🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
50. بَابُ غَزْوَةِ الْفَتْحِ
غزوہ فتح کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10242
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ يَرْبُوعٍ - وَكَانَ يُسَمَّى الصَّرْمَ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ:" أَرْبَعَةٌ لَا أُؤَمِّنُهُمْ فِي حِلٍّ وَلَا حَرَمٍ: الْحُوَيْرِثُ بْنُ نُفَيْلٍ، وَمَقِيسُ بْنُ صُبَابَةَ، وَهِلَالُ بْنُ خَطَلٍ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ".
فَأَمَّا الْحُوَيْرِثُ فَقَتَلَهُ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، وَأَمَّا مَقِيسُ بْنُ صُبَابَةَ فَقَتَلَهُ ابْنُ عَمٍّ لَهُ لَحَّاءٌ، وَأَمَّا هِلَالُ بْنُ خَطَلٍ فَقَتَلَهُ الزُّبَيْرُ، وَأَمَّا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ فَأَسْتَأْمَنَ لَهُ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - وَكَانَ أَخَاهُ مِنَ الرَّضَاعَةِ. وَقَيْنَتَيْنِ كَانَتَا لِمَقِيسٍ تُغَنِّيَانِ بِهِجَاءِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُتِلَتْ إِحْدَاهُمَا، وَأَقْبَلَتِ الْأُخْرَى فَأَسْلَمَتْ.
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ مِنْهُ طَرَفًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ نَحْوَ هَذَا قَبْلُ بِوَرَقَتَيْنِ فِي هَذَا الْمَعْنَى.
سیدنا سعید بن یربوع رضی اللہ عنہ جن کا نام ”صرم“ ہے وہ بیان کرتے ہیں: فتح مکہ کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”چار افراد ایسے ہیں، جنہیں میں حل میں یا حرم میں امان نہیں دوں گا حویرث بن نفیل، مقیس بن صبابہ ہلال بن خطل اور عبداللہ بن سعد بن ابوسرح جہاں تک حویرث کا تعلق ہے، تو سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نے اسے قتل کر دیا۔ جہاں تک مقیس بن صبابہ کا تعلق ہے، تو اس کے چچا زاد نے اسے قتل کر دیا جہاں تک حلال بن خطل کا تعلق ہے، تو سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے اسے قتل کر دیا جہاں تک عبداللہ بن سعد بن ابوسرح کا تعلق ہے، تو سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے اس کے لئے امان حاصل کر لی کیونکہ وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا رضاعی بھائی تھا اسی طرح مقیس کی دو کنیزیں تھیں جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجو میں شاعری گایا کرتی تھیں ان میں سے ایک قتل ہو گئی اور دوسری آ گئی اور اس نے اسلام قبول کر لیا۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام ابوداؤد نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ اس سے دو ورق پہلے اس موضوع سے متعلق اس نوعیت کی احادیث اس سے پہلے گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10242]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5529)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 2684»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10243
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ قَالَتْ: لَمَّا وَقَفَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِذِي طُوًى، قَالَ أَبُو قُحَافَةَ لِابْنَةٍ لَهُ مِنْ أَصْغَرِ وَلَدِهِ: أَيْ بُنَيَّةُ أَظْهِرِينِي عَلَى أَبِي قُبَيْسٍ. قَالَ: وَقَدْ كُفَّ بَصَرُهُ. قَالَتْ: فَأَشْرَفْتُ بِهِ عَلَيْهِ، فَقَالَ: يَا بُنَيَّةُ مَاذَا تَرَيْنَ؟ قَالَتْ: أَرَى سَوَادًا مُجْتَمِعًا قَالَ: تِلْكَ الْخَيْلُ.
قَالَتْ: وَأَرَى رَجُلًا يَسْعَى بَيْنَ ذَلِكَ السَّوَادِ مُقْبِلًا وَمُدْبِرًا، قَالَ: يَا بُنَيَّةُ، ذَلِكَ الْوَازِعُ - يَعْنِي الَّذِي يَأْمُرُ الْخَيْلَ وَيَتَقَدَّمُ إِلَيْهَا - قَالَتْ: قَدْ وَاللَّهِ انْتَشَرَ السَّوَادُ، قَالَ: إِذًا وَاللَّهِ دَفَعَتِ الْخَيْلُ، أَسْرِعِي بِي إِلَى بَيْتِي. وَانْحَطَّتْ بِهِ، وَتَلَقَّاهُ الْخَيْلُ قَبْلَ أَنْ يَصِلَ إِلَى بَيْتِهِ، وَفِي عُنُقِ الْجَارِيَةِ طَوْقٌ مِنْ وَرِقٍ فَتَلَقَّاهَا رَجُلٌ فَاقْتَلَعَهُ مِنْهَا.
قَالَتْ: فَلَمَّا دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَدَخَلَ الْمَسْجِدَ أَتَى أَبُو بَكْرٍ بِأَبِيهِ يَقُودُهُ، فَلَمَّا رَآهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" هَلَّا تَرَكْتَ الشَّيْخَ فِي بَيْتِهِ حَتَّى أَكُونَ أَنَا آتِيهِ فِيهِ؟". فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هُوَ أَحَقُّ أَنْ يَمْشِيَ إِلَيْكَ مِنْ أَنْ تَمْشِيَ إِلَيْهِ، قَالَ: فَأَجْلَسَهُ بَيْنَ يَدَيْهِ، ثُمَّ مَسَحَ صَدْرَهُ ثُمَّ قَالَ لَهُ:" أَسْلِمْ" فَأَسْلَمَ، وَدَخَلَ بِهِ أَبُو بَكْرٍ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَأْسُهُ كَأَنَّهَا ثَغَامَةٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" غَيِّرُوا هَذَا مِنْ شَعْرِهِ".
ثُمَّ قَامَ أَبُو بَكْرٍ فَأَخَذَ بِيَدِ أُخْتِهِ، فَقَالَ: أَنْشُدُ اللَّهَ وَالْإِسْلَامَ طَوْقَ أُخْتِي، فَلَمْ يُجِبْهُ أَحَدٌ، فَقَالَ: يَا أُخَيَّةُ، احْتَسِبِي طَوْقَكِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَزَادَ: فَوَاللَّهِ إِنَّ الْأَمَانَةَ الْيَوْمَ فِي النَّاسِ لَقَلِيلَةٌ. وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ. وَرَوَاهُ مِنْ طَرِيقٍ آخَرَ عَنْ أَسْمَاءَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ مِثْلَهُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ذی طولی کے مقام پر ٹھہرے تو سیدنا ابوقحافہ رضی اللہ عنہ نے اپنی اولاد میں سے سب سے چھوٹی صاحبزادی سے فرمایا: اے میری بیٹی تم مجھے لے کے جبل ابوقبیس پر جاؤ راوی کہتے ہیں: اس وقت ان کی بینائی رخصت ہو چکی تھی وہ خاتون بیان کرتی ہیں میں انہیں لے کے پہاڑ پر چڑھ گئی۔ انہوں نے فرمایا: اے میرے بیٹی تم کیا دیکھ رہی ہو؟ اس لڑکی نے جواب دیا میں بہت سے لوگوں کو دیکھ رہی ہوں۔ انہوں نے فرمایا: وہ گھڑ سوار ہوں گے اس خاتون نے کہا: میں ایک شخص کو دیکھ رہی ہوں جو ان لوگوں کے آگے کبھی ادھر ادھر آ رہا ہے کبھی جا رہا ہے۔ انہوں نے فرمایا: میری بیٹی وہ واضح ہو گا اس سے مراد یہ ہے کہ وہ شخص جو گھڑ سواروں کو حکم دیتا ہے، اور انہیں آگے کرتا ہے وہ خاتون بیان کرتی ہیں اللہ کی قسم اب وہ لوگ بکھرنا شروع ہو گئے ہیں، تو ابوقحافہ نے کہا: اللہ کی قسم ایسی صورت میں گھڑ سوار روانہ ہو گئے ہوں گے تم مجھے جلدی سے لے کے میرے گھر چلی جاؤ وہ لوگ وہاں سے نیچے اترے ان کے گھر پہنچنے سے پہلے گھڑ سوار ان تک پہنچ چکے تھے اس لڑکی کی گردن میں چاندی کا ایک ہار تھا ایک شخص اس لڑکی کے پاس آیا اور اس نے وہ ہار اس لڑکی کی گردن سے کھینچ لیا وہ لڑکی بیان کرتی ہیں جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے، اور مسجد میں آئے، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اپنے والد کو ساتھ لے کے آپ کی خدمت میں آئے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ملاحظہ فرمایا تو ارشاد فرمایا: تم نے ان بزرگوار کو گھر میں کیوں نہیں رہنے دیا میں خود ان کے پاس آتا تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ اس بات کے زیادہ حق دار ہیں کہ یہ چل کر آپ کے پاس آئیں بہ نسبت اس کے کہ آپ چل کر ان کے پاس جائیں راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اپنے سامنے بٹھا لیا پھر آپ نے ان کے سینے پر ہاتھ پھیرا اور پھر ان سے فرمایا آپ اسلام قبول کر لیں تو انہوں نے اسلام قبول کر لیا جس وقت سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ انہیں ساتھ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تھے، تو سیدنا ابوقحافہ رضی اللہ عنہ کا سر ثغامہ نامی پھول کی طرح سفید تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان کے بالوں کی رنگت تبدیل کر دو پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اٹھے انہوں نے اپنی بہن کا ہاتھ پکڑا اور بولے: میں اللہ اور اسلام کا واسطہ دے کر یہ کہتا ہوں کہ میری بہن کا ہار واپس کر دو لیکن کسی نے انہیں جواب نہیں دیا، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے میری بہن اپنے ہار کے حوالے سے ثواب کی امید رکھو۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں اللہ کی قسم اب لوگوں میں امانت کم رہ گئی ہے ان دونوں روایات کے رجال ثقہ ہیں۔ انہوں نے اسے ایک اور سند کے ساتھ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا کے حوالے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی مانند نقل کیا ہے۔ اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10243]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (88/24) اخرجه احمد فى المسند (249/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26416، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4420»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10244
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: جَاءَ أَبُو بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - بِأَبِيهِ أَبِي قُحَافَةَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُودُهُ - شَيْخٌ أَعْمَى - يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا تَرَكْتَ الشَّيْخَ فِي بَيْتِهِ حَتَّى نَأْتِيَهُ؟" قَالَ: أَرَدْتُ أَنْ يُؤْجِرَهُ اللَّهُ.
لَأَنَا كُنْتُ بِإِسْلَامِ أَبِي طَالِبٍ أَشَدَّ فَرَحًا مِنِّي بِإِسْلَامِ أَبِي، أَلْتَمِسُ بِذَلِكَ قُرَّةَ عَيْنِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" صَدَقْتَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اپنے والد سیدنا ابوقحافہ رضی اللہ عنہ کو لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے وہ انہیں ساتھ لے کر چلتے ہوئے آئے تھے کیونکہ وہ ایک بوڑھے نابینا شخص تھے یہ فتح مکہ کے دن کی بات ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا تم نے ان بزرگوار کو گھر میں کیوں نہیں رہنے دیا تاکہ ہم ان کے پاس چلے جاتے تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: میں نے یہ ارادہ کیا کہ اللہ تعالیٰ انہیں اجر عطا کرے میری یہ حالت تھی کہ جناب ابوطالب کا اسلام قبول کرنا میرے نزدیک میرے والد کے اسلام قبول کرنے سے زیادہ خوشی کا باعث تھا، اور رسول اللہ میرا مقصد اس کے ذریعے یہ تھا تاکہ اس کے ذریعے آپ کی آنکھیں ٹھنڈی ہو جائیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے سچ کہا: ہے۔
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10244]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1823) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8323)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8323، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6131»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10245
وَعَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: وَفَرَّ عِكْرِمَةُ بْنُ أَبِي جَهِلٍ عَامِدًا إِلَى الْيَمَنِ، وَأَقْبَلَتْ أُمُّ الْحَكَمِ بِنْتُ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ وَهِيَ يَوْمَئِذٍ مُسْلِمَةٌ، وَهِيَ تَحْتَ عِكْرِمَةَ بْنِ أَبِي جَهْلٍ فَاسْتَأْذَنَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي طَلَبِ زَوْجِهَا، فَأَذِنَ لَهَا وَأَمَّنَهُ.
فَخَرَجَتْ بِعَبْدٍ لَهَا رُومِيٍّ فَرَاوَدَهَا عَنْ نَفْسِهَا، فَلَمْ تَزَلْ تُمَنِّيهِ وَتُقَرِّبُ لَهُ حَتَّى أَدْلَتْ عَلَى أُنَاسٍ مِنْ عَكٍّ فَاسْتَعَانَتْهُمْ عَلَيْهِ فَأَوْثَقُوهُ، فَأَدْرَكَتْ زَوْجَهَا بِبَعْضِ تِهَامَةَ، وَقَدْ كَانَ رَكِبَ سَفِينَةً فَلَمَّا جَلَسَ فِيهَا نَادَى بِاللَّاتِ وَالْعُزَّى، فَقَالَ أَصْحَابُ السَّفِينَةِ: لَا يَجُوزُ أَنْ تَدْعُوَ هَا هُنَا أَحَدًا إِلَّا اللَّهَ وَحْدَهُ مُخْلِصًا. فَقَالَ عِكْرِمَةُ: وَاللَّهِ لَئِنْ كَانَ فِي الْبَحْرِ إِنَّهُ لَفِي الْبَرِّ وَحْدَهُ، فَأُقْسِمُ بِاللَّهِ لَأَرْجِعَنَّ إِلَى مُحَمَّدٍ، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
فَرَجَعَ عِكْرِمَةُ مَعَ امْرَأَتِهِ فَدَخَلَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَايَعَهُ، وَقَبِلَ مِنْهُ. وَدَخَلَ رَجُلٌ مِنْ هُذَيْلٍ حِينَ هَزَمَتْ بَنُو بَكْرٍ عَلَى امْرَأَتِهِ فَارًّا، فَلَامَتْهُ وَعَجَّزَتْهُ وَعَيَّرَتْهُ بِالْفِرَارِ، فَقَالَ:
وَأَنْتِ لَوْ رَأَيْتِنَا بِالْخَنْدَمَهْ إِذْ فَرَّ صَفْوَانُ وَفَرَّ عِكْرِمَهْ وَلَحِقَتْنَا بِالسُّيُوفِ الْمُسْلِمَهْ
يَقْطَعْنَ كُلَّ سَاعِدٍ وَجُمْجُمَهْ لَمْ تَنْطِقِي فِي اللَّوْمِ أَدْنَى كَلِمَهْ
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَهُوَ مُرْسَلٌ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
عروہ بن زبیر بیان کرتے ہیں: عکرمہ بن ابوجہل فرار ہو کر یمن کی طرف روانہ ہوئے اُم حکیم بنت حارث بن ہشام جو اس وقت مسلمان ہو چکی تھیں اور عکرمہ بن ابوجہل کی اہلیہ تھیں انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ اجازت مانگی کہ وہ اپنے شوہر کو تلاش کریں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اجازت دے دی اور عکرمہ کے لئے امان بھی دے دی وہ خاتون اپنے رومی غلام کو ساتھ لے کر وہاں سے روانہ ہوئیں، اس غلام کی نیت میں فتور آ گیا وہ خاتون اس کو بہلاتی پھسلاتی رہیں، یہاں تک کہ جب وہ ”عک“ کے مقام پر پہنچیں تو اس خاتون نے اس غلام کے خلاف ان لوگوں سے مدد مانگی، تو ان لوگوں نے اسے باندھ دیا، تہامہ میں کسی جگہ پر وہ خاتون اپنے شوہر کے پاس پہنچ گئیں جن کی یہ حالت تھی کہ وہ ایک کشتی میں سوار ہوئے تھے جب وہ اس کشتی میں بیٹھے تو انہوں نے لات اور عزی کو پکارا تو کشتی والوں نے کہا: کہ یہاں اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی کو پکارنا درست نہیں ہے اخلاص کے ساتھ صرف اسی کو پکارا جا سکتا ہے تو عکرمہ نے کہا: اللہ کی قسم اگر وہ سمندر میں کام آتا ہے، تو خشکی میں بھی صرف وہی کام آ سکتا ہے میں اللہ کے نام کی قسم اٹھا کر یہ کہتا ہوں کہ میں واپس سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے پاس چلا جاؤں گا، تو عکرمہ اپنی بیوی کے ساتھ واپس آ گئے وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی بیعت کو قبول کر لیا۔ جب بنوبکر کو شکست ہوئی تو ہذیل قبیلے کا ایک شخص فرار ہو کر اپنی بیوی کے پاس آیا تو اس خاتون نے اسے ملامت کی اسے عاجز قرار دیا، اور اسے فرار کے حوالے سے عار دلائی تو اس نے یہ اشعار کہے: ”اگر تم نے ہمیں خندمہ میں دیکھا ہوتا جب صفوان بھی فرار ہو گیا اور عکرمہ بھی، اور سونتی ہوئی تلواروں نے ہمیں آ لیا، جو ہر کلائی اور سر کو کاٹ رہی تھیں، تو تم ملامت میں ایک چھوٹی سی بات بھی نہ کہتیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور
یہ روایت ”مرسل“ ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10245]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (372/17)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10246
وَعَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ قَالَ: أَخَذْتُ بِيَدِ أَبِي سُفْيَانَ فَجِئْتُ بِهِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أَبَا سُفْيَانَ رَجُلٌ يُحِبُّ السَّمَاعَ فَأَعْطِهِ شَيْئًا، فَقَالَ:" مَنْ دَخَلَ دَارَ أَبِي سُفْيَانَ فَهُوَ آمِنٌ، وَمَنْ أَغْلَقَ بَابَهُ فَهُوَ آمِنٌ".
ثُمَّ قَامَ فَأَخَذْتُ بِيَدِهِ فَأَقْعَدْتُهُ عَلَى الطَّرِيقِ فَجَعَلَ يَمُرُّ بِهِ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَوْكَبَةً كَوْكَبَةً يَقُولُ: مَنْ هَؤُلَاءِ؟ فَأَقُولُ: هَؤُلَاءِ مُزَيْنَةُ، فَيَقُولُ: مَا لِي وَلِمُزَيْنَةَ، مَا كَانَ بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ حَرْبٌ فِي جَاهِلِيَّةٍ وَلَا إِسْلَامٍ، ثُمَّ تَمُرُّ الْكَوْكَبَةُ فَيَقُولُ: مَنْ هَؤُلَاءِ؟ فَأَقُولُ: هَؤُلَاءِ جُهَيْنَةُ، حَتَّى مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْمُهَاجِرِينَ فَلَمَّا نَظَرَ إِلَيْهِمْ مُقْبِلِينَ فَأَقْبَلَ عَلَيَّ فَقَالَ: لَقَدْ أُوتِيَ ابْنُ أَخِيكَ مُلْكًا عَظِيمًا. قَالَ: وَذَكَرَ كَلَامًا كَثِيرًا.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ الْهَاشِمِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ.
سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے ابوسفیان کا ہاتھ پکڑا اور اسے لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ابوسفیان ایک ایسا شخص ہے، جو شہرت کو پسند کرتا ہے، تو آپ اسے کوئی چیز دے دیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ابوسفیان کے گھر میں داخل ہو گا وہ مامون ہو گا، جو شخص اپنا دروازہ بند کر لے گا وہ مامون ہو گا“۔ پھر وہ کھڑا ہوا تو میں نے اس کا ہاتھ پکڑا اور اسے راستے میں بٹھا لیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب دستوں کی شکل میں وہاں سے گزرنے لگے وہ دریافت کرتا تھا یہ کون لوگ ہیں، تو میں یہ کہتا تھا یہ مزینہ قبیلے کے لوگ ہیں، تو وہ یہ کہتا تھا میرا مزینہ کے ساتھ کیا واسطہ میری ان کے ساتھ نہ زمانہ جاہلیت میں کوئی جنگ تھی اور نہ زمانہ اسلام میں کوئی جنگ ہے پھر ایک اور دستہ گزرا، تو اس نے دریافت کیا: یہ کون لوگ ہیں میں نے کہا: یہ جہینہ قبیلے کے لوگ ہیں، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مہاجرین کے درمیان گزرے جب اس نے ان لوگوں کو آتے ہوئے دیکھا، تو وہ میری طرف متوجہ ہوا اور اس نے کہا: تمہارے بھتیجے کو بڑی بادشاہی دے دی گئی ہے۔ راوی کہتے ہیں: اس کے بعد اس نے بہت سا کلام ذکر کیا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حسین بن عبداللہ بن عبیداللہ ہاشمی ہے، اور وہ متروک ہے یحیی بن معین نے ایک روایت کے مطابق اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10246]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1820)، أخرجه مسند البزار برقم: 1292»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10247
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَكَّةَ كَانَ قَيْسٌ فِي مُقَدِّمَتِهِ فَكَلَّمَ سَعْدٌ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَصْرِفَهُ عَنِ الْمَوْضِعِ الَّذِي هُوَ فِيهِ مَخَافَةَ أَنْ يُقْدِمَ عَلَى شَيْءٍ فَصَرَفَهُ عَنْ ذَلِكَ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ تشریف لائے، تو قیس ہر اول دستے میں تھے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات چیت کی کہ وہ جس مقام پر ہیں انہیں وہاں سے منتقل کر دیا جائے انہیں یہ اندیشہ تھا کہ وہ کسی چیز پر حملہ آور نہ ہوں تو انہیں ان کی جگہ سے ہٹا دیا گیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10247]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1819)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10248
وَعَنْ أَبِي بَرْزَةَ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" النَّاسُ آمِنُونَ كُلُّهُمْ غَيْرَ عَبْدِ الْعُزَّى بْنِ خَطَلٍ". فَقُتِلَ وَهُوَ مُتَعَلِّقٌ بِأَسْتَارِ الْكَعْبَةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ النَّشِيطِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ”سب لوگوں کو امان حاصل ہو گی صرف عبدالعزای بن خطل کا معاملہ مختلف ہے“ راوی کہتے ہیں: اسے اس وقت قتل کر دیا گیا جب وہ کعبہ کے پردوں سے لپٹا ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن سلیمان نشیطی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10248]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10249
وَعَنْ أَبِي بَرْزَةَ الْأَسْلَمِيِّ قَالَ: قَتَلْتُ عَبْدَ الْعُزَّى بْنَ خَطَلٍ وَهُوَ مُتَعَلِّقٌ بِسِتْرِ الْكَعْبَةِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوبرزہ اسلمی علی بیان کرتے ہیں: میں نے عبدالعزی بن خطل کو قتل کیا تھا جبکہ وہ خانہ کعبہ کے پردوں کے ساتھ چمٹا ہوا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے بھی نقل کی ہے، اور امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10249]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (424/4)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10250
وَعَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَتَلَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ خَطَلٍ يَوْمَ الْفَتْحِ، أَخْرَجُوهُ مِنْ تَحْتِ أَسْتَارِ الْكَعْبَةِ فَضَرَبَ عُنُقَهُ بَيْنَ زَمْزَمَ وَالْمَقَامِ، وَقَالَ:" لَا يُقْتَلُ قُرَشِيٌّ بَعْدَ هَذَا صَبْرًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ أَبُو مَعْشَرٍ نَجِيحٌ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: فتح مکہ کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عبداللہ بن خطل کو قتل کروا دیا تھا لوگوں نے اسے خانہ کعبہ کے پردوں کے نیچے سے باہر نکالا اور پھر زمزم اور مقام ابراہیم کے درمیان اس کی گردن اڑا دی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آج کے بعد کسی قریشی کو باندھ کر قتل نہیں کیا جائے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابومعشر نجیح ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10250]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6687)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6687»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10251
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى أُمِّ هَانِئٍ بِنْتِ أَبِي طَالِبٍ يَوْمَ الْفَتْحِ، وَكَانَ جَائِعًا فَقَالَتْ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أَصْهَارًا لِي قَدْ لَجَأُوا إِلَيَّ، وَإِنَّ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ لَا تَأْخُذُهُ فِي اللَّهِ لَوْمَةُ لَائِمٍ، وَإِنِّي أَخَافُ أَنْ يَعْلَمَ بِهِمْ فَيَقْتُلَهُمْ، فَاجْعَلْ مَنْ دَخَلَ دَارَ أُمِّ هَانِئٍ آمِنًا حَتَّى يَسْمَعُوا كَلَامَ اللَّهِ.
فَأَمَّنَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" قَدْ أَجَرْنَا مَنْ أَجَارَتْ أُمُّ هَانِئٍ".
وَقَالَ:" هَلْ عِنْدَكِ مِنْ طَعَامٍ نَأْكُلُهُ؟" فَقَالَتْ: لَيْسَ عِنْدِي إِلَّا كِسَرٌ يَابِسَةٌ، وَإِنِّي لَأَسْتَحِي أَنْ أُقَدِّمَهَا إِلَيْكَ. فَقَالَ:" هَلُمِّي بِهِنَّ". فَكَسَّرَهُنَّ فِي مَاءٍ وَجَاءَتْ بِمِلْحٍ. فَقَالَ:" هَلْ مِنْ إِدَامٍ؟". فَقَالَتْ: مَا عِنْدِي يَا رَسُولَ اللَّهِ إِلَّا شَيْءٌ مِنْ خَلٍّ. فَقَالَ:" هَلُمِّيهِ فَصُبِّيهِ عَلَى الطَّعَامِ".
فَأَكَلَ مِنْهُ ثُمَّ حَمِدَ اللَّهَ ثُمَّ قَالَ:" نِعْمَ الْإِدَامُ الْخَلُّ، يَا أُمَّ هَانِئٍ لَا يُقْفَرُ بَيْتٌ فِيهِ خَلٌّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ سَعْدَانُ بْنُ الْوَلِيدِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: فتح مکہ کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ ام ہانی بنت ابوطالب رضی اللہ عنہا کے ہاں تشریف لائے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھوک محسوس ہو رہی تھی سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! میرے کچھ سسرالی عزیز ہیں، جنہوں نے میرے ہاں پناہ لی ہے، اور سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ ایک ایسے فرد ہیں جو اللہ تعالیٰ کے بارے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پرواہ نہیں کرتے مجھے یہ اندیشہ ہے کہ اگر انہیں میرے عزیزوں کے بارے میں پتہ چل گیا تو وہ انہیں قتل کر دیں گے، تو آپ یہ چیز مقرر کر دیں کہ جو شخص اُم ہانی کے گھر میں داخل ہو گا وہ مامون شمار ہو گا یہاں تک کہ وہ لوگ اللہ کا کلام سنیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو امان دے دی آپ نے ارشاد فرمایا: ام ہانی نے جسے پناہ دی ہو اسے ہم بھی پناہ دیتے ہیں۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تمہارے پاس کوئی ایسی چیز ہے۔ جسے ہم کھا لیں؟ انہوں نے عرض کی: میرے پاس تو صرف ایک روٹی کا خشک ٹکڑا ہے، اور اسے آپ کے سامنے پیش کرتے ہوئے مجھے شرم آتی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہی لے آؤ سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا نے اس کو توڑ کر پانی میں ڈالا پھر وہ نمک لے کے آئیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا کوئی سالن ہے؟ سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے پاس کچھ نہیں ہے صرف تھوڑا سا سرکہ ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہی لے آؤ اور اسے کھانے پر ڈال دو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کھا لیا اور پھر آپ نے اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کی پھر آپ نے ارشاد فرمایا: سرکہ اچھا سالن ہے اے اُم ہانی اس گھر کے لوگ سالن کے بغیر نہیں ہوتے جس میں سرکہ موجود ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی سعدان بن ولید ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10251]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (951) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11338)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 912»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں