🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
11. بَابُ كَرَاهَةِ الْوِلَايَةِ وَلِمَنْ تُسْتَحَبُّ .
حکمرانی کا ناپسندیدہ ہونا اور یہ کس کے لئے مستحب ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9027
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اسْتَعْمَلَ رَجُلًا عَلَى عَمَلٍ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ خِرْ لِي؟ قَالَ:" الْزَمْ بَيْتَكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ الْفُرَاتُ بْنُ أَبِي الْفُرَاتِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو کسی کام کا اہلکار مقرر کیا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ میرے لئے کسی ایک صورت کو اختیار کر لیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے گھر میں رہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فرات بن ابوفرات ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9027]
تخریج الحدیث: «أخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 6455»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9028
وَعَنْ عِصْمَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اسْتَعْمَلَ رَجُلًا عَلَى الصَّدَقَةِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ خِرْ لِي؟ قَالَ:" اجْلِسْ فِي بَيْتِكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عصمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو زکوۃ کی وصولی کا اہلکار مقرر کیا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ میرے لئے کسی ایک صورت کو منتخب کر لیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے گھر میں بیٹھے رہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مختار ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9028]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (158/17)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9029
وَعَنْ رَافِعِ بْنِ عَمْرٍو الطَّائِيِّ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ عَلَى جَيْشِ ذَاتِ السَّلَاسِلِ فَبَعَثَ مَعَهُ مَعَ ذَلِكَ الْجَيْشِ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ وَسَرَاةَ أَصْحَابِهِ، فَانْطَلَقُوا حَتَّى نَزَلُوا جَبَلِي طَيِّءٍ فَقَالَ عَمْرٌو: انْظُرُوا إِلَى رَجُلٍ دَلِيلٍ بِالطَّرِيقِ، فَقَالُوا: مَا نَعْلَمُهُ إِلَّا رَافِعَ بْنَ عَمْرٍو فَإِنَّهُ كَانَ رَبِيلًا، فَسَأَلْتُ طَارِقًا: مَا الرَّبِيلُ؟ قَالَ: اللِّصُّ الَّذِي يَغْزُو الْقَوْمَ وَحْدَهُ فَيَسْرِقُ.
قَالَ رَافِعٌ: فَلَمَّا قَضَيْنَا غَزَاتَنَا وَانْتَهَيْتُ إِلَى الْمَكَانِ الَّذِي كُنَّا خَرَجْنَا مِنْهُ تَوَسَّمْتُ أَبَا بَكْرٍ فَأَتَيْتُهُ فَقُلْتُ: يَا صَاحِبَ الْحَلَالِ إِنِّي تَوَسَّمْتُكَ مِنْ بَيْنِ أَصْحَابِكَ فَائْتِنِي بِشَيْءٍ إِذَا حَفِظْتُهُ كُنْتُ مِنْكُمْ وَمِثْلَكُمْ. فَقَالَ: أَتَحْفَظُ أَصَابِعَكَ الْخَمْسَ؟ قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ: اشْهَدْ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، وَتُقِيمُ الصَّلَاةَ، وَتُؤْتِي الزَّكَاةَ إِنْ كَانَ لَكَ مَالٌ، وَتَحُجُّ الْبَيْتَ، وَتَصُومُ رَمَضَانَ، حَفِظْتَ؟ فَقُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ: وَأُخْرَى: لَا تَأَمَّرَنَّ عَلَى اثْنَيْنِ. قُلْتُ: وَهَلْ تَكُونُ الْإِمْرَةُ إِلَّا فِيكُمْ أَهْلِ بَدْرٍ؟ قَالَ: يُوشِكُ أَنْ تَفْشُوا حَتَّى تَبْلُغَكَ وَمَنْ هُوَ دُونَكَ، إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَمَّا بَعَثَ نَبِيَّهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ النَّاسُ فِي الْإِسْلَامِ، فَمِنْهُمْ مَنْ دَخَلَ فَهَدَاهُ اللَّهُ، وَمِنْهُمْ مَنْ أَكْرَهَهُ السَّيْفُ، فَهُمْ عُوَّادُ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَجِيرَانُ اللَّهِ فِي خِفَارَةِ اللَّهِ، إِنَّ الرَّجُلَ إِذَا كَانَ أَمِيرًا فَتَظَالَمَ النَّاسُ بَيْنَهُمْ فَلَمْ يَأْخُذْ لِبَعْضِهِمْ مِنْ بَعْضٍ انْتَقَمَ اللَّهُ مِنْهُ، إِنِ الرَّجُلَ مِنْكُمْ لَتُؤْخَذُ شَاةُ جَارِهِ فَيَظَلُّ نَاتِئَ عَضَلَتِهِ غَضَبًا لِجَارِهِ وَاللَّهُ مِنْ وَرَاءِ جَارِهِ قَالَ رَافِعٌ: فَمَكَثْتُ سَنَةً، ثُمَّ إِنَّ أَبَا بَكْرٍ اسْتُخْلِفَ فَرَكَنْتُ إِلَيْهِ قُلْتُ: أَنَا رَافِعٌ كَنْتُ لَقِيتُكَ بِمَكَانِ كَذَا وَكَذَا قَالَ: عَرَفْتُ قَالَ: كُنْتَ نَهَيْتَنِي عَنِ الْإِمَارَةِ ثُمَّ رَكَبْتَ أَعْظَمَ مِنْ ذَلِكَ أُمَّةَ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: نَعَمْ فَمَنْ لَمْ يُقِمْ فِيهِمْ كِتَابَ اللَّهِ فَعَلَيْهِ بَهْلَةُ اللَّهِ - يَعْنِي لَعْنَةَ اللَّهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا رافع بن عمرو طائی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کو ذات سلال کے لشکر کا امیر مقرر کر کے بھیجا آپ نے اس لشکر کے ساتھ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اور جلیل القدر صحابہ کرام کو بھی بھیجا یہ لوگ روانہ ہوئے یہاں تک کہ انہوں نے طے کے دو پہاڑوں کے درمیان پڑاؤ کیا، تو سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم لوگ ایسے شخص کو ڈھونڈ لو جو راستے کے بارے میں رہنمائی کرے، تو لوگوں نے کہا: ہمارے علم کے مطابق صرف رافع بن عمرو یہ کام کر سکتا ہے، کیونکہ وہ ربیل ہے (روایت کے ایک راوی کہتے ہیں:) میں نے اپنے استاد سے دریافت کیا: ربیل سے مراد کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: چور، جو اکیلا لوگوں کے پاس جا کر چوری کر لیتا ہے۔ سیدنا رافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب ہم نے اپنی جنگی مہم مکمل کر لی اور میں اس مقام پر پہنچا جہاں سے میں نکلا تھا تو میں نے وہاں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو پایا میں ان کے پاس آیا میں نے کہا: جناب میں نے آپ کے ساتھیوں میں سے آپ کو پایا ہے کہ آپ مجھے کوئی ایسی چیز بتائیں کہ جب میں اسے یاد کر لوں، تو میں آپ میں سے ہو جاؤں اور آپ کی مانند ہو جاؤں انہوں نے فرمایا: کیا تم پانچ انگلیوں کے اوپر (پانچ چیزیں) یاد رکھ سکتے ہو؟ میں نے کہا: جی ہاں انہوں نے فرمایا: پھر تم یہ گواہی دو کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے وہی ایک معبود ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں اور تم نماز ادا کرو اور اگر تمہارے پاس مال موجود ہو تو تم زکوۃ ادا کرو اور تم بیت اللہ کا حج کرو اور رمضان کے روزے رکھو، کیا تم یاد رکھو گے؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں! انہوں نے فرمایا: ایک اور بات بھی ہے کہ تم کبھی بھی دو آدمیوں پر امیر نہ بننا میں نے کہا: کیا امیر ہونا صرف آپ لوگوں کے لیے مخصوص ہے جو اہل بدر ہیں۔ انہوں نے فرمایا: ہو سکتا ہے کہ یہ آگے چل کے پھیل جائے یہاں تک کہ یہ تم تک بھی پہنچ جائے بلکہ تم سے نیچے کے افراد تک بھی پہنچ جائے اللہ تعالیٰ نے جب اپنے نبی کو مبعوث کیا، تو لوگ اسلام میں داخل ہو گئے ان میں سے کچھ ایسے افراد تھے کہ جو اسلام میں داخل ہوئے اللہ تعالیٰ نے انہیں ہدایت دی تھی ان میں سے کچھ ایسے افراد تھے جنہیں تلوار نے مجبور کیا تھا، لیکن یہ اللہ تعالیٰ کے مہمان اور اللہ تعالیٰ کے پڑوسی ہیں اور اللہ تعالیٰ کے ذمہ میں ہیں جب کوئی شخص امیر بنے اور لوگ آپس میں ایک دوسرے پر ظلم کریں اور وہ ان میں سے ایک سے دوسرے کا حق نہ وصول کرے، تو اللہ تعالیٰ اس شخص سے انتقام لے گا تم میں سے کسی ایک شخص کے پڑوسی کی بکری لے لی جائے تو وہ اپنے پڑوسی کی خاطر غصے کی وجہ سے پٹھے پھلائے رہتا ہے حالانکہ اللہ تعالیٰ اپنے پڑوسی کی پشت پر ہے۔ سیدنا رافع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک سال گزر گیا پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو خلیفہ مقرر کر دیا گیا میں ان کے پاس آیا میں نے کہا: میں رافع ہوں میری آپ سے فلاں فلاں جگہ پر ملاقات ہوئی تھی سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: میں نے پہچان لیا ہے سیدنا رافع رضی اللہ عنہ نے کہا: آپ، تو مجھے امیر بننے سے منع کرتے تھے اور آپ اس سے بڑے امیر بن گئے ہیں۔ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پوری امت کے امیر بن گئے ہیں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جی ہاں! جو شخص ان میں اللہ کی کتاب (کے احکام) کو برقرار نہیں رکھے گا اس پر اللہ تعالیٰ کی ”بہلت ہو گی راوی کہتے ہیں: یعنی اللہ کی لعنت ہو گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9029]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4467)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4467»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9030
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى أَبِي بَكْرٍ أَعُودُهُ فِي مَرَضِهِ الَّذِي تُوُفِّيَ فِيهِ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ وَسَأَلْتُهُ: كَيْفَ أَصْبَحْتَ؟ فَاسْتَوَى جَالِسًا فَقَالَ: أَصْبَحْتُ بِحَمْدِ اللَّهِ بَارِئًا. فَقَالَ: أَمَا إِنِّي عَلَى مَا تَرَى وَجِعٌ، وَجَعَلْتُمْ لِيَ شُغْلًا مَعَ وَجَعِي، جَعَلْتُ لَكُمْ عَهْدًا مِنْ بَعْدِي، وَاخْتَرْتُ لَكُمْ خَيْرَكُمْ فِي نَفْسِي، فَكُلُّكُمْ وَرِمٌ لِذَلِكَ أَنْفُهُ، رَجَاءَ أَنْ يَكُونَ الْأَمْرُ لَهُ، وَرَأَيْتُ الدُّنْيَا أَقْبَلَتْ وَلَمَّا تُقْبِلُ وَهِيَ جَائِيَةٌ، وَسَتَجِدُونَ بُيُوتَكُمْ بِسُتُورِ الْحَرِيرِ وَنَضَائِدِ الدِّيبَاجِ، وَتَأْلَمُونَ ضَجَائِعَ الصُّوفِ الْأَذْرَبِيِّ كَأَنَّ أَحَدَكُمْ عَلَى حَسَكِ السَّعْدَانِ، وَاللَّهِ لَأَنْ يُقَدَّمَ أَحَدُكُمْ فَيُضْرَبَ عُنُقُهُ فِي غَيْرِ حَدٍّ خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَسِيحَ فِي غَمْرَةِ الدُّنْيَا.
ثُمَّ قَالَ: أَمَّا إِنِّي لَا آسَى عَلَى شَيْءٍ إِلَّا عَلَى ثَلَاثٍ فَعَلْتُهُنَّ وَدِدْتُ أَنِّي لَمْ أَفْعَلْهُنَّ، وَثَلَاثٌ لَمْ أَفْعَلْهُنَّ وَدِدْتُ أَنِّي فَعْلَتُهُنَّ وَثَلَاثٌ وَدِدْتُ أَنِّي سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْهُنَّ.
فَأَمَّا الثَّلَاثُ الَّتِي وَدِدْتُ أَنِّي لَمْ أَفْعَلْهُنَّ: فَوَدِدْتُ أَنِّي لَمْ أَكُنْ كَشَفْتُ بَيْتَ فَاطِمَةَ وَتَرَكْتُهُ، وَأَنْ أُغْلِقَ عَلَى الْحَرْبِ، وَوَدِدْتُ أَنِّي يَوْمَ سَقِيفَةَ بَنِي سَاعِدَةَ قَذَفْتُ الْأَمْرَ فِي عُنُقِ أَحَدِ الرَّجُلَيْنِ أَبِي عُبَيْدَةَ أَوْ عُمَرَ وَكَانَ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ وَكُنْتُ وَزِيرًا، وَوَدِدْتُ أَنِّي حِينَ وَجَّهْتُ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ إِلَى أَهْلِ الرِّدَّةِ أَقَمْتُ بِذِي الْقَصَّةِ، فَإِنْ ظَفِرَ الْمُسْلِمُونَ ظَفِرُوا، وَإِلَّا كُنْتُ رِدْءًا وَمَدَدًا.
وَأَمَّا الثَّلَاثُ اللَّاتِي وَدِدْتُ أَنِّي فَعَلْتُهَا: فَوَدِدْتُ أَنِّي يَوْمَ أَتَيْتُ بِالْأَشْعَثِ أَسِيرًا ضَرَبْتُ عُنُقَهُ، فَإِنَّهُ يُخَيَّلُ إِلَيَّ أَنَّهُ لَا يَكُونُ شَرٌّ إِلَّا طَارَ إِلَيْهِ، وَوَدِدْتُ أَنِّي يَوْمَ أَتَيْتُ بِالْفُجَاةِ السُّلَمِيِّ لَمْ أَكُنْ أَحْرَقْتُهُ وَقَتَلْتُهُ سَرِيحًا أَوْ أَطْلَقْتُهُ نَجِيحًا، وَوَدِدْتُ أَنِّي حِينَ وَجَّهْتُ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ إِلَى الشَّامِ وَجَّهْتُ عُمَرَ إِلَى الْعِرَاقِ فَأَكُونُ قَدْ بَسَطْتُ يَمِينِي وَشِمَالِي فِي سَبِيلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ.
وَأَمَّا الثَّلَاثُ اللَّاتِي وَدِدْتُ أَنِّي سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْهُنَّ: فَوَدِدْتُ أَنِّي سَأَلْتُهُ فَيْمَنْ هَذَا الْأَمْرُ؟ فَلَا يُنَازِعُهُ أَهْلَهُ، وَوَدِدْتُ أَنِّي كُنْتُ سَأَلْتُهُ: هَلْ لِلْأَنْصَارِ فِي هَذَا الْأَمْرِ سَبَبٌ؟ وَوَدِدْتُ أَنِّي سَأَلْتُهُ عَنِ الْعَمَّةِ وَبِنْتِ الْأَخِ فَإِنَّ فِي نَفْسِي مِنْهُمَا حَاجَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُلْوَانُ بْنُ دَاوُدَ الْبَجَلِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَهَذَا الْأَثَرُ مِمَّا أُنْكِرَ عَلَيْهِ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی اس بیماری کے دوران، ان کی عیادت کرنے کے لئے ان کے پاس آیا جس بیماری کے دوران کا انتقال ہو گیا تھا میں نے انہیں سلام کیا ان سے دریافت کیا: آپ کا کیا حال ہے، تو وہ سیدھے ہو کے بیٹھ گئے انہوں نے کہا: الحمدللہ اب میں بہتر ہوں انہوں نے فرمایا: مجھے جو تکلیف ہے وہ تم دیکھ رہے ہو اور اس تکلیف کے باوجود تم لوگوں نے مجھے ایک مصروفیت دی ہے میں نے تم لوگوں کے لئے اپنے بعد ایک عہد طے کیا ہے، اور تمہارے لئے ایک ایسے شخص کو منتخب کیا ہے جو میرے نزدیک تم میں سب سے بہتر ہے حالانکہ تم میں سے ہر ایک شخص حکومت میں دلچپسی رکھتا ہے، یہ امید رکھتے ہوئے کہ حکومت اس کو مل جائے میں نے دنیا کو دیکھا کہ وہ آ رہی ہے، اور جب وہ آ رہی ہے تو سمجھ لو آ چکی ہے، عنقریب تم اپنے گھروں کو ریشم کے پردوں اور دیباج کے کپڑوں کے ذریعے آراستہ کر لو گے اور اذربی اون کے بچھونوں سے تمہیں یوں الجھن ہو گی جس طرح کسی کو سعد ان کے کانوں پر رکھ دیا گیا ہے اللہ کی قسم! تم میں سے کسی ایک شخص کو آگے کر کے کسی جرم کے بغیر اس کی گردن اڑا دی جائے یہ اس کے لئے اس سے زیادہ بہتر ہے کہ وہ دنیا میں ڈوب جائے پھر انہوں نے فرمایا: مجھے کسی بھی چیز پر اتنا افسوس نہیں ہے جتنا تین چیزوں پر ہے جو میں نے کی تھیں میری یہ خواہش ہے کہ میں نے وہ نہ کی ہوتیں، اور تین ایسی چیزوں پر افسوس ہے کہ میں نے وہ نہیں کی ہیں، میری یہ خواہش تھی کہ میں نے وہ کر لی ہوتیں اور تین ایسی چیزوں پر افسوس ہے کہ جن کے بارے میں میری یہ خواہش ہے کہ میں نے ان کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کر لیا ہوتا جہاں تک ان تین چیزوں کا تعلق ہے جن کے بارے میں میری یہ خواہش ہے کہ میں نے وہ نہ کی ہوتیں، تو میری یہ خواہش ہے کہ میں نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے گھر کے پردے کو نہ ہٹایا ہوتا اور اسے چھوڑ دیا ہوتا اور یہ کہ میں نے لڑائی کو بند کر دیا ہوتا اور میری یہ خواہش ہے کہ بنو سقیفہ بنو ساعدہ کے دن میں نے حکومت کا معاملہ ابوعبیدہ یا عمر، ان دونوں میں سے کسی ایک کی گردن میں ڈال دیا ہوتا وہ امیرالمؤمنین ہوتا اور میں وزیر ہوتا اور میری یہ خواہش ہے کہ جب میں نے خالد بن ولید کو مرتدین کی طرف بھیجا تھا تو میں خود زوالقصہ میں ٹھہر جاتا اگر مسلمان کامیاب ہو جاتے، تو ہو جاتے ورنہ میں ان کو کمک پہنچانے اور مدد کرنے کے لئے موجود ہوتا۔ جہاں تک ان تین چیزوں کا تعلق ہے کہ جن کی میری یہ خواہش ہے کہ میں نے وہ کر لی ہوتیں تو میری یہ خواہش ہے کہ جس دن میرے پاس اشعث کو قیدی بنا کر لایا گیا تھا اس دن میں نے اس کی گردن اڑا دی ہوتی کیونکہ مجھے یہ خیال آیا تھا کہ جو بھی خرابی ہو گی وہ اس کی طرف جائے گا، اور میری یہ خواہش تھی کہ جس دن فجاة سلمی کو میرے پاس لایا گیا تھا میں نے اسے جلا دیا نہ ہوتا بلکہ آرام سے قتل کر دیا ہوتا یا اسے چھوڑ دیتا اور میری یہ خواہش تھی کہ جب میں نے خالد بن ولید کو شام کی طرف بھیجا تھا تو عمر کو عراق کی طرف بھیج دیتا تو یوں میں اپنے دائیں اور بائیں دونوں ہاتھوں کو اللہ کی راہ میں پھیلا دیتا۔ جہاں تک ان تین چیزوں کا تعلق ہے جن کے بارے میں میری یہ خواہش ہے کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کے بارے میں دریافت کر لیا ہوتا تو میری یہ خواہش ہے کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ دریافت کر لیا ہوتا کہ حکومت کس کو ملے گی؟ تاکہ کوئی شخص اس کے اہل شخص سے تنازع نہ کرتا اور میری یہ خواہش ہے کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کر لیا ہوتا کیا حکومت میں انصار کا بھی کوئی حصہ ہو گا، اور میری یہ خواہش ہے کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پھوپھی اور بھتیجی (کی وراثت) کے بارے میں دریافت کیا ہوتا کیونکہ ان دونوں کے حوالے سے میرے ذہن میں ضرورت محسوس ہوتی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علوان بن داؤد بجلی ہے، اور وہ ضعیف ہے، اور یہ اصل ان روایات میں سے ہے جنہیں منکر قرار دیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9030]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (43)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9031
وَعَنْ زِيَادِ بْنِ الْحَارِثِ الصُّدَائِيِّ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَايَعْتُهُ فَبَلَغَنِي: أَنَّهُ يُرِيدُ أَنْ يُرْسِلَ جَيْشًا إِلَى قَوْمِي فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ رُدَّ الْجَيْشَ وَأَنَا لَكَ بِإِسْلَامِهِمْ وَطَاعَتِهِمْ. قَالَ:" افْعَلْ". فَكَتَبْتُ إِلَى قَوْمِي فَأَتَى وَفْدٌ مِنْهُمُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِإِسْلَامِهِمْ وَطَاعَتِهِمْ. فَقَالَ:" يَا أَخَا صُدَاءٍ إِنَّكَ لَمُطَاعٌ فِي قَوْمِكَ؟". قُلْتُ: بَلْ هَدَاهُمُ اللَّهُ وَأَحْسَنَ إِلَيْهِمْ. قَالَ:" أَفَلَا أُؤَمِّرُكَ عَلَيْهِمْ؟" قُلْتُ: بَلَى. فَأَمَّرَنِي عَلَيْهِمْ فَكَتَبَ لِي بِذَلِكَ كِتَابًا، وَسَأَلْتُهُ مِنْ صَدَقَاتِهِمْ فَفَعَلَ، وَكَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَئِذٍ فِي بَعْضِ أَسْفَارِهِ [ فَنَزَلَ مَنْزِلًا ] ، فَأَعْرَسْنَا مِنْ أَوَّلِ اللَّيْلِ فَلَزِمْتُهُ وَجَعَلَ أَصْحَابِي يَتَقَطَّعُونَ حَتَّى لَمْ يَبْقَ مَعَهُ رَجُلٌ غَيْرِي، فَلَمَّا تَحَيَّنَ الصُّبْحُ أَمَرَنِي فَأَذَّنْتُ، ثُمَّ قَالَ:" يَا أَخَا صُدَاءٍ أَمَعَكَ مَاءٌ؟" قُلْتُ: نَعَمْ قَلِيلٌ لَا يَكْفِيكَ. قَالَ:" صُبَّهُ فِي الْإِنَاءِ ثُمَّ ائْتِنِي بِهِ" [ فَأَتَيْتُهُ ] فَأَدْخَلَ يَدَهُ فِيهِ فَرَأَيْتُ بَيْنَ كُلِّ إِصْبُعَيْنِ مِنْ أَصَابِعِهِ عَيْنًا تَفُورُ، قَالَ:" يَا أَخَا صُدَاءٍ لَوْلَا أَنِّي أَسْتَحْيِي مِنْ رَبِّيَ لَسَقَيْنَا وَاسْتَسْقَيْنَا، نَادِ فِي النَّاسِ مَنْ يُرِيدُ الْوُضُوءَ؟" قَالَ: فَاغْتَرَفَ مَنِ اغْتَرَفَ وَجَاءَ بِلَالٌ لِيُقِيمَ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ أَخَا صُدَاءٍ أَذَّنَ وَمَنْ أَذَّنَ فَهُوَ يُقِيمُ" فَلَمَّا صَلَّى الْفَجْرَ أَتَاهُ أَهْلُ الْمَنْزِلِ يَشْكُونَ عَامِلَهُمْ وَيَقُولُونَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَخَذَنَا بِمَا كَانَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ قَوْمِهِ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَالْتَفَتَ إِلَى أَصْحَابِهِ [ وَأَنَا فِيهِمْ ] وَقَالَ:" لَا خَيْرَ فِي الْإِمَارَةِ لِرَجُلٍ مُؤْمِنٍ" فَوَقَعَتْ فِي نَفْسِي وَأَتَاهُ سَائِلٌ يَسْأَلُهُ فَقَالَ:" مَنْ سَأَلَ النَّاسَ عَنْ ظَهْرِ غِنًى فَهُوَ صُدَاعٌ فِي الرَّأْسِ وَدَاءٌ فِي الْبَطْنِ" فَقَالَ: أَعْطِنِي مِنَ الصَّدَقَاتِ. فَقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ لَمْ يَرْضَ فِي الصَّدَقَاتِ بِحُكْمِ نَبِيٍّ وَلَا غَيْرِهِ حَتَّى جَعَلَهَا ثَمَانِيَةَ أَجْزَاءٍ، فَإِنْ كُنْتَ مِنْهُمْ أَعْطَيْتُكَ حَقَّكَ" فَلَمَّا أَصْبَحْتُ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَقِلْ إِمَارَتَكَ فَلَا حَاجَةَ لِي فِيهَا. قَالَ:" وَلِمَ؟" قُلْتُ: سَمِعْتُكَ تَقُولُ:" لَا خَيْرَ فِي الْإِمَارَةِ لِرَجُلٍ مُؤْمِنٍ" وَقَدْ آمَنْتُ وَسَمِعْتُكَ تَقُولُ:" مَنْ سَأَلَ النَّاسَ عَنْ ظَهْرِ غِنًى فَصُدَاعٌ فِي الرَّأْسِ وَدَاءٌ فِي الْبَطْنِ" وَقَدْ سَأَلْتُكَ وَأَنَا غَنِيٌّ. قَالَ:" هُوَ ذَاكَ فَإِنْ شِئْتَ فَخُذْ وَإِنْ شِئْتَ فَدَعْ". قَالَ: قُلْتُ: بَلْ أَدَعُ. قَالَ:" فَدُلَّنِي عَلَى رَجُلٍ أُوَلِّيهِ". فَدَلَلْتُهُ عَلَى رَجُلٍ مِنَ الْوَفْدِ فَوَلَّاهُ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ لَنَا بِئْرًا إِذَا كَانَ الشِّتَاءُ وَسِعَنَا مَاؤُهَا فَاجْتَمَعْنَا عَلَيْهَا، وَإِذَا كَانَ الصَّيْفُ قَلَّ مَاؤُهَا فَتَفَرَّقْنَا عَلَى مِيَاهِ مَنْ حَوْلَنَا، وَإِنَّا لَا نَسْتَطِيعُ الْيَوْمَ أَنْ نَتَفَرَّقَ كُلُّ مَنْ حَوْلَنَا عَدُوٌّ، فَادْعُ اللَّهَ أَنْ يَسَعَنَا مَاؤُهَا. قَالَ: فَدَعَا بِسَبْعِ حَصَيَاتٍ فَفَرَكَهُنَّ بَيْنَ كَفَّيْهِ وَقَالَ:" إِذَا أَتَيْتُمُوهَا فَأَلْقُوا وَاحِدَةً [ وَاحِدَةً ] وَاذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ". فَمَا اسْتَطَاعُوا أَنْ يَنْظُرُوا إِلَى قَعْرِهَا بَعْدُ.
قُلْتُ: فِي السُّنَنِ طَرَفٌ مِنْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادِ بْنِ أَنْعُمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، وَرَدَّ عَلَى مَنْ تَكَلَّمَ فِيهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا زیاد بن حارث صدائی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے آپ کی بیعت کی (یعنی آپ کے دست اقدس پر اسلام قبول کیا) مجھے یہ اطلاع ملی کہ آپ میری قوم کی طرف کوئی لشکر روانہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ لشکر کو روک لیں میں آپ کو ان کے اسلام اور فرما برداری کی ضمانت دیتا ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ٹھیک ہے میں نے اپنی قوم کو خط لکھا ان لوگوں کا وفد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اسلام قبول کرنے کے لئے اور فرمانبرداری کرنے کے لئے حاضر ہوا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے صداء قبیلے کے فرد تمہاری قوم میں تمہاری بات مانی جاتی ہے میں نے عرض کی: جی نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ نے انہیں ہدایت نصیب کی ہے، اور ان کے ساتھ اچھائی کی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کیا میں تمہیں ان لوگوں کا امیر مقرر نہ کر دوں؟ میں نے عرض کی: ٹھیک ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ان لوگوں کا امیر مقرر کر دیا اور اس بارے میں آپ نے میرے لئے تحریر لکھوا دی میں نے آپ سے یہ درخواست کی کہ آپ مجھے ان کے صدقات وصول کرنے کا نگران بھی بنا دیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا بھی کر دیا ایک دن سفر کے دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جگہ پڑاؤ کیا ہوا تھا ہم لوگوں نے رات کے ابتدائی حصہ میں پڑاؤ کر لیا تھا میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا میرے ساتھی ادھر ادھر چلے گئے تھے یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ میرے علاوہ اور کوئی فرد نہیں رہا جب صبح صادق کا وقت ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا میں نے اذان دی پھر آپ نے دریافت کیا: اے صداء قبیلے کے فرد! کیا تمہارے پاس پانی ہے میں نے عرض کی: جی ہاں تھوڑا سا ہے وہ آپ کے لئے کفایت نہیں کرے گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کو برتن میں ڈالو اور پھر میرے پاس لے آؤ میں اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک اس میں داخل کیا، تو میں نے دیکھا کہ آپ کی انگلیوں میں سے ہر دو انگلیوں کے درمیان سے پانی پھوٹ پڑا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے صداء، قبیلے کے فرد اگر مجھے اپنے پروردگار سے حیاء نہ آتی ہوتی، تو ہم اسے پی بھی لیتے اور پینے کے لئے حاصل بھی کر لیتے تم لوگوں میں یہ اعلان کر دو کہ جو شخص وضو کرنا چاہتا ہے (وہ آ جائے) راوی کہتے ہیں:، تو لوگوں نے وہ پانی حاصل کر لیا (جب نماز کا وقت ہوا) تو سیدنا بلال رضی اللہ عنہ اقامت کہنے لگے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا صداء قبیلے کے فرد نے اذان دی تھی اور جو اذان دے وہی اقامت کہتا ہے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر کی نماز ادا کر لی، تو اس پڑاؤ کی جگہ کے افراد آپ کے پاس آئے، اور انہوں نے اپنے متعلقہ اہلکار کی شکایت کی اور یہ عرض کی: یا رسول اللہ! اس نے ہم سے اپنے اور اپنی قوم کے درمیان موجود زمانہ جاہلیت کی ناراضگی کا بدلہ لیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب کی طرف متوجہ ہوئے جن میں، میں بھی شامل تھا آپ نے ارشاد فرمایا کسی مومن شخص کے لئے امارت میں بھلائی نہیں ہے راوی کہتے ہیں: یہ بات میرے دل میں بیٹھ گئی پھر ایک شخص آپ سے کچھ مانگنے کے لئے آیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص خوشحال ہونے کے باوجود لوگوں سے مانگتا ہے، تو یہ چیز سر کا درد اور پیٹ کی بیماری ہے اس نے کہا: آپ صدقات میں سے مجھے کچھ دیدیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ، صدقات کے بارے میں کسی نبی کے حکم یا نبی کے علاوہ کسی کے حکم سے راضی نہیں ہوتا اس نے صدقات کے مستحق آٹھ قسم کے افراد بنائے ہیں اگر تم اُن میں سے ایک ہو تو میں تمہیں تمہارا حق دیدیتا ہوں جب اگلے دن صبح ہوئی، تو میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اپنا ریاستی عہدہ واپس لے لیں (جو آپ نے مجھے عطا کیا تھا) مجھے اس کی ضرورت نہیں ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: وہ کیوں؟ میں نے عرض کی: میں نے آپ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے:“ مومن شخص کے لئے امارت میں بھلائی نہیں ہے“۔ اور میں ایک مومن شخص ہوں، اور میں نے آپ کو یہ بھی ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص خوشحالی کے باوجود لوگوں سے مانگے گا، تو یہ چیز سر کا درد ہے، اور پیٹ کی بیماری ہے“۔ تو میں نے، تو اس حال میں یہ مانگا ہے کہ جب میں خوشحال ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا یہ ایسا ہی ہے اگر تم چاہو تو اسے لے لو اور اگر چاہو تو اسے چھوڑ دو راوی بیان کرتے ہیں: میں نے کہا: پھر میں اسے چھوڑتا ہوں راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر تم مجھے کسی ایسے فرد کے بارے میں بتاؤ جسے میں اس کا نگران مقرر کر دوں میں نے وفد میں سے ایک شخص کے بارے میں آپ کی خدمت میں گزارش کی، تو آپ نے اسے امیر مقرر کر دیا لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارا ایک کنواں ہے، جب سردی کا موسم ہو تو اس کا پانی ہمارے لئے کفایت کر جاتا ہے ہم اس کے اردگرد اکٹھے ہو جاتے ہیں لیکن جب گرمی کا موسم آتا ہے، تو اس کا پانی تھوڑا ہو جاتا ہے، اور ہم اپنے ارد گرد مختلف پانیوں کی طرف بکھر جاتے ہیں پہلے ایسا ہوتا تھا، لیکن اب ہم ایسا نہیں کر سکتے کہ ہم ادھر ادھر بکھر جائیں کیونکہ ہمارے ہر طرف دشمن موجود ہے آپ اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کریں کہ اس کا پانی ہمارے لئے کفایت کر جائے راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سات کنکریاں لیں انہیں اپنی ہتھیلی پر پھیلایا اور پھر ارشاد فرمایا جب تم اس کنویں کے پاس جاؤ تو اللہ کا نام لے کر ایک ایک کنکری اس میں ڈالتے جانا۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) اس کے بعد ان لوگوں کو بھی اس کنویں کی نچلی تہہ نظر نہیں آئی (یعنی اس کے بعد وہ ہمیشہ پانی سے بھرا رہتا تھا) (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں سنن میں اس روایت کا ایک حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن زیاد بن انعم ہے، اور وہ ضعیف ہے أحمد بن صالح نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، اور اس شخص کے قول کو مسترد کیا ہے جس نے اس کے بارے میں کلام کیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9031]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5285) اخرجه احمد فى المسند (169/4)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5285، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 1213، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4172/2، وأخرجه الأموال لابن زنجويه برقم: 2041، 2093»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9032
وَعَنْ نَافِعٍ قَالَ: لَمَّا قُتِلَ عُثْمَانُ جَاءَ عَلِيٌّ إِلَى ابْنِ عُمَرَ فَقَالَ: إِنَّكَ مَحْبُوبٌ فِي النَّاسِ، فَسِرْ إِلَى الشَّامِ. فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: بِقَرَابَتِي وَصُحْبَتِي لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالرَّحِمِ الَّتِي بَيْنَنَا، فَلَمْ يُعَاوِدْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
نافع بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو شہید کر دیا گیا تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آئے، اور بولے: لوگوں میں تم پسندیدہ شخصیت کے مالک ہو تم شام کی طرف جاؤ (اور لوگوں کو میری اطاعت کی ترغیب دو) تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اپنی قرابت اور اپنے صحابی ہونے اور ہمارے درمیان موجود رشتے داری کا واسطہ ہے کہ میں ایسا نہیں کروں گا) تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے دوبارہ انہیں نہیں کہا:۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، اور وہ ثقہ ہے، لیکن وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9032]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13047)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
12. بَابٌ فِيمَنْ وَلِيَ شَيْئًا .
اس شخص کا بیان جو کسی چیز کا نگران بنتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9033
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" مَا مِنْ رَجُلٍ يَلِي أَمْرَ عَشْرَةٍ فَمَا فَوْقَ ذَلِكَ إِلَّا أَتَى اللَّهَ مَغْلُولًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَدُهُ إِلَى عُنُقِهِ، فَكَّهُ بِرُّهُ، أَوْ أَوْثَقَهُ إِثْمُهُ، أَوَّلُهَا مَلَامَةٌ، وَأَوْسَطُهَا نَدَامَةٌ، وَآخِرُهَا خِزْيٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ أَبِي مَالِكٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو بھی شخص دس یا اس سے زیادہ آدمیوں کے معاملے کا نگران بنتا ہے، تو قیامت کے دن جب وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا، تو اس کے ہاتھ گردن پر بندھے ہوئے ہوں گے اس کی نیکی اسے چھڑوا دے گی یا اس کا گناہ اسے پابند کروا دے گا اس (یعنی ولایت یعنی حکومت) کی ابتداء ملامت ہے درمیانی حصہ ندامت ہے، اور آخری حصہ قیامت کے دن رسوائی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ابومالک ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9033]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7720) اخرجه احمد فى المسند (267/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21797»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9034
وَعَنْ عُبَادَة‍َ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ أَمِيرِ عَشْرَةٍ إِلَّا جِيءَ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَغْلُولَةً يَدُهُ إِلَى عُنُقِهِ، حَتَّى يُطْلِقَهُ الْحَقُّ أَوْ يُوثِقَهُ، وَمَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ ثُمَّ نَسِيَهُ لَقِيَ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - وَهُوَ أَجْذَمُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَابْنُهُ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص، دس آدمیوں کا امیر ہو گا وہ بھی جب قیامت کے دن آئے گا، تو اس کے ہاتھ گردن پر بندھے ہوئے ہوں گے یہاں تک کہ حق اسے آزاد کروا دے گا یا (ظلم) اسے بندھوائے رکھے گا، اور جو شخص قرآن سیکھے اور پھر اسے بھول جائے وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا، تو وہ جذام زدہ ہو گا“۔
یہ روایت امام أحمد اور ان کے صاحبزادے نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9034]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (323/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22275»

الحكم على الحديث:
قال شعيب الارناؤط : صحيح لغيره دون قوله: ومن تعلم القرآن... إلخ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9035
وَعَنْ رَجُلٍ عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ قَالَ: سَمِعْتُهُ غَيْرَ مَرَّةٍ وَلَا مَرَّتَيْنِ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ أَمِيرِ عَشْرَةٍ إِلَّا يُؤْتَى بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَغْلُولًا لَا يَفُكُّهُ مِنْ ذَلِكَ الْغُلِّ إِلَّا الْعَدْلُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ أَحَدِ إِسْنَادَيْ أَحْمَدَ رِجَالُهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک شخص نے سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کیا ہے وہ شخص کہتا ہے: میں نے انہیں ایک مرتبہ نہیں دو مرتبہ نہیں (اس سے زیادہ مرتبہ یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو بھی شخص دس آدمیوں کا بھی امیر ہو گا، تو اسے قیامت کے دن لایا جائے گا، تو اس کے ہاتھ بندھے ہوئے ہوں گے اور زیادتی اسے نہیں چھڑوا سکے گی صرف عدل چھڑوائے گا“۔
یہ روایت امام أحمد امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے امام أحمد کی اسناد میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9035]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1642) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5388) اخرجه أحمد فى المسند (285/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21957»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9036
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ أَمِيرِ عَشْرَةٍ إِلَّا يُؤْتَى بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَغْلُولًا حَتَّى يَفُكَّهُ الْعَدْلُ أَوْ يُوثِقَهُ الْجَوْرُ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص دس آدمیوں کا امیر ہو گا وہ بھی جب قیامت کے دن آئے گا، تو اس کے ہاتھ بندھے ہوئے ہوں گے یہاں تک کہ عدل اسے چھڑوا دے گا یا ظلم اسے بندھوا دے گا“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9036]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1640) اخرجه ابو يعلي فى المسند (6570) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (274) اخرجه احمد فى المسند (431/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 9290»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں