الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
67. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَالصَّاحِبِ بِالْجَنْبِ
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور پہلو کے ساتھی“
حدیث نمبر: 10924
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: (وَالصَّاحِبِ بِالْجَنْبِ) قَالَ: الْمَرْأَةُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور پہلو کے ساتھی“۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اس سے مراد بیوی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10924]
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10924]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9037)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
68. قَوْلُهُ تَعَالَى: إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ مَنْ كَانَ مُخْتَالًا فَخُورًا
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”بے شک اللہ تعالیٰ اس شخص کو پسند نہیں کرتا جو تکبر کرنے والا اور فخر کرنے والا (یعنی خود پسند) ہو“
حدیث نمبر: 10925
عَنْ ثَابِتِ بْنِ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَرَأَ هَذِهِ الْآيَةَ: (إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ مَنْ كَانَ مُخْتَالًا فَخُورًا) فَذَكَرَ الْكِبْرَ فَعَظَّمَهُ، فَبَكَى ثَابِتُ بْنُ قَيْسٍ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"مَا يُبْكِيكَ؟". فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، إِنِّي لَأُحِبُّ الْجَمَالَ حَتَّى إِنَّهُ لَيُعْجِبُنِي أَنْ يَحْسُنَ شِرَاكُ نَعْلِي، قَالَ:" فَأَنْتَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، إِنَّهُ لَيْسَ مِنَ الْكِبْرِ بِأَنْ تَحْسُنَ رَاحِلَتُكَ وَرَحْلُكَ، وَلَكِنَّ الْكِبْرَ مَنْ سَفِهَ الْحَقَّ وَغَمَصَ النَّاسَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ، وَأَبُوهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ لَمْ يُدْرِكْ ثَابِتَ بْنَ قَيْسٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ، وَأَبُوهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ لَمْ يُدْرِكْ ثَابِتَ بْنَ قَيْسٍ.
سیدنا ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”بے شک اللہ تعالیٰ اس شخص کو پسند نہیں کرتا جو تکبر کرنے والا فخر کرنے والا (خود پسند) ہو“۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تکبر کا تذکرہ کرتے ہوئے اس کے زیادہ خراب ہونے کو بیان کیا تو سیدنا ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ رونے لگ گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا تم کس بات پر رو رہے ہو؟ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں جمال کو پسند کرتا ہوں یہاں تک کہ مجھے تو یہ بات بھی پسند ہے کہ میرے جوتے کا تسمہ بھی اچھا ہونا چاہیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اہل جنت میں سے ہو، تکبر یہ نہیں ہے کہ تمہاری سواری یا تمہارا پالان اچھا ہو بلکہ تکبر اس شخص کا ہوتا ہے، جو حق سے روگردانی کرے اور لوگوں کو کمتر سمجھے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے، اور وہ خراب حافظے کا مالک ہے اس کے والد عبدالرحمن نے سیدنا ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10925]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے، اور وہ خراب حافظے کا مالک ہے اس کے والد عبدالرحمن نے سیدنا ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10925]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1318)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
69. قَوْلُهُ تَعَالَى: فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اس وقت کیا عالم ہو گا کہ جب ہم ہر امت میں سے ایک گواہ کو لے کر آئیں گے“
حدیث نمبر: 10926
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ فَضَالَةَ الظَّفَرِيِّ، وَكَانَ مِمَّنْ صَحِبَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَاهُمْ فِي مَسْجِدِ بَنِي ظَفَرٍ، فَجَلَسَ عَلَى الصَّخْرَةِ الَّتِي فِي مَسْجِدِ بَنِي ظَفَرٍ الْيَوْمَ وَمَعَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ وَمُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ وَأُنَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ، وَأَمَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَارِئًا فَقَرَأَ حَتَّى أَتَى عَلَى هَذِهِ الْآيَةِ: (فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلَاءِ شَهِيدًا) فَبَكَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى اضْطَرَبَ لَحْيَاهُ، فَقَالَ:" أَيْ رَبِّ، شَهِدْتُ عَلَى مَنْ أَنَا بَيْنَ ظَهْرَانَيْهِ، فَكَيْفَ بِمَنْ لَمْ أَرَ؟".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا محمد بن فضالہ ظفری رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک ہیں وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بنوظفر کی مسجد میں ان لوگوں کے پاس آئے آپ بنوظفر کی مسجد میں موجود اس پتھر پر تشریف فرما ہوئے جو آج بھی موجود ہے آپ کے ساتھ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ اور دیگر صحابہ کرام موجود تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قاری کو حکم دیا اس نے تلاوت کرنی شروع کی یہاں تک کہ وہ اس آیت پر پہنچا: ”اس وقت کیا عالم ہو گا کہ جب ہم ہر امت میں سے ایک گواہ کو لے کر آئیں گے اور تمہیں ان سب پر گواہ کے طور پر لے آئیں گے“۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رونے لگے یہاں تک کہ آپ کی داڑھی مبارک ہلنے لگی آپ نے ارشاد فرمایا: ”میں ان پر اس وقت تک گواہ ہوں جب تک میں ان کے درمیان موجود ہوں، میں ان کا گواہ کیسے بنوں گا جنہیں میں نے دیکھا ہی نہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10926]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10926]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (243/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10927
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ لَبِيبَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا قَرَأَ هَذِهِ الْآيَةَ: (فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلَاءِ شَهِيدًا) بَكَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ:" يَا رَبِّ هَذَا شَهِدْتُ عَلَى مَنْ أَنَا بَيْنَ ظَهْرَانَيْهِ، فَكَيْفَ بِمَنْ لَمْ أَرَ؟". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ لَبِيبَةَ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
یحیی بن عبدالرحمن بن لبیبہ اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”اس وقت کیا عالم ہو گا کہ جب ہم ہر امت میں سے ایک گواہ کو لے کر آئیں گے اور تمہیں ان سب پر گواہ بنا کر لے آئیں گے“۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رونے لگے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے میرے پروردگار! میں ان لوگوں پر گواہ ہوؤں گا جن کے درمیان میں موجود ہوں تو ان کا گواہ کیسے بنوں گا جنہیں میں نے دیکھا ہی نہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے عبدالرحمن بن لبیبہ سے میں واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10927]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے عبدالرحمن بن لبیبہ سے میں واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10927]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (221/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
70. قَوْلُهُ تَعَالَى: لَا تَقُولُوا رَاعِنَا
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تم لوگ راعنا نہ کہو“
حدیث نمبر: 10928
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ لَا تَقُولُوا رَاعِنَا قَالَ: كَانُوا يَقُولُونَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَاعِنَا سَمْعَكَ، وَإِنَّمَا رَاعِنَا كَقَوْلِكَ عَاطِنَا (وَاسْمَعْ غَيْرَ مُسْمَعٍ) لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: يَقُولُونَ لَا سَمِعْتَ، وَاسْمَعْ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا سَمِعْتَ. قَالَ: (وَلَوْ أَنَّهُمْ قَالُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا وَاسْمَعْ وَانْظُرْنَا لَكَانَ خَيْرًا لَهُمْ) .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ الْحَارِثِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ الْحَارِثِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”تم لوگ راعنا نہ کہو“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ کہا: کرتے تھے: آپ ہمیں اپنی بات سننے کا موقع دیں اس وقت لفظ راعنا اس طرح ہی تھا، جس طرح آپ یہ کہیں: عاطنا ”آپ سنیں آپ کو سنوایا نہ جائے“۔ یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتے تھے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: وہ (یعنی یہودی) یہ کہتے تھے آپ نہ سنیں اور وہ یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کہا: کرتے تھے کہ آپ نہ سنیں تو اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں یہ آیت نازل کی: ”اگر وہ لوگ یہ کہیں کہ ہم نے سنا اور ہم نے اطاعت کی اور آپ سنیئے اور ہم پر نظر کیجئے تو یہ بات تم لوگوں کے لئے زیادہ بہتر ہونی تھی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بشر بن حارث ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10928]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بشر بن حارث ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10928]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12659)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12659»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
71. قَوْلُهُ تَعَالَى: إِنَّ اللَّهَ لَا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”بے شک اللہ تعالیٰ اس بات کی مغفرت نہیں کرے گا کہ کسی کو اس کا شریک قرار دیا جائے“
حدیث نمبر: 10929
عَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: كُنَّا نُمْسِكُ عَنِ الِاسْتِغْفَارِ لِأَهْلِ الْكَبَائِرِ حَتَّى سَمِعْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: (إِنَّ اللَّهَ لَا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ لِمَنْ يَشَاءُ) . قَالَ:" إِنِّي ادَّخَرْتُ دَعْوَتِي شَفَاعَتِي لِأَهْلِ الْكَبَائِرِ مِنْ أُمَّتِي"، فَأَمْسَكْنَا عَنْ كَثِيرٍ مِمَّا كَانَ فِي أَنْفُسِنَا، ثُمَّ نَطَقْنَا بَعْدُ وَرَجَوْنَا.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ حَرْبِ بْنِ سُرَيْجٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ حَرْبِ بْنِ سُرَيْجٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: پہلے ہم کبیرہ گناہوں کے مرتکبین کے لئے دعائے مغفرت کرنے سے رکے رہتے تھے یہاں تک کہ ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ آیت تلاوت کرتے ہوئے سنا: ”بے شک اللہ اس بات کی مغفرت نہیں کرے گا کہ کسی کو اس کا شریک قرار دیا جائے اور وہ اس کے علاوہ جس کی چاہے گا مغفرت کر دے گا“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا: ”میں نے اپنی مخصوص دعا کو اپنی امت سے تعلق رکھنے والے کبیرہ گناہوں کے مرتکبین افراد کی شفاعت کے لئے سنبھال کے رکھ لیا ہے“۔ (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں:) تو پہلے ہم بہت سے امور کے حوالے سے رکے رہتے تھے، بعد میں ہم نے ان کے بارے میں بات چیت کرنا شروع کر دی اور یہ امید رکھی (کہ ان کی مغفرت ہو جائے گی)۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف حرب بن سریج کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10929]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف حرب بن سریج کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10929]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5813)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 10930
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنَّ لِي ابْنَ أَخٍ لَا يَنْتَهِي عَنْ حَرَامٍ، قَالَ:" مَا دِينُهُ؟". قَالَ: يُوَحِّدُ اللَّهَ وَيُصَلِّي. قَالَ:" فَاسْتَوْهِبْ مِنْهُ دِينَهُ، فَإِنْ أَبَى فَابْتَعْهُ مِنْهُ". فَطَلَبَ ذَلِكَ الرَّجُلُ مِنْهُ دِينَهُ فَأَبَى عَلَيْهِ، فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: وَجَدْتُهُ شَحِيحًا عَلَى دِينِهِ، فَنَزَلَتْ: (إِنَّ اللَّهَ لَا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ لِمَنْ يَشَاءُ) .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ وَاصِلُ بْنُ السَّائِبِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ وَاصِلُ بْنُ السَّائِبِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: میرا ایک بھتیجا ہے جو کسی حرام کام کے ارتکاب سے باز نہیں آتا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا اس کا دین کیا ہے اس شخص نے بتایا وہ اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کا اعتراف کرتا ہے، اور نماز ادا کرتا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر تم اس سے اس کا دین طلب کرو اگر وہ نہ مانے تو تم وہ اس سے خرید لینا اس شخص نے اپنے بھتیجے سے اس کا دین مانگا اس نے انکار کر دیا وہ شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ کو اس بارے میں بتایا اس نے عرض کی: میں نے اس کو پایا ہے کہ وہ اپنے دین کے بارے میں لگاؤ رکھتا ہے، تو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ”بے شک اللہ تعالیٰ اس بات کی مغفرت نہیں کرے گا کہ کسی کو اس کا شریک قرار دیا جائے اور وہ اس کے علاوہ جس کی چاہے گا مغفرت کر دے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی واصل بن سائب ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10930]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی واصل بن سائب ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10930]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4063)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4063»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
72. قَوْلُهُ تَعَالَى: أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ أُوتُوا نَصِيبًا مِنَ الْكِتَابِ يُؤْمِنُونَ بِالْجِبْتِ وَالطَّاغُوتِ وَيَقُولُونَ لِلَّذِينِ كَفَرُوا هَؤُلَاءِ أَهْدَى مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا سَبِيلًا
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جنہیں کتاب میں سے حصہ عطا کیا گیا کہ وہ لوگ بتوں اور طاغوت (یعنی شیطان) پر ایمان رکھتے ہیں، اور جن لوگوں نے کفر کیا ان سے یہ کہتے ہیں: یہ ایمان والوں کے مقابلے میں زیادہ سیدھی راہ پر ہیں“
حدیث نمبر: 10931
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَدِمَ حُيَيُّ بْنُ أَخْطَبَ وَكَعْبُ بْنُ الْأَشْرَفِ مَكَّةَ، فَحَالَفُوهُمْ عَلَى قِتَالِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا لَهُمْ: أَنْتُمْ أَهْلُ الْعِلْمِ الْقَدِيمِ وَالْكِتَابِ الْأَوَّلِ فَأَخْبِرُونَا عَنَّا وَعَنْ مُحَمَّدٍ؟ فَقَالُوا: وَمَا أَنْتُمْ وَمَا مُحَمَّدٌ؟ قَالُوا: نَحْنُ نَنْحَرُ الْكَوْمَاءَ، وَنَسْقِي اللَّبَنَ عَلَى الْمَاءِ، وَنَفُكُّ الْعُنَاةَ، وَنَسْقِي الْحَجِيجَ، وَنَصِلُ الْأَرْحَامَ، قَالُوا: فَمَا مُحَمَّدٌ؟ قَالُوا: صُنْبُورٌ قَطَّعَ أَرْحَامَنَا، وَاتَّبَعَهُ سُرَّاقُ الْحَجِيجِ بَنُو غِفَارَ، قَالُوا: بَلْ أَنْتُمْ خَيْرٌ مِنْهُ وَأَهْدَى سَبِيلًا. فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: (أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ أُوتُوا نَصِيبًا مِنَ الْكِتَابِ يُؤْمِنُونَ بِالْجِبْتِ وَالطَّاغُوتِ) الْآيَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يُونُسُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْجَمَّالُ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يُونُسُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْجَمَّالُ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: حیی بن اخطب اور کعب بن اشرف، مکہ میں قریش کے پاس آئے اور ان سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف جنگ کرنے کے بارے میں حلیف ہونے کا معاہدہ کیا اہل مکہ نے ان سے کہا: تم لوگ قدیم علم رکھتے ہو اور کتاب بھی رکھتے ہو جو پہلے والی ہے، تو تم ہمارے بارے میں اور سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے بارے میں بتاؤ ان لوگوں نے دریافت کیا تم لوگ کیا ہو اور سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کیا ہیں اہل مکہ نے کہا: ہم لوگ اونچی کوہان والی اونٹنی ذبح کرتے ہیں، اور دودھ کو پانی میں ملا کے لوگوں کو پلاتے ہیں، اور قیدیوں کو آزاد کرواتے ہیں، اور حاجیوں کو پانی پلاتے ہیں، اور صلہ رحمی کرتے ہیں ان لوگوں نے دریافت کیا سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کیا کرتے ہیں قریش مکہ نے بتایا کہ ان کی اولاد باقی نہیں رہی اور انہوں نے رشتے داری کے حقوق کو پامال کیا ہے، اور حاجیوں کے چوروں بنو غفار نے ان کی پیروی کر لی ہے، تو حیی بن اخطب اور کعب بن اشرف نے یہ کہا: ہے کہ تم لوگ سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہو اور زیادہ ہدایت والے راستے پر ہو تو اس بارے میں اللہ تعالی نے یہ آیت نازل کی: ”کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جنہیں کتاب میں سے حصہ عطا کیا گیا کہ وہ لوگ بتوں اور طاغوت (یعنی شیطان) پر ایمان رکھتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یونس بن سلیمان جمال ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10931]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یونس بن سلیمان جمال ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10931]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11645)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11645، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11819»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
73. قَوْلُهُ تَعَالَى: أَمْ يَحْسُدُونَ النَّاسَ عَلَى مَا آتَاهُمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”کیا وہ (یعنی یہودی) لوگوں سے اس چیز کے حوالے سے حسد کرتے ہیں جو اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنے فضل کے ساتھ عطا کی ہے“
حدیث نمبر: 10932
قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: نَحْنُ النَّاسُ دُونَ النَّاسِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: اس آیت میں لوگوں سے مراد ہم لوگ (یعنی صرف مسلمان) ہیں باقی لوگ مراد نہیں ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی حمانی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10932]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی حمانی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10932]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11313)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
74. قَوْلُهُ تَعَالَى: كُلَّمَا نَضِجَتْ جُلُودُهُمْ بَدَّلْنَاهُمْ جُلُودًا غَيْرَهَا
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”جب کبھی ان کی کھالیں جل جائیں گی تو ہم انہیں ان کی جگہ بدل کر دوسری کھالیں دے دیں گے“
حدیث نمبر: 10933
عَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قُرِئَ عِنْدَ عُمَرَ (كُلَّمَا نَضِجَتْ جُلُودُهُمْ بَدَّلْنَاهُمْ جُلُودًا غَيْرَهَا) فَقَالَ عُمَرُ: أَعِدْهَا، فَأَعَادَهَا، فَقَالَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ: عِنْدِي تَفْسِيرُهَا:" يُبَدِّلُ فِي كُلِّ سَاعَةٍ مِائَةَ مَرَّةٍ". فَقَالَ عُمَرُ: هَكَذَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ نَافِعٌ مَوْلَى يُوسُفَ السُّلَمِيِّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ نَافِعٌ مَوْلَى يُوسُفَ السُّلَمِيِّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے سامنے یہ آیت تلاوت کی گئی: ”جب کبھی ان کی کھالیں جل جائیں گی، تو ہم انہیں ان کی جگہ بدل کر دوسری کھالیں دے دیں گے“۔ راوی کہتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم اس آیت کو دوبارہ پڑھو پڑھنے والے نے دوبارہ ان کے سامنے پڑھا سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میرے پاس اس کی تفسیر موجود ہے جس میں یہ بات ہے کہ ہر ایک ساعت میں ایک سو مرتبہ ان کی کھال بدلی جائے گی۔ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے بتایا میں نے بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے:
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی نافع ہے جو یوسف سلمی کا آزاد کردہ غلام ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10933]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی نافع ہے جو یوسف سلمی کا آزاد کردہ غلام ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10933]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً