الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. بَابٌ فِي الْإِزْرَارِ وَمَوْضِعِهِ .
تہبند کا بیان اور اس کی جگہ کا بیان
حدیث نمبر: 8521
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كَسَانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حُلَّةً مِنَ السِّيَرَاءِ أَهْدَاهَا لَهُ فَيْرُوزُ فَلَبِسْتُ الْإِزَارَ فَأَغْرَقَنِي طُولًا وَعَرْضًا، وَلَبِسْتُ الرِّدَاءَ فَتَقَنَّعْتُ بِهِ، فَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِعَاتِقِي فَقَالَ:" يَا عَبْدَ اللَّهِ ارْفَعِ الْإِزَارَ فَإِنَّ مَا مَسَّتِ الْأَرْضُ مِنَ الْإِزَارِ إِلَى أَسْفَلَ مِنَ الْكَعْبَيْنِ فِي النَّارِ".
قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ: فَلَمْ أَرَ إِنْسَانًا قَطُّ أَشَدَّ تَشْمِيرًا مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ.
قُلْتُ: لَهُ أَحَادِيثُ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى بِبَعْضِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: لَبِسْتُ ثَوْبًا جَدِيدًا فَأَتَيْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ عِنْدَ حُجْرَةِ حَفْصَةَ فِي لَيْلَةٍ مُظْلِمَةٍ فَسَمِعَ قَعْقَعَةَ الثَّوْبِ.
وَفِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ”سیرائی حلہ“ پہننے کے لئے دیا، جو فیروز نے آپ کو تحفے کے طور پر دیا تھا، میں نے تہبند پہنا، تو وہ طوالت اور چوڑائی میں بہت بڑا تھا، میں نے چادر لی اسے لپیٹا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے کندھے کو پکڑا اور فرمایا: اے عبداللہ! تم تہبند کو اونچا رکھو! کیونکہ ٹخنوں سے نیچے تہبند کا جو حصہ زمین کے ساتھ مس ہو، وہ جہنم میں ہو گا۔ عبداللہ بن محمد کہتے ہیں: میں نے کوئی ایسا شخص نہیں دیکھا، جو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے زیادہ اہتمام کے ساتھ تہبند اونچا رکھتا ہو۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے ”صحیح“ میں ایک حدیث مذکور ہے، جو اس سیاق کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ امام ابویعلیٰ نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے، تا ہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ”میں نے نیا لباس پہنا، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے حجرے کے پاس موجود تھے، یہ ایک تاریک رات کی بات ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک کپڑے کی آواز سنی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔“ امام أحمد کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن عقیل ہے اس کی نقل کردہ حدیث، حسن ہے، اس (راوی) میں ضعف پایا جاتا ہے اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8521]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابر بعلي فى المسند (5714) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13176) اخرجه أحمد فى المسند (5713)، أخرجه مسند أحمد برقم: 5680»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 8522
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا تَحْتَ الْكَعْبَيْنِ مِنَ الْإِزَارِ فَفِي النَّارِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ وَقَدْ صَرَّحَ ابْنُ إِسْحَاقَ بِالسَّمَاعِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ وَقَدْ صَرَّحَ ابْنُ إِسْحَاقَ بِالسَّمَاعِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تہبند کا جو حصہ ٹخنوں سے نیچے ہو، وہ جہنم میں ہو گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں اس میں ابن اسحاق نے سماع کی صراحت کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8522]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں اس میں ابن اسحاق نے سماع کی صراحت کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8522]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (257/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 25641»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8523
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ فُلَانٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: بَيْنَا هُوَ يَمْشِي وَقَدْ أَسْبَلَ إِزَارَهُ، إِذْ لَحِقَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَدْ أَخَذَ بِنَاصِيَةِ نَفْسِهِ وَهُوَ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ عَبْدُكَ وَابْنُ عَبْدِكَ ابْنُ أَمَتِكَ" قَالَ عَمْرٌو: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي رَجُلٌ حَمْشُ السَّاقَيْنِ، فَقَالَ:" يَا عَمْرُو إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - قَدْ أَحْسَنَ كُلَّ شَيْءٍ خَلَقَهُ، يَا عَمْرُو" وَضَرَبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِأَرْبَعِ أَصَابِعَ مِنْ كَفِّهِ الْيُمْنَى تَحْتَ رُكْبَةِ عَمْرٍو فَقَالَ:" يَا عَمْرُو هَذَا مَوْضِعُ الْإِزَارِ". ثُمَّ رَفَعَهَا، ثُمَّ ضَرَبَ بِأَرْبَعِ أَصَابِعَ تَحْتَ الْمَوْضِعِ الْأَوَّلِ ثُمَّ قَالَ:" يَا عَمْرُو هَذَا مَوْضِعُ الْإِزَارِ". ثُمَّ رَفَعَهَا، ثُمَّ وَضَعَهَا تَحْتَ الثَّانِيَةِ فَقَالَ:" يَا عَمْرُو هَذَا مَوْضِعُ الْإِزَارِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمرو بن فلاں انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ وہ چلتے ہوئے جا رہے تھے ان کا تہبند نیچے لٹک رہا تھا اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس آئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی پیشانی پکڑی ہوئی تھی اور آپ یہ فرما رہے تھے: اے اللہ! تیرا بندہ تیرے بندے کا اور تیری کنیز کا بیٹا، سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں ایک ایسا شخص ہوں، جس کی پنڈلیاں کمزور ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عمرو! اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کو خوبصورت پیدا کیا ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی دائیں ہتھیلی کی چار انگلیاں سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ کے گھٹنے سے نیچے ماریں اور فرمایا: اے عمرو! یہ تہبند کی جگہ ہے پھر آپ نے اسے بلند کیا پھر چار انگلیاں اس پہلے والے سے حصے ذرا نیچے ماریں، اور فرمایا: اے عمرو! یہ تہبند کی جگہ ہے، پھر آپ نے ہاتھ اٹھایا اور اسے اس سے بھی نیچے رکھا اور پھر فرمایا: اے عمرو! یہ تہبند کی جگہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8523]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8523]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (17797)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17328»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8524
وَعَنِ الشَّرِيدِ قَالَ: أَبْصَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلًا يَجُرُّ إِزَارَهُ قَالَ:" ارْفَعْ إِزَارَكَ وَاتَّقِ اللَّهَ" قَالَ: إِنِّي أَحَنَفُ تَصْتَكُّ رُكْبَتَايَ، قَالَ:" ارْفَعْ إِزَارَكَ فَكُلُّ خَلْقِ اللَّهِ حَسَنٌ". قَالَ: فَمَا رُئِيَ ذَلِكَ الرَّجُلُ [ بَعْدُ ] إِلَّا إِزَارَهُ يُصِيبُ أَنْصَافَ سَاقَيْهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَقَالَ: فَمَا رُئِيَ ذَلِكَ الرَّجُلُ إِلَّا وَإِزَارُهُ إِلَى أَنْصَافِ سَاقَيْهِ. وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَقَالَ: فَمَا رُئِيَ ذَلِكَ الرَّجُلُ إِلَّا وَإِزَارُهُ إِلَى أَنْصَافِ سَاقَيْهِ. وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا شرید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو تہبند لٹکا کر چلتے ہوئے دیکھا تو فرمایا: اپنا تہبند اٹھا لو اور اللہ تعالیٰ سے ڈرو! اس نے عرض کی: میں ایک ایسا شخص ہوں، جس کی ٹانگوں میں ٹیڑھا پن ہے اور میرے گھٹنے ٹکراتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنا تہبند اٹھا لو! اللہ تعالیٰ کی ہر تخلیق خوبصورت ہے، راوی کہتے ہیں: اس کے بعد اُن صاحب کو جب بھی دیکھا گیا، تو ان کا تہبند نصف پنڈلی تک پہنچتا تھا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں: ان صاحب کو جب بھی دیکھا گیا، اُن کا تہبند نصف پنڈلی تک ہوتا تھا امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8524]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7240) اخرجه احمد فى المسند (390/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18981»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8525
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ لَحِقَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ الْأَنْصَارِيُّ فِي حُلَّةٍ - إِزَارٌ وَرِدَاءٌ - قَدْ أَسْبَلَ، فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْخُذُ بِنَاحِيَةِ ثَوْبِهِ وَيَتَوَاضَعُ لِلَّهِ وَيَقُولُ:" اللَّهُمَّ عَبْدُكَ وَابْنُ عَبْدِكَ وَابْنُ أَمَتِكَ" حَتَّى سَمِعَهَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ، فَالْتَفَتَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي حَمْشُ السَّاقَيْنِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا عَمْرُو بْنَ زُرَارَةَ إِنَّ اللَّهَ أَحْسَنَ كُلَّ شَيْءٍ خَلَقَهُ، يَا عَمْرُو بْنَ زُرَارَةَ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْمُسْبِلَ".
ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِكَفِّهِ تَحْتَ رُكْبَةِ نَفْسِهِ فَقَالَ:" يَا عَمْرُو بْنَ زُرَارَةَ هَذَا مَوْضِعُ الْإِزَارِ" ثُمَّ رَفَعَهَا ثُمَّ وَضَعَهَا تَحْتَ ذَلِكَ فَقَالَ:" يَا عَمْرُو هَذَا مَوْضِعُ الْإِزَارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ.

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جا رہے تھے اسی دوران سیدنا عمرو بن زرارہ رضی اللہ عنہ ہم سے آ کے ملے انہوں نے حلہ پہنا ہوا تھا یعنی ایک تہبند تھا، اور ایک چادر تھی وہ تہبند لٹکا ہوا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کپڑے کے کنارے کو پکڑا اور اللہ تعالیٰ کے لئے تواضع اختیار کرتے ہوئے یہ کہا: اے اللہ! یہ تیرا بندہ ہے، اور تیرے بندے کا بیٹا ہے، اور تیری کنیز کا بیٹا ہے، سیدنا عمرو بن زرارہ رضی اللہ عنہ نے یہ بات سنی، تو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف متوجہ ہوئے، اور عرض کی: یا رسول اللہ! میں کمزور پنڈلیوں کا مالک شخص ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عمرو بن زرارہ! بے شک اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کو خوبصورت پیدا کیا ہے اے عمرو بن زرارہ! بے شک اللہ تعالیٰ تہبند لٹکانے والے کو پسند نہیں کرتا ہے۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ہتھیلی کو اپنے گٹھنے سے نیچے رکھا اور فرمایا: اے عمرو بن زرارہ! یہ تہبند کا مقام ہے، پھر آپ نے اپنا ہاتھ اٹھایا اور اپنے پہلے والے حصے سے نیچے رکھا اور فرمایا: اے عمرو! یہ تہبند کا مقام ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے۔ جن میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8525]
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے۔ جن میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8525]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7909)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7909»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8526
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا أَسْفَلَ مِنَ الْكَعْبَيْنِ مِنَ الْإِزَارِ فِي النَّارِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ تَمَّامٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ تَمَّامٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ٹخنوں سے نیچے جو تہبند ہو گا، وہ جہنم میں ہو گا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن تمام ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8526]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن تمام ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8526]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2957)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8527
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كُلُّ شَيْءٍ جَاوَزَ الْكَعْبَيْنِ مِنَ الْإِزَارِ فِي النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْيَمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ عِنْدَ الْجُمْهُورِ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: لَا بَأْسَ بِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْيَمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ عِنْدَ الْجُمْهُورِ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: لَا بَأْسَ بِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تہبند میں سے ہر وہ چیز، جو ٹخنوں سے نیچے چلی جائے، وہ جہنم میں ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یمان بن مغیرہ ہے جمہور کے نزدیک وہ ضعیف ہے، ابن عدی کہتے ہیں: اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8527]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یمان بن مغیرہ ہے جمہور کے نزدیک وہ ضعیف ہے، ابن عدی کہتے ہیں: اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8527]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12064 و 11878)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11878»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8528
وَعَنِ الْخَيَّاطِ الَّذِي قَطَعَ لِلْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ قَمِيصًا قَالَ: قُلْتُ: أَجْعَلُهُ عَلَى ظَهْرِ الْقَدَمِ؟ قَالَ: لَا، قُلْتُ: فَأَجْعَلُهُ مِنْ أَسْفَلِ الْكَعْبَيْنِ؟ قَالَ: مَا أَسْفَلَ الْكَعْبَيْنِ فِي النَّارِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَالْخَيَّاطُ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَالْخَيَّاطُ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
ایک درزی جس نے امام حسین بن علی رضی اللہ عنہما کے لئے قمیص کاٹی تھی، اس کے حوالے سے یہ بات منقول ہے، وہ بیان کرتا ہے: میں نے کہا: کیا میں اسے پاؤں کی پشت جتنا رکھ دوں؟ تو امام حسین رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جی نہیں! میں نے کہا: کیا میں ٹخنوں سے نیچے تک کر دوں؟ امام حسین رضی اللہ عنہ نے فرمایا: بخنوں سے نیچے جو ہو، وہ جہنم میں ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس درزی کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8528]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس درزی کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8528]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2793)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8529
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ رَأَى أَعْرَابِيًّا يُصَلِّي قَدْ أَسْبَلَ إِزَارَهُ فَقَالَ: الْمُسْبِلُ إِزَارَهُ فِي الصَّلَاةِ لَيْسَ مِنَ اللَّهِ فِي حِلٍّ وَلَا حَرَامٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے ایک دیہاتی کو نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا جس نے اپنے تہبند کو لٹکایا ہوا تھا، تو یہ بات کہی: نماز کے دوران تہبند کو لٹکانے والا شخص، اللہ تعالیٰ کی طرف سے کسی حلال یا حرام میں نہیں ہوتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8529]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8529]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9368)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8530
وَعَنْ هُبَيْبِ بْنِ مُغْفِلٍ أَنَّهُ رَأَى مُحَمَّدًا الْقُرَشِيَّ قَامَ فَجَرَّ إِزَارَهُ فَقَالَ هُبَيْبٌ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ وَطِئَهُ خُيَلَاءَ وَطِئَهُ فِي النَّارِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ، خَلَا أَسْلَمَ أَبَا عِمْرَانَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ، خَلَا أَسْلَمَ أَبَا عِمْرَانَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا حبیب بن مغفل رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے محمد قرشی کو دیکھا کہ وہ کھڑا ہوا، تو اس کا تہبند گھسٹ رہا تھا، تو سیدنا ہبیب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص تکبر کے طور پر اسے پاؤں کے نیچے دے گا، وہ جہنم میں اسے پاؤں کے نیچے دے گا“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف اسلم ابوعمران کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8530]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1542) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (206/22) اخرجه احمد فى المسند (437/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15178»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔