🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
64. بَابٌ فِي شُهَدَاءِ الْبَرِّ وَالْبَحْرِ
خشکی اور سمندر کے شہداء کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9534
عَنْ سَعْدِ بْنِ جُنَادَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ شُهَدَاءَ الْبَرِّ أَفْضَلُ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ شُهَدَاءِ الْبَحْرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا سعد بن جنادہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”خشکی کے شہداء اللہ تعالیٰ کے نزدیک سمندر کے شہداء سے زیادہ فضیلت رکھتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9534]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5486)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5486»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
65. بَابُ تَمَنِّي الشَّهَادَةِ
شہادت کی آرزو کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9535
عَنِ ابْنِ أَبِي عُمَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا مِنَ النَّاسِ نَفْسُ [ مُسْلِمٍ ] يَقْبِضُهَا رَبُّهَا - عَزَّ وَجَلَّ - تُحِبُّ أَنْ تَعُودَ إِلَيْكُمْ وَأَنَّ لَهَا الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا غَيْرَ الشَّهِيدِ".
وَقَالَ ابْنُ أَبِي عُمَيْرَةَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" [ لَأَنْ ] أُقْتَلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ يَكُونَ لِي أَهْلُ الْمَدَرِ وَالْوَبَرِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابن ابوعمیرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”لوگوں میں سے جس بھی مسلمان کی جان اس کا پروردگار قبض کرتا ہے ان میں سے کوئی بھی یہ پسند نہیں کرتا کہ وہ تم لوگوں کی طرف واپس آئے اگرچہ اسے دنیا اور اس میں موجود سب کچھ مل جائے البتہ شہید کا معاملہ مختلف ہے“۔ سیدنا ابن ابوعمیرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں اللہ کی راہ میں قتل ہو جاؤں یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ محبوب ہے کہ تمام شہری اور دیہاتی آبادی میری ہو جائے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9535]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (216/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17437»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9536
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: أَنْشَأَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غَزْوَةً فَأَتَيْتُهُ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ ادْعُ اللَّهَ لِي بِالشَّهَادَةِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُمَّ غَنِّمْهُمْ وَسَلِّمْهُمْ". قَالَ: فَسَلِمْنَا وَغَنِمْنَا.
قَالَ: ثُمَّ أَنْشَأَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غَزْوًا ثَانِيًا فَأَتَيْتُهُ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ ادْعُ اللَّهَ لِي بِالشَّهَادَةِ فَقَالَ:" اللَّهُمَّ سَلِّمْهُمْ وَغَنِّمْهُمْ".
قَالَ: ثُمَّ أَنْشَأَ غَزْوًا ثَالِثًا فَأَتَيْتُهُ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أَتَيْتُكَ مَرَّتَيْنِ قَبْلَ هَذِهِ فَسَأَلْتُكَ أَنْ تَدْعُوَ اللَّهَ لِي بِالشَّهَادَةِ فَقُلْتَ:" اللَّهُمَّ سَلِّمْهُمْ وَغَنِّمْهُمْ" فَسَلِمْتُ وَغَنِمْتُ، فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، ادْعُ اللَّهَ لِي بِالشَّهَادَةِ قَالَ: فَسَلِمْنَا وَغَنِمْنَا - فَذَكَرَ الْحَدِيثَ - وَقَدْ تَقَدَّمَ بِتَمَامِهِ فِي الصَّوْمِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جنگ کی تیاری شروع کی میں آپ کے پاس آیا میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ میرے لئے اللہ تعالیٰ سے شہادت کی دعا کیجئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! تو انہیں غنیمت عطا فرما اور انہیں سلامت رکھنا۔ راوی کہتے ہیں: ہم سلامت بھی رہے اور ہمیں غنیمت بھی مل گئی پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسری جنگ کی تیاری شروع کی میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اللہ تعالیٰ سے میرے لئے شہادت کی دعا کیجئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی اے اللہ! تو انہیں سلامت رکھنا اور تو انہیں غنیمت عطا کرنا۔ راوی کہتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تیسری جنگی مہم کی تیاری کی تو میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں اس سے پہلے آپ کی خدمت میں دو مرتبہ حاضر ہو چکا ہوں اور میں نے آپ سے یہ گزارش کی تھی کہ آپ اللہ تعالیٰ سے میرے لئے شہادت کی دعا کریں، تو آپ نے یہ فرمایا: اے اللہ! تو انہیں سلامت رکھنا اور انہیں غنیمت عطا کرنا تو میں سلامت بھی رہا اور مجھے غنیمت بھی حاصل ہوئی میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اللہ تعالیٰ سے میرے لئے شہادت کی دعا کیجئے راوی کہتے ہیں: تو ہم سلامت بھی رہے اور ہمیں غنیمت بھی حاصل ہوئی۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث نقل کی ہے، جو اس سے پہلے کتاب الصوم میں مکمل روایت کے طور پر گزر چکی ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام أحمد کے صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9536]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7463 و 7464 و 7465) اخرجه أحمد فى المسند (248/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21636»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
66. بَابٌ فِيمَنْ جُرِحَ أَوْ نُكِبَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَوْ سَأَلَ اللَّهَ الشَّهَادَةَ
اس شخص کا بیان جسے اللہ کی راہ میں کوئی زخم لگے یا چوٹ لگے یا جو اللہ تعالیٰ سے شہادت کی دعا مانگتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9537
عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ سَأَلَ اللَّهَ الْقَتْلَ فِي سَبِيلِهِ صَادِقًا عَنْ نَفْسِهِ ثُمَّ مَاتَ أَوْ قُتِلَ فَلَهُ أَجْرُ شَهِيدٍ، وَمَنْ جُرِحَ جُرْحًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَوْ نُكِبَ نَكْبَةً فَإِنَّهَا تَأْتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ كَأَغْزَرِ مَا كَانَتْ، لَوْنُهَا كَالزَّعْفَرَانِ وَرِيحُهَا رِيحُ الْمِسْكِ، وَمَنْ جُرِحَ بِهِ جِرَاحٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ كَانَ عَلَيْهِ طَابَعُ الشُّهَدَاءِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ يُوسُفَ الرَّحْبِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ جُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص اللہ تعالیٰ سے اس کی راہ میں قتل ہونے کی سچے دل سے دعا کرتا ہے اور پھر وہ (طبعی موت) مر جاتا ہے یا قتل ہوتا ہے، تو اسے شہید کا اجر ملتا ہے اور جس شخص کو اللہ کی راہ میں زخم لگتا ہے، یا تکلیف لاحق ہوتی ہے، تو جب وہ قیامت کے دن آئے گا، تو وہ زخم پہلے سے بڑا ہو گا، جس کا رنگ زعفران کی مانند ہو گا، اور اس کی خوشبو مشک کی خوشبو کی مانند ہو گی اور جس شخص کو اللہ کی راہ میں کوئی زخم لگتا ہے، تو اس پر شہداء کی مہر لگا دی جاتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن یوسف رحبی ہے جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے جمہور ائمہ نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9537]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3465)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3465»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9538
وَعَنْ أَنَسٍ - قَالَ الْبَزَّارُ: وَلَمْ أَجِدْ فِي كِتَابِي عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَحْسَبُهُ مَرْفُوعًا - قَالَ:" مَنْ خَرَجَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَدَمُهُ أَغْزَرُ مَا كَانَ، لَوْنُهُ الزَّعْفَرَانُ وَرِيحُهُ رِيحُ الْمِسْكِ وَعَلَيْهِ طَابَعُ الشُّهَدَاءِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْحَنَفِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے۔ امام بزار کہتے ہیں: میں نے اپنی تحریر میں یہ بات نہیں پائی ہے کہ یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے، لیکن میرا خیال ہے کہ یہ مرفوع حدیث ہے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”جو شخص اللہ کی راہ میں نکلتا ہے جب وہ قیامت کے دن آئے گا، تو اس کا خون پہلے سے زیادہ ہو گا اس کا رنگ زعفران کی طرح ہو گا، اور اس کی خوشبو مشک کی خوشبو کی مانند ہو گی اور اس پر شہداء کی مہر ہو گی“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید حنفی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9538]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1716)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
67. بَابُ التَّعَرُّضِ لِلشَّهَادَةِ
شہادت کے درپے ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9539
عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ عُمَرَ قَالَ يَوْمَ أُحُدٍ لِأَخِيهِ: خُذْ دِرْعِي يَا أَخِي قَالَ: إِنِّي أُرِيدُ مِنَ الشَّهَادَةِ مِثْلَ الَّذِي تُرِيدُ فَتَرَكَاهَا جَمِيعًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے غزوہ اُحد کے دن اپنے بھائی سے کہا: اے میرے بھائی تم میری زرہ لے لو انہوں نے فرمایا: میں بھی اسی طرح شہید ہونا چاہتا ہوں جس طرح آپ ہونا چاہتے ہیں، تو ان دونوں نے اس زرہ کو چھوڑ دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9539]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
68. بَابُ فِي أَرْوَاحِ الشُّهَدَاءِ
شہداء کی ارواح کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9540
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: إِذَا قُتِلَ الْعَبْدُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَأَوَّلُ قَطْرَةٍ تَقَعُ عَلَى الْأَرْضِ مِنْ دَمِهِ يُكَفِّرُ اللَّهُ ذُنُوبَهُ كُلَّهَا، ثُمَّ يُرْسِلُ إِلَيْهِ بِرَيْطَةٍ مِنَ الْجَنَّةِ فَتُقْبَضُ فِيهَا نَفْسُهُ، وَبِجَسَدٍ مِنَ الْجَنَّةِ حَتَّى تُرَكَّبَ فِيهِ رُوحُهُ، ثُمَّ يَعْرُجُ مَعَ الْمَلَائِكَةِ كَأَنَّهُ كَانَ مَعَهُمْ مُنْذُ خَلَقَهُ اللَّهُ، حَتَّى يُؤْتَى بِهِ إِلَى السَّمَاءِ فَمَا مَرَّ بِبَابٍ إِلَّا فُتِحَ لَهُ، وَلَا مَلَكٌ إِلَّا صَلَّى عَلَيْهِ وَاسْتَغْفَرَ لَهُ، حَتَّى يُؤْتَى بِهِ الرَّحْمَنَ - عَزَّ وَجَلَّ - فَيَسْجُدَ قَبْلَ الْمَلَائِكَةِ ثُمَّ تَسْجُدَ الْمَلَائِكَةُ بَعْدَهُ، ثُمَّ يُغْفَرَ لَهُ وَيُطَهَّرَ، ثُمَّ يُؤْمَرَ بِهِ إِلَى الشُّهَدَاءِ فَيَجِدَهُمْ فِي رِيَاضٍ خُضْرٍ وَقِبَابٍ مِنْ حَرِيرٍ، عِنْدَهُمْ ثَوْرٌ وَحُوتٌ يَلْغَثَانِ لَهُمْ كُلَّ يَوْمٍ بِشَيْءٍ لَمْ يَلْغَثَاهُ بِالْأَمْسِ، يَظَلُّ الْحُوتُ فِي أَنْهَارِ الْجَنَّةِ، فَيَأْكُلُ مِنْ كُلِّ رَائِحَةٍ مِنْ أَنْهَارِ الْجَنَّةِ، فَإِذَا أَمْسَى وَكَزَهُ الثَّوْرُ بِقَرْنِهِ فَذَكَاهُ فَأَكَلُوا مِنْ لَحْمِهِ فَوَجَدُوا فِي طَعْمِ لَحْمِهِ كُلَّ رَائِحَةٍ مِنْ أَنْهَارِ الْجَنَّةِ، وَيَبِيتُ الثَّوْرُ نَافِشًا فِي الْجَنَّةِ يَأْكُلُ مِنْ ثَمَرِ الْجَنَّةِ فَإِذَا أَصْبَحَ عَدَا عَلَيْهِ الْحُوتُ فَذَكَاهُ بِذَنْبِهِ فَأَكَلُوا مِنْ لَحْمِهِ فَوَجَدُوا فِي طَعْمِ لَحْمِهِ كُلَّ ثَمَرَةٍ فِي الْجَنَّةِ، يَنْظُرُونَ إِلَى مَنَازِلِهِمْ، يَدْعُونَ اللَّهَ بِقِيَامِ السَّاعَةِ. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْجَنَائِزِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الْبَيْلَمَانِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب بندہ اللہ کی راہ میں قتل ہو جاتا ہے، تو اس کے خون کا پہلا قطرہ جب زمین پر گرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کے سب گناہوں کو ختم کر دیتا ہے، پھر وہ اس کی طرف جنت میں سے ایک چادر بھیجتا ہے، جس میں اس کی جان کو قبض کیا جاتا ہے، اور جنت میں سے ایک جسم بھیجتا ہے، یہاں تک کہ اس کی روح کو اس میں ڈالا جاتا ہے، پھر وہ فرشتوں کے ساتھ اوپر جاتا ہے یوں جیسے جب سے اللہ تعالیٰ نے اسے پیدا کیا ہے تب سے وہ ان فرشتوں کے ساتھ ہی ہے، یہاں تک کہ وہ آسمان تک آ جاتا ہے وہ جس بھی دروازے کے پاس سے گزرتا ہے اسے کھول دیا جاتا ہے وہ جس بھی فرشتے کے پاس سے گزرتا ہے وہ فرشتہ اس کے لئے دعائے رحمت اور دعائے مغفرت کرتا ہے، یہاں تک کہ اسے رحمان کے پاس لایا جاتا ہے، تو وہ فرشتوں سے پہلے سجدے میں جاتا ہے فرشتے اس کے بعد سجدے میں جاتے ہیں پھر اس کی مغفرت کر دی جاتی ہے اور اسے پاک کر دیا جاتا ہے پھر اسے شہداء کی طرف لے جانے کا حکم دیا جاتا ہے، تو وہ ان شہداء کو سر سبز باغات میں ریشمی قبوں میں پاتا ہے جن کے پاس ایک بیل اور ایک مچھلی ہوتی ہے وہ ان لوگوں کو روزانہ ایسی چیز فراہم کرتے ہیں، جو گزشتہ دن نہیں دی گئی ہوتی وہ مچھلی جنت کی نہروں میں رہتی ہے اور جنت کی نہروں میں سے ہر قسم کے ذائقے والی چیز کھاتی ہے جب شام ہوتی ہے، تو بیل اسے سینگ مار کر اسے ذبح کر دیتا ہے وہ لوگ اس مچھلی کا گوشت کھاتے ہیں، تو انہیں جنت کی نہروں میں موجود ہر چیز کا ذائقہ اس کے گوشت میں محسوس ہوتا ہے پھر وہ بیل رات گزارتا ہے وہ جنت میں چرتا رہتا ہے وہ جنت کے پھل کھاتا ہے جب صبح ہوتی ہے، تو مچھلی اس کے پاس آتی ہے اور اپنی دم کے ذریعے اسے ذبح کر دیتی ہے وہ لوگ اس بیل کا گوشت کھاتے ہیں، تو انہیں اس کے گوشت میں جنت کے ہر پھل کا ذائقہ محسوس ہوتا ہے وہ اپنے ٹھکانوں کی طرف دیکھتے رہتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ قیامت قائم ہو جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جو اس سے پہلے جنائز سے متعلق باب میں گزر چکی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عبدالرحمن بن بیلمانی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9540]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9541
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الشُّهَدَاءُ عَلَى بَارِقِ نَهَرٍ بِبَابِ الْجَنَّةِ، [ فِي قُبَّةٍ خَضْرَاءَ ] يَخْرُجُ عَلَيْهِمْ رِزْقُهُمْ مِنَ الْجَنَّةِ بُكْرَةً وَعَشِيًّا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شہداء جنت کے دروازے کے پاس موجود نہر کے کنارے پر ہوں گے وہ سبز قبے میں ہوں گے جنت میں سے ان کا رزق صبح و شام نکل کر ان کے پاس آئے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9541]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (10825) اخرجه احمد فى المسند (2390)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2386، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2450»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9542
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: أَرْوَاحُ الشُّهَدَاءِ فِي أَجْوَافِ طَيْرٍ خُضْرٍ تَسْرَحُ فِي الْجَنَّةِ حَيْثُ شَاءَتْ ثُمَّ تَأْوِي إِلَى قَنَادِيلَ مُعَلَّقَةٍ بِالْعَرْشِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”شہداء کی ارواح سبز پرندوں کے پیٹوں میں ہوں گی، وہ جنت میں جہاں چاہیں گے چلے جائیں گے پھر وہ عرش کے ساتھ لٹکی ہوئی قندیلوں کے پاس واپس آ جائیں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9542]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8905)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9543
وَعَنْ سَالِمٍ الْأَفْطَسِ قَالَ: لَمَّا أُصِيبَ حَمْزَةُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ وَمُصْعَبُ بْنُ عُمَيْرٍ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَحْشٍ وَرَأَوْا مَا رَأَوْا مِنَ الْخَيْرِ وَالرِّزْقِ فَازْدَادُوا رَغْبَةً فِي الشَّهَادَةِ، تَمَنَّوْا أَنَّ أَصْحَابَهُمْ يَعْلَمُونَ مَا أَصَابَهُمْ مِنَ الْخَيْرِ وَالرِّزْقِ قَالَ اللَّهُ: فَأَنَا أُبَلِّغُهُمْ عَنْكُمْ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ: وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُنْقَطِعَ الْإِسْنَادِ.
سالم افطس بیان کرتے ہیں جب سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ سیدنا مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ شہید ہو گئے، اور انہوں نے بھلائی اور رزق (یعنی اجر و ثواب) کو دیکھا تو شہادت میں ان لوگوں کی رغبت زیادہ ہو گئی اور انہوں نے یہ آرزو کی کہ ان کے ساتھیوں کو بھی اس بات کا علم ہو جائے جو انہیں بھلائی اور رزق نصیب ہوا ہے، تو اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا: تم لوگوں کی طرف سے میں ان تک یہ پہنچا دیتا ہوں، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”جو لوگ اللہ کی راہ میں قتل ہو جاتے ہیں، تم انہیں ہرگز گمان نہ کرو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور یہ سند کے اعتبار سے منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9543]

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں