الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
61. بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّهَادَةِ وَفَضْلِهَا
شہادت اور اس کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 9524
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الشُّهَدَاءُ عَلَى بَارِقٍ - نَهَرٍ بِبَابِ الْجَنَّةِ فِي قُبَّةٍ خَضْرَاءَ - يَخْرُجُ عَلَيْهِمْ رِزْقُهُمْ مِنَ الْجَنَّةِ بُكْرَةً وَعَشِيًّا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شہداء جنت کے دروازے پر موجود نہر بارق کے کنارے سبز قبے میں ہوں گے جنت میں سے ان کا رزق نکل کر صبح و شام ان کے پاس آئے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9524]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9524]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10825) أخرجه احمد فى المسند (2390)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2386، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2450، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10825، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 123»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9525
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ أَنْ رَجُلًا جَاءَ إِلَى الصَّلَاةِ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فَقَالَ حِينَ انْتَهَى إِلَى الصَّفِّ: اللَّهُمَّ آتِنِي مَا تُؤْتِي عِبَادَكَ الصَّالِحِينَ، قَالَ: فَلَمَّا قَضَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنِ الْمُتَكَلِّمُ آنِفًا؟". قَالَ رَجُلٌ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ:" إِذًا يُعْقَرُ جَوَادُكَ وَتَسْتَشْهِدُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ بِإِسْنَادَيْنِ وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الْبَزَّارِ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، خَلَا مُحَمَّدَ بْنَ مُسْلِمِ بْنِ عَائِذٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ بِإِسْنَادَيْنِ وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الْبَزَّارِ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، خَلَا مُحَمَّدَ بْنَ مُسْلِمِ بْنِ عَائِذٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نماز ادا کرنے کے لئے آیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادا کر رہے تھے جب وہ شخص صف تک پہنچا تو اس نے یہ کہا: اے اللہ! تو مجھے وہ چیز عطا فرما جو تو اپنے نیک بندوں کو عطا کرتا ہے۔ راوی کہتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مکمل کی تو آپ نے دریافت کیا: ابھی کلام کرنے والا شخص کون ہے؟ اس شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایسی صورت میں تمہارے گھوڑے کے پاؤں کاٹ دیے جائیں گے اور تم جام شہادت نوش کر لو گے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے۔ امام بزار کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف محمد بن مسلم بن عائذ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9525]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1708) اخرجه ابو يعلى فى المسند (697)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 776، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 453، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 1933، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 1247، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4433/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9526
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ لَنَا:" مَنْ قُتِلَ مِنْكُمْ صَابِرًا مُقْبِلًا فَقُتِلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَإِنَّهُ فِي الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ مَسْتُورٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، وَإِسْنَادُ الْبَزَّارِ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ مَسْتُورٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، وَإِسْنَادُ الْبَزَّارِ ضَعِيفٌ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے یہ فرماتے تھے: ”تم میں سے جو شخص صبر کرتے ہوئے دشمن کی طرف رخ کر کے اللہ کی راہ میں قتل ہو جاتا ہے، تو وہ جنت میں ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی کی سند میں مستور راوی ہیں اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں امام بزار کی سند ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9526]
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی کی سند میں مستور راوی ہیں اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں امام بزار کی سند ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9526]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1711) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1701)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7101»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9527
عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَصْحَابِهِ يَوْمًا:" مَا تَقُولُونَ فِي رَجُلٍ قُتِلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ؟" قَالُوا: الْجَنَّةُ. قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْجَنَّةُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ". قَالَ:" فَمَا تَقُولُونَ فِي رَجُلٍ مَاتَ، فَقَامَ رَجُلَانِ ذَوَا عَدْلٍ فَقَالَا: لَا نَعْلَمُ إِلَّا خَيْرًا، قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ قَالَ:" الْجَنَّةُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ". قَالَ:" فَمَا تَقُولُونَ فِي رَجُلٍ مَاتَ؟". فَقَامَ رَجُلَانِ ذَوَا عَدَلَ فَقَالَا: لَا نَعْلَمُ خَيْرًا، فَقَالُوا: النَّارُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مُذْنِبٌ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نِسْطَاسٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نِسْطَاسٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا: ایسے شخص کے بارے میں تم کیا رائے رکھتے ہو؟ جو اللہ کی راہ میں قتل ہو جاتا ہے لوگوں نے عرض کی: وہ جنت میں جائے گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر اللہ نے چاہا، تو جنت میں جائے گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایسے شخص کے بارے میں تم کیا رائے رکھتے ہو جو مر جاتا ہے اور پھر دو عادل افراد کھڑے ہو کر یہ کہتے ہیں: ہمیں صرف بھلائی کا علم ہے لوگوں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر اللہ نے چاہا، تو یہ بھی جنت جائے گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ایسے شخص کے بارے میں تم کیا رائے رکھتے ہو؟ جو مر جاتا ہے پھر دو عادل افراد اٹھ کر یہ کہتے ہیں ہمیں کی بھلائی کا علم نہیں ہے لوگوں نے عرض کی: وہ جہنم میں جائے گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ گنہگار ہے اور اللہ تعالیٰ غفور و رحیم ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن نسطاس ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9527]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن نسطاس ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9527]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (148/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9528
وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الشَّهِيدُ لَا يَجِدُ أَلَمَ الْقَتْلِ إِلَّا كَمَا يَجِدُ أَحَدُكُمْ مَسَّ الْقَرْصَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوقتاده رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”شہید کو قتل ہونے پر صرف اتنی تکلیف محسوس ہوتی ہے جس طرح کسی شخص کو چیونٹی کے کاٹے پر محسوس ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9528]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9528]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 282»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9529
وَعَنْ جَابِرٍ يُبَلِّغُ بِهِ عَنِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ قُتِلَ يَلْتَمِسُ وَجْهَ اللَّهِ لَمْ يُعَذِّبْهُ اللَّهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُكَيْرٍ الْغَنَوِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُكَيْرٍ الْغَنَوِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے ان تک یہ روایت پہنچی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص اللہ کی رضا کے حصول کے لئے قتل ہو جائے اللہ تعالیٰ اسے عذاب نہیں دے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن بکیر غنوی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9529]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن بکیر غنوی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9529]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5617»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9530
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا وَقَفَ الْعَبْدُ لِلْحِسَابِ جَاءَ قَوْمٌ وَاضِعِي سُيُوفِهِمْ عَلَى رِقَابِهِمْ تَقْطُرُ دَمًا فَازْدَحَمُوا عَلَى بَابِ الْجَنَّةِ فَقِيلَ: مَنْ هَؤُلَاءِ؟ قِيلَ: الشُّهَدَاءُ كَانُوا أَحْيَاءً مَرْزُوقِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ يَأْتِي فِي الْبَعْثِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ، وَفِي إِسْنَادِهِ الْفَضْلُ بْنُ يَسَارٍ وَقَالَ الْعُقَيْلِيُّ: لَا يُتَابَعُ عَلَى حَدِيثِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب بندہ حساب کے لئے رکے گا، تو کچھ لوگ آئیں گے جنہوں نے اپنی تلواریں اپنی گردنوں پر رکھی ہوئی ہوں گی ان کے خون کے قطرے ٹپک رہے ہوں گے وہ جنت کے دروازے پر ہجوم کریں گے دریافت کیا جائے گا: یہ کون لوگ ہیں؟ کہا: جائے گا: یہ شہداء ہیں یہ زندہ تھے اور انہیں رزق دیا جاتا تھا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں ایک طویل حدیث میں ذکر کی ہے، جو آگے چل کر اگر اللہ نے چاہا، تو دوبارہ زندہ کیے جانے سے متعلق باب میں آئے گی اس کی سند میں ایک راوی فضل بن یسار ہے عقیلی کہتے ہیں: اس کی حدیث کی متابعت نہیں کی گئی ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9530]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (2019)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2019»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9531
وَعَنْ أَبِي مُوسَى أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ فِي غَزْوَةٍ فَبَارَزَ رَجُلٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ رَجُلًا مِنَ الْمُسْلِمِينَ فَقَتْلَهُ الْمُشْرِكُ، ثُمَّ بَرَزَ لَهُ آخَرُ مَنِ الْمُسْلِمِينَ فَقَتْلَهُ الْمُشْرِكُ، ثُمَّ جَاءَ فَوَقَفَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: عَلَى مَا تُقَاتِلُونَ؟ فَقَالَ:" دِينُنَا أَنْ نُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّى يَشْهَدُوا أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ وَأَنْ نَفِيَ لِلَّهِ بِحَقِّهِ". قَالَ: وَاللَّهِ إِنَّ هَذَا لَحَسَنٌ، آمَنْتُ بِهَذَا، ثُمَّ تَحَوَّلَ إِلَى الْمُسْلِمِينَ فَحَمَلَ عَلَى الْمُشْرِكِينَ فَقَاتَلَ حَتَّى قُتِلَ فَحُمِلَ، فَوُضِعَ مَعَ صَاحِبَيْهِ الَّذَيْنِ قَتَلَهُمَا قَبْلَ ذَلِكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَؤُلَاءِ أَشَدُّ أَهْلِ الْجَنَّةِ تَحَابًّا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَسَمَاعُ ابْنِ الْمُبَارَكِ مِنَ الْمَسْعُودِيِّ صَحِيحٌ، فَصَحَّ الْحَدِيثُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ فَإِنَّ رِجَالَهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَسَمَاعُ ابْنِ الْمُبَارَكِ مِنَ الْمَسْعُودِيِّ صَحِيحٌ، فَصَحَّ الْحَدِيثُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ فَإِنَّ رِجَالَهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوموسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک غزوہ میں شریک ہوئے مشرکین سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے مسلمانوں سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو مقابلے کے لئے للکارا پھر مشرک نے اس مسلمان کو قتل کر دیا مسلمانوں میں سے ایک اور شخص اس کے سامنے آیا مشرک نے اسے بھی قتل کر دیا پھر وہ شخص آیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر ٹھہر گیا اور بولا: آپ لوگ کس بات پر جنگ کر رہے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہمارا دین یہ ہے کہ ہم لوگوں کے ساتھ اس وقت تک جنگ کریں گے جب تک وہ اس بات کی گواہی نہیں دیتے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں اور ہم اللہ تعالیٰ کا حق پوری طرح ادا کریں اس شخص نے کہا: اللہ کی قسم! یہ بات تو اچھی ہے میں اس پر ایمان لاتا ہوں پھر وہ مڑ کر مسلمانوں کی طرف چلا گیا پھر اس نے مشرکین پر حملہ کیا اور جنگ کرتا رہا یہاں تک کہ قتل ہو گیا تو اس کی میت کو لا کر اس کے ان دو ساتھیوں کے ساتھ رکھ دیا گیا جنہیں اس سے پہلے وہ قتل کر چکا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اہل جنت میں سے یہ لوگ آپس میں سب سے زیادہ محبت رکھنے والے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ابن مبارک کا مسعودی سے سماع صحیح ہے، تو اگر اللہ نے چاہا، تو یہ حدیث ”صحیح“ ہے اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9531]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6013»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
62. بَابٌ فِي زَوْجَةِ الشَّهِيدِ
شہید کی بیوی کا بیان
حدیث نمبر: 9532
عَنْ سَلْمَى بِنْتِ جَابِرٍ أَنَّ زَوْجَهَا اسْتُشْهِدَ فَأَتَتْ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ فَقَالَتْ: إِنِّي امْرَأَةٌ اسْتَشْهَدَ زَوْجِي وَخَطَبَنِي الرِّجَالُ فَأَبَيْتُ أَنْ أَتَزَوَّجَ حَتَّى أَلْقَاهُ فَتَرْجُو لِي إِذَا اجْتَمَعْتُ أَنَا وَهُوَ أَنْ أَكُونَ مِنْ أَزْوَاجِهِ؟ قَالَ: نَعَمْ. فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ عِنْدَهُ: مَا رَأَيْنَاكَ فَعَلْتَ هَذَا مُنْذُ قَاعَدْنَاكَ فَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ أَسْرَعَ أُمَّتِي بِي لُحُوقًا فِي الْجَنَّةِ امْرَأَةٌ مِنْ أَحْمَسَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى. وَسَلْمَى لَمْ أَجِدْ مَنْ وَثَّقَهَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى. وَسَلْمَى لَمْ أَجِدْ مَنْ وَثَّقَهَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سلمی بنت جابر نامی خاتون بیان کرتی ہیں: ان کے شوہر نے جام شہادت نوش کر لیا وہ خاتون سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آئیں اور بولیں: میں ایک ایسی خاتون ہوں کہ میرے شوہر نے جام شہادت نوش کر لیا ہے کچھ لوگوں نے مجھے شادی کا پیغام دیا ہے، لیکن میں نے یہ بات نہیں مانی کہ میں شادی کروں، یہاں تک کہ میں اپنے شوہر سے جا ملوں، تو کیا آپ میرے بارے میں یہ توقع رکھتے ہیں؟ میں اور میرے شوہر جب ہم اکٹھے ہوں گے تو کیا میں اس کی بیویوں میں سے ایک ہوں گی؟ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس موجود ایک شخص نے ان سے کہا: ہم جب سے آپ کے پاس بیٹھ رہے ہیں ہم نے کبھی بھی آپ کو اس طرح کی بات کہتے ہوئے نہیں سنا تو انہوں نے جواب دیا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میری امت میں سے، جنت میں مجھ سے سب سے پہلے ملنے والی شخصیت احمس قبیلے سے تعلق رکھنے والی ایک عورت ہو گی“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے سلمہ نامی راوی خاتون کو ثقہ قرار دیتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے۔ امام أحمد کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9532]

تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (5338) اخرجه احمد فى المسند (3822)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
63. بَابٌ فِيمَنْ قُتِلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ مُقْبِلًا وَغَيْرِ ذَلِكَ
اس شخص کا بیان جو اللہ کی راہ میں دشمن کی طرف رخ رکھتے ہوئے قتل ہو جائے اور دیگر امور کا بیان
حدیث نمبر: 9533
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" سَبَقَ الْمَقْتُولُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ مُقْبِلًا غَيْرَ مُدْبِرٍ الْمَقْتُولَ الْمُدْبِرَ إِلَى الْجَنَّةِ سَبْعِينَ خَرِيفًا [ وَمَرْضَى أُمَّتِي مِنْ أَصْحَابِهِمْ بِسَبْعِينَ خَرِيفًا ] ، وَالْأَنْبِيَاءَ قَبْلَ سُلَيْمَانَ بْنِ دَاوُدَ بِأَرْبَعِينَ خَرِيفًا لِمَا كَانَ فِيهِ مِنَ الْمُلْكِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ رِوَايَةِ جُوَيْبِرٍ عَنِ الضَّحَّاكِ وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ رِوَايَةِ جُوَيْبِرٍ عَنِ الضَّحَّاكِ وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ کی راہ میں قتل ہونے والا وہ شخص سبقت لے جاتا ہے جس نے دشمن کی طرف رخ کیا ہوا ہو پیٹھ نہ کی ہوئی ہو اس مقتول پر سبقت لے جاتا ہے) جس نے پیٹھ کی ہوئی تھی اور وہ جنت کی طرف ستر برس پہلے سبقت لے جائے گا، اور میری امت کے بیمار افراد اپنے ساتھیوں سے ستر برس پہلے سبقت لے جائیں گے، اور انبیاء سیدنا سلیمان بن داؤد علیہما السلام سے چالیس سال پہلے (جنت میں چلے جائیں گے) کیونکہ سیدنا سلیمان علیہ السلام میں یہ چیز تھی کہ انہیں (دنیا میں) بادشاہی ملی تھی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے جویبر کی ضحاک کی نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور یہ دونوں ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9533]
یہ روایت امام طبرانی نے جویبر کی ضحاک کی نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور یہ دونوں ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9533]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12651)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12651»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف