الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. بَابٌ فِيمَنْ بَدَا بَعْدَ الْهِجْرَةِ بِغَيْرِ إِذْنٍ وَلَا سَبَبٍ
جو شخص اجازت یا سبب کے بغیر ہجرت کے بعد بدوی زندگی اختیار کرے اس کا بیان
حدیث نمبر: 9295
وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَنْتُمْ بَدْوُنَا وَنَحْنُ أَهْلُ حَضَرِكُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا آپ نے ارشاد فرمایا: ”تم ہمارے دیہاتی ہو اور ہم تمہارے شہری ہیں“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9295]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9295]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (55/4)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9296
وَعَنْ مُسْلِمِ بْنِ جَرْهَدٍ قَالَ: مَرِضَ ابْنُ عُمَرَ فَقَالَ رَجُلٌ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَدْ أَعْشَبَتِ الْقِفَارُ فَلَوِ ابْتَعْتَ أَعْنُزًا فَتَنَزَّهْتَ تَصِحُّ. فَقَالَ: لَمْ يُؤْذَنْ لِأَحَدٍ مِنَّا فِي الْبَدَاءِ غَيْرَ أَسْلَمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو مَرْيَمَ عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ الْقَاسِمِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو مَرْيَمَ عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ الْقَاسِمِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
مسلم بن جرہد بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیمار ہو گئے ایک صاحب نے کہا: اے ابوعبدالرحمن! خالی جگہیں گھاس پھوس والی ہو گئی ہیں، اگر آپ بکریاں خرید لیں، اور آبادی سے باہر چلے جائیں، تو آپ ٹھیک ہو جائیں گے انہوں نے فرمایا: اسلم قبیلے کے افراد کے علاوہ، ہم میں سے اور کسی کو، بدوی زندگی اختیار کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابومریم عبدالغفار بن قاسم ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9296]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابومریم عبدالغفار بن قاسم ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9296]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 9297
وَعَنْ شَدَّادٍ أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَايَعَهُ عَلَى الْهِجْرَةِ فَاشْتَكَى. فَقَالَ:" مَا لَكَ يَا شَدَّادُ؟" قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ اشْتَكَيْتُ وَلَوْ شَرِبْتُ مِنْ مَاءِ بَطِحَانَ لَبَرِئْتُ. قَالَ:" فَمَا يَمْنَعُكَ؟" قُلْتُ: هِجْرَتِي. قَالَ:" اذْهَبْ فَأَنْتَ مُهَاجِرٌ حَيْثُ كُنْتَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا شداد رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے ہجرت کی بیعت کر لی پھر وہ بیمار ہو گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے شداد تمہیں کیا ہوا ہے؟ راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں بیمار ہو گیا ہوں اگر میں بطحان کا پانی پی لوں گا، تو ٹھیک ہو جاؤں گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو تم ایسا کرتے کیوں نہیں ہو؟ میں نے عرض کی: اپنی ہجرت کی وجہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جاؤ! تم جہاں بھی ہو گے تم مہاجر شمار ہو گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9297]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9297]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7109)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7109»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9298
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدِ بْنِ الْأَطْوَلِ قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللَّهِ يَخْرُجُ إِلَى أَصْحَابِهِ بِتُسْتَرَ يَزُورُهُمْ فَيُقِيمُ يَوْمَ دُخُولِهِ وَالثَّانِيَ وَيَخْرُجُ فِي الثَّالِثِ فَيَقُولُونَ لَهُ: لَوْ أَقَمْتَ؟ فَيَقُولُ: سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ: نَهَانِي رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْهَى عَنِ التَّنَاءَةِ، فَمَنْ أَقَامَ بِبَلَدِ الْخَرَاجِ فَقَدْ تَنَأَ، فَأَنَا أَكْرَهُ أَنْ أُقِيمَ..
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
عبدالله بن سعد بن اطول بیان کرتے ہیں: سیدنا عبدالله رضی اللہ عنہ ”تستر“ میں اپنے ساتھیوں کے پاس تشریف لے جاتے تھے۔ وہ ان سے ملنے کے لئے جاتے تھے، تو جس دن وہ آتے تھے اس دن مقیم رہتے تھے اگلے دن مقیم رہتے تھے اور تیسرے دن نکل آتے تھے لوگ ان سے کہتے تھے: اگر آپ اور مقیم رہتے تو یہ مناسب تھا، تو وہ یہ بیان کرتے تھے میں نے اپنے والد کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اس بات سے منع کیا ہے، آپ نے آبادی سے باہر رہائش اختیار کرنے سے منع کیا ہے کہ جو شخص خراج والے علاقے میں مقیم ہو گا، وہ آبادی سے باہر رہائش اختیار کرنے والا ہو گا، تو مجھے یہاں مقیم رہنا ناپسند ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9298]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9298]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1511) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5467)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9299
وَعَنِ الْبَرَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ بَدَا جَفَا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا براء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص بدوی زندگی اختیار کرتا ہے اس میں سختی آ جاتی ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9299]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9299]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابوبعلي فى المسند (1654) اخرجه احمد فى المسند (297/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18145»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9300
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَعَنَ اللَّهُ مَنْ بَدَا بَعْدَ الْهِجْرَةِ لَعَنَ اللَّهُ مَنْ بَدَا بَعْدَ الْهِجْرَةِ، لَعَنَ اللَّهُ مَنْ بَدَا بَعْدَ الْهِجْرَةِ، إِلَّا فِي فِتْنَةٍ فَإِنَّ الْبُدُوَّ خَيْرٌ مِنَ الْمُقَامِ فِي الْفِتْنَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اس شخص پر لعنت کرے جو ہجرت کے بعد بدوی زندگی اختیار کر لیتا ہے اللہ تعالیٰ اس شخص پر لعنت کرے جو ہجرت کے بعد بدوی زندگی اختیار کر لیتا ہے اللہ تعالیٰ اس شخص پر لعنت کرے جو ہجرت کے بعد بدوی زندگی اختیار کر لیتا ہے البتہ فتنہ کا معاملہ مختلف ہے، کیونکہ فتنے کی جگہ ٹھہرے رہنے کے مقابلے میں بدوی زندگی اختیار کر لینا زیادہ بہتر ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9300]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9300]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2074)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2074، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7574»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
7. بَابُ فَضْلِ الْمُهَاجِرِينَ .
مہاجرین کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 9301
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ لِلْمُهَاجِرِينَ مَنَابِرَ مِنْ ذَهَبٍ يَجْلِسُونَ عَلَيْهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَدْ أَمِنُوا مِنَ الْفَزَعِ".
قَالَ أَبُو سَعِيدٍ: وَاللَّهِ لَوْ حَبَوْتُ بِهَا أَحَدًا لَحَبَوْتُ بِهَا قَوْمِي.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ حَمْزَةَ بْنِ مَالِكِ بْنِ حَمْزَةَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي فَضْلِ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ فِي أَوَاخِرِ الْمَنَاقِبِ.

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مہاجرین کے لئے سونے کے بنے ہوئے منبر ہوں گے جن پر وہ قیامت کے دن بیٹھیں گے اور وہ گھبراہٹ سے محفوظ ہوں گے“۔ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اللہ کی قسم! اگر میں اس حوالے سے، کسی کو قریب کرتا، تو میں نے اپنی قوم کو قریب کرنا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد حمزہ بن مالک بن حمزہ سے نقل کی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: مہاجرین اور انصار کی فضیلت کے بارے میں کچھ احادیث ”مناقب“ سے متعلق باب میں آگے آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9301]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1753)»
الحكم على الحديث:
قال الشيخ الألباني: إسناده ضعيف ¤ أخرجه أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7262
8. بَابٌ فِي فُقَرَاءِ الْمُهَاجِرِينَ
غریب مہاجرین کا بیان
حدیث نمبر: 9302
عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حِطَّانَ قَالَ: قَالَتْ لِي عَائِشَةُ أُمُّ الْمُؤْمِنِينَ: مَا تُسَمُّونَ الَّذِينَ يَدْخُلُونَ فِيكُمْ مِنْ أَهْلِ الْقُرَى لَيْسَ لَهُمْ فِيكُمْ نَسَبٌ وَلَا قَرَابَةٌ؟ قُلْتُ: نُسَمِّيهِمُ الْعُلُوجَ وَالسُّقَاطَ. فَقَالَتْ عَائِشَةَ: كُنَّا نُسَمِّيهِمُ الْمُهَاجِرِينَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ أَحْمَدَ بْنِ مُوسَى الشَّامِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ أَحْمَدَ بْنِ مُوسَى الشَّامِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
عمران بن حطان بیان کرتے ہیں: ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے مجھ سے فرمایا: جو لوگ تمہارے پاس آتے ہیں جن کا تعلق دوسری بستیوں سے ہوتا ہے تمہارے درمیان ان کا نسب نہیں ہوتا کوئی رشتہ داری نہیں ہوتی ہے، تو تم انہیں کیا نام دیتے ہو؟ میں نے کہا: ہم انہیں علوج اور سقاط کہتے ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ہم ان لوگوں کو مہاجرین کہتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں اپنے استاد أحمد بن موسیٰ شامی کے حوالے سے نقل کی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9302]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں اپنے استاد أحمد بن موسیٰ شامی کے حوالے سے نقل کی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9302]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (135) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (2048)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
9. بَابٌ فِيمَنْ لَمْ يُهَاجِرْ وَأَقَامَ الدِّينَ وَشَرَائِعَهُ
جو شخص ہجرت نہ کرے اور دین اور اس کے احکام کو قائم رکھے
حدیث نمبر: 9303
عَنْ صَالِحِ بْنِ بَشِيرِ بْنِ فُدَيْكٍ قَالَ: خَرَجَ فُدَيْكٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُمْ يَزْعُمُونَ أَنَّهُ مَنْ لَمْ يُهَاجِرْ هَلَكَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَقِمِ الصَّلَاةَ وَآتِ الزَّكَاةَ وَاهْجُرِ السُّوءَ وَاسْكُنْ مِنْ أَرْضِ قَوْمِكَ حَيْثُ شِئْتَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ صَالِحَ بْنَ بَشِيرٍ أَرْسَلَهُ، وَلَمْ يَقُلْ عَنْ فُدَيْكٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ صَالِحَ بْنَ بَشِيرٍ أَرْسَلَهُ، وَلَمْ يَقُلْ عَنْ فُدَيْكٍ.
صالح بن بشیر بن فدیک بیان کرتے ہیں سیدنا فدیک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! لوگ یہ کہتے ہیں: جو شخص ہجرت نہیں کرتا وہ ہلاکت کا شکار ہو گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نماز قائم کرو زکوۃ ادا کرو برائی سے لاتعلق رہو اور اپنی قوم کے علاقے میں رہائش پذیر رہو جہاں تم چاہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور معجم کبیر میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اس کے رجال ثقہ ہیں البتہ صالح بن بشیر نے اسے ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے انہوں نے یہ نہیں کہا: کہ یہ سیدنا فدیک رضی اللہ عنہ سے منقول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9303]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (336/18)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2319»
الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل
حدیث نمبر: 9304
وَعَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الْأَرْضُ أَرْضُ اللَّهِ وَالْعِبَادُ عِبَادُ اللَّهِ فَحَيْثُ وَجَدَ أَحَدَكُمْ خَيْرًا فَلْيَتَّقِ اللَّهَ وَلْيُقِمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ساری زمین اللہ کی زمین ہے اور سارے بندے اللہ کے بندے ہیں، تم میں سے جو شخص جہاں بھلائی پائے وہ اللہ تعالیٰ سے ڈرتے ہوئے وہاں مقیم ہو جائے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9304]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9304]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (250)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 250»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف