🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
121. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَمِنَ الْأَنْعَامِ حَمُولَةً وَفَرْشًا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور جانوروں میں سے بوجھ اٹھانے والے اور فرش“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11004
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ فِي قَوْلِهِ: (وَمِنَ الْأَنْعَامِ حَمُولَةً وَفَرْشًا) . قَالَ: الْحَمُولَةُ مَا حَمَلَ مِنَ الْإِبِلِ، وَالْفَرْشُ الصِّغَارُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور جانوروں میں سے بوجھ اٹھانے والے اور فرش“۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: یہاں بوجھ اٹھانے والے سے مراد اونٹ ہیں جو بوجھ وغیرہ اٹھاتے ہیں، اور فرش سے مراد چھوٹے جانور ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11004]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9018)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
122. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَأَنَّ هَذَا صِرَاطِي مُسْتَقِيمًا فَاتَّبِعُوهُ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”بے شک یہ میرا سیدھا راستہ ہے، تو تم اس کی پیروی کرو“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11005
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: خَطَّ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَطًّا، ثُمَّ قَالَ:" هَذَا سَبِيلُ اللَّهِ". ثُمَّ خَطَّ خُطُوطًا عَنْ يَمِينِهِ وَشِمَالِهِ، ثُمَّ قَالَ:" هَذِهِ سُبُلٌ مُتَفَرِّقَةٌ، عَلَى كُلِّ سَبِيلٍ مِنْهَا شَيْطَانٌ يَدْعُو إِلَيْهِ"، ثُمَّ قَرَأَ: وَأَنَّ هَذَا صِرَاطِي مُسْتَقِيمًا فَاتَّبِعُوهُ وَلَا تَتَّبِعُوا السُّبُلَ فَتَفَرَّقَ بِكُمْ عَنْ سَبِيلِهِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے سامنے ایک لکیر لگائی پھر آپ نے ارشاد فرمایا: یہ اللہ کا راستہ ہے پھر آپ نے اس کے دائیں اور بائیں طرف کچھ اور لکیریں لگائیں اور پھر یہ ارشاد فرمایا: ”یہ دوسرے راستے ہیں جن میں سے ہر ایک راستے پر شیطان موجود ہے جو اس راستے کی طرف دعوت دیتا ہے پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی: ”اور بے شک یہ میرا سیدھا راستہ ہے، تو تم اس کی پیروی کرو اور تم مختلف راستوں کی پیروی نہ کرو ورنہ تم اصل راستے سے بھٹک جاؤ گے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن بہدلہ ہے، اور وہ ثقہ ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11005]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2210) أخرجه احمد فى المسند (465/1)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4131، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11426»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
123. قَوْلُهُ تَعَالَى: هَلْ يَنْظُرُونَ إِلَّا أَنْ تَأْتِيَهُمُ الْمَلَائِكَةُ أَوْ يَأْتِيَ رَبُّكَ أَوْ يَأْتِيَ بَعْضُ آيَاتِ رَبِّكَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”کیا وہ لوگ اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ فرشتے ان کے پاس آ جائیں یا تمہارا پروردگار ان کے پاس آ جائے یا تمہارے پروردگار کی کوئی نشانی آ جائے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11006
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ فِي قَوْلِهِ: (هَلْ يَنْظُرُونَ إِلَّا أَنْ تَأْتِيَهُمُ الْمَلَائِكَةُ أَوْ يَأْتِيَ رَبُّكَ أَوْ يَأْتِيَ بَعْضُ آيَاتِ رَبِّكَ يَوْمَ يَأْتِي بَعْضُ آيَاتِ رَبِّكَ لَا يَنْفَعُ نَفْسًا إِيمَانُهَا لَمْ تَكُنْ آمَنَتْ مِنْ قَبْلُ أَوْ كَسَبَتْ فِي إِيمَانِهَا خَيْرًا) ، قَالَ: طُلُوعُ الشَّمْسِ مَعَ الْقَمَرِ مِنْ مَغْرِبِهَا كَالْبَعِيرَيْنِ الْقَرِينَيْنِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقَيْنِ، إِحْدَاهُمَا هَذِهِ، وَفِيهَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَالْأُخْرَى مُخْتَصَرَةٌ، وَرِجَالُهَا ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”وہ لوگ صرف اسی بات کا انتظار کر رہے ہیں ان کے پاس فرشتے آ جائیں یا تمہارا پروردگار آ جائے یا تمہارے پروردگار کی کوئی نشانی آ جائے جس دن تمہارے پروردگار کی نشانیوں میں سے کوئی نشانی آ گئی تو اس دن کسی نفس کو اس کا ایمان نفع نہیں دے گا جو اس سے پہلے ایمان نہیں لایا تھا یا جس نے اپنے ایمان میں اس سے پہلے کوئی بھلائی نہیں کی تھی“۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اس سے مراد سورج کا چاند کے ہمراہ مغرب کی طرف سے نکل آنا ہے جس طرح دو ساتھ چلنے والے اونٹ ہوتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو حوالوں سے نقل کی ہے جن میں سے ایک یہ ہے، اور اس میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم ہے، اور وہ ضعیف ہے جبکہ دوسری روایت مختصر ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11006]

الحكم على الحديث:
ایک سند ضعیف (بوجہ عبد اللہ بن محمد بن سعید) ہے، جبکہ دوسری سند کے رجال ثقہ ہونے کی وجہ سے یہ حدیث صحیح ہے۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11007
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَوْلِهِ: (يَوْمَ يَأْتِي بَعْضُ آيَاتِ رَبِّكَ) ، قَالَ:" طُلُوعُ الشَّمْسِ مِنْ مَغْرِبِهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. قُلْتُ: وَلَهُ طُرُقٌ فِي أَمَارَاتِ السَّاعَةِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”جس دن تمہارے پروردگار کی نشانیوں میں سے ایک آ جائے گی“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس سے مراد سورج کا مغرب کی طرف سے طلوع ہونا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: قیامت کی نشانیوں سے متعلق باب میں اس کے مختلف طرق مذکور ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11007]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 155»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
124. قَوْلُهُ تَعَالَى: إِنَّ الَّذِينَ فَرَّقُوا دِينَهُمْ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”بے شک وہ لوگ جنہوں نے اپنے دین کو فرقوں میں تقسیم کر دیا“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11008
عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِعَائِشَةَ:" يَا عَائِشَةُ إِنَّ الَّذِينَ فَرَّقُوا دِينَهُمْ وَكَانُوا شِيَعًا هُمْ أَصْحَابُ الْبِدَعِ وَأَصْحَابُ الْأَهْوَاءِ، لَيْسَ لَهُمْ تَوْبَةٌ، أَنَا مِنْهُمْ بَرِيءٌ، وَهُمْ مِنِّي بَرَاءٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: اے عائشہ! بے شک وہ لوگ جنہوں نے اپنے دین کو فرقوں میں تقسیم کر دیا اور وہ مختلف گروہوں کی شکل میں ہو گئے یہ بدعتی لوگ اور نفسانی خواہشات کے پیرو کار لوگ ہیں ان لوگوں کی توبہ قبول نہیں ہو گی میں ان سے لا تعلق ہوں اور وہ لوگ مجھ سے لاتعلق ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11008]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (560)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 533»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11009
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: إِنَّ الَّذِينَ فَرَّقُوا دِينَهُمْ وَكَانُوا شِيَعًا لَسْتَ مِنْهُمْ فِي شَيْءٍ، قَالَ:" هُمْ أَهْلُ الْبِدَعِ وَالْأَهْوَاءِ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ مُعَلِّلِ بْنِ نُفَيْلٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”بے شک وہ لوگ جنہوں نے اپنے دین کو فرقوں میں تقسیم کیا اور وہ مختلف گروہوں کی شکل میں ہو گئے تم ان کے حوالے سے (کسی چیز کے ذمہ دار) نہیں ہو“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس سے مراد اہل بدعت ہیں، اور نفسانی خواہشات کے پیروکار لوگ ہیں جو اس امت سے تعلق رکھتے ہوں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف معلل بن نفیل کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11009]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (668)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 668»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
125. قَوْلُهُ تَعَالَى: مَنْ جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ عَشْرُ أَمْثَالِهَا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”جو شخص ایک نیکی کرے گا، اسے اس کا دس گنا (اجر و ثواب) ملے گا“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11010
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: أُنْزِلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ فِي الْأَعْرَابِ مَنْ جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ عَشْرُ أَمْثَالِهَا. فَقَالَ رَجُلٌ: فَمَا لِلْمُهَاجِرِينَ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ؟ قَالَ: مَا هُوَ أَفْضَلُ مِنْ ذَلِكَ إِنَّ اللَّهَ لَا يَظْلِمُ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ وَإِنْ تَكُ حَسَنَةً يُضَاعِفْهَا وَيُؤْتِ مِنْ لَدُنْهُ أَجْرًا عَظِيمًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ. وَيَأْتِي حَدِيثٌ فِي مُضَاعَفَةِ الْحَسَنَةِ إِلَى أَلْفَيْ أَلْفٍ فِي كِتَابِ التَّوْبَةِ وَالْأَذْكَارِ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: یہ آیت دیہاتیوں کے بارے میں نازل ہوئی تھی: ”جو شخص ایک نیکی کرے گا اُسے اس کا دس گنا اجر ملے گا“۔ ایک صاحب بولے: اے ابوعبدالرحمن مہاجرین کو کیا اجر و ثواب حاصل ہو گا، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: وہ اس سے زیادہ فضیلت رکھتا ہو گا (جس کا ذکر اس آیت میں ہے) ”بے شک اللہ تعالیٰ ذرے کے وزن جتنا بھی ظلم نہیں کرے گا اگر کوئی نیکی ہو گی تو وہ اس کو دگنا کر دے گا اور اپنی طرف سے عظیم اجر بھی عطا کرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطیہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ نیکیوں کے کئی گنا ہونے یہاں تک کہ ان کے بیس لاکھ ہونے کے بارے میں حدیث کتاب التوبہ اور کتاب الاذکار میں آئے گی اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11010]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
126. 29 - 8 - سُورَةُ الْأَعْرَافِ
سورت اعراف کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تم یہ فرما دو کہ کس نے اللہ کی زینت کو حرام قرار دیا ہے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11011
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَتْ قُرَيْشٌ يَطُوفُونَ بِالْبَيْتِ وَهُمْ عُرَاةٌ، يُصَفِّرُونَ وَيُصَفِّقُونَ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - قُلْ مَنْ حَرَّمَ زِينَةَ اللَّهِ فَأُمِرُوا بِالثِّيَابِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: پہلے قریش بیت اللہ کا برہنہ ہو کر طواف کرتے تھے وہ سیٹیاں بجاتے تھے، اور تالیاں بجایا کرتے تھے، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”تم یہ فرما دو کہ کس نے اللہ کی زینت کو حرام قرار دیا ہے“۔ تو ان لوگوں کو کپڑے پہنے کا حکم دیا گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی حمانی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11011]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12324)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
127. قَوْلُهُ تَعَالَى: حَتَّى يَلِجَ الْجَمَلُ فِي سَمِّ الْخِيَاطِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”یہاں تک کہ اونٹ سوئی کے ناکے میں داخل ہو جائے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11012
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ كَانَ يَقْرَأُ (حَتَّى يَلِجَ الْجَمَلُ فِي سَمِّ الْخِيَاطِ) قَالَ: زَوْجُ النَّاقَةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقَيْنِ وَرِجَالُ إِحْدَاهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيَّ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ مَسْعُودٍ، وَالْأُخْرَى ضَعِيفَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ وہ یہ آیت پڑھا کرتے تھے: ”یہاں تک کہ جمل سوئی کے ناکے میں داخل ہو جائے“۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اس سے مراد اونٹنی کا شوہر (یعنی نر اونٹ) ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو حوالوں سے نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال میں البتہ ابراہیم نخعی نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے، اور دوسری روایت ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11012]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8691)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
128. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَعَلَى الْأَعْرَافِ رِجَالٌ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور اعراف (کے مقام) پر کچھ لوگ ہوں گے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11013
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ أَصْحَابِ الْأَعْرَافِ، فَقَالَ:" هُمْ رِجَالٌ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَهُمْ عُصَاةٌ لِآبَائِهِمْ، فَمَنَعَتْهُمُ الشَّهَادَةُ أَنْ يَدْخُلُوا النَّارَ، وَمَنَعَتْهُمُ الْمَعْصِيَةُ أَنْ يَدْخُلُوا الْجَنَّةَ، وَهُمْ عَلَى سُورٍ بَيْنَ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ حَتَّى تَذْبُلَ لُحُومُهُمْ وَشُحُومُهُمْ حَتَّى يَفْرُغَ اللَّهُ مِنْ حِسَابِ الْخَلَائِقِ، فَإِذَا فَرَغَ مِنْ حِسَابِ خَلْقِهِ فَلَمْ يَبْقَ غَيْرُهُمْ تَغَمَّدَهُمْ مِنْهُ بِرَحْمَةٍ فَأَدْخَلَهُمُ الْجَنَّةَ بِرَحْمَتِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مُخَلَّدٍ الرُّعَيْنِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اصحاب اعراف کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ نے ارشاد فرمایا: یہ وہ لوگ ہوں گے جنہیں اللہ کی راہ میں قتل کر دیا جائے گا یہ اپنے باپ دادا کے نافرمان ہوں گے، تو شہادت انہیں اس چیز سے روک دے گی کہ وہ جہنم میں جائیں اور گناہ (یا آبا ؤ اجداد کی نافرمانی) انہیں اس چیز سے روک دے گی کہ وہ جنت میں داخل ہوں، تو وہ لوگ جنت اور جہنم کے درمیان موجود فصیل پر ہوں گے یہاں تک کہ ان کے گوشت اور چربی پگھل جائیں گے یہ اس وقت تک ہو گا جب تک اللہ تعالیٰ مخلوق کا حساب کر کے فارغ ہو گا جب وہ اپنی مخلوق کا حساب کر کے فارغ ہو جاتا، تو ان لوگوں کے علاوہ اور کوئی باقی نہیں رہا ہو گا، تو اس وقت اللہ تعالیٰ انہیں اپنی رحمت کے ذریعے ڈھانپ لے گا اور اپنی رحمت کے وسیلے سے انہیں جنت میں داخل کر دے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن مخلد رعینی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11013]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (666)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3077، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 639»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں