الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا اسْتَجَدَّ ثَوْبًا
جب آدمی نیا کپڑا پہنے، تو کیا پڑھے؟
حدیث نمبر: 8491
عَنْ أَبِي مَطَرٍ أَنَّهُ رَأَى عَلِيًّا أَتَى غُلَامًا حَدَثًا فَاشْتَرَى مِنْهُ قَمِيصًا بِثَلَاثَةِ دَرَاهِمَ وَلَبِسَهُ إِلَى مَا بَيْنَ الرُّسْغَيْنِ إِلَى الْكَعْبَيْنِ، يَقُولُ وَلَبِسَهُ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي رَزَقَنِي مِنَ الرِّيَاشِ مَا أَتَجَمَّلُ بِهِ فِي النَّاسِ، وَأُوَارِي بِهِ عَوْرَتِي". فَقِيلَ: هَذَا شَيْءٌ تَرْوِيهِ عَنْ نَفْسِكَ أَوْ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: هَذَا شَيْءٌ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ عِنْدَ الْكُسْوَةِ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي رَزَقَنِي مِنَ الرِّيَاشِ مَا أَتَجَمَّلُ بِهِ فِي النَّاسِ، وَأُوَارِي بِهِ عَوْرَتِي".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: كُنْتُ مَعَ عَلِيٍّ فَانْتَهَيْنَا إِلَى السُّوقِ الْكَبِيرِ فَتَوَسَّمَ شَيْخًا مِنْهُمْ فَقَالَ: يَا شَيْخُ أَحْسِنْ بَيْعَتِي فِي قَمِيصٍ بِثَلَاثَةِ دَرَاهِمَ، قَالَ: نَعَمْ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، فَلَمَّا عَرَفَهُ لَمْ يَشْتَرِ مِنْهُ شَيْئًا، وَأَتَى غُلَامًا حَدَثًا، وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ.

ابومطر بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ ایک کمسن لڑکے کے پاس آئے، اور اس سے تین درہم کے عوض میں انہوں نے ایک قمیص خریدی وہ انہوں نے پہن لی، جو ان کی کلائیوں سے ٹخنوں تک تھی اسے پہننے کے وقت انہوں نے یہ پڑھا: ”ہر طرح کی حمد، اللہ تعالیٰ کے مخصوص ہے، جس نے مجھے لباس کے حوالے سے وہ چیز عطا کی ہے، جس کے ذریعے میں لوگوں کے درمیان جمال اختیار کرتا ہوں، اور اس کے ذریعے اپنی شرمگاہ کو ڈھانپ لیتا ہوں“ ان سے دریافت کیا گیا: کیا یہ چیز آپ اپنی ذات کے حوالے سے پڑھ رہے ہیں؟ یا یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے روایت کرتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: یہ وہ چیز ہے، جو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم لباس پہنتے وقت یہ پڑھتے تھے:
”ہر طرح کی حمد، اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے، جس نے مجھے لباس میں سے وہ عطا کیا ہے، جس کے ذریعے میں لوگوں کے درمیان جمال اختیار کروں، اور اس کے ذریعے اپنی شرمگاہ کو ڈھانپ لوں“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس تھا ہم بڑے بازار میں آئے سیدنا علی رضی اللہ عنہ ان میں سے ایک بڑی شخص کی عمر کے پاس آئے، اور بولے: اے بڑی عمر کے شخص! تم تین درہم کے عوض میں قمیص کے بارے میں میرے ساتھ اچھی طرح سودا کرو، اس نے کہا: ٹھیک ہے اے امیر المؤمنین! سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے یہ دیکھا کہ وہ ان کو پہچان چکا ہے، تو انہوں نے اس سے کچھ نہیں خریدا، پھر وہ ایک کمسن لڑکے کے پاس آئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8491]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابويعلى فى المسند (295) اخرجه احمد فى المسند (1354)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1358»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8492
وَفِي رِوَايَةٍ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا لَبِسَ ثَوْبًا جَدِيدًا.
وَفِيهِ مُخْتَارُ بْنُ نَافِعٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
وَفِيهِ مُخْتَارُ بْنُ نَافِعٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب نیا کپڑا پہنتے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔“ اس کی سند میں ایک راوی مختار بن نافع ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8492]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (327)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8493
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: لَبِسَ حُذَيْفَةُ ثِيَابًا جُدُدًا فَقَالَ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي وَارَى عَوْرَتِي وَجَمَّلَنِي فِي عِبَادِهِ".
ثُمَّ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا لَبِسَ ثِيَابًا جُدُدًا قَالَ مِثْلَ ذَلِكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو دَاوُدَ الْأَعْمَى، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے نئے کپڑے پہنے، تو یہ دعا پڑھی: ”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے مخصوص ہے جس نے میری شرمگاہ کو ڈھانپنے کا سامان عطا کیا اور مجھے اپنے بندوں کے درمیان جمال والی چیز عطا کی“۔ پھر انہوں نے یہ بات بیان کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب نیا لباس پہنتے تھے، تو اس کی مانند کلمات پڑھتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوداؤد اعمیٰ ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8493]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوداؤد اعمیٰ ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8493]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1077)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1077»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 8494
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَى عَبْدٍ نِعْمَةً فَعَلِمَ أَنَّهَا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ إِلَّا كَتَبَ اللَّهُ لَهُ بِهَا شُكْرًا قَبْلَ أَنْ يَحْمَدَهُ عَلَيْهَا، وَمَا أَذْنَبَ عَبْدٌ ذَنْبًا فَنَدِمَ عَلَيْهِ إِلَّا كَتَبَ اللَّهُ لَهُ مَغْفِرَتَهُ قَبْلَ أَنْ يَسْتَغْفِرَهُ، وَمَا اسْتَجَدَّ عَبْدٌ ثَوْبًا بِدِينَارٍ أَوْ نِصْفِ دِينَارٍ فَحَمِدَ اللَّهَ حِينَ يَلْبَسُهُ إِلَّا لَمْ يَبْلُغْ رُكْبَتَيْهِ حَتَّى يَغْفِرَ اللَّهُ لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْمِنْقَرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْمِنْقَرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ کسی بندے پر کوئی نعمت کرے اور وہ بندہ یہ بات جانتا ہو کہ یہ نعمت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملی ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے، اس شخص کے حق میں شکر کو نوٹ کر لیتا ہے۔ اس سے پہلے کہ اس نعمت کے حوالے سے بندہ اس کی حمد بیان کرے اور جب کوئی بندہ گناہ کا ارتکاب کرتا ہے، اور پھر اس پر ندامت کا شکار ہوتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کے مغفرت طلب کرنے سے پہلے اس کی مغفرت کو نوٹ کر لیتا ہے، اور جب کوئی بندہ ایک دینار یا نصف دینار کے عوض میں کوئی نیا کپڑا خریدے اور اس کو پہنتے وقت اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرے، تو وہ کپڑا بھی اس کے گھٹنوں تک نہیں پہنچا ہو تاکہ اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت کر دیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد منقری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8494]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد منقری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8494]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8495
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ مِنْ أُمَّتِي مَنْ يَأْتِي السُّوقَ فَيَبْتَاعُ الْقَمِيصَ بِنِصْفِ دِينَارٍ أَوْ ثُلْثِ دِينَارٍ فَيَحْمَدُ اللَّهَ إِذَا لَبِسَهُ فَلَا يَبْلُغُ رُكْبَتَيْهِ حَتَّى يُغْفَرَ لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میری امت کا کوئی شخص بازار میں آئے گا وہ نصف دینار یا ایک تہائی دینار کے عوض میں قمیص خریدے گا پھر اس کو پہنتے وقت اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرے گا، تو وہ قمیص ابھی اس کے گھٹنوں تک نہیں پہنچی ہو گی کہ اس کی مغفرت ہو جائے گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن زبیر ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8495]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن زبیر ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8495]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7965)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7965»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
2. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعَمَائِمِ .
عماموں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8496
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اعْتَمُّوا تَزْدَادُوا حِلْمًا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ. وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ عِمْرَانُ بْنُ تَمَّامٍ، وَضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ بِحَدِيثٍ غَيْرِ هَذَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ عمامہ باندھو! تمہاری بردباری (یا عزت) میں اضافہ ہو گا“۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن ابوحمید ہے، اور وہ متروک ہے۔ امام طبرانی کی سند میں ایک راوی عمران بن تمام ہے۔ ابوحاتم نے ایک حدیث کی وجہ سے اسے ضعیف قرار دیا ہے جو اس حدیث کے علاوہ ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8496]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2945) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2946)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12946»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 8497
وَعَنْ أَبِي الْمَلِيحِ بْنِ أُسَامَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اعْتَمُّوا تَزْدَادُوا حِلْمًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
ابوملیح بن اسامہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ عمامہ باندھو! تمہارے حلم (بردباری یا عزت) میں اضافہ ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن ابوحمید ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8497]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن ابوحمید ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8497]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (517)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12946»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 8498
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: عَمَّمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ وَأَرْخَى لَهُ أَرْبَعَ أَصَابِعَ وَقَالَ:" إِنِّي لَمَّا صَعِدْتُ إِلَى السَّمَاءِ رَأَيْتُ أَكْثَرَ الْمَلَائِكَةِ مُعْتَمِّينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ مِقْدَامِ بْنِ دَاوُدَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ مِقْدَامِ بْنِ دَاوُدَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کو عمامہ باندھا، تو ان کا چار انگل کا شملہ لٹکایا اور یہ بات بیان کی کہ جب میں آسمان پر گیا، تو میں نے اکثر فرشتوں کو عمامہ باندھے ہوئے دیکھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد مقدام بن داؤد کے حوالے سے نقل کی ہے۔ اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8498]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد مقدام بن داؤد کے حوالے سے نقل کی ہے۔ اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8498]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8896»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8499
وَعَنْ ثَوْبَانَ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا اعْتَمَّ أَرْخَى عِمَامَتَهُ بَيْنَ يَدَيْهِ وَمِنْ خَلْفِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ رِشْدِينَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ رِشْدِينَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ہیں وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب عمامہ باندھتے تھے، تو اپنے آگے اور اپنے پیچھے عمامہ کو لٹکاتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن رشدین ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8499]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن رشدین ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8499]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني بي المعجم الاوسط (344)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 344»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8500
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: كُنْتُ عَاشِرَ عَشَرَةٍ فِي مَسْجِدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ، وَعُثْمَانُ، وَعَلِيٌّ وَابْنُ مَسْعُودٍ وَابْنُ جَبَلٍ وَحُذَيْفَةُ وَابْنُ عَوْفٍ وَأَنَا وَأَبُو سَعِيدٍ، فَجَاءَ فَتًى مِنَ الْأَنْصَارِ فَسَلَّمَ ثُمَّ جَلَسَ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ إِلَى أَنْ قَالَ: ثُمَّ أَمَرَ ابْنَ عَوْفٍ فَتَجَهَّزَ لِسَرِيَّةٍ بَعَثَهُ عَلَيْهَا فَأَصْبَحَ وَقَدِ اعْتَمَّ بِعِمَامَةٍ كَرَابِيسَ سَوْدَاءَ، فَأَتَاهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ نَقَضَهَا فَعَمَّمَهُ، فَأَرْسَلَ مِنْ خَلْفِهِ أَرْبَعَ أَصَابِعَ أَوْ نَحْوَهَا ثُمَّ قَالَ:" هَكَذَا يَا ابْنَ عَوْفٍ فَاعْتَمَّ فَإِنَّهُ أَعْرَبُ وَأَحْسَنُ" ثُمَّ أَمَرَ بِلَالًا فَدَفَعَ إِلَيْهِ اللِّوَاءَ فَحَمِدَ اللَّهَ وَصَلَّى عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ قَالَ:" خُذْ يَا ابْنَ عَوْفٍ فَاغْزُوَا جَمِيعًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ، قَاتِلُوا مِنْ كَفَرَ بِاللَّهِ، وَلَا تَغْدِرُوا وَلَا تُمَثِّلُوا فَهَذَا عَهْدُ اللَّهِ وَسُنَّةُ نَبِيِّهِ فِيكُمْ".
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ طَرَفًا مِنْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ طَرَفًا مِنْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد میں موجود دس افراد میں سے ایک تھا سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تھے۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ تھے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ تھے۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ تھے۔ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ تھے۔ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ تھے۔ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ تھے، میں تھا، اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ تھے اسی دوران انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص آیا اس نے سلام کیا اور پھر وہ بیٹھ گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جس میں آگے چل کر یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کو یہ حکم دیا کہ وہ ایک جنگی مہم کے لئے سامان تیار کریں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اس مہم کا امیر مقرر کیا تھا، اگلے دن انہوں نے سیاہ رنگ کا اونی عمامہ باندھا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے نبی اکرم نے ان کا عمامہ کھول کر خود اُن کا عمامہ باندھا اور پیچھے چار انگل، یا اس کے آس پاس شملہ رکھا، پھر یہ ارشاد فرمایا: اے ابن عوف! اس طرح تم عمامہ باندھو! یہ عربوں کے معمول کے مطابق اور زیادہ عمدہ ہو گا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا انہوں نے جھنڈا اُن کے سپرد کیا انہوں نے اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابن عوف! اسے لے لو! اور سب لوگوں کے ساتھ اللہ کی راہ میں جنگ کرو، اس شخص کے ساتھ قتال کرو، جو اللہ کا انکار کرتا ہے، تم عہد شکنی نہ کرنا، تم مثلہ نہ کرنا، یہ اللہ کا حکم اور تم لوگوں کے بارے میں اس کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8500]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8500]
تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8667»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔