🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
61. بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّهَادَةِ وَفَضْلِهَا
شہادت اور اس کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9514
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَفْضَلُ الْجِهَادِ عِنْدَ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ الَّذِينَ يَلْتَقُونَ فِي الصَّفِّ الْأَوَّلِ فَلَا يَلْفِتُونَ وُجُوهَهُمْ حَتَّى يُقْتَلُوا، أُولَئِكَ يَتَلَبَّطُونَ فِي الْغُرَفِ الْعُلَى مِنَ الْجَنَّةِ، يَنْظُرُ إِلَيْهِمْ رَبُّكَ إِذَا ضَحِكَ إِلَى قَوْمٍ فَلَا حِسَابَ عَلَيْهِمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ طَرِيقِ عَنْبَسَةَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبَانٍ، وَثَّقَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ، كَمَا نَقَلَ الذَّهَبِيُّ وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سب سے زیادہ فضیلت والا جہاد ان لوگوں کا ہو گا جو پہلی صف میں دشمن کا سامنا کرتے ہیں اور پھر ان کے چہرے مڑتے نہیں ہیں، یہاں تک کہ وہ شہید ہو جاتے ہیں یہ لوگ جنت کے بالائی بالا خانوں میں رہیں گے ان کا پروردگار ان کی طرف دیکھتا ہے اور جب وہ کسی قوم کی طرف دیکھ کر مسکرا دیتا ہے، تو ان لوگوں پر حساب دینا لازم نہیں ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں عنبسہ بن سعید بن ابان کے حوالے سے نقل کی ہے جسے امام دارقطنی رحمہ اللہ نے ثقہ قرار دیا ہے جیسا کہ امام ذہبی نے یہ بات نقل کی ہے کسی نے اسے ضعیف نہیں کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9514]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9515
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْقَتْلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ يُكَفِّرُ الذُّنُوبَ كُلَّهَا" أَوْ قَالَ:" كُلَّ شَيْءٍ إِلَّا الْأَمَانَةَ، وَالْأَمَانَةَ فِي الصَّلَاةِ، وَالْأَمَانَةَ فِي الصَّوْمِ، وَالْأَمَانَةَ فِي الْحَدِيثِ، وَأَشَدُّ ذَلِكَ الْوَدَائِعُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ کی راہ میں قتل ہونا تمام گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں: ہر شے کا کفارہ بن جاتا ہے البتہ امانت کا معاملہ مختلف ہے اور امانت کا تعلق نماز سے بھی ہے اور امانت کا تعلق روزے سے بھی ہے امانت کا تعلق بات چیت سے بھی ہے اور سب سے زیادہ سخت (امانت) ودیعت کے طور پر رکھوائی گئی چیزوں کے بارے میں ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9515]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10537)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10527»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9516
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِثْلَ حَدِيثٍ قَبْلَهُ، وَهُوَ هَذَا، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ لِلشَّهِيدِ عِنْدَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - سِتَّ خِصَالٍ: أَنْ يُغْفَرَ لَهُ فِي أَوَّلِ دَفْعَةٍ مِنْ دَمِهِ، وَيَرَى مَقْعَدَهُ مِنَ الْجَنَّةِ، وَيُحَلَّى حُلَّةَ الْإِيمَانِ، وَيُزَوَّجَ مِنَ الْحُورِ الْعِينِ، وَيُجَارَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، وَيَأْمَنَ مِنَ الْفَزَعِ الْأَكْبَرِ، وَيُوضَعَ عَلَى رَأْسِهِ تَاجُ الْوَقَارِ، الْيَاقُوتَةُ مِنْهُ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا، وَيُزَوَّجَ ثِنْتَيْنِ وَسَبْعِينَ زَوْجَةً مِنَ الْحُورِ الْعِينِ، وَيُشَفَّعَ فِي سَبْعِينَ إِنْسَانًا مِنْ أَقَارِبِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ هَكَذَا قَالَ مِثْلَ ذَلِكَ، وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" سَبْعَ خِصَالٍ" وَهِيَ كَذَلِكَ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَالطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اس کی مانند حدیث نقل کرتے ہیں، جو حدیث اس سے پہلے گزری ہے وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شہید کو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں چھ خصوصیات حاصل ہوں گی یہ کہ پہلی مرتبہ اس کے خون کے گرنے کے ساتھ ہی اس کی مغفرت ہو جائے گی اور وہ جنت میں اپنا ٹھکانہ دیکھ لے گا، اور اسے ایمان کا حلہ پہنا دیا جائے گا، اور حورعین کے ساتھ اس کی شادی کر دی جائے گی اسے قبر کے عذاب سے محفوظ رکھا جائے گا بڑی گھبراہٹ سے وہ محفوظ ہو گا اس کے سر پر وقار کا تاج رکھا جائے گا، جس کا ایک یاقوت دنیا اور اس میں موجود تمام چیزوں سے زیادہ بہتر ہو گا اس کی شادی حورعین سے تعلق رکھنے والی بہتر بیویوں سے کی جائے گی اور اس کے قریبی رشتہ داروں میں سے ستر افراد کے بارے میں اس کی شفاعت قبول ہو گی“۔
یہ روایت امام أحمد نے اسی طرح اس کی مانند نقل کی ہے یہ امام بزار اور امام طبرانی نے بھی نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”سات خصوصیات حاصل ہوتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔“ اور یہ روایت اسی طرح نقل کی ہے۔ امام أحمد اور امام طبرانی کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9516]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (131/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16730»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9517
وَعَنْ [ قَيْسٍ الْجُذَامِيِّ ] رَجُلٍ كَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يُعْطَى الشَّهِيدُ سِتَّ خِصَالٍ عِنْدَ أَوَّلِ قَطْرَةٍ مِنْ دَمِهِ يُكَفَّرُ عَنْهُ كُلُّ خَطِيئَةٍ، وَيَرَى مَقْعَدَهُ مِنَ الْجَنَّةِ، وَيُزَوَّجُ مِنَ الْحُورِ الْعِينِ وَيُؤَمَّنُ مِنَ الْفَزَعِ الْأَكْبَرِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ، وَيُحَلَّى حُلَّةَ الْإِيمَانِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ ثَابِتِ بْنِ ثَوْبَانَ، وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَجَمَاعَةٌ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا قیس جذامی رضی اللہ عنہ جو ایک ایسے فرد ہیں، جنہیں صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شہید کو اس کے خون کے پہلے قطرے کے ساتھ چھ خصوصیات عطا کر دی جاتی ہیں اس کے ہر گناہ کا کفارہ ہو جاتا ہے وہ جنت میں اپنے ٹھکانے کو دیکھ لیتا ہے حورعین کے ساتھ اس کی شادی ہو جاتی ہے وہ بڑی گھبراہٹ سے محفوظ ہو جاتا ہے قبر کے عذاب سے محفوظ ہو جاتا ہے اسے ایمان کا حلہ پہنا دیا جاتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ثابت بن ثوبان ہے جسے ابوحاتم اور ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9517]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (200/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17329»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9518
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لِلشَّهِيدِ سِتُّ خِصَالٍ: يُغْفَرُ لَهُ بِأَوَّلِ دَفْعَةٍ مِنْ دَمِهِ، وَيُؤَمَّنُ مِنَ الْفَزَعِ، وَيَرَى مَقْعَدَهُ مِنَ الْجَنَّةِ، وَيُزَوَّجُ مِنَ الْحُورِ الْعِينِ وَيُجَارُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادِ بْنِ أَنْعُمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی الله عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”شہید کو چھ خصوصیات حاصل ہوتی ہیں اس کے خون کے پہلی مرتبہ (گرنے) کے ساتھ ہی اس کی مغفرت ہو جاتی ہے اسے گھبراہٹ سے محفوظ رکھا جاتا ہے وہ جنت میں اپنا ٹھکانہ دیکھ لیتا ہے حورعین کے ساتھ اس کی شادی ہو جاتی ہے اور اسے قبر کے عذاب سے بچا لیا جاتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن زیاد بن انعم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9518]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9519
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ أَوَّلَ قَطْرَةٍ تَقْطُرُ مِنْ دَمِ الشَّهِيدِ تُكَفَّرُ بِهَا ذُنُوبُهُ، وَالثَّانِيَةَ: يُكْسَى مَنْ حُلَلِ الْإِيمَانِ، وَالثَّالِثَةَ: يُزَوَّجُ مِنَ الْحُورِ الْعِينِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”شہید کے خون کا جب پہلا قطرہ گرتا ہے اس کے ذریعے اس کے گناہوں کا کفارہ ہو جاتا ہے دوسرے (قطرے کے ساتھ یا دوسری خصوصیت یہ حاصل ہوتی ہے) کہ اسے ایمان کا حلہ پہنایا جائے گا تیسری یہ کہ حورعین کے ساتھ اس کی شادی کرائی جائے گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن زبیر ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9519]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7941)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7941»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9520
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الشَّهِيدُ يُغْفَرُ لَهُ فِي أَوَّلِ دَفْقَةٍ مِنْ دَمِهِ، وَيُزَوَّجُ حَوْرَاوَيْنِ، وَيُشَفَّعُ فِي سَبْعِينَ مِنْ أَهْلِ بَيْتِهِ، وَالْمُرَابِطُ إِذَا مَاتَ فِي رِبَاطِهِ كُتِبَ لَهُ أَجْرُ عَمَلِهِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ غُدِيَ عَلَيْهِ، وَرِيحَ بِرِزْقِهِ، وَيُزَوَّجُ سَبْعِينَ حَوْرَاءَ وَقِيلَ لَهُ: قِفْ فَاشْفَعْ إِلَى أَنْ يَفْرَغَ مِنَ الْحِسَابِ".
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ بَعْضَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ بَكْرِ بْنِ سَهْلٍ الدِّمْيَاطِيِّ قَالَ الذَّهَبِيُّ: مُقَارِبُ الْحَدِيثِ، وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس کے خون کے پہلی مرتبہ (گرنے کے ساتھ) شہید کی مغفرت ہو جاتی ہے اور دو حوروں کے ساتھ اس کی شادی ہو جاتی ہے اور وہ اپنے اہلِ خانہ میں سے ستر افراد کی شفاعت کرے گا، اور پہرا دینے والا شخص جب پہرے کے دوران مر جاتا ہے، تو قیامت تک اس کے عمل کا اجر اس کے لئے نوٹ کیا جاتا ہے اس کا رزق صبح و شام اسے دیا جاتا ہے ستر حوروں کے ساتھ اس کی شادی ہو جاتی ہے اس سے کہا: جائے گا: تم ٹھہرو اور شفاعت کرو جب تک حساب ختم نہیں ہوتا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد بکر بن سہل دمیاطی کے حوالے سے نقل کی ہے۔ امام ذہبی کہتے ہیں: یہ مقارب الحدیث ہے۔ امام نسائی رحمہ اللہ نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9520]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3323»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9521
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ شَجَرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّكُمْ قَدْ أَصْبَحْتُمْ بَيْنَ أَحْمَرَ وَأَخْضَرَ وَأَصْفَرَ فَإِذَا لَقِيتُمْ عَدُوَّكُمْ فَقُدُمًا قُدُمًا، فَإِنَّهُ لَيْسَ أَحَدٌ يَحْمِلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ إِلَّا ابْتَدَرَتْ لَهُ ثِنْتَانِ مِنَ الْحُورِ الْعِينِ، فَإِذَا اسْتُشْهِدَ كَانَ أَوَّلُ قَطْرَةٍ تَقَعُ مِنْ دَمِهِ كَفَّرَ اللَّهُ عَنْهُ كُلَّ ذَنْبٍ، وَيَمْسَحَانِ الْغُبَارَ عَنْ وَجْهِهِ وَيَقُولَانِ: قَدْ آنَ لَكَ، وَيَقُولُ هُوَ: قَدْ آنَ لَكُمَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِي إِسْنَادِ الْبَزَّارِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيُّ، وَفِي إِسْنَادِ الْآخَرِ فَهْدُ بْنُ عَوْفٍ، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ جِدًّا.
وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ جِدَارٍ أَتَمَّ مِنْ هَذَا فِي فَضْلِ الْجِهَادِ.
سیدنا یزید بن شجرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تم لوگ سرخ سبز اور زرد کے درمیان ہوتے ہو جب تم دشمن کا سامنا کرو تو پیش قدمی کرو پیش قدمی کرو، کیونکہ جب بھی کوئی شخص اللہ کی راہ میں سوار ہوتا ہے، تو حورعین سے تعلق رکھنے والی دو حوریں لپک کر اس کے پاس آتی ہیں جب وہ شخص جام شہادت نوش کر لیتا ہے، تو اس کے خون کا پہلا قطرہ گرنے کے ساتھ ہی اللہ تعالیٰ اس کے ہر ایک گناہ کو ختم کر دیتا ہے وہ دونوں حوریں اس کے چہرے سے غبار پونچھتی ہیں اور یہ کہتی ہیں: تمہارا وقت آ گیا ہے، تو وہ کہتا ہے: اب تمہارا بھی وقت آ گیا ہے“۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام بزار کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن ابراہیم تیمی ہے اور دوسری کی سند میں ایک راوی فہد بن عوف ہے اور یہ دونوں انتہائی ضعیف ہیں۔ اس سے پہلے جدار کی حدیث گزر چکی ہے جو جہاد کی فضیلت کے بارے میں اس سے زیادہ مکمل ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9521]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1713 و 1712) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (247/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9522
وَعَنْ مُجَاهِدٍ وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ شَجَرَةَ - وَكَانَ يَزِيدُ بْنُ شَجَرَةَ مِمَّنْ يُصَدِّقُ قَوْلُهُ فِعْلَهُ - قَالَ: خَطَبَنَا فَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ اذْكُرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ، مَا أَحْسَنَ نِعْمَةَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ، نَرَى مِنْ بَيْنِ أَحْمَرَ وَأَخْضَرَ وَأَصْفَرَ، وَفِي الرِّجَالِ مَا فِيهَا، وَكَانَ يَقُولُ: إِذَا صُفَّ النَّاسُ لِلصَّلَاةِ وَصُفُّوا لِلْقِتَالِ: فُتِّحَتْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ وَأَبْوَابُ الْجَنَّةِ وَأَبْوَابُ النَّارِ، وَزُيِّنَ الْحُورُ الْعِينُ وَاطَّلَعْنَ، فَإِذَا أَقْبَلَ الرَّجُلُ قُلْنَ: اللَّهُمَّ انْصُرْهُ وَإِذَا أَدْبَرَ احْتَجَبْنَ مِنْهُ وَقُلْنَ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ، فَانْهَكُوا وُجُوهَ الْقَوْمِ، فَدَى لَكُمْ أَبِي وَأُمِّي، وَلَا تُخْزُوا الْحُورَ الْعِينَ، فَإِنَّ أَوَّلَ قَطْرَةٍ تُنْضَحُ تُكَفِّرُ عَنْهُ كُلَّ شَيْءٍ عَمِلَهُ، وَتَنْزِلُ إِلَيْهِ زَوْجَتَانِ مِنَ الْحُورِ يَمْسَحَانِ وَجْهَهُ وَيَقُولَانِ قَدْ أَنَى لَكَ وَيَقُولُ: قَدْ أَنَى لَكُمَ، ثُمَّ يُكْسَى مِائَةَ حُلَّةٍ لَيْسَ مِنْ نَسْجِ بَنِي آدَمَ، وَلَكِنْ مِنْ نَبْتِ الْجَنَّةِ لَوْ وُضِعْنَ بَيْنَ إِصْبَعَيْنِ لَوَسِعْنَهُ، وَكَانَ يَقُولُ: نُبِّئْتُ:" أَنَّ السُّيُوفَ مَفَاتِيحُ الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقَيْنِ رِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
مجاہد اور یزید بن شجرہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے یزید بن شجرہ ان افراد میں سے ایک ہیں جن کا قول ان کے فعل کی تصدیق کرتا تھا وہ بیان کرتے ہیں: (راوی کہتے ہیں: یزید بن شجرہ نے) ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! اپنے اوپر اللہ کی نعمتوں کو یاد کرو اللہ تعالیٰ نے تم پر کتنا عمدہ نعمتیں کی ہیں ہم سرخ سبز اور زرد کو دیکھتے ہیں اور لوگوں میں ایسے افراد ہیں، جو ان میں ہیں وہ یہ فرمایا کرتے تھے: جب نماز کے لئے صف قائم ہوتی ہے اور جب جنگ کے لئے صف بنائی جاتی ہے، تو آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں جہنم کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں حورعین آراستہ ہوتی ہیں اور جھانکتی ہیں جب کوئی شخص آگے بڑھتا ہے، تو وہ یہ کہتی ہیں اے اللہ! اس کی مدد فرما اور جب کوئی شخص پیچھے مڑ جاتا ہے، تو وہ اس سے پردہ کر لیتی ہیں اور کہتی ہیں اے اللہ! تو اس کی مغفرت کر دے تو تم دشمن کو پسپا کرو میرے ماں باپ تم لوگوں پر قربان ہوں تم لوگ حورعین کو رسوائی کا شکار نہ کرو، کیونکہ جب (شہید کا) پہلا قطرہ گرتا ہے، تو اس کے کیے ہوئے عمل کی ہر چیز کا کفارہ بن جاتا ہے حوروں سے تعلق رکھنے والی دو بیویاں نیچے اتر کر اس کے پاس آتی ہیں اور اس کے چہرے کو پونچھتی ہیں اور یہ کہتی ہیں: تمہارا وقت آ گیا ہے تو وہ یہ کہتا ہے: تمہارا بھی وقت آ گیا ہے، پھر اسے ایک سو حلے پہنائے جاتے ہیں، جو انسانوں کے بنے ہوئے نہیں ہوتے بلکہ جنت میں پیدا ہوئے ہوتے ہیں اگر انہیں دو انگلیوں کے درمیان رکھا جائے تو وہ ان میں سما جائیں وہ یہ کہا: کرتے تھے: مجھے یہ بات بتائی گئی ہے تلواریں جنت کی کنجیاں ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو حوالوں سے نقل کی ہے، جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9522]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (246/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9523
وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الشَّهِيدُ لَا يَجِدُ أَلَمَ الْقَتْلِ إِلَّا كَمَا يَجِدُ أَحَدُكُمْ مَسَّ الْقَرْصَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”شہید کو قتل ہونے کی اتنی تکلیف محسوس ہوتی ہے جس طرح کسی شخص کو چیونٹی کے کاٹنے سے ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9523]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (282)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 282»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں