الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْهِجْرَةِ
ہجرت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 9285
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَتَكُونَنَّ هِجْرَةٌ بَعْدَ هِجْرَةٍ إِلَى مُهَاجَرِ أَبِيكُمْ إِبْرَاهِيمَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، حَتَّى لَا يَبْقَى فِي الْأَرْضِ إِلَّا شِرَارُ أَهْلِهَا وَتَلْفِظُهُمْ أَرْضُوهُمْ وَتْقَذَرُهُمْ رُوحُ الرَّحْمَنِ - عَزَّ وَجَلَّ -، وَتَحْشُرُهُمُ النَّارُ مَعَ الْقِرَدَةِ وَالْخَنَازِيرِ تُقِيلُ حَيْثُ يُقِيلُونَ وَتَبِيتُ حَيْثُ يَبِيتُونَ وَمَا سَقَطَ مِنْهُمْ فَلَهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ فِي قِتَالِ أَهْلِ الْبَغْيِ وَفِيهِ أَبُو جَنَابٍ الْكَلْبِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ الْهِجْرَةِ إِلَى الْحَبَشَةِ وَإِلَى الْمَدِينَةِ فِي الْمَغَازِي إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ فِي قِتَالِ أَهْلِ الْبَغْيِ وَفِيهِ أَبُو جَنَابٍ الْكَلْبِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ الْهِجْرَةِ إِلَى الْحَبَشَةِ وَإِلَى الْمَدِينَةِ فِي الْمَغَازِي إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”عنقریب ہجرت کے بعد ہجرت ہو گی جو تمہارے جد امجد سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے ہجرت کے مقام کی طرف ہو گی، یہاں تک کہ زمین میں صرف بدترین لوگ باقی رہ جائیں گے اور ان کی زمین انہیں پھینکے گی اور رحمان کی روح انہیں برا کرے گی اور آگ ان کا حشر بندروں اور خنزیروں کے ساتھ کرے گی وہ لوگ جہاں رکیں گے وہ آگ وہاں رکے گی وہ لوگ جہاں رات بسر کریں گے وہ آگ ان کے ہمراہ رات بسر کرے گی ان میں سے جو شخص آگ میں گرے گا وہ آگ کا ہو جائے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے ایک طویل حدیث میں ذکر کی ہے، جو باغیوں کے ساتھ جنگ کرنے کے بارے میں ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوجناب کلبی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: حبشہ اور مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کرنے کے بارے میں احادیث آگے چل کر ”مغازی“ سے متعلق باب میں آئیں گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9285]
یہ روایت امام أحمد نے ایک طویل حدیث میں ذکر کی ہے، جو باغیوں کے ساتھ جنگ کرنے کے بارے میں ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوجناب کلبی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: حبشہ اور مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کرنے کے بارے میں احادیث آگے چل کر ”مغازی“ سے متعلق باب میں آئیں گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9285]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (5562)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
2. بَابُ هِجْرَةِ الْبَاتَّةِ وَالْبَادِيَةِ
باتہ اور بادیہ کی ہجرت
حدیث نمبر: 9286
عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ: خَرَجْتُ مُهَاجِرًا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصَلَّى فَلَمَّا سَلَّمَ وَالنَّاسُ مِنْ بَيْنِ خَارِجٍ وَقَائِمٍ، فَجَعَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَرَى جَالِسًا إِلَّا دَنَا إِلَيْهِ فَسَأَلَهُ:" هَلْ لَكَ مِنْ حَاجَةٍ؟" وَبَدَأَ بِالصَّفِّ الْأَوَّلِ، ثُمَّ بِالثَّانِي، ثُمَّ الثَّالِثِ حَتَّى دَنَا إِلَيَّ فَقَالَ:" هَلْ لَكَ مِنْ حَاجَةٍ؟". قُلْتُ: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" وَمَا حَاجَتُكَ؟" قُلْتُ: الْإِسْلَامُ. قَالَ:" هُوَ خَيْرٌ لَكَ" قَالَ:" وَتُهَاجِرُ؟" قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ:" هِجْرَةَ الْبَادِيَةِ أَوْ هِجْرَةَ الْبَاتَّةِ؟" قُلْتُ: أَيُّهُمَا أَفْضَلُ؟ قَالَ:" هِجْرَةُ الْبَاتَّةِ. وَهِجْرَةُ الْبَاتَّةِ أَنْ تَثْبُتَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، وَهِجْرَةُ الْبَادِيَةِ: أَنْ تَرْجِعَ إِلَى بَادِيَتِكَ وَعَلَيْكَ السَّمْعُ وَالطَّاعَةُ فِي عُسْرِكَ وَيُسْرِكَ وَمَكْرَهِكَ وَمَنْشَطِكَ وَأَثَرَةٍ عَلَيْكَ". قَالَ: فَبَسَطْتُ يَدِيَ إِلَيْهِ فَبَايَعْتُهُ وَاسْتَثْنَى لِي حَيْثُ لَمْ أَسْتَثْنِ لِنَفْسِي قَالَ:" فِيمَا اسْتَطَعْتَ". قَالَ: وَنَادَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ فَخَرَجْتُ إِلَى أَهْلِي، فَوَافَقْتُ أَبِي جَالِسًا فِي الشَّمْسِ يَسْتَدْبِرُهَا فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ بِتَسْلِيمِ الْإِسْلَامِ، فَقَالَ: أَصَبَوْتَ؟ فَقُلْتُ: أَسْلَمْتُ. فَقَالَ: لَعَلَّ اللَّهَ يَجْعَلُ لَنَا وَلَكَ فِيهِ خَيْرًا، فَرَضِيتُ بِذَلِكَ مِنْهُ. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں ہجرت کر کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کی جب آپ نے سلام پھیرا تو کچھ لوگ نکل رہے تھے کچھ کھڑے ہوئے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جس بھی بیٹھے ہوئے شخص کو دیکھا آپ اس کے پاس گئے، اور اس سے دریافت کیا: کیا تمہیں کوئی کام ہے؟ آپ نے پہلی صف میں ایسا کیا پھر دوسری صف میں کیا پھر تیسری صف میں کیا یہاں تک کہ جب آپ میرے پاس تشریف لائے، تو آپ نے دریافت کیا: کیا تمہیں کوئی کام ہے؟ میں نے عرض کی: جی ہاں۔ یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہیں کیا کام ہے۔ میں نے عرض کی: اسلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ تمہارے لئے زیادہ بہتر ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم ہجرت کرو گے؟ میں نے عرض کی: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بادیہ ہجرت یا باتہ ہجرت؟ میں نے عرض کی دونوں میں کون سی زیادہ فضیلت رکھتی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: باتہ ہجرت، باتہ ہجرت یہ ہے کہ تم اللہ کے رسول کے ساتھ رہو اور بادیہ ہجرت یہ ہے کہ تم اپنے علاقے کی طرف واپس چلے جاؤ، تنگی اور آسانی ناپسندیدگی اور پسندیدگی اور اپنے ساتھ ترجیحی سلوک (ہر حال میں) اطاعت و فرمانبرداری کرنا تم پر لازم ہو گا۔ راوی کہتے ہیں: میں نے اپنا ہاتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بڑھایا اور آپ کی بیعت کر لی آپ نے میرے لیے اس چیز کا استثناء کیا جس چیز کا میں نے استثناء اپنے لئے نہیں کیا تھا آپ نے فرمایا: (یہ بیعت اس حد تک ہو گی) جہاں تک تمہاری استطاعت ہو۔ راوی کہتے ہیں: غزوہ تبوک کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اعلان کروایا تو میں نکل کر اپنے اہل خانہ کی طرف گیا میں نے اپنے والد کو دھوپ میں بیٹھے ہوئے پایا انہوں نے دھوپ کی طرف پشت کی ہوئی تھی میں نے انہیں اسلام کے طریقے کے مطابق سلام کیا انہوں نے دریافت کیا: کیا تم نے دین تبدیل کر لیا ہے؟ میں نے جواب دیا: میں نے اسلام قبول کر لیا ہے انہوں نے فرمایا: شاید اللہ تعالیٰ اسے ہمارے لئے اور تمہارے لئے بہتر کر دے تو میں ان کی اس بات سے راضی ہو گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9286]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9286]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (80/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
3. بَابٌ فِيمَنْ أَقَامَ الدِّينَ فِي غَيْرِ أَرْضِ اللَّهِ الَّتِي هَاجَرَ إِلَيْهَا حَيْثُ كَانَ
جو شخص دین کو اس زمین کے علاوہ جگہ پر قائم رکھے جس کی طرف اس نے ہجرت کی تھی اور وہ جگہ وہ ہو جہاں وہ پہلے تھا
حدیث نمبر: 9287
عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُمْ يَزْعُمُونَ أَنَّهُ لَيْسَ لَنَا أَجْرٌ بِمَكَّةَ؟ فَقَالَ:" لَتَأْتِينَّكُمْ أُجُورُكُمْ وَلَوْ كُنْتُمْ فِي جُحْرِ ثَعْلَبٍ". قَالَ: فَأَصْغَى إِلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" إِنَّ فِي أَصْحَابِي مُنَافِقِينَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! لوگ یہ کہتے ہیں: ہمارے لئے مکہ میں اجر نہیں ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے اجور عنقریب تم تک آ جائیں گے خواہ تم لومڑی کی بل میں ہو، راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میری طرف سر بڑھایا اور فرمایا: میرے ساتھیوں میں کچھ لوگ منافق ہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9287]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9287]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (7405) اخرجه احمد فى المسند (82/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16323»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9288
وَعَنِ الْفَرَزْدَقِ بْنِ حِبَّانَ قَالَ: أَلَا أُحَدِّثُكُمْ حَدِيثًا سَمِعَتْهُ أُذُنَايَ وَوَعَاهُ قَلْبِي لَمْ أَنْسَهُ بَعْدُ؟ خَرَجْتُ أَنَا وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ حَيْدَةَ فِي طَرِيقِ الشَّامِ فَمَرَرْنَا بِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ فَقَالَ: جَاءَ رَجُلٌ مِنْ قَوْمِكُمَا أَعْرَابِيٌّ جَافٍ جَرِيءٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيْنَ الْهِجْرَةُ؟ إِلَيْكَ حَيْثُمَا كُنْتَ، أَمْ إِلَى أَرْضٍ مَعْلُومَةٍ، أَمْ لِقَوْمٍ خَاصَّةً، أَمْ إِذَا مِتَّ انْقَطَعَتْ؟ قَالَ: فَسَكَتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَاعَةً ثُمَّ قَالَ:" أَيْنَ السَّائِلُ عَنِ الْهِجْرَةِ؟" قَالَ: هَا أَنَا ذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ:" إِذَا أَقَمْتَ الصَّلَاةَ وَآتَيْتَ الزَّكَاةَ فَأَنْتَ مُهَاجِرٌ، وَإِنْ مِتَّ بِالْحَضْرَمَةِ". قَالَ: يَعْنِي أَرْضًا بِالْيَمَامَةِ.
فرزدق بن حبان بیان کرتے ہیں: کیا میں تم لوگوں کو وہ حدیث بیان نہ کروں؟ جسے میرے کانوں نے سنا اور میرے دل نے اسے محفوظ کیا اور اس کے بعد میں اسے نہیں بھولا ہوں، ایک مرتبہ میں اور عبیداللہ بن حیدہ شام کے راستے میں تھے ہمارا گزر سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا تو انہوں نے بتایا تم دونوں کی قوم سے تعلق رکھنے والا ایک دیہاتی شخص جو جرات مند تھا وہ آیا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہجرت کہاں ہو گی آپ کی طرف خواہ آپ جہاں کہیں بھی ہوں یا کسی متعین سرزمین کی طرف؟ یا کسی مخصوص قوم کی طرف یا جب آپ کا وصال ہو جائے گا، تو یہ ختم ہو جائے گی؟ راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تھوڑی دیر کے لئے خاموش رہے پھر آپ نے فرمایا: ہجرت کے بارے میں سوال کرنے والا شخص کہاں ہے؟ اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں یہاں ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم نماز قائم کرو، اور زکوۃ ادا کرو تو تم مہاجر ہو گے اگرچہ تم ”حضرمہ“ میں مر جاؤ۔ راوی کہتے ہیں: یہ یمامہ میں موجود ایک جگہ کا نام ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9288]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6890 و 7095)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6851، وأخرجه مسند البزار برقم: 2434»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9289
وَفِي رِوَايَةٍ:" الْهِجْرَةُ أَنْ تَهْجُرَ الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ وَتُقِيمَ الصَّلَاةَ وَتُؤْتِيَ الزَّكَاةَ فَأَنْتَ مُهَاجِرٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيْ أَحْمَدَ حَسَنٌ وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيْ أَحْمَدَ حَسَنٌ وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”ہجرت یہ ہے کہ تم برائیوں سے لاتعلق رہو ان میں سے جو ظاہر ہیں یا جو پوشیدہ ہیں اور تم نماز قائم کرو، اور تم زکوۃ ادا کرو تو تم مہاجر ہو گئے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ امام أحمد کی دو اسناد میں سے ایک حسن ہے یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9289]
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ امام أحمد کی دو اسناد میں سے ایک حسن ہے یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9289]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (224/2)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
4. بَابُ النَّهْيِ عَنْ مُسَاكَنَةِ الْكُفَّارِ
کفار کے ساتھ رہنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 9290
عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ إِلَى نَاسٍ مَنْ خَثْعَمٍ فَاعْتَصَمُوا بِالسُّجُودِ فَقَتَلَهُمْ فَوَدَاهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِنِصْفِ الدِّيَةِ ثُمَّ قَالَ:" أَنَا بَرِيءٌ مِنْ كُلِّ مُسْلِمٍ أَقَامَ مَعَ الْمُشْرِكِينَ لَا تَرَاءَى نَارَاهُمَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قیس بن ابوحازم نے سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو خثعم قبیلے کے کچھ افراد کی طرف بھیجا ان لوگوں نے سجدہ کر کے خود کو بچانا چاہا لیکن سیدنا خالد رضی اللہ عنہ نے انہیں قتل کر دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کی نصف دیت ادا کی اور پھر یہ ارشاد فرمایا: ”میں ایسے ہر مسلمان سے بری الذمہ ہوں جو مشرکین کے ساتھ مقیم رہتا ہے (ان دونوں کو ایک دوسرے سے اتنا دور رہنا چاہیے) کہ وہ دونوں ایک دوسرے کی آگ کو نہ دیکھ سکیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9290]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9290]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3836)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3836، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3233»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
5. بَابُ كَرَاهَةِ مَوْتِ الْمُهَاجِرِ بِأَرْضٍ خَرَجَ مِنْهَا
مہاجر کے ایسی سرزمین پر مرنے کا ناپسندیدہ ہونا جہاں سے وہ نکل گیا تھا
حدیث نمبر: 9291
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَحِمَهُ اللَّهُ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا دَخَلَ مَكَّةَ قَالَ:" اللَّهُمَّ لَا تَجْعَلْ مَنَايَانَا بِهَا حَتَّى تُخْرِجَنَا مِنْهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا مُحَمَّدَ بْنَ رَبِيعَةَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا مُحَمَّدَ بْنَ رَبِيعَةَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب مکہ میں داخل ہوئے تو آپ نے فرمایا: ”اے اللہ! تو ہمیں یہاں موت نہ دینا تو ہمیں یہاں سے نکال دینا“۔
یہ روایت امام أحمد امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف محمد بن ربیعہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9291]
یہ روایت امام أحمد امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف محمد بن ربیعہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9291]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1751) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13329) اخرجه أحمد فى المسند (4778)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6040، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13329»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 9292
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: مَرِضَ سَعْدٌ بِمَكَّةَ فَأَتَاهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعُودُهُ فَقَالَ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَسْتَ تَكْرَهُ أَنْ يَمُوتَ الرَّجُلُ فِي الْأَرْضِ الَّتِي هَاجَرَ مِنْهَا؟ قَالَ:" بَلَى وَلَعَلَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - يَرْفَعُكَ فَيَنْصُرُ بِكَ قَوْمًا وَيَنْفَعُ آخَرِينَ بِكَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا مُحَمَّدَ بْنَ عُمَرَ بْنِ هَيَّاجٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا مُحَمَّدَ بْنَ عُمَرَ بْنِ هَيَّاجٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا سعد رضی اللہ عنہ مکہ میں بیمار ہو گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی عیادت کرنے کے لئے ان کے پاس تشریف لائے انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ اس بات کو ناپسند نہیں کرتے ہیں کہ آدمی اس جگہ پر مر جائے کہ جہاں سے وہ ہجرت کر کے چلا گیا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! اور شاید اللہ تعالیٰ تمہیں بلند مرتبہ نصیب کرے، اور تمہارے ذریعے کچھ لوگوں کی مدد کرے، اور تمہارے ذریعے کچھ دوسرے لوگوں کو نفع پہنچائے“۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف محمد بن عمر بن ہیاج کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9292]
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف محمد بن عمر بن ہیاج کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9292]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1752)، أخرجه مسند البزار برقم: 3139»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
6. بَابٌ فِيمَنْ بَدَا بَعْدَ الْهِجْرَةِ بِغَيْرِ إِذْنٍ وَلَا سَبَبٍ
جو شخص اجازت یا سبب کے بغیر ہجرت کے بعد بدوی زندگی اختیار کرے اس کا بیان
حدیث نمبر: 9293
عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جَرْهَدٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَجُلًا يَقُولُ لِجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: مَا بَقِيَ مَعَكَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ وَسَلَمَةُ بْنُ الْأَكْوَعِ، فَقَالَ رَجُلٌ: أَمَّا سَلَمَةُ فَقَدِ ارْتَدَّ عَنْ هِجْرَتِهِ. فَقَالَ جَابِرٌ: لَا تَقُلْ ذَاكَ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ لِأَسْلَمَ:" أَبُدُوًّا يَا أَسْلَمُ؟". فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا نَخَافُ أَنْ نَرْتَدَّ بَعْدَ هِجْرَتِنَا. فَقَالَ:" أَنْتُمْ مُهَاجِرُونَ حَيْثُ كُنْتُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ. وَعُمَرُ هَذَا لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ. وَعُمَرُ هَذَا لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عمرو بن عبدالرحمن بن جرہد بیان کرتے ہیں: میں نے ایک شخص کو سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے یہ کہتے ہوئے سنا آپ کے ہمراہ اللہ کے رسول کے اصحاب میں سے کتنے لوگ باقی رہ گئے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ اور سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ اس شخص نے کہا: جہاں تک سیدنا سلمہ رضی اللہ عنہ کا تعلق ہے، تو وہ ہجرت کرنے کے بعد واپس چلے گئے تو سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم یہ بات نہ کہو کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اسلم قبیلے کے افراد کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے: اے اسلم قبیلے کے لوگو! کیا تم بدوی زندگی اختیار کرو گے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمیں یہ اندیشہ ہے کہ اگر ہم نے ہجرت کر لی تو اس کے بعد واپس نہ چلے جائیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جہاں کہیں بھی ہوں گے تم مہاجر شمار ہو گے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے عمر نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9293]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے عمر نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9293]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (361/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14476، 16118»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9294
وَعَنْ إِيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ أَنَّ سَلَمَةَ قَدِمَ الْمَدِينَةَ فَلَقِيَهُ بُرَيْدَةُ بْنُ الْحُصَيْبِ فَقَالَ: ارْتَدَدْتَ عَنْ هِجْرَتِكَ يَا سَلَمَةُ؟ فَقَالَ: مَعَاذَ اللَّهِ إِنِّي فِي إِذْنٍ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أَبُدُوًّا يَا أَسْلَمُ فَتَنَسَّمُوا الرِّيَاحَ، وَاسْكُنُوا الشِّعَابَ؟". فَقَالُوا: إِنَّا نَخَافُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنْ يَضُرَّنَا ذَلِكَ فِي هِجْرَتِنَا. فَقَالَ:" أَنْتُمْ مُهَاجِرُونَ حَيْثُ كُنْتُمْ".
قُلْتُ: لِسَلَمَةَ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ إِيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: لِسَلَمَةَ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ إِيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
ایاس بن سلمہ بن اکوع بیان کرتے ہیں: ان کے والد نے انہیں یہ بات بتائی ہے کہ سیدنا سلمہ رضی اللہ عنہ مدینہ منورہ آئے ان کی ملاقات سیدنا بریدہ بن حصیب رضی اللہ عنہ سے ہوئی تو سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اے سلمہ کیا تم ہجرت کرنے کے بعد واپس چلے گئے ہو؟ تو انہوں نے کہا: اس بات سے اللہ کی پناہ ہے مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے اجازت ملی ہوئی ہے میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اے اسلم قبیلے کے لوگو! کیا تم لوگ بدوی زندگی اختیار کر لو گے کہ جہاں پر تم ہواؤں میں رہو اور گھاٹیوں میں رہائش اختیار کرو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمیں اس بات کا اندیشہ ہے کہ ہماری ہجرت کے حوالے سے ہمیں یہ چیز نقصان پہنچائے گی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جہاں کہیں بھی ہو گے تم مہاجر ہو گے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں۔ سیدنا سلمہ رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث ”صحیح“ میں اس سیاق کے بغیر مذکور ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن ایاس بن سلمہ ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9294]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن ایاس بن سلمہ ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9294]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6265) اخرجه احمد فى المسند (55/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16118»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف