الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
99. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَأَكْلِهِمُ السُّحْتَ
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور ان لوگوں کا حرام کھانا“
حدیث نمبر: 10974
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ السُّحْتِ قَالَ: الرِّشَا. قِيلَ: فِي الْحُكْمِ؟ قَالَ: ذَاكَ الْكُفْرُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ رِوَايَةِ شَرِيكٍ عَنِ السَّرِيِّ عَنْ أَبِي الضُّحَى. وَالسَّرِيُّ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ان سے لفظ ”سحت“ کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: رشوت لینا ان سے دریافت کیا گیا عدالتی فیصلہ کرتے ہوئے؟ انہوں نے فرمایا: یہ تو کفر ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے شریک کی سری کے حوالے سے ابوضحی سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور سری نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10974]
یہ روایت امام طبرانی نے شریک کی سری کے حوالے سے ابوضحی سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور سری نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10974]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
100. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَمَنْ لَمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَأُولَئِكَ
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”جو لوگ اللہ کے نازل کردہ کے مطابق فیصلہ نہیں دیتے ہیں یہی لوگ“
حدیث نمبر: 10975
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - أَنْزَلَ وَمَنْ لَمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَأُولَئِكَ هُمُ الْكَافِرُونَ، وَأُولَئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ، وَأُولَئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ. قَالَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: أَنْزَلَهَا اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - فِي الطَّائِفَتَيْنِ مِنَ الْيَهُودِ كَانَتْ إِحْدَاهُمَا قَدْ قَهَرَتِ الْأُخْرَى فِي الْجَاهِلِيَّةِ، حَتَّى ارْتَضَوْا وَاصْطَلَحُوا عَلَى أَنَّ كُلَّ قَتِيلٍ قَتَلَتْهُ الْعَزِيزَةُ فِدْيَتُهُ خَمْسُونَ وَسْقًا، وَكُلَّ قَتِيلٍ قَتَلَتْهُ الذَّلِيلَةُ مِنَ الْعَزِيزَةِ فِدْيَتُهُ مِائَةُ وَسْقٍ. فَكَانُوا عَلَى ذَلِكَ حَتَّى قَدِمَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَدِينَةَ، فَنَزَلَتِ الطَّائِفَتَانِ كِلْتَاهُمَا لِمَقْدَمِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمْ يَظْهَرْ، وَلَمْ يُوَطِّئْهُمَا عَلَيْهِ، وَهُمْ فِي الصُّلْحِ، فَقَتَلَتِ الذَّلِيلَةُ مِنَ الْعَزِيزَةِ قَتِيلًا، فَأَرْسَلَتِ الْعَزِيزَةُ إِلَى الذَّلِيلَةِ أَنِ ابْعَثُوا إِلَيْنَا بِمِائَةِ وَسْقٍ. فَقَالَتِ الذَّلِيلَةُ: وَهَلْ كَانَ هَذَا فِي خَيْرٍ قَطُّ؟ دِينُهُمَا وَاحِدٌ وَنَسَبُهُمَا وَاحِدٌ وَبَلَدُهُمَا وَاحِدٌ، دِيَةُ بَعْضِهِمْ نِصْفُ دِيَةِ بَعْضٍ، إِنَّمَا أَعْطَيْنَاكُمْ هَذَا ضَيْمًا مِنْكُمْ لَنَا وَفَرَقًا مِنْكُمْ، فَأَمَّا إِذْ قَدِمَ مُحَمَّدٌ فَلَا نُعْطِيكُمْ، فَكَادَتِ الْحَرْبُ تَهِيجُ بَيْنَهُمَا، فَاصْطَلَحُوا عَلَى أَنْ يَجْعَلُوا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَهُمْ، ثُمَّ ذَكَرَتِ الْعَزِيزَةُ فَقَالَتْ: وَاللَّهِ مَا مُحَمَّدٌ بِمُعْطِيكُمْ مِنْهُمْ ضَعْفَ مَا يُعْطِيهِمْ مِنْكُمْ، وَلَقَدْ صَدَقُوا بِمَا أَعْطَوْنَا هَذَا ضَيْمًا مِنَّا وَقَهْرًا لَهُمْ، فَدُسُّوا إِلَى مُحَمَّدٍ مَنْ يَخْبَرُ لَكُمْ رَأْيَهُ، إِنْ أَعْطَاكُمْ مَا تُرِيدُونَ حَكَّمْتُمُوهُ، وَإِنْ لَمْ يُعْطِكُمْ حَذِرْتُمْ فَلَمْ تُحَكِّمُوهُ. فَدَسُّوا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَاسًا مِنَ الْمُنَافِقِينَ لِيَخْبَرُوا لَهُمْ رَأْيَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا جَاءَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخْبَرَ اللَّهُ رَسُولَهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِأَمْرِهِمْ كُلِّهِ وَمَا أَرَادُوا، فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - يَا أَيُّهَا الرَّسُولُ لَا يَحْزُنْكَ الَّذِينَ يُسَارِعُونَ فِي الْكُفْرِ مِنَ الَّذِينَ قَالُوا آمَنَّا بِأَفْوَاهِهِمْ إِلَى قَوْلِهِ تَعَالَى: (وَمَنْ لَمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَأُولَئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ) ، ثُمَّ قَالَ فِيهِمَا:" وَاللَّهِ أُنْزِلَتْ، وَإِيَّاهُمْ عَنَى اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ". قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ بَعْضَهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”اور جو لوگ اللہ تعالیٰ کے نازل کردہ کے مطابق فیصلہ نہیں دیتے ہیں تو یہی لوگ کافر ہیں“۔ (اور پھر فرمایا:) ”یہی لوگ ظالم ہیں“۔ (اور پھر فرمایا:) ”یہی لوگ فاسق ہیں“۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے یہ بات بیان کی کہ اللہ تعالیٰ نے یہ آیات یہودیوں کے دو گروہوں کے بارے میں نازل کی تھیں زمانہ جاہلیت میں ان میں سے ایک گروہ دوسرے گروہ پر غالب آ گیا پھر ان کے درمیان آپس میں یہ طے ہوا اور اس بات پر صلح ہوئی کہ غالب گروہ جس مقتول کو قتل کرے گا، تو اس کی دیت پچاس وسق ہو گی اور مغلوب گروہ جس مقتول کو قتل کرے گا اس کی دیت ایک سو وسق ہو گی وہ لوگ اسی چیز پر کار بند رہے یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لے آئے، تو دونوں گروہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تشریف آوری پر اسی صورت حال پر تھے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ابھی ریاستی طور پر غلبہ حاصل نہیں ہوا تھا وہ لوگ صلح کا وقت گزار رہے تھے اس دوران کمتر گروہ کے ایک شخص نے غالب گروہ کے ایک شخص کو قتل کر دیا تو غالب گروہ نے کمتر گروہ کو یہ پیغام بھیجا کہ تم ایک سو وسق ہماری طرف بھیجوا دو تو کمزور گروہ نے کہا: کیا اس میں کبھی کوئی بھلائی ہو سکتی ہے جبکہ دونوں طرف کے لوگوں کا دین ایک ہے دونوں کا نسب ایک ہے دونوں کا شہر ایک ہے، تو ان میں سے کسی ایک کی دیت دوسرے کی دیت کا نصف ہو گی ہم نے تو تمہیں یہ چیز اس لئے دی تھی کیونکہ ہم تم سے بچنا چاہ رہے تھے اور تم سے خوف زدہ تھے اور جب سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) تشریف لے آئے ہیں تو ہم تمہیں یہ ادائیگی نہیں کریں گے ان گروہوں کے درمیان جنگ بھڑکنے والی تھی کہ ان لوگوں نے یہ طے کیا کہ اپنے درمیان نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ثالث بنا لیتے ہیں پھر غالب گروہ نے یہ بات ذکر کی اور کہا: اللہ کی قسم! سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) تمہاری طرف سے جو انہیں دیتے ہیں اس کا دُگنا ان لوگوں کی طرف سے تمہیں نہیں دیں گے اور ان لوگوں نے یہ بات ٹھیک بیان کی ہے کہ انہوں نے ہمارے غلبے اور خوف کی وجہ سے ایسا کیا تھا، تو تمہیں۔ سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی طرف کسی شخص کو بھجوانا چاہیے جو تمہیں اس بارے میں بتائے کہ ان کی کیا رائے ہے اگر تو وہ وہی فیصلہ دیں گے جو تم چاہتے ہو، تو تم انہیں ثالث بنا لینا اور اگر وہ تمہیں وہ فیصلہ نہیں دیں گے، تو تم اس چیز سے بچ جانا تم انہیں ثالث نہ بنانا ان لوگوں نے کچھ منافقین کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھیجا تاکہ وہ منافقین ان لوگوں کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی رائے کے بارے میں بتائیں جب وہ شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، تو اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کو ان لوگوں کے پورے معاملے کے بارے میں اور ان کے ارادے کے بارے میں بتا دیا اور اس بارے میں اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”اے رسول! وہ لوگ جو کفر میں جلدی کرتے ہیں وہ تمہیں غمگین نہ کریں یہ وہ لوگ ہیں، جنہوں نے یہ کہا: ہم ایمان لائے انہوں نے اپنے منہ کے ذریعے یہ بات کہی“۔ یہ آیت اللہ تعالیٰ کے اس فرمان تک ہے: ”اور جو شخص اللہ تعالیٰ کے نازل کردہ کے مطابق فیصلہ نہیں دیتا تو یہی لوگ فاسق ہیں“۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں گروہوں کے بارے میں فرمایا: اللہ کی قسم! حکم نازل ہو گیا ہے، اور اللہ تعالیٰ نے یہی لوگ مراد لئے ہیں۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوزناد ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے امام أحمد کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10975]
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوزناد ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے امام أحمد کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10975]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10732) اخرجه احمد فى المسند (2212)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2213، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 138»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
101. قَوْلُهُ تَعَالَى: ﴿فَسَوْفَ يَأْتِي اللَّهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَهُ﴾
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تو عنقریب اللہ تعالیٰ ایسی قوم لے آئے گا کہ جن سے وہ محبت رکھتا ہو گا اور اس سے محبت رکھتے ہوں گے“
حدیث نمبر: 10976
عَنْ عِيَاضٍ الْأَشْعَرِيِّ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ فَسَوْفَ يَأْتِي اللَّهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَهُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هُمْ قَوْمُ هَذَا". يَعْنِي أَبَا مُوسَى. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عیاض اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی: تو عنقریب اللہ تعالیٰ ایسی قوم لے آئے گا جن سے وہ محبت رکھتا ہو گا اور وہ لوگ اس سے محبت رکھتے ہوں گے“۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ لوگ اس کی قوم کے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10976]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10976]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطيراني فى المعجم الكبير (371/17)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3273»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10977
وَعَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَوْفَ يَأْتِي اللَّهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَهُ قَالَ:" هُمْ هَؤُلَاءِ قَوْمٌ مِنَ الْيَمَنِ، ثُمَّ مِنْ كِنْدَةَ، ثُمَّ مِنَ السَّكُونِ، ثُمَّ مِنَ التَّجِيبِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس آیت کے بارے میں دریافت کیا گیا (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”عنقریب اللہ تعالیٰ ایسی قوم کو لے آئے گا کہ وہ جو ان سے محبت رکھتا ہو گا، اور وہ لوگ اس سے محبت رکھتے ہوں گے“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ یمن سے تعلق رکھنے والے لوگ ہیں جو کندہ سے تعلق رکھتے ہوں گے سکون سے تعلق رکھتے ہوں گے اور تجیب سے تعلق رکھتے ہوں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10977]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10977]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطراني فى المعجم الأوسط (1414)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1414»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
102. قَوْلُهُ تَعَالَى: إِنَّمَا وَلِيُّكُمُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ وَالَّذِينَ آمَنُوا
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”بے شک تمہارا ولی، اللہ ہے اور اس کا رسول ہے، اور ایمان والے لوگ ہیں“
حدیث نمبر: 10978
عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: وَقَفَ عَلَى عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - سَائِلٌ، وَهُوَ رَاكِعٌ فِي تَطَوُّعٍ، فَنَزَعَ خَاتَمَهُ فَأَعْطَاهُ السَّائِلَ، فَأَتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَعْلَمَهُ بِذَلِكَ، فَنَزَلَتْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هَذِهِ الْآيَةُ إِنَّمَا وَلِيُّكُمُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ وَالَّذِينَ آمَنُوا الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَهُمْ رَاكِعُونَ فَقَرَأَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ قَالَ:" مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک سائل سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے پاس آ کر کھڑا ہوا اور وہ اس وقت نفل ادا کر رہے تھے اور رکوع کی حالت میں تھے انہوں نے اپنی انگوٹھی اتاری اور اس سائل کو دے دی وہ شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ کو اس بارے میں بتایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ آیت نازل ہوئی: ”بے شک تمہارا ولی، اللہ تعالیٰ ہے، اور اس کا رسول ہے، اور اہل ایمان ہیں، وہ لوگ جو نماز قائم کرتے ہیں، اور زکوۃ ادا کرتے ہیں جبکہ وہ رکوع کی حالت میں ہوتے ہیں“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں جس کا محبوب ہوں علی بھی اس کا محبوب ہے اے اللہ! تو اس سے محبت رکھنا جو اس سے محبت رکھے اور اس سے دشمنی رکھنا جو اس سے دشمنی رکھے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10978]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10978]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6228»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
103. قَوْلُهُ تَعَالَى: غُلَّتْ أَيْدِيهِمْ وَلُعِنُوا
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”ان کے ہاتھ باندھے گئے اور ان پر لعنت کی گئی“
حدیث نمبر: 10979
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَجُلٌ مِنَ الْيَهُودِ يُقَالُ لَهُ النَّبَّاشُ بْنُ قَيْسٍ: إِنَّ رَبَّكَ بَخِيلٌ لَا يُنْفِقُ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ وَقَالَتِ الْيَهُودُ يَدُ اللَّهِ مَغْلُولَةٌ غُلَّتْ أَيْدِيهِمْ وَلُعِنُوا بِمَا قَالُوا بَلْ يَدَاهُ مَبْسُوطَتَانِ يُنْفِقُ كَيْفَ يَشَاءُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: یہودیوں سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جس کا نام نباش بن قیس تھا اس نے یہ کہا: تمہارا پروردگار بخیل ہے وہ خرچ نہیں کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”یہودی یہ کہتے ہیں: اللہ تعالیٰ کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں ان (یہودیوں) کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، اور انہوں نے جو بات کہی ہے اس کی وجہ سے ان پر لعنت کی گئی ہے بلکہ اس (یعنی اللہ تعالیٰ) کے دونوں ہاتھ کشادہ ہیں، اور وہ جیسے چاہتا ہے خرچ کرتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10979]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10979]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12497)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12497»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
104. قَوْلُهُ تَعَالَى: ﴿وَاللَّهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ ﴾
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور اللہ لوگوں سے تمہیں بچا کے رکھے گا“
حدیث نمبر: 10980
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: كَانَ عَبَّاسٌ عَمُّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِيمَنْ يَحْرُسُهُ، فَلَمَّا نَزَلَتْ وَاللَّهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ تَرَكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْحَرَسَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ الْعَوْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عباس رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا ہیں وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت کیا کرتے تھے جب یہ آیت نازل ہوئی: ”اور اللہ تعالیٰ تمہیں لوگوں سے بچا کے رکھے گا“۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حفاظت کو ترک کر دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطیہ عوفی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10980]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطیہ عوفی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10980]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (418)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3543»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10981
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُحْرَسُ، وَكَانَ يُرْسِلُ مَعَهُ عَمُّهُ أَبُو طَالِبٍ كُلَّ يَوْمٍ رِجَالًا مِنْ بَنِي هَاشِمٍ [ يَحْرُسُونَهُ ] حَتَّى نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ يَا أَيُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغْ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَبِّكَ وَإِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَهُ وَاللَّهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ. فَأَرَادَ عَمُّهُ أَنْ يُرْسِلَ مَعَهُ مَنْ يَحْرُسُهُ فَقَالَ:" يَا عَمِّ إِنَّ اللَّهَ قَدْ عَصَمَنِي مِنَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ النَّضْرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت کی جاتی تھی آپ کے چچا جناب ابوطالب آپ کے ساتھ روزانہ بنو ہاشم سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد کو بھیجتے تھے جو آپ کی حفاظت کیا کرتے تھے یہاں تک کہ یہ آیت نازل ہوئی: ”اے رسول! اس چیز کی تبلیغ کر دو جو تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہاری طرف نازل کی گئی ہے، اور اگر تم ایسا نہیں کرتے تو تم نے اس کی رسالت کی تبلیغ نہیں کی اللہ تعالیٰ تمہیں لوگوں سے بچا کے رکھے گا“۔ اس کے بعد آپ کے چچا نے آپ کے ساتھ حفاظتی لوگوں کو بھیجنے کا ارادہ کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے چچا اللہ تعالیٰ نے مجھے جنات اور انسانوں سے محفوظ رکھ کر دیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی نضر بن عبدالرحمن ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10981]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی نضر بن عبدالرحمن ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10981]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11663)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11663، وأخرجه سنن سعيد بن منصور برقم: 768»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
105. قَوْلُهُ تَعَالَى: ذَلِكَ بِأَنَّ مِنْهُمْ قِسِّيسِينَ وَرُهْبَانًا
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اس کی وجہ یہ ہے: ان لوگوں میں علماء بھی ہیں، اور راہب بھی ہیں“
حدیث نمبر: 10982
عَنْ سَلْمَانَ وَسُئِلَ عَنْ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: (ذَلِكَ بِأَنَّ مِنْهُمْ قِسِّيسِينَ وَرُهْبَانًا) قَالَ: الرُّهْبَانُ الَّذِينَ فِي الصَّوَامِعِ. قَالَ سَلْمَانُ: نَزَلَتْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَلِكَ بِأَنَّ مِنْهُمْ قِسِّيسِينَ وَرُهْبَانًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ وَنُصَيْرُ بْنُ زِيَادٍ وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے ان سے اللہ تعالٰی کے اس فرمان کے بارے میں دریافت کیا گیا (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اس کی وجہ یہ ہے، ان میں علماء بھی ہیں، اور راہب بھی ہیں“۔ سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: راہبوں سے مراد وہ لوگ ہیں جو گرجا گھروں میں (عبادت گزار لوگ) ہوتے ہیں۔ سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ آیت نازل ہوئی: ”اس کی وجہ یہ ہے، ان لوگوں میں علماء بھی ہیں، اور راہب بھی ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی یحییٰ حمانی ہے، اور ایک راوی نصیر بن زیاد ہے، اور یہ دونوں ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10982]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی یحییٰ حمانی ہے، اور ایک راوی نصیر بن زیاد ہے، اور یہ دونوں ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10982]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6175)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6175، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5689/2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
106. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَإِذْ سَمِعُوا مَا أُنْزِلَ إِلَى الرَّسُولِ
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور جب ان لوگوں نے وہ چیز سنی جو رسول کی طرف نازل کی گئی ہے“
حدیث نمبر: 10983
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ: (وَإِذَا سَمِعُوا مَا أُنْزِلَ إِلَى الرَّسُولِ تَرَى أَعْيُنَهُمْ تَفِيضُ مِنَ الدَّمْعِ)
قَالَ: إِنَّهُمْ كَانُوا نَوَّاتِينَ - يَعْنِي مَلَّاحِينَ - قَدِمُوا مَعَ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ مِنَ الْحَبَشَةِ، فَلَمَّا قَرَأَ عَلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْقُرْآنَ آمَنُوا وَفَاضَتْ أَعْيُنُهُمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَعَلَّكُمْ إِذَا رَجَعْتُمْ إِلَى أَرْضِكُمُ انْتَقَلْتُمْ عَنْ دِينِكُمْ"، قَالُوا: لَنْ نَنْقَلِبَ عَنْ دِينِنَا، فَأَنْزَلَ اللَّهُ ذَلِكَ فِي قَوْلِهِمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَنْصَارِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ. قُلْتُ: وَلِهَذَا الْحَدِيثِ طُرُقٌ بِنَحْوِهِ فِي الصَّلَاةِ عَلَى الْغَائِبِ، وَفِي مَنَاقِبِ النَّجَاشِيِّ.
قَالَ: إِنَّهُمْ كَانُوا نَوَّاتِينَ - يَعْنِي مَلَّاحِينَ - قَدِمُوا مَعَ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ مِنَ الْحَبَشَةِ، فَلَمَّا قَرَأَ عَلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْقُرْآنَ آمَنُوا وَفَاضَتْ أَعْيُنُهُمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَعَلَّكُمْ إِذَا رَجَعْتُمْ إِلَى أَرْضِكُمُ انْتَقَلْتُمْ عَنْ دِينِكُمْ"، قَالُوا: لَنْ نَنْقَلِبَ عَنْ دِينِنَا، فَأَنْزَلَ اللَّهُ ذَلِكَ فِي قَوْلِهِمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَنْصَارِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ. قُلْتُ: وَلِهَذَا الْحَدِيثِ طُرُقٌ بِنَحْوِهِ فِي الصَّلَاةِ عَلَى الْغَائِبِ، وَفِي مَنَاقِبِ النَّجَاشِيِّ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”جب انہوں نے وہ چیز سنی جو رسول کی طرف نازل کی گئی ہے، تو تم ان کی آنکھوں کو دیکھو گے کہ ان سے آنسو جاری ہو گئے“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: اس سے مراد وہ ملاح لوگ ہیں جو سیدنا جعفر بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے ہمراہ حبشہ سے آئے تھے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے سامنے قرآن کی تلاوت کی تو وہ لوگ ایمان لے آئے اور ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہو سکتا ہے کہ جب تم اپنی سرزمین کی طرف واپس جاؤ تو تم اپنے دین کو چھوڑ دو تو ان لوگوں نے کہا: ہم اپنے دین کو نہیں چھوڑیں گے اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے قول کے بارے میں یہ آیت نازل کی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عباس بن فضل انصاری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس حدیث کے مختلف طرق ہیں اس کی مانند حدیث غائبانہ نماز جنازہ سے متعلق باب میں گزر چکی ہے، اور نجاشی سے متعلق باب میں بھی آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10983]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عباس بن فضل انصاری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس حدیث کے مختلف طرق ہیں اس کی مانند حدیث غائبانہ نماز جنازہ سے متعلق باب میں گزر چکی ہے، اور نجاشی سے متعلق باب میں بھی آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10983]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12455)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12455»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف