الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابُ كَرَاهَةِ الْوِلَايَةِ وَلِمَنْ تُسْتَحَبُّ .
حکمرانی کا ناپسندیدہ ہونا اور یہ کس کے لئے مستحب ہے؟
حدیث نمبر: 9017
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" وَيْلٌ لِلْأُمَرَاءِ، وَيْلٌ لِلْعُرَفَاءِ، وَيْلٌ لِلْأُمَنَاءِ، لَيَتَمَنَّيَنَّ أَقْوَامٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَنَّ ذَوَائِبَهُمْ كَانَتْ مُعَلَّقَةً بِالثُّرَيَّا، يَتَذَبْذَبُونَ بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ وَلَمْ يَكُونُوا عَمِلُوا عَلَى شَيْءٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ فِي طَرِيقَيْنِ مِنْ أَرْبَعَةٍ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ فِي طَرِيقَيْنِ مِنْ أَرْبَعَةٍ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: امراء کے لئے بربادی ہے عرفاء کے لئے بربادی ہے امناء کے لئے بربادی ہے (یعنی سرکاری اہلکاروں کے لئے بربادی ہے) قیامت کے دن کچھ لوگ یہ آرزو کریں گے کہ ان کے بالوں کے ذریعے انہیں ثریا ستارے کے ساتھ لٹکا دیا جاتا وہ آسمان اور زمین کے درمیان جھول رہے ہوتے لیکن انہوں نے کوئی ریاستی ذمہ داری سرانجام نہ دی ہوتی“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور چار میں سے دو طریق کے ان کے رجال ثقہ ہیں
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے بھی نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9017]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور چار میں سے دو طریق کے ان کے رجال ثقہ ہیں
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے بھی نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9017]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1643) اخرجه ابو يعلى فى المسند (6217) احمد فى المسند (352/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8413»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9018
وَعَنْ رَافِعٍ الطَّائِيِّ رَفِيقِ أَبِي بَكْرٍ فِي غَزْوَةِ ذَاتِ السَّلَاسِلِ قَالَ: وَسَأَلْتُهُ عَمَّا قِيلَ مِنْ بَيْعَتِهِمْ؟ قَالَ وَهُوَ يُحَدِّثُهُ عَمَّا تَكَلَّمَتْ بِهِ الْأَنْصَارُ، وَمَا كَلَّمَهُمْ، وَمَا كَلَّمَ بِهِ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ الْأَنْصَارَ، وَمَا ذَكَّرَهُمْ بِهِ مِنْ إِمَامَتِي إِيَّاهُمْ بِأَمْرِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَرَضِهِ: فَبَايَعُونِي لِذَلِكَ وَقَبِلْتُهَا مِنْهُمْ وَتَخَوَّفْتُ أَنْ تَكُونَ فِتْنَةً تَكُونُ بَعْدَهَا رِدَّةٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ عَنْ شَيْخِهِ عَلِيِّ بْنِ عَيَّاشٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ عَنْ شَيْخِهِ عَلِيِّ بْنِ عَيَّاشٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رافع طائی، جو غزوہ ذات السلاسل میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے وہ بیان کرتے ہیں: میں نے ان سے دریافت کیا: کہ ان لوگوں کی بیعت کے بارے میں جو کچھ کہا: گیا ہے، تو انہوں نے یہ بتانا شروع کیا کہ انصار کا کیا موقف تھا، اور انہوں نے ان لوگوں کے ساتھ کیا بات چیت کی سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اس حوالے سے انصار سے کیا بات چیت کی اور کس طرح سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں کو میری امامت کے بارے میں ترغیب دی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیماری کے دوران جو حکم دیا تھا (کہ میں امامت کروں) تو انصار نے اس حوالے سے میری بیعت کر لی اور میں نے اس بیعت کو ان کے حوالے سے قبول کر لیا کیونکہ مجھے یہ اندیشہ تھا کہ کہیں کوئی فتنہ نہ آ جائے جس کے بعد مرتد ہونا ہو۔
یہ روایت امام أحمد نے اپنے استاد علی بن عیاش کے حوالے سے نقل کی ہے۔ اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9018]
یہ روایت امام أحمد نے اپنے استاد علی بن عیاش کے حوالے سے نقل کی ہے۔ اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9018]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (42)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9019
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ مَوْهَبٍ أَنَّ عُثْمَانَ قَالَ لِابْنِ عُمَرَ: اقْضِ بَيْنَ النَّاسِ فَقَالَ: لَا أَقْضِي بَيْنَ اثْنَيْنِ، وَلَا أَؤُمُّ رَجُلَيْنِ، أَمَا سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ عَاذَ بِاللَّهِ فَقَدْ عَاذَ بِمُعَاذٍ؟" قَالَ: بَلَى. قَالَ: فَإِنِّي أَعُوذُ بِاللَّهِ أَنْ تَسْتَعْمِلَنِي، فَأَعْفَاهُ قَالَ: وَلَا تُخْبِرَنَّ أَحَدًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَيَزِيدُ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَيَزِيدُ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
یزید بن موہب بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا: آپ لوگوں کے درمیان فیصلہ کریں (یعنی قاضی کے فرائض سر انجام دیں) انہوں نے فرمایا: میں، تو دو آدمیوں کے درمیان بھی فیصلہ نہیں دوں گا، اور میں، تو دو آدمیوں کی بھی امامت (یا حکمرانی) نہیں کروں گا کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے نہیں سنا ہے ”جو شخص اللہ کی پناہ مانگتا ہے وہ زبردست پناہ لیتا ہے“۔ تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جی ہاں، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں اس بات سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں کہ آپ مجھے سرکاری اہلکار مقرر کریں، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے انہیں چھوڑ دیا اور کہا: تم اس بارے میں کسی کو نہ بتانا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ یزید نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9019]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ یزید نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9019]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (475)، أخرجه مسند أحمد برقم: 477، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4875/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9020
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّهُ قَالَ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: بِئْسَ الشَّيْءُ الْإِمَارَةُ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" نِعْمَ الشَّيْءُ الْإِمَارَةُ لِمَنْ أَخْذُهَا بِحَقِّهَا وَحِلِّهَا، وَبِئْسَ الشَّيْءُ الْإِمَارَةُ لِمَنْ أَخَذَهَا بِغَيْرِ حَقِّهَا تَكُونُ عَلَيْهِ حَسْرَةً يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ حَفْصِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الصَّبَّاحِ الرَّقِّيِّ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ حَفْصِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الصَّبَّاحِ الرَّقِّيِّ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے انہوں نے کہا: حکومت ایک بری چیز ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حکومت ایک اچھی چیز ہے اس شخص کے لئے جو اس کے حق کے ہمراہ اور اس کی حلال چیزوں کے ہمراہ اسے حاصل کرتا ہے، اور حکومت اس شخص کے حق میں بری چیز ہے جو اسے ناحق طور پر حاصل کرتا ہے قیامت کے دن یہ اس شخص کے لئے حسرت کا باعث ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد حفص بن عمر بن صباح رقی کے حوالے سے نقل کی ہے۔ جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9020]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4821)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4831»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 9021
وَعَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ، وَهُوَ أَخِي حَسَّانَ بْنِ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيِّ، وَهُوَ افْتَتَحَ إِيلِيَاءَ لِمُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ، وَهُوَ يُرَاجِعُ مُعَاوِيَةَ - رَحِمَهُ اللَّهُ - يَذْكُرُ الْإِمَارَةَ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَذْكُرُ الْإِمَارَةَ فَقَالَ:" أَوَّلُهَا مَلَامَةٌ، وَثَانِيهَا نَدَامَةٌ، وَثَالِثُهَا عَذَابٌ [ مِنَ اللَّهِ ] يَوْمَ الْقِيَامَةِ، إِلَّا مَنْ رَحِمَ وَعَدَلَ وَقَالَ هَكَذَا وَهَكَذَا بِيَدِهِ بِالْمَالِ". ثُمَّ سَكَتَ مَا شَاءَ اللَّهُ ثُمَّ قَالَ:" كَيْفَ بِالْعَدْلِ مَعَ ذِي الْقُرْبَى؟".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمُزَنِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمُزَنِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ جو سیدنا حسان بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ کے بھائی ہیں اور انہوں نے سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ کے لئے ایلیاء کو فتح کیا تھا انہوں نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے امارت کا ذکر کرتے ہوئے یہ بات بیان کی میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو امارت کا ذکر کرتے ہوئے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس کی پہلی چیز ملامت ہے دوسری ندامت ہے، اور تیسری چیز قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملنے والا عذاب ہو گا البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے جو رحم کرتا ہے، اور عدل سے کام لیتا ہے، اور اس اس طرح کرتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے اشارہ کر کے مال کے بارے میں فرمایا (کہ وہ مال کو اللہ کی راہ میں خرچ کرتا ہے) پھر جب تک اللہ کو منظور تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت تک خاموش رہے پھر آپ نے ارشاد فرمایا: رشتے داروں کی موجودگی میں عدل کیسے ہو سکتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ابراہیم مزنی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9021]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ابراہیم مزنی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9021]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7186)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7186»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9022
وَعَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنْ شِئْتُمْ أَنْبَأَتُكُمْ عَنِ الْإِمَارَةِ وَمَا هِيَ؟". فَنَادَيْتُ بِأَعْلَى صَوْتِي ثَلَاثَ مَرَّاتٍ: وَمَا هِيَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" أَوَّلُهَا مَلَامَةٌ وَثَانِيهَا نَدَامَةٌ وَثَالِثُهَا عَذَابٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَّا مَنْ عَدَلَ، وَكَيْفَ يَعْدِلُ مَعَ قَرَابَتِهِ؟".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ الْكَبِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ الْكَبِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اگر تم چاہو تو میں تمہیں امارت کے بارے میں بتاتا ہوں کہ وہ کیا ہے؟ راوی کہتے ہیں:، تو میں نے تین مرتبہ بلند آواز میں آپ کو مخاطب کیا: یا رسول اللہ! وہ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کی پہلی چیز ملامت ہے دوسری ندامت ہے، اور تیسری قیامت کے دن عذاب ہے البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے جو عدل سے کام لیتا ہے، اور اپنے قرابت داروں کی موجودگی میں وہ کیسے عدل کر سکتا ہے؟“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ امام طبرانی کے معجم کبیر کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9022]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1597) اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (6891) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (71/18 و 1214)، أخرجه مسند البزار برقم: 2756، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6743»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9023
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - قَالَ شَرِيكٌ: لَا أَدْرِي رَفْعَهُ أَمْ لَا؟ - قَالَ:" الْإِمَارَةُ أَوَّلُهَا نَدَامَةٌ، وَأَوْسَطُهَا غَرَامَةٌ، وَآخِرُهَا عَذَابٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: شریک نامی راوی کہتے ہیں: مجھے نہیں معلوم کہ انہوں نے مرفوع حدیث کے طور پر یہ حدیث نقل کی ہے۔ یا مرفوع حدیث کے طور پر یہ حدیث نقل نہیں کی ہے وہ فرماتے ہیں: ”امارت کا ابتدائی حصہ ندامت ہے درمیانی حصہ تاوان ہے، اور آخری حصہ قیامت کے دن عذاب ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9023]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9023]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9024
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اسْتَعْمَلَ الْمِقْدَادَ بْنَ الْأَسْوَدِ الْكِنْدِيَّ عَلَى جَرِيدَةَ خَيْلٍ فَلَمَّا قَدِمَ قَالَ:" كَيْفَ رَأَيْتَ؟" قَالَ: رَأَيْتُهُمْ يَرْفَعُونَ وَيَصْنَعُونَ حَتَّى ظَنَنْتُ أَنِّي لَيْسَ ذَلِكَ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هُوَ ذَاكَ". فَقَالَ الْمِقْدَادُ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَا أَعْمَلُ عَلَى عَمَلٍ أَبَدًا. فَكَانُوا يَقُولُونَ لَهُ: تَقَدَّمْ فَصَلِّ بِنَا فَيَأْبَى.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سَوَّارُ بْنُ دَاوُدَ أَبُو حَمْزَةَ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَابْنُ حِبَّانَ وَابْنُ مَعِينٍ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سَوَّارُ بْنُ دَاوُدَ أَبُو حَمْزَةَ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَابْنُ حِبَّانَ وَابْنُ مَعِينٍ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا مقداد بن اسود کندی رضی اللہ عنہ ”جریدہ خیل“ کا عامل مقرر کیا جب وہ آئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم نے کیسا پایا؟ تو انہوں نے عرض کی: میں نے ان لوگوں کو دیکھا کہ وہ بلند کرتے تھے اور وہ کام کرتے تھے یہاں تک کہ میں نے یہ گمان کیا کہ میں ایسا نہیں ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایسا ہی ہے، سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے اب میں کبھی کوئی ریاستی ذمہ داری سرانجام نہیں دوں گا راوی کہتے ہیں: لوگ ان سے یہ کہا: کرتے تھے: آپ آگے بڑھ کے ہمیں نماز پڑھا دیں، تو وہ یہ بات بھی نہیں مانتے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سوار بن داؤد ابوحمزہ ہے، جسے امام أحمد ابن حبان اور یحیی بن معین نے ثقہ قرار دیا ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9024]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1644)، أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1734، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6898»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 9025
وَعَنِ الْمِقْدَادِ بْنِ الْأَسْوَدِ قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَبْعَثًا فَلَمَّا رَجَعْتُ قَالَ لِي:" كَيْفَ تَجِدُ نَفْسَكَ؟" قُلْتُ: مَا زِلْتُ حَتَّى ظَنَنْتُ أَنَّ مَعِي خَوَلًا لِي وَايْمُ اللَّهِ لَا أَتَأَمَّرُ عَلَى رَجُلَيْنِ بَعْدَهَا أَبَدًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا عُمَيْرَ بْنَ إِسْحَاقَ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ ثِقَةٌ مَأْمُونٌ.

سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ایک جگہ بھیجا جب میں واپس آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت کیا: تم نے اپنے آپ کو کیسا پایا؟ میں نے عرض کی: میں مسلسل یہی گمان کرتا رہا کہ میرے ساتھ میرے غلام ہیں (جو میری فرمانبرداری کر رہے ہیں) اللہ کی قسم! اب میں اس کے بعد کبھی بھی دو آدمیوں کا امیر بھی نہیں بنوں گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عمیر بن اسحاق کا معاملہ مختلف ہے اسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اور عبداللہ بن أحمد نامی ایک راوی ہے جو ثقہ اور مامون ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9025]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (258/20)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5542، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 9108، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4173»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 9026
وَعَنْ مَالِكِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ رَجُلٍ - قَالَ الْحَضْرَمِيُّ: فِي كِتَابِ أَبِي كُرَيْبٍ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ رَجُلٍ - قَالَ: اسْتَعْمَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلًا عَلَى سَرِيَّةٍ فَلَمَّا مَضَى وَرَجَعَ إِلَيْهِ قَالَ لَهُ:" كَيْفَ وَجَدْتَ الْإِمَارَةَ؟" قَالَ: كُنْتُ كَبَعْضِ الْقَوْمِ إِذَا رَكَنْتُ رَكَنُوا وَإِذَا نَزَلْتُ نَزَلُوا فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ [ صَاحِبَ ] السُّلْطَانِ عَلَى بَابِ عَتَبٍ إِلَّا مَنْ عَصَمَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -".
فَقَالَ الرَّجُلُ: وَاللَّهِ لَا أَعْمَلُ لَكَ وَلَا لِغَيْرِكَ أَبَدًا. فَضَحِكَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى بَدَتْ نَوَاجِذُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدِ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

مالک بن حارث نے ایک شخص کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے۔ حضرمی کہتے ہیں: ابوکریب کی تحریر میں یہ بات ہے کہ حمید کے حوالے سے ایک شخص کے حوالے سے یہ بات منقول ہے وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو ایک جنگی مہم کا عامل مقرر کیا وہ شخص چلا گیا اور پھر جب وہ واپس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت کیا: تم نے امارت کو کیسا پایا؟ اس نے عرض کی: میں، تو لوگوں کی طرح ایک عام فرد تھا جب میں مائل ہوتا تھا تو وہ بھی مائل ہو جاتے تھے جب میں پڑاؤ کرتا تھا تو وہ بھی پڑاؤ کر لیتے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ریاستی عہدہ رکھنے والا شخص عتاب کے دروازے پر ہوتا ہے البتہ جسے اللہ تعالیٰ محفوظ رکھے اس کا معاملہ مختلف ہے۔ اس شخص نے کہا: اللہ کی قسم! اب میں نہ، تو آپ کے لئے، اور نہ آپ کے علاوہ کسی اور کے لئے، کبھی کسی کے لئے کوئی ذمہ داری سر انجام نہیں دوں گا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا دیے یہاں تک کہ آپ کے اطراف کے دانت نظر آنے لگے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9026]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9026]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (3203)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3603»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف