الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
49. بَابُ غَزْوَةِ مُؤْتَةَ
غزوہ مؤتہ کا بیان
حدیث نمبر: 10222
وَعَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ: ثُمَّ بَعَثَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَيْشًا إِلَى مُؤْتَةَ، وَأَمَّرَ عَلَيْهِمْ زَيْدَ بْنَ حَارِثَةَ، فَإِنْ أُصِيبَ زَيْدٌ فَجَعْفَرُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ أَمِيرُهُمْ، فَإِنْ أُصِيبَ جَعْفَرٌ فَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَوَاحَةَ أَمِيرُهُمْ.
فَانْطَلَقُوا حَتَّى لَقَوُا ابْنَ أَبِي سَبْرَةَ الْغَسَّانِيَّ بِمُؤْتَةَ، وَبِهَا جُمُوعٌ مِنْ نَصَارَى الْعَرَبِ وَالرُّومِ وَبِهَا تَنُوخُ وَبَهْرَامُ، فَأَغْلَقَ ابْنُ أَبِي سَبْرَةَ دُونَ الْمُسْلِمِينَ الْحِصْنَ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ ثُمَّ خَرَجُوا.
فَالْتَقَوْا عَلَى زَرْعٍ أَخْضَرَ فَاقْتَتَلُوا قِتَالًا شَدِيدًا، وَأَخَذَ اللِّوَاءَ زَيْدُ بْنُ حَارِثَةَ فَقُتِلَ، ثُمَّ أَخَذَهُ جَعْفَرٌ فَقُتِلَ، ثُمَّ أَخَذَهُ ابْنُ رَوَاحَةَ فَقُتِلَ، ثُمَّ اصْطَلَحَ النَّاسُ بَعْدَ أُمَرَاءِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ فَهَزَمَ اللَّهُ الْعَدُوَّ، وَأَظْهَرَ الْمُسْلِمِينَ.
وَبَعَثَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي جُمَادَى الْأُولَى. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

ابن شہاب بیان کرتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے موتہ کی طرف ایک جنگی مہم روانہ کی آپ نے سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کو ان لوگوں کا امیر مقرر کیا اور فرمایا: اگر زید شہید ہو جائے، تو جعفر بن ابوطالب ان کا امیر ہو گا اگر جعفر شہید ہو جائے، تو عبداللہ بن رواحہ ان کا امیر ہو گا وہ لوگ روانہ ہوئے، یہاں تک کہ موتہ کے مقام پر ان لوگوں کا سامنا ابن ابوسبرہ غسانی سے ہوا وہاں عربوں کے عیسائیوں اور روم کے عیسائیوں کے بڑے لشکر تھے وہاں تنوخ اور بہرام بھی تھے۔ ابن ابوسبرہ نے تین دن تک مسلمانوں کے سامنے قلعے کو بند رکھا پھر وہ لوگ وہاں سے نکلے اور سرسبز جگہ پر ان لوگوں کی لڑائی ہوئی شدید لڑائی ہوئی سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ نے جھنڈا لیا ہوا تھا وہ شہید ہو گئے پھر سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ نے اسے پکڑ لیا وہ شہید ہو گئے پھر سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ نے اسے پکڑ لیا وہ شہید ہو گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مقرر کردہ امراء کے بعد لوگوں نے سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو اپنا امیر طے کر لیا تو اللہ تعالیٰ نے دشمن کو پسپا کر دیا، اور مسلمانوں کو غلبہ عطا کر دیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جمادی الاول کے مہینے میں ان حضرات کو بھجوایا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10222]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10222]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10223
وَعَنِ ابْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَثَلُوا لِي فِي الْجَنَّةِ فِي خَيْمَةٍ مِنْ دُرَّةٍ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمْ عَلَى سَرِيرٍ، فَرَأَيْتُ زَيْدًا وَابْنَ رَوَاحَةَ أَعْنَاقَهُمَا صُدُودًا". قَالَ:" فَسَأَلْتُ" أَوْ" قَالَ لِي: إِنَّهُمَا حِينَ غَشِيَهُمَا الْمَوْتُ كَأَنَّهُمَا أَعْرَضَا أَوْ كَأَنَّهُمَا صَدَّا بِوُجُوهِهِمَا، وَأَمَّا جَعْفَرٌ فَإِنَّهُ لَمْ يَفْعَلْ".
قَالَ ابْنُ عُيَيْنَةَ: فَذَاكَ حِينَ يَقُولُ ابْنُ رَوَاحَةَ:
أَقْسَمْتُ يَا نَفْسُ لَتَنْزِلِنَّهْ بِطَاعَةٍ مِنْكِ أَوْ لَتُكْرَهِنَّهْ فَطَالَمَا قَدْ كُنْتِ مُطْمَئِنَّهْ
قَالَ جَعْفَرٌ: مَا أَطْيَبَ رِيحَ الْجَنَّةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّهُ مُرْسَلٌ.

ابن مسیب بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جنت میرے سامنے موتی سے بنا ہوا خیمہ پیش کیا گیا ان تینوں میں سے ہر ایک ایک پلنگ پر موجود تھا میں نے زید اور ابن رواحہ کو دیکھا کہ ان کی گردنیں ذرا سی ٹیڑھی ہیں۔ راوی کہتے ہیں: روایت میں شاید یہ الفاظ ہیں میں نے دریافت کیا: یا شاید یہ الفاظ ہیں کہ فرشتے نے مجھے بتایا: جب ان دونوں کو موت آنے لگی تو ان دونوں نے منہ پھیرنے کی کوشش کی یا اپنا چہرہ پھیرنے کی کوشش کی لیکن یا اپنا چہرہ پیچھے کرنے کی کوشش کی تو جہاں تک جعفر کا تعلق ہے، تو انہوں نے ایسا نہیں کیا“۔ ابن عیینہ کہتے ہیں یہی وہ موقع ہے، جس پر سیدنا ابن رواحہ رضی اللہ عنہ نے یہ اشعار کہے تھے۔ جبکہ سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ نے یہ کہا: تھا کہ جنت کی خوشبو کتنی پاکیزہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں تاہم
یہ روایت ”مرسل“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10223]

إسنادہ مرسل
حدیث نمبر: 10224
وَعَنْ أَبِي الْيُسْرِ قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَتَاهُ أَبُو عَامِرٍ الْأَشْعَرِيُّ، فَقَالَ: بَعَثْتَنِي فِي كَذَا وَكَذَا، فَأَتَيْتُ مُؤْتَةَ فَلَمَّا صُفَّ الْقَوْمُ وَرَكِبَ جَعْفَرٌ فَرَسَهُ، وَلَبِسَ دِرْعَهُ، وَأَخَذَ اللِّوَاءَ فَمَشَى حَتَّى أَتَى الْقَوْمَ ثُمَّ نَادَى: مَنْ يُبَلِّغُ هَذِهِ صَاحِبَهَا؟ فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: أَنَا، فَبَعَثَ بِهَا ثُمَّ تَقَدَّمَ فَضَرَبَ بِسَيْفِهِ حَتَّى قُتِلَ، فَتَحَدَّرَتْ عَيْنَا رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دُمُوعًا، فَصَلَّى بِنَا الظُّهْرَ، ثُمَّ دَخَلَ وَلَمْ يُكَلِّمْنَا، ثُمَّ أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَخَرَجَ فَصَلَّى وَلَمْ يُكَلِّمْنَا، ثُمَّ فَعَلَ ذَلِكَ فِي الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ يَدْخُلُ وَلَا يُكَلِّمُنَا.
وَكَانَ إِذَا صَلَّى أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ، فَخَرَجَ عَلَيْنَا فِي الْفَجْرِ فِي السَّاعَةِ الَّتِي كَانَ يَخْرُجُ فِيهَا، وَأَنَا وَأَبُو عَامِرٍ الْأَشْعَرِيُّ جُلُوسٌ، فَجَلَسَ بَيْنَنَا فَقَالَ:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ عَنْ رُؤْيَا رَأَيْتُهَا، دَخَلْتُ الْجَنَّةَ فَرَأَيْتُ جَعْفَرًا ذَا جَنَاحَيْنِ مُضَرَّجَيْنِ بِالدِّمَاءِ، وَزَيْدٌ مُقَابِلَهُ، وَابْنُ رَوَاحَةَ مَعَهُمْ كَأَنَّهُ يُعْرِضُ عَنْهُمْ، وَسَأُخْبِرُكُمْ عَنْ ذَلِكَ، إِنَّ جَعْفَرًا حِينَ تَقَدَّمَ فَرَأَى الْقَتْلَ لَمْ يَصْرِفْ وَجْهَهُ، وَزَيْدٌ كَذَلِكَ، وَابْنُ رَوَاحَةَ صَرَفَ وَجْهَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ثَابِتُ بْنُ دِينَارٍ أَبُو حَمْزَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا ابوالیسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا ابوعامر اشعری آپ کے پاس آئے انہوں نے عرض کی: آپ نے مجھے فلاں فلاں کام کے سلسلے میں بھیجا ہوا تھا میں موتہ آ گیا وہاں لوگ صف آراء تھے سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ اپنے گھوڑے پر سوار ہوئے انہوں نے اپنی زرہ پہنی اور جھنڈا لے لیا اور چلتے ہوئے دشمن کے پاس آئے، اور بولے: کون اسے اس کے متعلقہ فرد تک پہنچائے گا، تو حاضرین میں سے ایک صاحب بولے: میں انہوں نے اس کے ہمراہ اسے بھیج وہ آگے بڑھا اس نے تلوار سے ضرب لگائی، یہاں تک کہ وہ قتل ہو گیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ظہر کی نماز پڑھائی پھر اندر تشریف لے گئے آپ نے ہمارے ساتھ کوئی بات چیت نہیں کی پھر نماز کے لئے اقامت کہی گئی آپ تشریف لائے آپ نے عصر کی نماز پڑھائی آپ نے ہمارے ساتھ کوئی بات چیت نہیں کی مغرب اور عشاء کی نمازوں میں بھی آپ نے اسی طرح کیا آپ اندر چلے جاتے تھے لیکن ہمارے ساتھ کوئی بات چیت نہیں کرتے تھے حالانکہ جب آپ نماز ادا کیا کرتے تھے، تو ہماری طرف رخ کر لیتے تھے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی نماز کے لئے اپنے مخصوص وقت پر تشریف لائے جس وقت میں آپ پہلے تشریف لاتے تھے اس وقت میں اور ابوعامر اشعری بیٹھے ہوئے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان بیٹھ گئے آپ نے ارشاد فرمایا: کیا میں تمہیں اس خواب کے بارے میں نہ بتاؤں جو میں نے دیکھا ہے میں جنت میں داخل ہوا تو میں نے جعفر کو دیکھا کہ اس کے دو پر ہیں جو خون میں ڈوبے ہوئے ہیں، اور اس کے سامنے زید تھا، اور ان لوگوں کے ساتھ ابن رواحہ تھا یوں لگ رہا تھا جیسے اس نے منہ پھیرا ہے میں تمہیں اس کے بارے میں بتاتا ہوں جب جعفر آگے بڑھا اور اس نے دیکھا کہ قتل ہو جائے گا، تو اس نے اپنے چہرے کو نہیں پھیرا زید نے بھی اسی طرح کیا لیکن ابن رواحہ نے اپنا چہرہ پھیر لیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ثابت بن دینار ابوحمزہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10224]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ثابت بن دینار ابوحمزہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10224]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (167/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10225
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ قَالَتْ: لَمَّا أُصِيبَ جَعْفَرٌ وَأَصْحَابُهُ دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَدْ دَبَغْتُ أَرْبَعِينَ مَنِيئَةً، وَعَجَنْتُ عَجْنِي، وَغَسَّلْتُ بَنِيَّ وَدَهَنْتُهُمْ وَنَظَّفْتُهُمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ائْتِنِي بِبَنِي جَعْفَرٍ".
قَالَتْ: فَأَتَيْتُهُ بِهِمْ فَشَمَّهُمْ وَذَرَفَتْ عَيْنَاهُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي مَا يُبْكِيكَ أَبَلَغَكَ عَنْ جَعْفَرٍ وَأَصْحَابِهِ شَيْءٌ؟ قَالَ:" نَعَمْ، أُصِيبُوا هَذَا الْيَوْمَ". قَالَتْ: فَقُمْتُ أَصِيحُ وَاجْتَمَعَ إِلَيَّ النِّسَاءُ.
وَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى أَهْلِهِ، فَقَالَ:" لَا تُغْفِلُوا آلَ جَعْفَرٍ مِنْ أَنْ تَصْنَعُوا لَهُمْ طَعَامًا، فَإِنَّهُمْ قَدْ شُغِلُوا بِأَمْرِ صَاحِبِهِمْ".
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ بَعْضَهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ امْرَأَتَانِ لَمْ أَجِدْ مَنْ وَثَّقَهُمَا وَلَا جَرَّحَهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں جب سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھی شہید ہو گئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے اس وقت میں نے چالیس چمڑوں کو دباغت کی ہوئی تھی اور آٹا گوندھا ہوا تھا میں نے اپنے بچوں کو نہلا دھلا کر صاف ستھرا کیا تھا، اور تیل لگایا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جعفر کے بچوں کو میرے پاس لے کے آؤ میں انہیں لے کے آپ کے پاس آئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سونگھا آپ کے آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے میں نے عرض کی: یا رسول الله! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں آپ کس وجہ سے رو رہے ہیں؟ کیا سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں کے بارے میں آپ کو کوئی اطلاع ملی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں وہ لوگ آج شہید ہو گئے ہیں سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں اٹھ کر چیخنے لگی خواتین میرے پاس اکٹھی ہو گئیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اہلخانہ کے پاس تشریف لے گئے، اور فرمایا: آل جعفر کو اس حوالے سے غفلت کا شکار نہ کرو تم ان کے لئے کھانا تیار کرو کیونکہ وہ اپنے متعلقہ (مرحوم) فرد کے (غم کے) حوالے سے مشغول ہیں۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام ماجہ نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں دو خواتین ایسی ہیں کہ میں نے کسی کو ان دونوں کی توثیق کرتے ہوئے یا ان دونوں پر جرح کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10225]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (370/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26546»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10226
وَعَنْ عُرْوَةَ قَالَ: قُتِلَ يَوْمَ مُؤْتَةَ مِنَ الْأَنْصَارِ: الْحَارِثُ بْنُ النُّعْمَانِ بْنِ يَسَافِ بْنِ نَضْلَةَ بْنِ عَبْدِ عَوْفِ بْنِ غَنْمٍ، وَزَيْدُ بْنُ حَارِثَةَ بْنِ غَنْمٍ، وَسُرَاقَةُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَطِيَّةَ بْنِ خَنْسَاءَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
عروہ بیان کرتے ہیں: جنگ موتہ میں انصار سے تعلق رکھنے والے سیدنا حارث بن نعمان بن یساف بن نضلہ بن عبد عوف بن غنم اور سیدنا زید بن حارثہ بن غنم اور سیدنا سراقہ بن عمرو بن عطیہ بن خنساء شہید ہوئے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور وہ حسن الحدیث ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10226]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور وہ حسن الحدیث ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10226]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (4380)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
50. بَابُ غَزْوَةِ الْفَتْحِ
غزوہ فتح کا بیان
حدیث نمبر: 10227
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غَضِبَ فِيمَا كَانَ مِنْ شَأْنِ بَنِي كَعْبٍ غَضَبًا لَمْ أَرَهُ غَضِبَهُ مُنْذُ زَمَانٍ، وَقَالَ:" لَا نَصَرَنِي اللَّهُ إِنْ لَمْ أَنْصُرْ بَنِي كَعْبٍ". قَالَتْ: وَقَالَ لِي:" قُولِي لِأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ يَتَجَهَّزَا لِهَذَا الْغَزْوِ".
قَالَ: فَجَاءَا إِلَى عَائِشَةَ، فَقَالَا: أَيْنَ يُرِيدُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: فَقَالَتْ: لَقَدْ رَأَيْتُهُ غَضِبَ فِيمَا كَانَ مِنْ شَأْنِ بَنِي كَعْبٍ غَضَبًا لَمْ أَرَهُ غَضِبَهُ مُنْذُ زَمَانٍ مِنَ الدَّهْرِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى عَنْ حِزَامِ بْنِ هِشَامِ بْنِ حُبَيْشٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْهَا، وَقَدْ وَثَّقَهُمَا ابْنُ حِبَّانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں ایک مرتبہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ بنو کعب کے معاملے میں غصے میں آ گئے، اور اتنے شدید غصے میں آئے کہ میں نے ایک طویل عرصے سے کبھی آپ کو اتنے غصے میں نہیں دیکھا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ میری مدد نہ کرے اگر میں بنو کعب کی مدد نہیں کرتا“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا ابوبکر اور عمر سے کہہ دو کہ وہ اس جنگ کے لئے تیاری کر لیں راوی بیان کرتے ہیں: یہ دونوں صاحبان سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے، اور بولے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کہاں کا ارادہ رکھتے ہیں، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے جواب دیا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بنو کعب کے معاملے میں اتنے غصے میں دیکھا ہے کہ میں نے ایک طویل عرصے سے آپ کو کبھی اتنے غصے میں نہیں دیکھا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے حرام بن ہشام بن حبیش کے حوالے سے ان کے والد کے حوالے سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے نقل کی ہے ابن حبان نے ان دونوں کو ثقہ قرار دیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10227]

تخریج الحدیث: «أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4297، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4608»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 10228
وَعَنْ ذِي الْجَوْشَنِ الضَّبَابِيِّ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْدَ أَنْ فَرَغَ مِنْ أَهْلِ بَدْرٍ بِابْنِ فَرَسٍ [ لِي ] يُقَالُ لَهَا: الْقَرْحَاءُ، فَقُلْتُ: يَا مُحَمَّدُ، قَدْ جِئْتُكَ بِابْنِ الْقَرْحَاءِ لِتَتَّخِذَهُ، قَالَ:" لَا حَاجَةَ لِي فِيهِ، وَإِنْ أَرَدْتَ أَنْ أَقِيضُكَ بِهَا الْمُخْتَارَةَ مِنْ دُرُوعِ بَدْرٍ فَعَلْتُ".
قَالَ: مَا كُنْتُ لِأَقِيضَهُ الْيَوْمَ بِغُرَّةٍ، قَالَ:" لَا حَاجَةَ لِي فِيهِ" ثُمَّ قَالَ:" يَا ذَا الْجَوْشَنِ أَلَا تُسْلِمُ فَتَكُونَ مِنْ أَوَّلِ هَذَا الْأَمْرِ؟" فَقُلْتُ: لَا، قَالَ:" لِمَ؟" قَالَ: قُلْتُ: رَأَيْتُ قَوْمَكَ قَدْ وَلِعُوا بِكَ، قَالَ:" كَيْفَ بَلَغَكَ عَنْ مَصَارِعِهِمْ بِبَدْرٍ؟"، قُلْتُ: قَدْ بَلَغَنِي، قَالَ:" فَأَنَّا نَهْدِي لَكَ"، قُلْتُ: إِنْ تَغْلِبْ عَلَى الْكَعْبَةِ وَتَقْطُنْهَا، قَالَ:" لَعَلَّكَ إِنْ عِشْتَ تَرَى ذَلِكَ".
ثُمَّ قَالَ:" يَا فُلَانُ، خُذْ حَقِيبَةَ الرَّجُلِ فَزَوِّدْهُ مِنَ الْعَجْوَةِ" فَلَمَّا أَدْبَرْتُ، قَالَ:" أَمَا إِنَّهُ مِنْ خَيْرِ فُرْسَانِ بَنِي عَامِرٍ" قَالَ: فَوَاللَّهِ إِنِّي بِأَهْلِي بِالْغَوْرِ إِذْ أَقْبَلَ رَاكِبٌ، فَقُلْتُ: مَا فَعَلَ النَّاسُ؟ قَالَ: وَاللَّهِ قَدْ غَلَبَ مُحَمَّدٌ عَلَى الْكَعْبَةِ وَقَطَنَهَا، قُلْتُ: هَبِلَتْنِي أُمِّي، وَلَوْ أَسْلَمْتُ يَوْمَئِذٍ ثُمَّ أَسْأَلُهُ الْحِيرَةَ لَأَقْطَعَنِيهَا.

سیدنا ذوالجوشن ضبابی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل بدر سے فارغ ہونے کے بعد میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اپنے گھوڑے کے بچے کو لے کے آیا جس کا نام قرحہ تھا میں نے کہا: اے محمد! میں آپ کے پاس قرحہ کے بچے کو لے کے آیا ہوں تاکہ آپ اسے لے لیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے اس کی ضرورت نہیں ہے اگر تم چاہو، تو میں تمہیں اس کی جگہ بدر کی زرہوں میں سے کوئی منتخب زرہ ادا کر دیتا ہوں، اس نے کہا: میں آج کوئی چیز جرمانے کے طور پر نہیں لوں گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر مجھے اس کی ضرورت نہیں ہے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ذوالجوشن تم اسلام کیوں نہیں قبول نہیں کر لیتے ہیں؟ تاکہ تم اس معاملے کے آغاز میں شریک ہونے والے بن جاؤ میں نے کہا: جی نہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: وہ کیوں میں نے کہا: میں نے آپ کی قوم کو دیکھا ہے کہ وہ آپ سے اختلاف کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بدر میں ان کا جو حال ہوا ہے اس کے بارے میں تمہیں پتہ نہیں چلا میں نے کہا: مجھے اس کے بارے میں پتہ چلا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہم تمہیں ہدایت دیں گے میں نے کہا: اگر آپ خانہ کعبہ پر غالب آ گئے اور آپ نے اس کو اپنا وطن بنا لیا (یا اس جگہ پر آپ کو تسلط حاصل ہو گیا)، تو ٹھیک ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم زندہ رہے، تو تم یہ چیز بھی دیکھ لو گے پھر آپ نے ارشاد فرمایا: اے فلاں تم اس شخص کی تھیلی پکڑو اور اس میں عجوہ کھجوریں زاد راہ کے طور پر ڈال دو جب میں واپس آ گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ بنو عامر کے شہسواروں میں بہتر افراد میں سے ایک ہے۔ راوی کہتے ہیں: اللہ کی قسم میں غور نامی جگہ پر اپنے گھر والوں میں موجود رہا اسی دوران ایک سوار آیا میں نے دریافت کیا: لوگوں کا کیا معاملہ ہے۔ انہوں نے بتایا: اللہ کی قسم سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کعبہ پر غالب آ گئے ہیں اور وہاں ان کا تسلط قائم ہو گیا ہے، تو میں نے کہا: میری ماں مجھے کھو دے اگر میں نے اس وقت اسلام قبول کر لیا ہوتا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ”خیرہ“ نامی جگہ مانگتا تو آپ نے مجھے وہ بھی جاگیر کے طور پر عطا کر دینی تھی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10228]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (67/4)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10229
وَفِي رِوَايَةٍ: فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا يَمْنَعُكَ مِنْ ذَلِكَ؟" قَالَ: رَأَيْتُ قَوْمَكَ قَدْ كَذَّبُوكَ وَأَخْرَجُوكَ وَقَاتَلُوكَ، فَأَنْظُرُ مَاذَا تَصْنَعُ، فَإِنْ ظَهَرْتَ عَلَيْهِمْ آمَنْتُ بِكَ وَاتَّبَعْتُكَ، وَإِنْ ظَهَرُوا عَلَيْكَ لَمْ أَتَّبِعْكَ.
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ بَعْضَهُ. رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ وَأَبُوهُ، وَلَمْ يَسُقِ الْمَتْنَ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ بَعْضَهُ. رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ وَأَبُوهُ، وَلَمْ يَسُقِ الْمَتْنَ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا: تمہیں اس بات سے کیا چیز روکتی ہے، تو انہوں نے جواب دیا میں نے آپ کی قوم کو دیکھا ہے کہ انہوں نے آپ کو جھٹلایا انہوں نے آپ کو نکلنے پر مجبور کیا۔ انہوں نے آپ کے ساتھ لڑائی کی تو میں یہ دیکھتا ہوں کہ ابھی آپ کا کیا بنتا ہے اگر آپ ان پر غالب آ گئے، تو میں آپ پر ایمان لے آؤں گا اور آپ کی پیروی کر لوں گا اور اگر وہ لوگ آپ پر غالب آ گئے، تو میں آپ کی پیروی نہیں کروں گا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام ابوداؤد نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد اور ان کے والد نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے متن کا سیاق نقل نہیں کیا ہے
یہ روایت امام طبرانی نے بھی نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10229]
یہ روایت عبداللہ بن أحمد اور ان کے والد نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے متن کا سیاق نقل نہیں کیا ہے
یہ روایت امام طبرانی نے بھی نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10229]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (67/4)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10230
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ قَائِلَ خُزَاعَةَ قَالَ:
اللَّهُمَّ إِنِّي نَاشِدٌ مُحَمَّدًا حِلْفَ أَبِينَا وَأَبِيهِ الْأَتْلَدَا انْصُرْ هَدَاكَ اللَّهُ نَصْرًا اعْتَدَى
وَادْعُ عِبَادَ اللَّهِ يَأْتُوا مَدَدَا رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: خزاعہ کے قائد نے یہ اشعار کہے: ”اے اللہ! میں سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو (خدا کا) واسطہ دیتا ہوں جو قدیم زمانے سے میرے اور ان کے آباء کے درمیان حلف (چلا آ رہا ہے) اللہ تعالیٰ آپ کو ہدایت پر ثابت قدم رکھے آپ ایسی مدد کریں، جو سب سے مضبوط ہو آپ اللہ کے بندوں کو بلائیں، وہ مدد (یا) کمک کے طور پر آ جائیں گے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف محمد بن عمرو کا معاملہ مختلف ہے، اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10230]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف محمد بن عمرو کا معاملہ مختلف ہے، اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10230]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1817)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 10231
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: لَمَّا أَرَادَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَكَّةَ، أَرْسَلَ إِلَى نَاسٍ مِنْ أَصْحَابِهِ أَنَّهُ يُرِيدُ مَكَّةَ فِيهِمْ حَاطِبُ بْنُ أَبِي بَلْتَعَةَ، وَفَشَا فِي النَّاسِ أَنَّهُ يُرِيدُ حُنَيْنًا.
قَالَ: فَكَتَبَ حَاطِبٌ إِلَى أَهْلِ مَكَّةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُرِيدُكُمْ.
قَالَ: فَأُخْبِرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا وَأَبَا مَرْثَدٍ الْغَنَوِيَّ وَلَيْسَ مَعَنَا رَجُلٌ إِلَّا وَمَعَهُ فَرَسٌ، فَقَالَ:" ائْتُوا رَوْضَةَ الْخَاخِ ; فَإِنَّكُمْ سَتَلْقَوْنَ بِهَا امْرَأَةً وَمَعَهَا كِتَابٌ فَخُذْهُ مِنْهَا".
قَالَ: فَانْطَلَقْنَا حَتَّى رَأَيْنَاهَا بِالْمَكَانِ الَّذِي ذَكَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْنَا لَهَا: هَاتِي الْكِتَابَ. فَقَالَتْ: مَا مَعِي كِتَابٌ. قَالَ: فَوَضَعْنَا مَتَاعَهَا فَفَتَّشْنَاهَا فَلَمْ نَجِدْهُ فِي مَتَاعِهَا، فَقَالَ أَبُو مَرْثَدٍ: فَلَعَلَّهُ أَنْ لَا يَكُونَ مَعَهَا كِتَابٌ، فَقُلْنَا: مَا كَذَبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَا كَذَبْنَا، فَقُلْنَا لَهَا: لَتُخْرِجِنَّهُ أَوْ لَنُعَرِّيَنَّكِ. فَقَالَتْ: أَمَا تَتَّقُونَ اللَّهَ، أَمَا أَنْتُمْ مُسْلِمُونَ؟! فَقُلْنَا: لَتُخْرِجِنَّهُ أَوْ لَنُعَرِّيَنَّكِ.
قَالَ عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ: فَأَخْرَجَتْهُ مِنْ حُجْزَتِهَا. وَقَالَ حَبِيبُ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ: مِنْ قُبُلِهَا. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ الْحَارِثُ الْأَعْوَرُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ کی طرف جانے کا ارادہ کیا، تو آپ نے اپنے اصحاب میں سے کچھ افراد کو یہ پیغام دیا کہ آپ مکہ کی طرف جانا چاہتے ہیں ان اصحاب میں ایک سیدنا حاطب بن ابوبلتعہ رضی اللہ عنہ بھی تھے لوگوں کے سامنے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ چیز ظاہر کی تھی کہ آپ حنین کی طرف جانا چاہتے ہیں راوی بیان کرتے ہیں: تو سیدنا حاطب رضی اللہ عنہ نے اہل مکہ کو خط لکھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تمہاری طرف آنے کا ارادہ رکھتے ہیں راوی بیان کرتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں پتہ چل گیا آپ نے مجھے اور ابومرثد غنوی کو بھیجا ہمارے ساتھ جو شخص بھی تھا اس کے ساتھ گھوڑا بھی موجود تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم خاخ نامی باغ میں جاؤ وہاں تمہاری ملاقات ایک عورت سے ہو گی اس کے پاس ایک مکتوب ہو گا تم وہ اس سے لے لینا راوی کہتے ہیں: ہم لوگ روانہ ہوئے، یہاں تک کہ ہم نے اس مقام پر اس عورت کو دیکھا جس کا ذکر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا تھا ہم نے اس عورت سے کہا: وہ مکتوب ہمیں دو اس نے کہا: میرے پاس کوئی مکتوب نہیں ہے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ہم نے اس عورت کا سامان اتروایا اس کی تلاشی لی لیکن ہمیں اس کے سامان میں وہ مکتوب نہیں ملا ابومرثد نے کہا: ہو سکتا ہے کہ اس عورت کے پاس مکتوب نہ ہو، تو ہم نے کہا: اللہ کے رسول نے غلط بیانی نہیں کی اور نہ ہی ہمارے ساتھ غلط بیانی کی گئی ہے ہم نے اس عورت سے کہا: یا تو تم اس مکتوب کو نکال دو ورنہ ہم تمہاری جامہ تلاشی لیں گے اس عورت نے کہا: کیا تم لوگ اللہ تعالیٰ سے ڈرتے نہیں ہو کیا تم لوگ مسلمان نہیں ہو؟ ہم نے کہا: تم یا تو اسے نکال دو یا ہم تمہاری جامہ تلاشی لیں گے عمرو بن مرہ نامی نے یہاں یہ الفاظ نقل کیے ہیں کہ اس عورت نے اپنے جوڑے میں سے وہ نکال دیا۔ حبیب بن ابوثابت نامی راوی نے یہاں یہ الفاظ نقل کیے ہیں اس نے اپنے جسم کے آگے والے حصے سے اسے نکال دیا اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت“ صحیح“ میں اس سیاق کے بغیر مذکور ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی حارث اعور ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10231]
یہ روایت“ صحیح“ میں اس سیاق کے بغیر مذکور ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی حارث اعور ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10231]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (397)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4609»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف