🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
136. 29 - 9 - (سُورَةُ الْأَنْفَالِ)
سورت انفال کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11024
عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَشَهِدْنَا مَعَهُ بَدْرًا، فَالْتَقَى النَّاسُ، فَهَزَمَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - الْعَدُوَّ، فَانْطَلَقَتْ طَائِفَةٌ فِي آثَارِهِمْ يَهْزِمُونَ وَيَقْتُلُونَ، وَأَكَبَّتْ طَائِفَةٌ عَلَى الْعَسْكَرِ يَحُوزُونَهُ وَيَجْمَعُونَهُ، وَأَحْدَقَتْ طَائِفَةٌ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يُصِيبُ الْعَدُوُّ مِنْهُ غِرَّةً، حَتَّى إِذَا كَانَ اللَّيْلُ وَفَاءَ النَّاسُ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ قَالَ الَّذِينَ جَمَعُوا الْغَنَائِمَ: نَحْنُ حَوَيْنَاهَا وَجَمَعْنَاهَا فَلَيْسَ لِأَحَدٍ فِيهَا نَصِيبٌ، وَقَالَ الَّذِينَ خَرَجُوا فِي طَلَبِ الْعَدُوِّ: لَسْتُمْ بِأَحَقَّ بِهَا مِنَّا، نَحْنُ نَفَيْنَا عَنْهَا الْعَدُوَّ وَهَزَمْنَاهُمْ، وَقَالَ الَّذِينَ أَحْدَقُوا بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَسْتُمْ بِأَحَقَّ بِهَا مِنَّا، نَحْنُ أَحْدَقْنَا بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَخِفْنَا أَنْ يُصِيبَ الْعَدُوُّ مِنْهُ غِرَّةً وَاشْتَغَلْنَا بِهِ، فَنَزَلَتْ يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْأَنْفَالِ قُلِ الْأَنْفَالُ لِلَّهِ وَالرَّسُولِ فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَصْلِحُوا ذَاتَ بَيْنِكُمْ، فَقَسَّمَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى فُوَاقٍ بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ.
وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا أَغَارَ فِي أَرْضِ الْعَدُوِّ نَفَلَ الرُّبْعَ، وَإِذَا أَقْبَلَ رَاجِعًا وَكَلَّ النَّاسُ نَفَلَ الثُّلْثَ. وَكَانَ يَكْرَهُ الْأَنْفَالَ وَيَقُولُ:" لِيَرُدَّ قَوِيُّ الْمُؤْمِنِينَ عَلَى ضَعِيفِهِمْ".
قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ مِنْهُ: كَانَ يَنْفُلُ فِي الْبَدَاءَةِ الرُّبْعَ، وَفِي الْقُفُولِ الثُّلْثَ فَقَطْ. رَوَاهُ أَحْمَدُ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ نکلے ہم آپ کے ساتھ غزوہ بدر میں شریک ہوئے دونوں فریق جب ایک دوسرے کے سامنے آئے، تو اللہ تعالیٰ نے دشمن کو پسپا کر دیا (مسلمانوں کا) ایک گروہ دشمن کے پیچھے چلا گیا تاکہ انہیں پسپا کرے اور انہیں قتل کرے ایک گروہ لشکر (کے ساز و سامان) کو اکٹھا کرنے میں مصروف ہو گیا اور انہیں جمع کرنے لگا اور ایک گروہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ گیا تاکہ دشمن اچانک آپ کو کوئی نقصان نہ پہنچا دے جب رات کا وقت ہوا اور لوگ ایک دوسرے سے آ کے ملے تو جن لوگوں نے مال غنیمت اکٹھا کیا تھا انہوں نے کہا: ہم نے اسے اکٹھا کیا ہے سمیٹا ہے، تو کسی کا اس میں کوئی حصہ نہیں ہو گا جو لوگ دشمن کے پیچھے گئے تھے انہوں نے کہا: تم اس کے بارے میں ہم سے زیادہ حق نہیں رکھتے ہو ہم نے اس سے دشمن کو پرے کیا، اور اسے پسپا کیا جو لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دیکھ بھال کرتے رہے تھے انہوں نے یہ کہا: تم اس کے بارے میں ہم سے زیادہ حق نہیں رکھتے ہو۔ ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دیکھ بھال کی ہمیں اندیشہ تھا کہ کہیں دشمن آپ کو کوئی نقصان نہ پہنچا دے ہم اس طرف مشغول رہے تو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ”لوگ تم سے انفال کے بارے میں دریافت کرتے ہیں تم فرما دو! انفال، اللہ اور رسول کے لئے مخصوص ہے تم لوگ اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور آپس میں بہتری رکھو“۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ مال تمام مسلمانوں کے درمیان برابری کی بنیاد پر تقسیم کیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب دشمن کی سرزمین پر حملہ آور ہوتے تھے، تو آپ چوتھائی حصہ انعام کے طور پر دیتے تھے اور جب آپ واپس تشریف لے جانے لگتے تھے اور لوگ تھک چکے ہوتے تھے، تو آپ ایک تہائی حصہ نفل (یعنی انعام کے طور پر) دیتے تھے اور آپ خود انفال (وصول کرنے) کو ناپسند کرتے تھے آپ یہ فرماتے تھے: خوشحال مومنین کو چاہیے کہ اپنے کمزور افراد کو یہ لوٹا دیں۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی اور امام ابن ماجہ نے اس روایت میں سے یہ بات نقل کی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آغاز میں ایک چوتھائی حصہ انعام کے طور پر دیتے تھے اور واپسی پر ایک تہائی حصہ دیتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11024]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (324/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22256، 22241، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4427»

الحكم على الحديث:
إسنادہ تحت
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11025
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ: سَأَلْتُ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ - رَحِمَهُ اللَّهُ - عَنِ الْأَنْفَالِ، فَقَالَ: فِينَا مَعْشَرَ أَصْحَابِ بَدْرٍ نَزَلَتْ حِينَ اخْتَلَفْنَا فِي النَّفْلِ وَسَاءَتْ فِيهِ أَخْلَاقُنَا، فَانْتَزَعَهُ اللَّهُ مِنْ أَيْدِينَا وَجَعَلَهُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَسَّمَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ عَنْ بَوَاءٍ. يَقُولُ: عَلَى السَّوَاءِ. وَرِجَالُ الطَّرِيقَيْنِ ثِقَاتٌ.
ان کی نقل کردہ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: میں نے سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے انفال کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: یہ ہمارے یعنی اصحاب بدر کے بارے میں آیت نازل ہوئی تھی: جب ہم نے مال غنیمت کے بارے میں اختلاف کیا تھا اور اس بارے میں ہمارے اخلاق خراب ہو گئے تھے، تو اللہ تعالیٰ نے اسے ہمارے ہاتھوں سے لیا اور اپنے رسول کے لئے مقرر کر دیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے برابری کی بنیاد پر اسے لوگوں میں تقسیم کر دیا۔ دونوں طرق کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11025]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (322/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11026
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: نَزَلَ الْإِسْلَامُ بِالْكُرْهِ وَالشِّدَّةِ، فَوَجَدْنَا خَيْرَ الْخَيْرِ فِي الْكَرَاهَةِ، فَخَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ مَكَّةَ، فَجُعِلَ لَنَا فِي ذَلِكَ الْعَلَاءُ وَالظَّفَرُ، وَخَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى بَدْرٍ عَلَى الْحَالِ الَّتِي ذَكَرَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ تَبَارَكَ وَتَعَالَى -: (وَإِنَّ فَرِيقًا مِنَ الْمُؤْمِنِينَ لَكَارِهُونَ) (يُجَادِلُونَكَ فِي الْحَقِّ بَعْدَ مَا تَبَيَّنَ كَأَنَّمَا يُسَاقُونَ إِلَى الْمَوْتِ وَهُمْ يَنْظُرُونَ) (وَإِذْ يَعِدُكُمُ اللَّهُ إِحْدَى الطَّائِفَتَيْنِ أَنَّهَا لَكُمْ وَتَوَدُّونَ أَنَّ غَيْرَ ذَاتِ الشَّوْكَةِ تَكُونُ لَكُمْ) ، وَالشَّوْكَةُ قُرَيْشٌ، فَجَعَلَ اللَّهُ لَنَا فِي ذَلِكَ الْعَلَاءَ وَالظَّفَرَ، فَوَجَدْنَا خَيْرَ الْخَيْرِ فِي الْكُرْهِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اسلام ایسی حالت میں نازل ہوا کہ جب ناگواری تھی اور سختی تھی، تو ہم نے جس چیز کو ناپسند کیا اس میں سب سے زیادہ بہتری پائی ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ مکہ سے نکلے اس میں ہمارے لئے سر بلندی اور کامیابی رکھ دی گئی ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بدر کی طرف ایسی حالت میں نکلے جس کا ذکر اللہ تعالیٰ نے کیا ہے (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور اہل ایمان کا ایک گروہ اس چیز کو ناپسند کرتا تھا وہ حق کے بارے میں آپ سے اختلاف کر رہے تھے حالانکہ وہ واضح ہو چکا تھا وہ یوں تھے جیسے انہیں موت کی طرف ہانک کر لے جایا جا رہا ہے، اور وہ دیکھ رہے ہیں، اور جب اللہ تعالیٰ نے تمہارے ساتھ دو گروہوں میں سے ایک کا وعدہ کیا کہ وہ تمہیں ملے گا اور تم یہ چاہتے تھے کہ تمہیں وہ والا ملے جس میں لڑائی نہ کرنی پڑے“۔ یہاں شوکت سے مراد قریش ہیں تو اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے اس صورت حال میں سر بلندی اور کامیابی مقرر کر دی اور ہم نے جس چیز کو ناپسند کیا تھا اس میں سب سے بہتری پائی۔
یہ روایت امام بزر نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک روی عبدالعزیز بن عمران ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11026]
تخریج الحدیث: «أخرجه البزار فى المسند (2214)، أخرجه مسند البزار برقم: 1038»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
137. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَاتَّقُوا فِتْنَةً .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور تم فتنہ سے بچو“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11027
عَنْ مُطَرِّفٍ قَالَ: قُلْنَا لِلزُّبَيْرِ: يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ، مَا جَاءَ بِكُمْ؟ ضَيَّعْتُمُ الْخَلِيفَةَ حَتَّى قُتِلَ، ثُمَّ جِئْتُمْ تَطْلُبُونَ بِدَمِهِ، فَقَالَ الزُّبَيْرُ: إِنَّا قَرَأْنَاهَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ وَاتَّقُوا فِتْنَةً لَا تُصِيبَنَّ الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْكُمْ خَاصَّةً، لَمْ نَكُنْ نَحْسَبُ أَنَّا أَهْلُهَا حَتَّى وَقَعَتْ فِينَا حَيْثُ وَقَعَتْ. رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ، رِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
مطرف بیان کرتے ہیں: ہم نے سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: اے ابوعبداللہ آپ کے ساتھ کیا صورت حال پیش آئی کہ آپ نے خلیفہ کو ضائع کر دیا یہاں تک کہ وہ شہید ہو گئے اور پھر آپ ان کے خوان کے قصاص کے طلبگار بن کے آ گئے ہیں تو سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے زمانے اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے زمانے میں اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے زمانے میں یہ پڑھا تھا کہ تم لوگ فتنے سے بچو ایسا نہ ہو کہ وہ تم میں سے بطور خاص ان لوگوں کو لاحق ہو جائے جنہوں نے ظلم کیا ہے۔ (سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) ہم یہ گمان نہیں کرتے تھے کہ ہم اس کے متعلقہ فرد بن جائیں گے یہاں تک کہ ہمارے درمیان یہ اسی طرح رونما ہو گیا جس طرح ہوا۔
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ان دو میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11027]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (1414)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
138. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَإِذْ يَمْكُرُ بِكَ الَّذِينَ كَفَرُوا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور جب کافر لوگ تمہارے بارے میں سازشیں کر رہے تھے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11028
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ - عَزَّ وَجَلَّ -: وَإِذْ يَمْكُرُ بِكَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِيُثْبِتُوكَ قَالَ: تَشَاوَرَتْ قُرَيْشٌ لَيْلَةً بِمَكَّةَ، فَقَالَ بَعْضُهُمْ: إِذَا أَصْبَحَ فَأَثْبِتُوهُ بِالْوَثَاقِ - يُرِيدُونَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ بَعْضُهُمْ: بَلِ اقْتُلُوهُ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: بَلْ أَخْرِجُوهُ. فَأَطْلَعَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - نَبِيَّهُ عَلَى ذَلِكَ، فَبَاتَ عَلِيٌّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَلَى فِرَاشِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى لَحِقَ بِالْغَارِ، وَبَاتَ الْمُشْرِكُونَ يَحْرُسُونَ عَلِيًّا، يَحْسَبُونَهُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا أَصْبَحُوا ثَارُوا إِلَيْهِ، فَلَمَّا رَأَوْا عَلِيًّا رَدَّ اللَّهُ مَكْرَهُمْ، فَقَالُوا: أَيْنَ صَاحِبُكَ هَذَا؟ قَالَ: لَا أَدْرِي، فَاقْتَصُّوا أَثَرَهُ، فَلَمَّا بَلَغُوا الْجَبَلَ اخْتَلَطَ عَلَيْهِمْ، فَصَعِدُوا فِي الْجَبَلِ فَمَرُّوا بِالْغَارِ، فَرَأَوْا نَسْجَ الْعَنْكَبُوتِ عَلَى بَابِهِ فَبَاتَ فِيهِ ثَلَاثَ لَيَالٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَمْرٍو الْجَزَرِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور جب کافر لوگ تمہارے بارے میں یہ سازشیں کر رہے تھے کہ وہ تمہیں قید کر دیں“۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: قریش نے مکہ میں رات کے وقت یہ مشورہ کیا تو کسی نے کہا: جب صبح ہو گی تو تم انہیں بندش میں باندھ کر قید کر دینا ان لوگوں کی مراد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تھے کسی نے کہا: تم انہیں قتل کر دینا کسی نے کہا: بلکہ تم انہیں نکال دینا اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کو اس بارے میں مطلع کر دیا تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ رات کے وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بستر پر رہے، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے یہاں تک کہ آپ غار تک پہنچ گئے مشرکین رات بھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے گرد پہرا دیتے رہے وہ یہ سمجھے کہ یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، جب صبح ہوئی اور وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا، تو اللہ تعالیٰ نے ان کی سازشوں کو ختم کر دیا تو انہوں نے کہا: تمہارے آقا کہاں ہیں تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھے نہیں معلوم پھر وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تلاش میں نکلے جب وہ لوگ پہاڑ کے پاس پہنچے تو معاملہ ان کے لئے الجھن کا باعث بن گیا وہ پہاڑ پر چڑھے اور غار کے پاس سے گزرے وہاں انہوں نے غار کے دروازے پر مکڑی کا جالا دیکھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم وہاں تین راتیں رہے تھے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن عمرو جزری ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11028]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12155) اخرجه احمد فى المسند (3251)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3241»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
139. قَوْلُهُ تَعَالَى: يَوْمَ الْفُرْقَانِ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”علیحدگی کا دن جس دن دو گروہ ایک دوسرے کے مدمقابل آئے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11029
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ فِي قَوْلِهِ: (يَوْمَ الْفُرْقَانِ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ) قَالَ: كَانَتْ بَدْرٌ لِسَبْعَ عَشْرَةَ مَضَتْ مِنْ رَمَضَانَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِبْرَاهِيمُ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ مَسْعُودٍ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”علیحدگی کا دن جس دن دو گروہ آپس میں مد مقابل آئے“۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: (اس سے مراد غزوہ بدر ہے) اور غزوہ بدر سترہ رمضان المبارک کو ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ابراہیم نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11029]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9073)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
140. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَآخَرِينَ مِنْ دُونِهِمْ لَا تَعْلَمُونَهُمُ
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور کچھ دوسرے لوگ ان کے علاوہ تھے جن کو تم نہیں جانتے ہو“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11030
عَنْ عَرِيبٍ الْمُلَيْكِيِّ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَوْلِهِ وَآخَرِينَ مِنْ دُونِهِمْ لَا تَعْلَمُونَهُمُ اللَّهُ يَعْلَمُهُمْ أَنَّهُمُ الْجِنُّ، قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَخْبِلْ بَيْتًا فِيهِ عَتِيقٌ مِنَ الْخَيْلِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَجَاهِيلُ.
سیدنا عریب ملیکی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں ”اور ان کے علاوہ دوسرے لوگ بھی تھے جن کو تم نہیں جانتے ہو لیکن اللہ تعالیٰ ان کو جانتا ہے“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس سے مراد جنات ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جنات ایسے گھر کو خراب نہیں کرتے (یعنی نقصان نہیں پہنچاتے) جس میں عمدہ نسل کا (عتیق) گھوڑا ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس میں مجہول راوی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11030]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (189/17)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4326»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
141. قَوْلُهُ تَعَالَى: لَوْ أَنْفَقْتَ مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اگر تم زمین میں موجود سب کچھ خرچ کر دو“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11031
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - فِي قَوْلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -: لَوْ أَنْفَقْتَ مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مَا أَلَّفْتَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ وَلَكِنَّ اللَّهَ أَلَّفَ بَيْنَهُمْ قَالَ: نَزَلَتْ فِي الْمُتَحَابِّينَ فِي اللَّهِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ سَلْمِ بْنِ جُنَادَةَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اگر تم زمین میں موجود سب کچھ خرچ کر دو تو بھی ان کے دلوں کے درمیان الفت پیدا نہیں کر سکتے لیکن اللہ تعالیٰ نے ان کے درمیان الفت پیدا کر دی ہے“۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود، رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: یہ آیت اللہ تعالیٰ کی خاطر ایک دوسرے سے محبت رکھنے والوں کے بارے میں نازل ہوئی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں سلم بن جنادہ کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11031]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2215)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
142. قَوْلُهُ تَعَالَى: يَاأَيُّهَا النَّبِيُّ حَسْبُكَ اللَّهُ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اے نبی! تمہارے لیے اللہ کافی ہے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11032
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَسْلَمَ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تِسْعَةٌ وَثَلَاثُونَ رَجُلًا وَامْرَأَةً، وَأَسْلَمَ عُمَرُ تَمَامَ الْأَرْبَعِينَ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ حَسْبُكَ اللَّهُ وَمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ بِشْرٍ الْكَاهِلِيُّ وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ انتالیس مردوں اور خواتین نے اسلام قبول کر لیا تھا جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کیا تو چالیس کی تعداد مکمل ہو گئی تو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ”اے نبی! تمہارے لئے اللہ تعالیٰ اور اہل ایمان میں سے تمہاری پیروی کرنے والے لوگ کافی ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن بشر کابلی ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11032]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12470)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12470»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
143. قَوْلُهُ تَعَالَى: إِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ عِشْرُونَ صَابِرُونَ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ إِلَى آخِرِ الْآيَاتِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اگر میں سے بیس افراد ہوں اور وہ صبر کرنے والے ہوں تو وہ دو سو افراد پر غالب آ جائیں گے“ یہ آیت کے آخر تک ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11033
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: افْتَرَضَ عَلَيْهِمْ أَنْ يُقَاتِلَ كُلُّ رَجُلٍ مِنْهُمْ عَشْرَةً، فَثَقُلَ ذَلِكَ عَلَيْهِمْ وَشَقَّ عَلَيْهِمْ، فَوَضَعَ عَنْهُمْ إِلَى أَنْ يُقَاتِلَ الرَّجُلُ الرَّجُلَيْنِ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ فِي ذَلِكَ: إِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ عِشْرُونَ صَابِرُونَ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ إِلَى آخِرِ الْآيَاتِ. ثُمَّ قَالَ: لَوْلَا كِتَابٌ مِنَ اللَّهِ سَبَقَ لَمَسَّكُمْ فِيمَا أَخَذْتُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ يَقُولُ: لَوْلَا أَنِّي لَا أُعَذِّبُ مَنْ عَصَانِي حَتَّى أَتَقَدَّمَ إِلَيْهِ. ثُمَّ قَالَ: يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِمَنْ فِي أَيْدِيكُمْ مِنَ الْأَسْرَى فَقَالَ الْعَبَّاسُ: فِيَّ وَاللَّهِ نَزَلَتْ حِينَ أَخْبَرْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِإِسْلَامِي، وَسَأَلْتُهُ أَنْ يُحَاسِبَنِي بِالْعِشْرِينَ الْأُوقِيَّةِ الَّتِي وُجِدَتْ مَعِي، فَأَعْطَانِي بِهَا عِشْرِينَ عَبْدًا كُلُّهُمْ تَاجِرٌ بِمَالٍ فِي يَدِهِ، مَعَ مَا أَرْجُو مِنْ مَغْفِرَةِ اللَّهِ - جَلَّ ذِكْرُهُ. قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ الْأَوْسَطِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ ابْنِ إِسْحَاقَ، وَقَدْ صَرَّحَ بِالسَّمَاعِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: پہلے اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں پر یہ بات لازم قرار دی کہ ہر فرد، دس آدمیوں کے مقابلے میں جنگ کرے گا یہ بات لوگوں پر گراں گزری تو اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے تخفیف کر دی اور یہ حکم آ گیا کہ ایک شخص دو آدمیوں کے مقابلے میں جنگ کرے گا، پھر اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں یہ آیت نازل کی: ”اگر تم میں سے بیس افراد ہوں اور وہ صبر کرنے والے ہوں تو وہ دو سو پر غالب آ جائیں گے“۔ یہ آیت کے آخر تک ہے۔ پھر اس نے یہ ارشاد فرمایا: ”اگر اللہ تعالیٰ کی طرف سے پہلے سے طے شدہ فیصلہ نہ ہوتا تو تم نے جو وصول کیا ہے اس کی وجہ سے تمہیں عظیم عذاب لاحق ہونا تھا“۔ اللہ تعالیٰ یہ فرما رہا ہے کہ اگر یہ بات نہ ہوتی کہ میں اس کو عذاب نہیں دوں گا جو میری نافرمانی کرے گا جب تک میں اسے پہلے کہہ نہیں دیتا۔ پھر اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا: ”اے نبی! جو آپ لوگوں کے پاس لوگ قید ہیں تم ان سے یہ فرما دو“۔ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اللہ کی قسم! یہ آیت میرے بارے میں نازل ہوئی جب میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے اسلام کے بارے میں بتایا تھا اور آپ سے یہ درخواست کی تھی کہ آپ بیس اوقیہ کے حوالے سے مجھے چھوڑ دیں جو آپ نے میرے پاس پائے ہیں اور اس کے بدلے میں مجھے بیس غلام آپ نے دیے جو سب تاجر تھے اور ان کے پاس مال موجود تھا اور پھر اس کے علاوہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے مغفرت کی بھی مجھے امید ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس روایت کا کچھ حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور معجم کبیر میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے معجم اوسط کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابن اسحاق کا معاملہ مختلف ہے، اور اس نے سماع کی صراحت کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11033]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11398 و 1650)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11398، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8103»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں