🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
75. قَوْلُهُ تَعَالَى: أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ يَزْعُمُونَ أَنَّهُمْ آمَنُوا الْآيَةَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”کیا تم نے ان لوگوں کی طرف نہیں دیکھا جو یہ کہتے ہیں: وہ ایمان لے آئے ہیں“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10934
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ أَبُو بَرْزَةَ الْأَسْلَمِيُّ يَقْضِي بَيْنَ الْيَهُودِ فِيمَا يَتَنَافَرُونَ إِلَيْهِ، فَتَنَافَرَ إِلَيْهِ نَاسٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ - تَعَالَى -: (أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ يَزْعُمُونَ أَنَّهُمْ آمَنُوا بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ يُرِيدُونَ أَنْ يَتَحَاكَمُوا إِلَى الطَّاغُوتِ وَقَدْ أُمِرُوا أَنْ يَكْفُرُوا بِهِ) إِلَى قَوْلِهِ: (إِنْ أَرَدْنَا إِلَّا إِحْسَانًا وَتَوْفِيقًا) .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ابوبرزہ اسلمی یہودیوں کے درمیان ان کے باہمی اختلافات کے بارے میں فیصلے دیا کرتا تھا مسلمانوں سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد بھی اپنے باہمی مقدمات اس کی طرف لے گئے تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو یہ گمان کرتے ہیں کہ وہ اس چیز پر ایمان لے آئے ہیں جو تمہاری طرف نازل کی گئی ہے، اور اس چیز پر ایمان لائے ہیں جو تم سے پہلے نازل کی گئی تھی اور پھر وہ یہ چاہتے ہیں کہ وہ اس طاغوت (یعنی شیطان) کو ثالث بنا لیں حالانکہ انہیں اس بات کا حکم دیا گیا ہے کہ وہ اس کا انکار کریں“۔ یہ آیت یہاں تک ہے: ”ہمارا ارادہ صرف بھلائی اور باہمی موافقت کا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10934]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12045)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12045»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
76. قَوْلُهُ تَعَالَى: فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تمہارے پروردگار کی قسم یہ لوگ اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتے جب تک وہ آپس کے اختلافی معاملات میں تمہیں حاکم نہیں بنا لیتے ہیں“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10935
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: خَاصَمَ الزُّبَيْرُ رَجُلًا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَضَى لِلزُّبَيْرِ، فَقَالَ الرَّجُلُ: إِنَّمَا قَضَى لَهُ لِأَنَّهُ ابْنُ عَمَّتِهِ. فَنَزَلَتْ: (فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ) - الْآيَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کا ایک شخص کے ساتھ جھگڑا ہو گیا وہ اپنا مقدمہ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کے حق میں فیصلہ دے دیا تو اس شخص نے کہا: انہوں نے سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کے حق میں اس لئے فیصلہ دیا ہے کیونکہ سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ ان کے پھوپھی زاد ہیں تو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ”تمہارے رب کی قسم! یہ لوگ جو اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن حمید ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10935]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (294/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
77. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10936
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي لَأُحِبُّكَ حَتَّى إِنِّي لَأَذْكُرُكَ، فَلَوْلَا أَنِّي أَجِيءُ فَأَنْظُرُ إِلَيْكَ ظَنَنْتُ أَنَّ نَفْسِي تَخْرُجُ، فَأَذْكُرُ أَنِّي إِنْ دَخَلْتُ الْجَنَّةَ صِرْتُ دُونَكَ فِي الْمَنْزِلَةِ، فَيَشُقُّ ذَلِكَ عَلَيَّ، وَأُحِبُّ أَنْ أَكُونَ مَعَكَ فِي الدَّرَجَةِ. فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَيْئًا، فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَأُولَئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِيِّينَ - الْآيَةَ. فَدَعَاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَلَاهَا عَلَيْهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص اللہ کے رسول کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں آپ سے محبت رکھتا ہوں یہاں تک کہ میں آپ کو یاد کرتا ہوں اور اگر میں آ کے آپ کو نہ دیکھوں تو مجھے یہ گمان ہوتا ہے کہ جیسے میری جان نکل جائے گی پھر مجھے یہ خیال آیا کہ اگر میں جنت میں داخل ہوا تو میر مرتبہ تو آپ کے مرتبے سے کم ہو گا، تو یہ بات مجھ پر گراں گزری مجھے یہ بات پسند ہے کہ میں آپ کے ساتھ ایک ہی درجہ میں ہوؤں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کوئی جواب ارشاد نہیں فرمایا تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے تو وہ ان لوگوں کے ساتھ ہو گا جن پر اللہ تعالیٰ نے انعام کیا جن کا تعلق انبیاء سے ہے“۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو بلوایا اور اس کے سامنے یہ آیت تلاوت کی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10936]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12559)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12559»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10937
وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّكَ لَأَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ نَفْسِي [ وَإِنَّكَ لَأَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَهْلِي وَمَالِي ] ، وَإِنَّكَ لَأَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ وَلَدِي، وَإِنِّي لَأَكُونُ فِي الْبَيْتِ فَأَذْكُرُكَ فَمَا أَصْبِرُ حَتَّى آتِيَ فَأَنْظُرَ إِلَيْكَ، وَإِذَا ذَكَرْتُ مَوْتِي وَمَوْتَكَ، عَرَفْتُ أَنَّكَ إِذَا دَخَلْتَ الْجَنَّةَ رُفِعْتَ مَعَ النَّبِيِّينَ، وَأَنِّي إِذَا دَخَلْتُ الْجَنَّةَ خَشِيتُ أَنْ لَا أَرَاكَ. فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَيْئًا حَتَّى نَزَلَ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - بِهَذِهِ الْآيَةِ (وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَأُولَئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّالِحِينَ) .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عِمْرَانَ الْعَابِدِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ میرے نزدیک میری جان سے زیادہ محبوب ہیں، اور آپ میرے نزدیک میرے اہل خانہ اور میرے مال سے زیادہ محبوب ہیں آپ میرے نزدیک میری اولاد سے زیادہ محبوب ہیں میں گھر میں ہوتا ہوں پھر آپ کی یاد مجھے آتی ہے، تو مجھے صبر نہیں آتا یہاں تک کہ میں آ کر آپ کی زیارت کر لیتا ہوں پھر مجھے یہ خیال آیا کہ میں بھی مر جاؤں گا اور آپ کا بھی انتقال ہو جائے گا یہ تو مجھے پتہ ہے کہ آپ جنت میں تشریف لے جائیں گے اور آپ کا مرتبہ انبیاء کے ساتھ بلند ہو گا اور جب میں جنت میں داخل ہوؤں گا، تو مجھے یہ اندیشہ ہے کہ پھر میں آپ کی زیارت نہیں کر سکوں گا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کوئی جواب نہیں دیا یہاں تک کہ سیدنا جبرائیل علیہ السلام یہ آیت لے کر نازل ہوئے: ”اور جو شخص اللہ اور رسول کی اطاعت کرے گا وہ ان لوگوں کے ساتھ ہو گا جن پر اللہ نے انعام کیا جن کا تعلق انبیاء صدیقین شہد، اور صالحین سے ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عبداللہ بن عمر ان عابدی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10937]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطيراني فى المعجم الصغير (52) أخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (480)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 51»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
78. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَإِذَا حُيِّيتُمْ بِتَحِيَّةٍ
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”جب تمہیں سلام کیا جائے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10938
عَنِ الْحَسَنِ وَإِذَا حُيِّيتُمْ بِتَحِيَّةٍ فَحَيُّوا بِأَحْسَنَ مِنْهَا لَأَهْلِ الْإِسْلَامِ، أَوْ رُدُّوهَا عَلَى أَهْلِ الشِّرْكِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
حسن بصری فرماتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”جب تمہیں سلام کیا جائے تو تم اس سے زیادہ بہتر طریقے سے سلام کا جواب دو“۔ (حسن بصری فرماتے ہیں:) اس سے مراد یہ ہے: اہل اسلام کے ساتھ ایسا کرو۔ (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”یا تم اس کو لوٹا دو“۔ حسن بصری کہتے ہیں: اس سے مراد یہ ہے: اہل شرک کو ویسا ہی جواب دو۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10938]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1531)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
79. قَوْلُهُ تَعَالَى: فَمَا لَكُمْ فِي الْمُنَافِقِينَ فِئَتَيْنِ
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”کیا وجہ ہے کہ تم لوگ منافقین کے بارے میں دو گروہ ہو گئے ہو“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10939
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ قَومًا مِنَ الْعَرَبِ أَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْمَدِينَةِ، فَأَسْلَمُوا، وَأَصَابَهُمْ وَبَاءُ الْمَدِينَةِ حُمَّاهَا، فَأُرْكِسُوا فَخَرَجُوا مِنَ الْمَدِينَةِ، فَاسْتَقْبَلَهُمْ نَفَرٌ مِنْ أَصْحَابِهِ - يَعْنِي أَصْحَابَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا لَهُمْ: مَا لَكُمْ رَجَعْتُمْ؟ قَالُوا: أَصَابَنَا وَبَاءُ الْمَدِينَةِ فَاجْتَوَيْنَا الْمَدِينَةَ. فَقَالَ: مَا لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ؟ فَقَالَ بَعْضُهُمْ: نَافَقُوا، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: لَمْ يُنَافِقُوا هُمْ مُسْلِمُونَ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: فَمَا لَكُمْ فِي الْمُنَافِقِينَ فِئَتَيْنِ وَاللَّهُ أَرْكَسَهُمْ بِمَا كَسَبُوا - الْآيَةَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَأَبُو سَلَمَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عربوں سے تعلق رکھنے والی ایک قوم کے لوگ مدینہ منورہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے اسلام قبول کر لیا مدینہ منورہ کی وباء نے انہیں اپنی لپیٹ میں لے لیا وہ بخار کا شکار ہو گئے انہیں واپس بھیج دیا گیا وہ مدینہ منورہ سے نکلے وہاں ان کا سامنا کچھ صحابہ کرام سے ہوا ان لوگوں نے ان سے دریافت کیا تم لوگ واپس کیوں آ گئے ہو ان لوگوں نے بتایا کہ مدینہ منورہ کی وباء نے ہمیں اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا مدینہ منورہ کی آب و ہوا ہمیں موافق نہیں آئی تو انہوں نے کہا: کیا تمہارے لئے اللہ کے رسول کے طریقے میں بہترین نمونہ نہیں ہے؟ ان میں سے کسی نے کہا: یہ لوگ منافق ہو گئے ہیں کسی نے کہا: یہ منافق نہیں ہوئے ہیں یہ مسلمان ہیں تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”کیا وجہ ہے کہ منافقین کے بارے میں تم دو گروہ ہو گئے ہو حالانکہ اللہ تعالیٰ نے ان کے کیے ہوئے اعمال کے بدلے میں انہیں اوندھا کر دیا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، اور وہ مدلس ہے، اور ابوسلمہ نامی راوی نے اپنے والد سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10939]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (1667)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1670، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 934»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
80. قَوْلُهُ تَعَالَى: فَإِنْ كَانَ مِنْ قَوْمٍ عَدُوٍّ لَكُمْ وَهُوَ مُؤْمِنٌ
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اگر اس شخص کا تعلق تمہاری دشمن قوم سے ہو اور وہ شخص مومن ہو“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10940
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: (فَإِنْ كَانَ مِنْ قَوْمٍ عَدُوٍّ لَكُمْ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَتَحْرِيرُ رَقَبَةٍ مُؤْمِنَةٍ) قَالَ: كَانَ الرَّجُلُ يَأْتِي النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيُسْلِمُ، ثُمَّ يَرْجِعُ إِلَى قَوْمِهِ وَهُمْ مُشْرِكُونَ فِي سَرِيَّةٍ أَوْ غَزَاةٍ فَيُعْتِقُ الَّذِي يُصِيبُهُ رَقَبَةً، وَإِنْ كَانَ مِنْ قَوْمٍ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُمْ مِيثَاقٌ، قَالَ: هُوَ الرَّجُلُ يَكُونُ مُعَاهَدًا، وَيَكُونُ قَوْمُهُ أَهْلَ عَهْدٍ، فَيُسَلِّمُ إِلَيْهِمُ الدِّيَةَ، وَيُعْتِقُ الَّذِي أَصَابَهُ رَقَبَةً. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اگر اس شخص کا تعلق تمہاری دشمن قوم سے ہو اور وہ شخص مومن ہو، تو ایسی صورت میں ایک مؤمن گردن کو آزاد کرنا ہو گا“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: پہلے کوئی شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتا تھا اور اسلام قبول کر لیتا تھا، تو پھر وہ اپنی قوم کی طرف واپس چلا جاتا تھا وہ لوگ مشرک ہوتے تھے اور مسلمان کسی جنگی مہم یا لڑائی کے دوران اس شخص کو بھی قتل کر دیتے تھے، تو جس شخص نے اسے قتل کیا ہوتا تھا وہ غلام آزاد کرتا تھا (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور اگر اس شخص کا تعلق اس قوم سے ہو کہ تمہارے اور ان کے درمیان کوئی معاہدہ ہو“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: اس سے مراد وہ شخص ہے جو ذمی ہو اور اس کی قوم کے ساتھ عہد کیا گیا ہو تو ان لوگوں کو دیت ادا کی جائے گی اور جس شخص نے اسے قتل کیا ہے وہ غلام آزاد کرے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10940]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
81. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”جو شخص کسی مومن کو جان بوجھ کر قتل کر دے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10941
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ، قَالَ:" إِنْ جَازَاهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ جَامِعٍ الْعَطَّارُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالی ہے:) ”اور جو شخص کسی مومن کو جان بوجھ کر قتل کر دے، تو اس کا بدلہ جہنم ہے“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: اگر اللہ تعالیٰ نے اسے بدلہ دیا (تو وہ جہنم میں جائے گا)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن جامع عطار ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10941]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8601»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
82. قَوْلُهُ تَعَالَى: ﴿يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا ضَرَبْتُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَتَبَيَّنُوا﴾
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اے ایمان والو! جب تم اللہ کی راہ میں سفر کرو تو تحقیق کر لیا کرو“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10942
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي حَدْرَدٍ قَالَ: بَعَثَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى إِضَمٍ، فَخَرَجْتُ فِي نَفَرٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ فِيهِمْ أَبُو قَتَادَةَ الْحَارِثُ بْنُ رِبْعِيٍّ وَمُحَلِّمُ بْنُ جَثَّامَةَ بْنِ قَيْسٍ، فَخَرَجْنَا حَتَّى إِذَا كُنَّا بِبَطْنِ إِضَمٍ مَرَّ بِنَا عَامِرُ بْنُ الْأَضْبَطِ الْأَشْجَعِيُّ عَلَى قَعُودٍ لَهُ، مَعَهُ مَتِيعٌ وَوَطْبٌ مِنْ لَبَنٍ، فَلَمْا مَرَّ بِنَا سَلَّمَ عَلَيْنَا فَأَمْسَكْنَا عَنْهُ، وَحَمَلَ عَلَيْهِ مُحَلِّمُ بْنُ جَثَّامَةَ فَقَتَلَهُ بِشَيْءٍ كَانَ بَيْنَهُ وَبَيْنَهُ، وَأَخَذَ بِعِيرَهُ وَمَتِيعَهُ، فَلَمَّا قَدِمْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَخْبَرْنَاهُ الْخَبَرَ نَزَلَ فِينَا الْقُرْآنُ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا ضَرَبْتُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَتَبَيَّنُوا وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ أَلْقَى إِلَيْكُمُ السَّلَامَ لَسْتَ مُؤْمِنًا تَبْتَغُونَ عَرَضَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا فَعِنْدَ اللَّهِ مَغَانِمُ كَثِيرَةٌ كَذَلِكَ كُنْتُمْ مِنْ قَبْلُ فَمَنَّ اللَّهُ عَلَيْكُمْ فَتَبَيَّنُوا إِنَّ اللَّهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرًا. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن حدرد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اللہ کے رسول نے ہمیں ”اضم“ کی طرف بھیجا میں کچھ مسلمانوں سمیت روانہ ہوا ان لوگوں میں سیدنا ابوقتادہ حارث بن ربعی رضی اللہ عنہ اور سیدنا محلم بن جثامہ بن قیس رضی اللہ عنہ بھی تھے ہم لوگ نکلے جب ہم ”اضم“ کے نشیبی حصے میں پہنچے تو عامر بن اضبط اشجعی ہمارے پاس سے گزرا وہ اپنی سواری پر سوار تھا اور اس کے پاس سامان تھا اور دودھ کا برتن تھا جب وہ ہمارے پاس سے گزرا تو اس نے ہمیں سلام کیا ہم اس سے رک گئے لیکن محلم بن جثامہ نے اس پر حملہ کر کے اسے قتل کر دیا جو کسی ایسی چیز کی وجہ سے تھا، جو ان دونوں کے درمیان تھی انہوں نے اس شخص کا اونٹ اور اس کا ساز و سامان لے لیا جب ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ کو اس بارے میں بتایا ہمارے بارے میں قرآن کا یہ حکم نازل ہوا:
”اے ایمان والو! جب تم اللہ کی راہ میں سفر کرو تو تحقیق کر لیا کرو اور جس شخص نے تمہیں سلام کیا ہو تم اس کے بارے میں یہ نہ کہو کہ یہ مومن نہیں ہے تم دنیاوی زندگی کا سامان حاصل کرنا چاہتے ہو حالانکہ اللہ تعالیٰ کے پاس بہت زیادہ غنیمت ہے پہلے تم بھی اسی طرح تھے، تو اللہ تعالیٰ نے تم پر احسان کیا تو تم تحقیق کر لیا کرو بے شک تم لوگ جو عمل کرتے ہو اللہ تعالیٰ ان سے باخبر ہے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10942]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (11/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23364، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 9393، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5667/2»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10943
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَرِيَّةً فِيهَا الْمِقْدَادُ بْنُ الْأَسْوَدِ، فَلَمَّا وَجَدُوا الْقَوْمَ وَجَدُوهُمْ قَدْ تَفَرَّقُوا، وَبَقِيَ رَجُلٌ لَهُ مَالٌ كَثِيرٌ لَمْ يَبْرَحْ فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، فَأَهْوَى إِلَيْهِ الْمِقْدَادُ فَقَتَلَهُ. فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِهِ: أَقَتَلْتَ رَجُلًا يَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، لَأَذْكُرَنَّ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا قَدِمُوا عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ رَجُلًا شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ فَقَتَلَهُ الْمِقْدَادُ، فَقَالَ:" ادْعُ لِيَ الْمِقْدَادَ، يَا مِقْدَادُ أَقَتَلْتَ رَجُلًا يَقُولُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، فَكَيْفَ لَكَ بِلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ غَدًا؟". قَالَ: فَأَنْزَلَ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى -: (يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا ضَرَبْتُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَتَبَيَّنُوا وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ أَلْقَى إِلَيْكُمُ السَّلَامَ لَسْتَ مُؤْمِنًا تَبْتَغُونَ عَرَضَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا فَعِنْدَ اللَّهِ مَغَانِمُ كَثِيرَةٌ كَذَلِكَ كُنْتُمْ مِنْ قَبْلُ) فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِلْمِقْدَادِ:" كَانَ رَجُلًا مُؤْمِنًا يُخْفِي إِيمَانَهُ مَعَ قَوْمٍ كُفَّارٍ، فَأَظْهَرَ إِيمَانَهُ فَقَتَلْتَهُ، وَكَذَلِكَ كُنْتَ تُخْفِي إِيمَانَكَ بِمَكَّةَ مِنْ قَبْلُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جنگی مہم روانہ کی اس میں سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ بھی شامل تھے جب وہ دشمن تک پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ وہ لوگ ادھر ادھر بکھر چکے ہیں، اور ایک شخص باقی رہ گیا ہے جس کے پاس بہت زیادہ مال ہے وہ نہیں گیا تھا اس شخص نے کہا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، تو سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ اس کی طرف بڑھے اور انہوں نے اسے قتل کر دیا۔ ان کے ساتھیوں میں سے ایک شخص نے ان سے کہا: کیا تم نے ایک ایسے شخص کو قتل کر دیا ہے جو اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے میں اس بات کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ضرور کروں گا جب وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ایک شخص نے اس بات کی گواہی دی تھی کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور پھر بھی سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ نے اسے قتل کر دیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مقداد کو میرے پاس بلا کے لاؤ! اے مقداد! کیا تم نے ایک ایسے شخص کو قتل کر دیا جو «لا اله الا الله» پڑھ رہا تھا کل «لا اله الا الله» کے مقابلے میں تمہاری دلیل کیا ہو گی؟
راوی کہتے ہیں: تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”اے ایمان والو! جب تم اللہ کی راہ میں سفر کرو تو تحقیق کر لیا کرو اور جو شخص تمہیں سلام کہے تو تم (اس کو) یہ نہ کہو کہ تم مومن نہیں ہو تم لوگ دنیاوی زندگی کا ساز و سامان حاصل کرنا چاہتے ہو حالانکہ اللہ تعالیٰ کے پاس بہت زیادہ غنیمت ہے پہلے تم بھی اسی طرح تھے“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا: وہ ایک مومن شخص تھا، جو کفار کی قوم کے ساتھ رہتے ہوئے اپنے ایمان کو چھپائے ہوئے تھا پھر اس نے اپنے ایمان کا اظہار کر دیا تم نے پھر بھی اسے قتل کر دیا حالانکہ اس سے پہلے تم بھی مکہ میں اپنے ایمان کو چھپائے ہوئے رہتے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10943]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2202) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12379)، أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 147، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5128»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں