الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. بَابُ الِاسْتِخْلَافِ وَوَصِيَّةُ الْمُتَوَلِّي .
کسی کو خلیفہ مقرر کرنا اور متولی کا وصیت کرنا
حدیث نمبر: 9007
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُبَعٍ قَالَ: قِيلَ لَعَلِيٍّ: أَلَا تَسْتَخْلِفُ؟ قَالَ: لَا وَلَكِنْ أَتْرُكُكُمْ إِلَى مَا تَرَكَكُمْ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
عبداللہ بن سبع بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے کہا: گیا آپ کسی کو خلیفہ مقرر نہیں کرتے؟ انہوں نے فرمایا: جی نہیں! میں تمہیں اسی طرح کی صورت حال پر چھوڑتا ہوں جس طرح کی صورت حال پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہیں چھوڑا تھا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9007]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9007]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9008
وَعَنِ الْأَغَرِّ أَبِي مَالِكٍ قَالَ: لَمَّا أَرَادَ أَبُو بَكْرٍ أَنْ يَسْتَخْلِفَ عُمَرَ بَعَثَ إِلَيْهِ فَدَعَاهُ فَأَتَاهُ فَقَالَ: إِنِّي أَدْعُوكَ إِلَى أَمْرٍ مُتْعِبٍ لِمَنْ وَلِيَهُ، فَاتَّقِ اللَّهَ يَا عُمَرُ بِطَاعَتِهِ وَأَطِعْهُ بِتَقْوَاهُ، فَإِنَّ التُّقَى أَمْرٌ مَحْفُوظٌ، ثُمَّ إِنَّ الْأَمْرَ مَعْرُوضٌ لَا يَسْتَوْجِبُهُ إِلَّا مَنْ عَمِلَ بِهِ، فَمَنْ أَمَرَ بِالْحَقِّ وَعَمِلَ بِالْبَاطِلِ، وَأَمَرَ بِالْمَعْرُوفِ وَعَمِلَ بِالْمُنْكَرِ يُوشِكُ أَنْ تَنْقَطِعَ أُمْنِيَّتُهُ، وَأَنْ يَحْبَطَ بِهِ عَمَلُهُ فَإِنْ أَنْتَ وُلِّيتَ عَلَيْهِمْ أَمْرَهُمْ فَإِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تَجِفَّ يَدَيْكَ مِنْ دِمَائِهِمْ، وَأَنْ تُضْمِرَ بَطْنَكَ مِنْ أَمْوَالِهِمْ، وَأَنْ تَجِفَّ لِسَانَكَ عَنْ أَعْرَاضِهِمْ فَافْعَلْ، وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَالْأَغَرُّ لَمْ يُدْرِكْ أَبَا بَكْرٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَالْأَغَرُّ لَمْ يُدْرِكْ أَبَا بَكْرٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
اغر ابومالک بیان کرتے ہیں: جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو خلیفہ مقرر کرنے کا ارادہ کیا، تو انہیں پیغام بھیج کر بلوایا جب وہ ان کے پاس آئے، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں تمہیں ایک ایسے معاملے کی طرف بلانے لگا ہوں کہ جو شخص اس کا نگران بنے گا یہ معاملہ اسے پریشانی کا شکار کرے گا اے عمر! تم اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری کے ہمراہ اس سے ڈرو، اور اس کی پرہیزگاری کے ہمراہ اس کی اطاعت کرو کیونکہ پرہیزگاری ایک محفوظ معاملہ ہے، اور پھر اس کے بعد ایک اور معاملہ ہوتا ہے اس کو وہ شخص واجب کرتا ہے جو اس پر عمل کرتا ہے جو شخص حق کے مطابق حکم دے اور باطل کے مطابق عمل کرے یا نیکی کے بارے میں حکم دے اور برائی پر عمل کرے، تو عنقریب اس کی آرزوئیں کی ختم ہو جائیں گی اور اس کا عمل ضائع ہو جائے گا، جب تم ان کے معاملے کے نگران بنو گے تو اگر تم سے ہو سکے، تو اپنے ہاتھوں کو ان کے خون سے محفوظ رکھنا اپنے پیٹ کو ان کے اموال سے بچا کے رکھنا اور اپنی زبان کو ان کی عزتوں سے محفوظ رکھنا تم ایسا کرنا اور اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر کچھ نہیں ہوتا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اغر نامی راوی نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9008]

إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 9009
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ: لَمَّا بَايَعَ مُعَاوِيَةُ [ لِيَزِيدَ ] حَجَّ، فَمَرَّ بِالْمَدِينَةِ فَخَطَبَ النَّاسَ فَقَالَ: إِنَّا قَدْ بَايَعْنَا يَزِيدَ فَبَايِعُوهُ فَقَامَ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ فَقَالَ: أَنَا وَاللَّهِ أَحَقُّ بِهَا مِنْهُ، فَإِنَّ أَبِي خَيْرٌ مِنْ أَبِيهِ وَجَدِّي خَيْرٌ مِنْ جَدِّهِ وَأُمِّي خَيْرٌ مِنْ أُمِّهِ وَأَنَا خَيْرٌ مِنْهُ. فَقَالَ: أَمَّا مَا ذَكَرْتَ أَنَّ جَدَّكَ خَيْرٌ مِنْ جَدِّهِ فَصَدَقْتَ، رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَيْرٌ مِنْ أَبِي سُفْيَانَ، وَأَمَّا مَا ذَكَرْتَ أَنَّ أُمَّكَ خَيْرٌ مَنْ أُمِّهِ فَصَدَقْتَ فَاطِمَةُ بِنْتُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَيْرٌ مَنْ بِنْتِ مُجَدَّلٍ، وَأَمَّا مَا ذَكَرْتَ أَنَّ أَبَاكَ خَيْرٌ مِنْ أَبِيهِ، فَقَدْ قَارَعَ أَبُوكَ أَبَاهُ فَقَضَى اللَّهُ لِأَبِيهِ عَلَى أَبِيكَ، وَأَمَّا مَا ذَكَرْتَ أَنَّكَ خَيْرٌ مِنْهُ، فَلَهُوَ أَرَبُّ مِنْكَ وَأَعْقَلُ مَا يَسُرُّنِي بِهِ مِثْلُكَ أَلْفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ الْهَيْثَمُ بْنُ الرَّبِيعِ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: شَيْخٌ لَيْسَ بِالْمَعْرُوفِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ الْهَيْثَمُ بْنُ الرَّبِيعِ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: شَيْخٌ لَيْسَ بِالْمَعْرُوفِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں: جب سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے یزید کے لئے بیعت لی اس کے بعد وہ حج کرنے کے لئے آئے ان کا گزر مدینہ منورہ سے ہوا۔ انہوں نے لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے فرمایا: ہم نے یزید کے لئے بیعت لے لی ہے، تو تم لوگ بھی اس کی بیعت کرو تو سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے، اور بولے: اللہ کی قسم! اس (حکومت) کے بارے میں، میں اس (یعنی یزید) سے زیادہ حق رکھتا ہوں کیونکہ میرے والد اس کے والد سے بہتر ہیں میرے نانا اس کے دادا سے بہتر ہیں میری والدہ اس کی والدہ سے بہتر ہیں اور میں اس سے بہتر ہوں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جہاں تک آپ نے اس بات کا ذکر کیا ہے کہ آپ کے نانا اس کے دادا سے بہتر ہیں، تو آپ نے ٹھیک کہا: ہے اللہ کے رسول سیدنا ابوسفیان رضی اللہ عنہ سے بہتر ہیں جہاں تک آپ نے یہ بات ذکر کی ہے کہ آپ کی والدہ اس کی ماں سے بہتر ہے، تو آپ نے یہ بھی سچ کہا: ہے اللہ کے رسول کی صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا مجدل کی بیٹی (یعنی یزید کی ماں) سے بہتر ہیں جہاں تک آپ نے یہ بات ذکر کی ہے آپ کے والد اس کے باپ سے بہتر ہیں، تو آپ کے والد نے اس کے والد کے ساتھ مقابلہ کیا، تو اللہ تعالیٰ نے آپ کے والد کے مقابلے میں اس کے والد کے حق میں فیصلہ دیدیا جہاں تک آپ نے اس بات کا ذکر کیا ہے کہ آپ اس سے بہتر ہیں، تو یہ آپ سے زیادہ سمجھ دار اور زیادہ عقل مند ہے مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ اس کے عوض میں آپ جیسے ہزار فرد مل جائیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ہیثم بن ربیع ہے۔ ابوحاتم کہتے ہیں: یہ ایک ایسا شیخ ہے جو معروف نہیں ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9009]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (356/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
9. بَابُ النَّهْيِ عَنْ مُبَايَعَةِ خَلِيفَتَيْنِ .
دو خلفاء کی بیعت کرنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 9010
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا بُويِعَ لِخَلِيفَتَيْنِ فَاقْتُلُوا الْآخَرَ مِنْهُمَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ أَبُو هِلَالٍ وَهُوَ ثِقَةٌ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ أَبُو هِلَالٍ وَهُوَ ثِقَةٌ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب دو خلفاء کی بیعت کر لی جائے، تو ان میں سے بعد والے کو قتل کر دو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوہلال ہے، اور وہ ثقہ ہے
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9010]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوہلال ہے، اور وہ ثقہ ہے
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9010]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1595)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2764»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 9011
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ قَالَ لِمُعَاوِيَةَ فِي الْكَلَامِ الَّذِي جَرَى بَيْنَهُمَا فِي بَيْعَةِ يَزِيدَ: وَأَنْتَ يَا مُعَاوِيَةُ أَخْبَرْتَنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا كَانَ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَتَانِ فَاقْتُلُوا آخِرَهُمَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے جب یزید کی بیعت کے بارے میں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے بات چیت کی، تو اس دوران انہوں نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے یہ کہا: اے معاویہ! آپ نے مجھے یہ بات بتائی تھی، کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب زمین میں دو خلیفہ ہوں، تو ان میں سے بعد والے کو قتل کر دو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9011]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9011]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (314/19)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3897»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
10. بَابُ كَيْفَ يُدْعَى الْإِمَامُ .
امام (یعنی حکمران) کو کیسے بلایا جائے؟
حدیث نمبر: 9012
عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ قَالَ: قِيلَ لِأَبِي بَكْرٍ: يَا خَلِيفَةَ اللَّهِ. قَالَ: أَنَا خَلِيفَةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا رَاضٍ بِهِ [وَأَنَا رَاضٍ بِهِ، وَأَنَا رَاضٍ بِهِ ] ..
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ ابْنَ أَبِي مُلَيْكَةَ لَمْ يُدْرِكْ أَبَا بَكْرٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ ابْنَ أَبِي مُلَيْكَةَ لَمْ يُدْرِكْ أَبَا بَكْرٍ.
ابن ابوملیکہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو کہا: گیا: اے اللہ کے خلیفہ! تو انہوں نے فرمایا: میں اللہ کے رسول کا خلیفہ ہوں، اور میں اس بات سے راضی ہوں، اور میں اس بات سے راضی ہوں، اور میں اس بات سے راضی ہوں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ ابن ملیکہ نامی شخص نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9012]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ ابن ملیکہ نامی شخص نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9012]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (59)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 9013
وَعَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ: سَلَّمَ عُثْمَانُ بْنُ حُنَيْفٍ عَلَى مُعَاوِيَةَ وَعِنْدَهُ أَهْلُ الشَّامِ فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا الْأَمِيرُ. فَقَالُوا: مَنْ هَذَا الْمُنَافِقُ الَّذِي قَصَّرَ فِي كُنْيَةِ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ؟ فَقَالَ عُثْمَانُ لِمُعَاوِيَةَ: إِنَّ هَؤُلَاءِ قَدْ عَابُوا عَلِيَّ شَيْئًا أَنْتَ أَعْلَمُ بِهِ أَمَا إِنِّي قَدْ حَيَّيْتُ بِهَا أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: إِنِّي لَأَخَالَهُ قَدْ كَانَ بَعْضَ الَّذِي تَقُولُ، وَلَكِنَّ أَهْلَ الشَّامِ حِينَ وَقَعَتِ الْفِتْنَةُ قَالُوا: وَاللَّهِ لَنَعْرِفَنَّ دِينَنَا وَلَا نُقَصِّرُ تَحِيَّةَ خَلِيفَتِنَا، وَإِنِّي لَأَخَالَكُمْ يَا أَهْلَ الْمَدِينَةِ تَقُولُونَ لِعَامِلِ الصَّدَقَةِ أَمِيرٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَالزُّهْرِيُّ لَمْ يُدْرِكْ مُعَاوِيَةَ وَلَكِنَّ رِجَالَهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَفِي مَنَاقِبِ عُمَرَ: أَوَّلُ مَنْ سُمِّيَ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَالزُّهْرِيُّ لَمْ يُدْرِكْ مُعَاوِيَةَ وَلَكِنَّ رِجَالَهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَفِي مَنَاقِبِ عُمَرَ: أَوَّلُ مَنْ سُمِّيَ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ.
زہری بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان بن حنیف رضی اللہ عنہ نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کو سلام کیا اس وقت ان کے پاس اہل شام موجود تھے۔ سیدنا عثمان بن حنیف رضی اللہ عنہ نے کہا: اے امیر آپ کو سلام ہو! اہل شام نے کہا: یہ منافق شخص کون ہے؟ جس نے امیرالمؤمنین کے لفظ کو مختصر کر دیا ہے سیدنا عثمان بن حنیف رضی اللہ عنہ نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے کہا: یہ لوگ مجھ پر ایک ایسی چیز کے حوالے سے اعتراض کر رہے ہیں جس کے بارے میں آپ زیادہ بہتر جانتے ہیں کہ میں نے ان کلمات کے ذریعے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو بھی سلام کیا ہے، تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میرا خیال ہے کہ ایسا ہوا تھا جس طرح تم بیان کر رہے ہو لیکن جب اختلافات پیدا ہو گئے، تو اہل شام یہ کہتے ہیں: کہ اللہ کی قسم! ہم اپنے دین کے بارے میں بخوبی جانتے ہیں اور ہم اپنے خلیفہ کو مخاطب کرتے ہوئے الفاظ میں کی نہیں کریں گے اے اہل مدینہ! تم لوگوں کے بارے میں میرا یہ خیال ہے کہ تم لوگ زکوۃ وصول کرنے والے اہلکار کو بھی امیر کہتے ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ زہری نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے تاہم اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے مناقب میں یہ بات شامل ہے کہ وہ پہلے فرد ہیں جنہیں ”امیر المؤمنین“ کا خطاب دیا گیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9013]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8309)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
11. بَابُ كَرَاهَةِ الْوِلَايَةِ وَلِمَنْ تُسْتَحَبُّ .
حکمرانی کا ناپسندیدہ ہونا اور یہ کس کے لئے مستحب ہے؟
حدیث نمبر: 9014
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: جَاءَ حَمْزَةُ بْنُ عَبَدَ الْمُطَّلِبِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ اجْعَلْنِي عَلَى شَيْءٍ أَعِيشُ بِهِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا حَمْزَةُ نَفْسٌ تُحْيِيهَا أَحَبُّ إِلَيْكَ أَمْ نَفْسٌ تُمِيتُهَا؟" قَالَ: [ بَلْ ] نَفْسٌ أُحْيِيهَا. قَالَ:" عَلَيْكَ بِنَفْسِكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئے، اور عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے کسی کام کا نگران مقرر کر دیں تاکہ اس کے ذریعے میں زندگی گزار سکوں (یعنی روزی کما سکوں) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے حمزہ کسی جان کو زندگی دینا آپ کے نزدیک زیادہ محبوب ہے یا اسے موت دینا آپ کے نزدیک زیادہ محبوب ہے؟ انہوں نے فرمایا: جی نہیں۔ بلکہ کسی جان کو زندگی دینا محبوب ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر آپ پر اپنے آپ کا خیال رکھنا لازم ہے (یا اپنے آپ کو زندگی دینا لازم ہے)“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9014]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6639)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6601»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 9015
وَعَنْ حِبَّانَ بْنِ بُحٍّ الصُّدَائِيِّ أَنَّهُ قَالَ: إِنَّ قَوْمِي كَفَرُوا فَأُخْبِرْتُ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَهَّزَ إِلَيْهِمْ جَيْشًا فَأَتَيْتُهُ فَقُلْتُ: إِنَّ قَوْمِي عَلَى الْإِسْلَامِ. قَالَ:" أَكَذَاكَ؟" قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ: فَاتَّبَعْتُهُ لَيْلَتِي إِلَى الصَّبَاحِ، فَأَذَّنْتُ بِالصَّلَاةِ لَمَّا أَصْبَحْتُ، وَأَعْطَانِي إِنَاءً أَتَوَضَّأُ مِنْهُ، فَجَعَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَصَابِعَهُ فِي الْإِنَاءِ فَانْفَجَرَ عُيُونًا فَقَالَ:" مَنْ أَرَادَ أَنْ يَتَوَضَّأَ فَلْيَتَوَضَّأْ". فَتَوَضَّأْتُ وَصَلَّيْتُ وَأَمَّرَنِي عَلَيْهِمْ وَأَعْطَانِي صَدَقَتَهُمْ، فَقَامَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: فُلَانٌ ظَلَمَنِي. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا خَيْرَ فِي الْإِمَارَةِ لِمُسْلِمٍ" ثُمَّ جَاءَهُ رَجُلٌ يَسْأَلُهُ صَدَقَةً فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الصَّدَقَةَ صُدَاعٌ فِي الرَّأْسِ وَحَرِيقٌ فِي الْبَطْنِ - أَوْ دَاءٌ -". فَأَعْطَيْتُهُ صَحِيفَتِي أَوْ صَحِيفَةَ إِمْرَتِي وَصَدَقَتِي فَقَالَ:" مَا شَأْنُكَ؟" فَقُلْتُ: كَيْفَ أَقْبَلُهَا وَقَدْ سَمِعْتُ مِنْكَ مَا سَمِعْتُ؟! قَالَ:" هُوَ مَا سَمِعْتَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا حبان بن بح صدائی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میری قوم کے لوگ کافر تھے مجھے یہ بات بتائی گئی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی طرف لشکر روانہ کرنے لگے ہیں میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے عرض کی: میری قوم اسلام پر عمل پیرا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا ایسا ہی ہے؟ میں نے عرض کی: جی ہاں راوی کہتے ہیں: میں رات بھر صبح ہونے تک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہا پھر میں نے نماز کے لئے اذان دی پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ایک برتن دیا تاکہ میں اس سے وضو کر لوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیاں اس برتن میں ڈالیں، تو ان انگلیوں سے پانی کے چشمے پھوٹ پڑے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص وضو کرنا چاہتا ہو وہ وضو کر لے میں نے وضو کیا میں نے نماز ادا کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے میری قوم کا امیر مقرر کیا اور مجھے ان کے صدقات وصول کرنے کا نگران مقرر کیا ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: فلاں شخص نے میرے ساتھ زیادتی کی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا مسلمان کے لئے امیر ہونے میں بھلائی نہیں ہے پھر ایک اور ایک شخص آپ کے پاس آیا اس نے آپ سے صدقہ مانگا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا صدقہ، تو سر کا درد ہوتا ہے، اور پیٹ میں آگ کا باعث ہوتا ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) بیماری کا باعث ہوتا ہے راوی کہتے ہیں: تو میں نے صحیفہ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) اپنے امیر ہونے اپنے صدقات وصول کرنے کا نگران ہونے کا صحیفہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کر دیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہیں کیا ہوا ہے؟ میں نے عرض کی: میں نے آپ کی زبانی یہ بات سن لی ہے، تو اب میں اسے کیسے قبول کر سکتا ہوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ ویسا ہی ہے جس طرح تم نے سنا ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9015]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (3575) اخرجه احمد فى المسند (169/4)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 9016
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" وَيْلٌ لِلْأُمَرَاءِ، وَيْلٌ لِلْعُرَفَاءِ، وَيْلٌ لِلْأُمَنَاءِ، لَيَأْتِيَنَّ عَلَى أَحَدِهِمْ يَوْمٌ وَدَّ أَنَّهُ مُعَلَّقٌ بِالنَّجْمِ، وَأَنَّهُ لَمْ يَلِ عَمَلًا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ سَعِيدٍ النَّصْرِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَلَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ مُدَلِّسٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ سَعِيدٍ النَّصْرِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَلَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ مُدَلِّسٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”امراء کے لئے بربادی ہے عرفاء کے لئے بربادی ہے، اور امناء کے لئے بربادی ہے (یعنی سرکاری اہلکاروں کے لئے بربادی ہے) ان لوگوں پر ایک ایسا دن آئے گا کہ جب وہ شخص یہ آرزو کرے گا کہ اسے ستارے کے ساتھ لٹکا دیا جاتا لیکن وہ کسی ریاستی عہدے کا ذمہ دار نہ بنا ہوتا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن سعید نسری ہے، اور وہ ضعیف ہے، اور ایک راوی لیث بن ابوسلیم مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9016]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4745)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3892، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4213/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف