🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
86. قَوْلُهُ تَعَالَى: ﴿ وَمَنْ يَعْمَلْ سُوءًا أَوْ يَظْلِمْ نَفْسَهُ ثُمَّ يَسْتَغْفِرِ اللَّهَ ﴾
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور جو شخص برا کام کرے یا اپنے اوپر ظلم کرے اور پھر وہ اللہ تعالیٰ سے مغفرت مانگے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10954
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: إِنَّ فِي النِّسَاءِ لَخَمْسَ آيَاتٍ، مَا يَسُرُّنِي بِهَا الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا، وَقَدْ عَلِمْتُ أَنَّ الْعُلَمَاءَ إِذَا مَرُّوا بِهَا يَعْرِفُونَهَا: إِنْ تَجْتَنِبُوا كَبَائِرَ مَا تُنْهَوْنَ عَنْهُ نُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ وَنُدْخِلْكُمْ مُدْخَلًا كَرِيمًا، وَقَوْلُهُ: (إِنَّ اللَّهَ لَا يَظْلِمُ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ وَإِنْ تَكُ حَسَنَةً يُضَاعِفْهَا وَيُؤْتِ مِنْ لَدُنْهُ أَجْرًا عَظِيمًا) وَ (إِنَّ اللَّهَ لَا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ لِمَنْ يَشَاءُ) الْآيَةَ، وَلَوْ أَنَّهُمْ إِذْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ جَاءُوكَ فَاسْتَغْفَرُوا اللَّهَ وَاسْتَغْفَرَ لَهُمُ الرَّسُولُ لَوَجَدُوا اللَّهَ تَوَّابًا رَحِيمًا، وَمَنْ يَعْمَلْ سُوءًا أَوْ يَظْلِمْ نَفْسَهُ ثُمَّ يَسْتَغْفِرِ اللَّهَ يَجِدِ اللَّهَ غَفُورًا رَحِيمًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: سورت نساء میں پانچ آیات ایسی ہیں کہ ان کے بدلے میں مجھے یہ پسند نہیں ہے کہ مجھے دنیا و مافیہا مل جائے اور میں یہ بات جانتا ہوں کہ علماء (یا اہل علم) جب ان آیات کو پڑھتے ہیں تو وہ ان کو پہچان لیتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اگر تم ان کبیرہ گناہوں سے اجتناب کرو جن سے تمہیں منع کیا گیا ہے، تو ہم تمہاری برائیوں کو تم سے دور کر دیں گے اور تمہیں عزت والے ٹھکانے میں داخل کریں گے“۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ ذرے کے وزن جتنا ظلم نہیں کرے گا اگر کوئی نیکی ہو گی تو وہ اسے دُگنا کر دے گا اور اپنی طرف سے عظیم اجر بھی عطا کرے گا“۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ اس بات کی مغفرت نہیں کرے گا کہ کسی کو اس کا شریک قرار دیا جائے وہ اس کے علاوہ جس کی چاہے گا مغفرت کر دے گا“۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور جب وہ لوگ اپنے اور پر ظلم کریں اور تمہارے پاس آئیں اور اللہ تعالیٰ سے مغفرت مانگیں اور رسول بھی ان کے لئے دعائے مغفرت کریں تو وہ اللہ تعالیٰ کو توبہ قبول کرنے والا اور رحم کرنے والا پائیں گے“۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے) ”اور جو شخص برا عمل کرے یا اپنے اوپر ظلم کرے اور پھر وہ اللہ تعالیٰ سے مغفرت مانگے، تو وہ اللہ تعالیٰ کو مغفرت کرنے والا رحم کرنے والا پائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10954]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9069)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
87. قَوْلُهُ تَعَالَى: إِنْ يَدْعُونَ مِنْ دُونِهِ إِلَّا إِنَاثًا
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”وہ لوگ اس (یعنی اللہ تعالیٰ) کو چھوڑ کر صرف مؤنث چیزوں کی عبادت کرتے ہیں“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10955
عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ: إِنْ يَدْعُونَ مِنْ دُونِهِ إِلَّا إِنَاثًا قَالَ: مَعَ كُلِّ صَنَمٍ جِنِّيَّتُهُ. رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”وہ لوگ اس (یعنی اللہ تعالیٰ) کو چھوڑ کر صرف مؤنث چیزوں کی عبادت کرتے ہیں“۔ سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہر بت کے ساتھ اس کی جنیہ (یعنی مؤنث جن) ہوتی ہے۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10955]
تخریج الحدیث: «اخرجه أحمد فى السنة (135/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
88. قَوْلُهُ تَعَالَى: ﴿مَنْ يَعْمَلْ سُوءًا يُجْزَ بِهِ﴾
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”جو شخص برا عمل کرے گا اسے اس کا بدلہ دیا جائے گا“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10956
عَنْ آمِنَةَ أَنَّهَا سَأَلَتْ عَائِشَةَ زَوْجَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ قَوْلِهِ: (مَنْ يَعْمَلْ سُوءًا يُجْزَ بِهِ) قُلْتُ: مَا سَأَلَنِي عَنْهَا أَحَدٌ مُنْذُ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْهَا فَقَالَ:" يَا عَائِشَةُ، هَذِهِ مُبَايَعَةُ اللَّهِ الْعَبْدَ لِمَا يُصِيبُهُ مِنَ الْحُمَّى وَالنَّكْبَةِ وَالشَّوْكَةِ، حَتَّى الْبِضَاعَةِ يَضَعُهَا فِي كُمِّهِ فَيَفْقِدُهَا فَيَفْزَعُ لَهَا فَيَجِدُهَا فِي ضِبْنِهِ، حَتَّى إِنَّ الْمُؤْمِنَ لَيَخْرُجُ مِنْ ذُنُوبِهِ كَمَا يَخْرُجُ التِّبْرُ الْأَحْمَرُ مِنَ الْكِيرِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَمِينَةُ لَمْ أَعْرِفْهَا.
آمنہ نامی خاتون بیان کرتی ہیں: انہوں نے سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ ہیں، ان سے اللہ تعالی کے اس فرمان کے بارے میں دریافت کیا (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”جو شخص برا عمل کرے گا اسے اس کا بدلہ دیا جائے گا“۔ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: جب سے میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے بارے میں دریافت کیا ہے اس کے بعد کبھی کسی نے مجھ سے اس کے بارے میں نہیں پوچھا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا تھا: ”اے عائشہ! یہ اللہ تعالیٰ کا بندے کے ساتھ لین دین ہے اللہ تعالیٰ بندے کو بخار تکلیف کانٹا لگنے جیسی آزمائش میں مبتلا کرتا ہے یہاں تک کہ وہ سامان جو اس نے اپنی آستین میں رکھا ہوتا ہے، اور پھر اسے غیر موجود پاتا ہے، اور اس کی وجہ سے پریشان ہو جاتا ہے، اور پھر وہ سامان اسے اپنے پہلو میں مل جاتا ہے (تو اللہ تعالیٰ ان سب کی وجہ سے مؤمن کی مغفرت کر دیتا ہے) یہاں تک کہ مومن اپنے گناہوں کے حوالے سے نکل کر یوں ہو جاتا ہے جیسے بھٹی میں سے سرخ ڈلی نکلتی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے امینہ نامی خاتون سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10956]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (218/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 25307»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10957
وَعَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ رَجُلًا تَلَا هَذِهِ الْآيَةَ: مَنْ يَعْمَلْ سُوءًا يُجْزَ بِهِ قَالَ: إِنَّا لَنُجْزَى بِكُلِّ مَا عَمِلْنَا؟ هَلَكْنَا إِذًا. فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" نَعَمْ، يُجْزَى بِهِ الْمُؤْمِنُ فِي الدُّنْيَا مِنْ مُصِيبَتِهِ فِي جَسَدِهِ فِيمَا يُؤْذِيهِ". قُلْتُ: لَهَا فِي الصَّحِيحِ حَدِيثٌ غَيْرُ هَذَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ ہیں وہ بیان کرتی ہیں: ایک شخص نے یہ آیت تلاوت کی: ”جو شخص برا عمل کرے گا اسے اس کا بدلہ دیا جائے گا“۔ اس شخص نے کہا: اگر ہمیں ہمارے کیے ہوئے ہر عمل کا بدلہ دیا جائے گا، تو پھر تو ہم ہلاکت کا شکار ہو جائیں گے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع ملی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جی ہاں مومن کو دنیا میں اس کا بدلہ دے دیا جائے گا جو اس کے جسم میں لاحق ہونے والی مصیبت (بیماری یا تکلیف) کی شکل میں ہو گا جو اسے اذیت دیتی ہو گی“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے ایک حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے جو اس حدیث کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10957]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4675) اخرجه احمد فى المسند (65/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23847، وأخرجه سنن سعيد بن منصور برقم: 699، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5673/2»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10958
وَعَنْ حَيَّانَ بْنِ بِسْطَامٍ قَالَ: كُنْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ، فَمَرَّ بِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ وَهُوَ مَصْلُوبٌ فَقَالَ: رَحِمَكَ اللَّهُ أَبَا خُبَيْبٍ، سَمِعْتُ أَبَاكَ - يَعْنِي الزُّبَيْرَ - يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ يَعْمَلْ سُوءًا يُجْزَ بِهِ فِي الدُّنْيَا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سُلَيْمِ بْنِ حَيَّانَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
حیان بن بسطام بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھا ان کا گزر سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا جنہیں سولی پر لٹکا دیا گیا تھا، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اے ابوخبیب اللہ تعالیٰ آپ پر رحم کرے میں نے آپ کے والد یعنی سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”جو شخص برا عمل کرے گا اسے اس کا بدلہ دے دیا جائے گا“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) یعنی دنیا میں ایسا ہو گا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن سلیم بن حیان ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10958]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2204) اخرجه ابو يعلى فى المسند (18) اخرجه احمد فى المسند (6/1)، أخرجه مسند البزار برقم: 962»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
89. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَكَلَّمَ اللَّهُ مُوسَى تَكْلِيمًا
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور اللہ تعالیٰ نے موسیٰ کے ساتھ کلام کیا“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10959
عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى أَبِي بَكْرِ بْنِ عَيَّاشٍ سَمِعْتُ رَجُلًا يَقُولُ: لَمْ يُكَلِّمِ اللَّهُ مُوسَى تَكْلِيمًا، فَقَالَ: مَا هَذَا إِلَّا كَافِرٌ، قَرَأْتُ عَلَى الْأَعْمَشِ، وَقَرَأَ الْأَعْمَشُ عَلَى يَحْيَى بْنِ وَثَّابٍ، وَقَرَأَ يَحْيَى بْنُ وَثَّابٍ عَلَى أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَقَرَأَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَلَى عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، وَقَرَأَ عَلِيٌّ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: وَكَلَّمَ اللَّهُ مُوسَى تَكْلِيمًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَعَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، وَالَّذِي وَجَدْتُهُ رَوَى عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَيَّاشٍ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ مَيْمُونٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَالنُّسْخَةُ سَقِيمَةٌ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
عبدالجبار بن عبداللہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص ابوبکر بن عیاش کے پاس آیا اور بولا: میں نے ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے ساتھ کلام نہیں کیا تھا، تو ابوبکر بن عیاش نے کہا: وہ شخص کافر ہو گا میں نے اعمش کے سامنے یہ تلاوت کی ہے اعمش نے یحیی بن وثاب کے سامنے تلاوت کی تھی یحییٰ بن وثاب نے ابوعبدالرحمن کے سامنے تلاوت کی تھی اور ابوعبدالرحمن نے سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے سامنے تلاوت کی تھی اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے یہ آیت تلاوت کی تھی: اللہ تعالیٰ نے موسیٰ کے ساتھ کلام کیا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے عبدالجبار بن عبداللہ نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ جس شخص کو میں نے ابوبکر بن عیاش کے حوالے سے
یہ روایت نقل کرتے ہوئے پایا ہے وہ أحمد بن عبدالجبار بن میمون ہے، اور وہ ضعیف ہے، اور وہ نسخہ بھی سقیم ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10959]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8603»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
90. قَوْلُهُ تَعَالَى: ﴿فَيُوَفِّيهِمْ أُجُورَهُمْ وَيَزِيدُهُمْ مِنْ فَضْلِهِ﴾
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تو وہ (یعنی اللہ تعالیٰ) ان لوگوں کو ان کا پورا اجر عطا کرے گا اور اپنے فضل سے انہیں مزید عطا کرے گا“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10960
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: فَيُوَفِّيهِمْ أُجُورَهُمْ وَيَزِيدُهُمْ مِنْ فَضْلِهِ قَالَ:" أُجُورَهُمْ: يُدْخِلُهُمُ الْجَنَّةَ وَيَزِيدُهُمْ مِنْ فَضْلِهِ، الشَّفَاعَةَ لِمَنْ وَجَبَتْ لَهُ النَّارُ مِمَّنْ صَنَعَ إِلَيْهِمُ الْمَعْرُوفَ فِي الدُّنْيَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْكِنْدِيُّ، ضَعَّفَهُ الذَّهَبِيُّ مِنْ عِنْدِ نَفْسِهِ فَقَالَ: أَتَى بِخَبَرٍ مُنْكَرٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”تو وہ (یعنی اللہ تعالیٰ) انہیں ان کا پورا اجر عطا کرے گا اور اپنے فضل سے انہیں مزید عطا کرے گا“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں: ان کا اجر یہ ہو گا کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت میں داخل کر دے گا اور اپنے فضل سے مزید یہ عطا کرے گا کہ وہ اس شخص کی شفاعت کریں گے جس کے لئے جہنم واجب ہو چکی ہو گی ایسا شخص جس نے دنیا میں ان لوگوں کے ساتھ کوئی بھلائی کی ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن عبداللہ کندی ہے، جسے امام ذہبی نے اپنی طرف سے ضعیف قرار دیا ہے وہ کہتے ہیں: اس نے منکر روایت نقل کی ہیں اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10960]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10462)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10462، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5766»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
91. مَا جَاءَ فِي الْكَلَالَةِ
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”کلالہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10961
عَنْ حُذَيْفَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: نَزَلَتْ آيَةُ الْكَلَالَةِ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَسِيرٍ لَهُ، فَوَقَفَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَإِذَا هُوَ بِحُذَيْفَةَ، وَإِذَا رَأْسُ نَاقَةِ حُذَيْفَةَ عِنْدَ مُؤْتَزَرِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَقَّاهَا إِيَّاهُ، فَنَظَرَ حُذَيْفَةُ فَإِذَا عُمَرُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فَلَقَّاهَا إِيَّاهُ، فَلَمَّا كَانَ فِي خِلَافَةِ عُمَرَ - رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِ - نَظَرَ عُمَرُ فِي الْكَلَالَةِ، فَدَعَا حُذَيْفَةَ فَسَأَلَهُ عَنْهَا، فَقَالَ حُذَيْفَةُ: لَقَدْ لَقَّانِيهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَقَّيْتُكَ كَمَا لَقَّانِي، وَاللَّهِ إِنِّي لَصَادِقٌ، وَوَاللَّهِ لَا أَزِيدُكَ عَلَى ذَلِكَ شَيْئًا أَبَدًا. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ حُذَيْفَةَ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک سفر کے دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر کلالہ کے حکم سے متعلق آیات نازل ہوئیں آپ رک گئے آپ کے سامنے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ آئے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کی اونٹنی کا سر، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کمر کے قریب تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کو سکھائی سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے دیکھا، تو انہیں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نظر آئے انہوں نے وہ آیت سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو سکھا دی جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا عہد خلافت آیا اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کلالہ کے مسئلہ کا جائزہ لیا تو انہوں نے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کو بلوایا اور ان سے اس کے بارے میں دریافت کیا تو سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ آیت سکھائی تھی اور جس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سکھائی تھی اسی طرح میں نے تمہیں سکھا دی اللہ کی قسم! میں سچا ہوں اور اللہ کی قسم! میں اس میں کسی چیز کا اضافہ نہیں کروں گا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال میں البتہ ابوعبیدہ بن حذیفہ کا معاملہ مختلف ہے ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10961]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2206)، أخرجه مسند البزار برقم: 2965»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
92. سُورَةُ الْمَائِدَةِ
سورت مائدہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10962
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: أُنْزِلَتْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُورَةُ الْمَائِدَةِ، وَهُوَ رَاكِبٌ عَلَى رَاحِلَتِهِ فَلَمْ تَسْتَطِعْ أَنْ تَحْمِلَهُ فَنَزَلَ عَنْهَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَالْأَكْثَرُ عَلَى ضَعْفِهِ، وَقَدْ يُحَسَّنُ حَدِيثُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر سورت مائدہ نازل ہوئی آپ اس وقت اپنی سواری پر سوار تھے، تو وہ سواری یہ استطاعت نہیں رکھ سکی کہ وہ آپ کا بوجھ برداشت کرے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس سے نیچے اتر آئے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے زیادہ تر لوگوں نے اسے ضعیف قرار دیا ہے اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا گیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10962]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6643)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6605»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10963
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ قَالَتْ: إِنِّي لَآخِذَةٌ بِزِمَامِ الْعَضْبَاءِ، نَاقَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ نَزَلَتِ الْمَائِدَةُ كُلُّهَا، فَكَادَتْ مِنْ ثِقَلِهَا تَدُقُّ عَضُدَ النَّاقَةِ.
سیده اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی عضباء کی لگام پکڑی ہوئی تھی جب پوری سورت مائدہ نازل ہوئی تو اس کے بوجھ کی وجہ سے اونٹنی کا کندھا ٹوٹنے کے قریب تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10963]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (178/24) أخرجه احمد فى المسند (455/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 27028، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5690، 5678/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں