الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
50. بَابُ غَزْوَةِ الْفَتْحِ
غزوہ فتح کا بیان
حدیث نمبر: 10262
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: لَمَّا فُتِحَتْ مَكَّةُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" كُفُّوا السِّلَاحَ إِلَّا خُزَاعَةَ عَنْ بَنِي بَكْرٍ"، فَأَذِنَ لَهُمْ حَتَّى صَلَّى الْعَصْرَ ثُمَّ قَالَ:" كُفُّوا السِّلَاحَ"، فَلَقِيَ رَجُلٌ مِنْ خُزَاعَةَ رَجُلًا مِنْ بَنِي بَكْرٍ مِنْ غَدٍ بِالْمُزْدَلِفَةِ فَقَتَلَهُ فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَامَ خَطِيبًا، فَقَالَ، وَرَأَيْتُهُ وَهُوَ مُسْنِدٌ ظَهْرَهُ إِلَى الْكَعْبَةِ:" إِنَّ أَعْدَى النَّاسِ عَلَى اللَّهِ مَنْ قَتَلَ فِي الْحَرَمِ، أَوْ قَتَلَ غَيْرَ قَاتِلِهِ، أَوْ قَتَلَ بِذُحُولِ الْجَاهِلِيَّةِ"، فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: إِنْ فُلَانًا ابْنِي فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا دَعْوَةَ فِي الْإِسْلَامِ، ذَهَبَ أَمْرُ الْجَاهِلِيَّةِ، الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ، وَلِلْعَاهِرِ الْأَثْلَبُ". قَالُوا: وَمَا الْأَثْلَبُ؟ قَالَ:" الْحَجَرُ".
قَالَ: وَقَالَ:" لَا صَلَاةَ بَعْدَ الْغَدَاةِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، وَلَا صَلَاةَ بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ". قَالَ:" وَلَا تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ عَلَى عَمَّتِهَا، وَلَا عَلَى خَالَتِهَا".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ النَّهْيُ عَنِ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصُّبْحِ، وَفِي السُّنَنِ بَعْضُهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

سیدنا عبدالله بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے مکہ فتح ہو گیا تو آپ نے ارشاد فرمایا: ہتھیاروں کو روک لو البتہ بنوبکر کے حوالے سے خزاعہ کا معاملہ مختلف ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو اجازت دے دی، یہاں تک کہ جب آپ نے عصر کی نماز ادا کی تو پھر آپ نے ارشاد فرمایا: ہتھیاروں کو روک لو اگلے دن خزاعہ قبیلے سے تعلق رکھنے والا ایک شخص بنو بکر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص سے مزدلفہ میں ملا اس نے اسے قتل کر دیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع ملی تو آپ نے خطبہ دینے کے لئے کھڑے ہوئے راوی کہتے ہیں: میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ نے اپنی پشت خانہ کعبہ کے ساتھ لگائی ہوئی تھی آپ نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ کے سامنے سب سے زیادہ سرکشی کرنے والا شخص وہ ہے، جو حرم میں کسی کو قتل کرتا ہے یا اپنے قاتل کے علاوہ کسی اور کو قتل کرتا ہے یا زمانہ جاہلیت کی دشمنی کی بنیاد پر کسی کو قتل کرتا ہے، تو ایک شخص آپ کے سامنے کھڑا ہوا اس نے عرض کی: فلاں شخص میرا بیٹا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسلام میں ایسے کسی دعوی کی کوئی حیثیت نہیں ہو گی زمانہ جاہلیت کے معاملات ختم ہو چکے ہیں بچہ فراش والے کو ملے گا اور زنا کرنے والے کو اثلب ملے گا لوگوں نے دریافت کیا: اثلب سے مراد کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: پتھر (یا محرومی) راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا: صبح کی نماز کے بعد کوئی نماز ادا نہیں کی جائے گی، یہاں تک کہ سورج طلوع ہو جائے، اور عصر کی نماز کے بعد کوئی نماز ادا نہیں کی جائے گی، یہاں تک کہ سورج غروب ہو جائے۔ آپ نے یہ بھی فرمایا: عورت کے ساتھ اُس کی پھوپھی پر یا اس کی خالہ پر نکاح نہیں کیا جائے گا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں ”صحیح“ میں اس روایت میں سے صبح کی نماز کے بعد نماز کی ممانعت والا حصہ مذکور ہے سنن میں بھی اس روایت کا کچھ حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10262]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10262]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6681)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6643، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 59، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5996»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10263
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدَبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لَهُمْ يَوْمَ الْفَتْحِ:" إِنَّ هَذَا الْعَامَ الْحَجُّ الْأَكْبَرُ، قَدِ اجْتَمَعَ حَجُّ الْمُسْلِمِينَ، وَحَجُّ الْمُشْرِكِينَ فِي ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مُتَتَابِعَاتٍ، وَاجْتَمَعَ حَجُّ الْيَهُودِ وَالنَّصَارَى فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ مُتَتَابِعَاتٍ، وَلَمْ يَجْتَمِعْ مُنْذُ خُلِقَتِ السَّمَاوَاتُ وَالْأَرْضُ، وَلَا يَجْتَمِعُ بَعْدَ هَذَا الْعَامِ حَتَّى تَقُومَ السَّاعَةُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: فتح مکہ کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں سے فرمایا: ”یہ سال حج اکبر کا ہے اس میں مسلمانوں کے حاجی اور مشرکین کے حاجی مسلسل تین دن تک اکٹھے رہے اس میں یہودیوں کا حج اور عیسائیوں کا حج مسلسل چھ دن تک اکٹھا ہوا جب سے آسمان اور زمین پیدا ہوئے ہیں اس وقت سے لے کر (اب تک) یہ کبھی اکٹھی نہیں ہوئے، اور اس سال کے بعد بھی قیامت تک یہ کبھی اکٹھے نہیں ہوں گے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10263]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10263]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1826) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7840)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
51. بَابُ غَزْوَةِ حُنَيْنٍ
غزوہ حنین کا بیان
حدیث نمبر: 10264
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ غُلَامٌ مِنَّا مِنَ الْأَنْصَارِ يَوْمَ حُنَيْنٍ: لَنْ نُغْلَبَ الْيَوْمَ مِنْ قِلَّةٍ. فَمَا هُوَ إِلَّا أَنْ لَقِينَا عَدُوَّنَا فَانْهَزَمَ الْقَوْمُ، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى بَغْلَةٍ لَهُ، وَأَبُو سُفْيَانَ بْنُ الْحَارِثِ آخِذٌ بِلِجَامِهَا، وَالْعَبَّاسُ عَمُّهُ آخِذٌ بِغَرْزِهَا. وَكُنَّا فِي وَادٍ دَهْسٍ، فَارْتَفَعَ النَّقْعُ فَمَا مِنَّا أَحَدٌ يُبْصِرُ كَفَّهُ، إِذَا شَخْصٌ أَقْبَلَ فَقَالَ:" إِلَيْكَ مَنْ أَنْتَ؟" قَالَ: أَنَا أَبُو بَكْرٍ فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي، وَبِهِ بِضْعُ عَشْرَةَ ضَرْبَةٍ.
ثُمَّ إِذَا شَخْصٌ قَدْ أَقْبَلَ، فَقَالَ:" إِلَيْكَ مَنْ أَنْتَ؟" قَالَ: أَنَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي، وَبِهِ بِضْعُ عَشْرَةَ ضَرْبَةٍ.
وَإِذَا شَخْصٌ قَدْ أَقْبَلَ وَبِهِ بِضْعٌ وَعِشْرُونَ ضَرْبَةً، فَقَالَ:" إِلَيْكَ مَنْ أَنْتَ؟". قَالَ: عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي.
ثُمَّ إِذَا شَخْصٌ قَدْ أَقْبَلَ وَبِهِ بِضْعُ عَشْرَةَ ضَرْبَةً، فَقَالَ:" إِلَيْكَ مَنْ أَنْتَ؟" فَقَالَ: عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي.
ثُمَّ أَقْبَلَ النَّاسُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا رَجُلٌ صَيِّتٌ يَنْطَلِقُ فَيُنَادِي فِي الْقَوْمِ؟". فَانْطَلَقَ رَجُلٌ فَصَاحَ فَمَا هُوَ إِلَّا أَنْ وَقَعَ صَوْتُهُ فِي أَسْمَاعِهِمْ فَأَقْبَلُوا رَاجِعِينَ، فَحَمَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَحَمَلَ الْمُسْلِمُونَ مَعَهُ، فَانْهَزَمَ الْمُشْرِكُونَ، وَانْحَازَ دُرَيْدُ بْنُ الصِّمَّةِ عَلَى جُبَيْلٍ - أَوْ قَالَ: عَلَى أَكَمَةٍ - فِي زُهَاءِ سِتِّمِائَةٍ فَقَالَ لَهُ بَعْضُ أَصْحَابِهِ: أَرَى وَاللَّهِ كَتِيبَةً قَدْ أَقْبَلَتْ، فَقَالَ: حِلُّوهُمْ لِي، فَقَالُوا: سِيمَاهُمْ كَذَا، حِلْيَتُهُمْ كَذَا. قَالَ: لَا بَأْسَ عَلَيْكُمْ، قُضَاعَةُ مُنْطَلِقَةٌ فِي آثَارِ الْقَوْمِ.
فَقَالُوا: نَرَى وَاللَّهِ كَتِيبَةً خَشْنَاءَ قَدْ أَقْبَلَتْ. قَالَ: حِلُّوهُمْ لِي. قَالُوا: سِيمَاهُمْ كَذَا، حِلْيَتُهُمْ كَذَا. قَالَ: لَا بَأْسَ عَلَيْكُمْ هَذِهِ سُلَيْمٌ.
ثُمَّ قَالُوا: نَرَى فَارِسًا قَدْ أَقْبَلَ، قَالَ: وَيْلَكُمُ، وَحْدَهُ؟ قَالُوا: وَحْدَهُ. قَالَ: حِلُّوهُ لِي، قَالُوا: مُعْتَجِرٌ بِعِمَامَةٍ سَوْدَاءَ، قَالَ دُرَيْدٌ: ذَاكَ وَاللَّهِ الزُّبَيْرُ بْنُ الْعَوَّامِ، وَهُوَ وَاللَّهِ قَاتِلُكُمْ، وَمُخْرِجُكُمْ مِنْ مَكَانِكُمْ هَذَا، قَالَ: فَالْتَفَتَ إِلَيْهِمْ، فَقَالَ: عَلَامَ هَؤُلَاءِ هَاهُنَا؟ فَمَضَى وَمَنِ اتَّبَعَهُ فَقَتَلَ بِهَا ثَلَاثَ مِائَةٍ وَحَزَّ رَأْسَ دُرَيْدِ بْنِ الصِّمَّةِ، فَجَعَلَهُ بَيْنَ يَدَيْهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ عَاصِمِ بْنِ صُهَيْبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ لِكَثْرَةِ غَلَطِهِ وَتَمَادِيهِ فِيهِ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ حنین کے دن انصار سے تعلق رکھنے والے ہمارے ایک نوجوان نے یہ کہا: کہ آج ہم قلت کی وجہ سے مغلوب نہیں ہوں گے، اور پھر یہ ہوا کہ جب ہم نے دشمن کا سامنا کیا، تو ہم لوگ پسپا ہو گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے خچر پر سوار تھے سیدنا ابوسفیان بن حارث رضی اللہ عنہ نے اس کی لگام پکڑی ہوئی تھی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے اس کی رکاب تھامی ہوئی تھی ہم ایک ایسی وادی میں تھے جس کی زمین نرم تھی اور غبار بلند ہوا تھا ہم میں سے کوئی شخص اپنی ہتھیلی کو نہیں دیکھ پاتا تھا اسی دوران کوئی شخص آتا ہوا محسوس ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ٹھہرو تم کون ہو انہوں نے جواب دیا میں ابوبکر ہوں میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں۔ ان کے جسم پر دس سے زیادہ ضربیں لگی ہوئی تھیں پھر کوئی اور شخص آتا ہوا دکھائی دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ٹھہرو تم کون ہو انہوں نے عرض کی: میں عمر بن خطاب ہوں میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں۔ ان کے جسم پر بھی دس سے زیادہ ضربیں تھیں اسی دوران ایک شخص آتا ہوا دکھائی دیا جس کے جسم پر بیس سے زیادہ ضربیں تھیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم کون ہو انہوں نے عرض کی: میں عثمان بن عفان ہوں میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں پھر ایک اور شخص آتا ہوا محسوس ہوا اس کے جسم پر دس سے زیادہ ضربیں تھیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ٹھہرو تم کون ہو انہوں نے عرض کی: میں علی بن ابوطالب ہوں میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں پھر لوگ آ گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا کوئی اونچی آواز والا شخص جا کر لوگوں میں اعلان نہیں کرتا تو ایک صاحب گئے انہوں نے چیخ کر کہا: ان کی آواز لوگوں کی سماعت تک پہنچی تو وہ لوگ واپس پلٹ آئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اور آپ کے ساتھ مسلمانوں نے حملہ کیا، تو مشرکین پسپا ہو گئے درید بن صمہ ایک چھوٹے پہاڑ پر یا ایک ٹیلے پر چڑھ گیا اس کے ساتھ تقریباً چھ سو افراد تھے۔ اس کے ساتھیوں میں سے کسی نے اس سے کہا: اللہ کی قسم مجھے لگتا ہے کوئی دستہ آ رہا ہے۔ درید نے کہا: ان کا حلیہ میرے سامنے بیان کرو لوگوں نے بتایا: ان کی نشانی یہ ہے، اور ان کا حلیہ اس طرح کا ہے، تو درید نے کہا: تمہارے اوپر کوئی حرج نہیں ہے یہ قضاعہ قبیلے کے لوگ ہیں جو دشمن کے پیچھے جا رہے ہیں لوگوں نے کہا: اللہ کی قسم ہمیں ایک سخت قسم کا دستہ آتا ہوا محسوس ہو رہا ہے۔ درید نے کہا: ان کا حلیہ میرے سامنے بیان کرو لوگوں نے بتایا: ان کی نشانی یہ ہے، اور ان کا حلیہ اس طرح ہے۔ درید نے کہا: تم پر کوئی حرج نہیں ہے یہ سلیم قبیلے کے لوگ ہیں پھر لوگوں نے بتایا: ہمیں ایک شہسوار آتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ درید نے کہا: تمہارا ستیاناس ہو کیا وہ اکیلا ہے لوگوں نے کہا: وہ اکیلا ہے۔ درید نے کہا: اس کا حلیہ میرے سامنے بیان کرو لوگوں نے بتایا: اس نے سیاہ عمامہ لپیٹا ہوا ہے، تو درید نے کہا: اللہ کی قسم وہ زبیر بن عوام ہے اور اللہ کی قسم وہ تمہیں قتل کرے گا اور وہ تمہیں تمہاری اس جگہ سے نکال دے گا راوی کہتے ہیں: پھر سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں کی طرف متوجہ ہو کر کہا: یہ لوگ یہاں کس لئے ہیں؟ پھر وہ اور ان کے پیچھے آنے والے آگے بڑھے اور وہاں تین سو افراد کو قتل کر دیا سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے درید بن صمہ کا سر کاٹ کر اپنے سامنے رکھ لیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن عاصم بن صہیب ہے، اور وہ اپنی کثرت سے غلطیوں اور زیادتی کی وجہ سے ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10264]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1827)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10265
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: لَمَّا اسْتَقْبَلْنَا وَادِيَ حُنَيْنٍ قَالَ: انْحَدَرْنَا فِي وَادٍ مِنْ أَوْدِيَةِ تِهَامَةَ أَجْوَفَ حَطُوطٍ إِنَّمَا نَنْحَدِرُ فِيهِ انْحِدَارًا، قَالَ: وَفِي عَمَايَةِ الصُّبْحِ، وَقَدْ كَانَ الْقَوْمُ قَدْ كَمَنُوا لَنَا فِي شِعَابِهِ، وَفِي أَجْنَابِهِ، وَمَضَائِقِهِ، قَدْ أَجْمَعُوا وَتَهَيَّئُوا وَأَعَدُّوا.
قَالَ: فَوَاللَّهِ مَا رَاعَنَا وَنَحْنُ مُنْحَطُّونَ إِلَّا الْكَتَائِبُ قَدْ شَدَّتْ عَلَيْنَا شَدَّةَ رَجُلٍ وَاحِدٍ، وَانْهَزَمَ النَّاسُ رَاجِعِينَ فَانْشَمَرُوا لَا يَلْوِي أَحَدٌ عَلَى أَحَدٍ.
وَانْحَازَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ الْيَمِينِ، ثُمَّ قَالَ:" إِلَيَّ أَيُّهَا النَّاسُ، إِلَّا أَنَّ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَهْطًا مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ، وَأَهْلِ بَيْتِهِ غَيْرَ كَثِيرٍ.
وَفِي مَنْ ثَبَتَ مَعَهُ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ، عَلَيْهِمَا السَّلَامُ، وَمِنْ أَهْلِ بَيْتِهِ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، وَالْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، وَابْنُهُ الْفَضْلُ بْنُ عَبَّاسٍ، وَأَبُو سُفْيَانَ بْنُ الْحَارِثِ، وَرَبِيعَةُ بْنُ الْحَارِثِ، وَأَيْمَنُ بْنُ عُبَيْدٍ وَهُوَ ابْنُ أُمِّ أَيْمَنَ، وَأُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ، عَلَيْهِمَا السَّلَامُ.
قَالَ: وَرَجُلٌ مِنْ هَوَازِنَ عَلَى جَمَلٍ لَهُ أَحْمَرَ، فِي يَدِهِ رَايَةٌ لَهُ سَوْدَاءُ فِي رَأْسِ رُمْحٍ لَهُ طَوِيلٍ أَمَامَ النَّاسِ وَهَوَازِنُ خَلْفَهُ، فَإِذَا أَدْرَكَ طَعَنَ بِرُمْحِهِ، فَإِذَا فَاتَهُ النَّاسُ رَفَعَ لِمَنْ وَرَاءَهُ فَاتَّبَعُوهُ.

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب ہم لوگ وادی حنین میں آئے، تو ہم تہامہ کی وادیوں میں سے ایک وادی کے اندر آئے تھے جو درمیان میں تھی اور اس میں نیچے کی طرف آنا پڑتا تھا انہوں نے یہ بھی بتایا: اس وقت صبح کا اندھیرا پایا جاتا تھا، اور لوگوں نے اس گھاٹی کے اندر ہمارے لئے کمین گاہیں بنا لی ہوئی تھیں اس کے اطراف میں اور اس کی تنگ جگہ پر وہ لوگ جمع تھے وہ اکٹھے ہو گئے تھے وہ تیار تھے راوی کہتے ہیں: اللہ کی قسم ہمیں پتہ بھی نہیں چلا ہم نیچے کی طرف اتر رہے تھے اسی دوران کچھ دستوں نے ہم پر حملہ کر دیا، تو لوگ واپس پلٹے وہ لوگ الٹے قدموں واپس آئے تھے کوئی بھی مڑا نہیں تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دائیں طرف ہو گئے پھر آپ نے ارشاد فرمایا: میری طرف آؤ اے لوگو میری طرف آؤ اے لوگو میں اللہ کا رسول ہوں۔ میں محمد بن عبداللہ ہوں راوی کہتے ہیں: کوئی معاملہ نہیں ہوا، یہاں تک کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ گھتم گتھا ہو گئے، اور لوگ ادھر ادھر ہو گئے، البتہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مہاجرین انصار اور آپ کے گھر والوں سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد تھے جن کی تعداد زیادہ نہیں تھی جو لوگ آپ کے ساتھ ثابت قدم رہے ان میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تھے آپ کے اہل بیت میں سے سیدنا علی بن ابوطالب رضی الله عنہ سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ ان کے صاحبزادے سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہما اور سیدنا ابوسفیان بن حارث رضی اللہ عنہ سیدنا ربیعہ بن حارث رضی اللہ عنہ سیدنا ایمن بن عبید رضی اللہ عنہ جو سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا کے صاحبزادے ہیں، اور سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما تھے۔ راوی کہتے ہیں: ہوازن قبیلے سے تعلق رکھنے والا ایک شخص اپنے سرخ اونٹ پر سوار تھا اس کے ہاتھ میں سیاہ رنگ کا جھنڈا تھا، اور اس کے نیزے کا سرا لمبا تھا وہ لوگوں کے سامنے تھا ہوازن اس کے پیچھے تھے جب اس تک کوئی پہنچتا تھا تو وہ اپنے نیزے کے ذریعے حملہ کر دیتا تھا، اور جب لوگ اس سے دور ہوتے تھے، تو وہ اس کو اپنے پیچھے والوں کے لئے بلند کر لیتا تھا، اور وہ اس کے پیچھے آ جاتے تھے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10265]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1834) أخرجه ابو يعلى فى المسند (1862) اخرجه احمد فى المسند (376/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14609»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10266
قَالَ ابْنُ إِسْحَاقَ: وَحَدَّثَنِي عَاصِمُ بْنُ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جَابِرٍ، عَنْ أَبِيهِ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: بَيْنَمَا ذَلِكَ الرَّجُلُ مِنْ هَوَازِنَ صَاحِبُ الرَّايَةِ عَلَى جَمَلِهِ ذَلِكَ يَصْنَعُ مَا يَصْنَعُ، إِذْ هَوَى لَهُ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، وَرَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ يُرِيدَانِهِ، قَالَ: فَيَأْتِيهِ عَلِيٌّ مِنْ خَلْفِهِ فَيَضْرِبُ عُرْقُوبَيِ الْجَمَلِ فَيُوقَعُ عَلَى عَجُزِهِ، وَوَثَبَ الْأَنْصَارِيُّ عَلَى الرَّجُلِ فَضَرَبَهُ ضَرْبَةً أَطَنَّ قَدَمَهُ بِنِصْفِ سَاقِهِ فَانْعَجَفَ عَنْ رَحْلِهِ، وَاجْتَلَدَ النَّاسُ، فَوَاللَّهِ مَا رَجَعَتْ رَاجِعَةُ النَّاسِ [ مِنْ هَزِيمَتِهِمْ ] حَتَّى [ وَجَدُوا ] الْأَسَارَى مُكَتَّفِينَ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى وَزَادَ: وَصَرَخَ حِينَ كَانَتِ الْهَزِيمَةُ كَلَدَةً، وَكَانَ أَخَا صَفْوَانِ بْنِ أُمَيَّةَ يَوْمَئِذٍ مُشْرِكًا فِي الْمُدَّةِ الَّتِي ضَرَبَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَلَا بَطَلَ السِّحْرُ الْيَوْمَ، فَقَالَ لَهُ صَفْوَانُ: اسْكُتْ فَضَّ اللَّهُ فَاكَ، فَوَاللَّهِ لَأَنْ يَرُبَّنِي رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ يَرُبَّنِي رَجُلٌ مِنْ هَوَازِنَ.
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَقَدْ صَرَّحَ بِالسَّمَاعِ فِي رِوَايَةِ أَبِي يَعْلَى، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

ابن اسحاق بیان کرتے ہیں: عاصم بن عمر بن قتادہ نے عبدالرحمن بن جابر کے حوالے سے ان کے والد سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کا یہ بیان نقل کیا ہے اس دوران ہوازن قبیلے سے تعلق رکھنے والا ایک شخص تھا جو ان کا علم بردار تھا وہ اپنے اونٹ پر سوار تھا، اور یہ یہ کر رہا تھا سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ اور انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص اس کی طرف بڑھے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ پیچھے کی طرف سے اس کے پاس آئے، اور انہوں نے اونٹ کی پچھلی ٹانگوں پر ضرب لگائی، تو وہ پشت کے بل نیچے گر گیا انصاری شخص نے اس شخص پر اچھیل کر ضرب لگائی، تو نصف پنڈلی کے پاس سے اس کا پاؤں کاٹ دیا وہ اپنے پالان سے نیچے گرا اور لوگوں میں شدید لڑائی شروع ہو گئی اللہ کی قسم ابھی لوگ واپس نہیں آئے تھے کہ انہوں نے قیدیوں کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بندھے ہوئے پایا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں جب پسپائی ہو گئی، تو کلدہ نے چیخ کر کہا: جو صفوان بن امیہ کا بھائی تھا، اور اس وقت مشرک تھا، اور یہ اس مدت میں تھا جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لئے مقرر کی تھی اس نے کہا: آج جادو باطل ہو گیا تو صفوان نے اس سے کہا: تم خاموش ہو جاؤ اللہ تعالیٰ تمہارا منہ بند کرے اللہ کی قسم قریش سے تعلق رکھنے والا ایک شخص میری دیکھ بھال کرے یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ پسندیدہ ہے کہ ہوازن قبیلے سے تعلق رکھنے والا کوئی شخص میرا آقا بن جائے۔
یہ روایت بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، جس نے سماع کی صراحت کی ہے، اور یہ امام ابویعلیٰ کی روایت کے مطابق ہے۔ امام أحمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10266]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1863) اخرجه احمد فى المسند (376/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14609»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 10267
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ حُنَيْنٍ، قَالَ: فَوَلَّى [ عَنْهُ ] النَّاسُ، وَثَبَتَ مَعَهُ ثَمَانُونَ رَجُلًا مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ.
فَنَكَصْنَا عَلَى أَقْدَامِنَا نَحْوًا مِنْ ثَمَانِينَ قَدَمًا، وَلَمْ نُوَلِّهِمُ الدُّبُرَ، وَهُمُ الَّذِينَ أَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَيْهِمُ السَّكِينَةَ، قَالَ: وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى بَغْلَتِهِ يَمْضِي قُدُمًا، فَحَادَتْ بِهِ بَغْلَتُهُ فَمَالَ عَنِ السَّرْجِ، فَقُلْتُ [ لَهُ ] : ارْتَفِعْ رَفَعَكَ اللَّهُ، فَقَالَ:" نَاوِلْنِي كَفًّا مِنْ تُرَابٍ". فَضَرَبَ بِهِ وُجُوهَهُمْ فَامْتَلَأَتْ أَعْيُنُهُمْ تُرَابًا، [ ثُمَّ ] قَالَ:" أَيْنَ الْمُهَاجِرُونَ وَالْأَنْصَارُ؟" قُلْتُ: هُمْ أُولَاءِ، قَالَ:" اهْتِفْ بِهِمْ" فَهَتَفَ بِهِمْ فَجَاءُوا وَسُيُوفُهُمْ بِأَيْمَانِهِمْ كَأَنَّهَا الشُّهُبُ، وَوَلَّى الْمُشْرِكُونَ أَدْبَارَهُمْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ الْحَارِثِ بْنِ حَصِيرَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ حنین کے موقع پر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا راوی کہتے ہیں: لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوڑ کر مڑ گئے آپ کے ساتھ اسی افراد رہ گئے جن کا تعلق مہاجرین اور انصار سے تھا ہم اسی قدم کے لگ بھگ پیچھے ہٹے تھے لیکن ہم نے پیٹھ نہیں پھیری تھی یہ وہ لوگ ہیں، جن پر اللہ تعالیٰ نے سکینت نازل کی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے خچر پر سوار ہو کر آگے کی طرف بڑھ رہے تھے آپ اپنے خچر کو لے کے آگے بڑھ رہے تھے، تو اسی دوران اس کی زین ہٹ گئی میں نے آپ سے کہا: آپ اٹھیں اللہ تعالیٰ آپ کو بلند کرے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے مٹھی بھر مٹی دو پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ مٹی ان لوگوں کے منہ پر پھینکی تو وہ ان کی آنکھوں میں بھر گئی پھر آپ نے دریافت کیا: مہاجرین اور انصار کہاں ہیں میں نے عرض کی: وہ یہاں ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم انہیں پکارو میں نے انہیں پکارا تو وہ لوگ آ گئے ان کی تلواریں ان کے ہاتھوں میں تھیں وہ شہاب کی طرح تھے اور پھر مشرکین پیٹھ پھیر کر بھاگے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے اور طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف حارث بن حصیرہ کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10267]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (4336)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4324»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10268
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ حُنَيْنٍ انْهَزَمَ النَّاسُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا الْعَبَّاسَ بْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، وَأَبَا سُفْيَانَ بْنَ الْحَارِثِ، وَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يُنَادَى:" يَا أَصْحَابَ سُورَةِ الْبَقَرَةِ، يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ". ثُمَّ اسْتَحَرَّ النِّدَاءُ فِي بَنِي الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ، فَلَمَّا سَمِعُوا النِّدَاءَ أَقْبَلُوا، فَوَاللَّهِ مَا شَبَّهْتُهُمْ إِلَّا [ إِلَى ] الْإِبِلَ تَحِنُّ إِلَى أَوْلَادِهَا، فَلَمَّا الْتَقَوُا الْتَحَمَ الْقِتَالُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْآنَ حَمِيَ الْوَطِيسُ". وَأَخَذَ كَفًّا مِنْ حَصًى أَبْيَضَ فَرَمَى بِهِ، وَقَالَ:" هُزِمُوا وَرَبِّ الْكَعْبَةِ".
وَكَانَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ يَوْمَئِذٍ أَشَدَّ النَّاسِ قِتَالًا بَيْنَ يَدَيْهِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عِمْرَانَ بْنِ دَاوَرَ وَهُوَ أَبُو الْعَوَّامِ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ حنین کے موقع پر لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوڑ کر پسپا ہو گئے صرف سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوسفیان بن حارث رضی اللہ عنہ کا معاملہ مختلف ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ یہ اعلان کیا جائے اے سورت بقرہ کے ماننے والو! اے انصار کے گروہ پھر بنو حارث بن خزرج کو پکارا گیا جب انہوں نے آواز سنی تو وہ آ گئے اللہ کی قسم ان کی مثال میں یوں دے سکتا ہوں کہ جس طرح کوئی اونٹ اپنی اولاد کی طرف آتا ہے جب وہ لوگ آئے، تو لڑائی تیز ہو گئی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اب بھٹی گرم ہو گئی ہے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سفید کنکریاں مٹھی میں لیں اور انہیں پھینکا تو فرمایا رب کعبہ کی قسم یہ لوگ پسپا ہو گئے۔ راوی کہتے ہیں: اس وقت سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے شدید ترین لڑائی کی۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عمران بن داور کا معاملہ مختلف ہے وہ ابوعوام ہے ابن حبان اور دیگر حضرات نے اسے ثقہ قرار دیا ہے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10268]

تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (3606)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2779، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4624»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 10269
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: تَفَرَّقَ النَّاسُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ حُنَيْنٍ، فَلَمْ يَبْقَ مَعَهُ إِلَّا رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ: زَيْدٌ، وَهُوَ آخِذٌ بِعِنَانِ بَغْلَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الشَّهْبَاءِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَيْحَكَ ادْعُ النَّاسَ". فَنَادَى زَيْدٌ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، هَذَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدْعُوكُمْ. فَلَمْ يَجِئْ أَحَدٌ، فَقَالَ:" ادْعُ الْأَنْصَارَ". فَقَالَ: يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ، رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدْعُوكُمْ. فَلَمْ يَجِئْ أَحَدٌ، فَقَالَ:" وَيْحَكَ خُصَّ الْأَوْسَ وَالْخَزْرَجَ". فَنَادَى: يَا مَعْشَرَ الْأَوْسِ وَالْخَزْرَجِ، هَذَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدْعُوكُمْ. فَلَمْ يَجِئْ أَحَدٌ، فَقَالَ:" وَيْحَكَ خُصَّ الْمُهَاجِرِينَ ; فَإِنَّ لِي فِي أَعْنَاقِهِمْ بَيْعَةً".
قَالَ: فَحَدَّثَنِي بُرَيْدَةُ أَنَّهُ أَقْبَلَ مِنْهُمْ أَلْفٌ قَدْ طَرَحُوا الْجُفُونَ حَتَّى أَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَمَشَوْا قُدُمًا حَتَّى فَتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ حنین کے موقع پر لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوڑ کر ادھر ادھر ہو گئے آپ کے ساتھ صرف ایک شخص باقی رہ گیا جس کا نام زید تھا اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خچر شہبا کی لگام پکڑی ہوئی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا تمہارا ستیاناس ہو تم لوگوں کو بلاؤ تو زید نے بلند آواز میں پکارا اے لوگو یہ اللہ کے رسول تمہیں بلا رہے ہیں، تو کوئی شخص نہیں آیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم انصار کو بلاؤ اس نے کہا: اے انصار کے گروہ اللہ کے رسول تمہیں بلا رہے ہیں، تو کوئی شخص نہیں آیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارا ستیاناس ہو تم بطور خاص اوس اور خزرج کو بلاؤ تو اس نے پکار کے کہا: اے اوس اور خزرج کے گروہ یہ اللہ کے رسول تمہیں بلا رہے ہیں، تو کوئی نہیں آیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم بطور خاص مہاجرین کو بلاؤ کیونکہ ان کی گردنوں میں میری بیعت ہے۔ راوی کہتے ہیں: سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ بات بتائی ہے کہ پھر ان میں سے ایک ہزار افراد اس طرح آئے کہ انہوں نے میانیں ایک طرف رکھ دیں وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، اور پھر انہوں نے پیش قدمی شروع کی، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں فتح نصیب کر دی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10269]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10269]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1828)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10270
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ يَوْمَ حُنَيْنٍ:" جُزُّوهُمْ جَزًّا". وَأَوْمَأَ بِيَدِهِ إِلَى الْحَلْقِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ حنین کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ان لوگوں کے ٹکڑے کر دو آپ نے اپنے دست مبارک کے ذریعے حلق کی طرف اشارہ کر کے یہ بات ارشاد فرمائی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10270]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10270]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1830)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10271
وَعَنِ الْحَارِثِ بْنِ بَدَلٍ قَالَ: شَهِدْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ حُنَيْنٍ، وَانْهَزَمَ أَصْحَابُهُ أَجْمَعُونَ إِلَّا الْعَبَّاسَ بْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، وَأَبَا سُفْيَانَ بْنَ الْحَارِثِ، فَرَمَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وُجُوهَنَا بِقَبْضَةٍ مِنَ الْأَرْضِ فَانْهَزَمْنَا، فَمَا يُخَيَّلُ لِي أَنَّ كُلَّ شَجَرَةٍ وَلَا حَجَرٍ إِلَّا وَهُوَ فِي آثَارِنَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا حارث بن بدل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ حنین کے موقع پر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ موجود تھا آپ کے تمام اصحاب پسپا ہو گئے صرف سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوسفیان بن حارث رضی اللہ عنہ نہیں ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مٹھی بھر مٹی ہماری طرف پھینکی تو ہم پسپا ہو گئے، اور مجھے یوں محسوس ہو رہا تھا کہ ہر درخت اور پتھر ہمارا پیچھا کر رہا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10271]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10271]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3368)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3368»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح