🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. بَابُ كُلُّكُمْ رَاعٍ وَمَسْؤُولٌ .
تم میں سے ہر شخص نگران ہے اور اس سے حساب لیا جائے گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9047
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلٌّ مَسْؤُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ، فَالْأَمِيرُ رَاعٍ عَلَى النَّاسِ وَمَسْؤُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ، وَالرَّجُلُ رَاعٍ عَلَى أَهْلِ بَيْتِهِ وَهُوَ مَسْؤُولٌ عَنْ زَوْجَتِهِ وَمَا مَلَكَتْ يَمِينُهُ، وَالْمَرْأَةُ رَاعِيَةٌ لِزَوْجِهَا وَمَسْؤُولَةٌ عَنْ بَيْتِهَا وَوَلَدِهَا، وَالْمَمْلُوكُ رَاعٍ عَلَى مَوْلَاهِ وَمَسْؤُولٌ عَنْ مَالِهِ، وَكُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْؤُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ، فَأَعِدُّوا لِلْمَسَائِلِ جَوَابًا".
قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا جَوَابُهَا؟ قَالَ:" أَعْمَالُ الْبِرِّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِإِسْنَادَيْنِ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الْأَوْسَطِ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے ہر ایک شخص نگران ہے، اور اس شخص سے اس کی نگرانی کے بارے میں حساب لیا جائے گا امیر (یعنی حکمران) لوگوں کا نگران ہے اس سے اس کی نگرانی کے بارے میں حساب لیا جائے گا آدمی اپنے اہل خانہ کا نگران ہے اس سے اس کی بیوی کے بارے میں اور اس کے زیر ملکیت لوگوں کے بارے میں حساب لیا جائے گا عورت اپنے شوہر کے حوالے سے نگران ہے اس سے اُس کے گھر اور اس کے بچوں کے بارے میں حساب لیا جائے گا غلام اپنے آقا کے حوالے سے نگران ہے اس سے اس کے مال کے بارے میں حساب لیا جائے گا تم میں سے ہر ایک شخص نگران ہے، اور تم میں سے ہر ایک شخص سے اس کی نگرانی کے بارے میں حساب لیا جائے گا، تو تم حساب کے لئے جواب تیار رکھو لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس کا جواب کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا نیکی کے کام“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے۔ معجم اوسط کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9047]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (450)، أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4490، 4491»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9048
عَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" كُلُّكُمْ رَاعٍ وَمَسْؤُولٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَرْطَأَةُ بْنُ الْأَشْعَثِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”تم میں سے ہر ایک نگران ہے، اور اس سے حساب لیا جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ارطاۃ بن اشعث ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9048]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1556)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1556، 6876»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9049
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ رَاعٍ يَسْتَرْعِي رَعْيَةً إِلَّا سُئِلَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ: أَقَامَ فِيهَا أَمْرَ اللَّهِ أَمْ أَضَاعَهُ؟".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو عَيَّاشٍ الْمِصْرِيُّ، وَهُوَ مَسْتُورٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو بھی شخص کسی رعایا کا نگران ہو گا اس سے قیامت کے دن حساب لیا جائے گا کہ اس نے اس رعایا کے بارے میں اللہ کے حکم کو برقرار رکھا یا اسے ضائع کیا؟“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوعیاش مصری ہے، اور وہ مستور ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں اس کے بعض رجال کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9049]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8708»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9050
وَعَنْ أَبِي لُبَابَةَ بْنِ عَبْدِ الْمُنْذِرِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ قَتْلِ الْحَيَّاتِ الَّتِي فِي الْبُيُوتِ وَقَالَ:" كُلُّكُمْ رَاعٍ وَمَسْؤُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ، فَالْأَمِيرُ الَّذِي عَلَى النَّاسِ رَاعٍ وَهُوَ مَسْؤُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ، وَالرَّجُلُ رَاعٍ عَنْ أَهْلِهِ وَمَسْؤُولٌ عَنْهُمْ، وَامْرَأَةُ الرَّجُلِ رَاعِيَةٌ عَلَى بَيْتِ زَوْجِهَا وَهِيَ مَسْؤُولَةٌ عَنْهُمْ، وَعَبْدُ الرَّجُلِ رَاعٍ عَلَى مَالِ سَيِّدِهِ وَهُوَ مَسْؤُولٌ عَنْهُ، أَلَا كُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْؤُولٌ".
قُلْتُ: لِأَبِي لُبَابَةَ فِي الصَّحِيحِ النَّهْيُ عَنْ قَتْلِ الْحَيَّاتِ فَقَطْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَرِجَالُ الْكَبِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابولبابہ بن عبدالمنذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گھروں میں پائے جانے والے سانپوں کو مارنے سے منع کیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے ہر ایک شخص نگران ہے، اور اس سے اس کی نگرانی کے بارے میں حساب لیا جائے گا امیر، لوگوں کا نگران ہے اس سے اس کی نگرانی کے بارے میں حساب لیا جائے گا آدمی اپنے اہلخانہ کا نگران ہے اس سے ان کے بارے میں حساب لیا جائے گا آدمی کی بیوی اپنے شوہر کے گھر کی نگران ہے اس سے اس کے حوالے سے حساب لیا جائے گا آدمی کا غلام اپنے آقا کے مال کا نگران ہے اس سے اس کے بارے میں حساب لیا جائے گا خبردار تم میں سے ہر ایک نگران ہے، اور تم میں سے ہر ایک سے حساب لیا جائے گا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں سیدنا ابولبابہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث صحیح میں مذکور ہے جس میں صرف سانپوں کو مارنے کی ممانعت کا تذکرہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ معجم کبیر کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9050]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4506)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4506، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4489»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9051
وَعَنِ الْمِقْدَامِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا يَكُونُ رَجُلٌ عَلَى قَوْمٍ إِلَّا جَاءَ يَقْدُمَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بَيْنَ يَدَيْهِ رَايَةٌ يَحْمِلُهَا وَهُمْ يَتْبَعُونَهُ فَيُسْأَلُ عَنْهُمْ وَيُسْأَلُونَ عَنْهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا مقدام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو بھی شخص لوگوں کا نگران بنے گا قیامت کے دن وہ ان لوگوں کے آگے چلتا ہوا آئے گا اس نے ایک جھنڈے کو اٹھایا ہوا ہو گا لوگ اس کے پیچھے ہوں گے اس شخص سے ان لوگوں کے بارے میں پوچھا: جائے گا، اور لوگوں سے اس کے بارے میں پوچھا: جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسماعیل بن عیاش ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9051]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (275/20)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9052
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ أَمِيرٍ يُؤَمَّرُ عَلَى عَشْرَةٍ إِلَّا سُئِلَ عَنْهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ كُرَيْبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو بھی امیر دس آدمیوں کا بھی نگران بنے گا، تو قیامت کے دن اس سے ان کے بارے میں حساب لیا جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن کریب ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9052]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12166)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12166»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9053
وَعَنْ قَتَادَةَ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ قَالَ: إِنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - سَائِلٌ كُلَّ ذِي رَعِيَّةٍ فِيمَا اسْتَرْعَاهُ أَقَامَ أَمْرَ اللَّهِ تَعَالَى فِيهِمْ أَمْ أَضَاعَهُ؟ حَتَّى إِنَّ الرَّجُلَ لَيُسْأَلُ عَنْ أَهْلِ بَيْتِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَقَتَادَةُ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قتادہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ ہر نگران سے اس چیز کے بارے میں حساب لے گا جس کا اسے نگران بنایا گیا تھا اگرچہ اس نے ان لوگوں میں اللہ تعالیٰ کے حکم کو قائم رکھا یا اسے ضائع کر دیا یہاں تک کہ آدمی سے اس کے اہلخانہ کے بارے میں حساب لیا جائے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ قتادہ نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9053]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8855)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
14. بَابُ أَخْذِ حَقِّ الضَّعِيفِ مِنَ الْقَوِيِّ .
طاقتور سے کمزور کا حق وصول کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9054
عَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: سَأَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَعْفَرًا - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - حِينَ قَدِمَ مِنَ الْحَبَشَةِ:" مَا أَعْجَبُ شَيْءٍ رَأَيْتَهُ؟" قَالَ: رَأَيْتُ امْرَأَةً تَحْمِلُ عَلَى رَأْسِهَا مِكْتَلًا مِنْ طَعَامٍ، فَمَرَّ فَارِسٌ فَرَكَضَهُ فَأَبْدَرَهُ، فَجَلَسَتْ تَجْمَعُ طَعَامَهَا ثُمَّ الْتَفَتَتْ فَقَالَتْ: وَيْلٌ لَكَ إِذَا وَضَعَ الْمَلِكُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - كُرْسِيَّهُ فَأَخَذَ لِلْمَظْلُومِ مِنَ الظَّالِمِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَصْدِيقًا لِقَوْلِهَا:" لَا قُدِّسَتْ أُمَّةٌ - أَوْ كَيْفَ تُقَدَّسُ أُمَّةٌ - لَا يَأْخُذُ ضَعِيفُهَا حَقَّهُ مِنْ شَدِيدِهَا وَهُوَ غَيْرُ مُتَعْتَعٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَهُوَ ثِقَةٌ لَكِنَّهُ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ حبشہ سے واپس آئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: تم نے حیران کن چیز کیا دیکھی؟ انہوں نے بتایا کہ میں نے ایک عورت کو دیکھا کہ اس نے اپنے سر پر اناج کا پیمانہ (یا برتن) رکھا ہوا تھا ایک گھڑ سوار وہاں سے گزرا اس نے اس کو ایڑھ لگائی اور اس عورت کا برتن گرا دیا وہ عورت بیٹھ کر اپنا اناج اکٹھا کرنے لگی پھر اس نے مڑ کر دیکھا اور بولی: تمہارا ستیاناس ہو! جب بادشاہ (اللہ تعالیٰ) اپنی کرسی رکھے گا، اور پھر ظالم سے مظلوم کو انصاف دلائے گا (پھر دیکھنا تمہارا کیا حال ہو گا) راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کے اس قول کی تصدیق کے لئے یہ بات ارشاد فرمائی: ”وہ امت پاکیزہ نہیں ہو گی (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) وہ امت کیسے پاکیزہ ہو سکتی ہے جس میں کمزور شخص طاقتور سے اپنا حق کسی پریشانی کے بغیر نہیں لے سکتا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، اور وہ ثقہ ہے، لیکن وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9054]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1596)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5230، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4464»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9055
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: لَمَّا قَدِمَ جَعْفَرٌ مِنْ أَرْضِ الْحَبَشَةِ تَلَقَّاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا رَأَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَجِلَ إِعْظَامًا لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَبَّلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ عَيْنَيْهِ وَقَالَ لَهُ:" يَا حَبِيبِي أَنْتَ أَشْبَهُ النَّاسِ بِخُلُقِي وَخَلْقِي وَخُلِقْتَ مِنَ الطِّينَةِ الَّتِي خُلِقْتُ مِنْهَا، يَا حَبِيبِي حَدِّثَنِي عَنْ بَعْضٍ عَجَائِبِ أَهْلِ الْحَبَشَةِ". قَالَ: نَعَمْ بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ، بَيْنَا أَنَا قَائِمٌ فِي بَعْضِ طُرُقِهَا إِذَا أَنَا بِعَجُوزٍ عَلَى رَأْسِهَا مِكْتَلٍ وَأَقْبَلَ شَابٌّ يَرْكُضُ عَلَى فَرَسٍ فَزَحَمَهَا وَأَلْقَى الْمِكْتَلَ عَنْ رَأْسِهَا، وَاسْتَوَتْ قَائِمَةً وَأَتْبَعَتْهُ الْبَصَرَ وَهِيَ تَقُولُ: الْوَيْلُ لَكَ غَدًا إِذَا جَلَسَ الْمَلِكُ عَلَى كُرْسِيِّهِ فَاقْتَصَّ لِلْمَظْلُومِ مِنَ الظَّالِمِ.
قَالَ جَابِرٌ: فَنَظَرْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَقُولُ:" لَا قَدَسَّ اللَّهُ أُمَّةً لَا تَأْخُذُ لِلْمَظْلُومِ حَقَّهُ مِنَ الظَّالِمِ غَيْرُ مُتَعْتَعٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ مَكِّيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرُّعَيْنِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ حبشہ کی سرزمین سے واپس آئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان سے ملنے کے لئے آئے، جب انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے احترام میں ان کا چہرہ سرخ ہو گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی دونوں آنکھوں کے درمیان بوسہ دیا اور فرمایا: اے میرے محبوب شخص! میرے اخلاق اور میری ظاہری شخصیت کے حوالے سے تم مجھ سے سب سے زیادہ مشابہت رکھتے ہو تمہیں بھی اسی مٹی سے پیدا کیا گیا ہے جس سے مجھے پیدا کیا گیا اے میرے محبوب فرد تم اہل حبشہ کی کوئی حیران کن بات مجھے بتاؤ تو سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: جی ہاں میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں یا رسول اللہ! ایک مرتبہ میں ایک راستے پر کھڑا ہوا تھا اسی دوران ایک بوڑھی عورت گزری جس کے سر پر ایک برتن تھا پھر ایک نوجوان آیا اس نے اپنے گھوڑے کو ایڑھ لگائی وہ اس عورت کے پاس سے گزرا تو عورت کے سر سے اس کا برتن گر گیا وہ عورت سیدھی کھڑی ہوئی اور اس نے اپنی نگاہ اس گھڑ سوار کے پیچھے کی اور یہ کہا: کل تمہارا ستیاناس ہو گا، جب بادشاہ اپنی کرسی پر بیٹھے گا، اور ظالم سے مظلوم کو بدلہ دلوائے گا۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ ایسی امت کو پاکیزہ نہیں کرتا جس میں مظلوم شخص ظالم سے اپنا حق کسی پریشانی کے بغیر نہیں لے سکتا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مکی بن عبداللہ رعینی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9055]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6555»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9056
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: أَرَادَ ابْنُ مَسْعُودٍ أَنْ يَبْنِيَ دَارًا فَقَالَتْ قُرَيْشٌ: أَلَا نَمْنَعَ ابْنَ أُمِّ عَبْدٍ أَنْ يَبْنِيَ دَارًا فِينَا؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَوَآمِرٌ بِذَلِكَ وَأَنَا ظَالِمٌ" أَوْ" فَأَنَا ظَالِمٌ لَا يُقَدِّسُ اللَّهُ أُمَّةً لَا يُؤْخَذُ لِضَعِيفِهَا مِنْ شَدِيدِهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْمُثَنَّى بْنُ الصَّبَّاحِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ ابْنِ مَسْعُودٍ نَفْسِهِ فِي هَذِهِ الْقِصَّةِ فِي الْأَحْكَامِ وَأَحَادِيثُ غَيْرِهِ مِنْ نَحْوِ هَذَا الْبَابِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے گھر بنانے کا ارادہ کیا، تو قریش نے کہا: ہم ابن ام عبد کو اس بات سے روک نہ دیں کہ وہ ہمارے درمیان گھر بنائے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں اس بارے میں حکم دوں گا؟ تو پھر تو میں ظالم ہوؤں گا اللہ تعالیٰ ایسی امت کو پاکیزہ نہیں کرتا جس میں طاقتور سے کمزور کے لئے (حق کو) وصول نہیں کیا جاتا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مثنی بن صباح ہے، اور وہ متروک ہے ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ اس سے پہلے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث گزر چکی ہے جو اسی واقعہ کے بارے میں ہے وہ کتاب الاحکام میں گزری ہے اس کے علاوہ اس نوعیت کی دیگر احادیث اس باب میں مذکور ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9056]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7204»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں