الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. بَابٌ فِي الْإِزْرَارِ وَمَوْضِعِهِ .
تہبند کا بیان اور اس کی جگہ کا بیان
حدیث نمبر: 8531
وَعَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: بَيْنَمَا رَجُلٌ يُصَلِّي وَهُوَ مُسْبِلٌ إِزَارَهُ، [ إِذَا ] قَالَ لَهُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اذْهَبْ فَتَوَضَّأَ" قَالَ: فَذَهَبَ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ جَاءَ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اذْهَبْ فَتَوَضَّأْ" ثُمَّ جَاءَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا لَكَ أَمَرْتَهُ يَتَوَضَّأُ ثُمَّ سَكَتَ عَنْهُ؟ فَقَالَ:" إِنَّهُ كَانَ يُصَلِّي وَهُوَ مُسْبِلٌ إِزَارَهُ وَإِنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - لَا يَقْبَلُ صَلَاةَ عَبْدٍ مُسْبِلٍ إِزَارَهُ".
قُلْتُ: عَزَاهُ صَاحِبُ الْأَطْرَافِ إِلَى النَّسَائِيِّ، وَلَمْ أَجِدْ فِي نُسْخَتِي فَلَعَلَّهُ فِي الْكُبْرَى.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: عَزَاهُ صَاحِبُ الْأَطْرَافِ إِلَى النَّسَائِيِّ، وَلَمْ أَجِدْ فِي نُسْخَتِي فَلَعَلَّهُ فِي الْكُبْرَى.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عطاء بن یسار، ایک صحابی کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ایک مرتبہ ایک شخص نماز ادا کر رہا تھا اس نے تہبند کو لٹکایا ہوا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: تم جاؤ اور وضو کرو! راوی کہتے ہیں: وہ شخص گیا وہ آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جاؤ اور وضو کرو! پھر وہ شخص آیا تو انہوں (یعنی راوی صحابی) نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا وجہ ہے کہ آپ نے اس شخص کو وضو کرنے کا حکم دیا اور پھر آپ اس بارے میں خاموش رہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ شخص تہبند کو لٹکا کر نماز ادا کر رہا تھا، اور اللہ تعلی تہبند کو لٹکانے والے بندے کی نماز قبول نہیں کرتا“۔ ”اطراف“ کے مصنف نے اس روایت کی نسبت امام نسائی رحمہ اللہ کی طرف کی ہے، میں نے اپنے پاس موجود نسخے میں
یہ روایت نہیں پائی، شاید یہ ”سنن نسائی کبری“ میں ہو گی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8531]
یہ روایت نہیں پائی، شاید یہ ”سنن نسائی کبری“ میں ہو گی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8531]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (67/4)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 638، وأخرجه مسند أحمد برقم: 16192، 22706، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8762»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 8532
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَأَقْبَلَ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ يَخْطُرُ فِي حُلَّةٍ لَهُ فَلَمَّا قَامَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَا بُرَيْدَةُ هَذَا مِمَّنْ لَا يُقِيمُ اللَّهُ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَزْنًا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَوْنُ بْنُ عُمَارَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَوْنُ بْنُ عُمَارَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے قریش سے تعلق رکھنے والا ایک شخص آیا جو حلے میں لہراتا ہوا آ رہا تھا جب وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آ کر کھڑا ہوا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے بریدہ! یہ ان افراد میں سے ایک ہے، جن کے لئے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن وزن قائم نہیں کرے گا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عون بن عمارہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8532]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عون بن عمارہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8532]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2956)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1304، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4449»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8533
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَحْنُ مُجْتَمِعُونَ فَقَالَ:" يَا مَعْشَرَ الْمُسْلِمِينَ اتَّقُوا اللَّهَ، وَصِلُوا أَرْحَامَكُمْ فَإِنَّهُ لَيْسَ مِنْ ثَوَابٍ أَسْرَعَ مِنْ صِلَةِ الرَّحِمِ، وَإِيَّاكُمْ وَالْبَغْيَ فَإِنَّهُ لَيْسَ مِنْ عُقُوبَةٍ أَسْرَعَ مِنْ عُقُوبَةِ بَغْيٍ، وَإِيَّاكُمْ وَعُقُوقَ الْوَالِدَيْنِ، فَإِنَّ رِيحَ الْجَنَّةِ يُوجَدُ مِنْ مَسِيرَةِ أَلْفِ عَامٍ، وَاللَّهِ لَا يَجِدُهَا عَاقٌّ، وَلَا قَاطِعُ رَحِمٍ، وَلَا شَيْخٌ زَانٍ، وَلَا جَارٌّ إِزَارَهُ خُيَلَاءَ، إِنَّمَا الْكِبْرِيَاءُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، وَالْكَذِبُ كُلُّهُ إِثْمٌ، إِلَّا مَا نَفَعْتَ بِهِ مُؤْمِنًا، وَدَفَعْتَ بِهِ عَنْ دِينٍ، وَإِنَّ فِي الْجَنَّةِ لَسُوقًا مَا يُبَاعُ فِيهَا وَلَا يُشْتَرَى، لَيْسَ فِيهَا إِلَّا الصُّوَرُ، فَمَنْ أَحَبَّ صُورَةً مِنْ رَجُلٍ أَوِ امْرَأَةٍ دَخَلَ فِيهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْكُوفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْكُوفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے ہم لوگ اکٹھے موجود تھے آپ نے ارشاد فرمایا: اے مسلمانوں کے گروہ اللہ تعالیٰ سے ڈرو صلہ رحمی کرو کیونکہ کسی بھی چیز کا ثواب صلہ رحمی سے زیادہ جلدی نہیں ملتا اور تم سرکشی سے بچ کے رہو، کیونکہ کسی بھی چیز کی سزا سرکشی کی سزا سے زیادہ جلدی نہیں ملتی اور تم والدین کی نافرمانی سے بیچ کے رہو، کیونکہ جنت کی خوشبو ایک ہزار سال کی مسافت سے محسوس ہو جاتی ہے، اور اللہ کی قسم! والدین کا نافرمان رشتے داری کے حقوق کو پامال کرنے والا بوڑھا زانی تہبند کو تکبر کے طور پر لٹکانے والا شخص اس کو نہیں پا سکیں گے کیونکہ کبریائی اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو تمام جہاں کا پروردگار ہے، اور جھوٹ سارے کا سارا گناہ ہے، البتہ اس کا معاملہ مختلف ہے جو کسی مومن کو نفع دے، یا تم اس کے ذریعے دین کا دفاع کرو، جنت میں بازار ہیں، جن میں کوئی خرید و فروخت نہیں ہو گی، اس میں صرف تصویریں ہوں گی، جو شخص مرد یا عورت کی جس بھی تصویر کو پسند کرے گا، اُس کی وہ شکل بن جائے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن کثیر کوفی ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8533]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن کثیر کوفی ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8533]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5660»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 8534
وَعَنْ كُرَيْبٍ قَالَ: كُنْتُ أَقُودُ ابْنَ عَبَّاسٍ فِي زُقَاقِ أَبِي لَهَبٍ فَقَالَ: يَا كُرَيْبُ بَلَغْنَا مَكَانَ كَذَا وَكَذَا؟ قُلْتُ: أَنْتَ عِنْدَهُ الْآنَ، فَقَالَ: حَدَّثَنِي الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ قَالَ: بَيْنَا أَنَا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي هَذَا الْمَوْضِعِ، إِذْ أَقْبَلَ رَجُلٌ يَتَبَخْتَرُ بَيْنَ بُرْدَيْنِ، وَيَنْظُرُ إِلَى عِطْفَيْهِ قَدْ أَعْجَبَتْهُ نَفْسُهُ، إِذْ خَسَفَ اللَّهُ بِهِ الْأَرْضَ فِي هَذَا الْمَوْطِنِ فَهُوَ يَتَجَلْجَلُ فِيهَا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ بِاخْتِصَارٍ وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ كُرَيْبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ بِاخْتِصَارٍ وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ كُرَيْبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
کریب بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو ابولہب کی گلی سے لے کے گزر رہا تھا، انہوں نے فرمایا: اے کریب! کیا ہم فلاں، فلاں جگہ تک پہنچ گئے ہیں؟ میں نے جواب دیا: آپ اس وقت وہاں ہی ہیں۔ انہوں نے فرمایا: سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ بات بتائی ہے: ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اس مقام پر موجود تھا، اسی دوران ایک شخص آیا جو دو چادروں کے درمیان اتراتا ہوا چل رہا تھا، وہ اپنی چادروں پر تکبر کر رہا تھا، اور خود پسندی کا شکار تھا، تو اللہ تعالیٰ نے اس مقام پر اُسے زمین میں دھنسا دیا اور وہ قیامت کے دن تک اُس میں دھنستا رہے گا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام بزار نے اس کی مانند روایت اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن کریب ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8534]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2949) اخرجه أبو يعلى فى المسند (6699)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8535
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بَيْنَا رَجُلٌ فِيمَا كَانَ قَبْلَكُمْ خَرَجَ فِي بُرْدَيْنِ أَخْضَرَيْنِ يَخْتَالُ فِيهِمَا، أَمَرَ اللَّهُ الْأَرْضَ فَأَخَذَتْهُ فَهُوَ يَتَجَلْجَلُ فِيهَا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ بِأَسَانِيدَ، وَأَحَدُ أَسَانِيدِ الْبَزَّارِ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ بِأَسَانِيدَ، وَأَحَدُ أَسَانِيدِ الْبَزَّارِ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم سے پہلے کے زمانے میں ایک شخص دو سبز چادریں پہن کر نکلا اور وہ تکبر کر رہا تھا، اللہ تعالیٰ نے زمین کو حکم دیا، تو زمین نے اسے پکڑ لیا، اور وہ قیامت کے دن تک اُس میں دھنستا رہے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اسے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے۔ امام بزار کی اسانید میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8535]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اسے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے۔ امام بزار کی اسانید میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8535]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 10963»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8536
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بَيْنَا رَجُلٌ فِيمَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ خَرَجَ فِي بُرْدَيْنِ فَاخْتَالَ فِيهِمَا، فَأَمَرَ اللَّهُ الْأَرْضَ فَأَخَذَتْهُ، فَهُوَ يَتَجَلْجَلُ فِيهَا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ زِيَادُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ النُّمَيْرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ زِيَادُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ النُّمَيْرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم سے پہلے کے زمانے میں ایک شخص دو چادریں پہن کر نکلا وہ ان پر تکبر کر رہا تھا اللہ تعالیٰ نے زمین کو حکم دیا زمین نے اسے پکڑ لیا تو وہ قیامت کے دن تک زمین میں دھنستا رہے گا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی زیاد بن عبداللہ نمیری ہے، اور وہ ضعیف ہے ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، اور یہ کہا: ہے: یہ غلطی کر جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8536]

تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (4302)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8537
وَعَنْ جَابِرٍ - أَحْسَبُهُ رَفَعَهُ -:" أَنْ رَجُلًا كَانَ فِي حُلَّةٍ حَمْرَاءَ فَتَبَخْتَرَ وَاخْتَالَ فِيهَا فَخَسَفَ اللَّهُ بِهِ الْأَرْضَ فَهُوَ يَتَجَلْجَلُ فِيهَا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ (راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے) مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: ”ایک شخص نے سرخ حلہ پہنا ہوا تھا، اور وہ اس میں تکبر کرتے ہوئے اترا کے چل رہا تھا، تو اللہ تعالیٰ نے اسے زمین میں دھنسا دیا اور وہ قیامت کے دن تک اس میں دھنستا رہے گا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8537]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8537]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2955)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8538
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" بَيْنَمَا رَجُلٌ يَنْظُرُ فِي عِطْفَيْهِ قَدْ أَعْجَبَتْهُ نَفْسُهُ إِذْ تَجَلْجَلَتْ بِهِ الْأَرْضُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ".
قُلْتُ: رَوَى لَهُ الْبُخَارِيُّ وَالنَّسَائِيُّ: بَيْنَا رَجُلٌ يَجُرُّ إِزَارَهُ. زَادَ النَّسَائِيُّ: مِنَ الْخُيَلَاءِ إِذْ خُسِفَ بِهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا أَحْمَدَ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيَّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ایک مرتبہ ایک شخص اپنے لباس کو دیکھ کر خود پسندی کا شکار تھا تو وہ قیامت کے دن تک زمین میں دھنستا رہے گا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام بخاری رحمہ اللہ اور امام نسائی رحمہ اللہ نے ان صحابی کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: ایک شخص اپنے تہبند کون لٹکا کر چل رہا تھا“ امام نسائی رحمہ اللہ نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: تکبر کے طور پر وہ ایسا کر رہا تھا، تو اسے زمین میں دھنسا دیا گیا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف أحمد بن محمد بن ابوبکر مقدمی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8538]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف أحمد بن محمد بن ابوبکر مقدمی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8538]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2950)، أخرجه سنن النسائي برقم: 5326، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5946»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8539
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِزْرَةُ الْمُؤْمِنِ إِلَى نِصْفِ السَّاقِ، وَلَيْسَ عَلَيْهِ حَرَجٌ فِيمَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْكَعْبَيْنِ، وَمَا أَسْفَلَ مِنْ ذَلِكَ فَفِي النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الْقُرَشِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الْقُرَشِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مومن کا تہبند نصف پنڈلی تک ہو گا وہاں سے لے کر ٹخنوں تک کے درمیان میں اس پر کوئی حرج نہیں ہے، لیکن جو اس سے نیچے ہو گا وہ جہنم میں ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حکم بن عبدالملک قرشی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8539]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حکم بن عبدالملک قرشی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8539]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8540
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ جَرَّ ثَوْبَهُ خُيَلَاءَ لَمْ يَنْظُرِ اللَّهُ إِلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَإِنْ كَانَ عَلَى اللَّهِ كَرِيمًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَلْهَانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَلْهَانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص اپنے کپڑے کو تکبر کے طور پر لٹکائے گا قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس کی طرف نظر رحمت نہیں کرے گا، اگرچہ وہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک معزز ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8540]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8540]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10559)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9778»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف