُدَوِّرُ كُورَ عِمَامَتِهِ عَلَى رَأْسِهِ، وَيَغْرِزُهَا مِنْ وَرَائِهِ وَيُرْسِلُهَا بَيْنَ كَتِفَيْهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا أَبَا عَبْدِ السَّلَامِ وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا أَبَا عَبْدِ السَّلَامِ وَهُوَ ثِقَةٌ.
ابوعبدالسلام بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کیسے عمامہ باندھتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عمامے کے پیچ کو اپنے سر پر لپیٹتے تھے اور پھر پیچھے کی طرف اس کو اندر کر کے دونوں کندھوں کے درمیان اسے چھوڑ دیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ابوعبدالسلام کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8501]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ابوعبدالسلام کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8501]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 8502
وَعَنْ أَبِي مُوسَى أَنَّ جِبْرِيلَ نَزَلَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَلَيْهِ عِمَامَةٌ سَوْدَاءُ قَدْ أَرْخَى ذَوَائِبَهُ مِنْ وَرَائِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ تَمَّامٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ بِهَذَا الْحَدِيثِ وَغَيْرِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ تَمَّامٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ بِهَذَا الْحَدِيثِ وَغَيْرِهِ.
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا جبرائیل نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئے انہوں نے سیاہ عمامہ باندھا ہوا تھا، اور اس کا شملہ پیچھے لٹکایا ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن تمام ہے، اور وہ اس حدیث اور دیگر احادیث کے حوالے سے ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8502]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن تمام ہے، اور وہ اس حدیث اور دیگر احادیث کے حوالے سے ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8502]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8503
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عَلَيْكُمْ بِالْعَمَائِمِ فَإِنَّهَا سِيمَا الْمَلَائِكَةِ وَأَرْخُوهَا خَلَفَ ظُهُورِكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ يُونُسَ قَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ: مَجْهُولٌ. وَذَكَرَ الذَّهَبِيُّ هَذَا الْحَدِيثَ فِي تَرْجَمَةِ يَحْيَى بْنِ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ الْمِصْرِيِّ شَيْخِ الطَّبَرَانِيِّ، وَمَعَ ذَلِكَ فَقَدْ وَثَّقَهُ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم پر عمامہ باندھنا لازم ہے، کیونکہ یہ فرشتوں کا علامتی نشان ہے، اور تم انہیں اپنی پشت پر لٹکا کے رکھو (یعنی شملہ رکھو)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن یونس ہے۔ امام دارقطنی رحمہ اللہ کہتے ہیں: وہ مجہول ہے۔ امام ذہبی نے یحیی بن عثمان بن صالح مصری جو امام طبرانی کے استاد ہیں ان کے حالات میں یہ حدیث ذکر کی ہے، اور اس کے ہمراہ انہوں نے اس کی توثیق کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8503]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13418)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13418»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8504
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يُوَلِّي وَالِيًا حَتَّى يُعَمِّمَهُ وَيُرْخِيَ لَهَا [ عَذَبَةً ] مِنَ الْجَانِبِ الْأَيْمَنِ نَحْوَ الْأُذُنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ جَمِيعُ بْنُ ثَوْبٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ أَبِي الدَّرْدَاءِ:" إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى أَصْحَابِ الْعَمَائِمِ يَوْمَ الْجُمْعَةَ" فِي الْجُمْعَةِ.

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کسی بھی شخص کو کسی کام کا نگران اس وقت تک مقرر نہیں کرتے تھے جب تک اسے عمامہ نہیں باندھ دیتے تھے اور دائیں جانب کان کی طرف شملہ نہیں لٹکا دیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جمیع بن ثوب ہے، اور وہ متروک ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں۔ اس سے پہلے سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے منقول یہ حدیث گزر چکی ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے جمعہ والے دن عمامہ والے افراد پر رحمت نازل کرتے ہیں یہ کتاب الجمعہ میں گزری ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8504]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7641)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7641»
الحكم على الحديث:
موضوع
3. بَابٌ فِي الْقَلَنْسُوَةِ .
ٹوپی کا بیان
حدیث نمبر: 8505
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَلْبَسُ قَلَنْسُوَةً بَيْضَاءَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ خِرَاشٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: رُبَّمَا أَخْطَأَ، وَضَعَّفَهُ جُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ خِرَاشٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: رُبَّمَا أَخْطَأَ، وَضَعَّفَهُ جُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سفید ٹوپی پہنتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن خراش ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے وہ کہتے ہیں: یہ بعض اوقات غلطی کر جاتا ہے جمہور ائمہ نے اسے ضعیف قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8505]

تخریج الحدیث: «أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2246»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8506
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَلْبَسُ كُمَّةً بَيْضَاءَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ مُحَمَّدِ بْنِ حَنِيفَةَ الْوَاسِطِيِّ وَهُوَ ضَعِيفٌ لَيْسَ بِالْقَوِيِّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ مُحَمَّدِ بْنِ حَنِيفَةَ الْوَاسِطِيِّ وَهُوَ ضَعِيفٌ لَيْسَ بِالْقَوِيِّ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سفید ٹوپی پہنا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد محمد بن حنیفہ واسطی کے حوالے سے نقل کی ہے وہ ضعیف ہے، قوی نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8506]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد محمد بن حنیفہ واسطی کے حوالے سے نقل کی ہے وہ ضعیف ہے، قوی نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8506]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6179»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
4. بَابٌ فِي الْقَمِيصِ وَالْكُمِّ .
قمیص اور آستین کا بیان
حدیث نمبر: 8507
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: لَمْ يَكُنْ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا قَمِيصٌ وَاحِدٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ مَيْسَرَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ مَيْسَرَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صرف ایک قمیص ہوتی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن میسرہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8507]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن میسرہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8507]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5700»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8508
وَعَنْ عَطَاءٍ قَالَ: كَانَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ يَلْبَسُ قَمِيصًا مِنْ كَرَابِيسَ إِلَى نِصْفِ سَاقَيْهِ وَرِدَاؤُهُ يَضْرِبُ أَلْيَتَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَطَاءٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ دُحَيْمٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَطَاءٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ دُحَيْمٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
عطاء بیان کرتے ہیں: سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ اونی قمیص پہنتے تھے جو نصف پنڈلی تک آتی تھی اور ان کی چادر ان کی پشت تک آتی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن عطاء ہے، اور وہ ضعیف ہے دحیم نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8508]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (260)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 260»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8509
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ يَدُ كُمِّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الرُّصْغِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی آستین کلائی تک ہوتی تھی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8509]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8509]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2942)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
5. بَابٌ فِي السَّرَاوِيلِ .
شلوار (یا پاجامہ) کا بیان
حدیث نمبر: 8510
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: دَخَلْتُ يَوْمًا السُّوقَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَلَسَ إِلَى الْبَزَّازِينَ، فَاشْتَرَى سَرَاوِيلَ بِأَرْبَعَةِ دَرَاهِمَ، وَكَانَ لِأَهْلِ السُّوقِ وَزَّانٌ يَزِنُ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اتَّزِنْ وَأَرْجِحْ" فَقَالَ الْوَزَّانُ: إِنَّ هَذِهِ لَكَلِمَةٌ مَا سَمِعْتُهَا مِنْ أَحَدٍ، فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: فَقُلْتُ لَهُ: كَفَى بِكَ مِنَ الرَّهَقِ وَالْجَفَاءِ فِي دِينِكَ أَلَّا تَعْرِفَ نَبِيَّكَ؟ فَطَرَحَ الْمِيزَانَ وَوَثَبَ إِلَى يَدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُرِيدُ أَنْ يُقَبِّلَهَا، فَحَذَفَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدَهُ مِنْهُ فَقَالَ:" مَا هَذَا؟ إِنَّمَا يَفْعَلُ هَذَا الْأَعَاجِمُ بِمُلُوكِهَا وَلَسْتُ بِمَلِكٍ إِنَّمَا أَنَا رَجُلٌ مِنْكُمْ". فَوَزَنَ وَأَرْجَحَ وَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - السَّرَاوِيلُ، قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: فَذَهَبْتُ لِأَحْمِلَهُ عَنْهُ فَقَالَ:" صَاحِبُ الشَّيْءِ أَحَقُّ بِشَيْئِهِ أَنْ يَحْمِلَهُ إِلَّا أَنْ يَكُونَ ضَعِيفًا فَيَعْجِزَ عَنْهُ فَيُعِينُهُ أَخُوهُ الْمُسْلِمُ". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَإِنَّكَ لِتَلْبَسُ السَّرَاوِيلَ؟ قَالَ:" أَجَلْ فِي السَّفَرِ وَالْحَضَرِ، وَفِي اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ، فَإِنِّي أُمِرْتُ بِالسِّتْرِ فَلَمْ أَجِدْ شَيْئًا أَسْتَرَ مِنْهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ زِيَادٍ الْبَصْرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ زِيَادٍ الْبَصْرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بازار میں داخل ہوا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کپڑا فروخت کرنے والوں کے پاس تشریف فرما ہوئے آپ نے چار درہم کے عوض میں ایک شلوار خریدی (یا پاجامہ خریدا) بازار والوں میں ایک وزان تھا جو وزن کیا کرتا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا تم وزن کرتے ہوئے (دوسرے فریق کے پلڑے کو) بھاری رکھنا وزان نے کہا: یہ کلمہ میں نے اس سے پہلے کبھی کسی سے نہیں سنا سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے اس سے کہا: تمہاری کم عقلی کے لئے، اور تمہارے دین میں جفا کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ تم نے اپنے نبی کو نہیں پہچانا، اس نے پلڑے کو ایک طرف رکھا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ کی طرف جھک گیا وہ اسے بوسہ دینا چاہتا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ اس سے چھڑوایا اور فرمایا: یہ کیا ہے عجمی لوگ اپنے بادشاہوں کے ساتھ ایسا کرتے ہیں، میں بادشاہ نہیں ہوں، میں تم میں سے ایک فرد ہوں، پھر اس شخص نے وزن کرتے ہوئے دوسرے کے پلڑے کو بھاری رکھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ شلوار (یا پاجامہ) لے لیا، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں آگے بڑھاتا کہ میں اسے اُٹھا لوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: چیز والا شخص، اپنی چیز کو اٹھانے کا زیادہ حق رکھتا ہے، البتہ اگر وہ ضعیف ہو، اور اسے اٹھانے سے عاجز ہو، تو پھر اس کا مسلمان بھائی اس کی مدد کر دے، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ شلوار پہنیں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! سفر اور حضر کے دوران، اور رات میں اور دن میں (اسے استعمال کروں گا) کیونکہ مجھے پردہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، اور میں نے ایسی کوئی چیز نہیں پائی جو اس سے زیادہ پردہ والی ہو“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن زیاد بصری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8510]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن زیاد بصری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8510]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6112)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6590، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 9904، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3996»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف