الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. بَابٌ مِنْهُ فِي وَقْعَةِ أُحُدٍ
واقعہ اُحد
حدیث نمبر: 10113
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا انْصَرَفَ أَبُو سُفْيَانَ وَالْمُشْرِكُونَ عَنْ أُحُدٍ، وَبَلَغُوا الرَّوْحَاءَ، قَالَ أَبُو سُفْيَانَ: لَا مُحَمَّدًا قَتَلْتُمْ، وَلَا الْكَوَاعِبَ أَرْدَفْتُمْ، شَرٌّ مَا صَنَعْتُمْ، فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَنَدَبَ النَّاسَ فَانْتَدَبُوا حَتَّى بَلَغُوا حَمْرَاءَ الْأَسَدِ أَوْ بِئْرَ بَنِي عَيْنَةَ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: (الَّذِينَ اسْتَجَابُوا لِلَّهِ وَالرَّسُولِ مِنْ بَعْدِ مَا أَصَابَهُمُ الْقَرْحُ) ، وَذَلِكَ أَنَّ أَبَا سُفْيَانَ قَالَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَوْعِدُكَ مَوْسِمُ بَدْرٍ حَيْثُ قَتَلْتُمْ أَصْحَابَنَا، فَأَمَّا الْجَبَانُ فَرَجَعَ، وَأَمَّا الشُّجَاعُ فَأَخَذَ أُهْبَةَ الْقِتَالِ وَالتِّجَارَةِ، فَأَتَوْهُ فَلَمْ يَجِدُوا بِهِ أَحَدًا، وَتَسَوَّفُوا فَأَنْزَلَ اللَّهُ - جَلَّ ذِكْرُهُ: (فَانْقَلَبُوا بِنِعْمَةٍ مِنَ اللَّهِ وَفَضْلٍ لَمْ يَمْسَسْهُمْ سُوءٌ) ، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ مَنْصُورٍ الْجَوَّازِ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب ابوسفیان اور مشرکین غزوۂ احد سے واپس گئے، اور ”روحاء“ کے مقام پر پہنچے، تو ابوسفیان نے کہا: نہ تو تم لوگوں نے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو قتل کیا ہے اور نہ ہی تم نے خواتین کو پیچھے بٹھایا ہے، تم نے جو کیا ہے، وہ بہت برا ہے، اس بات کی اطلاع نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ملی، تو آپ نے لوگوں کو بلایا سب لوگ اکٹھے ہوئے اور وہ لوگ ”حمراء الاسد“ کے مقام تک یا ”بئر بنو عنبر“ کے مقام تک پہنچ گئے، تو اس بارے میں اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”وہ لوگ جنہوں نے اللہ تعالیٰ اور رسول کے بلاوے پر لبیک کہا:، اس کے بعد کہ انہیں زخم لاحق ہو چکے تھے“۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ ابوسفیان نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: تھا: آپ لوگوں کے ساتھ اب بدر میں سامنا ہو گا، جہاں آپ نے ہمارے ساتھیوں کو قتل کر دیا تھا، جو بزدل لوگ تھے، وہ تو واپس چلے گئے، اور جو بہادر لوگ تھے، انہوں نے لڑائی اور تجارت کے لباس پہن لئے وہ وہاں آئے لیکن انہیں کوئی نہیں ملا تو انہوں نے یہ کہا: کہ آگے چل کے ایسا ہو گا، تو اس بارے میں اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”تو وہ (یعنی مسلمان) اللہ تعالیٰ کی نعمت اور فضل کے ہمراہ واپس گئے، جبکہ انہیں کوئی گزند لاحق نہیں ہوا تھا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن منصور الجواز کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10113]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن منصور الجواز کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10113]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11632)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11632، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11335»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
34. بَابٌ فِي دُعَائِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِأُحُدٍ
غزوہ احد کے موقع پر نبی اکرم ﷺ کی دعا
حدیث نمبر: 10114
عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الزُّرَقِيِّ، عَنْ أَبِيهِ - وَقَالَ الْفَزَارِيُّ مَرَّةً: عَنِ ابْنِ رِفَاعَةَ الزُّرَقِيِّ عَنْ أَبِيهِ، وَقَالَ غَيْرُ الْفَزَارِيِّ: عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ رِفَاعَةَ الزُّرَقِيِّ - قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ أُحُدٍ وَانْكَفَأَ الْمُشْرِكُونَ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اسْتَوُوا حَتَّى أُثْنِيَ عَلَى رَبِّي"، فَصَارُوا خَلْفَهُ صُفُوفًا، فَقَالَ:" اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ كُلُّهُ، اللَّهُمَّ لَا قَابِضَ لِمَا بَسَطْتَ، وَلَا بَاسِطَ لِمَا قَبَضْتَ، وَلَا هَادِيَ لِمَا أَضْلَلْتَ، وَلَا مُضِلَّ لِمَنْ هَدَيْتَ، وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ، وَلَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ، وَلَا مُقَرِّبَ لِمَا بَاعَدْتَ، وَلَا مُبْعِدَ لِمَا قَرَّبْتَ، اللَّهُمَّ ابْسُطْ عَلَيْنَا مِنْ بَرَكَاتِكَ وَرَحْمَتِكَ وَفَضْلِكَ وَرِزْقِكَ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ النَّعِيمَ الْمُقِيمَ الَّذِي لَا يَحُولُ وَلَا يَزُولُ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ النَّعِيمَ يَوْمَ الْعِيلَةِ، وَالْأَمْنَ يَوْمَ الْخَوْفِ، اللَّهُمَّ عَائِذٌ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا أَعْطَيْتَنَا، وَشَرِّ مَا مَنَعْتَ مِنَّا، اللَّهُمَّ حَبِّبْ إِلَيْنَا الْإِيمَانَ، وَزَيِّنْهُ فِي قُلُوبِنَا، وَكَرِّهْ إِلَيْنَا الْكُفْرَ وَالْفُسُوقَ وَالْعِصْيَانَ، وَاجْعَلْنَا مِنَ الرَّاشِدِينَ، اللَّهُمَّ تَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ، وَأَحْيِنَا مُسْلِمِينَ، وَأَلْحِقْنَا بِالصَّالِحِينَ، غَيْرَ خَزَايَا وَلَا مَفْتُونِينَ، اللَّهُمَّ قَاتِلِ الْكَفَرَةَ الَّذِينَ يُكَذِّبُونَ رُسُلَكَ، وَيَصُدُّونَ عَنْ سَبِيلِكَ، وَاجْعَلْ عَلَيْهِمْ رِجْزَكَ وَعَذَابَكَ، اللَّهُمَّ قَاتِلْ كَفَرَةَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ إِلَهَ الْخَلْقِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَاقْتَصَرَ عَلَى عُبَيْدِ بْنِ رِفَاعَةَ عَنْ أَبِيهِ وَهُوَ الصَّحِيحُ، وَقَالَ:" اللَّهُمَّ قَاتِلْ كَفَرَةَ أَهْلِ الْكِتَابِ".
وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

عبیداللہ بن عبدالله زرقی نے، اپنے والد کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہے۔ ایک مرتبہ فزاری نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: یہ ابن رفاعہ زرقی کے حوالے سے، اُن کے والد سے منقول ہے، جبکہ فزاری کے علاوہ دیگر حضرات نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: یہ عبید بن رفاعہ زرقی کے حوالے سے منقول ہے، وہ بیان کرتے ہیں: ”غزوہ احد کے موقع پر جب مشرکین پسپا ہو گئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ سیدھے ہو جاؤ! تاکہ میں اپنے پروردگار کی تعریف بیان کروں“ لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے صفیں بنا لیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا کی: ”اے اللہ! ساری کی ساری حمد، تیرے ہی لئے مخصوص ہے، اے اللہ! جسے تو کشادگی عطا کر دے، اسے تنگی کا شکار کرنے والا کوئی نہیں ہے، اور جسے تو تنگی کا شکار کر دے، اُسے کشادگی دینے والا کوئی نہیں ہے، جسے تو گمراہ کر دے، اُسے ہدایت دینے والا کوئی نہیں ہے، اور جسے تو ہدایت دیدے، اُسے گمراہ کرنے والا کوئی نہیں ہے، جسے تو نہ دے اُسے دینے والا کوئی نہیں ہے، اور جسے تو دے، اُسے روکنے والا کوئی نہیں ہے، جسے تو دور کر دے، اُسے قریب کرنے والا کوئی نہیں ہے، جسے تو قریب کر دے، اُسے دور کرنے والا کوئی نہیں ہے، اے اللہ! اپنی برکتیں، اپنی رحمتیں، اپنا فضل اور اپنا رزق ہم پر پھیلا دے، اے اللہ! میں قائم رہنے والی ان نعمتوں کا تجھ سے سوال کرتا ہوں جن میں رکاوٹ نہیں آئے گی۔ اور جو زائل نہیں ہوں گی، اے اللہ! میں تنگی کے دن، نعمتوں کا اور خوف کے دن، امن کا تجھ سے سوال کرتا ہوں، اے اللہ! تو نے جو ہمیں عطا کیا ہے، اس کے شر سے، اور جو تو نے ہمیں نہیں دیا ہے، اُس کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں، اے اللہ! ہمارے لئے ایمان کو محبوب کر دے، اُسے ہمارے دلوں میں آراستہ کر دے، اور کفر، فسق اور گناہوں کو، ہمارے نزدیک ناپسندیدہ کر دے، اور ہمیں ہدایت یافتہ لوگوں میں سے بنا دے، اے اللہ! تو ہمیں مسلمان ہونے کے عالم میں موت دینا، اور مسلمان ہونے کے عالم میں زندہ رکھنا، اور ہمیں نیک لوگوں کے ساتھ شامل کر دینا، جو کسی رسوائی اور آزمائش کا شکار ہوئے بغیر ہو، اے اللہ! کافروں کو برباد کر دے، جنہوں نے تیرے رسولوں کو جھٹلایا، یا تیرے راستے سے روکا، اپنی سختی اور اپنا عذاب اُن (کافروں) پر نازل کر دے اے اللہ! ان کافروں کو برباد کر دے، جنہیں کتاب دی گئی، اے حقیقی معبود!“
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، انہوں نے اسے عبید بن رفاعہ کے ان کے والد سے منقول روایت پر منحصر کیا ہے اور یہی صحیح ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ”اے اللہ! اہل کتاب کے (یعنی ان سے تعلق رکھنے والے) کافروں کو برباد کر دے“۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10114]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1800) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4549) أخرجه احمد فى المسند (424/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15066، وأخرجه مسند البزار برقم: 3724، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1911، 4364، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4549، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6261/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
35. بَابٌ فِيمَنْ خُسِفَ بِهِ مِنَ الْكُفَّارِ يَوْمَ أُحُدٍ
غزوہ احد کے موقع پر، کفار میں سے، جس کو زمین میں دھنسا دیا گیا
حدیث نمبر: 10115
عَنْ بُرَيْدَةَ أَنَّ رَجُلًا قَالَ يَوْمَ أُحُدٍ: اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ مُحَمَّدٌ عَلَى الْحَقِّ فَاخْسِفْ بِي، قَالَ: فَخُسِفَ بِهِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوۂ احد کے دن ایک شخص نے یہ کہا: اے اللہ! اگر محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) حق پر ہے، تو مجھے زمین میں دھنسا دے! راوی کہتے ہیں: تو اُسے زمین میں دھنسا دیا گیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10115]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10115]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1799)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
36. بَابٌ فِيمَنْ أَحْسَنَ الْقِتَالَ يَوْمَ أُحُدٍ
اس شخص کا بیان، جس نے غزوہ احد کے دن، اچھے طریقے سے جنگ کی
حدیث نمبر: 10116
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: دَخَلَ عَلِيٌّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَلَى فَاطِمَةَ - رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهَا - يَوْمَ أُحُدٍ، فَقَالَ:
أَفَاطِمُ هَاكَ السَّيْفَ غَيْرَ ذَمِيمِ فَلَسْتُ بِرِعْدِيدٍ وَلَا بِلَئِيمِ لَعَمْرِي لَقَدْ أَبْلَيْتُ فِي نَصْرِ أَحْمَدَ
وَمَرْضَاةِ رَبٍّ بِالْعِبَادِ عَلِيمِ
فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنْ كُنْتَ أَحْسَنْتَ الْقِتَالَ فَقَدْ أَحْسَنَهُ سَهْلُ بْنُ حُنَيْفٍ، وَابْنُ الصِّمَّةِ"، وَذَكَرَ آخَرَ فَنَسِيَهُ مُعَلَّى، فَقَالَ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ: يَا مُحَمَّدُ، هَذَا وَأَبِيكَ الْمُوَاسَاةُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا جِبْرِيلُ، إِنَّهُ مِنِّي"، فَقَالَ جِبْرِيلُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَأَنَا مِنْكُمَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ مُعَلَّى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْوَاسِطِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: أَرْجُو أَنَّهُ لَا بَأْسَ بِهِ.

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لائے، یہ غزوہ اُحد کے بعد کی بات ہے، انہوں نے یہ اشعار پڑھے: ”اے فاطمہ! یہ تلوار لو، جو مذموم نہیں، کیونکہ میں نہ تو بزدل ہوں، اور نہ ہی کمتر ہوں، میں نے سیدنا أحمد صلی اللہ علیہ وسلم کی مدد کرنے، اور پروردگار کی رضا مندی کے حصول کے لیے بھرپور کوشش کی ہے، (وہ پروردگار) جو بندوں کے افعال کے بارے میں علم رکھتا ہے“۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تم نے اچھے طریقے سے لڑائی کی ہے، تو سہل بن حنیف اور ابن صمہ نے بھی اچھے طریقے سے لڑائی کی ہے۔ راوی کہتے ہیں: روایت میں ایک اور صاحب کا ذکر کیا ہے، جسے معلیٰ نامی راوی بھول گئے، تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے کہا: اے سیدنا محمد! آپ کے والد کی قسم! یہ بھائی چارہ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے جبرائیل! یہ (یعنی سیدنا علی رضی اللہ عنہ) مجھ سے ہے، تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے کہا: میں آپ دونوں سے ہوں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی معلی بن عبدالرحمن واسطی ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے، ابن عدی کہتے ہیں: مجھے یہ امید ہے کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہو گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10116]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1798)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 10117
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ قَالَ: جَاءَ عَلِيٌّ إِلَى فَاطِمَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - يَوْمَ أُحُدٍ، فَقَالَ: أَمْسِكِي سَيَفِي هَذَا فَقَدْ أَحْسَنْتُ بِهِ الضَّرْبَ الْيَوْمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنْ كُنْتَ أَحْسَنْتَ الْقِتَالَ، فَقَدْ أَحْسَنَهُ عَاصِمُ بْنُ ثَابِتٍ، وَسَهْلُ بْنُ حُنَيْفٍ، وَالْحَارِثُ بْنُ الصِّمَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ أَبِي أُمَامَةَ، قَالَ الْأَزْدِيُّ: مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ أَبِي أُمَامَةَ، قَالَ الْأَزْدِيُّ: مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لائے، یہ غزوہ احد کے بعد کی بات ہے، انہوں نے کہا: میری یہ تلوار پکڑ لو! میں نے اس کے ذریعے آج اچھے طریقے سے ضربیں لگائی ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تم نے اچھے طریقے سے لڑائی کی ہے، تو عاصم بن ثابت، سہل بن حنیف اور حارث بن صمہ نے بھی اچھے طریقے سے لڑائی کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن ابوامامہ ہے، ازدی کہتے ہیں: وہ منکر الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10117]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن ابوامامہ ہے، ازدی کہتے ہیں: وہ منکر الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10117]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5564)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5793، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5564، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6665»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10118
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: دَخَلَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ عَلَى فَاطِمَةَ يَوْمَ أُحُدٍ، فَقَالَ:
خُذِي هَذَا السَّيْفَ غَيْرَ ذَمِيمٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَئِنْ كُنْتَ أَحْسَنْتَ الْقِتَالَ لَقَدْ أَحْسَنَهُ سَهْلُ بْنُ حُنَيْفٍ، وَأَبُو دُجَانَةَ سِمَاكُ بْنُ خَرَشَةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: غزوہ اُحد کے بعد، سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لائے اور بولے: یہ تلوار لے لو! جو مذمت کے بغیر ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم نے اچھے طریقے سے لڑائی کی ہے، تو سہل بن حنیف نے، اور ابودجانہ سماک بن خرشہ نے بھی اچھے طریقے سے لڑائی کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10118]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10118]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6507 و 11644)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11644»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
37. بَابٌ فِيمَنِ اسْتُشْهِدَ يَوْمَ أُحُدٍ
ان لوگوں کا بیان، جنہوں نے غزوہ احد میں جام شہادت نوش کیا
حدیث نمبر: 10119
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ إِذَا ذُكِرَ أَصْحَابُ أُحُدٍ:" أَمَا وَاللَّهِ لَوَدِدْتُ أَنِّي غُودِرْتُ مَعَ أَصْحَابِي بِجِصِّ الْجَبَلِ" - يَعْنِي سَفْحَ الْجَبَلِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ ابْنِ إِسْحَاقَ، وَقَدْ صَرَّحَ بِالسَّمَاعِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ ابْنِ إِسْحَاقَ، وَقَدْ صَرَّحَ بِالسَّمَاعِ.
سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا: آپ نے غزوہ احد میں شہید ہونے والوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: ”اللہ کی قسم! میری یہ خواہش ہے کہ میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ پہاڑ کے دامن میں شہید ہو جاتا“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ابن اسحاق کا معاملہ مختلف ہے اور اس نے سماع کی صراحت کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10119]
یہ روایت امام أحمد نے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ابن اسحاق کا معاملہ مختلف ہے اور اس نے سماع کی صراحت کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10119]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (375/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14607، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2454»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 10120
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى مُصْعَبِ بْنِ عُمَيْرٍ حِينَ رَجَعَ مِنْ أُحُدٍ، فَوَقَفَ عَلَى أَصْحَابِهِ، فَقَالَ:" أَشْهَدُ أَنَّكُمْ أَحْيَاءٌ عِنْدَ اللَّهِ، فَزُورُوهُمْ وَسَلِّمُوا عَلَيْهِمْ، فَوَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، لَا يُسَلِّمُ عَلَيْهِمْ أَحَدٌ إِلَّا رَدُّوا عَلَيْهِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم احد سے واپسی پر، سیدنا مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے تو آپ اپنے اصحاب سمیت اُن کے پاس ٹھہر گئے، اور فرمایا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ تم لوگ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں زندہ ہو (پھر آپ نے اپنے اصحاب سے فرمایا:) تم ان کی زیارت کرو، ان پر سلام بھیجو، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے قیامت کے دن تک، جو بھی شخص ان پر سلام بھیجے گا، یہ اس کو جواب دیں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالاعلیٰ بن عبداللہ بن فروہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10120]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالاعلیٰ بن عبداللہ بن فروہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10120]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3712»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 10121
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ: أُصِيبَ حَمْزَةُ يَوْمَ أُحُدٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں: غزوہ احد میں، سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ نے جام شہادت نوش کیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10121]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10121]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10122
وَعَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ فِي تَسْمِيَةِ مَنِ اسْتُشْهِدَ يَوْمَ أُحُدٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ، ثُمَّ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ: حَمْزَةُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابن اسحاق نے غزوہ احد میں شہید ہونے والے مسلمانوں کے ناموں میں یہ بات نقل کی ہے: مہاجرین میں سے سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ (شہید ہونے والوں میں) شامل تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10122]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10122]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح