🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
50. بَابُ غَزْوَةِ الْفَتْحِ
غزوہ فتح کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10252
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَوْمَ الْفَتْحِ قَاعِدًا، وَأَبُو بَكْرٍ قَائِمٌ عَلَى رَأْسِهِ بِالسَّيْفِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ وَهْبٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: فتح مکہ کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما تھے اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آپ کے سرہانے تلوار لے کے کھڑے ہوئے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے اسحاق بن وہب کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10252]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1824)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8774»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10253
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا قَدِمَ مَكَّةَ وَجَدَ بِهَا ثَلَاثَ مِائَةٍ وَسِتِّينَ صَنَمًا، فَأَشَارَ بِعَصَاهُ إِلَى كُلِّ صَنَمٍ مِنْهَا، وَقَالَ:" جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا". فَيَسْقُطُ الصَّنَمُ وَلَمْ يَمَسَّهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ عُمَرَ الْعُمَرِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ: يُخَالِفُ وَيُخْطِئُ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ تشریف لائے، تو آپ نے وہاں تین سو ساٹھ بت پائے آپ اپنے عصا کے ذریعے ان میں سے ہر ایک بت کی طرف اشارہ کرتے تھے اور یہ پڑھتے تھے ”حق آ گیا اور باطل رخصت ہو گیا بے شک باطل نے رخصت ہی ہونا تھا“ تو وہ بت گر جاتا تھا آپ اس بت کو چھوتے نہیں تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عمر عمری ہے، اور وہ متروک ہے ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے وہ یہ کہتے ہیں یہ (دوسرے راویوں کے) بر خلاف بھی نقل کرتا ہے، اور غلطی بھی کرتا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10253]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13643)، أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6522»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10254
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ الْفَتْحِ وَعَلَى الْكَعْبَةِ ثَلَاثُمِائَةٍ وَسِتُّونَ صَنَمًا، وَقَدْ شَدَّ لَهُمْ إِبْلِيسُ أَقْدَامَهُمْ بِالرَّصَاصِ، فَجَاءَ وَمَعَهُ قَضِيبُهُ فَجَعَلَ يَهْوِي بِهِ إِلَى كُلِّ صَنَمٍ مِنْهَا فَيَخِرُّ لِوَجْهِهِ، وَيَقُولُ:" جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا". حَتَّى مَرَّ عَلَيْهَا كُلِّهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: فتح مکہ کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم داخل ہوئے خانہ کعبہ میں اس وقت تین سو ساٹھ بت تھے ابلیس نے ان کے پاؤں سیسے کے ذریعے مضبوط کروائے ہوئے تھے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، تو آپ کے پاس ایک چھڑی تھی آپ اس کے ذریعے ان میں سے ہر ایک بت کی طرف اشارہ کرتے تھے، تو وہ منہ کے بل گر جاتا تھا آپ یہ پڑھ رہے تھے: ”حق آ گیا اور باطل چلا گیا بے شک باطل نے جانا ہی تھا“۔ یہاں تک کہ آپ ان میں سے ہر ایک بت کے پاس سے گزرے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں
یہ روایت امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10254]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1825) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10666)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1106، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 377»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10255
وَعَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ: لَمَّا فَتَحَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَكَّةَ بَعَثَ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ إِلَى نَخْلَةٍ، وَكَانَتْ بِهَا الْعُزَّى، فَأَتَاهَا خَالِدٌ وَكَانَتْ عَلَى ثَلَاثِ سَمُرَاتٍ، فَقَطَعَ السَّمُرَاتِ، وَهَدَمَ الْبَيْتَ الَّذِي كَانَ عَلَيْهَا، ثُمَّ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرَهُ، فَقَالَ:" ارْجِعْ فَإِنَّكَ لَمْ تَصْنَعْ شَيْئًا".
فَرَجَعَ خَالِدٌ فَلَمَّا نَظَرَتْ إِلَيْهِ السَّدَنَةُ وَهُمْ حَجَبَتُهَا أَمْعَنُوا فِي الْجِبَلِ، يَقُولُونَ: يَا عُزَّى خَبِّلِيهِ، يَا عُزَّى عَوِّرِيهِ، فَأَتَاهُ خَالِدٌ فَإِذَا امْرَأَةٌ عُرْيَانَةٌ نَاشِرَةٌ شَعْرَهَا تَحْثُو التُّرَابَ عَلَى رَأْسِهَا، فَغَمَّمَهَا بِالسَّيْفِ حَتَّى قَتَلَهَا ثُمَّ رَجَعَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرَهُ، فَقَالَ:" تِلْكَ الْعُزَّى".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ الْمُنْذِرِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوطفیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ فتح کیا، تو آپ نے سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو نخلہ کی طرف بھیجا جہاں عزی نامی بت تھا سیدنا خالد رضی اللہ عنہ وہاں آئے وہ بت کیکر کے تین درختوں پر تھا، تو سیدنا خالد رضی اللہ عنہ نے ان درختوں کو کٹوا دیا، اور اس گھر کو منہدم کروا دیا جو اس پر موجود تھا، پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، اور آپ کو اس بارے میں بتایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم واپس جاؤ کیونکہ تم نے کچھ نہیں کیا (یعنی پورا کام نہیں کیا) سیدنا خالد رضی اللہ عنہ واپس گئے جب وہاں کے محافظین نے انہیں دیکھا تو وہ بھاگ کر پہاڑ میں دور چلے گئے وہ لوگ یہ کہہ رہے تھے اسے عزی! اسے جنون لاحق کر دے، اسے عزی! اسے کانا کر دے، سیدنا خالد رضی اللہ عنہ وہاں آئے، تو وہاں ایک برہنہ عورت موجود تھی جس نے بال بکھرائے ہوئے تھے وہ اپنے سر پر مٹی ڈال رہی تھی سیدنا خالد رضی اللہ عنہ نے اس پر تلوار کا وار کر کے اسے قتل کر دیا پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس واپس آئے، اور آپ کو اس بارے میں بتایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ عزی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن منذر ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10255]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (902)، أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 258، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11801، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4611/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10256
وَعَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ أَنَّ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ مَرَّ عَلَى اللَّاتِ، فَقَالَ:
كُفْرَانَكِ لَا سُبْحَانَكِ إِنِّي رَأَيْتُ اللَّهَ قَدْ أَهَانَكِ
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّهُ مُرْسَلٌ.
ابوعبدالرحمن سلمی بیان کرتے ہیں: سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کا گزر ”لات“ سے ہوا، تو انہوں نے یہ شعر کہا: ”تمہارا انکار کیا جائے گا تمہاری پاکی بیان نہیں ہو گی، میں نے دیکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں کمتر قرار دیا ہے“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں تاہم
یہ روایت ”مرسل“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10256]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3811)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10257
وَعَنِ الزُّهْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِعُثْمَانَ يَوْمَ الْفَتْحِ:" ائْتِنِي بِمِفْتَاحِ الْكَعْبَةِ". فَأَبْطَأَ عَلَيْهِ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَائِمٌ يَنْتَظِرُهُ حَتَّى إِنَّهُ لَيَتَحَدَّرُ مِنْهُ مِثْلُ الْجُمَانِ مِنَ الْعَرَقِ، وَيَقُولُ:" مَا يَحْبِسُهُ؟". فَسَعَى إِلَيْهِ رَجُلٌ وَجَعَلَتِ الْمَرْأَةُ الَّتِي عِنْدَهَا الْمِفْتَاحُ - حَسِبَتْ أَنَّهُ قَالَ: أُمُّ عُثْمَانَ - تَقُولُ: إِنْ أَخَذَهُ مِنْكُمْ لَمْ يُعْطِيكُمُوهُ أَبَدًا، فَلَمْ يَزَلْ بِهَا عُثْمَانُ حَتَّى أَعْطَتْهُ الْمِفْتَاحَ، فَانْطَلَقَ بِهِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَفَتَحَ الْبَابَ، ثُمَّ دَخَلَ الْبَيْتَ، ثُمَّ خَرَجَ وَالنَّاسُ مَعَهُ فَجَلَسَ عِنْدَ السِّقَايَةِ، فَقَالَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَئِنْ كُنَّا أُوتِينَا النُّبُوَّةَ وَأُعْطِينَا السِّقَايَةَ وَأُعْطِينَا الْحِجَابَةَ، مَا قَوْمٌ بِأَعْظَمَ نَصِيبًا مِنَّا. فَكَأَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَرِهَ مَقَالَتَهُ ثُمَّ دَعَا عُثْمَانَ بْنَ طَلْحَةَ فَدَفَعَ إِلَيْهِ الْمِفْتَاحَ وَقَالَ:" غَيِّبُوهُ".
قَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ: فَحَدَّثْتُ بِهِ ابْنَ عُيَيْنَةَ، فَقَالَ: أَخْبَرَنِي ابْنُ جُرَيْجٍ - أَحْسَبُهُ قَالَ: - عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِعَلِيٍّ يَوْمَئِذٍ حِينَ كَلَّمَهُ فِي الْمِفْتَاحِ:" إِنَّمَا أُعْطِيكُمْ مَا تُرْزَءُونَ، وَلَمْ أُعْطِكُمْ مَا تَرْزُءُونَ". يَقُولُ: أُعْطِيكُمُ السِّقَايَةَ لِأَنَّكُمْ تَغْرَمُونَ فِيهَا، وَلَمْ أُعْطِكُمُ الْبَيْتَ. أَيْ إِنَّهُمْ يَأْخُذُونَ مِنْ هَدِيَّتِهِ، هَذَا قَوْلُ عَبْدِ الرَّزَّاقِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
زہری بیان کرتے ہیں: فتح مکہ کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے یہ فرمایا میرے پاس خانہ کعبہ کی چابی لے کے آؤ انہیں آنے میں تاخیر ہو گئی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے ان کا انتظار کر رہے تھے، یہاں تک کہ آپ کے پسینے کے قطرے نکل آئے جو موتیوں کی مانند تھے آپ نے فرمایا: وہ کیوں نہیں آ رہا ایک شخص دوڑتا ہوا ان کے پاس گیا تو پتہ چلا کہ جس خاتون کے پاس چابی تھی وہ انہیں چابی نہیں دے رہی تھی راوی نے یہ بات بیان کی ہے وہ خاتون سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی والدہ تھیں وہ یہ کہہ رہی تھیں کہ اگر انہوں نے تم سے یہ چابی لے لی تو پھر وہ تمہیں کبھی بھی یہ نہیں دیں گے، اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ اس خاتون سے یہ کہہ رہے تھے کہ چابی دے دیں یہاں تک کہ اس خاتون نے انہیں وہ چابی دے دی وہ اس چابی کو لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دروازہ کھولا پھر آپ خانہ کعبہ کے اندر تشریف لے گئے پھر آپ باہر تشریف لائے آپ کے ساتھ کچھ لوگ تھے آپ سقایہ کے پاس تشریف فرما ہوئے، تو سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمیں نبوت عطا کی گئی ہمیں سقایہ کا منصب دیا گیا ہمیں حجابہ کا منصب دیا گیا تو کوئی بھی قوم ہم سے زیادہ حصے والی نہیں ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کی یہ بات گویا ناگوار گزری آپ نے سیدنا عثمان بن طلحہ رضی اللہ عنہ کو بلایا اور چابی ان کو دیتے ہوئے فرمایا اسے سنبھال کے رکھو۔ امام عبدالرزاق بیان کرتے ہیں: میں نے ابن عیینہ کو یہ حدیث بیان کی تو انہوں نے بتایا: ابن جریج نے مجھے یہ بات بیان کی ہے کہ ابن ابوملیکہ نے یہ بات بیان کی ہے جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چابی کے بارے میں بات چیت کی تھی اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے یہ فرمایا تھا کہ میں تمہیں وہ چیز دوں گا، جس میں تمہیں مشقت کا سامنا ہو وہ چیز نہیں دوں گا جس کا تم ہدیہ وصول کرو، راوی کہتے ہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے الفاظ کے ذریعے مراد یہ ہے: میں نے تمہیں ”سقایہ“ دیا ہے کیونکہ تم اس حوالے سے مشقت کا شکار ہوتے ہو میں نے تمہیں بیت اللہ کی چابی نہیں دی اس لئے کہ لوگ اس حوالے سے تحفے قبول کرتے ہیں یہ بیان امام عبدالرزاق کا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10257]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8395)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8395»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10258
وَعَنْ عُرْوَةَ فِي تَسْمِيَةِ مَنِ اسْتُشْهِدَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ يَوْمَ الْفَتْحِ مِنْ قُرَيْشٍ ثُمَّ مِنْ بَنِي مُحَارِبِ بْنِ فِهْرٍ: كُرْزُ بْنُ جَابِرٍ.
عروہ نے فتح مکہ کے موقع پر شہید ہونے والے مسلمانوں کے ناموں میں یہ بات ذکر کی ہے کہ قریش کی شاخ بنو محارب بن فہر سے تعلق رکھنے والے سیدنا کرز بن جابر رضی اللہ عنہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10258]

الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10259
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: شَهِدَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ أَوْ حُنَيْنٍ أَلْفٌ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ يَزِيدَ النَّحْوِيِّ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ وَكِلَاهُمَا ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: فتح مکہ کے موقع پر (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) غزوہ حنین کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بنوسلیم سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار افراد نے شرکت کی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں یزید نحوی اور عبداللہ بن أحمد بن حنبل کا معاملہ مختلف ہے ویسے یہ دونوں ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10259]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12039)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10260
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: شَهِدَ فَتْحَ مَكَّةَ أَلْفٌ وَتِسْعُمِائَةٍ مِنْ جُهَيْنَةَ، وَأَلْفٌ مِنْ مُزَيْنَةَ، وَتِسْعُمِائَةٍ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ، وَأَرْبَعُمِائَةٍ وَنَيِّفٌ مِنْ بَنِي غِفَارٍ، وَأَرْبَعُمِائَةٍ وَنَيِّفٌ مِنْ أَسْلَمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُثْمَانَ أَبُو شَيْبَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: فتح مکہ کے موقع پر جہینہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار نو سو افراد مزینہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار افراد بنو سلیم سے تعلق رکھنے والے نو سو افراد اور بنوغفار سے تعلق رکھنے والے چار سو سے زیادہ افراد اور اسلم قبیلے سے تعلق رکھنے والے چار سو سے زیادہ افراد شامل تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن عثمان ابوشیبہ ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10260]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12114) اخرجه احمد فى المسند (10261 اخرجه احمد فى المسند 2500 رقم 276/1)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10261
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ الْفَتْحُ فِي ثَلَاثَ عَشْرَةَ خَلَتْ مِنْ رَمَضَانَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: رمضان کی تیرہ تاریخ کو فتح مکہ ہوا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10261]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں